Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 2,485 total)
  • Author
    Posts
  • Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #86
    میں وجہ فتنہ نہیں ..میرے وجود سے اس فورم پر ہی نہیں ، کائنات میں بھی رنگ ہیں :bigthumb:

    آپ کی سوچ سرکارِ دو عالم کی سوچ سے کتنی مختلف ہے۔۔۔ آپ نے عورت کو فتنہ ماننے سے بھی انکار کردیا اور بچے پیدا کرنے والی مشین ماننے سے بھی انکار کردیا۔۔ اتنی جرات عام مسلمان کے بس کی بات تو نہیں۔۔۔ آپ بہت آگے جائیں گی۔ :) ۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #48
    نہ کیا کرو یہ حرکتیں۔۔۔۔۔ نہ کیا کرو حرکتیں۔۔۔۔۔ برا لگتا ہے حق پرست بلاگر کو۔۔۔۔۔ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حَیا ہوتی ہے۔۔۔۔۔ کیا آپ نے حکیم اُلامت کے ایک شعر کا نیا ورژن نہیں سُنا۔۔۔۔۔ ۔ ۔ سُچی مالش اُس کو کہتے ہیں چُبھے کانٹا جو معزز بلاگر کو تو فورم کا اکلوتا حق پرست ماہی بے آب کی مانند بَیتاب ہوجائے :cwl: ;-) :cwl: ™©

    میری نظر میں گھوسٹ پروٹوکول صاحب اس فورم کے ایک معزز رکن ہیں، اور فورم کے سب سے غیر معزز رکن کے ساتھ ان کا الائنس کچھ جچتا نہیں ہے۔۔ بہرحال یہ ان کی اپنی چوائس ہے، مجھے اعتراض کا حق تو نہیں، پر رائے دینے کا تو ہے۔۔ 

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #46
    ۔ یہ بات کہ معاشرہ عوام کا عکس ہوتا ہے ۔۔۔ اس بات کی زمہ دار عوام ہی ہیں ۔۔۔۔ تو یہ بات بھی کم علمی کم عقلی پر مبنی ہے ۔۔۔۔۔ عوامی معاشرہ ۔۔۔۔۔ جو ۔۔۔ دو سو سال غلامی ۔۔۔ جنگ آزادی میں مبتلا رھا ہو ۔۔۔۔ جہاں مسلحہ افواج ۔۔۔ معاشرہ چلا تی ہوں ۔۔۔ ایسے معا شرے یا ۔۔۔ کابل اور قندوز جیسے معاشرے یا ۔۔۔ فلسطین ۔۔۔ بغداد ۔۔۔ جیسے معاشرے ۔۔۔ جہاں سیاست ۔۔۔ اسلحہ و طاقت کے زور پر چلتی ہو وہ معاشرے ۔۔۔۔ خود ۔۔۔۔ ہی ۔۔۔ آسیب کا شکار ہوتے ہیں ۔۔۔۔ ایسے معذور ۔۔۔۔ معاشروں کا الزام عوام ۔۔۔۔ نہ صرف کم عقلی بلکہ ۔۔۔۔ شرمنا ک بات ہے ۔۔۔ طاقت کے کھیل ۔۔۔ طاقت کی سیاست ۔۔۔۔ مسلحہ ۔۔۔ کنٹرول کے سائے میں ۔۔۔ معاشرے کی زمہ داری ۔۔۔۔ عوام پر قطعاً نہیں ڈالی جا سکتی ۔۔۔۔ اگر کوئی شخص ۔۔۔ پاکستان کابل غزہ جیسے ۔۔۔ معذور و محکوم ۔۔۔۔ جنگوں ۔۔۔ لشکروں ۔۔۔ غازیوں ۔۔۔ اوسا موں سے ۔۔۔ بھرے معاشروں کی زمہ داری ۔۔۔۔ عوام پر ڈالتا ہے ۔۔۔ اس کو ڈاکٹر کو دکھا نے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔۔

    گلٹی۔۔ اس فورم پر پاکستانی عوام کی جس قدر دھلائی تم کرتے ہو، وہ تاریخ کا حصہ ہے۔۔ حیرت ہے آج تم نے بھی عمران خان کی طرح ایک سو اسی درجے کا یوٹرن لے لیا۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #45
    ۔ او بھا ئی میرے تم تو اس جھوٹ کو آگے مت بڑھاؤ ۔۔۔۔۔ اگر بلیک شیپ ۔۔۔ پا کستان کے معا ملات و مسائل سے لا تعلق ہوچکا ہوتا ۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔ پا کستانی فورم ۔۔۔ پر ۔۔۔ امب ۔۔۔ لینے نہ آتا ۔۔۔ بندہ اتنا جھوٹ بولے جتنا ھضم ہوسکے ۔۔۔۔ اتنا جھوٹ نہ بولے کہ ۔۔۔۔۔ جس کا سرا ہی الٹا ہو ۔۔۔۔۔

    لاتعلقی سے میری مراد یہ نہیں  ہے کہ بلیک شیپ نے پاکستان کا بائیکاٹ ہی کردیا ہے، میری مراد یہ ہے کہ میرے مشاہدے کے مطابق بلیک شیپ کے رویے میں پاکستان کیلئے وہ جلن کڑھن، کرب نہیں پایا جاتا جو عام طور پر پاکستانیوں کی اکثریت میں پایا جاتا ہے۔ اس کی وجہ میرے خیال میں یہی ہے کہ بلیک شیپ نے ذہنی طور پر تسلیم کرلیا ہے کہ پاکستان ان کا سابقہ وطن ہے۔

    ۔(ہوسکتا ہے میں مشاہدے میں غلطی پر ہوں، بہرحال یہ میری رائے ہے، بلیک شیپ کو اگر اختلاف ہے تو وہ وضاحت کرسکتےہیں۔۔)۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #83
    یار زندہ رود بھائی پلیز یہ اللہ تعالی کو میاں مت لکھا کرو۔ اس کا ن لیگ سے کوئی تعلق نہی۔ . ویسے یہ عورتوں بارے ناقص العقل اور فتنہ والی بات اسلام میں نہی ہے۔ آپ کی درج کردہ حدیث میں عورتوں کو از خود فتنہ نہی کہا گیا بلکہ وجہِ فتنہ کہا گیا ہے۔ بلکل اسی طرح جیسے مال و دولت وجہِ فتنہ ہے۔ ناقص العقل ہونے بارے حدیث ویسے ہی ایک ضعیف حدیث ہے کیونکہ یہ کچھ مندرجات پر قران کے متضاد ہے۔ ۔ آخری مسئلہ عورت کی آدھی گواہی کا ہے۔ یہاں بھی کسی حد تک آپ کی سمجھ کی غلطی ہے۔ دو مردوں یا ایک مرد اور دو عورتوں کی گواہی سب سے پہلے تو صرف لین دین کے معاملات میں ہے سارے معاملات میں نہی۔ اگر سارے معاملات میں ہوتی تو محدثین حضرت عائشہ ؓ کی بیان کی گئی احادیث کو کبھی تسلیم نہ کرتے بلکہ اسے آدھی گواہی مان کر رد کر دیتے۔ جہاں تک مالی معاملات میں دو عورتوں کی گواہی ایک گواہی کے طور مانی گئی تو یہ ان کی عقل میں کمی یا ان کی نیت اور بدنیتی کے شبہ کی بنیاد پر نہی بلکہ اس وقت کے معاشرے میں عورت کو ایک مجرم مرد کی طرف سے دباؤ برداشت نہ کرسکنے اور ڈر جانے کے احتمال کی وجہ سے ہے۔ یعنی یہاں فیزیکلی اور ایموشنلی کمزور ہونا اس کی وجہ ہے نہ کہ عقلی۔

    شاہد عباسی صاحب۔۔ کہیں آپ کنورٹ مسلم تو نہیں۔۔۔؟؟ وگرنہ تو بچپن میں ہر مسلمان کو اللہ میاں ہی سکھایا جاتا ہے۔۔ نہ جانے آپ کا میاں کے لفظ سے دھیان کدھر جارہا ہے۔۔ کہیں آپ یہ تو نہیں سوچ رہے کہ میاں کے ساتھ بیوی بھی لازم ہے۔ :bigsmile: ۔۔؟؟؟

    باقی فتنہ اور وجہ فتنہ ایک ہی بات ہے۔۔ مثلاً آپ ذرا نادان کو کہہ کر دیکھیے کہ وہ اس فورم پر وجہِ فتنہ ہیں۔ :bigsmile: ۔۔ دیکھیے پھر وہ آپ کا کیا حال کرتی ہیں۔۔۔

    نادان

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #96
    :doh: :doh: :doh: :doh: :doh: :doh: :doh: :doh: :doh: :doh: :doh: :doh: :doh:

    دیکھ لیں، اسلام کی تعلیمات۔۔ آپ کو بھی سرپکڑنا پڑ گیا۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #27
    زندہ رُود۔۔۔۔۔ آپ کی تحریر پر تو اظہارِ خیال کچھ بعد میں کرتا ہوں مگر یہ مندرجہ بالا حصہ ذرا فوری توجہ کا متقاضی ہے۔۔۔۔۔ کیا آپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ اِس فورم پر وقت بے وقت جو جمہوری بَین ڈالے جاتے ہیں اُن کا حقیقی مقصد پاکستان میں حقیقی جمہوریت ہی ہے یا کچھ اور۔۔۔۔۔ کچھ اور کی تعریف ہم اِس طرح بھی کرسکتے ہیں کہ صرف اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کی تشہیر۔۔۔۔۔ زندہ رُود۔۔۔۔۔ ایک دفعہ مسٹر اَتھرا سے بات ہورہی تھی عقائد کے حوالے سے تو میرا کہنا تھا کہ عقائد تو شاید خالص نہیں ہوسکتے مگر عقائد کیلئے کسی شخص کی وابستگی اور نیت ضرور خالص ہوسکتی ہے۔۔۔۔۔ اور مَیں یعنی بلیک شیپ، سچی نیت و وابستگی کی بہت قدر کرتا ہوں چاہے عقائد کچھ بھی ہوں کیونکہ یہ چیز بہت نایاب ہوتی ہے اور خال خال ہی ملتی ہے۔۔۔۔۔ وہی بات کہ طالبان بُرے نہیں مگر طالبان کے عقائد برے(میرے اور آپ کے نزدیک) ہیں۔۔۔۔۔ مگر اُن کی نیت خالص ہے۔۔۔۔۔ اِس کے ساتھ ایک دوسرا نکتہ ملاتا ہوں۔۔۔۔۔ مردم شناسی۔۔۔۔۔ یعنی انسان کی پہچان۔۔۔۔ اتنے عرصے فورم کے افراد کا طرزِ عمل دیکھنے کے بعد اب کیا آپ واقعی یہ سمجھتے ہیں کہ اِس فورم کے حق پرست و معزز بلاگر و ہمنوا واقعی حقیقی جمہوریت کی خاطر یہ رنڈی رونا مچائے رہتے ہیں۔۔۔۔۔ یعنی اِن لوگوں کی جمہوریت کیلئے نیت و وابستگی واقعی سچی اور خالص ہے۔۔۔۔۔ آپ کی تحریر کے اِس حصہ سے تو یہ تاثر جاتا ہے کہ حق پرست و معزز بلاگر و ہمنوا کسی قسم کی تخلیقی اقلیت کے نمائندے ہیں۔۔۔۔۔ :facepalm: :cwl: :facepalm: ™©

    بلیک شیپ صاحب۔۔۔ میری یہ تحریر مجموعی تناظر میں ہے نہ کہ صرف اسی فورم تک محدود۔ جہاں تک آپ کا معزز بلاگر بارے سوال ہے تو یہ آپ کے گمان میں بھی کیسے گزرا کہ موصوف کسی تخلیقی اقلیت کے قریب سے بھی کبھی گزرا ہوگا۔ موصوف تو جنم سے ن لیگیا ہے اور شاید اپنی آخری آرام گاہ پر کچھ ایسا کتبہ لکھوائے گا۔۔۔ 

    ۔”پیدا ہونے سے وفات پانے تک ہر قسم کی ملاوٹ سے پاک، خالص ن لیگیا، “۔ :cwl: :cwl: :cwl: ۔ ۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #24

    کچھ عرصہ قبل ایک آرٹیکل پڑھا تھا، جس میں انسانی نفسیات اور اخلاقی کشمکش پر مبنی کچھ فرضی سچوئیشنز بیان کی گئی تھیں، ایک ہی صورتحال کو مختلف پوزیشن سے دیکھنے پر کیسے ایک ہی شخص کی رائے تبدیل ہوجاتی ہے۔ مثلاً ایک فرضی صورتحال ہے جس میں چھ لوگ بارش سے بچنے کیلئے ایک غار میں پناہ لیتے ہیں،، بارش رکنے کے بعد جب وہ باہر نکلنے لگتے ہیں تو ان میں سے ایک بھارے تن و توش کی خاتون غار کے دہانے میں پھنس جاتی ہے۔ غار سے باہر نکلنے کا اور کوئی راستہ نہیں۔ وہ خاتون  باوجود اپنی اور اپنے ساتھیوں کی کوششوں کے غار کے دہانے سے نکل نہیں پاتی اور وہیں پھنسی رہ جاتی ہے۔ غار میں پانی بھرتا جارہا ہے، کچھ دیر بعد غار پانی سے بھرجائے گا اور اگر وہ خاتون راستے سے نہ ہٹی تو خاتون سمیت سب لوگ مرجائیں گے۔۔ اتفاق سےغار میں موجود ایک شخص کے پاس ڈائنامائیٹ ہے۔ اگر وہ غار کے دہانے کو ڈائنا مائیٹ سے اڑا دے تو راستہ کھل سکتا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ عورت یقینی طور پر مرجائے گی۔۔

    اگر آپ کے سامنے یہ فرضی صورتحال رکھی جائے تو آپ غار میں پھنسے لوگوں کو کیا مشورہ دیں گے؟ کیا انہیں ایک عورت کو مار  کر باقی پانچ لوگوں کی زندگی بچالینی چاہئے؟ اگر آپ یوٹیلیٹیرئن اپروچ رکھتے ہیں تو شاید آپ ہاں میں جواب دیں، اگر بہت حساس ہیں تو شاید ایک عورت کی جان لینے کو بھی مائل نہ ہوں۔۔

    فرض کریں آپ اس غار میں موجود چھ لوگوں میں سے ایک ہیں؟ تب آپ کا مذکورہ بالا پوچھے گئے سوال پر کیا جواب ہوگا۔۔۔؟ 

    صورتحال کو تھوڑا اور تبدیل کرتے ہیں، فرض کریں دہانے میں پھنسی خاتون آپ ہی ہیں، یا وہ خاتون آپ کی والدہ ہے، تب آپ کا جواب کیا ہوگا؟؟  

    گمان غالب ہے کہ بیشتر افراد کا بیان کردہ سچویشن میں رول تبدیل ہونے پر جواب میں بھی فرق آجائے گا، ۔ حالانکہ صورتحال تو ایک سی ہے، مگر صرف ناظر کا مقام تبدیل ہونے پر اس کی رائے تبدیل ہوسکتی ہے۔ اگر غار میں پھنسے افراد سے آپ کا کوئی واسطہ نہیں تو آپ غیر جانبداری سے بالکل منطقی اور عقلی انداز میں صورتحال کا جائزہ لے کر اپنی رائے دیں گے۔ مگر جب آپ خود غار کے اندر پہنچ گئے، غار کی صورتحال آپ کی ذات کو بھی متاثر کررہی ہے، تب آپ کی سوچ میں منطق کے ساتھ جذبات اور اپنی ذاتی مفاد کا لحاظ بھی شامل ہوجائے گا۔۔

    ایسا ہی میرے خیال میں حالیہ بحث میں قرار اور بلیک شیپ کے معاملے میں ہے۔ میری نظر میں بلیک شیپ پاکستان کے حالات و واقعات کو ایک طرح سے اپنی ذات سے الگ ہوکر دیکھتا ہے اور اسی لحاظ سے اپنی رائے کا اظہار کرتا ہے، بہ الفاظ دیگر بلیک شیپ غار سے باہر بیٹھے ہوئے شخص کی طرح ہے ۔ تھریڈ ہذا میں بلیک شیپ  صاحب نے خود بھی پاکستان کے تئیں اپنی غیر  جذباتیت / لاتعلقی کا دیانتداری سے اعتراف کیا ہے۔

    جس ملک کو چھوڑ دیا، اپنی زندگی ایک نئے ملک میں ترتیب دے لی تو پھر یہ پیچھے مُڑ مُڑ کر پاکستان کے حالات پر آہیں بھرنے کی کوئی تُک مجھے سمجھ نہیں آتی۔۔۔۔۔ میرا کہنا ہے کہ اگر اتنا ہی پاکستان کے بارے میں خیال ہے تو مغربی ممالک میں اپنا سب کچھ(غیر ملکی شہریت سمیت) چھوڑ چھاڑ کر پاکستان منتقل ہوجاؤ تاکہ پاکستان میں جو مشکلات ہیں وہ آپ پر بھی بِیتیں اور اُن مشکلات کا فرسٹ ہینڈ اندازہ ہو تاکہ پھر جو آہیں نکلیں گی وہ یقیناً اثر رکھتی ہوں گی اور ضرور عرش پر پہنچیں گی۔۔۔۔۔ اب مغربی ممالک میں بیٹھ کر جمہوریت کا دفاع کیسے ہوتا ہے۔۔۔۔۔ اپنی آئی ڈی پر ایواٹار لگانے سے؟ ویسے تو مشن امپاسبل ہی لگتا ہے مگر شاید فورم کا کوئی ٹام کروز کرسکتا ہے۔۔۔۔۔

    …..

    قرار مزاح سے قطع نظر ویسے بھی پاکستان اب ایک معنوں میں میرا اور آپ کا ملک نہیں رہا۔۔۔۔۔ یہ ہمارا سابقہ ملک ہے۔۔۔۔۔ بس یہی میرا اور آپ کا پاکستان سے ناطہ ہے۔۔۔۔۔ باقی سب کہانیاں ہیں۔۔۔۔۔ جو پاکستان میں رہنے والے اپنے لئے بہتر سمجھتے ہیں اُنہیں کرنے دو۔۔۔۔۔ اُن کے رنگ میں بھنگ ڈالنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔۔

    قرار کا معاملہ یہاں مختلف ہے۔ قرار غار میں پھنسے ہوئے آدمی کے طور پر اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کرتا ہے۔میری نظر میں قرار صاحب خود کو بلیک شیپ کی طرح پاکستان سے لاتعلق نہیں سمجھتے اور پاکستان کے حالات سے اپنی ذات کو متاثر سمجھتے ہیں بہت سے دیگر پاکستانیوں کی طرح۔ یہاں وہ اور میں ایک ہی پوزیشن پر ہیں کیونکہ میں بھی خود کو غار میں پھنسا آدمی سمجھتا ہوں،  میری ذات بھی پاکستان کے حالات سے افیکٹ ہوتی ہے، اس لئے میں بھی پاکستان کے حالات پر جلتا کڑھتا ہوں اور یہ فطری بات ہے۔ بلیک شیپ صاحب میں آپ کو یہ کیفیت اس لئے نظر نہیں آئے گی کیونکہ وہ ذہنی طور پر یہ تسلیم کرچکے ہیں کہ پاکستان انکا سابقہ وطن ہے اور پاکستان کے حالات سے ان کو بظاہر کچھ فرق نہیں پڑنے والا۔۔۔

    اب ذرا بلیک شیپ صاحب کے اٹھائے گئے موضوع پر کچھ اظہارِ خیال۔۔ اس سے تو اختلاف نہیں کیا جاسکتا کہ طاقت کی اپنی اہمیت ہے اور سیاست و کارِ حکمرانی میں طاقت ایک بڑا اہم فیکٹر ہے۔ مگر یہ بات نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ طاقت اپنی ذات میں کچھ نہیں ہوتی، طاقت کے پسِ پشت مختلف عوامل ہوتے ہیں جو طاقت کو طاقت بناتے ہیں۔ اور طاقت سے مراد کیا ہے؟ کیا محض ڈنڈے کی طاقت ، طاقت ہوتی ہے؟ پاکستانی فوج کی مثال لے لیں، کیا پاکستانی فوج کی طاقت صرف ڈنڈا ہے یا پاکستانی عوام کی جذباتی و نظریاتی حمایت؟ اگر پاکستانی فوج کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل نہ ہو تو کیا یہ آٹھ آٹھ دس دس سال کیلئے ملک پر قابض ہوکر بلامزاحمت حکمرانی کرسکتے ہیں؟ یہاں میں اور بلیک شیپ ایک ہی صفحے پر ہیں کہ معاشرہ عوام کا عکس ہوتا ہے اور اس بات کے ذمے دار عوام ہی ہیں، اور جب تک عوام تبدیل نہیں ہوتے، تب تک یہ معاملہ یونہی چلے گا۔۔

    یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ عوام کیسے تبدیل ہوں گے؟ عوام میں تبدیلی کیسے آئے گی اور یہی وہ اصل نکتہ ہے جس پر میرا خیال ہے قرار کا بلیک شیپ سے اختلاف پیدا ہوا۔ کیونکہ (میری نظر میں) قرار کا موقف ہے کہ کہ سیاست میں دخیل فوجی مقتدرہ کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے، ان پر تنقید کی جانی چاہیے جبکہ بلیک شیپ کا رویہ فیض صاحب کی طرح ہے کہ بھاڑ میں جھونکو یہ ملک ایسے ہی چلتا رہے گا۔۔ خیر یہاں میں بلیک شیپ صاحب سے اختلاف کروں گا، میری نظر میں ہر زمانے میں، ہر معاشرے میں عوام کے درمیان ایک ایسی اقلیت ہوتی ہے جو معاشرے کی کریم ہوتی ہے، (جس کو آپ اکثر تخلیقی اقلیت / کریئٹیو مائنارٹی کہتے ہیں) یہی لوگ روایت شکن ہوتے ہیں، جن میں ہمتِ کفر ہوتی ہے۔ میری نظر میں یہی لوگ معاشرے میں تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ کیونکہ یہ بہتی رو کے ساتھ نہیں بہتے، بلکہ مزاحمت کرتے ہیں ۔ ان کا ہتھیار ان کے قلم اور منہ سے نکلنے والے الفاظ ہوتے ہیں۔ یہ درست ہے کہ سیکھتا انسان خود ہی ہے، مگر کوئی سکھانے والا، بولنے والا ہوگا تو سیکھنے والوں کی تعداد اور رفتار بھی زیادہ ہوگی۔۔ پاکستانی معاشرہ اخلاقی لحاظ سے کرپٹ ہے، مگر میرے خیال میں یہ بات اطمینان بخش ہے کہ جب کسی کے ساتھ کچھ غلط ہوتا ہے تو معاشرے سے کم ہی سہی آواز اٹھتی ہے، فرض کریں اگر معاشرے کے سبھی افراد یہ تسلیم کرلیں کہ یہ جیسا ہورہا ہے، ویسا ہی ہوتے رہنا ہے جب تک عوام تبدیل نہیں ہوتی تو سوچیے کہ کیا معاشرے پر جمود نہ طاری ہوجائے گا؟ عوام ہے کیا؟ ہم ہی تو ہیں عوام۔۔۔۔ 

     میرے خیال میں معاشرے کی اس روایت شکن اقلیت کی مزاحمت زندہ رہنی چاہیے، مزاحمت کا اظہار سوچ اور الفاظ سے ہوتا ہے۔ اگر کوئی طبقہ ہم پر غاصب ہے تو اس کو غاصب کہتے رہنا چاہیے، اور یہ محض آئیڈیلزم نہیں ہے، اس سے معاشرے میں سوچ کی تبدیلی کا عمل تیز ہوتا ہے۔ سوچیے اگر امریکی معاشرے میں مارٹن لوتھر کنگ سیاہ فاموں کے ساتھ سفید فاموں کے سلوک کو کانسٹنٹ سمجھ کر خاموشی سے قبول کرلیتا تو وہاں سیاہ فاموں کو ملنے والے حقوق کا عمل تاخیر کا شکار نہ ہوجاتا؟ مارٹن لوتھر کنگ آواز نہ اٹھاتا، تو یقین آنے والے وقتوں میں کوئی اور اٹھاتا، مگر معاشرے کے ارتقاء کا عمل سست ہوجاتا۔ اس لئے میری نظر میں اکثریت کی مسلط کردہ روایات کے خلاف آواز اٹھانا، مزاحمت کرنا، جدوجہد کرنا یہی معاشروں میں تبدیلی کا سبب بنا کرتا ہے۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #62
    عقل کا دامن پکڑو …میں کہہ رہی ہوں کہ مردوں کی گڑھی حدیثیں مجھے نہ سنائیں ..آپ لگاتار وہی کام کر رہے ہیں ..کیا آپ کے حوالے سے میں میں مردوں کو ناقص العقل سمجھوں ؟ :bigsmile:

    آپ کے اللہ میاں بھی مرد ہیں، سرکارِ دو عالم بھی مرد ہیں، ان کے اقوال بھی مردانہ تسلط والے ہیں اور گلہ آپ مجھ سے کررہی ہیں کہ مردوں کی گھڑی ہوئی حدیثیں نہ سناؤں۔۔ اسلام تو پورا کا پورا میل شاونزم کا شاہکار ہے۔ جنت میں مردوں کیلئے بہتر حوریں، عورت کیلئے صرف دودھ اور شہد، مرد کی گواہی پوری، عورت کی آدھی، مرد پوری عقل والا، عورت ناقص العقل، مرد کو طلاق کا اختیار جبکہ عورت کے ہاتھ میں خلع کا کشکول، مرد کو حکومت کا حق، عورت کی حکمرانی پر پابندی۔ اور تو اور عورت کو فتنہ بھی اسلام نے ہی قرار دیا ہے۔

    ہم سے آدم نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے سلیمان تیمی نے بیان کیا ، انہوں نے ابوعثمان نہدی سے سنا اور انہوں نے اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت کیا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں نے اپنے بعد مردوں کے لئے عورتوں کے فتنہ سے بڑھ کر نقصان دینے والا اور کوئی فتنہ نہیں چھوڑاہے ۔(صحیح بخاری۔ 5096)۔۔

    https://sunnah.com/bukhari/67/34

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #93
    تبھی کہا ہے کہ تعلیم اصل مسلہ ہے …

     تعلیم بھی تو معقول ہونی چاہیے، جب تعلیم ایسی دی جائے گی تو نتیجہ بھی آبادی کا ہنگام ہی نکلنا ہے۔۔

    معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا : مجھے ایک عورت ملی ہے جو اچھے خاندان والی ہے ، خوبصورت ہے لیکن اس سے اولاد نہیں ہوتی تو کیا میں اس سے شادی کر لوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” نہیں “ ، پھر وہ آپ کے پاس دوسری بار آیا تو بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو منع فرمایا ، پھر تیسری بار آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” خوب محبت کرنے والی اور خوب بچے جننے والی عورت سے شادی کرو ، کیونکہ ( بروز قیامت ) میں تمہاری کثرت کی وجہ سے دوسری امتوں پر فخر کروں گا “ ۔۔ (سنن۔ ابی داؤد۔ 2050)۔۔ 

    https://sunnah.com/abudawud/12/5

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #43
    آپ کے ذہن میں عورت کوئی کند ذہن مخلوق ہے ..تبھی ایسے سوال کر رہے ہیں ..مجھے اپنی زندگی گزارنے کا اختیار مذھب دیتا ہے ..عورت کی مرضی کے بغیر اس کی شادی کہیں بھی نہیں کی جا سکتی . دوبارہ سے غلط سلط حدیث لگا دی ہے .. مجھے اپنے مذھب سے پرابلم نہیں ہے تو آپ کو میرے پرابلم نہ ہونے سے کیوں پرابلم ہے ؟ :thinking:

    نادان جی۔۔ میری رائے میں تو عورت کندن ذہن نہیں ہے، نہ ہی مرد سے کم تر ہے، میں تو عورت اور مرد کو برابر کا درجہ دیتا ہوں۔ ہاں مگر آپ کے اسلام اور سرکارِ دو عالم کی نظر میں عورت ناقص العقل ضرور ہے۔۔ ملاحظہ فرمایئے۔۔۔ یہ صحیح بخاری کی حدیث ہے۔۔ 

    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

    ہم سے سعید بن ابی مریم نے بیان کیا ، انھوں نے کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا ، انھوں نے کہا مجھے زید نے اور یہ زید اسلم کے بیٹے ہیں ، انھوں نے عیاض بن عبداللہ سے ، انھوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے کہ آپ نے فرمایا کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالاضحی یا عیدالفطر میں عیدگاہ تشریف لے گئے ۔ وہاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم عورتوں کے پاس سے گزرے اور فرمایا اے عورتوں کی جماعت ! صدقہ کرو ، کیونکہ میں نے جہنم میں زیادہ تم ہی کو دیکھا ہے ۔ انھوں نے کہا یا رسول اللہ ! ایسا کیوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم لعن طعن بہت کرتی ہو اور شوہر کی ناشکری کرتی ہو ، باوجود عقل اور دین میں ناقص ہونے کے میں نے تم سے زیادہ کسی کو بھی ایک عقلمند اور تجربہ کار آدمی کو دیوانہ بنا دینے والا نہیں دیکھا ۔ عورتوں نے عرض کی کہ ہمارے دین اور ہماری عقل میں نقصان کیا ہے یا رسول اللہ ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا عورت کی گواہی مرد کی گواہی سے نصف نہیں ہے ؟ انھوں نے کہا ، جی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بس یہی اس کی عقل کا نقصان ہے ۔ پھر آپ نے پوچھا کیا ایسا نہیں ہے کہ جب عورت حائضہ ہو تو نہ نماز پڑھ سکتی ہے نہ روزہ رکھ سکتی ہے ، عورتوں نے کہا ایسا ہی ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہی اس کے دین کا نقصان ہے ۔ (صحیح بخاری۔ 304)۔۔

    ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

    https://sunnah.com/bukhari/6/9

    مجھے اپنے مذھب سے پرابلم نہیں ہے تو آپ کو میرے پرابلم نہ ہونے سے کیوں پرابلم ہے ؟

    کول ڈاؤن۔۔۔ کول ڈاؤن۔۔۔ آپ پھر جذباتی ہورہی ہیں۔ آپ کے اندر ایک جنگ جاری ہے، اسکو تحمل سے فیس کیجئے :) ;-) :serious: :bigsmile: ۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #39
    مجھے آپ کے سمجھدار ہونے پر شبہ ہونے لگا ہے ..شبہ کیا یقین ہونے لگا ہے .. میں نے الله کے اس قانون کو ہر گز غیر منصفانہ نہیں کہا ..اب زور زور سے پڑھیں جو دوبارہ لکھنے لگی ہوں .. اسلامی معاشرے میں ایک اس عورت کو جس کے پاس خود کو پالنے کے مالی وسائل نہیں ہیں ..یا جو صرف بچوں کی وجہ سے اپنے شوہر کے ساتھ ہر حال میں رہنا چاہتی ہے ..یا اپنی محبت میں رہنا چاہتی ہے ..وہ جائز طریقے سے اپنے شوہر کے پاس رہ سکتی ہے ..ورنہ تو غیر مسلم معاشرے میں اسے طلاق ملنی ہی ملنی تھی .. آپ تو ایسے کہہ رہے ہیں کہ جیسے یہاں غیر مسلم معاشرے میں ہر مرد ایک بیوی کے ساتھ ہی پوری زندگی گزار دیتا ہے ..یہ تو اپنی گرل فرینڈز کپڑوں کی طرح بدلتے ہیں .. مجھے غلط سلط حدیثیں نہ سنائیں ..خلع کہیں یا طلاق ..عورت کے پاس پورا اختیار ہے کہ وہ اگر شوہر سے الگ ہونا چاہے تو الگ ہو سکتی ہے جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے نبی کے پاس ایک عورت ایسا ہی کیس لے کر آئی تھی ..کہ اپنے شوہر سے طلاق چاہتی ہے ..وجہ پوچھی تو کہا کہ کوئی وجہ نہیں …جس پر رسول نے اجازت دے دی . اس عورت نے کہا کہ مجھے طلاق نہیں چاہئے ..صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ کیا بنا وجہ کے عورت طلاق لے سکتی ہے

    نادان جی۔۔ جذباتی نہ ہوں۔ آپ نے بھلے صاف الفاظ میں نہ کہا ہو، مگر آپ کا مطلب وہی نکلتا ہے۔ بہرحال آپ اختلاف کرسکتی ہیں۔۔

    خیر۔۔۔ آپ نے اپنے ذہن میں اسلام کی اچھی سی ایک شبیہہ بنا  رکھی ہے جو حقائق کے خلاف ہے۔ آپ کی اس خیالی شبیہہ کے مطابق عورت بھی طلاق کا اتنا ہی اختیار رکھتی ہے جتنا کہ مرد۔ مگر اس کے دفاع میں آپ کوئی قرآنی آیت یا حدیث پیش نہیں کرسکیں۔ قرآن میں بھی واضح طور پر مردوں کو ہی کہا گیا ہے کہ ایک بیوی رکھ لو، یا دو رکھ لو، یا تین چار رکھ لو، مگر کہیں بھی عورت کو نہیں کہا گیا چاہو تو تم شوہر کی دوسری تیسری شادی پر اسکو چھوڑدو اور چاہو تو اس کے ساتھ رہو۔

    آپ میری حوالے کے ساتھ پیش کردہ احادیث کو غلط سلط احادیث کہہ رہی ہیں اور اپنے خیال میں گم گشتہ کسی بھولی بھٹکی یاد کو حدیث بنا کر دعویٰ کررہی ہیں کہ عورت کو پورا حق ہے اپنی مرضی سے شوہر سے الگ ہونے کا۔۔ خیر اسلام میں عورت کو مرد کی کس قدر تابع فرمانی کا حکم دیا گیا ہے، وہ آپ اس حدیث میں ملاحظہ کرسکتی ہیں۔۔۔ 

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #256
    زندہ رود صاحب، کیا آپ نے غامدی صاحب کی وہ ویڈیو دیکھی ہے ، جسکے حوالے سے نادان صاحبہ سے گفتگو چل رہی ہے

    گھوسٹ صاحب۔۔ مجھے غامدی کا نکتہ نظر نہیں جاننا۔ میں تو آپ کے سابقہ کمنٹ کے تناظر میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ قرآن کہاں عوام کو وہ حقِ رائے دہی دیتا ہے جس کو ایک جرنیل آکر چھین لیتا ہے۔۔۔؟۔۔ 

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #255
    جب مشاورت سے نظام چلانے کی بات کی جاتی ہے ..تو اس کا اور کیا مطلب ہے ؟

    خلافتِ راشدہ کا  مطالعہ کریں، صرف چند سرکردہ لوگوں کی مجلسِ شوریٰ ہوتی تھی، انہی کی مشاورت کو مشاورت کہا گیا ہے، اسلام میں حکمران چننے کا اختیار عوام کو نہیں دیا گیا ہے۔۔ 

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #250
    ویڈیو میں غامدی صاحب نے اسقدر سخت الفاظ قرآن کی روشنی میں ادا کئیے ہیں اور اسکی وجہ بھی انتہائی سادہ اور دو ٹوک الفاظ میں بیان کی ہے جسکا مفہوم کچھ اسطرح بنتا ہے کہ ملک کا آیین معاشرے کے لئے ایک میثاق یا معاہدہ کی اہمیت رکھتا ہے جس کے تحت معاشرہ اپنا نظم و نسق چلانا چاہتا ہے، فوجی مداخلت کے ذرئیے عوام سے وہ حق چھین لیا جاتا ہے جو اسکو قرآن کے مطابق مل رہا ہے کیا آپ غامدی صاحب کے اس استدلال سے اختلاف کرتی ہیں؟

    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔ کیا آپ نشاندہی کرسکتے ہیں کہ قرآن یا حدیث میں کہاں لکھا ہے کہ عوام کو حقِ رائے دہی حاصل ہے۔۔۔؟؟؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #35
    اب آتے ہیں زندہ رود کے ڈائریکٹ سوال کی طرف ظاہر ہے میں طلاق کا آپشن استعمال کروں گی ..ویسے بھی اس کے ساتھ کیوں رہنا جسے کوئی اور پسند آ جائے اور کچھ

    نادان جی۔۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلام کے چار شادیوں والے غیر منصفانہ اور صنفی امتیاز پر مبنی قانون کو ناپسندیدہ سمجھتے ہوئے اس سے بغاوت کا اظہار کیا۔۔۔

    آپ نے کہا کہ آپ طلاق کا آپشن استعمال کریں گی۔۔ یہاں آپ غلط فہمی کا شکار ہیں۔ اسلام میں طلاق کا آپشن صرف مرد کے پاس ہے، عورت مرد کو طلاق دے کر اس سے چھٹکارا حاصل نہیں کرسکتی۔ ہاں عورت کے پاس خلع کا آپشن ہے، اور خلع یہ ہے کہ آپ اپنے خاوند سے دست بستہ درخواست کریں گی کہ وہ آپ کو طلاق دے دے۔ یہاں بھی آپ کی معلومات میں مزید اضافے کی خاطر بتاتا چلوں کہ اسلام میں بغیر شرعی عذر کے خلع مانگنے والی عورتوں کے بارے میں بڑے سخت الفاظ استعمال کئے گئے ہیں۔ اور یہ تو ظاہر سی بات ہے کہ شوہر کی دوسری یا تیسری شادی اس کو اسلام کی طرف سے دیا گیا شرعی حق ہے، لہذا ایسی صورت میں تو عورت کا طلاق مانگنا سراسر غیر شرعی قرار پاتا ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ پھر بھی اپنے حقِ خلع کا استعمال کرتے ہوئے مصر رہتی ہیں کہ نہیں طلاق ہی لینی ہے تو یہ اختیار سراسر آپ کے خاوند کے ہاتھ میں ہے کہ وہ چاہے تو آپ کو طلاق دے اور چاہے تو طلاق نہ دے۔۔

    اور خلع کا مطالبہ کرنے والی خواتین کے بارے میں اسلام کا کیا حکم ہے، وہ بھی جان لیجئے۔۔

    ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ” جس عورت نے اپنے شوہر سے بغیر کسی ایسی تکلیف کے جو اسے طلاق لینے پر مجبور کرے طلاق کا مطالبہ کیا تو اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے “ ۔(سنن ابی داؤد ۔ 2226۔ صحیح۔)۔

    https://sunnah.com/abudawud/13/52

    سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(خاوندوں سے) خلع لینے والی اور الگ ہونے والی عورتیں منافق ہوتی ہیں۔“۔۔

    https://www.islamicurdubooks.com/hadith/mukarrat-.php?hadith_number=1550&bookid=10

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #60
    الله کے بندے رکاوٹ اسلام نہیں جہالت ہے :doh:

    دونوں میں فرق کیا ہے۔ :thinking: :) ;-) :bigsmile: ۔؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #33
    میں جس ادارے میں کام کرتی ہوں .وہاں کی کچھ پالیسیز سے متفق نہیں ہوں ..لیکن اس کے باوجود وہاں ہی کام کرنا پسند کرتی ہوں کہ زیادہ تر میری پسند کا ماحول ہے . میں جس کی دنیا میں رہتی ہوں ..میں اسے متفق ہوں یا نہ ہوں ..مجھے اس کا حکم ماننا ہے اب آتے ہیں اس کی تشریح کی طرف ..جہاں میں ہوں ..اور جہاں اور دوسرے ممبرز رہتے ہیں پاکستان سے باہر ..کیا وہاں تمام لوگ اپنی زندگی ایک ہی سپاوس کے ساتھ گزار دیتے ہیں ..میرا نہیں خیال ..کم کم ہی ہونگے اب آتے ہیں اجازت کی طرف ..میں اسے اس طرح بھی دیکھتی ہوں کہ مرد تو باز نہیں آتا ..اگر اس نے دوسری شادی کرنی ہی کرنی ہے ..چاہے اولاد نہ ہونے کا بہانہ بنائے یا کوئی اور دل کو بھا جائے ..وجہ کچھ بھی ہو ..اس نے اگر شادی کا ارادہ کر ہی لیا تو یہاں کے معاشرے میں سیدھا سیدھا طلاق دے کر دوسری شادی کر لیتا ہے . اسلامی معاشرے میں بھی مرد کو یہ سہولت حاصل ہے ..بلکہ عورت کو بھی حاصل ہے کہ اگر اس مرد کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی تو جان چھڑا لے . لیکن بسا اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ عورت بچوں کی وجہ سے طلاق نہیں چاہتی ..یا اس وجہ سے نہیں چاہتی کہ اس کے پاس اتنی تعلیم یا ہنر نہیں کہ وہ خود اپنی یا اگر بچے بھی اس کے ساتھ ہیں تو اس کا خرچہ برداشت کر لے ..لڑکی کی اگر ایک دفعہ شادی ہو جائے تو اس کا اپنے میکہ بھی اتنا ویل کمنگ نہیں رہتا ..وہاں بھی اسے یہ ہی درس مل رہا ہوتا ہے کہ ہر حال میں نبھاؤ .. تو ایسے میں مجھے لگتا ہے یہ سہولت کسی حد تک ان عورتوں کے حق میں چلی جاتی ہے کہ انہیں طلاق نہیں ملتی .. اب حالات بدل رہے ہیں ..اب لڑکیاں اپنا بوجھ اٹھا لیتی ہیں ..تو ایسے حالات میں ساتھ رہنا پسند نہیں کرتیں .. دیکھا جائے تو یہاں الله نے مردوں کی ہی آخرت میں پکڑ کرنی ہے ..کہ اجازت تو دی ہے ..ساتھ کڑی شرط بھی لگا دی کہ اگر انصاف کر سکو تو …ورنہ تمھارے لئے ایک ہی بہتر ہے …ظاہر ہے مرد انصاف نہیں کر پاتا تو عورت کو یہ اطمنان تو ہے کہ یہاں زیادتی کر لی ..وہاں بھگتنا :bigsmile:

    نادان جی۔۔۔ کسی بھی معاملے میں انسان کی خالص سوچ جاننے کا میری نظر میں ایک طریقہ یہ ہے کہ وہ صورتحال خود اس پر اپلائی کرکے دیکھی جائے۔ کیونکہ ہوتا عموماً یہ ہے کہ دوسروں کے بارے میں رائے دینا تو بہت آسان ہوتا ہے، مگر خود کو اسی سچویشن میں رکھ کر دیکھنا ذرا مشکل ہوتا ہے۔

    میں آپ سے ایک فرضی سوال پوچھتا ہوں اور امید  کرتا ہوں کہ آپ دیانتداری سے جواب دیں گی۔۔۔ فرض کریں آپ کی شادی ہوجاتی ہے ، آپ اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی گزار رہی ہیں کہ ایک دن آپ کا مجازی خدا کہتا ہے کہ مجھے ایک اور لڑکی پسند آگئی ہے، اب میں اس سے بھی شادی کرنا چاہتا ہوں۔ تو کیا آپ اپنے شوہر کو دوسری شادی کرنے کی اجازت دیں گی۔؟۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #59

    دراصل یہ شراب میں شامل ان خباثات کی طرف اشارہ ہے ۔ آپ نے اس کے مضمرات کی جانب اچھا اشارہ کیا ہے ۔ سنا تھا کہ تجربہ انسان کو بہت کچھ سکھا دیتا ہے ، ابھی میں نے بمشکل الفاظ ادا کیے ہونگے ، آپ کی تخیل کی پرواز نے وہ کچھ اخذ کرلیا جو بادیگر کبھی مطمع نظر نہ تھا ۔ یہ آپ کی سکٹرتی ہوئ سلطنت کی جانب اشارہ بھی تو ہوسکتا ہے :serious: ؟

    ۔۔ ہاہاہا۔۔اس کا مطلب آپ نے جاندار سا پیگ لگا کر ردِ خدا والا شعرلکھا تھا۔۔۔ خیر اپالوجیٹک مت ہویئے، کچھ عرصہ ہماری محفل میں گزاریئے، انشاء اللہ یہ سب کچھ نارمل لگنے لگے گا۔ :) ;-) :) ۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5

    فورم کئی بار بہت سلو ہوتا ہے اور کئی بار تو ڈاؤن بھی ہوتا ہے، اس کا مطلب ہے جعلی آئی ڈیز ہی فورم کی پرفارمنس سلو کرنے کی ذمہ دار ہیں۔ ایسا ویہلا بندہ کون ہوسکتا ہے جو سارا دن اسی کام میں لگارہتا ہے؟ کیا ایسا میکنزم نہیں بنایا جاسکتا کہ ایک آئی پی سے ایک سے زائد آئی ڈیز نہ بنائی جاسکیں۔ یا پھر آپ نئی آئی ڈی کو بغیر اپروول کے ایکٹیو ہی نہ ہونے دیں۔ جو بھی نئی آئی ڈی بنے، پہلے اس کے اصلی ہونے کی تصدیق کریں پھر ایکٹیو کریں۔ 

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 2,485 total)
×
arrow_upward DanishGardi