Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 1,324 total)
  • Author
    Posts
  • Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #29
    بہی نادان آج خوب ھنسایا۔۔شکریہ قبول فرمائیں اور مطالعہ پاکستان کا مطالعہ جاری رکھیں۔۔
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #19
    بنگلہ دیش بھٹو صاحب پر ڈالا

    کارگل نواز شریف پر ڈالا

    کشمیر عمران پر ڈالیں گے

    اور اصل مجرم مقدس ھی رھیں گے جب تک قوم میں شعور کی سطح بلند ، اپنے اصل معاشی اور معاشرتی قاتلوں کی پہچان نہیں ھو جاتی

    یہی ہے حقیقت

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4
    جرنیلوں کی خواھشات کی بھینٹ چڑھنے والے پاکستانی جوان۔۔۔جنہیں ڈالروں کے عوض شہادت کے تمغے ملے اور ڈالر جرنیلوں کو ملیں گے

    ان جرنیلوں کی اکثریت ریٹائرڈ ھو کر ملک سے باھر دفعان ھو جاتی ھے جہاں انکے بچے پہلے سے ھی سیٹل ھوتے ھیں۔۔

    :alhmd:

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #29
    Soon you will regret your decision.

    I don’t think so as this is the place i belong too..Here i was born and raised.I do respect and apprceciate west for giving me opprunity to learn about life but still I was a foreigner there…even i earned a million i am still a foreigner there..

    And i never get rid of that specific feeling…

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #27
    SaleemRaza sahib shahidabassi sahib Gulraiz sahib blacksheep Democrat sahib Awan sahib

    بہت عرصے سے محترم سلیم رضا صاحب اور محترم شاہد عباسی صاحب بھی گم ہیں . امید ہے کے دونوں خیریت سے ہیں

    بلیک شیپ بھی کہیں کھوۓ ہوے ہیں اور جناب گلریز بھی لاپتہ ہیں

    اعوان صاحب بھی کم کم نظر آتے ہیں . ڈیموکریٹ صاحب کو بھی دیکھے عرصہ بیت گیا

    محترم دوست

    نئے پاکستان کے وجود میں آتے ھی ان لوگوں کے برعکس جنہیں عمران خان وھمنوا سے تبدیلی کی امید تھی میں نے پاکستان کے شہر لاھور میں دیار غیر کو ھمیشہ کیلئے خیرباد کہ کر رھائش اختیار کر لی ھے۔۔۔۔۔۔

    واپسی پر انٹرنیٹ کی محدود سہولت موجود تھی جو کہ اب لامحدود میں تبدیل ھو چکی ھے اوراب انشااللہ حاضری لگتی رھے گی۔۔۔

    آخری بات آپ تمام لوگ بشمول عاطف صاحب لاھور میں مجھے خدمت کا موقعہ ضرور دیں۔۔۔

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #39
    بحث اس نقطہ پر ھونی چاھیئے کہ پاکستانی اداروں کو ماورائے عدالت قتل کا اختیار کیسے حاصل ھے؟

    جبکہ ھمارے ھاں بحث کو دانستہ طور پر اس رخ کی جانب موڑ دیا جاتا ھے کہ فلانا دھشتگرد تھا اسلئے اسکا قتل جائز تھا۔۔

    جس معاشرے میں کچھ لوگ یا ادارے خود ہی جج اور خود ھی جلاد بن جائیں وھاں انارکی پھیلتی ھے جس کو پنپنے سے روکنے کیلئے قانون پر فوری عملدرآمد ضروری ھے۔۔۔۔۔

    ضروری نوٹ: کچھ دوست یہاں اکثر میری غیر حاضری پر تھریڈ بناتے ھیں انکا شکریہ لیکن عرض کر دوں میں اب مستقل طور پر پاکستان میں ھی رھتا ھوں تو کبھی کبھار انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہیں ھوتی۔۔۔

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #16
    پاک فوج نے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے ۔۔ سچ تو یہ ہے کہ اگر پاک فوج سیاسی معاملات میں مداخلت نہ کرے تو سیاستدان ملک کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں جیسے کہ اکہتر میں کر دیئے تھے ۔۔ دسمبر انیس سو اکہتر میں بھی اگر فوج اقتدار میں ہوتی تو پاکستان نہ ٹوٹتا ۔۔ اکہتر میں اگر کوئی فوجی جنرل حکمران ہوتا تو ملک کو ٹوٹنے نہ دیتا ۔۔ اکہتر سے پہلے کم از کم تیرہ برس تک اگر فوجی حکومت تسلسل سے قائم رہی ہوتی تو وہ حالات پیدا ہی نہ ہونے دیتے جاتے کہ ملک ٹوٹنے کی نوبت آئے ۔۔ اکہتر میں بھی سویلین و جمہوری حکومت تھی ۔۔ فوج مجبور تھی اور بیرکوں میں تھی ۔۔ سیاست دان ملک کو دانتوں سے نوچ رہے تھے ۔۔ جمہوریت پسندوں کی ملک دشمنیاں عروج پر تھیں ۔۔ بنگالی عوام چوبیس برسوں سے فوجی راج کا مطالبہ کر رہے تھے ۔۔ پاک فوج ذندہ باد کے نعرے لگاتے ان کے حلق دم توڑ رہے تھے لیکن فوج مجبور تھی ۔۔ بے بسی سے اپنے بنگالی بھائیوں کا دکھ محسوس کر رہی تھی ۔۔ لیکن بے بس تھی ۔۔ پھر ایک دن ملک ٹوٹ گیا ۔۔ اس روز فوج اقتدار میں ہوتی تو ایسا کبھی نہ ہوتا ۔۔

    منقول

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #31
    Democrat Bhai Sab, good to read you after long time. Isn’t it too early to call and to come to this conclusion !!

    جیو جی بھائی اللہ کا شکر ھے؛

    بس تھوڑی سی مصروفیت تھی / ھے امید ھے خدا نے چاھا تو عنقریب مکمل چھٹکارہ پا لوں گا ۔۔۔

    باقی جیوجی بھائی پاکستان میں کوئی ایک بھی نظریاتی سیاستدان نہیں ھے یہ صرف خاندان ھیں جنکا جمہوریت اور نظریات سے صرف ووٹ لینے کی حد تک تعلق ھے۔۔۔

    آج یہ حکمران ھیں کل انکے بچے ھو نگے اور یہ سلسلہ اس وقت تک چلتا رھے گا جب تک لوگ اپنے حقوق کا مکمل شعور حاصل نہیں کر لیتے اور یہ نام نہاد سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ جنگ میں برابر کے کھلاڑی ھیں کبھی وہ باری لے لیتے ھیں تو کبھی انکی باری آ جاتئ ھے اور ھم لوگ صرف نعرے لگانے کیلئے ھیں ۔۔۔آج تک تو یہی ھوتا آیا ھے یہ سیاستدان اور اسٹیبلشمنٹ اس ملک میں حقیقی قیادت کو ابھرنے دیتے ھی نہیں ۔۔۔۔

    ابھی منظور پشتین جو کسی حد تک عوامی ھے کس سیاستدان نے اسکے آئینی حقوق کیلئے اسکے ساتھ کھڑے ھونے جرائت کی؟۔۔۔

    یہ پلاسٹک کے سیاستدان ھیں جنہیں خوبصورت جمہوری ڈبوں میں سجا کر قوم کو بیچا جاتا ھے اور ھم انکے خریدار ھیں۔۔۔

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #29
    جعلی سیاستدانوں کی یہی خوبیاں ھوتی ھیں کہ انکے نظریات انکی ذاتی خوشیوں اور غموں سے بڑھ کر نہیں ھوتے۔۔۔۔

    ابھی صرف بیگم کلثوم نواز قدرتی حالت میں خدا کو پیاری ھوئیں اور میاں صاحب کے لڑکھڑاتے قدم تھم نہیں رھے اور بوجھل دل کو سکون نہیں آرھا۔۔۔۔

    اور یہ چلے تھے ووٹ کو عزت دلوانے جبکہ صرف  ایک حادثے نے انکی ساری پھوک نکال دی۔۔۔

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #135

    ہاں ان کے ساتھ کچھ ایسا ہی مسئلہ ہے۔ بہت محنت کرتے ہیں ایسی احادیث اور روایات کو ڈھونڈنے میں جن کی کوئی سند بھی نہی ہوتی۔ مثلا کہہ رہے تھے کہ ابو لہب نے رسول اکرمؐ کی پیدائش پر ایک غلام کو آزاد کیا تھا۔ اب یہ حدیث نہی ایک روایت ہے اور روایت بھی ادنی کہ جس کے ساتھ کوئی سند نہیں، بیان کرنے والے کا نام بھی نہی۔

    :bigsmile:

    ویسے اگر کیا بھی تھا تو اسے کیا فرق پڑتا ھے؟

    وہ پیغمبر اسلام کا چچا تھا اور نہ صرف ان زمانوں میں بلکہ ماضی قریب میں بھی ایسے عمل ھوتے رھے ھیں کہ لوگ خوش ھوکر مختلف عمل کرتے ھیں اس میں کیا برائی ھے۔۔۔

    اصل تنازعہ کی وجہ اسلام تھی اور اسلام کوئی فرنچائز یا خاندانی ملکیت کا دین تو ھے نہیں کہ پیغمبر سے تعلق ھونے کی وجہ سے گناہ/جرائم معاف ھو جائیں گے اور نہ ھی اسلام کی کوئی ایسی تعلیم ھے۔۔۔۔

    رسول کریم کی شفاعت کے ھم طلبگار ھیں لیکن اسکے لئے دامن میں کچھ ھونا بھی چاھیئے یہ نہیں کہ سو قتل کرکے،دوسروں کے حق مار کر اور پھر شفاعت کی آس بھی لگائیں۔۔۔۔

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #132

    اگر آپ کی نظر سے گزرا ہو تو میں نے پچھلے ایک کمنٹ میں کہا کہ مسلمان دین سے جتنا دور ہوں گے اتنا ہی دور حاضر میں رہنا ان کیلئے آسان ہوگا اور مذہب سے جڑے مسائل سے بھی وہ نجات پائیں گے۔ جیسا کہ آپ نے اپنی فیملی، اپنے والد صاحب کی مثال دی، جنہوں نے خود کو اپنے دین سے ایک محتاط فاصلے پر کرلیا اور میں اس کو دانشمندانہ اقدام سمجھتا ہوں، لیکن میرے خیال میں دیانتداری یہ ہے کہ آپ اس کو قبول بھی کریں، اگر آپ نے یا کسی دوسرے مسلمان نے اپنے مذہب کی کچھ چیزوں کو زمانے سے یا اپنی شخصیت سے مطابقت نہ رکھنے کی وجہ سے رد کردیا ہے تو اس کو تسلیم کرنے کی ہمت بھی ہونی چاہیے کہ ٹھیک ہے یہ میرے مذہب میں ہے، مگر میں اس کو آج کے زمانے میں قابل عمل نہیں سمجھتا، یا اپنی شخصیت کے موافق نہیں سمجھتا۔ جب آپ چیری پک کرکے اپنے مذہب سے خود سے موافق چیزیں منتخب کرلیتے ہیں اور جو چیزیں آپ کو پسند نہیں انہیں رد کردیتے ہیں اور ساتھ یہ کہتے ہیں کہ میری زندگی عین اسلام کے مطابق ہے تو اس کا یہ مطلب ہے کہ آپ احساسِ گناہ سے چھٹکارا پانا چاہتے ہیں کہ میں کچھ بھی اسلام کے خلاف نہیں کررہا، ساتھ ہی آپ خود کو دھوکہ بھی دیتے ہیں اور منافقت بھی کرتے ہیں۔ ۔۔ یہی وہ منافقت، کنفیوژن اور احساسِ گناہ ہے جس کا میں پچھلے کمنٹ میں ذکر کررہا تھا۔ مثلاً مغربی ملک میں رہنے والا کوئی مسلمان اگر کسی عیسائی یا یہودی کو دوست بناتا ہے اور ساتھ ہی یہ کہتا ہے کہ میرا یہ عمل اسلام کے بالکل خلاف نہیں، میرا (اسلامی) خدا تو ایسا نہیں ہوسکتا جو مجھے کسی عیسائی یا یہودی کو دوست بنانے سے روکے تو جنابِ عالی یہ منافقت ہے، اپنے اندر موجود گناہ کے احساس کو مٹانے کی ایک کوشش ہے، میری رائے میں اس کو تسلیم کرنا چاہیے کہ میرا مذہب، میرا (اسلامی) خدا مجھے اس کام سے روکتا ہے، مگر میں یہ کام کررہا ہوں چونکہ مجھے اس میں کچھ غلط نہیں لگتا، اس کو اپنی سوچ کو کنفیوژن سے پاک کرنا چاہیے۔۔

    مینے کہاں یہ لکھا ہے کے میرے والدین دین سے دور ہیں ؟
    انہوں نے دین کو سمجھا ہے اور اس پر عمل پیرا ہیں
    اور یہ داڑھی ،مچھ ،شلوار کمیض کب سے اسلام ہو گئے ؟
    میرے مذہب میں کچھ چیزیں فرض ہیں لیکن اکثریت کے ساتھ کوئی نہ کوئی کنڈیشن لگی ہوئی ہے ،لیکن ایک کمزور ترین فرد پر صرف نماز فرض ہے اور کچھ نہیں اور اسی کا سوال ہو گا خدا چاہے تو معاف بھی کر دے کیونکہ اسکا تعلق اسی کے ساتھ ہے اور آپ کسی کو جواب دہ نہیں
    یہود اور نصاریٰ کے بارے آپکا علم نہ ہونے کے برابر ہے جب کے آپ جانتے ہیں کے مسلمانوں نے پہلی ہجرت حبشہ کی طرف کی تھی جو نصاریٰ کا ملک تھا اور مسلمانوں نے اپنے عروج کے دور میں بھی اس ملک کی طرف تلوار نہیں کی
    اصل میں کہانی کچھ ایسی ہوئی کے بعد کے زمانوں میں جب مسلمان ایک طاقت تھے تو انہوں نے ایسے قوانین , احادیث گھڑیں بلکے ایسی تشریحات کیں جو انہیں دوسرے اہل کتاب سے منفرد دکھائیں
    میرے خیال میں ابھی آپ تازہ تازہ ملحد ہوۓ ہیں یا ابھی سوچ رہے ہیں بھر حال اس میں کوئی برائی نہیں اپنی جستجو جاری رکھیں
    میرا ایک دوست کینیڈا میں ملحد ہوا ،دس سال کے بعد دوبارہ مسلمان ہوا لیکن اب ایک بہتر مسلمان ہے ،کتابیں لکھ رہا ہے بلکہ اب تو ہوورڈ میں اسلام پر سرچ بھی کر نے جا رہا ہے
    کوشش کروں گا اسکی کچھ تحریریں یہاں پیسٹ کروں

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #127
    :lol: :lol: :lol: :lol: :lol: ختم شد؟ میری کہانی میں؟ آپ کو کیسے لگا کہ میرے بہتری کی جانب جانے کا سفر ختم ہو گیا ہے ؟ ۔ آپ کو مبارک باد دیتا ہوں کہ آپ نے اپنے کمینٹ میں اپنے لئے مسلمان کا لفظ استعمال کیا ورنہ جیسی آپ کی سوچ ہے آپ لفط ” انسان ” استعمال کرتے تو مجھے حیرت نہ ہوتی

    :lol: :lol:   :lol:

    شاہ جی
    مینے کب کہا کے آپ کا سفر تمام ہوا بہتری کی طرف گامزن ہو یا ناکامی پر ختم ہو مجھے اسے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا
    لیکن مہربانی یہ بتانے کے لئے انسانیت اور مسلمانیت دونوں ایک دوسرے کی ضد ہیں ہمارے بھائی جو اسلام سے متنفر ہیں انکا بھی یہی مقدمہ ہے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #123
    میں نے آپ کو بتایا کہ میں نے خود اپنی مرضی سے اپنا دین قبول کیا۔ ایک وقت تھا جب میں شیعہ سنی وہابی مکس پلیٹ تھا پھر آہستہ آہستہ شیعہ ہوا ۔ آپ اگر اب کہیں گے تو میں آپ کو اپنے واقعات سنانا شروع کر دون گا کہ کیسے میں نے مزہب کی فلاں چیز قبول کی، ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پھر نا کہنا میں نے خبردار نہیں کیا تھا

    شاہ جی
    آپ کی اور میری کہانی ملتی جلتی ہے صرف ختم شد سے تھوڑا پہلے ٹوئسٹ آ گیا
    میں بھی آپ کی طرح پہلے سنی ،شیعہ ،بریلوی ،دیوبندی ہوتا تھا لیکن پھر صرف مسلمان ہو گیا اور اس وقت سے آج تک نہ صرف زندگی آسان ہوئی بلکہ اسلام کو سمجھنے میں بھی آسانی ہوئی اور جائز تنقید کرنے پر ہاتھ پیر پھولنے سے بھی خلاصی حاصل ہو گئی

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #122

    بلیک شیپ صاحب!۔۔۔ جب میں مسلمان ہوا کرتا تھا تو مجھے اکثر خیال آتے تھے کہ مجھے خدا ہونا چاہیے تھا، مسلمانی کے آخری ادوار میں تو مجھے کئی بار خواب بھی آیا کہ میں خدا بن گیاہوں اور میں نے پوری کائنات کو اتھل پتھل کرکے رکھ دیا ہے، ہوسکتا ہے شاید مستقبل میں میں خدائی کا دعویٰ کردوں ۔۔۔۔ہاہاہا۔۔۔

    خیر تفنن برطرف ۔ میں اپنے اگنوسٹک ہونے پر فی الحال بالکل مطمئن ہوں ، مستقبل کا کچھ کہہ نہیں سکتا، لیکن ابھی اپنا سٹاپ یہی ہے۔۔۔۔

    آپ کی اس بیباقی کو سامنے رکھتے ہوۓ ایک شعر تھوڑی ترمیم کے ساتھ پیش کروں گا
    نہ کچھ تھا تو خدا تھا ،نہ کچھ ہوتا تو خدا ہوتا
    ڈبویا تم کو ہونے نے ،تم نہ ہوتے توکیا ہوتا

    :rock: :rock:

    اب کوئی فرد اس شعر کی تشریح کر کے ثواب داریں حاصل کرے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #121
    زِندہ رُود صاحب۔۔۔۔۔ آپ کے خیال میں آپ کا اگلا اسٹاپ کون سا ہوگا۔۔۔۔۔ Zinda Rood

    انکی زندگی دائرے میں ہی گزرے گی

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #120

    پروٹوکول صاحب۔۔ آپ کی باتیں میرے موقف کی تائید کررہی ہیں، یہ منافقت مذہب کی ہی پیدا کردہ ہے۔ مذہب کنفیوژن اور منافقت پیدا کرتا ہے اور اس کی بالکل سیدھی سادھی وجہ ہے کہ چونکہ مذہبی تعلیمات، اصول و ضوابط وقت سے مطابقت نہیں رکھتے، دورِ حاضر سے سینکڑوں سال کے فاصلے پر ہیں، اس لئے نتیجتاً لوگوں میں منافقت پیدا ہوجاتی ہے۔ مثلاً جو لوگ داڑھی نہیں رکھتے، ان سے پوچھ لیں، وہ بھی دل میں اس کو گناہ ہی سمجھتے ہیں، اسی لئے بہت سے لوگ جب بوڑھے ہوجاتے ہیں تو اپنے تئیں تلافیِ گناہ کیلئے داڑھی رکھ لیتے ہیں۔ لوگ گانا سنتے ہیں، فلم دیکھتے ہیں، لیکن سمجھتے اس کو گناہ ہی ہیں،اسی لئے پاکستان میں گانا گانے والوں کو، اداکاروں کو فنکاروں کو اچھے الفاظ سے یاد نہیں کیا جاتا، انہیں میراثی، ڈوم، بھانڈ کہا جاتا ہے، آپ نے خود کہا کہ نہ منبر پر بیٹھے شخص (واعظ) کو خدا پر یقین ہے نہ اس کی بات سننے والوں (عوام) کو، اس کی بھی بڑی سیدھی سی وجہ ہے، جو مذہبی قصے کہانیاں ہیں، وہ آج کے دور میں نہایت مضحکہ خیز اور بچگانہ معلوم ہوتے ہیں، لوگ خوف اورلالچ کے تحت انہیں مان تو لیتے ہیں لیکن لاشعوری طور پر وہ ان پر یقین نہیں کرپاتے، نتیجہ کیا نکلتا ہے منافقت اور کنفیوژن، اپنی سوچ میں کلیئرٹی اور شفافیت ہونا بہت بڑی نعمت اور بہت بڑی سہولت ہے جس سے مذہب کی بدولت پاکستانی قوم محروم ہے۔ ان کو سمجھ نہیں آتی کیا ان کے لئے بہتر ہے، کیا نہیں، بیشتر معاملات میں ان کی اپنی سوچ ہے ہی نہیں، وجہ وہی کہ صدیوں پرانی مذہبی تعلیمات اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے بیچ میں جھولتے رہتے ہیں، سب کچھ انہوں نے فرضی خدا پر چھوڑ رکھا ہے۔۔

    پروٹوکول صاحب۔ والٹیئر نے کہا تھا۔۔

    When it comes to money, everyone is of the same religion

    آپ مغربی معاشرے کی جو خامی گنوا رہے ہیں کیا یہی خامی مذہبی معاشرے میں بھی اتنی ہی شدت سے نہیں پائی جاتی؟؟۔۔

    ہک تے یار وولٹر نوں کدرے ٹھنڈ نہیں پیندی

    :bigsmile: :bigsmile:
    مجھ سمیت میرے سارے خاندان میں سے کسی نے بھی داڑھی نہیں رکھی ہوئی بلکہ میرے والد صاحب ستر کی دہائی میں ہیں اور ابھی تک فرنچ کٹ رکھ کر نہ صرف لاہوری قہقے لگاتے ہیں بلکہ پانچ وقت کے نمازی بھی ہیں
    دلچسپ بات یہ ہے کے ہمارے جاننے والوں میں سے ایک فرد نے انھیں داڑھی رکھنے کی تجویز دی کے آپ کو اچھی لگے گی جس کو والد صاحب نے یہ کہ کر رد کیا کے جو مجھے اچھی نہیں لگتی وہ خدا کو کیسے اچھی لگے گی
    آپ کو یہ بات درست نہیں کے لوگ داڑھی نہ رکھ کر گناہ گار سمجھتے ہیں جنکو اسلام کی اصل تعلیمات سے واسطہ پڑا ہے انکے لئے یہ دین نہ صرف آسان بلکہ ماڈرن ہے
    آج کل جو دنیا میں عجیب غریب رواج چل رہے ہیں جیسے وہ ایک پاگل کا پتر پیرس میں کھوتے پر سوار ہو کر سنت نبوی کی یاد تازہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے یہ جاہلیت ہے اسلام نہیں ،اسلام کی تعلیمات میں وقت کے ساتھ تبدیلی کی گنجائش ہے ،شریعت کا اصل مقصد لوگوں کی زندگیوں کو ایک دائرے میں لا کر آسان بنانا ہے
    لیکن ان مولویوں نے جعلی روایات پر تکیہ کر کہ لوگوں کو اسلام سے متنفر کیا ہے
    عبادات اور معاملات دونوں اہم ہیں،عبادات کا تعلق مکمل طور پر خدا اور انسان کے بیچ ہے وہ جیسے مناسب سمجھے عبادت کرے یا نہ کرے لیکن معاملات کو سدھارنے کے لئے قاعدے قوانین وضح کیا جاتے ہیں
    اب اگر آپ قرآن کو کوئی قانونی کتاب سمجھ لیں تو پھر یہ بیوقوفی ہو گی
    اسکے اندر کچھ معاملات کے بارے اشارے دے دیے گئے ہیں جن کو سامنے رکھ کر اور وقت حاضر کے مطابق آپ قانون سازی کر سکتے ہیں
    قانون سازی کا اصل مقصد لوگوں کی زندگیوں میں نظم و ضابط اور ایک دوسرے کے حقوق کی حفاظت ہے اب یہ آپ پر منحصر ہے آپ ان مقاصد کو کیسے حاصل کرتے ہیں ،اسلام آپ پر کوئی پابندی نہیں لگا رہا کے جو مینے کہا اسی پر عمل کرو
    مجھے تو اسلام کی یہ سمجھ آتی ہے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #20
    ڈیموکریٹ بھائی ارشاد بھٹی کا کالم پوسٹ ہوگیا ہے جلدی سے آئیں اور آکر دودھ کی سبیل لگائیں :hilar: :hilar: :hilar: Democrat

    باوا جی ھمیں تو نادان کی حمایت کیلئے ایک ھونا چاھیئے اور آپ مزاق بنا رھے ھیں

    آخر نادان ارشاد بھٹی پر ھوئے ظلم پر انکی تشہیر کرکے مرھم پٹی رکھ رھی ھیں آسان الفاظ میں مدعا یہ کہ بھٹی تو پریشان نہ ھو اگر میاں صاحب نے “یوٹرن” لے بھی لیا تو اس دفعہ تمہارے بچوں کا دودھ نہیں پینے دیں گے

    لیکن میری رائے تو یہ ھے کہ میاں صاحب کو خود بھی حیا کرنی چاھیئے اب بندہ اس عمر میں دوسروں کے بچوں کا دودھ پینے لگے تو معاشرہ تو برداشت نہیں کرے گا

    نادان

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #15

    کبھی کبھی سوچتا ہوں کے ہمارے معاشرے میں حکومتی شخصیات یا حکومت کی خواہش رکھنے والی شخصیات ، سیاسی اور مذہبی طاقت اور اثر رکھنے والی شخصیات میں سے اکثر غیر طبعی موت کا شکار ہے یا جیلوں کے اثیر رہے. ایسا کیا مختلف ہے ہمارے اور کسی ترقی یافتہ معاشرے میں جو یہاں اتنا کچھ ہو جاتا ہے اور ہم مسلسل نظر انداز کرتے ہوے آگے بڑھتے رہتے ہیں

    ، مرحوم لیاقت علی خان صاحب ، مرحوم بھٹو ، مرحوم مرد مومن مرد حق ضیاء الحق صاحب، مرحوم بگٹی صاحب، مرحوم بینظیر ، مرحوم ولی خان صاحب، مرحوم مرتضیٰ بھٹو ، مرحوم مولانا سمیح الحق صاحب ، زرداری، الطاف حسین صاحب، یوسف گیلانی ، محترم نواز شریف صاحب، محترم شہباز شریف صاحب وہ چند نام ہیں جو ذہن میں آ رہے ہیں. بہت سے نام شاید بھول رہا ہوں

    ان میں سے چند ایک آخری نام ابھی زندہ ھیں

    لیکن ان سب کے قتل وقتال کے پیچھے محرک تھوڑے ردوبدل کے ساتھ یکساں ھی ھے۔۔۔

    کچھ عالمی اسٹیبلشمنٹ کے ایجنٹ تھے جب انکی ضرورت ختم ھوئی اور وہ بوجھ بننے لگے تو انکو ٹھکانے لگا دیا گیا۔۔۔

    کچھ ان میں سے مقامی اسٹیبلشمنٹ کیلئے مستقل درد سر بنے ھوئے تھے جنہیں راستے سے ھٹا دیا گیا۔۔

    سلیم شہزاد،حامد میر کا کیس،مطیع اللہ جان،فاطمہ جناح،بینظیر بھٹو،مرتضی بھٹو،شاھنواز بھٹو،سمیع الحق،اعظم طارق ان سب کے قاتل نامعلوم ھیں ۔۔۔

    لیکن ان سب کا قاتل ایک ھی ھے۔۔۔جسکا مقصد اپنے اور بیرون ممالک کے مفادات کا تحفظ کرنا ھے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #10
    ھاں جی پوچھنا تھا تبدیلی بریگیڈ سے اور خاصکر اس بریگیڈ سے جو خود جمہوری ممالک میں رھتے ھیں اور پاکستان میں آمریت چاھتے ھیں اور بیغیرتی سے اس فوج کے بوٹ پالش کرتے ھیں جسکی وجہ سے ملک آج آگ میں جل رھا ھے

    خدا تمہیں غارت کرے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #15
    Can anyone confirm the authenticity of this hadith? It seems like a zaeef hadith.

    کیا یہ نام نہاد حدیث یا آحادیث قران سے ثابت ھیں؟

    اگر نہیں ھیں تو انکی اوقات صفر ھے

    پیمانہ قرآن ھے

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 1,324 total)
×
arrow_upward DanishGardi