Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 2,441 through 2,460 (of 2,485 total)
  • Author
    Posts
  • Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #389
    خلق اللہ تو ہیں اور میں نے ایسا تو کوئی اِنکار نہیں کیا۔ بے راہ روی اور ربی ناراضگی سے میرا اِشارہ نبی موسیٰ علیہ السلام کی عدم موجود گی میں قوم کو اُن کی بتائی گئی راہ سے ہٹ کر ایک بچھرڑے کی پوجا شروع کر دینے جیسے واقعیات سے تھا۔ ایسے ہی واقعات کی بنا پراقوام راہِ حق سے دور ہوئیں اور خُدا کی ناراضگی کا سبب۔ ڈاکٹر رُتھ فاؤ نے جو کُچھ کیا وہ اپنے انفرادی اور مذہبی جذبے کے تحت کیا۔ عبدالستار ایدھی صاحب بھی نے بھی تو اُتنا ہی ایثار کیا اور مذہبی تفریق سے دور رہے۔ میرا اِشارہ اُس سوچ کی طرف بھی تھا جو انہی کے ایک مذہبی پیشواء کی سوچ تھی اور پہلی صلیبی جنگ کی ایک اہم وجہ۔ہم سے مذہبی بنیادوں پر نفرت تو عیسائی اور یہود نے اُس وقت شروع کر دی تھی جب اِسلام ابھی ایام طفولیت میں تھا۔ یہ سوال آپ تبلیغی جماعت کے آگے رکھیےتا کہ وہ ایک مِشنری کے ارادے اور روح تک کو سمجھ سکیں جو دور اُفتادہ ممالک اور علاقعوں میں زندگی تیاگ دینے کے بعد اپنے مذہب یا مسلک کی اشاعت کا باعث ہوئے کہ آج برِاعظم افریقہ کا ایک بڑا حصہ، شمالی اور جنوبی امریکہ، اسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور شرق بعید کے بعض حصے عیسائی ہوئےجوعِیسائی مذھب کے لیے قربانی اور ایثار کا نتیجہ ہیں۔

    سہیل اعجاز بھائی! آپ کو یاد ہوگا ایک آدھ مہینہ پہلے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کسی تقریب میں دو قومی نظریے کے متعلق بات کرتے ہوئے ہندوؤں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا “کہ میں تو ان کا نام بھی نہیں لینا چاہتا” اور اس پر سوشل میڈیا اور میڈیا پر اچھا خاصا ری ایکشن آیا تھا، اگر چیف جسٹس کی جگہ وہ بات کوئی عام آدمی کرتا تو شاید کوئی نوٹس بھی نہ کرتا، مگر چونکہ چیف جسٹس ایک بڑے اور ذمہ دار عہدے پر ہے، اس لئے اس کے اس کمنٹ پر سخت ردعمل آیا، کہ اس نے پوری قوم کے لئے نفرت کا اظہار کیا۔۔ یہ تو ایک چھوٹی سی مثال تھی، خدا کا مرتبہ تو بہت بڑا ہے، خدا سے ہم کس طرح توقع کرسکتے ہیں کہ وہ پوری قوم کے لئے سویپنگ سٹیٹمنٹ جاری کردے کہ فلاں فلاں قوم اچھی نہیں، ان سے دوستی مت کرنا، یہ تو ایک ظاہر سی بات ہے کہ ہر قوم میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں برے بھی، کوئی بھی قوم ایسی نہیں جس میں سارے ہی اچھے ہوں اور کوئی بھی قوم ایسی نہیں جس میں سارے ہی برے ہوں، آپ حضرت موسیٰ کے دور پر محدود مت رہیے کیونکہ وہ تو پیریڈ گزر چکا، آج عیسائی اربوں کی تعداد میں ہیں، آخر کس طرح ہر عیسائی، مسلمان کا دشمن ہوسکتا ہے؟ میں نے ڈاکٹر رتھ فاؤ کی مثال دی، ایسی اور بھی بہت سی مثالیں دی جاسکتی ہیں، بل گیٹس کو ہی لے لیں، وہ بلا تفریق مذہب خدمتِ انسانیت کررہا ہے، پاکستان کو بھی اس نے پولیو کے خاتمے کے لئے 100 کروڑ دیئے، دیگر ممالک کی مدد بھی کررہا ہے، آخر اسے ہم اپنا دشمن کیوں سمجھیں؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #50
    آپ وہاں ہوتے تھے ..اور آپ کو نہیں پتا کہ میں کیوں چلی آئی :serious:

    میں کچھ مصروفیات کی وجہ سے وہاں کچھ عرصہ غیر حاضر بھی رہا، شاید اسی دوران آپ وہاں سے چلی گئیں، مجھے واقعی نہیں پتا کہ آپ کیوں چھوڑ گئیں، کیا کسی سے لڑائی ہوگئی تھی یا پھر آپ کو میری طرح بار بار بین کردیا جاتا تھا؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #48
    ایسی باتیں تو ایک ہی کیا کرتا تھا ;-)

    زیادہ مت سوچیے ;-) ۔۔۔۔

    ویسے میں حیران تھا کہ آپ اچانک کہاں چلی گئیں، اور پھر مڑ کر واپس ہی نہ آئیں، یہ نہ پتا تھا کہ الگ ڈیرے جمالئے ہیں۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #46
    وہاں تو میں دن کے چوبیس گھنٹے میں سے چھتیس گھنٹے گزارا کرتی تھی اس آئی ڈی سے میرے زمانے میں آپ وہاں نہیں تھے ..پہلے کون سی آئی ڈی تھی ….چپکے سے کان میں بتا دیں ..یعنی پی ایم میں بھروسہ اتنا کر سکتے ہیں جتنا خود آپ کو اپنے پر نہ ہو

    ارے یہ کیسا سوال پوچھ لیا آپ نے، اب یہ تو مجھے سرچ کرکے دیکھنا پڑے گا کہ اس دور میں کونسی آئی ڈی تھی میری، خیر کوئی بات نہیں، آپ آہستہ آہستہ خود ہی جان جائیں گی ;-) ۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #381
    مُحترم زندہ رُود بھائی سوال تو یہ اُٹھتا ہے کہ موسیٰ علیہ اِسلام کی قوم کبھی اُن کی زندگی میں اُن کی دعوت پر یا اُن کے بتائے گئے راستے پر نہیں چلی۔ موسیٰ علیہ سلام کے بعد اور بھی نبی رہے ہوں گے لیکن پھر حضرت عیسیٰ اور اُن کی قوم کا مسلئہ آیا اور یہ سِلسلہ نبی آخر الزمان پر آ کر ختم ہوا اور مُسلمانوں کو بتا دیا گیا کہ تم پر دین ممکمل کر دیا گیا۔ اِس آیات میں تو ہمیں یہ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں مُسلمانوں کے لیے کبھی بھی ممکمل بھروسے کے اہل نہیں ہیں۔ چونکہ یہ امر ہمارے لیے قران میں آیا ہے تو ہمارے پاس اِسے ماننے کے سوا کوئی چارہ نہیں، ہماری ہدایت یہی ہے ۔ ہم اُن میں اُٹھ بیٹھ تو سکتے ہیں اور ہمیں اُن سے اُتنی ہی ذہنی دوری رکھنا ہو گی جِتنی وہ ہمارے ساتھ برتتے ہیں۔ میں عمر کا ایک حصہ ایک کنیسہ میں بورڈنگ میں زیرِتعلیم اور ماں باپ سے دور رہا ہوں۔مُجھے کُچھ اندازہ ہے وہ لوگ کیا سوچ رکھتے ہیں اور ارادے کیا ہیں۔ دوسری طرف دونوں (یہود اور نصارا) کے بارے میں مذہبی تاریخ کے علاوہ اُن کے اپنے مورخوں کی تاریخ (قدیم اور جدید تاریخ) سے بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں ہمارے دوست کبھی نہیں رہے۔ آج بھی ہم یہ بات کہہ سکتے ہیں۔ حضور کیا ہم اِس بات پر غور نہیں کر سکتے آدم اور حوا کو اِس دُنیا میں کیوں بھیجا گیا۔ شیطان کو کیا مہلت اور کِس بنا پر مہلت دی گئی اور آدم سے شروع ہو کر ہر بھیجے گئے نبی کی اُمت راہ سے کیو ں بھٹک گئی اور اُسے راہِ راست پر رکھنے کے لیے ایک اور نبی آیا۔ ہمارے نبی صلی اللہ و علیہ وسلم کے بعد کوئی نہیں آئے گا۔آپ غالبا بھٹکی ہوئی اقوام اور خُدا کی اُن کے ساتھ ناراضگی پر فِکر کر رہے ہیں۔

    محترم سہیل اعجاز بھائی! کیا یہودی اور عیسائی بھی خدا کے پیدا کردہ نہیں، اسی خدا کی مخلوق نہیں، کیا صرف اس لئے وہ دھتکارے گئے کہ وہ پیدا عیسائی اور یہودی گھرانوں میں ہوئے، اور پیدا بھی تو خود خدا نے ہی کیا، کیا کسی بھی مذہب سے تعلق رکھنے والے سارے ہی لوگ خراب ہوسکتے ہیں، ڈاکٹر رتھ فاؤ تو عیسائی تھیں، انہوں نے پاکستان میں کتنے جذام کے مریضوں کا علاج کیا، کیا اس قرآنی حکم کے تحت مسلمانوں کو ان سے دوری نہیں رکھنی چاہیے تھی، پھر کیوں وہ ان سے اپنا علاج کرواتے رہے؟  

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #44
    کبھی کبھی یہاں اپنے کسی دوست کے کہنے پر سیاست پی کے جانا ہوا ہے ..جب وہ کچھ ” خاص ” دکھانا چاہتے ہیں وہاں آپ کو دیکھا ..سوچا ..آپ کو تو یہاں بھی ہونا چاہئے بس اتنی سی بات

    شکریہ ، نوازش۔۔۔۔۔ ویسے میں آپ کو سیاست پی۔کے کے زمانے سے جانتا ہوں، جب آپ وہاں ہوا کرتی تھیں۔۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #380
    ——————–

    عباسی صاحب! پوسٹ نمبر 376 میں میرا اندازِ تخاطب درست نہیں تھا، معذرت چاہتا ہوں۔۔ 

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #378
    محترم زندہ رود صاحب یہ ہیں آپ کے الفاظ دوڑ میں براربر رہنے کا حربہ سروائیول فٹسٹ کا مسلمہ اصول ہے-اور سروائیول فٹسٹ ارتقاء کی بنیادی اصول ہے -آپ ہی بتا سکتے ہیں کہ کسی جامد چیز نے ارتقاء کے بنیادی اصول کو کیونکر اپنایا- اور ایسا کرنے کے باوجود بھی جامد کیونکر ہے اب آتے ہیں آپ کے اس کومنٹ کی طرف یہ تو آپ کا اعتراض ہے کہ مذھب نے عقائد اور اعمال کو ایک ساتھ ملا دیا ہے-لیکن اصل سوال تو یہ تھا کیا مذہب کا معاشرتی ارتقاء میں کوئی حصہ یا ان پٹ نہیں ہے – اب آپ کہ رہے ہیں کہ مذھب نے کوشش ضرور کی – تو حضرت مذھب نے کوشش ہی کرنی تھی عمل تو ماننے والے کی صوابدید پے ہے -اور یہ کوشش چند احکامات کی شکل میں تھی- اور یہ احکامات ہی وہ حصہ یا ان پٹ ہے جس کا انکار آپ بہت جوش خروش سے کر رہے ہیں اور خود اسکا بیان بھی کر رہے ہیں آپ کا اعتراض مذھب کی کوششووں کی ایفیکٹیونس پے ہے یا یہ کہ مذھب کو مزید اقدامات کرنے کی ضرورت تھی – مگر یہ کہنا کہ مذہب کا معاشرتی ارتقاء میں کوئی ان پٹ نہیں انتہائی لغو الزام کے سوا کچھ نہیں پس تحریر یار دستیاب ثبوت کو دیکھ کر اپنی رائے تبدیل کرنا تو سیکھنے سکھانے کا سب سے اعلی درجہ ہے آپ کیسے اسکو جیت ہار کی دوڑ کہ سکتے ہو-

    محترم ! مذہب چلتے ہوئے زمانے کے راستے میں ایک رکاوٹ کی طرح ہے، بالکل ویسے ہی جیسے ایک مسافروں سے بھری ہوئی بس (زمانہ) سڑک پر چلتی جارہی ہو اور راستے میں  جگہ جگہ گھنی جھاڑیاں (مذہب)  حائل ہوں، اور بس کے مسافروں کو  راستے میں بار بار بس روک کر، اپنا وقت ضائع کرکے جھاڑیوں کو کتر بیونت کرکے بیچ میں سے اپنا راستہ نکالنا پڑے، اب اگر کوئی کہے کہ چونکہ جھاڑیوں میں یہ خصوصیت ہے کہ ان کو کاٹ چھانٹ کر بیچ میں سے راستہ نکالا جاسکتا ہے،  اس لئے جھاڑیوں کا بھی اس سفر میں حصہ ہے،تو اس کی عقل پر ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔ اگر جھاڑیاں راستے میں ہوتی ہی ناں تو سفر زیادہ آسان اور زیادہ تیز ہوتا۔۔۔  اس کی عملی مثال ہمارے سامنے یورپ کی ہے، یورپ میں جب تک عیسائیت کا جبر قائم رہا، وہ تاریک تر رہا، جیسے ہی انہوں نے مذہب کو کھڈے لائن لگایا، ترقی کا سفر تیز ہوگیا، ہمارے ہاں ایک عرصہ تک لاؤڈ سپیکر، تصویر، ٹی وی وغیرہ کو حرام قرار دیا جاتا رہا، پھر وقت نے ان جھاڑیوں کو خود ہی کاٹ کاٹ کر رستہ بنایا اور ان چیزوں کو بھی منوالیا، ڈی این اے کے سلسلے میں بھی اسی طرح مذہب راستے میں رکاوٹ بنا، مذہب کی وجہ سے آج بھی مسلمانوں کا بڑا طبقہ سائنس کو حرام اور اسلام مخالف سمجھتا ہے، ۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #377
    ایسے تو ہمارے محلے میں بھی ایک خدا بخش رہتا تھا۔ چار بچے تھے اور ایک بیوی۔ مچھی والے پکوڑوں کی ریڑھی لگاتا تھا۔ اللہ بخشے اس کو بھی سب ہی مانتے تھے کہ یہ خدا بخش ہی ہے

    تو اس چھ خداؤں والے پیکج کو ماننے میں کیا امر مانع ہے؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #376
    تمہارے چھ بچوں والے کنبے میں خدائی کی خصوصیات ہی نہیں۔ تمہارے دوسرے خدا نے تم سے اسی طریقے ہی سے برتاؤ کا وعدہ کر رکھا ہے کہ جسے تم ایک عظیم خدا کے برتاؤسے جوڑتے ہو۔ لیکن چونکہ کچھ خدائی صفات تمہیں بھی دی گئی ہیں، سوچنے سمجھنے فیصلہ کرنے کی آزادی کے ساتھ، تو اس بلینز اور ٹرلینز سالوں کی عظیم برتاؤ والی زندگی کو حاصل کرنے سے پہلے ایک لمحے کے لئے آپ کو بھی ثابت کرنا ہے کہ آپ نے دی گئی خدائی صفات کے ساتھ انصاف کیا ہے۔

    بھائی میں کمنٹ نمبر 361 میں کئے گئے دو خداؤں کے موازنے کی بات کررہا ہوں، چھ خداؤں والا الگ موضوع ہے۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #372
    اسی لاجک سے یہ غلط ہے کہ اس خدا کو ایک بیوی چاہیے بچے پیدا کرنے کے لیے۔ وہ تو انسانی خصوصیات رکھتا ہے۔ جب وہ انسانی خصوصیات کا حامل ہے تو مجھے بھی انسانی معاملات کی طرز پر سوچنا ہے۔ یہ شاہ محمد بن سلمان تو ہو سکتا ہے ایک خدا نہیں۔ اس میں خدائی کی صفات ہی نہیں ۔

    آپ کو کس نے کہا کہ اس کے بچے بیوی سے پیدا ہوئے، میں نے پہلے ہی عرض کیا ہے کہ وہ چھ خدا ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے،۔۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #371
    انسان ہوتے سوچ محدود ہے لیکن آپ ہم کو اس کا قلی ادراک نہیں۔ کیا ایک ہزار سال قبل انسان کی وہی سوچ تھی جو آپ کی ہے یا ایک لاکھ سال پہلے کے انسان کی بھی وہی سوچ تھی جو ہزار سال پہلے والے کی۔ کیا وہ سب اپنے وقتوں میں بھی اپنی سوچ کی وسعت بارے وہی دعوہ نہیں کرتے ہوں جو آپ آج کر رہے ہیں۔

    میرے پیش کئے گئے دو خداؤں کا موازنہ کرنے کےلئے کتنی وسیع سوچ کی ضرورت ہے؟؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #368
    یہ بات ہی لوجک کے خلاف ہے کہ اس کی بیوی بھی ہے اور بچے بھی لیکن اس کا باپ دادا نہیں۔ اگر اسے دوسرے خداؤں کو پیدا کرنے کے لئے بیوی کی ضرورت پڑی تو وہ بھی پیدا ہوا ہوگا اور اس کے لئے اس کے باپ کو بھی اس کی ماں کی ضرورت پڑی ہوگی۔

    آپ خدا کو انسانی معاملات کی طرز پر دیکھ رہے ہیں، وہ انسانی معاملات و مجبوریوں سے ماورا ہیں، وہ چھ خدا ہیں، ہمیشہ سے ایسے ہیں اور ہمیشہ ایسے ہی رہیں گے، بتایئے آپ اس دعوے کو کیسے رد کریں گے۔۔۔؟؟؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #366
    اس کی وجہ آپ کی سوچ کی محدودیت ہو گی

    سوچ محدود ہوتی تو میرے لئے یہ قبول کرنا زیادہ آسان تھا۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #364
    بہت سے مذ اھب کامن اس لیئے ہوتے ہیں ۔۔۔ کہ ۔۔۔ وہ ایک ہی خدا کی طرف سے آئے ہیں ۔۔۔۔ عیسائت ۔۔۔ یہودیت ۔۔۔ اسلام ۔۔۔۔ تینوں مزاھب ایک ہی خدا کے بھیجے ہوئے ہیں ۔۔۔ اس لیئے مماثل ہوسکتے ہیں ۔۔۔ کوئی بڑی بات نہیں ۔۔۔۔۔ اس شخص کے جھوٹا ہونے کی یہ د لیل دی جائے گی کہ ۔۔۔۔ یہ شخص لوگوں کو ۔۔۔ منفی انفارمیشن دے کر ۔۔۔۔۔ کا ن بھر رھا ہے ۔۔ کہ دنیا میں برائی کی جڑ خدا کے بگڑے ہوئے بیٹے ہیں ۔۔۔۔۔ یہ شخص جھوٹا ۔۔۔ نوسر باز ہے ۔۔۔۔ کیونکہ ۔۔۔ یہ لوگوں کو ۔۔۔ انسانوں کو ۔۔۔۔ فلاح کی کوئی بات نہیں بتا رھا ہے ۔۔۔۔۔۔ یہ صرف ۔۔۔۔ منفی پرایگنڈا کرکے لوگوں کو مشتعل کرکے ۔۔۔۔۔ اپنی دکان چمکا رھا ہے ۔۔ ۔۔

    اس بات کا تعین کیسے کیا جائے گا کہ وہ شخص منفی / غلط انفارمیشن دے رہا ہے؟؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #363
    جب تمہارے اس خدا کے چار بچے اور بیوی بھی ہے تو اس کے ماں باپ بھی ہوں گے دادا پردادا، چچے پھوپھیاں خالی ماموں اور کزنز۔ اب جب کہ انسان تو مرتے کھپتے رہے ہیں، یہ خدا تو مرتےنہیں ہونگے اور زندہ بھی ہمیشہ کے لئے۔ تو ان خداوؤں کا قبیلہ تو بلینز ٹرلینز خداؤں پر مشتمل ہو گا۔ حصہ داریاں چل رہی ہونگیں، جنگیں بھی ہوتی ہونگیں۔۔یعنی اس کہانی سے جڑے اور بھی بہت سے ڈرائیوڈ فیکٹس ہونگے۔ ان سب فیکٹس کو سوچ کر بستی والے آپ کو مار پیٹ کر دوبارہ جنگلوں ہی کی طرف بھیج دیں گے۔

    نہیں ایسا نہیں ہے ، وہ صرف چھ ہی خدا ہیں، باپ، بیٹے اور ماں کو ملا کر، اور وہ ازل سے ہیں اور ابد تک رہیں گے، نہ ان کا کوئی انجام ہے ، نہ اختتام، اب بتایئے، آپ کیسے اس دعوے کو رد کرسکتے ہیں، کونسی لاجک کی بنیاد پر۔۔۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #361
    زندہ رُود بھائی صاحب جہاں تک میرے علم میں ہےعورت بارے کہا جاتا ہے کہ شادی کے بعد وہ اپنے خاوند کی جائداد کی وارت ہوتی ہے (شادی نہ کرے تو؟) ۔ آدھی گواہی کا بھی اِسلئے کہا جاتا ہے کہ عورت ناقص العقل یعنی کم عقل ہوتی ہے(مُجھے اِس سوچ سے ذاتی طور پر اختلاف ہے) جبکہ ایسا دیکھے میں نہیں آتا۔ میں نے اپنا دین صِرف توہید، نبی محمد صلی اللہ و علیہ وسلم کا آخری نبی ہونے پر یقین، قران اور خُلحفاءِ راشدین کے کُچھ بعد کے زمانے تک کی سُنن اور احادیث تک ہی محدود رکھا ہے۔ وجہ یہ کہ بعد میں اِتنے فِکری تضادات پڑھنے اور سُننے میں آئے کہ دِل اُچاٹ سا ہے۔، آپ ہی کُجھ واضع کیجیے۔

    محترم سہیل اعجاز بھائی!۔

    اور بھی بہت سے سنیریوز ہیں جن میں عورت کو مرد کے برابر ہی نہیں، بلکہ زیادہ حصے کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے ، مگر اس کا کوئی حل پیش نہیں کیا گیا، خیر یہ تو ایک بہت چھوٹی، ضمنی سی بات ہے، اصل مدعہ، الجھن تو کچھ اور ہے، فرض کریں میں ایک بالکل غیر مذہبی گھرانے میں جنم لیتا ہوں، مجھے بڑے ہونے تک کسی مذہب / خدا کے بارے میں نہیں بتایا، پڑھایا، سکھایا جاتا، میں تعلیم حاصل کرتاہوں، دنیا کے بارے میں ، سائنس کے بارے میں ، کائنات کے بارے میں علم حاصل کرتا ہوں ،اپنے وجود پر غور کرتا ہوں اور اس نتیجے پر پہنچتا ہوں کہ کوئی نہ کوئی طاقت ہے جس کی وجہ سے میں موجود ہوں، یہ کائنات موجود ہے، سیارے اور ستارے موجود ہیں، لیکن مجھے نہیں پتا کہ وہ طاقت کیسی ہے، شخصی ہے یا غیر شخصی، اس کا کوئی جسم ہے یا نہیں، ایک ہے یا ایک سے زیادہ، وغیرہ وغیرہ، میں اس طاقت کی ہیئت کذائی طے نہیں کرپاتا، لیکن سوچتا ہوں کہ وہ طاقت ہے ضرور، خیر میں اس طاقت کا نام خدا رکھ دیتا ہوں، اب میرے لئے وہ خدا بہت بڑا ہے، بے انتہا طاقتور جس نے اتنی بڑی کائنات تخلیق کی، جس میں ہماری زمین ذرے سے کہیں کمتر ہے، اور ہم انسان اس سے بھی کم تر، یعنی جب میں اپنے وجود کو سامنے رکھ کر خدا کا تصور کرتا ہوں تو اس کی طاقت اور وسعت لامحدود پاتا ہوں، خیر تب مجھے تجسس ہوتا ہے کہ مذہب خدا کے بارے میں کیا کہتا ہے، میں مختلف مذاہب کا مطالعہ شروع کردیتا ہوں، لیکن یہ کیا، ان مذاہب میں خدا کا جو تصور پیش کیا جاتا ہے، وہ تو میرے تصور سے بہت مختلف ہے، میرا خدا بہت بڑا، بہت طاقتور،  لامحدود ہے، لیکن مذہبی کتابوں میں جو خدا ہے، وہ بہت چھوٹا، محدود، اپنی ہی مخلوق کو ڈانٹنے ڈپٹنے والا، ایک دوسرے سے لڑنے کا کہنے والا ہے، وہ اپنی ہی مخلوق میں تفریق کرتا ہے، کبھی ان کو برا بھلا کہتا ہے، کبھی مخلوق کے ایک حصے کو کہتا ہے کہ مخلوق کے دوسرے حصے سے لڑو، کبھی کہتا ہے فلاں سے دوستی مت کرو، مثال کے طور پر میں قرآن کی آیت پیش کرتا ہوں۔ 

    اب ایسے میں میں بہت شش و پنج اور الجھن میں پڑ جاتا ہوں کہ میرا خدا تو بہت بڑا ہے، یہ مذہبی خدا بہت چھوٹا، تنگ نظر ہے، جس خدا نے اتنی بڑی وسیع و عریض کائنات بنائی، اس کی سوچ اتنی محدود کیسے ہوسکتی ہے کہ وہ اپنی ہی مخلوق کے ایک حصے کو دوسرے حصے سے دوستی کرنے سے منع کررہا ہے، یہ تو صرف ایک مثال ہے، ایسی ہزار ہا مثالیں پیش کی جاسکتی ہیں، اب آپ ہی بتایئے، ایسی صورت میں میں کس نتیجے پر پہنچوں۔۔۔؟

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #355
    پہلے کامنٹ میں جواب دے دیا گیا ہے ۔ ۔۔۔ پانچ خداوں کے پیچکج کے بارے میں ۔۔۔۔۔۔ بتایا جائے گا یہ صرف ۔۔۔۔ ایک انفارمشین کا چھوٹا سا ٹکرا ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔ کہ برائی کیوں ہے ۔۔۔۔ اس ٹکڑے کی کوئی اھمیت نہیں ۔۔ ایسی انفارمیشن ۔۔۔ سیاسی لیڈر ۔۔۔ نوسرباز ۔۔۔ اکثر ۔۔۔ لوگوں کا ھجوم اکٹھا کرنے کے لیئے ۔۔۔ خود سے بھی تیار کرلیتے ہیں ۔۔۔۔ ۔ جبکہ مذھب ایک راستہ جس پر پوری انسانیت سفر کرکے کا میابی اور کامرانی حاصل کرسکتی ہے ۔۔۔۔۔

    اگر مذاہب کا جائزہ لیا جائے تو بہت ساری چیزیں کامن ہیں، ملتی جلتی ہیں، جیسے ایک دوسرے سے کاپی کی گئی ہوں، ایسے میں اس شخص کے لئے تھوڑی سی ردو بدل کرکے نیا منشور، تعلیمات، اخلاقیات کا پلندہ تیار کرلینا کون سا مشکل ہے، وہ ڈھیر ساری تعلیمات لوگوں کے سامنے رکھ دے گا، مگر سوال تو پھر وہیں کھڑا ہے کہ وہ کون سی دلیل ہے جس کے ذریعے یہ ثابت کیا جاسکتا ہے کہ وہ شخص جھوٹ بول رہا ہے، یا نوسر باز ہے۔۔؟؟

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #354
    ممتاز قادری نے ایسا دعوہ کیا ہے تو وہ خود بھی گمراہ ہے اور لوگوں کو بھی گمراہی پر لگا رہا ہے۔ رہ گئی ہم جیسے ایک خُدا پر ایمان رکھے والے لوگ تو ہم یونانی یا ہندو پینتھی اِزم کا کیا جواب دیں ماسوائے اِس کے کہ ہمارے نزدیک ایسا سوچنا درست نہیں۔ ہمارا فلسفہ تو ایک خٗدا کے گرد ہی ہے۔ آپ ہی اِس مسلئے پر راہنمائی کیجئے۔ شکریہ

    ممتاز قادری نے یہ دعویٰ نہیں کیا، بلکہ مولوی خادم نے کیا۔۔۔

      سہیل اعجاز بھائی! یہی تو میں جاننا چاہ رہا ہوں کہ ایسا سوچنا کیوں درست نہیں، وہ کونسی لاجک ہے جو ہمیں اس جیسے دعووں / نظریات کے رد پر قائل کرتی ہے؟

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #352
    چودہ سو سال سے کب عورتیں مرد کے ساتھ برابری کررھی ہیں ۔۔۔۔۔ چودہ سو سال سے ۔۔۔ دنیا کے ملکوں اور شہروں کو چلانے والے حکمران مردوں ۔۔۔۔ اور حکمران عورتوں ۔۔۔۔ کی کیا پرسنٹیج ہے ۔۔۔۔۔ آج بھی کتنی عورتیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ روس ۔۔۔ امریکہ ۔۔۔ مصر ۔۔۔ ایران ۔۔ چین ۔۔۔۔ کی صدارت کررھی ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔۔۔۔ کوارٹر بھی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ چودہ سو سال سے ۔۔۔۔ عورتیں شعبہ پراسٹیچوشین میں ۔۔ کام کرتی ہیں ۔۔۔۔ کتنے پرسنٹ مرد ۔۔۔ عورتوں کی طرح ۔۔۔ پراسٹیچیوٹیشن کرتے ہیں ۔۔۔۔۔ پراسٹیچیوشن میں مردوں اور عورتوں کی کیا پرسنٹیج ہے ۔۔۔۔۔۔ کیا برابری ہے۔۔۔ ۔۔۔ صفر ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ اس وقت ۔۔۔ یورپ امریکہ ۔۔۔ میں ۔۔۔ سب سے زیادہ ننگے کلب ۔۔۔ کتنے عورتوں کے ہیں اور کتنے مردوں کے ہیں ۔۔۔۔ کہاں ہے برابری ۔۔۔ صفر ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔

    تم آج کی بات چھوڑو، چودہ سو سال پہلے کی خاتون حضرت خدیجہ اتنی با اختیار تھیں کہ اپنے نکاح کا پیغام خود بھیجا، آج کی بات چھوڑو، چودہ سو سال پہلے عورت کو جائیداد میں پورا حصہ دینے میں کیا امر مانع تھا، چودہ سو سال پہلے عورت کی گواہی کو پوری گواہی تسلیم کرنے میں کیا امر مانع تھا؟ 

Viewing 20 posts - 2,441 through 2,460 (of 2,485 total)
×
arrow_upward DanishGardi