Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1,301 through 1,320 (of 1,324 total)
  • Author
    Posts
  • Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #21

    اگر وہ یہاں آتے ہیں تو میں سب سے گزارش کروں گی کہ اس قصے کو کبھی بھی دہرایا نہ جائے …فن کرنے کے لئے کچھ اور تلاش کر لیں ..گھر کی خواتین سب کے لئے قابل احترام ہوتی ہیں

    ہمیں تو کوئی مسلہ نہیں لیکن اگر کوئی خود ہی اپنے زچہ بچا کے مسائل فورم پر بیان کرے گا تو نہ صرف انسانیت بلکہ فورمی ممبر ہونے کے ناتے ان تمام مسائل کو منظرعام پر بار بار لانا ہماری ذمہ داری بن جاتی ہے یہ ذاتیات سے زیادہ بنیادی انسانی حقوق کی بات ہے اور آپ سے زیادہ کون اس بات کی تایید کرے گا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11

    نشان دہی کا بہت شکریہ احمد بھائی

    اس فورم کی تخلیق سے پہلے یہ میرا اپنے آپ سے پیمان تھا کہ چاہے کسی کے سیاسی یا مذہبی/مسلکی نظریات سے مجھے کراہت ہو لیکن اپنی عام زندگی کی طرح نہ صرف اس کی رائے و نظریہ کا احترام کرنا ہے بلکہ کسی اور کو بھی یہ اجازت نہیں دینی کہ وہ اس کے عقائد یا وابستگی کی توہین کرسکے۔ اس وقت بھی اس فورم پر میرے سارے دوست مجموعی طور پر مختلف الخیال لوگ ہیں لیکن یہاں میرے سیاسی یا مذہبی یا پھر مسلکی طور پر مخالف دوست بھی پوری آزادی اور استحقاق کے ساتھ اپنا نقطہ نظر بیان کررہے ہیں۔ یہی وہ تعلیمات ہیں جو ہم نے اپنے بزرگوں سے سیکھی ہیں۔ آپ، شامی بھائی، عامر اور نادان جیسے دوست جو(راہ راست سے بھٹکے ہوئے ہونے کے سبب ؛))تحریک انصاف کو سپورٹ کرتے ہیں لیکن پھر بھی ہمارے فورم کا تاج ہیں، اسلئے دل میں کبھی قطعی طور پر یہ گمان نہ لائے گا کہ یہاں کسی کے ساتھ اس کے نظریات کی بنا پر ناانصافی کی جاسکتی ہے۔ ویسے بھی آپ سب حق پرست دوستوں کی موجودگی میں میرے جیسا کوئی عامی ناانصافی کا سوچ بھی کیسے سکتا ہے؟؟

    البتہ الفاظ کی کاٹ کے متعلق آپ کا مشورہ بالکل برمحل اور صائب ہے، انشاللہ میں اپنی اس خامی پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کروں گا۔

    بھائی صاحب . ابھی سے معذرت قبول کر لیں اگر کوئی فورم پر اپنی ذاتی زندگی خاص کر زچہ بچا کے واقعات مزے لے لے کر سنائیے گا تو ہم بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں گے اور اس وقت تک کہانی بار بار سنانے کی درخواست کرتے راہیں گے جب تک نواز شریف ان مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل نہیں کر دیتا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #27

    موڈریٹر جی سے استدعا کرتے ہیں کہ وہ اسے ڈیلیٹ کر دے

    امید ہے جانو جی بھی برا محسوس نہیں کریں گے

    میں اور عاطف بھائی نے بھی تصویر پر غور کیے بغیر روٹین میں لائیک کلک کر دیا تھا

    باوا جی…….اگر ممبر تھوڑا بوہت لچ تل لیں تو نظر انداز کر دیا کریں

    Let it be a free society of People where they can express their views and Let them realise by themselves What is Right and What is wrong.

    I request you this as I saw you reprimanded Janu second time with in a short period of time.As we all believe in the free expression of thoughts,ideas and also want to see a free and open society where the values of democracy should prevail.So to achieve this Let the people say,Let them bring out their hidden venom,trust me it helps to balance a society but on other hand,stoping someone of not to express could create a depressed atmosphere where a person would not be able to say and can have a long lasting effects on the human being.

    so Let him  judge  him self……….

    I hope you will not mind and consider my absolute reason to write you this.

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #64

    aainda janu kahon ga

    :lol:

    مجھے نہ کہ دینا ،مجھے ایسی عادتیں نہیں ہیں

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #17

    آپ کو یہاں حضرت علی کی مثال سمجھنے کی ضرورت ہے ان کے پاس جب لوگ آیے تو انہوں نے حکومت قبول کرنے سے انکار کر دیا یعنی جمہوریت کو انکار کیا . . . . پھر بعد میں اس شرط پر حکومت قبول کی کہ وہ اللّه کے احکامات کے مطابق فیصلے کریں گے کسی کے مفاد یا مخالفت کی بنیاد پر نہیں ، . . . . . بعد میں کتنے لوگ ان کے مخالف ہو گیے کتنی جنگیں مسلط کی گئیں وہ تاریخ کا حصہ ہے حق کی پیروی کی وجہ سے جمہور . . ان کا مخالف ہو گیا

    دوسری بات یہ کہ دنیا میںہر بندے کے اپنے معیار ہیں اس لئے جب بحث کی جاتی ہے تو عدل و انصاف کا معیار قابل قبول مانا جاتا ہے اس لئے آپ سے بھی یہ امید کرتا ہوں کہ آپ آئیں کی بالا دستی کی بجاے کوئی عقلی دلیل دیں جو کہ انصاف کے مطابق ہو d

    یہاں آپ اپنی تحریر میں ہی تضاد دیکھ لیں ،بقول آپ کے پہلے انہوں نے جمہور کو انکار کیا اور پھر بعد میں حکومت قبول بھی کر لی چلو ساتھ یہ مان لیتے ہیں کہ ایک شرط بھی عاید کی جسکا ذکر آپ نے کیا لیکن کیا ہم حضرت علی (رضی اللہ ) سے اس بات کا گمان بھی کر سکتے ہیں کے وہ فیصلے خدا کے احکام کے مطابق نہ کرتے،اس لئے یہ شرط لاگو کرنا تو بنتا ہی نہ تھا جنہوں نے انکو پہلے حکومت پیش کی کیا وہ اس بات سے بے خبر تھے کے علی کا فیصلہ قرآن ،سنّت کے مطابق ہو گا ؟یہ تو آپ کا نقطہ نظر ہے اور اسکے نتیجے میں جو سوال اٹھا مینے پوچھ لیا لیکن تاریخی تو پر ایسا نہیں ہوا یہ کچھ لوگوں پر مشتمل ایک گرو تھا جس نے حضرت علی کو خلافت سنبھالنے کی پیش کش کی لیکن حضرت علی نے چوری چھپے بیعت لینے سے انکار کرتے ہووے سب لوگوں کے سامنے بیعت لینے پر اسرار کیا جیسے انکے پیشرو لے چکے تھے ،انہوں نے جمہور کے فیصلے کو رد نہیں کیا بلکہ ایک چھوٹے سے گروپ کو اپنے اوپر مسلط کرنے سے انکار کیا اور بیعت کے لئے امّت مسلمہ کی طرف رجوع کیا ایک بات اور بھی یاد رکھیں سیاسی فیصلے کوئی لکیر کی فقیر نہیں ہوتے  ,حالات کے پیش نظر ان میں ردو بدل کیا جا سکتا ہے ،مثال کے طور پر حضرت علی نے مدینہ کو چھوڑ کر کوفہ کو دارلحکومت بنایا حالانکہ اسے قبل ایک اہم موقعہ پر جب مسلمان جنگی طور نقصان اٹھا رہے تھے اور حضرت عمر نے خود اس جنگ میں شرکت کی ٹھانی تو حضرت علی نے انکو یہ کہ کر روک دیا کے امّت کی چکی آپ کے گرد گھوم رہی ہے آپ کا مدینہ میں رہنا ضروری ہے،ظاہر ہے اگر عمر یہ فیصلہ کرتے تو یہ غلط ہوتا اور حضرت علی کی وجہ سے انہوں نے ارادہ بدل لیا ، لیکن بعد میں خود دیکھ لیں حضرت علی نے مدینہ چھوڑ دیا ،یہ فیصلہ بھی سیاسی طور پر بہتر ثابت نہیں ہوا کیوں کہ حضرت علی کی شان سے واقف لوگ مکہ اور مدینہ میں تھے اور انکا اصل بیس حجاز ہی ہو سکتا تھا باقی ارد گرد کے لوگ تو ابھی اسلام سیکھ رہے تھے ،اسلام میں داخل ہو رہے تھے باقی سیاسی مخالفت سیاست کا حسن ہوتا ہے کسی بھی حکومت میں سارے لوگ حکمرانوں کے حمایتی نہیں ہوتے ایسا ہی ابوبکر کے ساتھ ہوا ،عمر کے ساتھ اور عثمان کے ساتھ بھی ،اب یہ کیسے ہو سکتا ہے کے کے ان تینوں کی سیاسی مخالفت کرنے والے سہی ہوں اور جب کوئی علی کی سیاسی مخالفت کرے تو وہ غلط تو بھائی صاحب اسکو ذرا سیاسی نقطہ نظر سے جانچیں مجھ ناچیز کی نظر میں ہر چیز کفر اور اسلام کی جنگ ہی نہیں ہوتی اور جب مینے آپ کو حضرت امام حسین کی مثال اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کے لئے پیش کی تو وہ عقلی بنیاد پر ہی تھی ،چلیں آپ بتا دیں حضرت امام حسین کی قربانی کس لئے تھی ؟ کیا وہ بادشاہت قائم کرنے کو تھی ؟آمریت مسلط کرنے کو تھی یا ملوکیت عقلی دلیل دے کر شکریہ کا موقع فراہم کریں

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #49

    جھموری بھائی جماعت والوں کی نہیں تکفیریوں کی روح آ چکی ہے بلکے عرصے سے تھی پر باہر بعد میں نکلی میرے لیے وہ کوئی بھی عقیدہ رکھیں میں سب کا احترم کرتا ہوں پر تکفیر کرنا یہ برداشت سے باہر ہے یا ڈنڈی مارنا باقی حالات عاطف بھائی جانتے ہی ہیں اور آپ بھی

    نہیں یار منتظر ،مینے انکو تکفیر کرتے تو نہیں دیکھا لیکن آجکل  بوٹ پالش کرتے دیکھا ہے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #47

    Janu bhai meri post no 14 parhain

    نواب ویسے تم یہاں صرف ”جانو” ہی کہتے تو ٹھیک تھا بھائی لگا کر تو تکلف ہی کیا ہے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #44

    سر جی کون سوچ میں پڑا ہے ؟ میرا خیال ہے اکثریت آ چکی ہے اگر آپ کا اشارہ آپ کے سابقہ مرشد کی طرف ہے تو وہ آ جائیں گے پر ایک کام آپ کو کرنا ہو گا اس سے پہلے

    میں اصل میں تھوڑا مصروف رہا ہوں ابھی رات کی جاب کی وجہ سے بھی لیکن اس کو فعال ہونے دیں آپ کو شکایت کا موقع نہیں ملے گا بلکے بین ہونے کا مجھے خطرہ رہے گا صرف جوک

    ;-) ;-)

    یار کہتے ہووے دکھ ہوتا ہے لیکن  مرشد ایک معتدل انسان نہیں رہے بلکہ جماعت اسلامی والوں کی روح انگڑائی لے کر بیدار ہو چکی ہے اب کبھی کبھی چوری چھپے بوٹ بھی پالش کر لیتے ہیں   

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #41

    سہراب !! ایک درخواست ہے کہ سیاست پی کا یہاں ذکر نہ کیا کرو، ایسا نہ ہوکہ ایسا تاثر جائے کہ ہم ان کے مقابلے پر ہیں یا ان کے خلاف ہیں۔

    ویسے میں نے چند دوستوں کو پی ایم کئے تھے جس پر عینی نے انہیں پڑھ کر ماہر کی آئی ڈی سے ایک مہینے کیلئے بین کردیا۔ حالانکہ ایڈورٹائزنگ اسے کہتے ہیں جو عام لوگوں پر کی جائے جب کہ وہ میرے دوست وغیرہ تھے۔

    اب تمہیں بھی یہی مشورہ ہے کہ وہاں پی ایم مت کیا کرو کیونکہ سارے ماڈریٹرز تمہارے پی ایمز پڑھتے ہیں۔

    تو کیا آپ نے عینی کو بھی پیغام بھیجا تھا ؟ویسے بےشرمی کی انتہا ہے ، زیدی قاسم اور اسد رحمان کی جھڑپ ہوئی آغاز پہلے اسد نے کیا اور ماہر نے زیدی کو ٣ دن اور اسد کو صرف ایک دن کے لئے قید کیا ،حد ہے ،سوشل میڈیا پر ملے تھوڑے سے اختیار کو لوگ کیسے دوسروں کے لئےاستعمال کرتے ہیں

      

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #15

    جناب جو غلط بات ہے اسے میں غلط بات ہی کہونگا – عمران کو سپورٹ کرنے کا مطلب یہ نہی کے میں اس کے ہر قول و فعل پر سر رو تسلیم خم کرو – اگر آپ کے کہنے کے مطابق ایسا ہوا ہے تو میں کے پی کے کی حکومت کی غلطی کہتا ہوں پر آپ کراچی میں ایم کیو ایم کے ہاتھوں قتل عام پر پیپلز پارٹی کی خاموش حمایت کو کیا کہینگے ؟

     

    میرے کہنے سے کیا فرق پڑتا ہے آپ خود اسکو انٹرنیٹ پر تلاش کر سکتے ہیں کیا آج لال مسجد سرکار نے تحریک انصاف کی حمایت میں کلمہ حق بلند نہیں کیا

    http://www.pakistantoday.com.pk/2016/10/24/national/lal-masjid-hints-at-support-for-ptis-islamabad-lockdown/

    کیا یہ ملا ،ملٹری اتحاد کی مثال نہیں آپ خود ہی فیصلہ کر لیںباقی خاموش اتحاد کیا ہوتا ہے ،متحدہ ایک سیاسی پارٹی ہے جسکو لوگ کراچی ،حیدرآبا میں ووٹ دیتے ہیں انکے ساتھ ملکر ہی مسائل حل ہو سکتے ہیں انکو دیوار سے لگا دینا مسلہ کا حل نہیں اور جو اسٹیبلشمنٹ کر رہی ہے اس کے وقتی فوائد ہی ہوں گے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #14

    محترم !آپ کہنا کیا چاہتے ہیں محتصر الفاظ میں بیان فرما دیں ابھی تو میں کنفیوز ہوں کہ امام حسین کے بارے میں کچھ کہوں یا موجودہ سیاست دانوں کے بارے میں . . . . یا شاید آپ فوج کے بارے میں کچھ صفائی سننا چاہتے ہیں . .

    . . کوشش کریں کہ ایک وقت میں ایک ہی سوال کریں

    جناب ! مینے تو کوئی سوال نہیں کیا صرف اپنے نقطہ نظر کو حضرت امام حسین کی مثال دے کر مزید واضع کیا ہے کہ میری نظر میں امام حسین کی قربانی حکومت ،بادشاہت یا آمریت حاصل کرنے کو نہیں تھی بلکہ اس خاندانی نظام کے خلاف تھی جو مسلمانوں میں رائج ہو چکا تھا باقی آپ نے اگر حضرت امام حسین کے بارے مزید کچھ کہنا ہے تو کہ دیں میرےعلم میں اضافہ ہو گا

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11

    جناب تو دامن تو پھر پیپلز پارٹی کا بھی صاف نہی – طالبان کے حق میں بیانات تو شریف فیملی کے بھی آتے رہے ہیں – اور دوسری طرف پاکستان کی سب سے زیادہ دہشت گرد پالنے والی جماعت ایم کیو ایم سے پیپلز پارٹی کا پیار بھی سب کے سامنے ہے

    اگر دامن کسی کا بھی صاف نہیں (حالانکہ میں بحث کر سکتا ہوں کہ ایسا نہیں ہے ) تو کیوں نہ پہلے اپنا دامن دھو لیا جائے جو ابھی ٣٠ کروڑ دے کر مزید گندا کیا گیا ہے پھر دوسروں کی بھی تلاشی لیں ،یاد رکھیں میں مدرسہ ریفارمز کا حامی ہوں جیسے کے ابھی سندھ میں ہوا وہاں پر قانون بنا کر مدرسہ کو حکومتی سرپرستی میں لیا جائے گا نہ کے خان صاحب کی طرح ایک مدرسہ کو فنڈ کیا جاوے اور وہ بھی اسٹیبلشمنٹ کے حکم پر تاکہ انکو سرحد پر اور ملکی سطح پر ایک پریشر گروپ کی صورت استعمال کیا جا سکے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #10

    کیا زمانہ آ گیا ہے ! لوگ گیلانی اور بلاول کے اقوال اپنے نقطہ نظر کے حق میں پیش کر رہے ہیں

    :hilar:

    یار آپ کے ساتھ اس پر پہلے بھی بات چیت ہو چکی ہے آپ ہر چیز کو مجھ ناچیز کی نظر میں اپنے مذہبی نقطہ نظر یا عقائد سے دیکھنے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ میں سیاسی نظر سے اور جہاں پر مذہبی عقائد کی بات آ جائے وہاں دلیل کام ہی نہیں کرتی،ابھی آپ اپنی مثال لے لیں .ہم لاکھ سر پٹخ لیں لیکن آپ فوجیوں کی حمایت میں ہی بولیں گے ،آمریت کی طرفداری ہی کریں گے حالانکہ حضرت امام حسین صرف یزید کی مخالفت میں ہی نہیں بلکہ اس کیسریت اور قیصریت کے مقابلے میں اٹھے تھے جو اسلام میں خاندانی حکومت کو رائج کرنے پر تلے تھے ،اس آمریت کے خلاف کھڑے ہووے تھے جس کا تصور اسلام نے نہیں دیا امام حسین کی قربانی صرف حکومت حاصل کرنے کو نہیں تھی بلکہ اس نظام کے خلاف تھی جو مسلمانوں میں رائج ہوتا جا رہا تھا لیکن یاد رکھیں اسلام نے بھی آج تک اسکو سند قبولیت نہیں بخشییہ تو ہوگیا میرا مذہبی اور سیاسی نقطہ نظر، رہی بات بلاول کی یا زرداری کی تو جو انھوں نے کہا وہ آپ کے سامنے ہے ابھی کچھ دن پہلے تک آپ کے ہی دوست احباب ٣٠ کروڑ والے قصے پر سراپا احتجاج تھے ،اگر آپ عمران کو ٣٠ کروڑ والے معاملے میں حق پر سمجھتے ہیں تو بلاول اور زرداری غلط ہیں اگر نفی ہے تو خود ہی فیصلہ کر لیں اور یہاں لکھ دیں تاکہ سند رہے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #11

    باوا صاحب – جی آپ کی بات اتفاق ہے – پر جسطرح ہر سیاست دن کرپٹ نہی ہے اسی طرح فوج کا ہر جوان کرپٹ نہی ہے – ہمیں اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کے کہی کسی کی غلطی کسی کے سر نہ منڈھ دی جائے – ہم سٹیریو ٹائپ بنانے سے گریز کرنا ہو گا –

    شامی بھائی آپ کے سارے تھریڈ کا صرف اتنا جواب اس وقت نواز شریف آئی ایس آئی کے پے رول پر تھا اور آج عمران خان ہے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4

    آخر فوج نے ایک منتخب حکومت کو سبق سکھا کر ہی دم لینا ہے ،انکی جرات کیسے ہوئی کے ہم سے سوال جواب کریں ، ملا ،ملٹری الائنس کا گھٹ جوڑ ہونے کو ہے جوڑ توڑ ویسے کیا ہونا ہے یہ تو دہایوں سے ایک ہی ہیں اور ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #9

    کیا کبھی ایران بھی عثمانیوں کے ماتحت رہا ؟؟ مجھے کوئی حوالہ نہیں ملا اگرچہ عثمانیوں نے بغداد اور وسط ایشیاء ایرانیوں کو شکست دے کر ہی حاصل کئے تھے مگر میرا خیال ہے موجودہ ایران آزاد ہی رہا ، نہیں؟؟

    نہیں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایران سلطنت عثمانیہ کےقبضے میں مکمل طور پر رہا ہو لیکن اسکے کچھ حصے پر  محدود وقت کے لئے قبضہ رہا لیکن یہ ایسے ہی ہے جیسے ہم نے ١٩٩٩ میں کارگل پر قبضہ کیا تھا ایران پر بیرونی حملے تو ہوتے رہے ہیں لیکن یہاں پر ایک آزاد ،خود مختار بادشاہت ہی قائم رہی جس کی جھڑپیں سلطنت عثمانیہ ،منگول سے تو ہوتی رھیں لیکن یہاں پر وہ اپنا مستقل سکہ جمانے میں ناکام ہی رہے اس کی وجوہات میں یہ بات بھی ہو سکتی ہے کے روسی امپائر نے ایران کو سلطنت عثمانیہ کے خلاف ایک بفر زون بنا کر رکھا ہوا تھا جیسے افغانستان برٹش ایمپائر اور روسی ایمپائر کے درمیان ایک بفر زون تھا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #24

    خوش آمدید ، آپکی پوسٹس پڑھے عرصہ ہو گیا امید ہے آپ یہاں لکھتے رہیں گے اور آپ سے سیکھنے کو ملتا رہے گا

    حفیظ بھائی اتنے مثبت خیالات رکھنے کا شکریہ جناب والا ! مینے کیا لکھنا ہے خاص کر اس جگہ جہاں پر اردو زبان کی قد اور شخصیات ہوں ہماری تو تحریریں جو اصل میں کچھ ”ترچھی لکیریں” ہی ہوتی ہیں ڈگمگا جاتی ہے بھر حال آنا جانا لگا رہے گا

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #23

    سر جی آج کل ایام چل رہے ہیں محرم کے اور میںنے رات کی شفٹ شروع کی ہوئی ہے اس لیے لکھ نہیں پا رہا ہوں پر چیک کرتا رہتا ہوں خان صاحب بھی اسی میں مصروف ہیں ان ایام کی وجہ سے میں آپ کو معلوم ہے کے کیا مسلہ ہے استاد جی سے کوئی رابطہ نہیں ہے کافی عرصے سے خان صاحب ضرور آئیں گے وہ بھی ان ہی ایام کی وجہ سے مصروف ہوں گے

    منتظر بھائی ! یہ ایام کب تک چلیں گے مینے سوچا ہے مجیب عالم پر ایک تھریڈ بنا دوں لیکن اسکا تھریڈ گانے کے بغیر مکمل نہیں ہوتا آج سے کچھ دھائیں قبل پورے محرم میں گانے ،بجانے کو اچھا نہیں تصور کیا جاتا تھا لیکن اب بات ١٠ ویں محرم تک ہوتی ہے ، آپ بھر حال ذرا روشنی ڈال دیں تاکہ کوئی تھریڈ آپ کے مذہبی جذبات کو ٹھیس نہ پونچھا دے

    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #6

    شکریہ بھائی ڈیموکریٹ، بلاشبہ یہ معلومات میرے لئے بہت اہم ہیں۔ البتہ مجھے ابھی تک واضح نہیں ہوا کہ گاندھی جی کے جہادی علم سنبھالنے سے کیا مراد ہے؟؟ آیا وہ آج کے جہاد کی طرح پرتشدد کاروائیوں میں ملوث ہوئے؟؟ بالواسطہ یا بلاواسطہ؟؟

    نہیں نہیں ،کہنے کے مطلب یہ تھا کے خلافت جو کے ایک اسلامی سوچ اور طرز حکومت ہے اسکو بچانے کے لئے مسلمانوں نے اپنا سربراہ گاندھی جی کو بنایا تھے (جہد کا مطلب کوشش کرنا ہے قرآن میں جنگ کے لئے لفظ حرب اور قتال استعمال ہوا ہے )جو بعد میں تشدد کی وجہ سے اسے الگ ہووےیار اب جناح صاحب کی شخصیت پر تھوڑی بات کرتے ہیںقائد اعظم کافی مختلف انسان تھے ویسے نہیں جیسے ہم کو بتایا یا انکی تصویر کشی کی جاتی ہےقائد اعظم جب لنکن ان میں تعلیم حاصل کر رہے تھے تو ایک دفعہ آکسفورڈ میں انکی لڑائی کچھ گریجویٹس سے ایک ٹھیلے کے مسلے پر ہوئی جسکو یہ تمام لوگ ایک سڑک پر اوپر سے نیچے گھسیٹ رہے تھےسڑک پر دھینگا مشتی کرنے کی وجہ سے انکو دو دوستوں سمیت جیل کی یاترا کرنی پڑیلیکن یہ انکی پوری زندگی میں ایک بار ہی ہوا اسکے بعد وہ قانون پر عمل درآمد کو اپنی زندگی اور تعلیم کا مقصد سمجھتے تھےدوسرا قصہ انکی محبّت بھری شادی ہے سن ١٩١٦ میں قائد دو مہینے کی چھٹیاں گزارنے ہمالیہ گئے وہاں پر وہ سر دانشو کے مہمان تھے اور ان دو مہینوں میں رتی بائی اور قائد ایک دوسرے کی محبّت میں کھو گئے , اس وقت تک رتی کی عمر ١٦ سال تھی جبکے قائد ٤٠ کے لگ بھگ تھےجب رشتہ کی بات ہوئی تو رتی کے والد نے صاف انکار اور اسکو ایک احمقانہ خیال قرار دیابعد میں جب انکی شادی ہوئی تو قائد پر زبردستی کرنے اور اغوا  کا مقدمہ بھی درج ہوا جسکورتی بائی نے یہ کہ کر ڈیفنڈ کیا کے محمّد علی اور مجھے اپنے باپ سے کچھ لینا دینا نہیں اور یہ میری پسند کی شادی ہےلیکن یہاں پر ایک عمل کیا جاتا ہے جسکو بنیاد بنا کر اکثر قائد کو ٹوپی اور پاجامہ پہنا دیا جاتا ہےقائد اعظم کی یہ شادی فقہ جعفریہ کے مطابق مسجد میں انجام پذیر ہوئیلیکن اسکے پیچھے وجہ کچھ اور تھی اس وقت کے قانون کے مطابق آپ سول میرج اسی وقت کر سکتے تھے جب آپ خود کو غیر مسلم سمجھتے ہوں لیکن قائد اس وقت ایک مسلم حلقے کو ریپرسنٹ کرتے تھے اور اگر وہ یہ قدم اٹھاتے تو انکا انتخاب کالعدم قرار دے دیا جاتا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Democrat
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #4

    اس بارے کچھ تفصیل عنائیت ہو تو ۔۔۔۔۔۔

    جی جناب ، پہلی جنگ عظیم کے خاتمے کے بعد جب ترکی کی خلافت کو روندا جانے لگا تو متحدہ ہندوستان میں تحریک خلافت کا آغاز ہوا ،اسکے پیچھے دو مقاصد تھے پہلا تو یہ کہ برطانوی سامراج کو اس بات پر پابند کیا جائے کے وہ مکہ اور مدینہ کو کسی عیسائی ریاست کے قبضے میں نہ جانے دیں اور دوسرا خلافت کو قائم دائم رکھتے ہووے ترکی کے ٹکڑے نہ کیے جاویں ان مقاصد کے حصول کے لئے میر کاروان گاندھی جی تھےجنکو  مولانا محمّد الی،مولانا شوکت الی اور عبدل کلام آزاد کی حمایت حاصل تھی اور گاندھی جی عدم تشدد کی پالیسی پر امر پیرا ہو کر اور ان ہندوستانی مسلمانوں کا دل جیت چکے تھے جو صرف اور صرف متحدہ ہندوستان کے حمایتی تھے جن میں مولانا عبدل کلام آزاد سرے فہرست ہیں ،گاندھی جی اس موقعہ کو خلافت کی حمایت سے زیادہ آزادی ہند کے لئے استعمال کیا ایک بات اور یاد رکھیں  جناح صاحب اس کے مخالف تھے انکے خیال میں اس وقت ہندوستان اس پوزیشن میں نہیں تھا کے آزادی کا مطالبہ کر سکے اور عدم تشدد کی پالیسی اور خلافت کی بلا وجہ حمایت کو بھی ایک غیر سنجیدہ عمل قرار دیا تھا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
Viewing 20 posts - 1,301 through 1,320 (of 1,324 total)
×
arrow_upward DanishGardi