Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 5,442 total)
  • Author
    Posts
  • Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #22
    جو نظریہ اپنی توثیق کے لئے کئی دھائیوں کے بعد آنے والے کسی شخصیت کی نفرت انگیزی کا محتاج ہو اسکی بنیاد پر سنجیدہ سوالات اٹھیں گے
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #34
    گھوسٹ بھائی پٹھو جیسے خان ہے کے دور میں فوج کے حق میں قانون سازی ہو رہی ہے – کھل کر مخالفت کرنے والوں کو فوج اقتدار میں آنے نہیں دے گے – ایک حلقے کی بات الگ ہے اس سے کسی کو کچھ فرق نہیں پڑتا تھا اسلئے طاقت ور حلقوں نے اس میں مداخلت نہیں کی لیکن آپ کا کیا خیال ہے کہ پورا ملک اینٹی فوج کو جا رہا ہو تو وہ چپ بیٹھیں گے ؟ ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ آپ فوج کو للکار کر اقتدار لے لیں اور اقتدار سے باہر بیٹھ کر آپ کچھ نہیں کر سکتے – میاں صاحب ملک سے باہر بیٹھ کر بڑھکیں مار رہے ہیں ملک کے اندر اینٹی فوج بیانئے کے لئے کوئی شیر کا بچہ نہیں ہے – مریم زیادہ چر چر کرے گی تو اسے بھی جیل میں بند کر دیا جائے گا -نون لیگ کا ووٹر سڑکوں پر ماریں نہیں کھاتا – اگر فوج ان کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی تو یہ بز دل تاجر دبک کر گھر بیٹھ جائیںگے – میرا ہمیشہ سے یہی موقف رہا ہے کہ سول سپریمیسی کی جنگ ابھی نہیں جیتی جا سکتی – مشرف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے صرف شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کی پیشکش کی اور یہ پیشکش بار بار کئی سال جاری رہی – ابھی نواز کو اتارنے کے بھد بھی یہ پیشکش تھی خان کو مجبورا لایا گیا کوئی اور راستہ نہ بچا – شہباز اقتدار کا بھوکا ہوتا تو وزارت عظمیٰ کی کرسی نے بار بار پیچھا کیا مگر اس نے ٹھکرایا – ملک کے لئے اور سول سپریمیسی کے لئے بہتر یہی ہے کہ فلحال ایک ایسی پارٹی قیادت میں ہو جو نہ تو مکمل فوج کی پٹھو ہو جیسے خان حکومت اور نہ مکمل اینٹی فوج ہو جیسے نواز – درمیانے راستے پر چل کر آگے جا کر جمہوریت کی مضبوطی کی صورت میں سول سپریمیسی کی جنگ جیتی جا سکتی ہے مگر ملک میں خان جیسے مکمل فوج پٹھو لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے وہ آتے رہیں گے اور سول سپریمیسی کبھی حاصل نہیں ہو گی –

    اعوان بھائی،
    یہ ایک حلقہ کی بات نہیں ہے ایسے بہت سے حلقہ کراچی میں رہے ہیں جہاں کے ووٹ سے نفرت میں میاں صاب نے متعدد بار اپنے سورما بھیجے ہیں این اے ٤٦ تو ابھی کل ہی کی بات ہے تو یہ ایک حلقہ کی بات نہیں ہے بات یہ ہے کہ یہ حلقہ پنجاب میں پیدا ہو گیا ہے. آپ کی اس بات سے بھی اتفاق نہیں ہے کہ اس سے کچھ فرق نہیں پڑتا ، بہت فرق پڑتا ہے پارٹی قیادت اور اس کے سپورٹرز میں ایک طرح سے خود اعتمادی آجاتی ہے کہ کھلی دھاندلی کو قبول نہیں کرنا ہے الیکشن کمیشن نے بھی کچھ پل پرزے نکالے ہیں اپنی آئینی حیثیت کو استعمال کرکے منہ کو خون سے آشنا کرلیا ہے اسٹیبلشمنٹ نے اگر کچھ لا تعلقی برتی ہے تو یہ بھی اتفاق نہیں ہے بلکہ میاں صاحب اور مریم کے تابڑ توڑ سیاسی حملوں نے انکو مجبور کیا ہے تو آپکا ایک حلقہ کو لے کر ڈاون پلے کرنے سے میں اتفاق نہیں کرتا ہوں جب چند برس پیشتر میں نے پنجاب میں آتی سیاسی تبدیلی کی طرف توجہ دلائی تھی تو تقریبا تمام ہی دوستوں نے اختلاف کیا تھا مگر وقت کے گزرنے کے ساتھ ساتھ ہر قابل ذکر سیاسی تجزیہ نگار نے اسکا تذکرہ کیا ہے انہی تبدیلیوں کو ارتقا کہا جاتا ہے یہی وقت کے ساتھ آنے والی تبدیلیاں ہیں جیسے جیسے سماجی رابطے موثر ہو رہے ہیں معاشرے زیادہ آزاد ہو رہے ہیں نئی نسلیں وہ سوالات کررہی ہیں جو آپ کے وقت میں شائد آپ کے ذہن کے گمنام گوشوں میں خوف مصلحت احترام یا روایات وغیرہ کی چادریں اوڑھ کر سو رہے ہوں، تو معاشرے آگے بڑھ رہے ہیں اب یہ افراد پر منحصر ہے کہ آیا ان کی نگاہ ان تبدیلیوں کو دیکھ پاتی ہے یا نہیں .
    سول سپرامیسی کی منزل بے شک کچھ فاصلے پر ہے مگر راستہ یہی ہے مردار گھوڑوں پر داؤ لگانا دانشمندی نہیں کہی جاسکتی اگر اپنی نالائقیوں اور ٹنل وژن کی بدولت اسٹیبلشمنٹ کچھ خلا پیدا کررہی ہے تو اس پر قبضہ جمانا چاہئے ورنہ لبیک وغیرہ جیسی قوتیں اسکو ڈارک انرجی سے پر کرنے کی صلا حیت دکھاسکتی ہیں پہلے ہی یہ کئی حلقوں میں دوسرے تیسرے چوتھے نمبر کے ووٹ لینے لگی تھی
    آپ کی اس بات سے بھی مجھے اتفاق نہیں ہے کہ خان نے فوج کے مکمل پٹھو کا کردار ادا کیا ہے مکمل پٹھو کا کردار وہ ادا کرتا ہے ہے جسکی اپنی کویی عوامی حمایت نہیں ہوتی جیسے میاں صاحب اپنے ابتدائی ادوار میں ہوتے تھے یا شوکت عزیز یا جمالی یا جتوئی وغیرہ خان کی اچھی خاصی جڑیں عوام میں ہیں یہ درست ہے کہ خان اسٹیبلشمنٹ کے کاندھے پر سوار ہو کر آیا ہے مگر اسکی عوامی حمایت سے سیاسی حقیقتوں کے واقفان انکار نہیں کرسکتے ہیں خان نے جہاں بھی ممکن ہے اپنا موقف منوایا ہے جیسے بزدار کی حمایت ہو یا اسٹیبلشمنٹ کے جانے مانے بوٹ پالیشیوں سے خطرہ محسوس کرکے انکو ٹھکانے لگانے کا عمل ہو یا مریم کی باہر جانے کی راہ میں روڑے اٹکانے ہوں یا احتساب کے نام پر انتقامی کاروائیوں کا جاری رکھنا ہو یہ سب وہ اسٹیبلشمنٹ کی مخالفت اور اپنی ضد اور انا میں کررہا ہے لہذا ایسے شخص کو مکمل پٹھو کہنا درست تشبیہ نہیں ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #28
    گھوسٹ پروٹوکول بھائی جی آپ بھی بچہ دیکھکر پیچھے پڑ جاتے ہیں کیا اعوان بھائی نے کہیں پنجاب کے سالانہ بجٹ کا لکھا ہے؟ یہ پانچ ہزار ارب پنجاب کا دو اڑھائی سال کا بجٹ بھی تو ہو سکتا ہے :bigsmile: :lol: :hilar: Awan

    باوا جی،
    آپ بھی بہت مخول کرتے ہیں میں تو اعوان بھائی کے تجزیات کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں اور انسے بہت کچھ کشید کرنے کی کوشش کرتا ہوں
    آپ نے ایک بہت اہم نکتہ کی طرف توجہ دلائی ہے جسکی طرف اپنی ازلی نالائقی کی وجہ سے میرا دھیان ہی نہیں گیا

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #27
    گھوسٹ بھائی میں پنجاب کا رہنے والا اور پنجاب کی سیاست کو تیس سال سے زیادہ عرصہ دیکھنے اور پڑھنے والا ہوں – پنجاب میں اینٹی اسٹیبلشمنٹ ووٹ بہت کم ہے – پنجاب کو چڑھتے سورج کے پجاری کہا جاتا ہے – پنجاب ہی نے ہر مارشل لاء کی حمایت کی – ڈسکہ الیکشن کے جیتنے کی بہت سی وجوہات ہیں – پہلی یہ کہ نون لیگ کے گڑھ میں ہے – دوسری یہ کہ یہ سیٹ دو ہزار اٹھارہ کے نون لیگ کے خراب ترین حالات میں بھی نون لیگ نے چالیس ہزار ووٹ کے مارجن سے جیتی تھی – تیسری کمر توڑ مہنگائی اور چوتھی یہ کہ عوام کو اب تحریک انصاف کے وعدوں کا اعتبار نہیں حالانکے تحریک انصاف کے لوگوں نے یہاں پچاس کروڑ کے منصبوں کا اعلان کیا تھا الیکشن جیتنے کی صورت میں – خان صاحب کا ووٹ بینک ملک میں ہر جگہ ہی خیر کم ہوا ہے اس کی سب سے بڑی وجہ مہنگائی ہے دوسری بے روزگاری اور تیسری بری گوورنس ہے – آپ کی اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست سے محبت اپنی جگہ لیکن اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کر کے فلحال پاکستان میں حکومت نہیں لی جا سکتی – اگر میاں صاحب ڈیل کر کے ملک سے باہر جا سکتے ہیں تو ڈیل کر کے نون لیگ کی اگلی حکومت کا راستہ بھی ہموار کر سکتے ہیں یہ الگ بات ہے میاں صاحب کو وزیر اعظم کبھی نہیں بننے دیا جائے گا – اسٹیبلشمنٹ کے لئے سب سے قابل قبول تو یہی ہے کہ میاں صاحب اور مریم ملک سے باہر رہیں اور وہاں سے ہی شہباز اور حمزہ کے لئے مہم چلائیں لیکن ڈیل اس بات پر بھی ہو سکتی ہے کہ میاں صاحب پر سے مقدمے ختم کر دئے جائیں اور انہیں ملک واپس بھی آنے دیا جائے البتہ وزارت عظمیٰ کی نا اہلی برقرار رکھی جائے – پارٹی قائد پر سے بھی پابندی اٹھ سکتی ہے مگر وزارت عظمیٰ پر سے نہیں اٹھے گی – یہ ڈیل دو ہزار سترہ سے دستیاب تھی مگر اس وقت میاں صاحب اور کلثوم نواز غصے میں تھے اور کلثوم سب کچھ اپنے دیوار اور دیوار کے بیٹے کو نہیں دینا چاہتی تھیں – اس کے کے بھد سے پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی بہہ چکا ہے کلثوم نواز کب سے مرحومہ ہو چکی ہیں – اگلے الیکشن سے پہلے میاں صاحب کو وطن کی یاد ضرور ستائے گی ویسے بھی میاں صاحب کے کس بل تب کافی حد تک نکل چکے ہونگے – یہ خوائش کم اور سیاسی تجزیہ زیادہ ہے – خوائش تو یہ ہے کہ میاں صاحب چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا حلف لیں اور شہباز شریف ایک بار پھر وزیر اعلی پنجاب بنے مگر اب یہ ممکن نہیں ہے –

    اعوان بھائی،
    ڈسکہ کے انتخابات میں اصل خبر یہ نہیں ہے کہ یہ نون لیگ کا روایتی حلقہ ہے یا نون لیگ یہاں ضمنی انتخاب جیت گئی ہے اصل خبر یہ ہے کہ ٢٠١٨ کے انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی انتخابات کے نتائج تبدیل ہوئے اور سرکاری نتیجہ پی ٹی آئ کے حق میں آگیا مگر مریم کی قیادت میں نون لیگ کے مقامی ورکرز ڈٹ گئے اور دھاندلی کو قبول کرنے سے انکار کردیا الیکشن کمیشن اور سپریم کورٹ پر دباؤ ڈال کر پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ منوالیا. پچھلے ضمنی انتخاب کے تجربہ کی روشنی میں حکومت کی ہمت نہیں ہویی کہ اب کی مرتبہ کچھ گڑ بڑ کرتے اور نتیجہ سب کے سامنے ہے یہ محض ایک ضمنی انتخاب نہیں تھا بلکہ ایک بیانیہ کی فتح ہے آپ کو ایسی مثال شائد اپنی تیس سالہ تجربہ کی روشنی میں نہیں ملے گی اور یہاں ہی آپ تبدیل ہوتی زمینی سیاست سے نا بلد نظر آرہے ہیں
    فوجی جنتا بھی ٹیک اوور کرنے سے قبل موافق حالات تشکیل دیتی ہے اور موقع دیکھ کر کاری ضرب لگاتی ہے یہ بات تسلیم ہے کہ سیاسی جماعتوں کے حق میں وہ موافق حالات ابھی نہیں آئے ہیں اور لوگ ٹینکوں کے نیچے لیٹنے کے لئے راضی نہیں ہیں مگر منزل کی طرف سفر تو جاری ہے اور رفتار پکڑ رہا ہے اور یہ وقت ہے کہ فوجی جنتا پر دباؤ بڑھایا جائے اور مزید خلا کو پر کیا جائے . میرا نہیں خیال کہ میاں صاحب اب بھی وزیر اعظم بننے کے لئے اتاولے ہو رہے ہوں گے وہ اب زیادہ مطمئن نظر آتے ہیں کھل کر چوکے چھکے لگاتے ہیں ورنہ اقتدار کے دنوں میں تو انکا چہرہ کسی قبض کے مرض میں مبتلا مریض کا چہرہ لگتا تھا کہ بس نہیں چلتا تھا اور کہ کچھ کہہ یا کر سکیں . آپ اطمینان رکھیں میاں صاحب اور شہباز شریف کا دور مک گیا ہے اگلا دور مریم کا ہے اور وہی ملک کا مستقبل ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #20

    پنجاب کا پانچ ہزار ارب کا بجٹ ہے

    ویسے یہ شرلی آپ نے شوقیہ ماری ہے یا اسکا کویی حوالہ وغیرہ بھی ہے آپ کے پاس؟

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #19
    گھوسٹ بھائی مشرف کے دور میں ہونے والی ترقی اس بنیاد پر کھڑی تھی کہ ہمیں امریکہ سے پیسے کے انبار مل رہے تھے – امریکی منڈیوں میں ہمیں خصوصی رسائی دی گئی جس سے ایکسپورٹ بھی بڑھی ، ہائر ایجوکیشن میں کچھ کام بھی ہوا مگر اس کی قیمت بہت بڑی تھی – اس جنگ کی وجہ سے پچاس ہزار سے زیادہ سویلین کی ہلاکت ہوئی – مشرف نے پاکستان میں بلیک واٹرز کے ایجنٹوں کو کھلی رسائی دی جن کا واحد کام ملک میں دہشت گردی کے لئے لوجسٹک فراہم کرنا تھا – مشرف دور میں بجلی کے منصبوں کی نظر اندازی سے بھد میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیدڈنگ بھی آئی – اسلئے فائدے بہت تھوڑے اور عارضی مگر نقصان بہت بڑے تھے اور یقینا انسانی جان سے بڑا نقصان کوئی نہیں – میں ہمیشہ سے اس فورم پر لکھتا رہتا ہوں میاں صاحب کی سخت گیر پالیسی سے کبھی بھی ان کے لئے مثبت نتائج نہیں نکلیں گے – طاقت سے للکار کر آپ ان سے جیت نہیں سکتے – میاں صاحب کی انتہائی سخت پالیسی کی وجہ سے ہم سول سپریمیسی میں اور پیچھے چلے گئے ہیں – خان حکومت جیسی پٹھو حکومت ہم نے تاریخ میں کبھی نہیں دیکھی – بھٹو ، جونیجو ، میاں صاحب ، چودہری براداردان سبھی کسی نہ کسی دور میں فوجی پٹھو رہے ہیں مگر کسی ایک نے بھی فوج کی اتنی غلامی نہیں کی جتنی خان صاحب نے کی ہے – ہر ادارے میں فوجی بھرتی کرنے کے علاوہ اب قانون بھی ایسے بن رہے ہیں جس سے اب آپ کی زبان بندی بھی کی جا رہی ہے -آگے کے لئے نون لیگ کو ایک درمیانی راستہ ہی ڈھونڈنا پڑے گا اگر انہوں نے اقتدار میں آنا ہے – اقتدار میں آئے بغیر سول سپریمیسی میں بھی آگے نہیں بڑھا جاسکتا –

    اعوان بھائی،
    پیسے امریکہ سے آرہے تھے یا جہاں سے بھی آرہے تھے ملک میں ترقی ہو رہی تھی پیٹرول سو ڈالر سے اوپر ہونے کے باوجود کم نہیں ہوا تھا، پاور کرائسس آیا بھی ترقی کی وجہ سے ہی تھا ظاہر ہے لوگوں کے پاس دولت آرہی تھی ، سائکلوں والوں سے موٹر سائکل اور موٹر سائکل والوں نے کاریں خریدلیں تھیں جنکے پاس نہیں تھے انہوں نے پنکھے خریدے ، پنکھے والوں نے اے سی خریدے صنعت کا پہیہ چلا انفرا اسٹرکچر کے منصّوبے شروع ہوئے ظاہر ہے کہ توانائی کا بحران تو آنا ہی تھا مگر مشرف نے جتنی ادارہ جاتی اصلاحات کیں انکا عشر عشیر بھی کسی سول حکومت نے نہیں کیا
    پچاس ہزار لوگ تو نہیں مرے مگر پاکستان میں جو بھی شورش تھی وہ پاکستانیوں کی اپنی رجعت پسندی اور طالبان سے لو افئیر کا خمیازہ تھی یہ جو آج میاں صاحب فوجی آپریشنوں کے نتیجے میں آنے والے امن کا کریڈٹ لیتے ہیں اور یہ منافق خان جو طالبان کو پشاور میں دفتر کھولنے کی آفر کرتا تھا اس وقت دہشت گردی اور طالبان کے حمایتی تھے آپ اگر گہرائی میں جاکر دیکھیں تو ان ہی لوگوں نے طالبان اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صرف سیاست کی وجہ سے رکاوٹیں کھڑی کیں جو جنگ پوری قوم کو ٢٠٠٠ – ٢٠٠٥ میں لڑنی چاہئے تھی وہ بلآخر ٢٠١٤ میں پشاور کے بچوں کی جانوں کا زبردستی نذرانہ لے کر لڑی گئی اور ڈھٹائی اتنی ہے کہ اسکا کریڈٹ لینے سے بھی نہیں چوکتے ہیں
    آپ کو اپنی بات کہنے اور اپنے نظریات پر ڈٹے رہنے کا مکمل استحقاق ہے مگر مجھے خوشی ہے کہ فلحال میاں صاب کے موجودہ جرات مندانہ بیانیہ نے پہلی مرتبہ فوجی جنتا کو اگر پیچھے ہٹنے پر مجبور نہیں بھی کیا ہے تو پیش قدمی ضرور روک دی ہے میاں صاب کو جس بے مزہ اقتدار کی طرف آپ دھکیلنا چاہ رہے ہیں میاں صاب نے ایسے اقتدار کے مزے تین دھائیوں تک ایسے اٹھاے ہیں کہ آج نا اہل ہو کر پلیٹیں کلچ اوپر نیچے کرکے انکو بھاگنا پڑا لہذا اب میاں صاب نہیں چاہتے کہ اس قسم کا پھیکا اقتدار انکی بیٹی اور دامادوں کی یونین کے جنرل سیکریٹری کو ملے لہذا ووٹ کی عزت کے نعرے کے لئے میاں صاحب نے اہل پنجاب کے لہو کو گرمانا شروع کردیا ہے اسکا شاندار نتیجہ تو آپکے سامنے ہے ڈسکہ میں جسطرح عوام نے اپنے حق کا دفاع کیا ہے وہ اسی جرات کا نتیج ہے ساتھ میں فوجی ترجمانوں کو بھی بار بار آکر ہاتھ جوڑ اعلان کرنا پڑتا ہے کہ پائی ساڈا سیاست نال کویی تعلق نہیں ہے یہ سب میاں صاب کی برکات ہی ہیں مگر آپ کی بات بھی درست ہے آخر آپ بھی تو میاں صاحبان کے بھلے کے لئے مشورے دیتے ہیں

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #17
    گھوسٹ بھائی پنجاب حکومت لینے کے بارے میں میری خوائش نون لیگ کی پالیسی کے الٹ ہے – میں سمجھتا ہوں نون لیگ کو پنجاب لینا چاہئے – زرداری کی ایک یا زیادہ سے زیادہ دو جنوبی پنجاب کی وزارتوں سے پیپلز پارٹی کی جنوبی پنجاب میں واپسی نہیں ہو سکتی -یاد رہے پیپلز پارٹی کی پنجاب اسمبلی میں کل سیٹیں صرف چھ ہیں – پنجاب کا پانچ ہزار ارب کا بجٹ ہے اور نون لیگ اچھی طرح جانتی ہے اس سے کیسے ترقیاتی کام کئے جائیں تو لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں – میری یہ خوائش اسلئے بھی ہے کہ نون لیگ والے جاتے ہوئے عوام کے لئے کچھ تو چھوڑ کر جاتے ہیں -پروجیکٹ کھلنے سے لوگوں کو روزگار ملتے ہیں اور محیشت کا پہیہ چلتا ہے – منصبوں سے کاروباروں کو بھی ترقی ملتی ہے – مثال کے طور پر ایک سڑک بننے سے اس علاقے کی ترقی پر کتنا مثبت اثر پڑتا ہے یہ بحثیت سول انجنیئر پاکستان میں ، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے – اگر بزدار ہی رہا تو نون لیگ کو شاید سیاسی طور پر زیادہ فائدہ ہو لیکن پنجاب کی دس کروڑ سے زیادہ کی عوام کو اگلے ڈھائی سال بھی مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا –
    فوج کے خلاف بولنے والے کو دو سال کی قید کے قانون کے بھد بھی آپ کو سمجھ نہیں آئی پاکستان ایک مظبوط ملٹری اسٹیٹ ہے اور یہاں اینٹی اسٹیبلشمنٹ بیانئے سے کم از کم مستقبل قریب میں حکومت نہیں جیتی جا سکتی ؟ فلحال اس سانڈھ کو طاقت سے قابو نہیں کیا جا سکتا ہے ائستہ ائستہ البتہ سول سپریمیسی کی طرف بڑھا جا سکتا ہے – اگر نون لیگ کسی کمپرومائز سے حکومت جیتتی بھی ہے تو وہ کم از کم خان کی طرح فوج کی غلام نہیں بنے گی اور سول سپریمیسی کی طرف کچھ تو پیش قدمی ہو گی ورنہ مختلف پارٹیوں سے لوگ لے کر ایک اور فوجی غلاموں کا ٹولہ پھر پانچ سال کے لئے عوام کے سر پر سوار کر دیا جائے گا اگر نواز ایسے ہی فوجیوں کے نام لے لے کر بولتا رہا –

    اعوان بھائی،
    میں نے بھی یہی عرض کیا ہے کہ آپ کی خواہش اور وڈے میاں صاب کی “تمنا” میں تضاد ہے اور اپنی اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ میاں صاب تک آپ کی خواھشات تک نہ ہی پہنچیں تو مناسب ہے . میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ شکست خوردہ مائنڈ سیٹ کے فوائد نہیں ہوتے انفرادی لحظ سے یہ لوگ ہمیشہ فائدے میں رہتے ہیں آپ دیکھ لیں کہ آج جو بھی روایتی جاگیردار اور وڈیرے اپنی زمینوں کی حدود کو پیادہ بن کر ایک دن میں عبور نہیں کرسکتے ہیں آخر انکے آبا نے بھی قومی غیرت اور آزادی وغیرہ جیسی فضول باتوں میں وقت کے ضیاع کے بجائے انگریزوں کے تلوے چاٹنے اور کتے نہلانے کو ترجیح دی تھی تو نسلیں عیاشیاں کررہی ہیں انکے مقابلہ میں حریت پسندوں کے پاس صرف نام اور قربانیوں کی داستان کے علاوہ بچا ہی کیا ہے؟
    مجھے چنگی طرح پلوں ، سڑکوں اور دیگر تعمیراتی کاموں سے آپ کے عشق کا اندازہ ہے یہ بات بھی درست ہے کہ ان تمام معاملات کی وجہ سے ترقی کا پہیہ گھومتا ہے لوگوں کو روزگار ملتا ہے چاہے اسکے لئے جتنا چاہے قرضہ لینا پڑے مگر اس بات کا ایک پہلو اور بھی ہے کہ پلوں اور سڑکوں سے آپ کی محبت بھی میاں صاحبان کے بنائے ہوئے پلوں سے ہی مشروط ہے ورنہ مشرف کے دور میں ترقی اور برآمدات کی جن حدوں کو ملک نے چھوا تھا انسے آپ بوجوہ صرف نظر کر جاتے ہیں

    ( :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile: نوٹ: میں ملک کی حمیت، آیین اور اسی قسم کی کتابی باتوں پر لیکچر سننے کے بلکل موڈ میں نہیں ہوں)

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    Awan
    نون لیگ نے انکار کردیا ، دھاگے کا عنوان یہ ہوتا تو زیادہ مناسب ہوتا
    اعوان بھائی آپ کے سیاسی تجزیے کی آبشار کا منبع دل میں چھپی اس شدید خواہش کے برفانی تودے کی اوٹ سے پھوٹتا ہے کہ کسی بھی طرح میاں صاحبان اور فوجیوں کے گٹھ جوڑھ کے ہنی مون والے دن کسی طرح واپس آجائیں ان تجزیوں نما خواہشات کے اظہار کرتے وقت کچھ تو سوچا کریں کہ چھوٹی انگلی کے برابر قربانی دئیے بغیر ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کا ایک شوقین شخص وزیر، وزیر اعلی اور وزرات عظمی کے مناسب پر فائز رہ چکا ہے اس کو دوبارہ لائن میں کھڑا رکھنے کا آپ کا شوق اس شخص کے ساتھ ساتھ اہل پنجاب کے ساتھ بھی زیادتی ہے کہ جنکو طعنہ ہی اس بات کا ملتا ہے کہ سجدہ میں گرجاتے ہیں جب وقت قیام آتا ہے
    بڑے بھائی تاریخ نے میاں صاحب کو ایک ایسے مقام پر لا کھڑا کیا ہے جہاں سے وہ اس غلامی کی زنجیروں میں جکڑی قوم کے حوالداروں پر شدید اور شائد فیصلہ کن ضرب لگا سکتے ہیں اور آپ انکے قالین کی قیمت پچاس روپے سے زیادہ کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں میری تو دعا ہے کہ میاں صاحب کی سیاسی نگاہ سے یہ فورم اوجھل ہی رہے ورنہ یہاں کے خواہش نما تجزیوں کے نتیجے میں پاکستان کی عوام کی مغرب سے طلوع آفتاب کی ٹرک کی بتی کو شدید نقصان کا احتمال ہے
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #11
    Mr. Zed is continuing his jihad of defending IK & co. In love of IK he started defending GHQ. I suspect he is being coached by shahidabassi

    اس میدان جنگ کا نام بھی بتا دیں جہاں زیڈ صاحب جنگ لڑرہے ہیں؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #10
    شیرازی صاحب،
    خدا گم کہاں ہے اس فورم پر بیلیور بھیا کے مشہور کائنات دلائل کے ساتھ اپنی بقا کی جنگ اور کافروں کے منہ کھٹے کر رہا ہے

    Shirazi, Believer12

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #21

    گھوسٹ صاحب ، آپ کی حمایت کا میں بہت مشکور ہوں ۔ مجھے لفظ لکھ کر مٹانے میں کوئ قباحت نہیں اگر یہ کسی کے پیمانے پر معیار سے گر جائیں ۔ ھاں مجھے افسوس اس بات کا ضرور ہے کہ زندگی میں کبھی بھول چوک کر بھی ام خبائث کے ایک قطرہ کو بھی پاس نہ بھٹکنے دینے کے باوجود وہ چند حرف میری شخصیت کے بارے میں غلط تاثر دے گئے ۔ شاید یہ ایک انتباہ ہے کہ نفرت کی آگ ، شخصیت کی اچھائیوں کو ختم کردیتی ہے ۔ لیکن میرا خیال ہے زندگی ان ہی تجربات اور مشاھدات سے سبق حاصل کرنے کا نام ہے ۔

    زیدی صاحب،
    ایک آدھ روز قبل آپ نے کہیں لکھا تھا کہ آپ اپنے آپ کو اول مسلمان اور پھر دیگر کچھ اور سمجھتے ہیں
    آپ کو یاد ہو گا کچھ عرصہ قبل میں نے مذھب اور سیاست کے عنوان سے دھاگہ بنایا تھا آپ شائد ڈرون سے ویو لے کر آگے نکل گئے ہوں یا شائد آپ کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہو گا وجہ جو بھی ہو مگر میں نے اسمیں انسانی طرز عمل کے اس پہلو پر گفتگو کی تھی کہ کسطرح ایک شخص بیک وقت مذھب اور سیاست کی ٹوپی پہنتا ہے مذھب اپنے ہییت میں خلوص ہے اسمیں اگر مگر چوں چراں کی گنجائش نہیں ہے وہ آپ کو چند اصول بتاتا ہے اور اپ سے توقع رکھتا ہے کہ انپر من و عن عمل کریں گے . مذھب آپ کی زندگی کے ہر پہلو کا احاطہ کرتا ہے آپ کے ہر عمل پر اثر انداز ہوتا ہے چاہے وہ انفرادی زندگی سے متعلق ہو یا اجتماعی زندگی سے . نیکی کی جزا ہے بدی کی سزا ہے .
    سیاست اور اقتدار کی سیاست تو جھوٹ، منافقت ، دغا بازی ، بہتان ، مفاد پرستی اور کسی اصول کے بغیر خود غرضی پر مبنی ہوتی ہے . میری نظر میں مذھب اور سیاست کے لئے درکار اجزائے ترکیبی میں کھلا تصادم ہے تو آخر کسطرح ایک شخص ایک ہی وقت میں مذھب اور سیاست کی ٹوپیاں پہن لیتا ہے اور اسکو اسمیں کہیں تضاد نظر نہیں آتا ؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #19

    گھوسٹ صاحب، آپ کا اعتراض بجا ہے ، چا ہے نفرتوں کا کتنا بھی الاؤ جل رھا ہو ، منہ سے حرف سوچ کر نکالنے چاھیں ۔ لیکن یقین کریں میں نے جو تصیح سے پہلے حرف لکھے تھے ، وہ مذید خرافات کا سامان بنتے ۔ میرا مطلب الطاف صاحب کی اصلاح اور ریفارم تھا ۔ اور بیٹی نے یہ نیک کام خود نہیں کرنا تھا بلکہ کروانا تھا ۔ لیکن لفظ پھر بھی زبان بدذائقہ کر گئے ۔

    زیدی صاحب،
    میں آپ کو کونسے الفاظ میں سمجھاؤں کہ آپ کے الفاظ پر مجھے بلکل بھی اعتراض نہیں ہے میں تو آپ کی حوصلہ افزائی کررہا ہوں کہ نفرت کے الاؤ کی جو جو چنگاریاں ایک اچھے خاصے ڈیسنٹ شخصیت کو خاکستر کرنے کا بد فعل انجام دے رہی ہیں انکو سامنے لائیں جو الفاظ آپ نے لکھ کر مٹائیں میری درخواست ہے کہ انکو دوبارہ لکھیں آپ کی شخصیت کا یہ پہلو سامنے آنا چاہئے اسمیں کویی حرج نہیں ہے .میں نے التماس یہی کی تھی کہ چار گھر چھوڑ کر کریں . پوری طرح سے کریں اچھی طرح سے کریں . آپ کو زبان و بیان پر قدرت حاصل ہے تو اسمیں تو کویی محتاجی نہیں ہے . اگر میرے لائق کویی خدمت درکار ہوگی تو اپنی حیثیت کے مطابق میں پوری خندہ پیشانی کے ساتھ حاضر ہو جاؤں گا .

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #17

    گھوسٹ صاحب، آپ تو واقع خفا ہو گئے ۔ میں وہ جملہ حذف کر دیتا ہوں ، ہوسکتا ہے کہ ختنہ کے لفظ کے کانوٹیشن ھر سمت نکل گئے ہوں ۔ میرا سوال صرف یہ تھا کہ الطاف صاحب ھر سال یہ سالگرہ بڑے جوش وخروش سے بناتے تھے ۔ اس بات کا تو آپکو بھی علم ہے کہ ان کی بیوی نے خلع لیا تھا اور اولاد ہمیشہ ماں کی طرفدار ہوتی ہیں اور کئ عرصہ گزرا وہ سالگرہ کا ہنگامہ بھی نہیں رھا ۔ بحرحال میں بھائ صاحب کی صحت کا حال کسی واقف سے معلوم کر لیتا ہوں ۔ ھاں ، میں کسی خماری میں مبتلا نہیں ہوں تاھم مجھے ایم کیو ایم کے غنڈوں کا وہ واقعہ یاد آگیا تھا ، جہاں تین چار بدکردار ایک ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑ کر ایک گھر کی چھت پر لے گئے تھے اور پھر پیٹرول ڈال کے اسے زندہ اس لیے جلایا تھا کہ وہ کسی اور کمیونٹی سے تعلق رکھتا تھا ۔ کسی کی سرکمشیزن تو اتنی دھشت ناک نہیں ہو سکتی ۔ بحرحال آپ کے امن میں مداخلت پر معذرت قبول کریں ۔

    زیدی صاحب،
    الفاظ کا چناؤ اور خیالات کا اظہار انسان اپنے ظرف کے مطابق کرتا ہے . میں نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹس پر لوگوں کو پستی کی انتہاؤں میں گرتے دیکھا ہے تاہم ایک بیٹی کے ہاتھوں باپ کی ختنہ جیسا اچھوتا اصلوب یقین کریں پہلی مرتبہ نظروں سے گزرا ہے . آپ یقین کریں میرے لئے اسمیں خفا ہونے والی کویی بات نہیں ہے بلکہ خوشی کی بات ہے میں چاہوں گا آپکے ذہنی خلیوں کے نہاں خانوں میں اور بھی اس قسم کے اگر خزانے موجود ہیں تو انکو باہر نکالئے کہ معلوم ہو سکے کہ شخصیت کن خام مال کا مجموعہ ہے . بس آپ سے ایک ہی گزارش کی تھی کہ جے بھیا جیسے نفیس شخص کے گھر سے چار گھر چھوڑ کر کریں تاکہ انکے منہ کا ذائقہ خراب نہ ہو .

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #15

    آپ بڑے شرارتی واقع ہوئے ہیں گھوسٹ صاحب، جے بھیا کے نازک کندھے پر بزوکا رکھ کر آپ ٹریگر پھرارہے ہیں ۔ مجھے پوری امید ہے کہ جے بھیا انقلابی ذھن رکھنے کے ناطے ھر جھاڑی کی صفائ ستھرائ جیسے غیر فعالی کاموں میں وقت ضائع نہیں کریں گے ، ان کے سامنے گلوب کے انتھک کٹھن اور پیچیدہ مسائل کا انبار لگا ہے ، وہ بچوں کے گلی ڈنڈے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

    زیدی صاحب،
    میں کونسی شرارت کررہا ہوں؟ آپ اس دھاگہ میں ایک بیٹی کے ہاتھوں باپ کی ختنہ کروانے جیسی بہکی بہکی گفتگو کررہے ہیں .میرے علم میں نہیں ہے کہ یہ رات کی خماری کا اثر ہے یا تازہ تازہ چڑھائی ہے صورتحال کے نازک ہونے کا احتمال ہے لہذا خاندانی لوگ اس موقع پر گھر کی راہ لیتے ہیں کہ کسی دوسرے کے گھر میں قے سے میزبان کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے میں تو آپ کی ہمدردی میں ہی مشورہ دے رہا ہوں کہ اپنا ایک دھاگہ کھولیں اور جو جی میں آئے کریں .

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #13

    ویسے آپس کی بات ہے گھوسٹ صاحب، بھائ کی ایک بیٹی ہے ، بھائ ھر سال جوش و خروش سے اسکی سالگرہ منعقد کرتے تھے ، اگر آپ کے پاس اس کی کوئ خبر ہے تو ضرور شیئر کیجئے گا ۔ میرا خیال ہے وہ بڑی ہو کر ضرور بھائ کی ختنیں کروائے گی ۔

    ہا ہا ہا زیدی صاحب،
    یہ دھاگہ جے بھیا نے بنایا تھا یہ جاننے کے لئے آپ کس پارٹی کو اور کیوں پسند کرتے ہیں .محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کسی خاص گلی کی طرف جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اگر ایسا ہے تو جے بھیا کا دھاگہ کیوں خراب کرنے کے درپے ہیں؟ ایک دھاگہ بنائیں کہ “زیدی زندہ ہے” اور کھل کر اپنے پسندیدہ موضوعات پر گفتگو کریں کس نے روکا ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #10

    نسریں کہاں، نسیم کہاں، نسترن کہاں دل کیوں اداس اداس ہے ، اے باغباں نہ پوچھ

    زیدی صاحب،
    گفتگو میں اعلی اشعار کا انتخاب اور انکا بر وقت استعمال انسان کے ذوق و شوق کے نفیس ہو نے کا اظہار ہوتا ہے فورم هذا پر آپ اپنے اصلوب میں یقینا یکتا ہیں

    نوٹ : ویسے ایک آدھ نسیم اور نسرین سے تو اپنی بھی یاد اللہ رہی ہے مگر یہ نسترن ، یہ کون صاحبہ ہیں ؟

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #74

    آپ کی پوسٹ پڑھ کر ایسے ہی محسوس ہوا جیسے بچپن میں عید کا چاند دیکھ کر ہوتا تھا .شکرن

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8

    گھوسٹ بھیا ، اگر حقیقت پوچھیں تو میں جتنا محفوظ بھائ سے ہوا ہوں ، اتنا تو حیدرآباد کالونی میں پان کے چھابے میں بیٹھے چھوٹو سے نہیں ہوا ہونگا ۔ ایک ٹکٹ میں دو مز ے، اپنی سیاسی لت بھی پوری ہو جاتی تھی اور مسخروں کا شو بھی دیکھ لیتا تھا ۔ ویسے تو مداری بھٹو بھی کم نہیں تھا مگر جو تحکومیت بھائ کی آواز میں سنائ دیتی تھی اس کی مثال مشکل ہے ۔ جب بھائ مجمع کو خامشی کا کہتا تھا تو کیا مجال کہ مرغی بھی ایک انڈہ گرا دے ۔ ایسی خاموشی طاری کر دیتا تھا کہ خواتین کانوں میں بندُوں کی سرسراہٹ تک سن لیتی تھیں ۔ اب اللہ بخشے ، بھائ صاحب قریب الفقراء ہیں اور پچھلے دنوں، پاجامہ پہنے ، پاؤں میں کراچی کی ہوائ چپل اور ھاتھ میں پانی کا پائپ لیے اپنی اور اپنے بیک یارڈ کے پچھلے طرف کی دھلائ میں مصروف دکھائ دیے ۔ اللہ انکی آتما کو پھر سے جی ایچ کیو کی طرف کھلنے والی ہوادار چڈی عطا کرے ۔

    زیدی صاحب،
    ہماری دعا ہے اللہ آپ کو اسی طرح ہمیشہ خوش و خرم و محفوظ رکھے.

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #72
    آپ کی اس نوک جھونک کا بدلہ تو میں لے کر چھوڑوں گا :serious:

    تھی خبر گرم کہ غالب کے اڑیں گے پرزے
    دیکھنے ہم بھی گئے پہ تماشا نہ ہوا

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    JMP

    جے بھیا،
    آپ کو بہت قسم کے جوابات ملیں گے اصول کار کردگی نظریات جدوجہد وغیرہ تو دھوکہ ہیں سیاسی حمایت کی سب سے بڑی وجہ میرے خیال میں یہ ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت یا اسکے لیڈر کے ساتھ کسطرح ریلیٹ یا مطابقت رکھتے ہیں اس مطابقت میں سب سے بڑی مطابقت قومیت اور اس سے جڑے تعصبات ہیں تسلیم کرنا مشکل ہے مگر جماعتوں کی پیدائش اٹھان پرورش کشش ثقل جھوٹ نہیں بولتے ہیں ہم تارکین وطن لوگوں کا چونکہ براہ راست پاکستانی سیاسی جماعتوں اور سیاست میں اسٹیک نہیں ہے تو ہم نظریاتی ہونے کی لگژری کو افورڈ کرسکتے ہیں
    اس لحاظ سے دیکھا جائے تو جماعت تو میں نہیں کہوں گا مگر میاں صاحب اور مریم کی سیاست مجھے فلحال اس لئے بھا رہی ہے کہ وہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں ، اس دور میں مریم اپنے لئے جو اصول اور معیار مقرر کر رہی ہے وہ اسکا پیچھا طویل عرصہ تک کریں گے . یہ بات بھی درست ہے کہ مریم نے ایک حکمت عملی کے تحت چپ کا روزہ رکھ کر یہ بھی باور کرادیا تھا کہ اسکی رگوں میں خون تو میاں صاحب کا ہی ہے مگر پھر بھی بہت بڑے بڑے یو ٹرن لینا اس کے لئے بہت آسان نہیں ہوں گے .
    در حقیقت جو سیاسی رہنما مجھے زیادہ متاثر کررہے ہیں وہ ہے محسن داوڑ. اپنے واضح موقف، اپنی بہادری، اپنے لوگوں اور جمہوریت کے ساتھ وابستگی اور نسبتا لبرل ہونے کی وجہ سے میری لسٹ میں اسکا نمبر کافی اوپر ہے . اس کا منفی پہلو ایک تو اسکا پشتون ہونا ہے کہ اس ملک میں اپنی محدود تعداد کی وجہ سے پشتونوں کا لیڈر ایک خاص حد سے آگے نہیں جا سکتا ہے چاہے وہ چاند زمین پر لے کر آجائے
    کراچی کی حد تک دیکھا جائے تو اس بات سے قطع نظر کے اسکی پیدائش کہاں اور کیوں کر ہوی مصطفی کمال کے پاس وہ بیانیہ اور اسناد ہیں کہ اہل کراچی اگر موقع دیں تو وہ انکی خدمت کرسکتا ہے مستقبل میں محسن داوڑ اور مصطفی کمال کسی قسم کا انتخابی اتحاد بھی قائم کرسکتے ہیں

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 5,442 total)
×
arrow_upward DanishGardi