Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 4,648 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5

    ویسے قدموں میں ہی کیوں ؟

    کیا محبت کی معراج محبوب کا قدموں میں ہونا ہے یا میں بات سمجھ نہیں رہا

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #48
    شاید آواز نہیں پہنچ رہی یا آواز بے اثر ہو گئی ہے
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #6
    I think the factory should be closed for good….!!!

    محترم، اس میں اس کارخانے کا کیا قصور ہے اور اس کو بند کرنے سے کیا فرق ہو سکتا ہے

    شکریہ

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5

    اس سانحہ کا درد محسوس کرنا بھی ممکن نہیں تو سہنا تو دور کی بات ہے ۔ اس طرح کی سانحات اب اس قدر عام ہوتے جا رہے ہیں کہ مجھے ڈر لگتا ہے کہ میں اس کا عادی ہو کر ان سانحات کے کرب سے بے حس نہ ہو جاؤں

    کبھی مذہب کے نام پر، کبھی نظریہ  کے نام پر ، کبھی رنگ و نسل و زباں کے حوالے سے تو کبھی سماجی اونچ نیچ کے نام سے تو بس کبھی شوق میں ظلم ، تشدد اور حقوق کی پامالی  کا کوئی نہ کوئی واقعہ سامنے آتا رہتا ہے

    افسوس

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #24
    اس محفل کا ماحول اور انداز بن کر اجڑ سا گیا ہے And there are reasons for this!

    Anjaan sahib

    True. I think our tastes may have changed and also our behaviour may have also contributed.

    it is though worth pondering as to what changed so suddenly. The forum was lively and then all of a sudden it lost its active members.

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8
    JMP Bhai Arguably both lethal weapons and credit card are good inventions. Credit cards promote economic activities and lethal weapons ensures pain free instant killings unlike old fashion way we saw in game of thrones.

    Shirazi sahib

    i appreciate your perspective

    In my humble opinion

    1) There could be different perspectives

    2) Many a times, an invention may not be harmful but it’s incorrect / in appropriate and or excessive use could make it harmful

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #25

    پچھلے کچھ دنوں میں کرکٹ کی وجہ سے اپنے ، اپنے حلقہ احباب، اپنے دوست ، اپنی قوم اور اپنے پڑوسی ملکوں کی اقوام کے رویہ ، سوچ،  مفادات ، ترجیحات ، جذبات ، ، اظہار رائے ، نفرت ، منافقت، عظمت ، کے بارے میں بہت کچھ دیکھنے اور سیکھنے کو ملا

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #11

    Anjaan sahib

    آپ کا شکریہ کے آپ نے یاد رکھا

    ۱) وقت کی کمی

    ۲) نت نئے موضوعات کی کمی

    ۳) ہر محفل کا اپنا ماحول ، اپنا انداز ہوتا ہے اور جب ماحول اور انداز اپنی طبعیت سے مل جائیں تو محفل میں شرکت جا لطف دوبالا ہو جاتا ہے . اس محفل کا ماحول اور انداز بن کر اجڑ سا گیا ہے

    ۴) کاہلی

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #18
    دکھ ہوا یہ افسوسناک خبر پڑھ کر . جس کا کوئی ہمیشہ کے لئے اس فانی جہاں سے بچھڑ جائے اس کا دکھ اور غم وہی جان سکتا ہے . صبر ، حوصلہ ، استقامت اور وقت اس دکھ کا شاید کچھ مداوہ کر سکیں

    ماضی کی اچھی یادیں اور ساتھ گزارے لمحات سرمایہ ہیں اور یہی معنی رکھتے ہیں

    اچھا لگا سب کو اس غم کے موقع پر محترم بلیور صاحب کے ساتھ کھڑا دیکھ کر

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    What’s the link to that Bloomberg article

    Shirazi sahib

    i think this is the article

    https://www.bloomberg.com/opinion/articles/2021-09-18/al-qaeda-didn-t-change-the-west-its-defenders-did

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #14

    بظاہر چھوٹا نظر آنے والا واقعہ ہے مگر اس کے مظمرات گہرے ہو سکتے ہیں

    اس کو بھارت کی سازش کہیں یا برطانیہ کی یا امریکہ کی سوال یہ ہے کہ اس سازش کی ضرورت کیوں پیش آئی

    کیا واقعی ہم اتنے اہم ہیں یا ہم کچھ ایسا کر رہے ہیں کہ اب بیرونی طاقتیں مبینہ طور پر کھیل میں بھی سیاست کرنے لگ گئی ہیں

    مجھے نہیں لگتا کے نیو زیلینڈ اس قدر بے بس ہے کہ کسی کہ دباؤ میں آجائے مگر ممکن ہے کچھ بھی ممکن ہے

    اندرونی طور پر مجھے مستقبل کی متوقع وزیر اعظم اور مستقبل کی شاید سب سے کامیاب سیاستدان کا ردعمل بہت مایوس کن لگا

    جب اندرونی طور پر سیاست ہو سکتی ہے تو بیرونی طور پر کیا گلہ کرنا

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #13
    کج شہر دے لوک وی ظالم سن

    کج سانوں مرن دا شوق وی سی

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #12

    ان انتخابات کی اہمیت اور اس میں زیادہ نششتیں جیتنے پر کسی سیاسی جماعت کے صف اول کے رہنماؤں اور سیاسی جماعتوں کے چاہنے والوں کے بیانات اور رائے اور رویہ کا مجھے بلکل اندازہ نہیں تھا

    جیتنے والی جماعتوں اور ان کے حمایت کرنے والوں کو بہت بہت مبارکباد

    مجھے خوشی اس بات کی ہے کہ اس بار سب کو لگا کہ انتخابات منصافانہ اور صاف شفاف ہوئے ہیں اور کسی طرف سے کسی قسم کے تحفظات کا اظہار نہیں ہوا ہے . اس سے یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ جیت شفافیت اور بھروسہ کا معیار ہے

    پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے چاروں صوبوں سے نششتیں جیتیں ہیں تو شاید اسکی وجہ اسکا حکومت میں ہونا ہے

    کچھ جماعتوں کی بشمول پیپلز پارٹی حیثیت علاقائی سی لگتی ہے

    جماعت اسلامی کا نششتیں جیتنا مجھے کچھ حیرت انگیز لگا

    آزاد امیدواروں کی بھی ایک بھاری تعداد سامنے آئی ہے اور یقینی طور پر جب وہ کسی ایک جماعت کی طرفداری کریں گے تو اصول پرست کہلائیں گے اور اگر کسی دوسری جماعت کی تو ان پر شاید بکنے کا الزام لگ سکتا ہے

    مجھے علم نہیں کہ ماضی میں ان انتخابات میں کونسی جماعت عمومی طور پر زیادہ نششتیں جیتتی رہی ہے لہذا میرے لئے یہ اندازہ  لگانا مشکل ہے کہ کیا کوئی جماعت ان علاقوں میں پہلے سے زیادہ مقبول ہوئی ہے یا کم

    اچھا لگتا ہے جب اہل وطن خوش ہوتے ہیں  دعا ہے کہ سب اسی طرح خوش رہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #10

    بھارتی ذرائع ابلاغ کو دیکھ کر سمجھ نہیں آتا کہ ایک ایسا ملک جو دنیا میں اپنا مقام بنانا چاہتا ہے اور خود کو کافی لحاظ سے بہتر سمجھتا ہی وہ اس حد کی بچکانہ اور اوچھے معیار کو اپنا سکتا ہے . چیخ پکار ، جھوٹ، بغیر سر پیر کے گفتگو اور تجزیہ کو کون دیکھتا ہوگا

    اگر بھارتی قوم کی اکثریت ایسی ہے جیسا اس کا ذارئع ابلاغ تو افسوس کا مقام ہے

    چلیں ان حرکتوں کی وجہ سے پہچان تو قائم ہوئی اور جو شک تھے وہ دور ہو گئے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #29

    ویسے “الف” سے افواج بھی ہوتا ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #40
    دراصل جو کچھ عائشہ کے ساتھ ہوا اس سے ثابت ہوتا ہے یہ معاشرہ اس ملک کے لوگ اس قدر گھٹیا اور بازاری سوچ رکھتے ہیں کہ یہ کسی بھی عورت کو دیکھ کر صرف اور صرف ایک ہی خیال ذہن میں لا سکتے ہیں کہ یہ کس کس کے ساتھ سوئی ہو گی۔ اس نے فلائنگ کس کی ہے تو وہ بد چلن ہے اور وہ ہمیں سیکس کے لئے بلا رہی ہے لہٰذا اس کے کپڑے پھاڑ دو اور ننگا کر دو دوسری جانب جب یہ ایک ایسی کامیاب اور پر اعتماد عورت کو دیکھتے ہیں جو ان کی پہنچ سے باہر ہے، اس پر بے بنیاد بہتان لگانا ان کا شیوہ ہے، یہ اسی وقت اس کو گشتی کہہ دیتے ہیں، اس کو زانیہ اور فاحشہ کے القابات سے نوازنے لگتے ہیں۔ یہ معاشرے میں ہر ایک آدمی کی سوچ ہے

    محترم انسیف صاحب

    میرے خیال میں مرد اور عورت کے تعلق اور موضوع پر دو عوامل کار فرما ہو سکتے ہیں

    فطری اور غیر فطری

    فطرت کے حوالے سے مرد اور عورت کے درمیان کشش اور ایک دوسرے کی خواہش پائی جاتی ہے. مرد کو شاید اس خواہش پر قابو کرنے کی اتنی اہلیت نہیں ہے جتنی عورت کو مگر عورت کو بھی مرد کی خواہش اتنی ہی ہوتی ہے یا شاید زیادہ جتنی مرد کو ہوتی ہے

    غیر فطری حوالے سے معاشرہ ، سماج اور انفرادی سوچ اور تجربہ اور کمزوری یا طاقت اس فطری کشش پر اثر انداز ہوتے ہیں . ان معاشرتی وجوہات کی بنا پر کہیں عورت کا ہر عمل مرد کی مرضی سے جڑا ہوتا ہے اور کہیں عورت کو اپنی زندگی اور اپنے اعمال کی پوری آزادی ہوتی ہے . کہیں عورت مرد کی عزت کے حوالے سے پہچانی جاتی ہے اور کہیں مرد اور عورت کو برابر حقوق اور آزادی حاصل ہوتی ہے . کہیں معاشرہ اس کو قبول نہیں کرتا کے عورت کسی سے جسمانی یا اور قلبی تعلق رکھے اور کہیں اس کو برا نہیں مانا جاتا . کہیں عورت کے تنگ یا چھوٹے لباس کو برا مانا جاتا ہے اور کہیں اس پر کوئی کچھ نہیں کہتا . کہیں معاشرہ عورت کے اعمال کو فحاشی اور پاکیزگی کے ترازو میں روکتا کے اور کہیں معاشرہ اس معاملے میں کافی لچک رکھتا ہے . کہیں معاشرہ گھٹن کا ماحول پیدا کر کے مرد کی عورت کی طلب میں اضافہ کا باعث بنتا ہے اور کہیں اس طلب میں کمی کا سبب

    ہم جس معاشرہ میں پلے بڑھے ہیں یا رہتے ہیں اس معاشرہ کا اثر ہمارے اعمال سوچ اور سمجھ میں نظر آتا ہے . اپنی ماں بہن بیوی بیٹی یا کسی اور خاتون رشتہ دار کے حوالے سے اور دوسری غیر رشتہ دار عورت کے حوالے سے ہماری سوچ میں جو فرق ہوتا ہے اس کا نمونہ اکثر ہمارے اپنے اور دوسروں میں نظر آتا ہے

    اور ہم دوسروں کے اعمال پر زیادہ توجہ دیتے ہیں مگر خود کے لئے سوچنا مشکل ہے

    ان خاتون کے حوالے سے بھی ان کے عمل پر ہمارا ردعمل بھی دیکھ لیں .

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #37
    مرشد! کیا آپ کو لگتا ہے کہ پاکستانی عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہے؟؟

    Atif Qazi sahib’

    استاد محترم اعلیٰ مرتب جناب عاطف صاحب

    سوال آپکا بہت اچھا ہے اور مجھے خبر نہیں کے میں اسکا کوئی موزوں جواب دے سکوں گا یا نہیں

    ١) کیا اس عرض پاک کے غیور عوام نے برطانیہ اور بھارت کے کافروں سے آزادی اجازت لے کر حاصل کی تھی
    ٢) کیا سابقہ مشرقی پاکستان کے غداروں نے اس پاک سرزمین کے ساتھ غداری اجازت لے کر کی تھی اور اپنا ایک الگ وطن اپنے ہی پیارے بھائی بہنوں سے الگ ہو کر بنایا تھا . کیا انکو آزادی تھی کہ اس پاک سرزمین سے غداری کریں
    ٣) کیا افغانستان کے بہادر آزادی پسند خوددار قوم نے امریکا سے اجازت لیکر اس سے جنگ لڑی تھی اور کیا انکو یہ آزادی حاصل تھی کہ وہ جنگ لڑیں

    اور بھی بہت مثالیں موجود ہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #34

    پاکستان کا مستقبل وہی ہو سکتا ہے یا ہوگا جو اس ملک کی باشعور عوام چاہتی ہے . کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے اپنے  عوام کے ہاتھ میں ہوتا ہے نا کہ کسی اور کے اور مجھے ابھی تک جستجو ہے کہ اس عرض پاک کی عوام اپنے لئے کس مستقبل کے حصول کی جدوجہد کر رہی ہے .

    شاید کبھی مجھے بھی پتا چل جائے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    Believer12 sahib

    حسب معمول آپ کے مشاہدے اور تجزیہ کا بہت بہت شکریہ . بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے آپ سے

    آپ اکھاڑے میں دشمن سے نبر و آزما ہوں یا اقتصادی ، معاشی اور سماجی میدان میں یہ آپ پر منحصر ہے

    ویسے دشمن ہے کون اور کیوں اور اس دشمنی کو کیا ختم کیا جا سکتا ہے ؟

    میرے خیال میں بہت مشکل ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #159

    ہمیں افغانستان کی حالیہ تبدیلی کے حوالے سے طالبان اس لئے اچھے لگ رہے ہیں کہ ہمیں امریکہ پسند نہیں یا اس لئے کے بھارت ہمارا دشمن ہے یا اس لئے کہ یہ حق اور باطل کا مقابلہ ہے یا اس لئے کہ ہم کمزوروں کے ساتھ ہیں یا پھر کوئی اور وجہ ہے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 4,648 total)
×
arrow_upward DanishGardi