Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 4,648 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #27
    آپ کی معلومات ٹھیک ہیں ۔۔۔۔ مرد ۔۔۔ ہی دنیا میں خوا تین بچوں معزوروں کمزوروں مجبوروں کا استحصال کرتے ہیں ۔۔۔۔ میری بھی یہی معلومات ہیں کہ جو لوگ عورت کا استحصال نہیں کرتے ۔۔۔ ۔۔۔ وہ عورت ہی ہو تے ہیں ۔۔۔۔۔

    Guilty sahib

    آپ کی گہری اور دانشمندانہ سوچ اور بات کا جواب دینا بھی چاہوں تو نہیں دے سکتا

    خوش رہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #25
    جے ایم پی آپ بھی مرد ہیں آپ نے اب تک کتنی عورتوں پر جنسی حملے کیے ہیں اب تک آپ کتنی عورتوں کو ریپ کر چکے ہیں یا آپ کے بھا ئیوں ۔۔۔ انکلوں ۔۔۔ کزنوں ۔۔۔۔ ملحد دوستوں نے اپنی تک کتنی عورتوں پر جنسی حملے کیئے ہیں اور کتنی عورتوں کو ریپ کیا ہے کچھ تھوڑی سی انفارمشین مہیا کریں گے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Guilty sahib

    جناب گلٹی صاحب

    بہت شکریہ

    ١) نہ کہہ کر اپنی پارسائی کا ڈھنڈورا نہیں پیٹنا چاہوں گا اور ہاں کہہ کر بڑھک مارنے کا بھی کوئی ارادہ نہیں . ویسے بھی وہ عمر گزرے کوئی ساٹھ سال ہو گئے جب جسم میں کچھ توانائی اور دل میں کوئی امنگ ہوتی تھی .

    ٢) مجھے اپنے کزنز اور بھائی کا نہیں پتا کے انہوں نے کیا کیا ہے گو مجھے افسوس ہو گا اگر ان میں سے کسی نے کسی خاتون پر بری نظر ڈالی ہو یا اسکا ناجائز فائدہ اٹھایا ہو

    ٣) جنسی استحصال صرف زنا بلجبر ہی نہیں ہے میری نظر میں.

    ٤) میری معلومات کا سورس اخبارات ، سوشل میڈیا ہیں جن میں اکثر خواتین کے حوالے سے ایسی خبریں پڑھانے کو ملتی ہیں جہاں ہمارے عرض پاک میں خواتین ، لڑکیوں ، بچیوں اور بچوں کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا ہو

    اگر میری معلومات غلط ہیں تو مجھے بہت خوشی ہو گئی کیونکہ میری نظر میں کسی قسم کا استحصال غلط ہے اور خواتین ، بچوں، بچیوں ، معذوروں، کمزوروں، مجبور اور بے کس ، بیگناہوں وغیرہ کا استحصال کرنے کا حق کسی کو نہیں ہے میری نظر میں

    آپ اور دوسرے معزز اور محترم ہستیوں کو اپنی راۓ رکھنے کا اور مجھ سے اختلاف رکھنے کا پورا حق ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    جے بھای سوری میں نے تھریڈ پڑھا تھا مگر کمنٹ نہیں کرسکا کیونکہ میرے سر میں درد تھی اوپر سے آپ کا تھریڈ سمجھنے کیلئے بھی ڈاکٹر سلام جیسے دماغ کی ضرورت پڑتی ہے اگر ہوسکے تو چار اور اب پانچ الفوں کی وضاحت فرما دیں تاکہ میں کچھ کہہ سکوں :thinking:

    Believer12 sahib

    محترم بلیور صاحب

    آپکی زرہ نوازی ہے کہ آپ میری تحریر کو پڑھتے ہیں اور اس پر اپنی راۓ بھی دیتے ہیں. مجھے گماں ہے کہ شاید کوئی بھی ایسا کرتا ہو

    جہاں تک دماغ لگانے کی بات ہے میری تحریر اور راۓ میں ایسا کچھ نہیں ہوتا . اصل گہرائی اور سوچنے پر اکسانے والی تحریریں تو آپکی ہوتی ہیں. جس باریک بینی سے آپ جائزہ لیتے ہیں اور جس گہرائی سے آپ تجزیہ کرتے ہیں یہ صفت تو بہت کم ہی کسی کسی میں ہوتی ہے اور آپ کی سادگی اور انکساری سونے پر سہاگہ کا کام کرتی ہے

    جن چار الف کا ذکر کیا ہیں وہ ہیں

    انڈیا ، اسرائیل ، امریکہ . چوتھے کا ذکر کرنے کی نہ ہمت ہے نہ ضرورت

    پانچواں الف اب افغانستان ہے

    ان پانچ الف کو ہٹا دیں تو شاید قوم میں جذبات کی جگہہ شعور کا استعمال بڑھ جاۓ اور شاید ہم ترقی بھی کر لیں میرے خیال میں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #17

    صنف مخالف کے لئے کشش فطرت کا حصہ ہے اور یہ کشش انسان اور جانور دونوں میں پائی جاتی ہے. انسانوں کے حوالے سے اس کشش ، خواہش، طلب کو معاشرتی حوالوں سے کہیں دبانے کی کوشش کی گئی ہے ، کہیں اسکو رشتوں سے منسلک کیا گیا ہے اور کہیں اسکو مردوں کے لئے لازم ‘اور عورت کے لئے پابندی سے جوڑا گیا ہے

    مذھبی، معاشرتی ، سماجی اور اس طرح کے کئی حوالوں کے باوجود اس فطری خواہش کو ختم نہیں کیا جا سکا ہے

    ہمارے پاک مشرقی اعلیٰ اقدار سے مزین معاشروں میں اس طلب کو مرد کی ضرورت اور عورت کی مرد کی اس تابعداری اکے تناظر میں دیکھا جا سکتا ہے . مرد اپنی طاقت یا سماجی حثیت سے اس طلب کو اپنا حق سمجھ کر پورا کرتا ہے اور جہاں عورت ایسا کرنا چاہے وہاں قدغن لگ جاتی ہے . یقینی طور پر اس میں مذہب کے احکامات کی پیروی بھی ایک جزو ہے . ہمارے معاشرے کے سماجی ڈھانچے نے اس حوالے سے ماضی میں کسی حد تک ان واقعات کو قابو میں رکھا تھا مگر اب شاید ایسا کرنا اتنا آسان نہیں

    مغربی معاشروں میں بھی میرے خیال میں مرد اور عورت کے درمیان اس طلب کی اتنی ہی خواہش ہے جتنی کسی اور معاشرے میں البتہ مغربی معاشروں میں قانون سازی پر عمل کر کے، اور اس طلب کی تکمیل کو عزت اور غیرت سے الگ کر کے عورت اور مرد کی باہمی رضامندی سے جوڑ کر دونوں جنسوں کو ایک جیسے حقوق میسر کئے گئے ہیں .

    جب تک عورت مرد کی غیرت ہو گی، جب تک مرد کی طلب کو عورت کی طلب پر فوقیت ہو گی ، جب تک قانون پر عمل نہیں ہو گا ہمارے معاشرے میں مرد کے کسی عورت پر جنسی حملے ہوتے رہیں گے . اب انکی تعداد کم ہے یا زیادہ اور کیا مغرب میں ایسا زیادہ ہوتا ہے یا کم یہ ایک الگ موضوع ہو سکتا ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #92

    میرے خیال میں اس دور میں کسی بھی حملہ آور کا کسی اور علاقے پر قبضہ قائم رکھنا شاید ممکن نہیں ہے اگر مفتوح ملک کی عوام کو قبول نہ ہو

    افغانستان میں امریکہ یا کسی اور ملک کا قبضہ شاید کبھی بھی قائم نہیں رہ سکتا تھا اور بیس سالوں کے بعد امریکہ کا جانا ہی وہ عمل تھا جس پر عمل کرنا امریکہ کے لئے ممکن تھا
    اب امریکہ ہارا یا جیتا یا طالبان جیتے اس بات کا تعیین کرنا مشکل ہے کے ہم غیر جانبدار ہیں یا جانبدار .

    امریکہ کی افواج کو تکنینکی مہارت ، حربی ساز و سامان پر عبور تھا اور افغانستان کے طالبان کے پاس بندوق کے علاوہ شاید ہی کوئی اور مہلک ہتھیار ہوں . یہی وجہ ہے کے جب تک امریکہ نہ خود فیصلہ نہیں کیا واپسی کا، انکو کوئی واپس نہ بھیج سکا . امریکہ کی افواج کی بہادری میرے خیال میں ساز و سامان اور تکنیکی مہارت کی وجہ سے ممکن ہے ورنہ شاید وہ کبھی بھی اتنے عرصے تک یہاں نہیں رہ سکتے تھے . ان کی بہادری میرے خیال میں بندوق سے لیس چپل پہنے افغانوں کے سامنے بلکل کوئی حثیت نہیں رکھتی

    آج بھی اس آزاد ملک میں امریکہ کو شکست فاش دینے والے امریکہ کے چھ ہزار فوجیوں کو کابل کے ہوائی اڈے سے جنگ لڑ کر نہیں نکال رہے ہیں .

    دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے ، محبت کب تک قائم رہتی ہے، مفادات کب تک ایک جیسے رہتے ہیں کون کس کا ساتھ کب تک نبھاتا ہے . کبھی بھارت موقع کا فائدہ اٹھاتا ہے کبھی ہم کبھی وہ ہارتے ہیں اور کبھی ہم جیتتے ہیں. اتنی جانوں کو گنوانے کے بعد بھی اگر کچھ نہ سیکھا تو کیا ہوا

    میرے خیال میں طاقت اور اقتدار کے حصول میں اصول پر شاید ہی کبھی عمل ہوا ہو اور طاقت اور اقتدار کے حصول کے خواہشمندوں کی عقیدت میں اپنی سوچ اور سمجھ پر قفل لگانا شاید اچھا سودا نہ ہو

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #21
    I have zero doubt on your desire to civilian supremacy and you are coming across as military apologist. All I am saying our leaders being disconnected to masses, to an extent, is not unique to us. It even happens where democracy works. While our politicians share some blame I ‘d probably blame our masses who are very tolerant to military interventions and of course the biggest blame goes to military.

    Shirazi sahib

    Thanks for your vote of confidence in me on the statement in blue. As far as your statement in green is concerned, I apologize as I continue to come across as military aplogisnt. If you think this of me, I cannot say much and you have the right to have an opinion about me. I will not like to clarify further as years after years, if the image doesn’t change, one more clarification will not help.

    I agree with the statement in red and in maroon. Our reverence to military, religion and to those who have higher social status is something that I cannot deny.

    Thanks for indulging in the dialogue. Appreciated

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8
    اکستان کی سیاست کے عہد حاضر کے یقینی طور پر سب سے موثر اور کامیاب سیاستدان اور شاید پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب سیاستدان محترم میاں نواز شریف” “صاحب نے سوال کیا کہ کیا واقعی ہم آزاد ہیں یا اپنے ہی لوگوں کی غلامی کے زیر سایہ ہیں. اس سوال کا جواب ہر شخص کے لئے مختلف ہو سکتا ہے اور شاید مختلف ہو گا JMP Can you please provide a reference?

    Anjaan sahib

    I am not sure which reference you are seeking but I will assume you are seeking reference to Nawaz Sharif sahib statement. I thought the context of my comment was not Nawaz Sharif sahib message but to convey my heartiest  felicitations to all Pakistanis on the auspicious occasion of 14 August and as such I ignored including the link. Now I realize that I should have included the link of the statement as I did refer to it and it seems that the statement of Nawaz Sharif sahib has more value.

    Please see appended below:

    https://www.youtube.com/watch?v=6ptLGIDzxrk

    Also included is the link to Modi’s tweet as referred by respected Shirazi sahib

    https://twitter.com/narendramodi/status/1426410192258830341?s=20

    thank you sir

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4

    جس ملک کے قانون سازی کے سب سے اہم ادارے میں قانون سازی کے حوالے سے ایسے موضوعات پر بحث ہو اور قانون سازی ہو، اس ملک کے عوام کے بہبود کے حوالے سے اس ملک کے رہنماؤں کی دانشمندی ، احساس ، خلوص، انتھک محنت اور فکر پر کوئی شک کرنا انتہائی غلط ہے

    ہاں ، ہمارے رہنماؤں کی انتھک محنت سے کچھ اور باتوں کا تعیین ہو گیا

    ١) جادو ٹونا ایک حقیقت ہے .
    ٢) ہمارے عرض پاک میں جادو ٹونا کیا جاتا ہے
    ٣) جادو ٹونا کرنے والوں کے پاس اپنی سزا کو روکنے کا کوئی جادو یا عمل نہیں ہے ورنہ وہ اپنی سزا کو اپنے جادو اور عمل سے زائل کر سکتے تھے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #17
    JMP bhai How often Biden, Trudeau, Trump or BJ go back to public after election campaign? Our public servants are in touch with people like rest of the developed democracies. I don’t see how that’s an excuse to suppress civilian supremacy

    Shirazi sahib

    I am sorry if I came across as an advocate of suppressing civil supremacy. My apologies as it was never my intent nor reflective of my thought process. I always advocate everyone should do what they are capable of and what the constitution allows them to do.

    If we are going to compare western democracies with our democracy (if we have one), we have to compare everything not just election rallies.

    Yes Trudeau, Trump, Biden and any other western leader doesn’t go back. I though yet have to hear these folks claim in their campaign that they are their brothers, sisters, daughters, sons etc. Nor do they claim that they belong / have links to each province or region they hold their rallies.

    These leaders are always answerable, are always held accountable and are always under public scrutiny. The power in these regions is with the people not the leaders claiming to fight for “civilian supremacy”, in my humble opinion.

    The day leaders of Pakistan behave the same way as these western leaders, we can exchange notes on what has changed. So far I don’t think it is going to happen in my life time. Maybe in yours as you are much younger and positive than I am.

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    Shirazi sahib

    Thanks for initiating discussion on this interesting and concerning topic. In my humble opinion, revival of Taliban power would create upheaval in this region and perhaps at global level. I don know if Pakistan has any role in this or not and if Pakistan has any role, it may create further problems. I am of the opinion that Pakistan often has embarked on adventurous journeys which are beyond its capability, size and interests.

    Taliban rise could also create problems in KP province as it may trigger actions and reactions from pro and anti Taliban forces in KP.

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #14
    JMP Bhaiya Our voters votes based on ethinic, religious and political lines like developed world voters. Voters maturity is less of a concern here. Respect the vote slogan by Miyan Sb is giving civilian authority to call shots. Military control economy, trade, media, exports & imports, almost everything in Pakistan. Respect the vote is giving that control to civilians like rest of the civilized world. Don’t see it happening anytime soon.

    Shirazi sahib

    محترم شیرازی صاحب

    بہت بہت شکریہ

    سویلین بالادستی مقدم اور اول ہے کوئی انکار نہیں . آمریت چاہے وردی کی صورت ہو یا غیر وردی کی صورت آمریت ہی ہوتی ہے میری نظر میں . اور میری نظر میں سیاسی شخصیات کی سویلین بالادستی کے نعرے غیر وردی والوں کی آمریت کا حصول ہے

    چار ایک سال پہلے لاہور کے ایک حلقہ میں مستقبل کی سب سے کامیاب سیاست داں اور متوقع وزیر اعظم محترمہ مریم صاحبہ نے ایک مہم چلائی عورت عوام کی بہن عوام کے درمیان گئیں . اس مہم کے بعد کتنی بار عوام کی بہن نے وہاں عوام کے ساتھ وقت گزارا . گلگت کے انتخابات میں مرحومہ بینظیر کے لخت جگر نے دورے کئے اور عوام سے اپنی وابستگی کا بھرپور اظہار کیا اور ان انتخابات سے پہلے اور بعد میں اس علاقے کے عوام کے درمیان کتنا وقت گزارا

    کھوکھلے انسان اور کھوکھلےنعرے سے عوام کی عزت نفس مجروح کرنے والے ووٹ کو کیا عزت دے سکتے ہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #13

    سیاست کا اکثر اور سیاست دانوں میں سے بیشتر کا مقصود اقتدار اور طاقت کا حصول ہوتا ہے اور جن معاشروں میں ووٹ دینے والوں کے حقوق، عزت نفس ، انصاف اورآزادی کا دور دور تک نام و نشاں نہ ہو وہاں ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ کانوں کو بھاتا ہے ، دل میں امنگ جگاتا ہے مگر ماؤف ذہنوں اور قید سوچ پر کوئی اثر نہیں کرتا میری نظر میں

    تم معزز شرکاء کی راۓ کا بہت بہت شکریہ

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #25
    Atif Qazi sahib

    راۓ پوچھنے کا شکریہ گو بحثیت اس محفل کے مالک کے آپ کو اس کی چنداں ضرورت نہیں ہے میرے خیال میں

    میرے خیال میں ” کیا” سے پہلے اس “کیوں” کا تعیین کرنا کافی مفید ہوتا ہے . مجھےاس تبدیلی کے مقصود کا علم نہیں ہے لہٰذا میری راۓ شاید بلکل موزوں نہ ہو

    ویسے میں محترم حفیظ صاحب کی راۓ سے زیادہ متفق ہوں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #11
    ہماری طاقت کے بل بوتے پر ہی امریکہ سوویت یونین کو شکست دینے میں کامیاب ہوا، پاکستان کے ذریعے ہی امریکہ نے دہائیوں تک بھارت کے ناک میں دم کیے رکھا اور پھر اسے اپنے کیمپ میں کھینچنے پر قادر ہوا۔ امریکہ وسطی ایشیا تک ہماری طاقت کو استعمال کرتا رہا۔ لیکن اس سب سے ہمیں کیا حاصل ہوا، سوائے یہ کہ ہمارا ملک دولخت ہوا، سیاچن اور تین دریا بھارت نے چھین لئے، اکسائی چن چین نے لے لیا، ہمارے قبائلی علاقے اور پھر پورا ملک انتشار کا شکار ہوا اور آج مقبوضہ کشمیر پر ہندو ریاست کے جبری قبضے پر ہم چپ سادھے بیٹھے ہیں، اور اسے سرکاری طور پر سرنڈر کرنے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ تو جب امریکہ ہماری طاقت کے بل بوتے پر پورے خطے میں اپنا کھیل کھیل کر اپنے استعماری مفادات حاصل کر سکتا ہے، تو ہم اس طاقت کی بنیاد پر اللہ کی رضا حاصل کرتے ہوئے اسے خطے کے مسلمانوں کے مفاد کے لیے کیوں استعمال نہیں کر سکتے

    ______

    Ghazali Farooq sahib

    محترم

    آپکی محفل میں شرکت اور سیاسی اور عالمی سیاست کے حوالے سے موضوعات پر آپکی تحریر پڑھ کر خوشی ہوئی

    آپکی راۓ کا صد احترام اور اگر نا گوار نہ گزرے تو کیا آپ مزید روشنی ڈال سکتے ہیں کہ

    ١) ہماری طاقت سے مراد کیا ہے ، یہ عکسری طاقت ہے، اقتصادی طاقت ہے ، افرادی طاقت ہے یا کچھ اور
    ٢) اللہ تعالیٰ کی رضا کیا ہے اور خاص طور پر پاکستان اور اس خطے کے حوالے سے کیا ہے
    ٣) اس خطے کے مسلمانوں میں کون کون شامل ہے اور انکے مفادات کیا ہیں
    ٤) ہم اتنے بھولے کیوں ہیں کہ بار بار امریکہ کے جھانسے میں آجاتے ہیں اور وہی غلطی دہراتے رہتے ہیں

    شکریہ

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #22

    اتنی آسانی سے کسی کو کچھ بھی کہہ دیں اور اس پر مزید چار چاند لگا دیں ان تمام خرافات پر یقین کر کے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #46
    Athar sahib

    نادان sahiba

    Zaidi sahib

    Believer12 sahib

    shahidabassi sahib

    میں بہت معذرت خواہ ہوں کے میں نے ایک ایسا موضوع شروع کیا جو اس محفل کے معزز محترم ہستیوں کے معیار سے بہت گرا ہوا ہے

    میرا مقصد کسی کو قائل کرنا نہ تھا نہ ہوتا ہے نہ ہوگا نہ کسی کے مذہبی عقائد کو شامل بحث کرنا نہ تھا نہ کسی کے معاشرتی اور سماجی حوالوں سے طرز زندگی پر کوئی تنقید کرنا تھا . میں یہ بھی نہیں چاہتا کے کوئی اپنی پسند اور نا پسند کی وجہ بیان کرے . ہر شخص کا حق ہے کہ وہ کسی بھی عمل بات شخص یا چیز کو پسند کرے یا نہ کرے

    میں نے ناکام کوشش کی تھی کہ صاف صاف کہہ پاؤں کے اس موضوع پر گفتگو مذہب کے پیراۓ سے باہر رکھ کر ہی کرنی ہے مگر جن معزز محترم ہستیوں نے اس گرے ہوے موضوع پر راۓ دی انہوں نے مذہبی حوالہ جات کو ہی شامل گفتگو کیا . محترم شاہد صاحب نے ایک معاشی نکتہ کو وجہ بنا کر اس موضوع میں جدت ڈالی گو میں اپنی کم عقلی کی بنا پر انکا موقف صحیح طریقے سے سمجھ نہیں پایا ہوں اس لئے نہ کلی طور پر متفق ہوں نہ اختلاف کرتا ہوں

    اسلام پر بات کرنا نہ میرا حق ہے نہ میں اس پر کوشش کرتا ہوں. اگر باقی الہامی مذاہب کو دیکھا جاۓ تو شاید ان میں بھی اس رشتہ کی ممانعت ہو مگر کافی الہامی مذاہب کے پیروکار اس قسم کے رشتوں میں بندھے نظر آتے ہیں. کافروں میں شاید اس رشتہ کو ممنوع قرا نہ دیا ہوا ہو مگر کافروں سے کیا بعید اور انکی کیا حثیت ہے . اور ویسے بھی ہمارے جیسے بہترین معاشروں میں مذہب پر پورے عمل کی وجہ سے ہی سب بہترین ہے تو یقینی طور پر اس قسم کی ممانعت سے دور رہنا ہی بہتر ہے معاشرے کے لئے

    جس معاشرے میں میں رہتا ہوں اور شاید بہت سارے دوسرے بھی رہتے ہیں وہاں اس قسم کے رشتوں کے آداب بھی ہیں ، قیود بھی ہیں اور قانون بھی. نہ سر عام لاوارث بچے نظر آتے ہیں نہ ہر دوسرے روز ایک دوسرے کو چھوڑا جاتا ہے نہ ہی کوئی معاشی نقصان دوسرے فریق کو پہنچایا جاتا ہی. اکا دکاواقعات ہوتے ہوں گے مگر. مجموعی طور پر نہ حکومت نہ معاشرہ نہ عوام اس طرح کے رشتوں کا کوئی بوجھ اٹھاتے ہیں نہ اس وجہ سے معاشرے تنزل کی طرف مائل ہیں کیونکہ اگر ایسا ہوتسا تو ہم کہاں ان معاشروں کو اپنا مسکن بناتے

    ہمارے معاشرے میں مرد کی سوچ اور اسکی مردانہ برتری کو سامنے رکھیں اور مردانہ عزت کا عورت کے ساتھ تعلق دیکھیں تو سمجھ آتا ہے کے یہ عمل کیوں پسند نہیں ہے اسکے علاوہ مجھے کوئی اور وجہ سمجھ نہیں آتی . جہاں جسم ہی پارسائی کا معیار ہو وہاں کچھ نہیں کہا جا سکتا

    بات آگے بڑھانے کو بہت ساری باتیں ہیں مگر اب اس موضوع میں عورت کی تذلیل کی جانب کافی پیشرفت ہو چکی ہے اور شاید مزید ہو اور میرے لئے عورت کی تذلیل ممنوع ہے اس لئے میں بات مزید آگے نہیں بڑھاؤں گا
    آپ تم معزز محترم منفرد شرکاء محفل کا بہت شکریہ

    shahidabassi sahib

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #45
    میں نہائت واجبی سی تعلیم والا نہائت سطحی مثال سے بات کو سمجھنے والا جانتا ہوں تو بس انتا کہ “میں تو 25روپے کی سوفٹ ڈرنک”نہیں خریدتا جس کا ڈھکن کھلا ہوا تو ایسی عورت کے ساتھ تعلقات کیسے قائم رکھ سکتا ہوں جو راہ چلتی “کتیا کی طرح”ہو جس کو کوئی بھی کتا ٹانگوں میں دبا لے

    Athar sahib

    محترم اطہر صاحب

    اپنی راۓ دینے کا بہت شکریہ

    مجھے آپ کی تعلیمی اور علمی قابلیت کا کوئی انداز نہیں ہے مگر آپکی مدلل تحریر پڑھ کر مجھے لگا کے مجھ انپڑھ گنوار کے پاس آپکی بہترین تحریر اور دلیل کا کوئی موزوں جواب نہیں بلکہ ایسا بھی لگتا ہے مجھے کے اچھے اچھے قابل تعلیم یافتہ اور عالم فاضل بھی شاید کوئی موزوں جواب دے نہیں پائیں گے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3

    پڑوس کے مذہبی ممالک اور پردیس کے غیر مذہبی ممالک میں

    ١) کہاں مذہب کی بدولت انسانی حقوق اور انصاف کی صورت حال بہتر ہے
    ٢) کہاں مذہب پر مذہب کی تعلیمات کے حساب سے عمل ہوتا ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #22
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 4,648 total)
×
arrow_upward DanishGardi