Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 24 total)
  • Author
    Posts
  • JMP
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #1

    اس محفل میں سیاسی گفتگو کا رجحان باقی موضوعات سے بڑھ کر ہے اور یہاں کئی ایسی معزز محترم منفرد ہستیاں موجود ہیں جنکی سیاسی سوجھ بوجھ، سیاسی تاریخ سے آگاہی اور سیاسی بصیرت کا کوئی ثانی مجھے تو نظر نہیں آتا . اس محفل میں پاکستان مسلم لیگ (ن ) کو پسند کرنےوالے شرکاء محفل زیادہ نظر آتے ہیں مجھے اور اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو پسند کرنے والے. پاکستان پیپلز پارٹی کو پسند کرنے والے دو تین ہی ہیں اور باقی جماعتوں بشمول ایم قیو ایم ، جماعت اسلامی ، جمعیت وغیرہ کو پسند کرنے والی بہت کم ہیں یا بلکل نہیں

    گو اس کا جواب شاید بہت سے معزز محترم اور منفرد شرکاء محفل نہ دینا چاہیں مگر پھر بھی سوال کروں گا کہ

    ١) اگر آپ کسی سیاسی جماعت کو دوسری تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ پسند کرتے ہیں تو اس پسندگیگی کے پیچھے کون سی پانچ اہم وجوہات ہیں
    ٢) اگر کسی سیاسی جماعت کو نا پسند کرتے ہیں تو اس نا پسندگیگی کا سبب کونسی تین وجوہات ہیں

    شکریہ

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2

    بڑا اوکھا سوال پوچھا ہے آپ نے ۔ میرے نزدیک وہ سیاسی جماعت ہمدردی کی مستحق ہے جس نے ان پانچ باتوں پر عمل کیا ہے ۔

      پاکستان میں آئین ، اورقانون پرعمل کو سختی سے یقینی بنانا۔
    پاکستان کے عوام کے مسائل کو حل کرنا،غربت کا خاتمہ اور عوام کو معاشی طور پر مضبوط کرنا۔
    پاکستان میں حقیقی اور جمہوری نظام کو نافذالعمل کروانا۔
    پاکستان کو اقتصادی اور معاشی طور پر دنیا میں صف الاول پر لانا۔

      پاکستان میں رائج نظام کو عوام کی بہبود کے لیے ریفارم کرنا۔

    ناپسندیدگی کی بنیادی وجوھات

      عوام کے ووٹ کے تقدس کو مجروح کرنا۔
     عوام سے کیے ہوئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک نہ پہنچانا۔
      پاکستان میں جمہوری نظام کی جڑی کھوکھلی کرنا۔
     پاکستان میں عدل اور انصاف کے نظام کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا۔
     ۔ پاکستان میں اداروں کو کمزور کرنے کی سازشوں میں غیر جمہوری قوتوں کا ھاتھ بٹانا ۔

    ھن تاں خوش ہو! ۔

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    جے بھائی اچھا موضوع شروع کرنے کا شکریہ – میرے خیال سے ہر ایک کی کسی پارٹی کو پسند کرنے کی اپنی وجوہات ہونگی میں اپنی بتا دیتا ہوں – میرے نزدیک کوئی بھی پارٹی ایسی نہیں ہے جسے آئیڈیل کہا جا سکے بلکے بہت اچھا بھی کسی کو نہیں کہا جا سکتا – سب اقتدار کی سیاست کرتی ہیں اصول اب پرانی بات ہو گئی ہے – اگر ہمیں انہیں میں سے چننا پڑے تو کارکردگی کے اعتبار سے نون لیگ کو پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف پر برتری حاصل ہے – اس میں اگر ہم محیشت کے اعداد و شمار دیکھیں یا گوورنس یا انتخابی وعدے – مثال کے طور پر نون لیگ کے دو ہزار تیرہ کے دو وعدے تھے ایک لوڈ شیڈنگ اور دوسرا امن و امان – یہی دو اس وقت سب سے بڑے مسائل تھے – پانچ سال بھد نون لیگ ان دونوں کو حل کرنے میں کامیاب تھی – یہی دو مسلے پیپلز پارٹی کی حکومت کو بھی ملے مگر وہ انہوں نے حل کرنے کی بجائے مزید سنگین کر دیا – تحریک انصاف کو صرف محیشت کا چیلنج ملا اور وہاں اس کی کارکردگی سب کے سامنے ہے – میرے خیال میں حکومتوں کی کارکردگی کا تقابلی جائزہ پر ہی ہمیں فیصلہ کرنا چائیے کسے ووٹ دیں اور کیسے سپورٹ کریں

    JMP

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    جے بھیا. آپ نے پاکستان امن لیگ کا نام نہ ڈال کر ایک بہت بڑے طبقے کی دل آزاری کی ہے
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    جے بھیا. آپ نے پاکستان امن لیگ کا نام نہ ڈال کر ایک بہت بڑے طبقے کی دل آزاری کی ہے

    پال ؟ یہ کونسی جماعت ہے ؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    JMP

    جے بھیا،
    آپ کو بہت قسم کے جوابات ملیں گے اصول کار کردگی نظریات جدوجہد وغیرہ تو دھوکہ ہیں سیاسی حمایت کی سب سے بڑی وجہ میرے خیال میں یہ ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت یا اسکے لیڈر کے ساتھ کسطرح ریلیٹ یا مطابقت رکھتے ہیں اس مطابقت میں سب سے بڑی مطابقت قومیت اور اس سے جڑے تعصبات ہیں تسلیم کرنا مشکل ہے مگر جماعتوں کی پیدائش اٹھان پرورش کشش ثقل جھوٹ نہیں بولتے ہیں ہم تارکین وطن لوگوں کا چونکہ براہ راست پاکستانی سیاسی جماعتوں اور سیاست میں اسٹیک نہیں ہے تو ہم نظریاتی ہونے کی لگژری کو افورڈ کرسکتے ہیں
    اس لحاظ سے دیکھا جائے تو جماعت تو میں نہیں کہوں گا مگر میاں صاحب اور مریم کی سیاست مجھے فلحال اس لئے بھا رہی ہے کہ وہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں ، اس دور میں مریم اپنے لئے جو اصول اور معیار مقرر کر رہی ہے وہ اسکا پیچھا طویل عرصہ تک کریں گے . یہ بات بھی درست ہے کہ مریم نے ایک حکمت عملی کے تحت چپ کا روزہ رکھ کر یہ بھی باور کرادیا تھا کہ اسکی رگوں میں خون تو میاں صاحب کا ہی ہے مگر پھر بھی بہت بڑے بڑے یو ٹرن لینا اس کے لئے بہت آسان نہیں ہوں گے .
    در حقیقت جو سیاسی رہنما مجھے زیادہ متاثر کررہے ہیں وہ ہے محسن داوڑ. اپنے واضح موقف، اپنی بہادری، اپنے لوگوں اور جمہوریت کے ساتھ وابستگی اور نسبتا لبرل ہونے کی وجہ سے میری لسٹ میں اسکا نمبر کافی اوپر ہے . اس کا منفی پہلو ایک تو اسکا پشتون ہونا ہے کہ اس ملک میں اپنی محدود تعداد کی وجہ سے پشتونوں کا لیڈر ایک خاص حد سے آگے نہیں جا سکتا ہے چاہے وہ چاند زمین پر لے کر آجائے
    کراچی کی حد تک دیکھا جائے تو اس بات سے قطع نظر کے اسکی پیدائش کہاں اور کیوں کر ہوی مصطفی کمال کے پاس وہ بیانیہ اور اسناد ہیں کہ اہل کراچی اگر موقع دیں تو وہ انکی خدمت کرسکتا ہے مستقبل میں محسن داوڑ اور مصطفی کمال کسی قسم کا انتخابی اتحاد بھی قائم کرسکتے ہیں

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #7
    JMP جے بھیا، آپ کو بہت قسم کے جوابات ملیں گے اصول کار کردگی نظریات جدوجہد وغیرہ تو دھوکہ ہیں سیاسی حمایت کی سب سے بڑی وجہ میرے خیال میں یہ ہے کہ آپ کسی سیاسی جماعت یا اسکے لیڈر کے ساتھ کسطرح ریلیٹ یا مطابقت رکھتے ہیں اس مطابقت میں سب سے بڑی مطابقت قومیت اور اس سے جڑے تعصبات ہیں تسلیم کرنا مشکل ہے مگر جماعتوں کی پیدائش اٹھان پرورش کشش ثقل جھوٹ نہیں بولتے ہیں ہم تارکین وطن لوگوں کا چونکہ براہ راست پاکستانی سیاسی جماعتوں اور سیاست میں اسٹیک نہیں ہے تو ہم نظریاتی ہونے کی لگژری کو افورڈ کرسکتے ہیں اس لحاظ سے دیکھا جائے تو جماعت تو میں نہیں کہوں گا مگر میاں صاحب اور مریم کی سیاست مجھے فلحال اس لئے بھا رہی ہے کہ وہ تاریخ کی درست سمت میں کھڑے ہیں ، اس دور میں مریم اپنے لئے جو اصول اور معیار مقرر کر رہی ہے وہ اسکا پیچھا طویل عرصہ تک کریں گے . یہ بات بھی درست ہے کہ مریم نے ایک حکمت عملی کے تحت چپ کا روزہ رکھ کر یہ بھی باور کرادیا تھا کہ اسکی رگوں میں خون تو میاں صاحب کا ہی ہے مگر پھر بھی بہت بڑے بڑے یو ٹرن لینا اس کے لئے بہت آسان نہیں ہوں گے . در حقیقت جو سیاسی رہنما مجھے زیادہ متاثر کررہے ہیں وہ ہے محسن داوڑ. اپنے واضح موقف، اپنی بہادری، اپنے لوگوں اور جمہوریت کے ساتھ وابستگی اور نسبتا لبرل ہونے کی وجہ سے میری لسٹ میں اسکا نمبر کافی اوپر ہے . اس کا منفی پہلو ایک تو اسکا پشتون ہونا ہے کہ اس ملک میں اپنی محدود تعداد کی وجہ سے پشتونوں کا لیڈر ایک خاص حد سے آگے نہیں جا سکتا ہے چاہے وہ چاند زمین پر لے کر آجائے کراچی کی حد تک دیکھا جائے تو اس بات سے قطع نظر کے اسکی پیدائش کہاں اور کیوں کر ہوی مصطفی کمال کے پاس وہ بیانیہ اور اسناد ہیں کہ اہل کراچی اگر موقع دیں تو وہ انکی خدمت کرسکتا ہے مستقبل میں محسن داوڑ اور مصطفی کمال کسی قسم کا انتخابی اتحاد بھی قائم کرسکتے ہیں

    گھوسٹ بھیا ، اگر حقیقت پوچھیں تو میں جتنا محفوظ بھائ سے ہوا ہوں ، اتنا تو حیدرآباد کالونی میں پان کے چھابے میں بیٹھے چھوٹو سے نہیں ہوا ہونگا ۔ ایک ٹکٹ میں دو مز ے، اپنی سیاسی لت بھی پوری ہو جاتی تھی اور مسخروں کا شو بھی دیکھ لیتا تھا ۔ ویسے تو مداری بھٹو بھی کم نہیں تھا مگر جو تحکومیت بھائ کی آواز میں سنائ دیتی تھی اس کی مثال مشکل ہے ۔ جب بھائ مجمع کو خامشی کا کہتا تھا تو کیا مجال کہ مرغی بھی ایک انڈہ گرا دے ۔ ایسی خاموشی طاری کر دیتا تھا کہ خواتین کانوں میں بندُوں کی سرسراہٹ تک سن لیتی تھیں ۔
    اب اللہ بخشے ، بھائ صاحب قریب الفقراء ہیں اور پچھلے دنوں، پاجامہ پہنے ، پاؤں میں کراچی کی ہوائ چپل اور ھاتھ میں پانی کا پائپ لیے اپنی اور اپنے بیک یارڈ کے پچھلے طرف کی دھلائ میں مصروف دکھائ دیے ۔ اللہ انکی آتما کو پھر سے جی ایچ کیو کی طرف کھلنے والی ہوادار چڈی عطا کرے ۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8

    گھوسٹ بھیا ، اگر حقیقت پوچھیں تو میں جتنا محفوظ بھائ سے ہوا ہوں ، اتنا تو حیدرآباد کالونی میں پان کے چھابے میں بیٹھے چھوٹو سے نہیں ہوا ہونگا ۔ ایک ٹکٹ میں دو مز ے، اپنی سیاسی لت بھی پوری ہو جاتی تھی اور مسخروں کا شو بھی دیکھ لیتا تھا ۔ ویسے تو مداری بھٹو بھی کم نہیں تھا مگر جو تحکومیت بھائ کی آواز میں سنائ دیتی تھی اس کی مثال مشکل ہے ۔ جب بھائ مجمع کو خامشی کا کہتا تھا تو کیا مجال کہ مرغی بھی ایک انڈہ گرا دے ۔ ایسی خاموشی طاری کر دیتا تھا کہ خواتین کانوں میں بندُوں کی سرسراہٹ تک سن لیتی تھیں ۔ اب اللہ بخشے ، بھائ صاحب قریب الفقراء ہیں اور پچھلے دنوں، پاجامہ پہنے ، پاؤں میں کراچی کی ہوائ چپل اور ھاتھ میں پانی کا پائپ لیے اپنی اور اپنے بیک یارڈ کے پچھلے طرف کی دھلائ میں مصروف دکھائ دیے ۔ اللہ انکی آتما کو پھر سے جی ایچ کیو کی طرف کھلنے والی ہوادار چڈی عطا کرے ۔

    زیدی صاحب،
    ہماری دعا ہے اللہ آپ کو اسی طرح ہمیشہ خوش و خرم و محفوظ رکھے.

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9
    زیدی صاحب، ہماری دعا ہے اللہ آپ کو اسی طرح ہمیشہ خوش و خرم و محفوظ رکھے. :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    نسریں کہاں، نسیم کہاں، نسترن کہاں
    دل کیوں اداس اداس ہے ، اے باغباں نہ پوچھ

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    نسریں کہاں، نسیم کہاں، نسترن کہاں دل کیوں اداس اداس ہے ، اے باغباں نہ پوچھ

    زیدی صاحب،
    گفتگو میں اعلی اشعار کا انتخاب اور انکا بر وقت استعمال انسان کے ذوق و شوق کے نفیس ہو نے کا اظہار ہوتا ہے فورم هذا پر آپ اپنے اصلوب میں یقینا یکتا ہیں

    نوٹ : ویسے ایک آدھ نسیم اور نسرین سے تو اپنی بھی یاد اللہ رہی ہے مگر یہ نسترن ، یہ کون صاحبہ ہیں ؟

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11
    زیدی صاحب، گفتگو میں اعلی اشعار کا انتخاب اور انکا بر وقت استعمال انسان کے ذوق و شوق کے نفیس ہو نے کا اظہار ہوتا ہے فورم هذا پر آپ اپنے اصلوب میں یقینا یکتا ہیں نوٹ : ویسے ایک آدھ نسیم اور نسرین سے تو اپنی بھی یاد اللہ رہی ہے مگر یہ نسترن ، یہ کون صاحبہ ہیں ؟

    گھوسٹ صاحب، ویک اینڈ پر مکھن سیل لگتی ہے ، چار کی لمٹ اپنی جگہ موجود ہے ۔ نسرین، نسیم کی بہن اور نسترین کی بھاوج ہے ۔ آپ نستر صاحب سے ملاقات کی خواہش رکھتے ہیں ؟ یا نسرین کی نسانیت ہی کافی ہے😊 ؟

    ویسے مجھے آج تک وہ بات یاد ہے کہ یہ فورم کچھ کچھ ، یا بہت بہت ہومیو پیتھک قسم کا فورم ہے ۔ کوئ جاگتا ہی نہیں اور سونے والے بھی لمحہ بھر کو جاگ کے یک چشم سے اردگرد کا معائنہ کرتے ہیں اور پھر دوبارہ لمبے لیٹ جاتے ہیں ۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    زیدی صاحب، گفتگو میں اعلی اشعار کا انتخاب اور انکا بر وقت استعمال انسان کے ذوق و شوق کے نفیس ہو نے کا اظہار ہوتا ہے فورم هذا پر آپ اپنے اصلوب میں یقینا یکتا ہیں نوٹ : ویسے ایک آدھ نسیم اور نسرین سے تو اپنی بھی یاد اللہ رہی ہے مگر یہ نسترن ، یہ کون صاحبہ ہیں ؟

    ویسے آپس کی بات ہے گھوسٹ صاحب، بھائ کی ایک بیٹی ہے ، بھائ ھر سال جوش و خروش سے اسکی سالگرہ منعقد کرتے تھے ، اگر آپ کے پاس اس کی کوئ خبر ہے تو ضرور شیئر کیجئے گا ۔ 

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13

    ویسے آپس کی بات ہے گھوسٹ صاحب، بھائ کی ایک بیٹی ہے ، بھائ ھر سال جوش و خروش سے اسکی سالگرہ منعقد کرتے تھے ، اگر آپ کے پاس اس کی کوئ خبر ہے تو ضرور شیئر کیجئے گا ۔ میرا خیال ہے وہ بڑی ہو کر ضرور بھائ کی ختنیں کروائے گی ۔

    ہا ہا ہا زیدی صاحب،
    یہ دھاگہ جے بھیا نے بنایا تھا یہ جاننے کے لئے آپ کس پارٹی کو اور کیوں پسند کرتے ہیں .محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کسی خاص گلی کی طرف جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اگر ایسا ہے تو جے بھیا کا دھاگہ کیوں خراب کرنے کے درپے ہیں؟ ایک دھاگہ بنائیں کہ “زیدی زندہ ہے” اور کھل کر اپنے پسندیدہ موضوعات پر گفتگو کریں کس نے روکا ہے

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    ہا ہا ہا زیدی صاحب، یہ دھاگہ جے بھیا نے بنایا تھا یہ جاننے کے لئے آپ کس پارٹی کو اور کیوں پسند کرتے ہیں .محسوس ہو رہا ہے کہ آپ کسی خاص گلی کی طرف جانے کا ارادہ رکھتے ہیں اگر ایسا ہے تو جے بھیا کا دھاگہ کیوں خراب کرنے کے درپے ہیں؟ ایک دھاگہ بنائیں کہ “زیدی زندہ ہے” اور کھل کر اپنے پسندیدہ موضوعات پر گفتگو کریں کس نے روکا ہے

    آپ بڑے شرارتی واقع ہوئے ہیں گھوسٹ صاحب، جے بھیا کے نازک کندھے پر بزوکا رکھ کر آپ ٹریگر پھرارہے ہیں ۔ مجھے پوری امید ہے کہ جے بھیا انقلابی ذھن رکھنے کے ناطے ھر جھاڑی کی صفائ ستھرائ جیسے غیر فعالی کاموں میں وقت ضائع نہیں کریں گے ، ان کے سامنے گلوب کے انتھک کٹھن اور پیچیدہ مسائل کا انبار لگا ہے ، وہ بچوں کے گلی ڈنڈے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15

    آپ بڑے شرارتی واقع ہوئے ہیں گھوسٹ صاحب، جے بھیا کے نازک کندھے پر بزوکا رکھ کر آپ ٹریگر پھرارہے ہیں ۔ مجھے پوری امید ہے کہ جے بھیا انقلابی ذھن رکھنے کے ناطے ھر جھاڑی کی صفائ ستھرائ جیسے غیر فعالی کاموں میں وقت ضائع نہیں کریں گے ، ان کے سامنے گلوب کے انتھک کٹھن اور پیچیدہ مسائل کا انبار لگا ہے ، وہ بچوں کے گلی ڈنڈے میں دلچسپی نہیں رکھتے ۔

    زیدی صاحب،
    میں کونسی شرارت کررہا ہوں؟ آپ اس دھاگہ میں ایک بیٹی کے ہاتھوں باپ کی ختنہ کروانے جیسی بہکی بہکی گفتگو کررہے ہیں .میرے علم میں نہیں ہے کہ یہ رات کی خماری کا اثر ہے یا تازہ تازہ چڑھائی ہے صورتحال کے نازک ہونے کا احتمال ہے لہذا خاندانی لوگ اس موقع پر گھر کی راہ لیتے ہیں کہ کسی دوسرے کے گھر میں قے سے میزبان کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے میں تو آپ کی ہمدردی میں ہی مشورہ دے رہا ہوں کہ اپنا ایک دھاگہ کھولیں اور جو جی میں آئے کریں .

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #16
    زیدی صاحب، میں کونسی شرارت کررہا ہوں؟ آپ اس دھاگہ میں ایک بیٹی کے ہاتھوں باپ کی ختنہ کروانے جیسی بہکی بہکی گفتگو کررہے ہیں .میرے علم میں نہیں ہے کہ یہ رات کی خماری کا اثر ہے یا تازہ تازہ چڑھائی ہے صورتحال کے نازک ہونے کا احتمال ہے لہذا خاندانی لوگ اس موقع پر گھر کی راہ لیتے ہیں کہ کسی دوسرے کے گھر میں قے سے میزبان کو شرمندگی کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے میں تو آپ کی ہمدردی میں ہی مشورہ دے رہا ہوں کہ اپنا ایک دھاگہ کھولیں اور جو جی میں آئے کریں .

    گھوسٹ صاحب، آپ تو واقع خفا ہو گئے ۔ میں وہ جملہ حذف کر دیتا ہوں ، ہوسکتا ہے کہ ختنہ کے لفظ کے کانوٹیشن ھر سمت نکل گئے ہوں ۔ میرا سوال صرف یہ تھا کہ الطاف صاحب ھر سال یہ سالگرہ بڑے جوش وخروش سے بناتے تھے ۔ اس بات کا تو آپکو بھی علم ہے کہ ان کی بیوی نے خلع لیا تھا اور اولاد ہمیشہ ماں کی طرفدار ہوتی ہیں اور کئ عرصہ گزرا وہ سالگرہ کا ہنگامہ بھی نہیں رھا ۔ بحرحال میں بھائ صاحب کی صحت کا حال کسی واقف سے معلوم کر لیتا ہوں ۔
    ھاں ، میں کسی خماری میں مبتلا نہیں ہوں تاھم مجھے ایم کیو ایم کے غنڈوں کا وہ واقعہ یاد آگیا تھا ، جہاں تین چار بدکردار ایک ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑ کر ایک گھر کی چھت پر لے گئے تھے اور پھر پیٹرول ڈال کے اسے زندہ اس لیے جلایا تھا کہ وہ کسی اور کمیونٹی سے تعلق رکھتا تھا ۔ کسی کی سرکمشیزن تو اتنی دھشت ناک نہیں ہو سکتی ۔ بحرحال آپ کے امن میں مداخلت پر معذرت قبول کریں ۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17

    گھوسٹ صاحب، آپ تو واقع خفا ہو گئے ۔ میں وہ جملہ حذف کر دیتا ہوں ، ہوسکتا ہے کہ ختنہ کے لفظ کے کانوٹیشن ھر سمت نکل گئے ہوں ۔ میرا سوال صرف یہ تھا کہ الطاف صاحب ھر سال یہ سالگرہ بڑے جوش وخروش سے بناتے تھے ۔ اس بات کا تو آپکو بھی علم ہے کہ ان کی بیوی نے خلع لیا تھا اور اولاد ہمیشہ ماں کی طرفدار ہوتی ہیں اور کئ عرصہ گزرا وہ سالگرہ کا ہنگامہ بھی نہیں رھا ۔ بحرحال میں بھائ صاحب کی صحت کا حال کسی واقف سے معلوم کر لیتا ہوں ۔ ھاں ، میں کسی خماری میں مبتلا نہیں ہوں تاھم مجھے ایم کیو ایم کے غنڈوں کا وہ واقعہ یاد آگیا تھا ، جہاں تین چار بدکردار ایک ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑ کر ایک گھر کی چھت پر لے گئے تھے اور پھر پیٹرول ڈال کے اسے زندہ اس لیے جلایا تھا کہ وہ کسی اور کمیونٹی سے تعلق رکھتا تھا ۔ کسی کی سرکمشیزن تو اتنی دھشت ناک نہیں ہو سکتی ۔ بحرحال آپ کے امن میں مداخلت پر معذرت قبول کریں ۔

    زیدی صاحب،
    الفاظ کا چناؤ اور خیالات کا اظہار انسان اپنے ظرف کے مطابق کرتا ہے . میں نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹس پر لوگوں کو پستی کی انتہاؤں میں گرتے دیکھا ہے تاہم ایک بیٹی کے ہاتھوں باپ کی ختنہ جیسا اچھوتا اصلوب یقین کریں پہلی مرتبہ نظروں سے گزرا ہے . آپ یقین کریں میرے لئے اسمیں خفا ہونے والی کویی بات نہیں ہے بلکہ خوشی کی بات ہے میں چاہوں گا آپکے ذہنی خلیوں کے نہاں خانوں میں اور بھی اس قسم کے اگر خزانے موجود ہیں تو انکو باہر نکالئے کہ معلوم ہو سکے کہ شخصیت کن خام مال کا مجموعہ ہے . بس آپ سے ایک ہی گزارش کی تھی کہ جے بھیا جیسے نفیس شخص کے گھر سے چار گھر چھوڑ کر کریں تاکہ انکے منہ کا ذائقہ خراب نہ ہو .

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #18
    زیدی صاحب، الفاظ کا چناؤ اور خیالات کا اظہار انسان اپنے ظرف کے مطابق کرتا ہے . میں نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹس پر لوگوں کو پستی کی انتہاؤں میں گرتے دیکھا ہے تاہم ایک بیٹی کے ہاتھوں باپ کی ختنہ جیسا اچھوتا اصلوب یقین کریں پہلی مرتبہ نظروں سے گزرا ہے . آپ یقین کریں میرے لئے اسمیں خفا ہونے والی کویی بات نہیں ہے بلکہ خوشی کی بات ہے میں چاہوں گا آپکے ذہنی خلیوں کے نہاں خانوں میں اور بھی اس قسم کے اگر خزانے موجود ہیں تو انکو باہر نکالئے کہ معلوم ہو سکے کہ شخصیت کن خام مال کا مجموعہ ہے . بس آپ سے ایک ہی گزارش کی تھی کہ جے بھیا جیسے نفیس شخص کے گھر سے چار گھر چھوڑ کر کریں تاکہ انکے منہ کا ذائقہ خراب نہ ہو .

    گھوسٹ صاحب، آپ کا اعتراض بجا ہے ، چا ہے نفرتوں کا کتنا بھی الاؤ جل رھا ہو ، منہ سے حرف سوچ کر نکالنے چاھیں ۔ لیکن یقین کریں میں نے جو تصیح سے پہلے حرف لکھے تھے ، وہ مذید خرافات کا سامان بنتے ۔ میرا مطلب الطاف صاحب کی اصلاح اور ریفارم تھا ۔ اور بیٹی نے یہ نیک کام خود نہیں کرنا تھا بلکہ کروانا تھا ۔ لیکن لفظ پھر بھی زبان بدذائقہ کر گئے ۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19

    گھوسٹ صاحب، آپ کا اعتراض بجا ہے ، چا ہے نفرتوں کا کتنا بھی الاؤ جل رھا ہو ، منہ سے حرف سوچ کر نکالنے چاھیں ۔ لیکن یقین کریں میں نے جو تصیح سے پہلے حرف لکھے تھے ، وہ مذید خرافات کا سامان بنتے ۔ میرا مطلب الطاف صاحب کی اصلاح اور ریفارم تھا ۔ اور بیٹی نے یہ نیک کام خود نہیں کرنا تھا بلکہ کروانا تھا ۔ لیکن لفظ پھر بھی زبان بدذائقہ کر گئے ۔

    زیدی صاحب،
    میں آپ کو کونسے الفاظ میں سمجھاؤں کہ آپ کے الفاظ پر مجھے بلکل بھی اعتراض نہیں ہے میں تو آپ کی حوصلہ افزائی کررہا ہوں کہ نفرت کے الاؤ کی جو جو چنگاریاں ایک اچھے خاصے ڈیسنٹ شخصیت کو خاکستر کرنے کا بد فعل انجام دے رہی ہیں انکو سامنے لائیں جو الفاظ آپ نے لکھ کر مٹائیں میری درخواست ہے کہ انکو دوبارہ لکھیں آپ کی شخصیت کا یہ پہلو سامنے آنا چاہئے اسمیں کویی حرج نہیں ہے .میں نے التماس یہی کی تھی کہ چار گھر چھوڑ کر کریں . پوری طرح سے کریں اچھی طرح سے کریں . آپ کو زبان و بیان پر قدرت حاصل ہے تو اسمیں تو کویی محتاجی نہیں ہے . اگر میرے لائق کویی خدمت درکار ہوگی تو اپنی حیثیت کے مطابق میں پوری خندہ پیشانی کے ساتھ حاضر ہو جاؤں گا .

    Zaidi
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    زیدی صاحب، میں آپ کو کونسے الفاظ میں سمجھاؤں کہ آپ کے الفاظ پر مجھے بلکل بھی اعتراض نہیں ہے میں تو آپ کی حوصلہ افزائی کررہا ہوں کہ نفرت کے الاؤ کی جو جو چنگاریاں ایک اچھے خاصے ڈیسنٹ شخصیت کو خاکستر کرنے کا بد فعل انجام دے رہی ہیں انکو سامنے لائیں جو الفاظ آپ نے لکھ کر مٹائیں میری درخواست ہے کہ انکو دوبارہ لکھیں آپ کی شخصیت کا یہ پہلو سامنے آنا چاہئے اسمیں کویی حرج نہیں ہے .میں نے التماس یہی کی تھی کہ چار گھر چھوڑ کر کریں . پوری طرح سے کریں اچھی طرح سے کریں . آپ کو زبان و بیان پر قدرت حاصل ہے تو اسمیں تو کویی محتاجی نہیں ہے . اگر میرے لائق کویی خدمت درکار ہوگی تو اپنی حیثیت کے مطابق میں پوری خندہ پیشانی کے ساتھ حاضر ہو جاؤں گا .

    گھوسٹ صاحب ، آپ کی حمایت کا میں بہت مشکور ہوں ۔ مجھے لفظ لکھ کر مٹانے میں کوئ قباحت نہیں اگر یہ کسی کے پیمانے پر معیار سے گر جائیں ۔ ھاں مجھے افسوس اس بات کا ضرور ہے کہ زندگی میں کبھی بھول چوک کر بھی ام خبائث کے ایک قطرہ کو بھی پاس نہ بھٹکنے دینے کے باوجود وہ چند حرف میری شخصیت کے بارے میں غلط تاثر دے گئے ۔ شاید یہ ایک انتباہ ہے کہ نفرت کی آگ ، شخصیت کی اچھائیوں کو ختم کردیتی ہے ۔ لیکن میرا خیال ہے زندگی ان ہی تجربات اور مشاھدات سے سبق حاصل کرنے کا نام ہے

    ۔ لیٹس موو آن ۔

    اس تھریڈ میں اب تک انجان صاحب نے نہ تو روکا، نہ ہی ٹوکا اور نہ ہی موضوع سے ھٹنے پر وارننگ جاری کی ۔ یہ سب قصور انجان کا ہے ، ورنہ یہ حال نہ ہوتا ۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 24 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×