Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1,821 through 1,840 (of 1,876 total)
  • Author
    Posts
  • SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3

    بھائی ، معلوم یہی ہوتا ہے کہ آخر کار مارشل لا امریکا کا مقدر ہے.

     خان صاحب آپ کے بس میں ہو تو آپ پوری دنیا میں مارشل لاء لگوا دیں اور پھر آپ رج کے بوٹ پالش کریں 

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #16
    یہاں آپ کو میرا نقطہ نظر سمجھ آ جائے گا جب ہم کسی چوکیداکو ملازم رکھتے ہیں تو ہم اپنی ذاتی پراپرٹی پر رکھتے ہیں ، ہم اپنی ذاتی پراپرٹی پر جو مرضی کریں چکدر چکیدار کا حق نہیں بنتا کہ ہمیں روکنے کے لئے قبضہ کر لے اب آپ سے سوال ہے کہ الیکشن جیت کر کیا سارا ملک سیاست دانوں کی ذاتی جاگیر بن جاتا ہے

     جیسے فیکٹری کےآپ مالک ہیں اور سمجھتے ہیں کہ چوکیدار کو فیکٹری کے معاملات میں مداخلت کا نا تو قانونی اور نا ہی اخلاقی حق ہے – ایسے ہی عوام اس ملک کے اصل مالک ہیں اور بیوروکریٹس اور فوجی جرنیل وغیرہ انکے ملازم ہیں – جیسے آپ اپنی فیکٹری کے چوکیدار کو یہ حق نہیں دے سکتے کہ وہ آپ کی فیکٹری کا انتظام اپنےہاتھ لے کر مالکان پر اپنی مرضی ٹھونسے ویسے ہی ملک چلانے کا حق چوکیداروں کو نہیں دیا جا سکتا – چوکیدار کا کام حفاظت کرنا ہے اور اسے وہ کام ایمانداری سے کرنا چاہئیے –جہاں تک الیکشن اور سیاستدانوں کا ہے تو عرض یہ ہے کہ الیکشن کے ذریعے عوام اپنے نمائندے چنتے ہیں- اور اگر وہ نمائندے ٹھیک کام نہیں کرتے تو عوام کے پاس یہ چوائس ہوتی ہے کہ انکی جگہ کسی اور کو چن لیں – لیکن اگر کوئی بندوق کے زور پر قبضہ کر لے تو عوام کا یہ حق بھی جاتا رہتا ہے-

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #24
    Mortgage per Liaye nahi Diaye thay , 2007 mein. In ki statements record per hein khareednay wali. Yeh Phans chukay hein . Zabardast.

     آپ کو غلط فہمی ہوئی ہوگی – مورگیج کا کام صرف بینک ہی افورڈ کر سکتا ہے – ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ فلیٹس مورگیج پر نا لیے گئے ہوں

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #97
    ای شاوا اے لگاو پکے راگ اور ابھی ایک دوست نے فون پر اطلاع دی ہے کہہ وہ ساہیٹ بھائی کے لگائے ہوئے پکے راگ سن رہا تھا۔۔ کہ یکدم اس کے نوٹ سیون نے آگ پکڑ لی ہے ۔۔۔ اب وہ بیٹھا مھجے اور بڑے میاں سلامت علی خان کو کوس رہا ہے :bigsmile:

     رضا بھائی پکے راگ تو ویسے ہی بدنام ہیں – اس دوست کا نوٹ سیون کچھ اور دیکھنے سے جلا ہو گا – میرا مطلب ہے کہ مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے ٹائپ والے گانےسننے سے – اسے سمجھائیں کہ سلامت علی خان کو نا کوسنے دے بلکہ اپنا اخلاق درست کرے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #83
    ساہیٹ بھائی مھجے پہلے ہی شک تھا آپ آنے میں جو اتنی دیر لگا رہے ضرور پاس بیٹھ کر کوئی شاہکار تخلیق کروا رہے ہوں

     رضا بھائی مجھے ترس آ گیا تھا آپ لوگوں پر وگرنہ میں تو پکے راگ شیئر کرنے لگا تھا

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #7
    Sait Bro, they can’t deny the companies as these companies exist in Panama and can be easily verified by paying a nominal fee. What matters is detailed ownership and agreements. It is a common practice that a company is created in say UK and then a parent company in Jersey which is offshore company. Jersey will hold all details and UK company will get away stating that it is subsidiary of a Jersey Company. I think something of similar nature has happned here, they had a compnay in UK and then created a parent company in Panama to take controlling share so UK company is not obliged to declare anything.

     میرا مطلب ہے کہ جو لوگ پاکستان میں ہیں جیسا کہ نواز شریف اور اسکی بیٹی یہ کہیں گے کمپنی ہماری ہے ہی نہیں – اور جو لوگ مانیں گے کہ یہ کمپنیاں ہماری ہیں وہ پاکستان میں رهتے ہی نہیں – انکےلئے سو طریقے ہیں یہ ثابت کرنے کے کہ سرمایا قانونی تھا –

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    نا یہ بہت چالاک ہیں- اب نواز فیملی کے جو لوگ پاکستان میں ہیں وہ کہیں گے کہ کمپنیاں ہماری ہے ہی نہیں – جسکا مطلب ہے کہ الزام لگانے والوں کو یہ ثابت کرنا پڑے گا کمپنیاں ان ہی کی ہیں اور یہ جھوٹ بول رہے ہیں – اور جو کچھ ماہرین کہ رہے ہیں اسکے مطابق پانامہ وغیرہ سے ثبوت ملنا بہت مشکل ہے-اور اگر ثبوت مل بھی جائیں تو بھی کیس کے لٹکانے کے کئی طریقے ہیں دوسرا جو فلیٹس ہیں انکے بارے میں سنا ہے کہ وہ مورگیج پے لئے گئے ہیں – اور مورگیج کیلئے کوئی لمبا چوڑا سرمایہ نہیں چاہیے ہوتا-
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #43
    :bigsmile: آپ نے تو لمبی چوڑی ،سارے ممکنات ،ناممکنات کو لپیٹ ڈالا تھا ذرا میرا ایک لائن پر مشتمل تجزیہ ملہذا کریں http://danishgardi.pk/forums/topic/%d9%88%db%81-%db%81%d9%88%d8%a7-%d8%ac%d8%b3-%da%a9%d8%a7-%da%88%d8%b1-%d8%aa%da%be%d8%a7/page/2/#post-3595
    نہ نہ ڈیموکریٹ بھائی!! یہ تھریڈ پیشگوئی کا تھا اور اس میں چند سوال پوچھے گئے تھے۔ آپ چیٹنگ کررہے ہیں ایک لائن کا تجزیہ بتا کر۔ ہم نہیں کھیلیں گے

     دسو فیر میری پشین گوئی درست ثابت ہوئی کہ نہیں   http://danishgardi.pk/forums/topic/%d9%be%db%8c%d8%b4%d9%86%da%af%d9%88%d8%a6%db%8c/#post-2993

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #13
    :hilar: :hilar: :hilar: فوجی ایسا نہیں کرے گا ہاں اگر وہ پارٹنر ہو ا اور میرے فیصلے کمپنی کو نقصان پوھنچاتے رہے تو وہ ضرور مداخلت کرے گا دونوں کیسز میں فرق ہے ذرا سوچئے

     میں پارٹنر فوجی کی نہیں ملازم(مینجر) فوجی کی بات کر رہا تھا – پارٹنر تو کوئی سویلین بھی ہو گا وہ بھی مداخلت کرے گا – آپ بھی فرق سمجھیں

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #81
    سارے کوڑھ اکٹھے ہووے ہیں – موسیقی کا پتا ہی نہیں – یہ کافی آپ نے طفیل نیازی کی آواز میں سنی ہو گی – امیر خان صاحب نے اسکو بلکل الگ انداز میں گایا ہے https://www.youtube.com/watch?v=pt85tkD1jVU یہ فرید ایاز صاحب کا کمال کا گایا ہوا کلام  https://www.youtube.com/watch?v=CK1Ypt3dOUs
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #8
    میری بھی ایک چھوٹی سی فیکٹری ہے مستقبل کے پلان میں فلاں فلاں مشینری کے ساتھ ساتھ کسی ریٹایرڈ میجر یا کرنل کو جی ایم بنانا بھی ہے

     اور اگرآپ کے فوجی مینجر نے اپنے آپ کو چیف آف آرمی سٹاف سمجھتے ہوےاور اس بنا پر کہ بلڈی سویلین یہ فیکٹری نہیں چلا سکتےآپ کی فیکٹری پر مارشل لا لگانے کا فیصلہ کر لیا – پھر آپ کا لائحہ عمل کیا ہوگا

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #40
    مجھے پھر آج اپنی ماں کے لئے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے

     الله آپ کی والدہ کو صحت دے-

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #105
    Bawa

    جی کھڑا ہونا چاہیے تھا اسمیں تو کوئی دوسری رائے نہیں ہو سکتی لیکن تھوڑے حالات پر بھی نظر رکھیں ،ویسٹ پاکستان کی رولنگ جنتا نے بنگالیوں کا حق حکمرانی تو کبھی تسلیم ہی نہیں کیا تھا اور یہ اس وقت سے ہے جب ابھی بھٹو کا کوئی نام نشان بھی نہیں تھا ،١٩٤٨-٤٩ میں ہی اردو کو قومی زبان بنانے کی کوشش کی گئی وجہ اسکی صرف اتنی کے بنگالی زبان کا رسم الخط سنسکرت سے ملتا جلتا تھا جو کہ ہندوں کی زبان تھی اسلیے اسکو شرف قبولیت بخشنے سے اسلام اور پاکستان کا وجود خطرہ میں پڑ سکتا تھا غور کریں صرف زبان سے ویسٹ پاکستان کی حکومت کتنی خائف تھی دوسری بات یہ جیسے مینے پہلے عرض کیا عوامی لیگ ایک سیکولر ،لبرل جماعت تھی جو اسلام کو کسی صورت بھی حکومتی امور میں برداشت کرنے کو تیار نہ تھی جبکہ پاکستان کی ملٹری جنتا اور ویسٹ کے سیاستدان پاکستان کو متحدہ رکھنے میں مذہب کو اہم گردانتے تھے ،وجہ اسکی سادہ تھی مشرقی پاکستان ایک قوم پر قائم تھا جنکی زبان ،رھن سہن ایک جیسا تھا جبکہ ویسٹ پاکستان میں ایک سے زیادہ قومیں آباد تھیں اسکے ساتھ ساتھ ویسٹ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ بنگالیوں کو ہندوں کے قریب بھی سمجھتی تھی ١٩٥٦ میں ویسٹ پاکستان کو ایک صوبہ کا درجہ بھی اسی لئے دیا گیا تاکہ وہ مشرقی پاکستان کا سیاسی طور پر مقابلہ کر سکے اور سینٹر میں بنگالیوں کو حکومتی عہدوں سے دور رکھا جا سکے یہ تمام اس وقت ہو رہا تھا جب ابھی بھٹو سیاست میں نہیں تھا ١٩٧٠ کا انتخابات سے قبل پاکستانی فوجی جنتا نے سیاسی پارٹیوں کو دو حصوں میں تقسیم کیا جن میں ایک اسلام پسند اور دوسری سیکولر جماعتیں تھیں ،جنرل شیر خان نے یحییٰ کے حکم پر ایک قومی سطح کی کمپیں کا آغاز کیا جس میں پاکستانیوں کو اس بات پر تنبۂ کی گئی کے اگر اسلام پسندوں کو ووٹ نہ دیا گیا تو اسلام اور پاکستان کا وجود خطرہ میں پڑ جاوے گا اس کی وجہ صرف اور صرف اس کے علاوہ کیا ہو سکتی تھی کہ عوامی لیگ کو ہر حال میں شکست سے دو چار کرنا ہے ظاهر ہے قوم نے اسکے برعکس فیصلہ کیا اور عوامی لیگ یہ الیکشن جیت گئی ،جمہوریت پسندی کا تقاضا تو یہ ہونا چاہیے تھا کے اقتدار اسی وقت عوامی لیگ کے حوالے کر دیا جاتا لیکن اب آپ ذرا ان اسباب پر نظر ڈالیں جنکی نشاندہی میں اوپر کی یہ کیسے ممکن تھا کے بنگالی متحدہ پاکستان میں اپنی حکومت بناتے اگر جنرل یہ کرنا چاہتا تو کوئی اسکو روک نہ سکتا تھا لیکن ایجنسی کے ذریے عوامی لیگ پر کفر کے فتوے اور انکو اینٹی اسلام مشہور کر دیا گیا یہ بات میں آپ کو بتا چکا ہوں کے کس طرح بعد میں مجیب کو قید اور عوامی لیگ پر پابندی لگا دی گئی اگر میں اب یہ کہوں کے بھٹو صاحب بلکل بےقصور تھے تو یہ مناسب نہیں لیکن فوجی جنتا کسی حالت میں اقتدار عوامی لیگ کو دینے کے حق میں نہیں تھی اور بھٹو صاحب فوج سے اقتدار کی منتقلی چاہتے تھے لیکن اگر آپ یہ کہیں کے پاکستان توڑنے میں بھی انکا کردار تھا تو یہ مناسب نہیں ، یحییٰ سے اقتدار لینے کے بعد بھٹو صاحب کی پہلی ملاقات مجیب سے چکلالہ میں ہوئی اور اس ملاقات میں بھٹو صاحب نے جنگ کے سارے واقعات اور مکھتی باہنی کی شورش کا ذکر کیا ،اسی ملاقات میں بھٹو صاحب نے مجھیب کو ایک لوز فیڈریشن کے قیام کی بات کی تاکہ کسی طرح دونوں ممالک آپس میں جڑے رہیں بیشک ایک باریک دھاگہ ہی کیوں نہ ہو ،مجیب نے اس پائنٹ پر سوچ اور اپنے رفاہ کاروں سے مشورہ کرنے کے بعد جواب دینے کی بات کی لیکن جب وہ بنگلادیش پونچھا تو فوج کے ظلم ستم دیکھ کر اسنے ویسٹ پاکستان سے کسی قسم کے تعلقات رکھنے سے اجتناب برتا اور فیڈریشن کے قیام کو رد کر دیا اتنی لمبی چوڑی بات لکھنے کا مقصد یہ ہے کے آپ کو بتایا جا سکے کے قیام بنگلہ دیش کے بیج اس وقت سے رکھے جا چکے تھے جب ابھی بھٹو کا وجود بھی نہیں تھا ہاں اسکا کلائمیکس اس وقت ہوا جب بھٹوسیاسی افق پر نمودارہو رہا تھا اور اسکے پاس کسی کو اقتدار دینے اور لینے کا کوئی اختیار نہیں تھا مینے آپ کو چیدہ چیدہ واقعات بتا دیے ہیں جو قیام کی وجہ بنے

    ……..

    گڑھے مردے اکھاڑنے کا کیا فائدہ

      آپ نے اور باوا جی نے جو بھی فرمایا وہ بلکل درست ہے – اور آپ دونوں حضرات نے سانحہ مشرقی پاکستان کے اسباب پر جو روشنی ڈالی ہے اسکا شکریہ -لیکن جو توجیح آپ نے بھٹو کے عمل کی دی ہے وہ نا مکمل ہے یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اقتدار کی سیاست میں اصول اور نظریہ محض ایک نعرہ تو ہو سکتا ہے پر عملی طور پر اس کو اپنانا ناممکن ہے – اقتدار کی سیاست اصول نہیں عوام میں مقبول نقطۂ نظر کی محتاج ہوتی ہے – بھٹو صاحب نے بھی اسی چیز کو فالو کیا- اصول پے چلتے تو ہاتھ کچھ نہیں آنا تھا- انہوں نے وہی موقف اپنایا جو (مغربی پاکستان کی)عوام میں مقبول تھا اگرچہ اصولی نا تھا- انہوں ملک کی ایک سائیڈ کے ووٹروں کی نبض کو ناپ لیا تھا اور وہی کچھ کیا اور کھا جو مغربی پاکستان کی عوام چاھتے تھے- اسی بنا پر انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کی اور انکی آنے والی نسلیں بھی اس سے فائدہ اٹھاتی رہیں –اسی طرح خان صاحب بھی اصول کی نہیں بلکہ اپنی دانست میں مقبول سیاست کر رہے ہیں – اس بنا پر انہیں ملعون کرنا اور یہ توقع کرنا کہ وہ اصولی سیاست کریں گے سرا سر نا انصافی ہے- یہ الگ بات ہے جن ایشوز کی بات خان صاحب کرتے ہیں وہ شائد عوام میں مقبول نہیں ہیں اور غالبا” اسکی وجہ ان کے اس پاس رہنے والے مشیر ہیں جو یا تو ایسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ ہیں یا پھر ایلٹسٹس آف ایلیٹ ہیں جن کے لیے عوام کی رائے کی کوئی اہمیت نہیں ہے –خان صاحب کو وقت دینا چاہیے اور امید رکھنی چائیے کے شائد وہ اپنے معاملات درست کر لیں گے- کیونکہ ملک میں متبادل قیادت کا ہونا ضروری ہے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #84

    GeoG Democrat SAIT نادان Sohraab

    گڑھے مردے اکھاڑنے کا کیا فائدہ ، اتنا پیچھے جانے سے کوئی فائدہ بھی نہی – دونوں طرف سے سالڈ ارگمنٹ آتے رہتے ہیں

    میرا خیال ہے آگے بڑھنے کے لئے بہتر ہے پرانی فائلز بند کر دی جائیں تو اچھا ہے اور ضیاء کے بعد کے ادوار کا جائزہ لینے سے بھی دودھ کا

    دودھ اور پانی کا پانی

    ہو جاے گا

    میں گڑھے مردے نہیں اکھاڑ رہا میرے سوال کا موجودہ حالات کے ساتھ گہرا تعلق ہے –

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #79

    پہلی بات تو یہ ہے کے ١٩٧٠ کے انتخابات میں عوامی لیگ جیسے کے ہم سب جانتے ہیں فتح حاصل کی لیکن انکا سیاسی نعرہ سیکولر ،لبرل پاکستان تھا جب کے اسکے برعکس اس وقت کی فوجی حکومت اسلامی جذبات کو بڑھا کر اپنے لئے مستقل سیاست میں حصہ داری چاہتی تھی ،یہاں تک کہ ٢٥ مارچ/اپریل میں ١٩٧١ میں عوامی لیگ کو ایک علیحدگی پسند اور غدار سیاسی جماعت قرار دے دیا گیا تھا اور یہ تمام کرنے والا یحییٰ تھا ،بھٹو نہیں یاد رکھیں فوج کبھی بھی ،کسی حال میں اقتدار مشرقی پاکستان والوں کو نہیں دینا چاہتی تھی وہ انکو سیکورٹی رسک اور ہندوں کے درمیان رہنے کی وجہ سے انڈیا کے قریب سمجتی تھی یہ بھٹو کا نہیں فوج کا فیصلہ تھا اور بعد میں یہ نعرہ بھی ویسٹ پاکستان والوں نے لگایا ایک آواز ،ایک اعلان قوم کا قاتل یحییٰ خان

    اور اگر بھٹو صاحب اس وقت جمہوریت کے ساتھ کھڑے هوتے تو انکا کیا نقصان ہوتا – کیا ایک جمہوری لیڈر کو جمہوریت کیے ساتھ نہیں کھڑا ہونا چاہیے تھا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #78

    ہمارے پاس نہ آئیڈیل حالات ہے اور نہ ہی آئیڈیل رہنما …کہا نہ اگر ایسا ہوا تو پہلی تھریڈ میری ..ابھی میں صرف مالی کرپشن سے کنسرن ہوں ..اس سے آگے کے اخلاقی سوال بعد میں

    پھر تو آپ اس دلیل کہ نواز کرپٹ ہے کا جواب خود ہی دے رہی ہیں – ایک کرپٹ کو ہٹا کر دوسرے کرپٹ ٹولے کو لانے کی کوئی تک نہیں بنتی سر راہ عرض کردو کہ نواز کرپٹ ہے زبانی کلامی داعوؤں کی حد تک – اسکے خلاف کوئی قانونی ثبوت نہیں – اس لیے اس کو شک کا فائدہ دینا چاہیے – اخلاقی اور مالی کرپشن دونوں میں کوئی خاص فرق نہیں بلکہ اخلاقی کرپشن والا بندا زیادہ خطرناک ہوتا ہے- ویسے علیم خان اور ترین صاحب پر الزامات مالی کرپشن کے ہی ہیں پر آپ سرف نظر فرما رہی ہیں

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #66

    آئین تو ١٩٧٣ میں بنا تھا نہیں؟؟؟؟؟ اسے پہلے تو فوجی حکومت،فوجی آئین ،مارشل لاء تھا نہیں؟؟؟؟ تو بتا دیں انکے ہوتے ہووے وہ سول وزیر یا صدر کیسے بنتے ؟

    اگر بھٹو صاحب اتنے ہی جمہوریت پسند تھے تو ایسی کیا مصیبت آن پڑی تھی کہ انتخابات میں ہارنے کے بعد بجائے جمہوریت کا ساتھ دیتے انہوں نے اکثریتی پارٹی کو اقتدار کو منتقل کرنے کی بجائے فوج کا ساتھ دیا – یہ میں اپنی معلومات کے لیے پوچھ رہا ہوں –

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #63

    آہندہ نہیں ہٹاوں گا

    کیوں کے میں اپنے نظریات کے ساتھ جیتا ہوں اور اپنے نظریات کے ساتھ ہی مروں گا

    نادان جی کی بات غلط ہے کیوں کے میں نے وہ الفاظ کسی ممبر کے لیے نہیں استعمال کیے تھے

    اگر تو آپ کا نظریہ گالیاں بکنا ہے تو پھر لگے رہیں – نادان نے آپ کو کوئی نامناسب بات نہیں کی تھی – اس طرح کے الفاظ آپ کے نظریے کی پختگی کا مظہر نہیں ہوتے بلکہ یہ ثابت کرتے ہیں کہ آپ کے پاس کہنے کو مزید کچھ نہیں-

    SAIT
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #62

    بلکل نظر ہے ..ہمیشہ اعتراض بھی کیا ہے …اور صرف اتنی امید کی ہے کہ اگر یہ حکومت میں آ گئے تو عمران ان کو مزید کرپشن نہیں کرنے دے گا اور جو ایسا ہوا تو ان کے خلاف پہلی تھریڈ میری …اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کر سکتی

    یہ پھر زیرو ٹولرنس تو نا ہوئی نا

    جہاں تک اس کہانی کا تعلق ہے کہ عمران خان انکو کرپشن نہیں کرنے دے گا اسکے لیے آپ جسٹس وجیہ اور تسنیم نورانی والے معاملے سے استفادہ کر سکتی ہیں – ان دو حضرات نے ترین اور پارٹی کا ووٹنگ فراڈ پکڑا تھا اور خان صاحب نے کمال بے نیازی سے ان دونوں کو ہی چلتا کر دیا تھا – یہی کچھ اس وقت بھی ہو گا جب خان صاحب حکمران ہوں گے اور ترین صاحب کرپشن کر رہے ہوں گے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
Viewing 20 posts - 1,821 through 1,840 (of 1,876 total)
×
arrow_upward DanishGardi