Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 4,648 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #20

    محترم میاں صاحب کا تو کہنا ہے کے انہوں نے اور انکی حکومت نے فوج کی بہت خدمت کی ہے اور کرتے رہیں گے اور ماضی میں ہزاروں ارب روپے فوج پر خرچ کیۓ ہیں اور آگے بھی کریں گے

    اب سمجھ نہیں آتا کے کونسی بات پر یقین کریں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    جے بھای یہ آج کی بات نہیں معاشروں میں ہمیشہ سے ہی قحط الرجال کی کیفیت رہی ہے سنا ہے کہ سو سال پہلے کی اخبارات اٹھا لیں تب بھی ایسے ہی مضامین شائع ہوتے تھے کہ ہماری نوجوان نسل بگڑ چکی ہے اس میں پرانی نسل والی اخلاقیات نہیں رہیں۔ یہ اساتذہ کا احترام نہیں کرتے اور فیملی کے بزرگوں کی بجاے دوستوں میں گھومنا پسند کرتے ہیں۔ اس آخری فقرے کو آپ دوستوں کی بجاے اب سوشل میڈیا لکھ دیں۔ پاکستان میں بھی اکثریت کدووں کی ہے اور اچھے لوگ کم ہیں مگر ابھی اچھے لوگ موجود ہیں ختم نہیں ہوے۔ دونوں طرح کے لوگ ہر معاشرے میں ہوتے ہیں تناسب کا فرق ہے۔ میں ناروے میں رہا ہوں وہاں کی نسبت یہاں زیادہ مطلب پرستی دیکھی ہے اس کا شکوہ آپ کسی سے بھی نہیں کرسکتے سواے اپنی ذات کے کیونکہ یہ ہم ہی ہیں جو معاشرے ترتیب دیتے ہیں ، ہم اس کا ایک حصہ ہیں ایک اینٹ ہیں میں قرآن مجید میں ایک پیغمبر کا واقعہ پڑھ رہا تھا انکی قوم میں سے کوی بھی نیک نہیں رہا تو اللہ تعالی نے اس پیغمبر کو کہا کہ تم اس بستی کو چھوڑ کر چلے جاو اور مڑ کر بھی نہ دیکھنا گویا ایک بندہ بھی ایک پوری بستی یا شہر میں ہو تو اللہ تعالی اسے بچا لیتا ہے، اس بندے کی اہمیت کا اندازہ اور اس کواس طریقے سے محفوط کرنا اور عذاب جو آنے والا تھا اس سے بچانا کم از کم میرے لئے ایک بہت ہی خوشگوار قسم کا انکشاف تھا یعنی پورے معاشرے میں صرف ایک بندہ اور اس کی فیملی نیک تھے تو انہیں بھی بچایا گیا تاکہ ان دو چار نیک لوگوں سے دوبارہ جاگ لگے اور مزید نیک لوگ پیدا ہوں یہ نہ ہو کہ باقی بستی کے ساتھ یہ بھی مارے جائیں اور پھر ایک بھی نیک بندہ اس بستی کا نہ ملے

    Believer12 sahib

    محترم بلیور صاحب

    ہمیشہ کی طرح بہت ہی زبردست بات کی ہے

    میرے سوال کے جواب میں آپکی دلیل راۓ اور تحریر تو کسی اور اعلیٰ معیار کی ہے اور اب تو بات آگے کرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا

    بہت ہی زبردست

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #17

    جناب، محبت کی اچھی کہی۔ کیا محبت وقت کے ساتھ ساتھ بدلتی رہتی ہے ؟ کیا یہ عمر کے تقاضوں کی طرح ، مختلف سہاروں کی محتاج ہوتی ہے ؟ کیا محبت ، عقل وشعور ، سوچ بچار کے بعد ہوجاتی ہے / کی جاتی ہے ؟ وہ کونسے انسانی جسمانی تقاضے ہیں جب کے پس منظر میں محبت ہوجاتی ہے ؟ کیا محبت کے جذبےکی شدت کے پیش نظر اپنے ہمسفر کو بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل کردینا چاھیے ؟ کیا یہ صرف ایک پوٹینک رشتہ ہے جو انسانی جبلی تقاضوں کی روغیدگی سے پاک ہوتا ہے ؟ امید ہے اپنی پوسٹ کے تناظر میں ، آپ ان سوالوں کے جوابات سے نوازیں گے ۔ نیاز مند۔

    محبت تو ہے ایک کاغذ کی ناؤ ادُھر بہتی ہے جس طرف ہو بہاؤ

    Zaidi sahib

    نادان sahiba

    Believer12 sahib

    محترم
    بہت شکریہ

    گو میں نے محبت کی نہیں بلکہ ہم آہنگی کی بات کی تھی جس میں محبت شامل ہو سکتی ہے اور نہیں بھی پھر بھی محبت ایک عنصر ہو سکتا ہے دو انسانوں کو قریب لانے میں

    جہاں تک آپ کے پوچھے سوالوں کا تعلق ہے میں ہمیشہ کی طرح کوئی جاندار جواب نہیں دے سکوں گا مگر میری حقیر اور ممکن ہے غلط راۓ میں :

    ١) ہاں محبت وقت کے ساتھ بدل سکتی ہے اور یہ ایک بنیادی فرق ہے عشق اور محبت میں کہ عشق اٹل ہے اور محبت کم یا زیادہ یس شروع یا ختم ہو سکتی ہے
    ٢) جی ہاں محبت مختلف تقاضوں کی محتاج ہوتی ہے جس میں اکثر کچھ بدلے میں چاہیے ہوتا ہے چاہے وہ دوسرے کی محبت ہو، جسم ہو یا کچھ اور ہو جبکہ عشق بے لوث ہوتا ہے اور کسی تقاضہ کا محتاج نہیں ہوتا
    ٣) محبت گو شعور کے منافی ہو سکتی ہے مگر محبت شعور سے مستفید بھی ہوسکتی ہے . عشق شعور کو گھس بھی نہیں ڈالتا اور شعور عشق کی معراج تک نہیں پہنچ سکتا
    ٤) اگر کسی اور سے محبت ہو جاۓ تو ہم سفر بھی تبدیل ہو سکتا ہے اگر محبت ہونے والے شخص کی مرضی شامل ہو. اگر یک طرفہ محبت ہے تو شاید ایسا ممکن نہیں کہ موجودہ ہم سفر تبدیل کیا جا سکے
    ٦) آخری سوال نہیں سمجھ پایا

    اکثر زندگی میں ایک شخص کسی سے محبت کرتا ہے مگر اس کو اپنا نہیں سکتا اور کسی اور کو اپنا لیتا ہے اور ضروری نہیں کے جس کو اپنائے اس سے محبت بھی کرے .

    اس موضوع پر میرے خیال میں اس محفل کے کسی بھی محترم ہستی اور سب محترم ہستیوں کے لئے بات کرنا انتہائی مشکل ہے اور مجھے کوئی امید نہیں تھی کے کوئی اس موضوع پر بات آگے بڑھاے گا اور آپ اور محترمہ نادان صاحبہ اور محترم بلیور صاحب نے کچھ بات کی جس کی مجھے امید نہیں تھی

    میں ایک بار پھر کہوں گا کے اگر مذہب اور مشرق کی اقدار جو تبدیل ہو رہی ہیں ان کو صرف ایک لمحہ کے لئے دور رکھیں تو وہ کونسی قباحت ہے جو کسی بالغ مرد اور عورت کو اپنی مرضی سے ساتھ رہینے میں رکاوٹ ہے . ایک اور بات یہ ہے کہ فطرت کی ضروریات مرد اور خاتوں دونوں میں ہوتی ہیں مگر ساتھ رہنے کا مقصد سرف وہ ایک فطری ضرورت نہیں ہے. ساتھ رہنے کی کچھ اور اہم وجوہات یا تقاضے ہو سکتے ہیں

    ایک دو پہلو ہیں میری نظر میں اور ان کو میں بیان کر سکتا ہوں مگر میں دوسروں کی راۓ جاننا چاہوں گا

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    شکر ہے اللہ کا ابھی قوم میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جیسے گوٹھ علی نواز کے ہیں

    Believer12 sahib

    محترم

    میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کے ہمیں محترم علی نواز صاحب جیسے لوگوں کی موجودگی کا شکر ادا کرنا چاہے

    معذرت کے ساتھ ایک سوال ہے

    اور جو لوگ محترم علی نواز صاحب جیسے نہیں ہیں اور آپ کی بات سے مھے محسوس ہوا کہ ہمارے ملک میں اکثریت محترم علی نواز صاحب جیسے لوگوں کی نہیں ہہے تو انکی موجودگی کا شکوہ کس سے کریں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #15

    میرے خیال میں شاید ساتھ رہنے کو بد فعلی سے جوڑا جا رہا ہے . مغرب میں اور اب مشرق کے کئی ممالک بشمول چین جاپان کوریا بھارت اور کہیں کہیں پاکستان میں بھی ایسا ہو رہا ہے . اور ایسے تعلق میں بندھے لاکثر وگ صرف جسمانی تعلق کی تلاش میں نہیں ہوتے ہیں بلکہ وہ اس ساتھی کی تلاش میں ہوتے ہیں جو انکے مزاج سے ہم آہنگ ہو

    ایک بار پھر اگر مذہب اور گم ہوتی مشرقی اقدار کو ایک لمحہ کے لئے ہی الگ رکھیں تو اس بات میں کے برائی ہے

    میں ذاتی طور جس قسم کا انسان ہوں مجھے ایسا تعلق قبول نہیں مگر اس کی وجہ نہ مذہب ہے نہ اقدار بلکہ میری اپنی شخصیت کی کئی خامیاں ہیں البتہ مجہت کوئی اعتراض نہیں اگر کوئی دو بالغ اشخاص ایک دوسرے کے ساتھ رہنا چاہیں شادی یا بغیر شادی کے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #14

    گستاخی معاف ، غیر محفوظ صاحب ۔ مرد کے تو مزے ہوجائیں گے ۔ اس طرح دو بدنوں کے ملاپ سے پیدا ہونے والی روحوں کی پرورش کی ذمہ دار حکومت کو ہونا چاھیے ۔ کیا خیال ہے آپکا ۔ ہمارے ٹیکس کے پیسوں کا اس سے بہتر مصرف اور کہاں ہوسکتا ہے ؟ ویسے بھی مغربی معاشرے میں ٹین ایج ماؤں کی تعداد میں کوئ خاص اضافہ دکھائ نہیں دے رہا ہے ۔ نالے چوپڑیاں تے نالے دو دو ۔

    Zaidi sahib

    محترم

    میرے خیال میں یہ حکومت کی ذمےداری نہیں ہے کہ وہ ان تعلقات کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کرے اور جہاں جہاں لوگ اس طرح رہنا پسند کرتے ہیں وہ ہی بچوں کے ذمےدار ہوتے ہیں .

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #13
    بغیر کسی حدود و قیود کے ، بنا کسی رسم و رواج کے تو صرف جانور ہی رہتے ہیں ..وہ بھی شاید

    نادان sahiba

    محترمہ

    بہت بہت شکریہ

    اگر برا نہ مانیں اور دل چاہے تو بتائیں کہ وہ کون سی حدود اور قیود ہیں جن کا آپ نے ذکر کیا ہے اور جو ان دو انسانوں کو جو اپنی مرضی سے ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کو جانوروں سے بدتر بناتے ہیں

    کیا شادی کے ببعد ہی وہ حدود اور قیود لاگو ہوتی ہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #12
    جے بھای ہم مسلمان شادی سے مراد نکاح کو لیتے ہیں جس کیلئے کاغذ پر دستخط کرنے کی کوی شرعی روک موجود نہیں ہے۔ شادی دراصل ایک قسم کا اعلان سمجھا جاتا ہے کہ یہ دو افراد آپس میں باہمی رضامندی سے شادی کرنے جارہے ہیں شائد اس اعلان کا مقصد بھی یہ ہو کہ اب کوی دوسرا شخص اس عورت سے نکاح کا پیغام مت بھیجے معاشرے میں رہتے ہوے اسطرح کی رسومات بھی ہوتی ہیں کہ جس لڑکی کی منگنی کسی سے ہوجاتی ہے وہ اس کی طرف سے بھیجا گیا کڑا پہن لیتی ہے یعنی کوی دوسرا پھر پیغام بھیجے تو اس کو برا سمجھا جاتا ہے اول تو کوی ایسا کرتا ہی نہیں ۔ اس سے پتا چلتا ہے کہ شادی ایک قسم ا اعلان ہی ہے۔ صدیوں پہلے کاغذ نہیں تھا تو کیا نکاح نہیں ہوتے تھے ؟ اصل رشتہ ازدواج جو اسلام میں بتایا گیا ہے وہ نکاح ہے۔ اس کے علاوہ اہل کتاب سے بھی شادی جائز ہے حتی کہ یہ بھی پابندی نہیں کہ نکاح اسلامی طریقے سے ہی ہو۔ میرے بہت سارے دوستوں نے مجھ سے پوچھا ہے کہ انہوں نے ایک گوری کے ساتھ شادی رجسٹرڈ کروای ہے مگر دونوں علیحدہ رہتے ہیں تو میں نے انہیں بتایا کہ چاہے عدالت میں ہی شادی ہوی ہے مگر یہ شادی ہے تم لوگ میاں بیوی ہو اکٹھے رہ سکتے ہو ۔ ہوسکتا ہے میں غلط ہوں مگر شادی تو کسی جنگل میں جہاں صرف دو افراد ہوں ان کے مابین بھی ہوجاتی ہے۔ شادی اسلامی طریق پر ہو یا عیسای یا یہودی طریقے پر وہ جائز ہے بس دو گواہوں کی موجودگی ضروری ہے کیونکہ اس کا ذکر کیا گیا ہے۔ ہندووں میں پھیرے لینا بھی شادی ہی گنا جاے گا کیونکہ انکے ہاں یہی طریق رائج ہے حتی کہ کوی انڈونیشیا یا برازیل کے کسی قبیلے کی لڑکی سے انکے انداز میں عجیب و غریب رسومات سے گزر کر شادی کرتا ہے تو بھی اسے شادی ہی کہا جاے گا ملالہ نے دراصل ان سب طریقوں سے ہٹ کر بات کردی ہے یعنی وہ شادی کی قائل ہی نہیں اور اس کے خیال میں دو لوگوں کو ساتھ رہنے کیلئے کسی واسطے کی ضرورت نہیں اگر وہ کہے کہ اعلان ہی کافی ہے سائین کرنے ضروری نہیں تو پھر وہ درست ہے کیونکہ کسی کاغذ پر سائین نہ بھی کئے جاییں تو نکاح ہوجاتا ہے شادی ہوجاتی ہے آخر پر اس کا نچوڑ یہی نکلتا ہے کہ شادی ایک واحد معاملہ ہے جس کا مذہب سے کوی تعلق نہیں رکھا گیا تاکہ شادیاں کرنے کے خواہاں لوگوں کو مشکلات پیش نہ آئیں مقصد یہ کہ نسل انسانی چلتی رہے اور جب انکے درمیان دو گواہان کی موجودگی میں کوی زبانی یا تحریری معاہدہ (شادی یا نکاح) ہو تو وہ اس کی پاسداری کریں

    Believer12 sahib

    محترم بلیور صاحب

    بہت بہت شکریہ

    میری معذرت کہ میں نے اپنی تحریر میں یہ بات درست طرح بیان نہ کر سکا کے مذہب اور مشرقی اقدار کو کچھ لمحات کے لئے دور رکھ کر اس موضوع پر بات کرتے ہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4

    مجھے اس بجٹ پیش کرنے کے دوران حزب اختلاف کے رویہ اور کردار سے بہت مایوسی ہوئی ہے

    اختلاف کا بھی کوئی قرینہ ہوتا ہے کوئی سبب ہوتا ہے کوئی سلیقہ ہوتا ہے . بجٹ کو پیش کرنے کے بعد اس پر تنقید کرنا شاید حزب اختلاف کا حق ہے مگر ہلڑ بازی کسی کو زیب نہیں دیتی

    آج کی حزب اختلاف کل اسی قسم کی ہلڑ بازی کا سامنا کر سکتی ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #32
    JMP Nadaan answered only your pleas and came back on the forum despite restrictions placed on her by the Management. BUT, where are you? You are one of the handful on this forum who can engage others in useful discussions. Don’t let Nadaan down.

    Anjaan sahib

    Thanks. Bit of work priorities and lots of lethargy prevent me from participating on a regular basis.

    I dislike myself saying this but in my opinion the glory days of this forum are over. Most respected learned writers and opinion holders an opinion influencers seldom visit and I believe that there are new and more effective avenues are available to the learned respected members to effectively participate, contribute and learn from.

    I so hope that I am proven utterly wrong.

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #31
    یہ تو سراسر نقصان ہو گیا ..گیتوں سے محروم رہ گئی اگر تو آپ کا اشارہ سیاست پی کے کی طرف ہے تو پچھلے دنوں حالات کی گرمی دیکھتے ہوئے کچھ لکھا تھا ..لیکن بہت زیادہ نہیں ..وہاں بھی اب نہیں لکھ رہی ..وجہ ..وہی موڈ.. ناراضگی تو ہر گز نہیں کہہ سکتے …بات یہ ہے کہ ہم خیال کوئی نہیں ..تو گفتگو کیسے ہو ..اور اگر ہم خیال نہ بھی ہو تو کم از کم دوسروں کے خیالات کی رسپیکٹ تو ہو . ویسے بھی میں زیادہ تر موج مستی کے موڈ میں ہی ہوتی تھی ..وہ لوگ ہی نہیں رہے ..

    نادان sahiba

    محترمہ نادان صاحبہ

    بہت شکریہ

    جس محفل کا آپ نے ذکر کیا ہے اس محفل میں میں شرکت نہیں کرتا نہ اس کا کوئی حوالہ دیا ہے .

    میں دانشگردی کے حوالے سے بات کر رہا تھا

    ہم خیال سے بات کرنا یقینی طور پر آسان ہے اور مجھے مزہ اس وقت آتا ہے جب خیالات مختلف ہوں البتہ اگر گفتگو ، گفتگو نہ رہے اور بحث یا دائروں کے سفر میں تبدیل ہو جاۓ تو کوشش کر کے گریز کرتا ہوں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #38
    Anjaan sahib

    محترم

    کچھ محترم ہستیاں تو اب شامل محفل ہیں
    اب تو آپ بھی جلوہ افروز ہو جائیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #11
    یہ دھندہ سب سے زیادہ ڈکٹیٹرز اور ان کے بعد مسلم لیگ نے کیا تھا اور سب سے کم پی پی پی نے مگر اب پی ٹی آی نے اس دھندے میں ریکارڈ بنا دئیے ہیں امید ہے کہ دو سال بعد اس حکومت سے چھٹکارہ پالینے کے بعد اب دوسری جماعتیں غداری کے تمغے بیچنے سے توبہ کرلیں گی

    Believer12 sahib

    آخر غداری کی سندیں کیوں بانٹی جاتی ہیں
    اس ملک کے مسائل کی بنیادی وجوہات میں تین چار اہم وجوہات شامل ہیں میری نظر میں اور اگر ان پر غور کریں تو شاید اس بات کا جواب مل جاۓ کے یہ سندیں کیوں بانٹی جاتی ہیں

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #18
    جے صاحب ..کل آپ کا پیغام مل گیا تھا لیکن انتظامیہ مجھ سے اتنی خفا تھی کہ مجھے بلاک کیا ہوا تھا ..گھنٹوں کی منتوں ترلوں کے بعد آج اسیری ختم ہوئی ہے ..آپ بلائیں اور ہم نہ آئیں ..ایسے تو حالات نہیں .. نہ غصہ ہے نہ کسی کی بات ناگوار گزری ہے .سم ہاؤ آئی لوسٹ انٹرسٹ …شاید پہلے سے معلوم ہوتا ہے کہ اگلا کیا لکھے گا جواب میں .. اور ہاں ..عمران سے مایوس ہونا تو دور .مزید اس کی ” پرستار ” بن گئی ہوں ..میں حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہوں ..تمام رکاوٹوں کے باوجود جو کر سکتا ہے ، کر رہا ہے . گیت تو آپ میرے آنے کے بعد بھی لگا سکتے ہیں .وہی ویلکم والے :) JMP

    نادان sahiba

    محترمہ

    عزت اور مان دینے پر شکریہ

    بہت سارے گانے ڈھونڈھ رکھے تھے مگر اچھا ہوا کے ان کو پوسٹ کرنے کی نوبت نہیں آئی

    اس میں شک نہیں کہ رویہ ، سوچ، تحریر ، جواب میں کچھ جمود سا آگیا ہے اور بھی شاید کچھ وجوہات ہوں کہ محفل میں شرکت کم سے کم تر ہوتی گئی اور ہوتی جا رہی ہے . مجھے یقین ہے کے آپکی بیان کی گئی وجہ کے ساتھ ساتھ اس میں کچھ مصروفیات ، کچھ وقت کی کمی ، کچھ اور بہتر محفلوں کا ظہور اور شاید کچھ ناراضگی کے عناصر بھی شامل ہونگے . شاید لکھنے کی جگہہ اگر گفتگو ہو تو شاید لوگ زیادہ شرکت کریں

    اگر موقع ملے تو شامل ہوتی رہا کریں جب تک یہ محفل آباد ہے

    ایک بار پھر شکریہ

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #17
    جے ایم پی بھائی آپ حکم کریں تو دانش گردی کیا میں کینیڈا یا کوئٹہ کا ٹکٹ بھی کٹوانے کو تیار ہوں۔ ویسے حضور میں تو وقتا فوقتا یہاں حاضری دیتا رہا ہوں۔ کوئٹہ والی سرکار سے تو ایک دو کمنٹ زیادہ ہی ہونگے کم نہی۔ لگتا ہے کہ شاید وہ نیب کے ہاتھوں دھر لئیے گئے ہیں۔

    shahidabassi sahib

    محترم

    بہت شکریہ

    آپ صرف ارادہ کریں اور مطلع کریں .

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #16
    جے بھای سب اپنی اپنی انا کے اسیر ہیں جسدن انا ختم ہوجاے گی سب آجائیں گے آپ سنائیں کیا حال ہے اور آجکل کیا کررہے ہیں۔؟ :)

    Believer12 sahib

    محترم

    بہت بہت شکریہ

    میں خیریت سے ہوں اور میری عمر میں خیریت سے ہونا ہی ایک بہت بڑا معجزہ ہے .

    امید ہے آپ خیریت سے ہیں اور اس محفل میں اپنی مثبت اور سوچنے پر اکسانے والی تحریروں سے ہمیشہ ہم سب کو فیضیاب کرتے رہیں گے. میں تو شاید نہ رہوں مگر کافی معزز اور محترم ہستیوں کی انشا اللہ ایک بھرپور زندگی سے مزین عمر باقی ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8

    محترم حسن داور صاحب

    جب سے آپ نے کاپی پیسٹ نہیں کیا ہے کوئی کاپی پیسٹ کا ذکر کرنے والا بھی نہیں رہا

    آپ بھی آ جائیں اور کاپی پیسٹ کی نشاندہی کرنے والی بھی شاید واپس آ جائیں گے

    @hasan dawar sahib

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #7

    محترم گھوسٹ پروٹوکل صاحب

    یہ کیسی حق پرستی ہے کے حق پرستی کا نام لینے والا ہی نہیں رہا اس محفل میں

    اب تو میں نے بلیک شیپ کو بھی درخواست کی ہے . شاید آپ دونوں ہم پایا صف اول کے لکھنے والے ایک ساتھ اس محفل میں نمودار ہو جائیں

    ایسا ہو جاۓ تو کیا بات ہے

    Ghost Protocol sahib

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #6

    محترمہ نایاب صاحبہ

    آپ کا آنا بھی کم کم ہوتا ہے

    اب صرف آپ ہی رہ گئی ہیں میرے ساتھ مرحوم بھٹو کا نام لیوا

    کوشش کریں کے یہاں تھوڑا زیادہ وقت گزاریں

    شاید اس بہانے پیپلز پارٹی کو پنجاب میں ایک آدھ سیٹ مل جاۓ

    nayab sahiba

    JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5

    محترم

    اگر اس محفل میں آنے سے گریز کے پیچھے کچھ جھجھک ہے تو اس محفل کو اپنی ہی سجائی ہوئی محفل سمجھ کر شرکت کریں . یقین کریں اگر اس محفل کو اپنی بسائی ہوئی محفل سمجھیں گے تو آپ کو بہت اچھا محسوس ہوگا اور آپ کا دل آپکو بار بار آمادہ کرے گا اس محفل میں آنے کو

    Atif Qazi sahib

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 4,648 total)
×
arrow_upward DanishGardi