Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 5,442 total)
  • Author
    Posts
  • Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #47

    السلام علیکم باوہ بھائ ۔ بہت مشکور ہوں آپ نے خیریت پوچھی ۔ والدہ صاحبہ 2019 میں رحلت فرماچکی ہیں ، میری بیٹی 5 ماہ کی مسلسل علالت اور انٹنسیو کیریونٹ میں رہنے کے بعد ستمبر کے آخر میں وفات پاگئ ۔ مقامی یونیورسٹی سے حال ہی میں جرنلزم میں گریجویشن کے بعد اسی یونیورسٹی میں ویب کنٹنٹ اسپشلسٹ کے طور پر جاب کرتی تھی ۔ اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ سوائے صبر کے اور کوئ رستہ نہیں ۔ اللہ کی رضا میں راضی ہوں ۔ اور صبر کی دعا کرتا ہوں ۔

    زیدی صاحب، آپ کی والدہ اور صاحبزادی کی رحلت کی خبر پڑھ کر سخت صدمہ پہنچا ، میرے پاس تعزیت کے لئے الفاظ نہیں ہیں آگے نہ لکھ پاؤں گا معزرت

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #46
    ٢٠١٦ کے اواخر کی بات ہے کہ پی کے پالیٹکس پر رونقیں ماند پڑگئیں تھیں بحث و مباحث میں چاشنی نہیں رہی تھی ایسے میں قرار صاحب کی ایک پوسٹ نظر سے گزری کہ اور کسی دانشگردی نامی نئے فورم کی اطلاع ملی قرار صاحب میرے پسندیدہ ترین بلاگرز میں سے تھے تو انکے پیچھے پیچھے جنوری ٢٠١٧ میں دانشگردی پر ڈیرہ جمالیا . بہت سارے پی کے پالیٹکس کے بلاگرز سے تو مزاج آشنائی تھی مگر اس فورم کے ذرئیے بھی کچھ نگینہ ہستیوں سے شنا سائی ہوئی انمیں اکثر و بیشتر سے کئی امور پر اختلاف رائے رہا مگر پھر بھی بہت حد تک گفتگو احترام کے دائروں میں رہی کئی مواقعوں پر لال حدود پار بھی ہو گئیں مگر بہرحال ذہنی پختگی کا سفر آہستہ آہستہ جاری رہا.
    بے انتہا مرتبہ کئی ارکان کی پوسٹ پڑھ کر دل گل و گلزار ہو گیا اور کئی مواقعوں پر نہایت رنجیدہ بھی پایا. انسانی فطرت اور مزاج کے کئی روپ اور رویوں سے شناسائی ہویی، کسی نہ کسی حد تک خود احتسابی کا موقع ملا لکھنے کا کسی نہ کسی حد تک سلیقہ آیا. مذھب ، سیاست ، زندگی ، معیشت ، فلسفہ کو ایک نئے ڈھنگ سے دیکھنے کا حوصلہ ہوا غرض ان دو فورمز نے حقیقی زندگی کے ہر پہلو پر نہایت گہرے اثرات چھوڑے ہیں جنکے لئے میں فورمز کے کرتا دھتاؤں اور انمیں شمولیت کرنے والے ارکان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں
    میں پوری دیانت سے سمجھتا ہوں کہ آن لائن بلاگز کا دور اب تمام ہوا چاہتا ہے دانشگردی تو پہلے بھی کمرشل بنیادوں پر نہیں چل رہی تھی مگر میرا خیال ہے کہ سیاست پی کے جیسا پلیٹفارم بھی موثر انداز میں اپنے آپ کو برقرار نہیں رکھ پائے گا کیوں کہ وقت تبدیل ہو نہیں رہا بلکہ تبدیل ہو چکا ہے
    گزشتہ دو مہینوں سے کئی صحافیوں نے بھی اسپیس کا مزہ چکھ لیا ہے اور اب باقائدگی سے اسمیں شرکت کرنے لگے ہیں آج ہی عمر چیمہ کی ایک ٹو یٹ نظروں سے گزری جو صورتحال کا واضح اشارہ ہے

    اس فورم کے کئی ارکان کے ساتھ میں رابطہ میں ہوں جسکو میں اپنی خوش قسمتی سمجھتا ہوں اور کئی دیگر کے ساتھ مجھے یقین ہے کہ اسپیس میں باتیں ہوتی رہیں گی دنیا تو پہلے ہی چھوٹی تھی مگر اب تو بہت ہی سمٹ گئی ہے چند دوستوں کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ اختلافات کے باوجود برداشت کرتے رہے اور شفقت کا مظاہرہ کیا اور ان ارکان کا بھی تذکرہ کروں گا جنہوں نے زہر میں بجھے تیر جگر میں اٹکا کے رکھنے کی بھرپور کبھی کامیاب اور کبھی ناکام سعی کی . آپ سب کا بہت شکریہ

    Atif Qazi

    Bawa

    JMP

    Qarar

    Shirazi

    @Zindarood

    shami11

    Awan

    Hafeez

    Lovelyday

    Gulraiz

    SaleemRaza

    Guilty

    Anjaan

    کک باکسر

    @darwish

    @qamarzaidi

    Happy holidays, Merry Christmas, and a very very happy new year

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #17
    انجان صاحب،
    چند ہفتوں قبل میں نے ایک دھاگہ “ٹو یٹر اسپیس ” کے عنوان سے بنایا تھا جس میں لوگ ایک دوسرے سے براہ راست مختلف موضوعات پر گفتگو کرلیتے ہیں اس فورم سے میری غیر حاضری کی بنیادی وجہ وہی ہے اس کے ساتھ ساتھ ایک نئی “ایپ” “کلب ہاؤس” سے بھی تعارف ہو گیا ہے جس میں لوگ مختلف موضوعات پر رومز بنالیتے ہیں اور گفتگو کرلیتے ہیں ابلاغیات کی یہ نئی جہتیں “دانشگردی” اور اس قسم کے فورمز کے مقابلے میں نئی اور کہیں زیادہ انٹر ایکٹو ہیں اور فلحال میری غیر حاضری کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے .
    ٹویٹر اسپیسس پر جب میں کچھ لوگوں کو سنتا ہوں تو ایسا گمان ہوتا ہے کہ شائد یہ دانشگردی پر بھی لکھتے رہے ہیں مگر کبھی کسی سے میں نے تصدیق نہیں کی ہے کیوں کہ دانشگردی کے جن دوستوں سے ملاقات رہی ہے انکی آواز تو میں پہچانتا ہوں .
    میرا ذاتی خیال پختہ ہوتا جارہا ہے کہ وقت اب اس قسم کے فورمز سے آگے جاچکا ہے آپ کی اس کے مردہ جسم میں روح پھونکنے کی خواہش یقینا نیک نیتی پر مبنی ہے جس کو سراہنا چاہئے مگر شائد یہ اب ممکن نہیں ہے .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #28
    بیلیور بھیا،  آپ کی ہمشیرہ کی ناگہانی وفات کا پڑھ کر بہت دکھ پہنچا .میری دعا اور نیک تمنائیں آپ اور دیگر لواحقین کے ہمراہ ہیں
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5
    مجھے تو ٹویٹر پسند ہے ..فوری خبریں مل جاتی ہیں ..شروع میں یہ مسلہ تھا کہ دو چار الفاظ سے زیادہ نہیں لکھ سکتے تھے ..ابھی تو بھڑاس نکال سکتے ہیں

    آپ بھی اسپیس کا چکر لگا آئیں، پسند نہ آئے تو سیاست پی کے اور دانشگردی تو موجود ہی ہیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
    کہاں ہو ۔۔۔ پروٹوکول ۔۔۔۔ تم ا تنے دن سے ۔۔۔۔۔ بہت عرصہ بعد تمہاری کوئی پوسٹ دیکھی ہے ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں زاتی طور پر ٹوئیڑ بالکل بھی استعمال نہیں کرتا ۔۔۔۔ جب اکاؤنٹ بنا یا تو بہت فرسٹریشن ہوتی تھی کہ ٹوئیڑ پر ۔۔۔ الفاظ بہت ہی کم لکھے جا سکتے تھے کامنٹ باکس میں ۔۔۔ ایک دو مرتبہ کسی کو کامنٹس کیے اس کے بعد ۔۔۔ کم الفاظ والی پابندی کی وجہ سے ٹوئیڑ کو خیر باد کہہ دیا ۔۔۔۔۔ کبھی واٹس ایپ پر کوئی لنک آجاتا ہے تو ٹوئیڑ کھل جاتا ہے لیکن میں بالکل بھی ٹوئیڑ پڑھتا یا لکھتا نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب آپ نے اسپیس کے بارے بتا یا ہے ۔۔۔ تو میں اسپیس کو دیکھوں گا کیا چیز ہے ۔۔۔۔ دلچسپ ہوئی تو اچھا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ کراچی کے پکتے لاوے کے بارے لکھتے رھتے ہو ۔۔۔ لیکن کیا آپ نے کبھی میری کوئی پوسٹ پڑھی ہے کراچی کے بارے میں ۔۔۔۔ میں نے کراچی کے بارے بہت بار تبصرے کیئے ہین اور وہ تبصرے بہت سے لوگوں کو اچھے نہیں لگتے ۔۔۔۔

    گلٹی بھائی،
    ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی

    کچھ ہماری خبر نہیں آتی

    آجکل اسپیس اسپیس ہو رہی ہے اسپیس کے مقابلے میں بلاگنگ کی دنیا بہت پس ماندہ اور دور افتادہ دکھتی ہے مگر کچھ خطرناک بھی ہو گئی ہے ایک دو اسپیس میں لوگوں پر کفر کے فتوے بھی لگے ہیں .
    میری مانیں تو عاطف بھائی بھی دانش گردی کی اسپیس بنالیں جہاں لوگ آپس میں تبادلہ خیال کرلیا کریں
    آپ کے زریں خیالات سے محض کراچی ہی نہیں دنیا بھر کی صورتحال کو ایک نئے رخ سے جانچنے ، جاننے اور استفادہ کا موقع ملتا رہا ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #15

    انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند

    کیسی انوکھی بات رے

    تن کے گھاؤ تو بھر گئے داتا

    من کا گھاؤ نہیں بھر پاتا

    جی کا حال سمجھ نہیں آتا

    کیسی انوکھی بات رے

    انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند

    پیاس بجھے کب اک درشن میں

    تن سلگے بس ایک لگن میں

    من بولے رکھ لوں نینن میں

    کیسی انوکھی بات رے

    انوکھا لاڈلا کھیلن کو مانگے چاند

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #57

    فون پر کوئی بات نہی ہو گی ، جو بھی ہو گی یہی ہونگی – ہر بات پر متفق ہونا ضروری نہی جیسے بھائی نے اپنی کل کی تقریر میں بتایا ہے سب سیارے اپنے اپنے آربڈ میں چکر لگاتے ہیں کبھی قریب آتے اور کبھی دور جاتے ہیں Awan

    شامی بھائی،
    آپ نے کال مس کردی

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #228
    Where is this BOAT anchored? I would like to come see and Inspect.

    انجان،
    یہ ہے میری کل مال و متاع

    —–

    آؤ آنے کی کریں باتیں کہ تم آئے ہو

    اب تم آئے ہو تو میں کون سی شے نذر کرو

    کہ مرے پاس بجز مہر و وفا کچھ بھی نہیں

    ایک خوں گشتہ تمنا کے سوا کچھ بھی نہیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #56
    گھوسٹ بھائی سو بسم الله فون پر بات کریں یا سامنے بیٹھ کر بات کریں – میرا در بھی حاضر اور میرا فون بھی حاضر – شامی بھائی نے ٹھیک کہا ہے ہر بات پر متفق ہونا ضروری نہیں ہے – میں آپ کی رائے کا احترام کرتا ہوں – جون میں چھٹی گزارنے کے لئے آپکے صوبے آنے کا ارادہ تھا ہوٹل بھی بک ہیں مگر آپ کے صوبے والوں نے کووڈ کی وجہ دوسرے صوبوں سے آنے والوں کے لئے پابندی لگا رکھی ہے – یہ کوئی تک ہے کہ ایک ہی ملک میں بندہ ایک صوبے سے دوسرے صوبے نہ جا سکے -اب تو ایک ہی آپشن رہ جاتی ہے ، مختاریا وڑ جانی دیا کھر بؤ

    بہت شکریہ اعوان بھائی،
    آپ سے یہی توقع تھی ، ہفتہ والے دن کال کرتا ہوں فرصت سے بیٹھے گا

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #55
    فون پر کوئی بات نہی ہو گی ، جو بھی ہو گی یہی ہونگی – ہر بات پر متفق ہونا ضروری نہی جیسے بھائی نے اپنی کل کی تقریر میں بتایا ہے سب سیارے اپنے اپنے آربڈ میں چکر لگاتے ہیں کبھی قریب آتے اور کبھی دور جاتے ہیں Awan

    بھائی صاحب اپنا نمبر پی ایم کردیں ، آپ کو بھی کانفرنس کال پر لے لیں گے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #52
    گھوسٹ بھائی جواب دینے کا شکریہ – آپ نے کراچی کے لوگوں کا سیاسی شھور ثابت کرنے کے لئے ایک بھی دلیل نہیں دی – لوگ سننا چاہتے ہیں کیسے کراچی والوں کا سیاسی شہور بلند ہے ؟ ایک ہی پارٹی کو ووٹ دیتے رہنا بھلے کارکردگی اچھی یا بری ہو کیا سیاسی شہور ہے؟ کیا لسانی بنیادوں پر ووٹ دینا سیاسی شہور ہے ؟ مثال میں نے پنجاب کی دی کہ سندھی بھٹو اور پٹھان عمران خان کو اچھی کارکردگی کی امید میں ووٹ دیا گیا جب کارکردگی نہیں ملی تو کسی اور کو چانس ملا – کراچی پر تیس سال سے راج کرنے والی پارٹی ایم قیو ایم کو آپ نے قصور واروں کی فہرست سے مکھن میں سے بال کی طرح نکال دیا اور سارا ملبہ اے این پی اور پیپلز پارٹی پر ڈال دیا – اے این پی کو تو کراچی سے دو چار سیٹیں بھی نہیں ملیں اس لئے انہیں تو قصور وار نہیں ٹہرایا جا سکتا – ایم قیو ایم تقریبا ہر حکومت میں رہی بھلے وہ کسی اور کے پارٹنر تھے مگر کراچی میں امن و امان اور دوسری کارکردگی کی ذمے دار ایم قیو ایم ہے کیونکے وہ وہاں کے منتخب نمائندے ہیں اگر کراچی میں کارکردگی بہتر نہیں ہو رہی تھی تو حکومت سے نکل جاتے – کسی ایک بھی حکومت سے وہ نکلے ؟ آج بھی حکومت کا حصہ ہیں – درست ہے کراچی کا ملکی جی ڈی پی اور ٹیکس میں بڑا حصہ ہے مگر کیا یہ سب مال کراچی میں ہی استعمال ہوتا ہے ؟ یہ کارخانے پورے ملک کے لئے مال تیار کرتے ہیں اور کراچی میں آباد لوگ بھی پورے ملک سے ہیں یوں یہ پورے ملک کا مرکز ہے – جہاں تک نون لیگ کے کراچی کے حملوں کا تحلق ہے تو یہ امن و امان قائم کرنے کے آپرشن تھے جو پیپلز پارٹی نے نصیر اللہ بابر کی قیادت میں زیادہ کئے – کراچی کا امن و امان باہر سے کسی نے آ کر نہیں کیا اس میں ایم قیو ایم ، اے این پی اور پیپلز پارٹی کے کارکن ملوث ہیں – کراچی کے شہری امن پسند ہونگے مگر وہ ان شرپسندوں کو ووٹ کیوں دیتے ہیں ؟ ان عناصر کی سیاسی موت ان کے عسکری ونگ کی بھی موت ہو گی مگر کراچی کے امن پسند شہریوں نے خود انہیں ووٹ دے کر اپنے شہر میں دنگا فساد کرنے کے لئے انہیں منتخب کیا – باہر سے کوئی آ کر تو طاقت سے ہی امن قائم کر سکتا ہے جیسا کہ مختلف ادوار میں ہوا مگر ان عناصر کو سیاسی موت مارنا کراچی کے لوگوں کے ہاتھ میں تھا – جہاں تک سیاسی انجینیرنگ کی بات ہے تو پورے ملک میں ہوئی ہے اور ایم قیو ایم کی جگہ تحریک انصاف کو اسی طرح لایا گیا ہے جیسے پنجاب میں نون لیگ کو لایا گیا ہے – ہونا تو یہ چاہئے تھا اس سیاسی انجینرنگ کے خلاف ایم قیو ایم اپوزیشن کے ساتھ مل کر اعتجاج کرتی مگر وہ خود ان کی حکومت میں جا کر بیٹھ گئے ہیں – ایم قیو ایم کو جب موقع ملتا ہے تو وہ اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں استعمال ہوتی ہے اور بدلے میں فائدے لیتی ہے اور جب اسٹیبلشمنٹ انہیں امن و امان بہتر کرنے کے لئے کچلنا شروع کرتی ہے تو رونا شروع ہو جاتی ہے – اگر موقع ملنے پر فائدے نہ لیں تو آپ کے اعتجاج میں بھی دم ہو مگر ایم قیو ایم ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کی آلہ کار رہی اور پھر ان سے ہی گلے کرتی رہی – ہمیں اعتجاج نہ کرنے کا تھنہ دینے کا آپ کو حق نہیں بنتا جب کراچی کے لوگ خود ہی اعتجاج کے مطلب نہیں جانتے –

    اعوان بھائی،
    اتنی اچھی اچھی فل ٹاس پھینکنے پر آپ کا بہت شکریہ . وقت اور کہہ لیں کہ توانائی کی کمی کا سامنا ہے ورنہ آپ کی ہر بال اسٹیڈیم سے باہر پھینکے جانے کے قابل ہے . اب یہ فورم تقریبا نیم مردہ ہی ہے بہتر ہے کہ آپ سے فون پر ہی نکتہ بہ نکتہ اس موضوع پر سیر حاصل گفتگو کرلی جائے . اگر یہ پیشکش منظور ہو تو اگلے ویک اینڈ پر کچھ وقت عنایت فرمادیں

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #48
    گھوسٹ بھائی مجھے یہ تو بتا دیں مجھے نفرت ہے کس چیز سے ، مجھے تو خود سمجھ نہیں آ رہا – اگر کسی چیز سے نفرت ہے تو فوجی کے سیاسی عمل میں مداخلت سے ہے جو آپ کو بھی ہے – ایم قیو ایم کے بارے میں لوگ یہاں کیا کچھ لکھتے ہیں مگر میں ہمیشہ یہ سوچ کر لکھنے میں بہت احتیاط کرتا ہوں کہ کہیں آپ جیسا میرا بھائیوں جیسا دوست ناراض نہ ہو جائے -باقی ہر ایک کا نقطہ نظر ہے – ہم سب کی منزل سول بالادستی ہے لیکن طریقہ الگ الگ ہے – آپ سمجھتے ہیں فوج کو للکار کر یہ حاصل کیا جا سکتا ہے مگر میرا خیال ہے فلحال ایسا ممکن نہیں ہے اور میرا طریقہ الگ ہے جس میں پاور میں آ کر بتدریج سول بالادستی کی طرف بڑھنا ہے – میری پچھلی نسلوں کی بات کرنا نا مناسب تھا آپ سے ایسی بات کی توقو ع نہیں تھی – کراچی میں سیاسی شھور والی بات بھی اتنا ہی بڑا خود کش بم دھماکہ ہے جتنا بڑا دھماکہ یہ تھا کہ کراچی کے لوگ پر امن ہیں – کراچی میں ووٹ لسانی بنیادوں پر ملتا ہے – اردو سپیکر ایم قیو ایم کو ، پٹھان اے این پی کو اور سندھی پیپلز پارٹی کو ووٹ دیتا ہے -کیا یہ سیاسی شعور ہے ؟ کیا کبھی کراچی کے ووٹر نے کارکردگی پر بھی کسی کو ووٹ دیا ہے ؟ پنجاب کے ووٹ کی غالب اکثریت کارکردگی پر ووٹ دیتی ہے جب انہیں لگا کہ بھٹو بہتر کارکردگی دکھا سکتا ہے تو سندھی بھٹو کو پنجابی ووٹر نے ووٹ دیا اور اتنا دیا کہ بہت سے شہر جیسے لاہور کو اس وقت پیپلز پارٹی نے سویپ کیا – بھٹو کے دور کے بھد بے نظیر کے پہلے دور میں پیپلز پارٹی کو لاہور اور پنجاب سے بہت سیٹیں ملیں مگر اپنے دور میں ان کی کارکردگی بہت بری تھی اور زرداری کی کرپشن کے گلی گلی چرچے ہوئے جس کے بھد نون لیگ آگے آئی اور اس کے بھد نون لیگ کو کارکردگی کی وجہ سے ووٹ ملنا شروع ہوا – وجہ صرف ترقیاتی منصوبے نہیں تھے کاروبار اور صنحت نے اس دور میں کافی ترقی کی اور نواز کے پہلے ہی دور میں جی ڈی پی سات سے اوپر گئی – اب مجھے یہ بتائیں کارکردگی کی بنیاد پر کسی پارٹی کو ووٹ دینا سیاسی شھور ہے یا لسانی بنیادوں پر ؟

    اعوان بھائی،
    دیر سے جواب دینے پر معزرت ،
    ہویی تاخیر تو کچھ باعث تاخیر بھی تھا
    آپ کے جواب میں میں کوشش کروں گا انتہائی شیریں انداز اپناؤں کہ آپ کو دکھ دینا نا پہلے کبھی مطمع نگاہ تھا نہ اب ہے اور نا آئندہ ہوگا حقائق مگر تلخ ہیں تو اگر وہ تلخ لگیں ان پر میرا زیادہ بس نہیں چلتا ہے
    اپنی بات کہنے سے قبل اہل پنجاب خصوصا نون لیگیوں کی ایک مجبوری کی طرف توجہ دلانا ضروری سمجھتا ہوں جو کہ آپ کو کبھی بھی شائد کسی دوسرے زاویہ سے کراچی کی سیاست کا درست تجزیہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہے وہ ہے کہ میاں صاحب کی ہر حکومت میں کراچی پر فوجی لشکر کشی ہو ی ہے میں زیادہ تفصیل میں جانا نہیں چاہتا ہوں مگر یہاں مفادات کے ٹکراؤ والا معاملہ ہے کہ اگر کراچی میں ہونے والی فوجی دہشت گردی کا اعتراف کریں تو لا محالہ اسکی ذمہ داری میاں صاحب کے کاندھوں پر جاتی ہے کہ اپنے تینوں ادوار میں میاں صاحب نے کراچی پر دو مرتبہ براہ راست لشکر کشی کی ہے اور ایک مرتبہ بلواسطہ کی ہے لہذا آپ لوگوں کے لئے محفوظ مقام یہی ہے کہ کراچی میں امن و امان کا رونا رو کر ان فوجی بربریت کا جواز گھڑتے رہیں اور سکون کی نیند سوتے رہیں
    اپنی درج بالا تجزیہ کی روشنی میں میرا کسی بھی طرح بین بجانے کا جواز تو نہیں بنتا ہے مگر پھر بھی آپکے چند نکات کے جواب میں اپنے موقف کا اظہار ضروری سمجھتا ہوں
    آپ نے کہا کہ آپ کو کس چیز سے نفرت ہے تو آپکو کراچی کے سیاسی شعور سے نفرت ہے یہ درست ہے کہ آپ سیاسی نکتہ نگاہ سے اختلاف کا حق رکھتے ہیں مگر اگر آپ درست معنوں میں جمہوریت پر یقین رکھتے تو اپنے مخالفین کے سیاسی حق رکھنے کے حق کا تو اعتراف کرنا چاہئے کراچی میں حالیہ دور میں بدترین سیاسی انجینیرنگ ہو ی یا کرنے کی کوشش کی گئی آپ اپنی ایک پوسٹ دکھایں جس میں آپ نے اس سیاسی انجینیرنگ کی مذمت کی ہو اب تو وقت نے ثابت کردیا ہے کہ پچھلی تینوں انجینیرنگ کی طرح یہ بھی ناکام ہو گئی ہے
    میں نے لکھا کہ اہل کراچی پر امن لوگ ہیں تو آپ نے اسکو ایٹمی دھماکہ قرار دیدیا؟؟ گویا دوسرے الفاظ میں آپ نے کراچی کے شہریوں کو ایک طرح سے فسادی اور جنگجو قرار دیدیا اعوان بھائی فسادی اور جنگجو لوگ معیشت میں بیس فیصد حصہ ہونے کے باوجود ساٹھ فیصد کا جگا نہیں دیتے ہیں کراچی کی ایک درمیانہ درجہ کی مارکٹ پورے لاھور کے برابر ٹیکس ایسے ہی نہیں جمع کروادیتی ہے یہ فسادی لوگوں کا کام نہیں ہے کراچی کے شہریوں کا خون چوس چوس کر پورے پاکستان کو کھلایا جاتا ہے مگر جواب میں انکا بدترین سیاسی ، معاشی اور تعلیمی استحصال کیا جاتا ہے نہ انکی گنتی درست کی جاتی ہے بجٹ میں اپنے ہی ٹیکسوں سے مونگ پھلی دے دی جاتی ہے نا انکے پاس پانی ہے وہاں بھی فوجیوں اور وڈیروں کا مافیہ ہے نا صحت کی سہولیات ہیں نہ انتظامیہ اور پولیس میں انکی کویی نمائیندگی ہے مگر پھر بھی نا وہاں کویی شدید احتجاج ہوتا ہے نہ ہنگامہ ہوتا ہے ایم قیو ایم نے بھی کبھی عوامی مسائل پر احتجاج نہیں کیا ہڑتالیں بھی کیں تو اپنے کارکنان کی ماورا عدالت قتال پر ہی کیں
    کبھی وہاں پر طالبان کا عفریت مسلط کیا جاتا ہے تو کبھی مصنوعی طور پر اے این پی کو کھڑا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے تو کبھی زرداری کا دہشت گرد ونگ امن کمیٹی کو کھڑا کیا جاتا ہے اور اہل کراچی تمام تر صورتحال کو دیکھنے سمجھنے کے باجود ہر روز بکری کی طرح منہ جھکا کر اپنے اپنے کام دھندوں میں مصروف ہو جاتے ہیں کہ جانتے ہیں کہ اس دنیا میں انکا اپنے علاوہ کوی نہیں ہے اور جب ان لوگوں کو میں نے پر امن قرار دیا تو آپ کو یہ بات اسقدر بری لگی کہ آپ نے اسکو ایٹم بم پھوڑنے سے تشبیہ دے دی اب خود بتائیے کہ اس پر میں اور کیا عرض کروں . معزرت وغیرہ طلب کرنا بھی بے معنی بات ہے اب تو میں کہتا ہوں کہ اچھا ہے جو دلوں میں کھل کر لکھنا چاہئے کہ شخصیت کا ہر پہلو سامنے رہے .

    اب بات کرتے ہیں سیاسی شعور کی، آپ نے اسکو بھی ایک ایٹمی دھماکہ سے تشبیہ دی .یہ بھی کافی توہین آمیز بات ہے مگر میں چاہوں گا کہ آپ اپنے دل کی باتیں لکھتے رہیں تاکہ جنکو سمجھ نہیں بھی آتی انکو بھی سمجھ آجائے . میں نے سیاسی شعور کی بات بات بلا وجہ نہیں کی ہے دقت صرف یہ ہے میرا وقت کا پہیہ میاں شریف کی سیاسی پیدائش سے شروع نہیں ہوتا ہے بلکہ تاریخی عوامل سے اچھی طرح آگاہ ہوں اسکے لئے مجھے آپ کو تقسیم ہند سے قبل لے کر جانا پڑے گا اور آج کے دور تک کا احاطہ تاریخی حقائق کی روشنی میں کرنا پڑے گا دیکھیں کب وقت میسر آتا ہے تو اس پر لکھتا ہوں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #45
    اعوان بھائی – میں نے بھی گھوسٹ بھائی کی پوسٹ تین بار پڑھی ، کے کہی غلطی تو نہی کر بیٹھا مجھے لگتا ہے گھوسٹ کو ڈیمنشیا ہو گیا ہے Ghost Protocol

    میرا خیال تھا آپ بھی کراچی کے شہری ہیں ، آپ نے کتنی منی بسوں کو آگ لگائی ہے ؟

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #44
    گھوسٹ بھائی میں نے تو نمبروں کے محاملے میں غلطی کر کے شرلی چھوڑی تھی آپ نے تو خودکش دھماکہ کر دیا یہ کہہ کر کہ کراچی کے شہری پر امن ہیں – پچھلے تیس سال سے ہم کراچی میں کیا آئیڈیل امن کا مظاہرہ دیکھ رہے ہیں- اس امن و امان میں ہزاروں لوگ اپنی جان کھو چکے ہیں ، شرپنسد عناصر خواہ کسی بھی پارٹی یا گروہ کے ہوں ہیں تو کراچی کے باشندے -رہی لاہور کی بات تو یہ آگ اسلام آباد سے شروع ہو کر پورے ملک میں پھیل چکی ہے اور اسی کا ایک سلسلہ کراچی میں بھی ہو سکتا ہے کیونکے وہاں بھی بڑی تحداد میں بریلوی ہیں – یہ ریاست کی وہ گانٹھیں ہیں جو ہاتھوں سے لگی گئی اور اب دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں – نون لیگ کا ووٹ تقسیم کرنے کے لئے انہیں لانچ کیا گیا اور اب یہ جن قابو سے باہر ہو گیا ہے -ووٹ سے کسی بھی شہر کو جیتنا قبضہ نہیں ہوتا ہاں زبردستی کر کے لوگوں سے بھتہ لینا ڈرا کر ووٹ لینا قتل و غارت کر کے دہشت پھیلا کر جیتنا قبضہ کرنا نہیں تو اور کیا ہے –

    اعوان بھائی،
    میں آپ کو قصور وار نہیں سمجھتا ہوں یہ نفرت ١.٠ بائی ڈیفالٹ آپ کی ونڈوز میں ہے ذاتی طور پر تو آپ انتہائی نفیس شخص ہیں میں تو اسکا گواہ ہوں
    میری بات کا برا مت مانئے گا اپنی چار چھ پشتوں کو کھنگالیں اگر کہیں کسی سیاسی شعور ، کسی کاز کے لئے تحریک، جدوجہد وغیرہ کے فوسلز مل جائیں تو آگاہ کردیجئے گا حوالہ نہیں مانگوں گا مگر آپ کی سوچ اپنے ارد گرد انتہائی سے زیادہ خود غرضی اور مفاد پرستی والی سیاست کو دیکھ کر اس ہی کو سیاست سمجھ بیٹھی ہے آپ کی ہر پوسٹ تقریبا اسی پس منظر میں ہوتی ہے اور وہی آپ کا تقابلی نکتہ نگاہ ہوتا ہے
    کراچی میں سیاسی شعور آپ کی سوچوں سے ہزاروں میل آگے ہے شعور احتجاج کرتا ہے شعور انسان کو انسان بناتا ہے حق کے لئے ڈٹ جانے پر مجبور کرتا ہے شعور مزاحمت سکھاتا ہے مگر شائد آپ کو یہ باتیں اجنبی سی لگیں گیں جیسے جیسے بتدریج ملک کے دیگر علاقوں میں سیاسی شعور پنپ رہا ہے تو وہ منظر اور باتیں جو آپ کو کراچی میں دکھتی تھیں ملک کے دیگر علاقوں میں نظر آنا شروع ہو گیا ہے تقریبا سب ہی لوگوں کو اپنا تھوکا چاٹنا پڑ رہا ہے مگر پھر بھی سفر طویل ہے اور رفتار بہت آھستہ . کم لکھے کو زیادہ جانئے

    :tape: :tape: :tape:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #28
    بنگلہ دیش میں نظریہ کی بھینٹ چڑھتے بہاریوں کی ایک نسل بوڑھی اور دوسری جوان ہو تے ہوئے نظریاتی منافقوں کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھ رہی ہے مگر انکو شرم بھی نہیں آتی ہے

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    It sounds real.

    رات کی خماری کے بعد اس قسم کی باتیں ہو جاتی ہیں

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #24
    اے دور اندیش انگریز

    تیرا شکریہ

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #37
    کراچی پر حکومت کا آغاز تو ابھی مفتاح اسماعیل کی کراچی میں جیت سے ہو جائے گا پھر کراچی نام کے قلعے پر میاں صاحب منجنیقوں سے پتھر مار مار کر انہیں کمزور کر دیننگے – ایم قیو ایم کے سپورٹرز تو ان پتھروں کی دھمک سے ہی ڈر جائیں گے اور میاں صاحب شان سے چلتے ہونے تخت کراچی پر چڑھ کر باد شاہی کرسی پر بیٹھیں گے – ایم قیو ایم کے نامی گرامی نام میاں صاحب پر پنکھے جھلیں گے – گھوسٹ بھائی اگر آپ کہیں تو ایک پنکھا ابھی سے آپ کے نام سے بک کر لیں :lol: Ghost Protocol

    اعوان بھائی،
    منجنیک کی تشبیہ آپ نے عمدہ دی ہے جسطرح محمود غزنوی سومنات کے مندر پر چھپے خزانوں کو لوٹنے کے لئے پی درپے حملے کرتا تھا اسی طرح میاں صاحب بھی اس سونے کی چڑیا پر تیس سال سے حملے کررہے ہیں اہل کراچی امن پسند لوگ ہیں آپکی فوج ، میڈیا اور سیاستدانوں کے گٹھ جوڑ کے نتیجہ میں بیک فوٹ پر تو گئے ہیں مگر ابھی تک غیرت و حمیت سے نا آشنا نہیں ہیں
    ویسے کراچی پر قبضہ کے گیلے خواب دیکھنے کے بجائے اپنے محلے کی بھی خبر لیں کہ یہ ہو کیا رہا ہے

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    https://twitter.com/anis_farooqui/status/1383815375742062593

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #225
    انجان

    واپس آجاؤ
    دیکھو میں نے اب بوٹ (کشتی) بھی خرید لی ہے

    اور دیکھو یہ خوبصورت غزل تمہارے نام ہے

    ہونٹوں پہ کبھی ان کے میرا نام ہی آئے
    آئے تو سہی بر سرِ الزام ہی آئے

    حیران ہیں، لب بستہ ہیں، دل گیر ہیں غنچے
    خوشبو کی زبانی تیرا پیغام ہی آئے

    لمہحاتِ مسرت ہیں تصوّر سے گریزاں
    یاد آئے ہیں جب بھی غم و آلام ہی آئے

    تاروں سے سجالیں گے رہ شہرِ تمنّا
    مقدور نہیں صبح ، چلو شام ہی آئے

    کیا راہ بدلنے کا گلہ ہم سفروں سے
    جس راہ سے چلے تیرے در و بام ہی آئے

    تھک ہار کے بیٹھے ہیں سرِ کوئے تمنّا
    کام آئے تو پھر جذبئہِ نام ہی آئے

    باقی نہ رہے ساکھ ادا دشتِ جنوں کی
    دل میں اگر اندیشہ انجام ہی آئے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 5,442 total)
×
arrow_upward DanishGardi