Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 62 total)
  • Author
    Posts
  • nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #40
    bas mjhe subscribers barhanay hain and watch time bhi.. agar is mai meri koi madad karsken toh please karden :)

    یوٹیوب اب پہلے جیسی نہی رہی۔ اب یہاں بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ مقابلہ بہت سخت ہے۔ ۔ پہلے تو کوشش کریں کسی اچھی یوٹیوبر سے شاٹ آوٹ کروائیں۔ پانچ دس ہزار میں اگر آپ کا شاٹ آوٹ ہو جائے تو پانچ سو سے ہزار تک سبسکرائیبر مل سکتے ہیں۔

    دوسرا طریقہ  گوگل پر ایڈورڈز کا اکاونٹ بنائیں۔ اور اپنی وڈیو کو ایڈورٹائیز کریں ۔

    اپنی وڈیو فل اسکرین بنائیں۔ انسٹا سکرین  وڈیوز  یوٹیوب دیکھنے والے پسند نہی کرتے۔

    اپنی وڈیوز میں ٹیگ  اپنی  وڈیو سے ریلیٹڈ ڈالیں۔

    بڑے یوٹیبو چینل پر جا  کر کمنٹس کیا کریں۔ وہاں سے لوگ بھی آپ کے چینل پر آئیں گے۔ کوشش کریں آپ کی کمنٹ سب سے پہلے ہو۔ تاکہ ٹاپ پر رہے۔

    ہفتے میں تین سے چار وڈیو اپ لوڈ کریں تاکہ کہ آپ کی وڈیو سرچ میں رہے۔

    آپ کے کام سے ریلیٹڈ بڑے ٹاپ کے چینل جو وڈیو ٹاپک اپ لوڈ کریں آپ بھی اسی کو کاپی کریں۔ تاکہ آپ کی وڈیو سجیشن سرچ میں آئے۔

    اور بہت کچھ ہے ۔ یوٹیوب اب ٹائیم پاس نہی ۔ فل ٹائیم جاب ہے۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11
    @Arts Corner

    ماشااللہ آپ کا کام بہت اچھا ہے۔ لوگ کیڑے نکالنے والے، ڈس لائیک کرنے والے ،آپ کے راستے میں بہت آئیں گے۔ آپ نے اگنور کرنا ہے اپنے قافلے کو روکنا نہی۔ ۔ ہمت نہی ہارنی۔ یوٹیوب پر کوئی ہلیپ چاہئے تو بتانا۔ 

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #13
    I meant to say that when I cook the bbq of mutton, it remains uncooked from inside.

    گوشت کے بڑے پیس نہ رکھیں۔ اگر بنائیں تو پھر اس پر بڑے بڑے کٹ لگائیں۔ گرل کو اوپر سے ڈھک کر رکھیں۔ اگر ہیٹ پرفیکٹ ہو گی تو گوشت کبھی کچا نہی رہے گا۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11
    Great. Can I use same masala with mutton or camel meat? What should I use for proper marination of mutton? It seems that it is not properly cooked from inside. باہر سے جلتا ہے اندر سے کچا ہے

    جی بلکل آپ یہ مسالہ کسی بھی گوشت پر استعمال کر سکتے ہیں۔اور ایسا نہی کہ اندر سے کچا تھا۔ اتنی ہیٹ میں تو ۲۵ منٹ بھی  کافی ہوتے ہیں۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #10
    یہ پیچھے دیوار کے اوپر سے نادان جھانک رہی تھی ؟ :thinking: نادان

    کیا واقعی کوئی تھا؟ میں نے غور نہی کیا۔ :)  

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #9
    نساء جی – ماشاللہ بہت اچھی ویڈیو ہے ، آپ کے بچے اتنے سکون سے کیسے بیٹھیں ہوئے ہیں ؟ :thinking:

    اس لئے کہ میں بچوں کے ساتھ زیادہ وقت صرف کرتی ہوں۔ شاید یہی وجہ ہو۔ :)

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #8

    آپ کا چھوٹا منا میری طرح بہت پیارا ہے

    :mash:

    :jazak:

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #3
    Thats so yummy. Can you send this via overnight fedex? Business opportunity for you 😊

    دنیا کی سب سے مشکل شپنگ۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #39
    یو ٹیوب کا یہ چینل میری بیٹیوں نے کھولا ہے اور میری اپنے تمام دوستوں اور ممبرز سے درخواست ہے کہ اس چینل کو سبسکرائب ضرور کریں۔ مشکور رہوں گا۔

    بہت خوب۔ اللہ پاک اس کام میں آپ لوگوں کے لئے برکت ڈالے۔ دعا گو۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #5
    بھئی واہ، بہت پیارا گارڈن ہے انگور کی بیل ہمارے گھر میں بھی تھی اور روزانہ ٹوکریاں انگوروں کی اترتی تھیں، ہم اس دوران انگور کھانے کی بجاے جوس پیتے تھے، فریش اور میٹھا جوس بہت سرور آتا تھا

    شکریہ۔ فریش انگور کا جوس کا کوئی مقابلہ نہی۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4
    ماشاءاللہ سے بہت اچھا باغیچہ ہے اللہ کریم نظر بد سے بچائیں میرے پاس کچی زمین نہیں لیکن “گارڈننگ”کا شوق ہے جسے میں نے گمفلوں کے زریعے مکمل کیا ہوا ہے میرے پاس موتیا،گلاب،رات کی رانی منی پلانٹ ،ایلو ویرا اور لیموں کے پودے ہیں اپنے لیموں کے پچھلے سال کے پھلوں کا رس نکال کر کیوبز بنا لی تھیں جو اس سال کے رمضان میں استعمال کیں پورے مہینے بازار سے لیموں خریدنے کی ضرورت نہیں پڑی ۔ :bhangra: ۔

    شکریہ۔ ویسے رس کے بغیر بھی لیموں فریز کیا جا سکتا ۔ وہ بھی فریش رہے گا۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #6
    کیا آپ ٹنڈ بھی کرلیتی ہیں؟ اگر ہوسکے تو چھوٹے والے کی ٹنڈ بنانے کی ویڈیو دکھا دیں :serious:

    ٹنڈ کرنا تو سب سے آسان کام ہے۔ لیکن جب اللہ نے بال دیئے ہیں تو انہیں سنوارنا چاہئے۔ بال خوبصورتی ہیں۔ اور ٹنڈ پریشانی ۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #15
    جی بھائی بہت بار بدلہ ہے۔ اللہ بخشے جب بچوں کی والدہ زندہ تھیں تب اکثر کہہ دیا کرتی تھیں کہ میں مصروف ہوں ذرا۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ان کے جانے کے بعد میری باقاعدہ ذمہ داری ہوا کرتی تھی کیونکہ چھوٹا بچہ بہت ہی چھوٹا تھا۔ ویسے مجھے بھی یاد پڑتا ہے کہ ہمارے دور میں ایک ڈیڑھ سال کا بچہ ماں کو خود بتاتا تھا کہ مجھے سو سو آئی ہے یا پوٹی آئی ہے۔ اب بچے بطخ بن کر گھومتے رہتے ہیں اور دنیاوی معاملات پر کوئی توجہ نہیں دیتے۔ پہلے مائیں بچوں کی دونوں ٹانگیں تھامے نالی کے کنارے گھنٹوں بیٹھی سسسسسس سسسسسس سسسسسس کی آوازیں نکالتی رہتی تھیں تین چار بار کے بعد بچہ خود اتنا بالغ ہوجاتا تھا کہ بتاتا تھا کہ چل سو سو کروانے لے چل ورنہ اسے پتہ ہوتا تھا ماں اسی مضحکہ خیز سٹائل میں نالی کنارے لئے بیٹھی رہے گی اور جب تک دوسری بار مُوتا نہیں تو چھوڑے گی نہیں

    اللہ پاک انہیں جنت میں جگہ دے ۔ آمین۔ اور آپ کو صبر۔

    اللہ پاک ماں باپ اور بچوں کا رشتہ ہمیشہ ایک ساتھ رکھے۔ آمین۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #14
    نساء جی بہت زبردست فیصلہ اور دلچسپ کانٹینٹ۔ آج کی ویڈیو اس لئے پوری دیکھی کیونکہ روٹین سے ہٹ کر تھی اور ایسے لگتا ہے جیسے اپنے ہی کسی فیملی ممبر کی ویڈیو دیکھ رہے ہوں ۔ ویسے دانش گردی پر آنے کے بعد آپ ہماری فیملی ممبر بن ہی چکی ہیں بس فرق یہ ہے کہ پہلے آپ چھوٹی باجی ہوتی تھیں کیونکہ بڑی باجی نادان ہوا کرتی تھیں اب وہ پرائے گھر چلی گئی ہیں تو آپ کو اسی منصب پر بٹھا دیا گیا ہے۔ نساء جی یہ جو آپ کا بڑا بیٹا ہے نہ یہ سلیم رضا جیسے ان بچوں کی ڈٹو کاپی ہے جنہیں ہر سیدھی پڑی ہوئی چیز اُلٹی رکھی نظر آتی ہے اور مفادِ عامہ کی خاطر وہ اس چیز کو سیدھا کرنے کی کوشش میں ستیاناس ماردیتے ہیں۔ نیز آپ جس پودینے کی طرف ہماری توجہ مبذول کروانا چاہتی تھیں وہ اب ماضی کا قصہ لگ رہا ہے کیونکہ برخوردار کو مٹھیاں بھر بھر کر پودینہ اور مٹی نوچ نوچ کر دیوار کو مارتے دیکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ جس طرح اس نے چھوٹے بھائی کا جھولا ٹکر مار کر روکا اور خود کو پہنچنے والی تکلیف کا اظہار کیا اس سے لگتا ہے کہ سارے بڑے بیٹے ایک ہی طرح کی فطرت لے کر پیدا ہوتے ہیں۔ کافی پوزیسیو ہے نہ؟؟ چھوٹا بچہ میری طرح کا ملنگ فطرت بچہ لگ رہا ہے جو تھوڑی سی توجہ پاکر ہی بےسُدھ ہوجاتا ہے۔ ماں کے ایک حکم پر ہمیں بائے بائے بھی کہہ رہاہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ ماں کے کہنے پر چلتا ہے اورمستقبل میں آپکے ایک روائیتی ساس بننے کے امکانات کافی روشن ہیں۔ مبارک ہو۔ اللہ تعالی آپکو اور آپ کی فیملی کو اپنے حفظ و امان میں رکھے ماشاللہ کیوٹ فیملی۔ بڑا بچہ البتہ کچھ اکیوٹ سا ہے :bigsmile: ۔ SaleemRaza

    بہت شکریہ آپ کی تحریر کا۔ بچے سب مختلف ہوتے ہیں۔ اور آج کل کے بچے تو بچپن سے ہی ایڈونچر کے شوقین ہوتے ہیں۔ میڈیا کا دور ہے۔ اور ٹیکنالوجی میں آنکھ کھولتے ہیں۔ نئی دنیانئے زمانے کے بچے۔

    آمین اور اللہ پاک آپ کی فیملی کو بھی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #7
    میں الرجی کی ٹیبلٹس لیتا ہوں اور ماسک بہت کم پہنتا ہوں کیونکہ آجکل گھر میں ہی رہتا ہوں میں سوچ رہا تھا شائد کوی ٹوٹکا یا نیچرل میڈیسن کا پتا ہو شکریہ :thinking:

    صبح سویرے واک کے دوران  تازہ مسواک کیا کریں۔ چالیس دن کریں۔ پھر بتایئے گا۔ اگر مسواک نیم کی ہو تو بہت اچھی بات ہے۔ انشااللہ ٹھیک ہو جائے گی الرجی۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4
    بہت خوبصورت پارک ہے میرے گھر کے سامنے بھی ایسا ہی خوبصورت اور بہت بڑا پارک ہے لیکن میں بہت ڈرتا ہوں کیونکہ مھجے تو ان پھولوں گھاس سے بہت الرجی ہوجاتی ہے چھنیکیں آنکھوں ناک سے پانی اور زیادہ دیر رہے تو سانس بھی رکتی محسوس ہوتی ہے اس کیفیت کا کوی حل ہے آپ کے پاس کیونکہ یہ الرجی اس موسم میں کسی کو ہوتی ہے اور کسی کو نہیں بس یہی سمجھ سے باہر ہے؟ :(

    اس کا حل ماسک پہنیں۔ الرجی کا علاج یا ڈاکٹر یا پھر احتیاط

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #6
    nisa

    وڈی سیانیوں سے سنا ہے دال میں سٹیل کا چمچ نہیں چلاتے دال گلتی نہیں ہے . کیا یہ سچ ہے ؟ اگر سچ ہے تو کیوں ؟

    دال میں سٹیل کا چمچ اور ہانڈی کیا مٹی کی ہوگی پھر؟اب تو دال کیا سب کچھ ہی سٹیل میں ہی گلتا ہے۔ پکتا ہے۔ چمچ کا کام تو بس ہلانا ہوتا ہے۔ اس سے کیا فرق پڑسکتا ہے ۔

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #5
    Nice recipe, my wife is making these as I write. Requires lot of patience that I certainly don’t have. Will let you know how they taste.

    بہت ہی خوشی ہوئی یہ پڑھ کر کہ آپ لوگوں نے اسے بنا بھی لیا۔ پلیز شئیر کریں کہ کیسی بنی؟ اور سب کچھ ٹھیک رہا۔ اگر فوٹو بنایا ہے تو شئیر کریں۔ رہی بات مزے دار ہونے کی تو یہ ریئسپی واقعی لاجواب ہے۔ لوگ پکوڑوں سموسوںکو بھول جائیں گے۔ شکریہ

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #7
    براہ کرم یہ بتا دیں کہ اورنج کا پاودر کیسے بنانا ہے؟ :thinking:

    orange peel ko dry kerain. and powder bana lain.

    nisa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #8
    کاش میں نساء جی کا ہمسایہ ہوتا، میں روز ان کے دروازے کے باہر کھڑا ہوتا کہ آج کیا پکایا ہے؟؟ کچھ نہ کچھ لے کر ہی ٹلتا نساء جی کبھی تنگ آجاتیں تو میں کہتا یہ فورم ڈونیشن ہے۔ منہ میں پانی آگیا ، خاص طور پر آخر میں جب مکھن لگایا ۔ واہ واہ

    ڈونیشن صرف ایک مشورے کے طور پر دے سکتی ہوں۔ کیوں کہ میرا تو اپنا چینل ابھی تک کمانے کے قابل نہی ہوا۔ مشورہ یہ ہے کہ آپ لوگ اپنی ویب کے نام سے یوٹیوب پر چینل بھی کھولیں۔ وہاں دل کھول کر تبصرے کریں۔ یہاں کی پوسٹ چینل پر تبصروں میں شامل کریں۔ ہر ممبر اپنی وڈیو  سے اس میں شرکت کرے۔ چاہے آواز سے یا تصویر سے۔اسی طرح فیس بک پیج بھی بنائیں۔ جہاں اس ویب اور یوٹیوب  کی ویڈیو لنکس پوسٹ کریں۔ آپ اتنے لوگ ہیں تھوڑی سی محنت کریں گے تو ڈونیشن دینے والے بن جائیں گے۔ یوٹیوب پر پاکستانی سیاست اور مذہبی بحث پر وڈیوز زیادہ وائرل ہوتی ہیں۔ آپ  نے اگر اس مشورے پر عمل نہ کیا تو پانچ سال بعد یہ مشورہ یاد آئے گا۔ ۔

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 62 total)
×
arrow_upward DanishGardi