Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 2,777 total)
  • Author
    Posts
  • Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #5
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #2
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #16
    سوشل میڈیا پر دیکھا جاۓ تو آرمی جرنیلوں اور اب مذھب کی سب سے بڑی سپورٹر وینا ملک ہے

    اس فورم پر انبیاء اور قومی ہیروز کی عزت و آبرو بچانے کا بابرکت کام الحاج باوا جی نے سنبھالا ہوا ہے

    یعنی نو سو واداتیں کرنے کے بعد باوا جی اب ماشاء اللہ ایک حاجی بن چکے ہیں

    اب الله کے فضل و کرم سے لفظ جاہل بھی بین ہونے والا ہے

    ان سیف اپنے الفاظ میں محنت سے اور فورم کے لیے ٹائم نکال مختلف موضوعات پر لکھتا ہے …اگر کسی کو ٹوپک پسند نہیں تو جواب دے یا نہ پڑھے

    اور ویسے بھی پچھلے کئی دنوں سے بنو ملحدین کی طرف سے کچھ خاموشی سی تھی ….تو فورم پر الو بولنا شروع ہو گئے تھے
    اگر کوئی اور فورم کا ماما بننا چاہتا ہے تو پھر کچھ محنت کرکے کچھ تھریڈ ہی بنا لو

    کچھ حضرات ادھر ادھر کی خبریں لگا دیتے ہیں اور وہ بھی باسی اور تین دن پرانی …اور باقیوں کو اتنی توفیق بھی نہیں ہوتی …لیکن جیسے ہی مذہب سے متعلق تھریڈ آتا ہے سب چمگادڑوں کی طرح پل پڑتے ہیں

    کیا آپ لوگوں نے اقبال کو نہیں پڑھا …جدا ہو دیں سیاست سے تو رہ جاتی ہے چنگیزی

    لہذا ہر مذہبی تھریڈ اصل میں سیاسی ہے

    :bigthumb:

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #171
    قرار صاحب۔۔۔۔۔ مجھے آپ کی تحاریر کا انداز دیکھ کر محسوس ہوا۔۔۔۔۔ اور مَیں نے پہلے بھی اِس موضوع پر لَب کشائی کی تھی۔۔۔۔۔ لیکن اگر آپ کہتے ہیں تو ٹھیک ہے آپ کی رائے یہ ہے۔۔۔۔۔ مَیں مان لیتا ہوں۔۔۔۔۔ قرار صاحب۔۔۔۔۔ یقین مانیے مَیں یعنی بلیک شیپ اِس فورم پر پیغمبرِ اُردو کے طور پر مبعوث نہیں ہوا ہوں کہ اُردو کمپریہنشن کے راز کھولوں بلکہ کسی بھی قسم کے پیغمبر کے طور پر نہیں بھیجا گیا ہوں۔۔۔۔۔ کِک باکسر نے کہا۔۔۔۔۔ جس پر میرا کِک باکسر کو جواب تھا۔۔۔۔۔ اور آپ یہ کہہ رہے ہیں مَیں یعنی بلیک شیپ شکوک کا شکار نظر آئے۔۔۔۔۔ میرے اتنے واضح اور پُر یقین موقف پر بھی آپ کہہ رہے کہ مَیں شکوک کا شکار ہوں۔۔۔۔۔ قرار صاحب آپ کو ہوا کیا ہے۔۔۔۔۔ کیوں اُردو زبان کی سمجھ(کمپریہینشن) کو ایک نئی جَہت دینے پر تُلے ہوئے ہیں۔۔۔۔۔ آپ سے پہلے اب تک یہ کام حق پرست کرتا آیا ہے کہ میرے واضح لکھے الفاظ کو یا تو پیرافریزنگ کے نام پر تبدیل کردینا یا پھر ایک توڑ مروڑ کر ایک انتہائی عجیب و غریب موقف پیدا کرلینا۔۔۔۔۔ قرار صاحب کچھ رحم کریں۔۔۔۔۔ مجھ پر نہیں، اپنے آپ پر۔۔۔۔۔ عاطف اور زندہ رُود کی اُردو بہت اچھی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ اُن سے ہی پوچھ لیں۔۔۔۔۔ چلیں آپ چھوڑیں مَیں خود ہی پوچھ لیتا ہوں۔۔۔۔۔ عاطف اور زندہ رُود۔۔۔۔۔ اگر آپ برائے مہربانی میرے کک باکسر کو لکھے گئے جملے کا مطلب یہاں بیان کرسکیں۔۔۔۔۔ کیا میرا یہ جملہ یہ کہہ رہا ہے کہ مَیں شکوک کا شکار ہوں یا پھر یہ کہہ رہا ہے کہ مَیں پُریقین ہوں۔۔۔۔۔ یار آپ اِس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں پھر مَیں پکڑ کرتا ہوں تو آپ گلہ کرنے لگ جاتے ہیں کہ مَیں الفاظ کو پکڑتا ہوں، سائیڈ ایشوز پر جاتا ہوں وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔۔ ہم اب یہاں الفاظ کے ذریعے ہی اپنا مافی الضمیر بیان کرتے ہیں، ٹیلی پیتھی کے ذریعے تو ایک دوسرے کے دماغوں میں گھس کر تو اپنے خیالات نازل نہیں فرماتے، لہٰذا الفاظ کی ہی اہمیت ہوگی۔۔۔۔۔ جہاں تک منتظر والا قصہ ہے تو مجھے بالکل یاد ہے کہ ایسا ہی ہوا تھا۔۔۔۔ لیکن مَیں نے منتظر کی ٹھکائی کیلئے جو لِتر اٹھایا تھا وہ کیوں واپس رکھ دیا تھا، اِس کی ایک وجہ ہے۔۔۔۔۔ اگر اِس فورم کی ایک ہستی مجھے اپنے وعدے سے آزاد کردیں تو مَیں آپ کو وجہ بتا سکتا ہوں۔۔۔۔۔ :) ;-) :) ™© Zinda Rood, Atif Qazi

    بلیک شیپ صاحب …اگر عاطف اور زندہ رود کو الفاظ کا مطلب سمجھانے کی تکلیف دے ہی دی ہے تو ان سے اس اپنے اس احساس کے بارے میں بھی معلوم کرلیں جو آپ کو ہوا کہ مجھے یعنی قرار کو آپ کی گھوسٹ سے بحث پر تحفظات ہیں اور میں گھوسٹ کی مدد کرنا چاہتا ہوں مگر کوئی چیز مجھے روکے ھوئے ہے

    جناب …ٹیلی پیتھی پر نہ سہی مگر احساسات پر تو آپ کو عبور حاصل ہے ….ورنہ میری جانب سے تو ایسی کوئی بات نہ کی گئی تھی …یہ کیا بات ہوئی کہ آپ کا احساس صحیح اور میرا غلط …ایسے تو نہ کریں جناب

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #155

    @blacksheepb

    بلیک شیپ صاحب
    آپ کو یہ کیسے محسوس ہوا کہ میں آپ کے گھوسٹ پروٹوکول کے مباحثے میں گھوسٹ صاحب کی مدد کو آنا چاہتا ہوں؟ کیسانووا اور معزز بلاگر کی بحث میں کک باکسر کی رائے اپنی جگہ کیونکہ ہماری شناسائی نہیں ..مگر آپ بھی کچھ شکوک کا شکار نظر آئے اور امید ظاہر کی کہ میں یعنی قرار اس بحث میں نہیں کودوں گا

    میں کچھ باتیں کلئیر کردوں
    میں آخری دفعہ صرف  آپ کے لیے ہی کسی اور ممبر سے الجھا تھا ..آپ کو یاد ہوگا کہ منتظر نامی ممبر نے حضرت علی پر ایک تھریڈ بنایا جس پر آپ نے حضرت علی کی سیاسی غلطیوں پر کچھ الفاظ تحریر کیے تھے …منتظر جوکہ ایک شیعہ بھی تھا اس نے آپ کو جواب میں ایک کرارا جواب لکھا …آپ نے تو مزید کچھ نہیں لکھا ..مگر میں تو آپ کا ایک پرانا شیدائی تھا ..لھذا کود پڑا اور منتظر کو سخت جواب لکھ مارا …اور پھر ہم دونوں کی کچھ دن تک تو تو میں میں ہوتی رہی …آپ اس بحث سے دور رہے اور منتظر کو انتظامیہ اور دوسرے ارکان  سے سپورٹ کی امید تھی جو نہیں ملی ..لہذا اس کا غصہ بھی تھا ..انہی دنوں منتظر کی شیرازی صاحب سے بھی کوئی بحث ہوئی ..منتظر نے انتظامیہ سے توہین علی اور توہین مذہب کے کھاتے میں مدد  چاہی جو نہ ملی تو اس نے اس فورم کو خیرباد کہ دیا ..مگر جانے سے پہلے حضرت منتظر رضی اللہ عنہ نے مجھے انتہائی غلیظ گالیوں  سے بھرا پی ایم  ضرور کردیا

    اس واقعے سے میں کچھ سبق سیکھا تھا
    ایک …اگر مجھے ذاتی طور پر مخاطب کرکے پرسنل اٹیک نہیں کیا گیا تھا میرا اس بحث میں کودنا غلط تھا ..اگر میری وجہ سے کسی ممبر نے فورم چھوڑ دیا تو مجھے اس کا افسوس ہے

    دو …اگر جس ہستی یا ممبر کے لیے میں دوسرے ممبر سے الجھا ..اور اس ممبر نے خود اس بحث میں شرکت ضروری نہیں سمجھی تو مجھے کیا پڑی تھی

    تین ..اگر میں ایک ممبر کی صلاحیتوں سے واقف  ہوں کہ  وہ خود اپنا دفاع کرنا جانتا ہے (یا کسی وجہ سے نہیں کرنا چاہتا)  تو پھر میرا کسی سے کسی اور کے بی ہاف پر الجھنا غیر ضروری تھا

    لہٰذا یقین رکھیے گھوسٹ پروٹوکول صاحب ہوں یا کوئی اور ممبر ..میں سائیڈ لائن پر لڑائی کو انجوے کروں گا

    :bigthumb:

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #154
    BlackSheep

    بلیک شیپ صاحب
    آپ کی تحریر کا بڑا حصہ اس بات پر فوکس کئے ھوئے ہے کہ چونکہ میں یا شیرازی صاحب پاکستان کو چھوڑ کر کسی اور ملک کی شہریت لے چکے ہیں لہٰذا ہم اس اخلاقی طاقت سے محروم ہوچکے ہیں جس کی بنا پر ہم پاکستان کی سیاست پر لکھتے ھوئے فوج پر لعن طعن کرتے ہیں

    میرا اور آپ کا بنیادی اختلاف آپ کی ایک دو تحریروں سے شروع ہوا تھا جس میں آپ نے فوج کی بجاۓ سیاستدانوں پر تنقید پر زور دیا تھا …مثلاً آپ نے ایک جگہ  کچھ یوں لکھا تھا

    ہر مارشل لاء کے اگلےایک دو دن کے اخبارات اٹھا کر دیکھ لیں، ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ کیوں ملک کے عوام لاکھوں کی تعداد میں باہر نہیں نکلتے کہ اُنہیں کسی صورت مارشل لاء قبول نہیں ہیں۔۔۔۔۔ مَیں شرطیہ کہہ سکتا ہوں کہ اگر کسی مارشل لاء کے بعد لوگ بڑی تعداد میں سڑکوں پر آنا شروع ہوجائیں تو پھر اگلے دیدہ ور جنرل میں اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ مارشل لاء لگا سکے۔۔۔۔۔ زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا۔۔۔۔۔ فوج گولی چلائے گی۔۔۔۔۔ لیکن کتنے لوگوں کو مار سکتی ہے۔۔۔۔۔ اِس کی بھی ایک حد ہوتی ہے۔۔۔۔۔ مگر وطنِ عزیز میں ایسا ہوتا نہیں ہے۔۔۔۔۔

    ویسے یہاں پر ابراہام موسلو کا مشہور تکون بڑے زبردست طریقے سے اِس صورتحال کے اشکال(پیراڈوکس) کو بیان کرتا ہے۔۔۔۔۔ اُس پر بات پھر کبھی۔۔۔۔۔

    اب اِس دائمی مرض کا جو علاج مجھے سمجھ آتا ہے وہ صرف یہ کہ عوام ہی سیاستدانوں کو ذرا ٹائٹ کرکے رکھے کیونکہ آخرکار سیاستدان ہوتا عوام کا نمائندہ ہی ہے۔۔۔۔۔ آپ لاکھ فوج کو برا بھلا کہتے رہو، لاکھ بَین ڈالتے رہو لیکن اِس سے حقیقی زمینی صورتحال میں کوئی فرق نہیں آنا۔۔۔۔۔ میرا کہنا یہ ہے کہ یہ روزانہ کی بنیادوں پر نوحہ گری کرنے پر جو توانائی خرچ ہوتی ہے کم از کم اُس توانائی کو ہی اپنے سیاستدانوں کو ذرا لگام ڈالنے میں استعمال کرلو۔۔۔۔۔ میرے خیال ہے کہ ذرا بہتر نتائج مل سکتے ہیں۔۔۔۔۔ کیوں عام عوام کا اثر و رسوخ سوائے سیاست دانوں کے اور کس پر چل سکتا ہے۔۔۔

    اس تحریر میں آپ ایک علاج تشخیص کرتے پائے گئے کہ فوج کو برا بھلا کہنے سے کچھ نہیں ہوگا.اور عوام کو چاہیے کہ صرف سیاستدانوں کو ٹائٹ کرکے رکھے
    یہاں ایک دو سوالات جنم لیتے ہیں

    آپ یہ نسخہ کیمیا کس حیثیت میں پاکستانیوں کو بتا رہے ہیں؟ ایک برطانوی شہری کی حیثیت میں؟
    کیا آپ نے ایک لمبی تحریر نہیں لکھی کہ آپ کا پاکستان سے کوئی لینا دینا نہیں …پاکستانی جو مرضی کریں وہ ان کا اپنا مسئلہ ہے؟ کیا یہ بہتر نہ ہوتا کہ آپ پاکستانیوں پر چھوڑ دیں وہ کس کو برا کہیں اور کس کو بھلا

    اور اگر آپ برطانوی شہری کی حیثیت سے پاکستانیوں کو مفت مشورے دینے میں کوئی عار نہیں سمجھتے (بلکہ آپ کے مشورے کے برعکس کوئی بھی ایڈوائس دینے پر اوروں کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں) …تو پھر اسی اعتبار سے میں اور شیرازی ..امریکی شہری ہونے کے ناتے پاکستانیوں کو کوئی مشورے کیوں نہیں   دے سکتے؟

    ذرا اس کھلے تضاد پر بھی غور فرمایئے گا

    :)

    آپ نے میرے ایک دو پوسٹ ریفرنس کے طور پر لگائے ہیں جس میں …میں نے امریکی اور پاکستانی شہری ہونے.. اور ایک ملک سے وفاداری کی کچھ باتیں کی ہیں

    میں اب بھی ان باتوں پر قائم ہوں اور مجھے اپنی پوزیشن میں کوئی بھی تضاد نظر نہیں آتا …نادان جی اور معزز بلاگر ماضی میں ایک سے زیادہ بار یہ تاثر دے چکے ہیں کہ ان کی جان پاکستان میں پھنسی ہی ہے .. روزگار یا کچھ اور مسائل نہ ہوں تو وہ وہ فوراً پاکستان چلے جائیں ..اس سیاق و سباق میں میں نے انہیں ان کو اس حلف کی یاد دلائی تھی جو انہوں نے امریکی اور کینیڈا کی شہریت لیتے وقت لیا تھا

    جہاں تک میری بات ہے ..میں امریکا میں بہت خوش ہوں ..میں  اس معاشرے اور اس کی اقدار کو بہت پسند کرتا ہوں اور میں نے شہریت لیتے وقت جو حلف لیا تھا وہ صرف امریکی شہریت کا کارڈ یا بعد میں پاسپورٹ لینے کے لیے نہیں کیا تھا …اب امریکا میرا ملک ہے ..تاہم میں نے زندگی کے کئی سال پاکستان میں گزارے ہیں …میرے خاندان کے افراد ابھی بھی وہاں مقیم ہیں ..اگرچہ میں پاکستان نہیں جاتا مگر میرا ان افراد سے رابطہ ضرور رہتا ہے …لہذا یہ کوئی آن آف سوئچ نہیں کہ امریکی شہریت کا حلف لیتے ہی پاکستان مکمل بھول گیا
    اور یہ پاکستان کی بات ہی نہیں ..فرض کیا میں اپنی زندگی کے ابتدائی سال بھوٹان میں بھی گزارتا تو بھی بھوٹان کو بھولنا اتنا آسان نہ ہوتا …یہ انسیت فطری ہے …لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں پاکستان کے بارے میں اتنا فکر مند ہوں کہ امریکی شہریت ترک کرکے پاکستان جاکر آرمی کو گالیاں نکالنا شروع کردوں ..مجھے آپ کی اس بات کی کوئی سمجھ نہیں آئی کہ پاکستان کے معاملات یا سیاست پر بات کرنے کے لیے مجھے امریکی شہریت چھوڑ کر پاکستان جانا ضروری ہے

    آپ کا مجھے علم نہیں لیکن میں بلاگز وغیرہ میں شرکت ان چند وجوہات کی بنا پر کرتا ہوں
    نمبر ایک …سیاسی  معاملات میری ہابی ہے …اور یہ صرف پاکستانی سیاست تک محدود نہیں ..میں نے یہاں اسی فورم پر فرانس کی سیاست پر مضمون لکھا تھا ..برطانوی الیکشن پر آرٹیکل لکھا تھا …چائنا کی اندرونی پولیٹکس ..کمیونسٹ پارٹی کے اندر جاری اقتدار کی کشمکش پر ایک طویل تحریر لکھی تھی …اسرائیل اور فلسطینیوں کے مسائل پر ایک سے زیادہ مرتبہ لکھ چکا ہو کہ فلسطینیوں کے لیے بہترین حل اسرائیل میں شمولیت ہے جس سے انہیں بے تحاشا فوائد ملیں گے جوکہ ایک آزاد فلسطینی ریاست انہیں نہیں دے سکتی ….لہذا آپ مجھ سے یہ توقع کر کے بیٹھ جائیں کہ میں فلسطینیوں کو مشورے نہ دوں  یا انٹرنیشنل پولیٹکس پر نہ لکھوں جب تک کہ میں ان ممالک کا شہری نہ بن جاؤں ..یہ انتہائی بچگانہ سی سوچ ہے

    نمبر دو …میں خود سیکھنے کے لیے ان فورمز پر اور شوشل میڈیا پر آتا ہوں …آپ سے زندہ رود سے اور کچھ بلاگرز بہت کچھ سیکھا ہے ..زندہ رود کی ریزننگ یا دلائل کی طاقت تو بلا کی ہے …اور آپ نے بھی افتخار احمد اور ایاز امیر سے سیکھا ہے کہ جو ہورہا ہے درست ہورہا ہے

    نمبر تین …اردو کو استعمال نہ کرسکنے کی وجہ سے اسے بھولتا جارہا تھا …کیونکہ یہاں امریکا میں انگریزی اور اپنے پرانے دوستوں اور پاکستانی  رشتہ داروں سے صرف پنجابی میں بات ہوتی ہے …کوشش کرکے اور وقت لگا کر اردو لکھنے کی کوشش کرتا ہوں ..حالانکہ سیل فون سے اردو  لکھنا آسان نہیں

    نمبر چار …طنزومزاح …اس فورم پر اور سوشل میڈیا پر بعض دفعہ کمال کی جگتیں  سننے کو ملتی ہیں کہ دل کچھ خوش ہوجاتا ہے

    نمبر پانچ …میں اپنے خیالات کو تحریری صورت میں لکھنے کا تجربہ کرکے خوشی محسوس کرتا ہوں  …اپنی تحریر پر دوسروں کے تجزئیے پر ان کو جواب دینا بھی ایک ہابی ہے

    اور آخری نمبر چھ ….میں انسانوں اور  ان کی نفسیات کا مطالعہ کرنا پسند کرتا ہوں …مثال کے طور پر ایک پی ایچ ڈی انسان کو اڑنے والے گھوڑے کا دفاع کرتے دیکھنا ….ایک خاتون ممبر کا اپنے لرزتے کانپتے اور متزلزل عقیدے کو غامدی کی ویڈیوز سے سہارا دینے کی کوشش کرتے دیکھنا  …یا فورم  کے ایک “معزز” رکن کا اپنی پسندیدہ پارٹی کے لیے فوجیوں کی سپورٹ حاصل کرنے میں کوئی مضائقہ نہ سمجھنا مگر اوروں کو یہی باربرکت کام کرنے پر طعنے دینا  وغیرہ وغیرہ …میرے لیے دلچسپی کا سبب ہیں

    میرے لیے یہ ایک اطلاع ہے کہ آپ ماضی میں لوگوں کو سکھانے کی کوشش کیا کرتے تھے اور اس میں ناکامی پر آپ نے مزید لکھنے سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے …بندا پرور …جس قسم کا طنز اور مزاح آپ نے اور میں نے مقدس ہستیوں کے بارے میں کیا ہے کیا آپ حقیقت میں یہ سمجھتے تھے کہ لوگ آپکی کسی بات کو سیریس لیں گے؟ حضور اگر آپ نے تبلیغ ہی کرنی تھی تو کوئی ڈھنگ کا طریقہ چن لیا ہوتا ..میں تو یہی سمجھتا رہا کہ آپ فنڈوؤں کے شکار کے لیے فورمز پر تشریف لاتے تھے ..یہ آپ نے کیا راز کھول دیا؟

    :lol:

    آپ کے برعکس میرا تبلیغ سے کوئی تعلق نہیں ..مجھ سے تو یہاں دو ممبران نے ایتھیزم کے بارے کچھ پوچھا اور چاہا کہ میں ان گائیڈ کروں تو میں نے جواباً پی ایم کیا کہ آپ چونکہ پاکستان میں ہیں اس لیے اس قسم کے خیالات  سے دور رہیں ورنہ آپ کو اور آپ کی فیملی کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے ..اور اگر زیادہ ہی شوق ہے تو گوگل دیکھ لیں

    معیشت پر آپ سے اک بحث ہوئی تھی جس پر آپ سے اختلاف کیا تھا مگر آپ ایسے سیخ پا ھوئے کہ اب بھی ہر دوسری پوسٹ میں ہماری اس پرانی بحث کو لانا نہیں بھولتے …حضرت پرانی باتوں کو بھولنا سیکھیں ..اور خاص طور پر ایسی بحث کو جس میں آپ ..بقول آپ کے ..جیت بھی گئے تھے …میں تو سوچ رہا ہو کہ حفیظ شیخ کو دانش گردی کا ایڈریس بھیجوں کہ آپ لوگ پاکستان میں بیٹھے جھک مار رہے ہو اور یہاں دو عظیم اکنامسٹس …آپ اور عباسی …نے پاکستان کی  بیلنس شیٹ کاغذوں میں سو فیصد درست کردی ہے ..ان عظیم لوگوں سے استفادہ کریں
    میرے دوست …اسحاق ڈار  ..مفتاح وغیرہ عقل سے پیدل نہیں تھے کہ جن کو ڈالر کی قیمت اور درآمدات میں اضافے کا احساس نہیں تھا ..مگر سیاست میں مجبوریاں بھی ہوتی ہیں اور کئی اور فیکٹر بھی ..یہی وجہ ہے کہ آپ یو کے میں دکان چلا رہے ہیں اور وہ لوگ ملک

    یہاں آپ کا ایک اور ایک اور شاہکار تضاد سامنے آتا ہے …اگر آپ کو پاکستان کے حالات سے کوئی دلچسپی نہیں تو پھر کیا میں پوچھ سکتا ہوں کہ آپ میلوں لمبی لمبی بحثیں کیوں کر رہے تھے؟ آپ نے تو کافی “ثبوتوں” کے ساتھ یہ مسائل اٹھائے تھے کہ کیسے اسحاق ڈار اور شریفوں نے کافی باریک کام کیا اور معیشت کا بیڑا غرق کیا ..پھر آپ نے یہ بھی مشورے دیے کہ کیسے پاکستان کی اکانومی مضبوط بنائی جاسکتی ہے
    میرے دوست …برطانوی شہری کے پاکستان کی معیشت کو ٹھیک کرنے کے مشورے؟

    لہٰذا مجھے تو یہی لگتا ہے کہ آپ پک اینڈ چوز پالیسی اپنائے ھوئے ہیں …جو موضوع پسند ہے اس پر آپ لکھ بھی سکتے ہیں …دوسروں سے لمبی لمبی بحث بھی کر سکتے ہیں …پاکستانیوں کو مفت مشورے بھی دے سکتے ہیں ..مگر جس موضوع یا پارٹی (فوجی پارٹی) کے لیے آپ کے دل میں نرم گوشہ ہے ..اس پر بات نہ کرنے کے لیے آپ برطانوی شہریت کی رضائی اوڑھ لیتے ہیں ..ورنہ اکانومی میں بھی پاکستانیوں کو خود سیکھنے کیوں نہیں دیتے؟ یقین کیجیے مجھے تو آپ کی تحریر کے سر پیر کی سمجھ نہیں آئی

    آپ ایک سے زیادہ مرتبہ کہتے پاۓ گئے کہ آپ کے لیے پاکستان کی سیاست ایک گیم آف تھرونز ہے ..آپ باہر بیٹھ پر لطف اندوز ہورہے ہیں …مگر پھر سیاستدانوں کو بے اصولی سیاست کے طعنے بھی دیتے ہیں …اگر نواز شریف نے بھٹو کی طرح مرنے کی بجاۓ بے اصولی کرکے جلاوطنی اختیار کی ..یا اب معاہدہ کرکے لندن چلا گیا …یا مریم معاہدہ کرکے خاموش ہوگئی ..تو آپ انہیں ان چالوں پر داد کیوں نہیں دیتے؟

    آخری بات
    ہر بات معزز بلاگر تک محدود نہیں ہے …اگر میں جمہوریت کے حق میں لکھ رہا ہوں …یا آرمی کے خلاف لکھ رہا ہو تو سالوں سے ایسا کر رہا ہوں …بلکہ اس وقت سے کر رہا ہوں جب معزز بلاگر اینڈ کمپنی ضیاء کی انگلیاں چوسا کرتے تھے ….میرے خیالات آپ کے لیے نئے نہیں ہونے چاہئیں …لہٰذا آپ کا  یہ کہنا کہ میں جمہوریت کے حق میں لکھ کر معزز بلاگر کے گروپ میں شامل ہوگیا ہوں ..حقیقت کے برعکس ہے …البتہ معزز بلاگر نے اپنا قبلہ تبدیل کرلیا ہے

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #139
    BlackSheep

    بلیک شیپ صاحب

    آپ کی پوسٹ میں ایک دلچسپ بات دیکھنے کو ملی کہ آپ نے نے دیر سے آنے پر اپنی وائف کو جھڑک کر دکان سے نکال دیا ….آپ کہتے ہیں کہ آپ کے اندر سے پاکستانیت مکمل نکل چکی ہے مگر اس واقعے سے تو صرف یہ پتا چلتا ہے کہ آپ نے ہر پاکستانی مرد کی طرح اپنی عورت پر سورہ النساء کی چونتیسویں آیت استعمال کی ہے

    :lol:

    حضور.. پاکستانیت آپ کے اندر سے کبھی نہیں نکلے گی

    مجھے یو کے لاء کا تو سو فیصد تو علم نہیں مگر یہ اندازہ ہے کہ شادی کے بعد آپ کی وائف آپ کے گھر اور بزنس میں قانونی اعتبار سے پارٹنر بن چکی ہے …وائف کا کتنا حصہ ہے یہ اس بات پر منحصر ہے کہ شادی سے پہلے آپ کے اثاثہ جات کتنے تھے ..اور اب کتنے ہیں … قانونی اعتبار سے پچاس فیصد نہ سہی لیکن ایک قابل قدر حصہ تو وائف کا ضرور ہے ..اب ایک بزنس پارٹنر دوسرے کو کیسے بزنس والی جگہ سے نکال سکتا ہے؟ ..اس کی وضاحت تو آپ ہی کر سکتے ہیں …کیا آپ کی بیوی نے کبھی دیر سے آنے پر آپ کو بھی گھر سے نکالا ہے؟

    اس ویک اینڈ پر آپ کے تفصیلی پوسٹ کے کچھ نکات کا   جواب دینے کی کوشش کروں گا

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #79
    چلیں سوال تھوڑا مختلف طریقے سے پوچھ لیتا ہوں اگر کوئی آپ کے سامنے کھڑا ہو کر آپ کے والد محترم پر لعنت بھیجے گا تو آپ اس کی کنپٹی پر گولی مار کر اس کتے کی کھوپڑی نہیں اڑا دیں گے تو کیا کریں گے؟

    I knew there was some kind of Mumtaz  Qadri hidden in you!

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #78
    مریم نے کچھ مایوس کیا کہ اسے فیشن کو کوئی خاص سینس نہیں ہے ….اربوں روپے بینک میں رکھ کر کرسچین ڈیور کے جوتے؟

    کرسچین ڈیور تو پرفیوم اور میک اپ وغیرہ بنانے میں مشہور ہے …جوتے بنانا تو ان کی سپیشلٹی بھی نہیں ہے …مہنگے  ترین جوتے بنانے والی پہلی بیس کمپنیوں میں بھی کرسچین ڈیور کا نام نہیں آتا …ہاں کرسچین ڈیور کی جگہ کرسچین لوبوٹن کے جوتے ہوتے تو مریم کے فیشن سٹائل کی تعریف کرنی پڑتی

    :bigsmile:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #121
    BlackSheep

    بلیک شیپ صاحب
    میں سائیڈ ایشوز  سے ہٹ کر ہمارے درمیان اصل نکتہ پر کچھ لکھنا چاہوں گا

    سال پہلے آپ نے کچھ یوں کہا تھا کہ  سیاستدانوں پر تنقید ہونی چاہیے اور اسٹیبلشمنٹ چونکہ کونسٹینٹ ہے اس پر کم یا بکل بھی تنقید نہیں ہونی چاہیے کیونکہ آپ کو اس میں کوئی فائدہ نظر نہیں آتا ..میں یہ تصحیح کر دوں کہ آپ بھی اسٹیبلشمنٹ کو برا ہی سمجھتے ہیں صرف اس پر تنقید کرنے اور نہ کرنے پر بات ہو رہی ہے

    میں نے کچھ سوالات اٹھائے ..آپ نے کچھ کے جوابات دیے اور باقیوں کے جواب دینے کا وعدہ کیا
    تقریباً سات آٹھ مہینے پہلے ..آپ نے کچھ یوں لکھا

    قرار صاحب مَیں ہفتہ دو ہفتے کیلئے ذرا مصروف ہوں گا۔۔۔۔۔ واپس آ کر جواب لکھتا ہوں۔۔۔۔۔

    پھر آپ مصروفیت کی وجہ سے ایک دو مہینوں کے لیے غائب ہو گیے …تقریباً تو تین مہینے والے آپ واپس آئے اور کچھ یوں لکھا

    قرار صاحب۔۔۔۔۔ کچھ مہینوں پہلے آپ نے مجھے مخاطب کی گئی اپنی آخری تحریر(جس کا جواب اُدھار ہے) میں مجھ سے پوچھا تھ

    پھر ایک دو دن پہلے یہ لکھا

    اِس صفحہ پر آپ کی جو پہلی پوسٹ آئی تھی اُس کے کئی نکات کا جواب مجھے ابھی دینا ہے اور کچھ نکات کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے۔۔۔۔۔

    میرے دوست …میں آپ کو یہ بات کلئیر کردوں …مجھے آپ سے کوئی جواب بھی نہیں چاہیے اگر یہ آپ کے لیے ذرا سے بھی بوجھ ہے …میرے دل میں آپ کی قدر ہے …آپ سے سیکھا ہے لیکن  آپ کی نئی سوچ نے مجھے کچھ الجھن میں ڈال دیا اور میں صرف آپ کے نئے نقطہ نظر کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں اور اس ریزننگ کے بارے میں جس کی بنا پر آپ اس کی سوچ تبدیل ہوئی …لیکن آپ کے پاس سائیڈ ایشوز پر تو لمبے لمبے مضامین اور پوسٹس لکھنے کا  وقت ہیں مگر اصل ٹوپک سے آپ بھاگتے ہیں اور مجھے شیرازی کو لارا لگایا ہوا ہے کہ جیسے آپ کا اصل ٹوپک پر جواب… یو کے  سے پیدل یا بذریعہ کشتی امریکا ایسا آرہا ہے کہ آنے کو نہیں آرہا

    میں آپ کو عرصے سے جانتا ہوں ..الفاظ پر آپ کو عبور ہے ..لیکن پھر بھی آپ کو اپنی ریزننگ  دینے میں  مشکل پیش آرہی ہے …میرے پاس اس کی دو تین تھیوریز ہیں ..آپ کو اختلاف کا حق حاصل ہے

    نمبر ایک ….شریفوں سے آپ ہمیشہ نالاں رہے ..زرداری کے لیے بھی کوئی اچھی رائے نہیں تھی …لہذا ایک مسیحا (عمران خان) کے آنے پر آپ بھی دیگر بیرون ملک پاکستانیوں کی طرح اس پر قربان ہو گئے ..یا کم از کم اس کے لیے دل میں پسندیدگی پیدا ہوئی …اب اسے لانے والی تو فوج تھی ..لہذا اگر عمران کے لیے نرم گوشہ ہے تو باجوہ کے لیے کیوں نہیں ہوگا ..بس آپ نے اپنے ذہن کو کچھ ریزننگ دے کر قائل کرلیا

    نمبر دو ….آپ بحث میں ہارنا نہیں چاہتے  ..شاید کسی کمزور لمحے میں کچھ لکھ دیا جو لکھنا مقصود نہیں تھا ….لیکن چونکہ ٹرین کے  فرسٹ  کلاس پیسنجر ہیں تو اپنی غلطی تسلیم کرنا بھی ممکن نہیں …  آپ نے اپنے آپ کو ایسے ناقابل دفاع پوزیشن پر لا کھڑا کیا کہ واپس بھی نہیں جاسکتے مگر جیسے جیسے اپنی نئی سوچ کا دفاع کرتے ہیں مزید دلدل میں پھنستے جارہے ہیں

    نمبر تین …(اور میں دل سے یہ چاہتا ہوں کہ یہ تھیوری غلط ہو) آپ واقعی دل سے یہ یقین رکھتے ہیں کہ معاشرے کے تمام کونسٹینٹس پر تنقید بے معنی اور لا حاصل ہوتی ہے  …اگر واقعی آپ کی یہ سوچ ہے تو میری ذاتی نظر میں منفی ارتقاء کی طرف آپ کا سفر ہے جس کا طعنہ ہم مذہبی فنڈوؤں کو دیتے ہیں …کم از کم میں نے واحد لبرل اور پروگریسو کو دیکھا ہے جسے فریڈم آف سپیچ کی ضرورت ہی نہیں ..وہ بنیادی رائٹ جس  کو استعمال کرکے ہم معاشرے کی ناانصافیوں کو اجاگر کرسکتے ہیں

    اس  موضوع پر اور بھی بہت کچھ لکھ سکتا ہوں مگر بات دہرانے کا کوئی فائدہ نہیں …آپ نے اپنی ذیابیطس سے لے کر اب تک جو بھی مثالیں دی ہیں ان سے مزہ نہیں آیا

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #120
    قرار صاحب۔۔۔۔۔ اِس فورم پر دو بہت عظیم، بہت ہی پہنچے ہوئے بلاگرز ہیں۔۔۔۔۔ جنابِ بلیور صاحب اور جنابِ اعوان صاحب۔۔۔۔۔ اِن دونوں بلاگرز کی ایک بڑی پکی عادت ہے۔۔۔۔۔ یہ کوئی دعویٰ کرتے ہیں۔۔۔۔۔ فورم کا کوئی دوسرا بلاگر اِن کا یہ دعویٰ باطل ثابت کردیتا ہے۔۔۔۔۔ یہ دونوں بلاگرز یا تو اُس وقت چپ ہوجاتے ہیں یا بات کو کہیں اور گھما دیتے ہیں۔۔۔۔۔ لیکن پھر ایک دلچسپ چیز ہوتی ہے۔۔۔۔۔ دو چار ہفتے بعد یہ دونوں بلاگرز وہی دعویٰ واپس داغنا شروع ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ اپنے اعوان صاحب کو اِس بابرکت کام میں ملکہ رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ اب بات کچھ یوں ہے کہ آپ نے یہ کہا۔۔۔۔۔ اور یہ ڈھول آپ نے پہلے ایک دو بار ماضی میں بھی بجایا ہے۔۔۔۔۔ ایک دفعہ مَیں نے بہت واضح انداز میں آپ کی اِس بات کو بالکل خلافِ حقیقت کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہوا ہے۔۔۔۔۔ خیر اُس وقت آپ چُپ کرگئے۔۔۔۔۔ لیکن آج آپ نے پھر وہی ڈھول بجانا شروع کردیا۔۔۔۔۔ تاہم تاریخ کی درستگی بھی ضروری ہے۔۔۔۔۔ لہٰذا اب آپ کی اچھی طرح تسلی کرانے کیلئے آپ کی ہی پوسٹس واپس لگادیتا ہوں۔۔۔۔۔ یہ آپ کی وہ پوسٹ ہے جب آپ معیشت کے حوالے سے جاری بحث میں شامل ہوئے تھے۔۔۔۔۔ اور یہ آپ کی وہ پوسٹ ہے جب آپ معیشت کے حوالے سے جاری بحث میں ذرا وقفہ لینے کے بعد انصار عباسی کے آرٹیکل کے ساتھ واپس آئے تھے۔۔۔۔۔ اِس پوسٹ میں آپ نے مخاطب شاہد صاحب کو کیا ہے لیکن آپ نے مجھے اور شاہد صاحب کو ایک ساتھ کلب کیا ہے کیونکہ ہم دونوں کا موقف اِس معاملے میں یکساں تھا۔۔۔۔۔ اور آپ نے مجھے اِس پوسٹ میں ٹیگ بھی کیا تھا۔۔۔۔۔ تب ہی مَیں نے آپ کو کچھ لکھا بھی مگر اُس پر آپ نے مجھ سے شکوہ بھی کیا میرا سوال کچھ اور ہے اور جواب کچھ اور۔۔۔۔۔ مَیں نے پچھلے ایک ہفتے میں شاید دو تین دفعہ آپ کو ایک بات کہی ہے۔۔۔۔۔ کہ مَیں کچے میں پاؤں نہیں رکھتا البتہ لاکھ نوری سال میں ایک ڈیڑھ دفعہ غلطی ہونے کا امکان ضرور رہتا ہے۔۔۔۔۔ لیکن آپ ہے کہ سمجھ کے نہیں دے رہے۔۔۔۔۔ میرے کاپی رائٹڈ قہقہہ کے ساتھ۔۔۔۔۔ :cwl: :facepalm: :cwl: پسِ تحریر۔۔۔۔۔ یار بندہ یہ ہی دیکھ لیتا ہے کہ میری پوسٹ پر آخر کون اپنی پسندیدگی ثبت مہر کررہا ہے۔۔۔۔۔ اگر میری کسی پوسٹ پر کوئی معزز بلاگر جیسا لائک ثبت کردے تو مَیں فوراً جا کر اپنی پوسٹ کو دیکھوں گا کہ آخر اُس پوسٹ ایسی کیا فاش غلطی کردی ہے جو ایسا ۔۔۔ّ۔ ممبر میری پوسٹ کو لائک کرررہا ہے۔۔۔۔۔ قرار صاحب ابھی بھی وقت ہے سنبھل جائیں ورنہ آپ کا یہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ جہاد آپ کو کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔۔۔۔۔ ورنہ کچھ عرصہ بعد آپ، معزز بلاگر اور حق پرست ایک ہی صِف میں کھڑے سِینہ کوبی کرتے نظر آئیں گے۔۔۔۔۔ ہر لمحہ آپ کی خیریت چاہنے والا آپ کا دوست۔۔۔۔۔ بلیک شیپ۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب … مجھے بچوں کی طرح ہر چیز آپ کو سمجھانی پڑتی ہے …یار ہم سالوں  بحث کر رہے ہیں ظاہر ہے لاتعداد ایسے مواقعے آئے ہیں جب ہم نے کسی پہلے سے جاری شدہ بحث میں شمولیت اختیار کی ہو . یہ میرا پوانٹ نہیں ہے ….بلکہ ..میں آپ کی اس بات کہ بقول آپ کے جب آپ گھوسٹ کی دھلائی کر رہے ہوتے ہیں تو میں گھوسٹ کی مدد کو آنا چاہتا ہوں اور اس لڑائی کا حصہ بننا چاہتا ہوں  ..اس پر کمنٹ کر رہا تھا کہ مجھے کوئی شوق نہیں ہے آپ سے کسی اور کے بی ہاف پر لڑائی کا ….اور اسی کے ساتھ ساتھ میں نے درستگی گی تھی کہ یہ حرکت آپ جناب کا شیوہ ہے جب میرے اور عباسی کے درمیان ہونے والی گفتگو میں آپ عباسی کی مدد کے لیے …میرے اوپر پرسنل اٹیک کے ساتھ وارد ھوئے تھے

    یار چونکہ آپ …بقول اپنے،،،  دانش گردی کی ٹرین کی فرسٹ کلاس کے  مسافر ہیں اس لیے آپ کے اس حالیہ کاپی رائٹ کو دیکھ کر کچھ مایوسی ہوئی تھی ورنہ میں اعتراض کرنے والا کون ہوتا ہوں ..اس سائٹ پر دسیوں ایموجیز موجود ہیں اور آپ ریاضی  کے بھی ماہر ہیں ..ذرا تصور کریں ان درجنوں ایموجیز کی منفرد ترتیب سے کیا کیا نایاب قسم کے کوپی رائٹ کامبینیشن بن سکتے ہیں

    جب کاپی رائٹ کی بات آتی ہے تو مجھے تو آپ کا  ایک ہی فقرہ بہت پسند ہے …کہ “صحیح غلط کچھ نہیں ہوتا صرف نقطہ نظر ہوتا ہے”…میں نے یہ قول پہلی دفعہ آپ سے سنا تھا تو آپ ہی سے منسوب کرتا ہوں اور آپ نے بھی کبھی اس کے اپنے ہونے کی تردید نہیں کی ..(اگرچہ میں اس سے ملتے جلتے کچھ قول انٹرنیٹ پر پڑھ چکا ہوں ..جیسا کہ شیکسپئر کے ڈرامے ہیملٹ وغیرہ اور کچھ اور)  لیکن میں کیا کہوں کہ آپ اپنے ہی قول سے فرار ہو گئے ہیں …جس سے شبہ ہوتا ہے کہ شاید یہ آپ کا قول تھا ہی نہیں ..کیونکہ اب آپ کی نظر میں معیشت پر آپ کا نقطہ نظر ہی صحیح ہے اور باقی سب  “احمقانہ” ہیں …میرے دوست ..جب میں بات ختم کرتا ہوں یا جواب دے کر مزید بڑھانا نہیں چاہتا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے پاس الفاظ ختم ہو گئے ہوتے ہیں ..نہیں بلکہ بحث دائروں  میں گھوم رہی ہوتی ہے اور اصل  ایشوز سے ہٹ پر ذاتیات پر آچکی ہوتی ہے …اور میرے پاس اس فضولیات کے لیے وقت کم ہی ہوتا ہے …اور آپ کو میری شخصیت کے بارے میں  پتا ہونا چاہیے میں آپ کی طرح میڈل لینے اور ہر قیمت پر جیت کے لیے بحث نہیں کرتا …جیسا کہ موجودہ بحث اصل موضوع سے کب کی ہٹ چکی ہے اور اب بحث اس بات پر ہو رہی ہے ہے کہ اتنے مہینوں پہلے میں نے کسی تھریڈ   اور آپ نے کیا لکھا تھا

    پس تحریر
    اگر ہمارے آرگیومنٹس میں معزز بلاگر یا کوئی اور لائک دے رہا ہے تو صرف مزہ لینے لیے ایسا کر رہے ہیں اور آپ کو تپانے کے لیے …ایسی چیزوں کو اگنور کرنا سیکھیں
    آپ نے پہلے بھی ایک تھیوری پیش کی تھی کہ کیسانووا اور معزز بلاگر کے درمیان ایک جھڑپ میں…باوا اینڈ کمپنی نے مجھے یعنی  قرار کو ہلا شیری دے کر یا پھوک بھر کر اپنے ساتھ ملاکر لڑائی میں شریک ہونے پر اکسایا گیا یا ایسی کوشش کی……..حضور آپ مجھے کب سے جانتے ہیں پھر ایسی فضول افواہیں اڑانے کی کوئی تک؟

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #114
    عاطف کی سائٹ نے یہ تین ایموجیز تو ضرور مہیا کئے ہیں مگر اِنہیں کیسے ایک خاص انداز میں استعمال کرنا ہے، یہ عاطف نے نہیں بتایا، یہ میری تخلیق ہے اِس لئے یہ ٹریڈ مارک اور کوپی رائِٹڈ ہے۔۔۔۔۔ :cwl: ;-) :cwl: ™© ویسے آپ کے خیال میں فورم کا اکلوتا حق پرست آخر کیوں پلیجرسٹ بنا۔۔۔۔۔ :cwl: ;-) :cwl: ™©

    بلیک شیپ صاحب …ابتدا میں میں اس کاپی رائٹ سمائلی فیسز کو آپ کا ایک مذاق سمجھا تھا مگر آپ نے جلد ہی کلئیر کردیا

    میرے دوست میں ایک بات لکھنے لگا ہوں جو آپ کو اور شاید کچھ بلاگرز کو ناگوار لگے …یہاں میں ہوں آپ ہوں یا کوئی اور ..ہم سب میں ایک چیز مشترک ہے اور وہ ہے

    Mediocrity!

    اگر ہم کسی قابل ہوتے تو کیا یہاں لور لور پھر رہے ہوتے …ہم ماہر معاشیات بنے بیٹھے ہیں ..سیاسی پنڈت …مذہب کے ٹھیکیدار اور یا ٹرین کے فرسٹ کلاس مسافر …حقیقت یہ کہ سب لوزرز ہیں

    بقول شاعرہ

    بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی

    :bigthumb:

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #113
    ۔۔ قرار صاحب۔۔۔۔۔ مجھے کافی عرصے سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ میری جانب سے حق پرست کی جو دھلائی و ٹھکائی ہوتی ہے، اُس پر آپ کو کافی تحفظات ہیں۔۔۔۔۔ آپ کو یہ پسند نہیں آتا۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب …آپ کو شدید غلط فہمی ہوئی ہے کہ میں پرائی آگ میں کودنا پسند کرتا ہوں …..آپ کی گھوسٹ سے بحث آپ کا اپنا معاملہ ہے اور نہ ہی گھوسٹ صاحب کو کسی کی مدد کی ضرورت ہے …لیکن آپ دونوں سے میرے اچھے تعلقات ہیں اس لیے میں دونوں کی کسی پوسٹ پر لائک وغیرہ نہیں دیتا

    دوسروں کی بحث میں کودنے کی عادت آپکی ہے …میری اور شاہد عباسی کی معیشت پر ہونے والی بحث میں آپ خواہ مخواہ کود پڑے .. پوسٹس کو احمقانہ قرار دیا ..مجھے اکنامکس کے بنیادی اصولوں سے لا علم ہونے کے طعنے دئیے …فوج کی اقتصادی ٹیم پر میری تنقید کا برا منایا
    حالانکہ میری بحث کسی اور ممبر سے ہورہی تھی

    میں نہیں کہ رہا کہ آپ کے بحث میں شامل ہونے پر کوئی پابندی تھی …تاہم تاریخ کی درستگی ضروری ہے

    اور آخر میں …

    یہ کوئلوں اور دلالی والی بات آپ نے پہلے بھی کی تھی میں نے تبصرہ کرنا ضروری نہیں سمجھا تاہم میرا یہاں بھی آپ سے اختلاف ہے …اگر منہ کالا ہوتا ہے تو فوجیوں کی دلالی میں ہوتا ہے

    آپ کی کاپی رائٹ والی مسکراہٹ کے ساتھ

    ;-) :cwl: ;-)

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #44
    سلیم رضا …جنگ لڑنے لیے بھی چینیوں کی منت ترلا کرنا پڑے گا …ہمارے توندو مل کوئی جنگ نہیں لڑ سکتے

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #42

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #95
    مل ہی جائے گا کوئی کانسٹینٹ کو کانسٹینٹ ماننے والا اس شہرِ قراراں میں کوئی ایک تو اس بات کا شاہد ہوگا بلیک شیپ صاحب میرا اب بھی یہی مشورہ ہے کہ آپ لفظ کانسٹینٹ کا کوئی ہلکا پھلکا سا متبادل ڈھونڈ لیں۔بس یہ کہہ دیا کریں کہ اگر کچھ انہونا نہ ہو گیا تو سیاست میں فوج کی مداخلت سے جلد جان چھوٹتے نظر نہی آتی فی الحال تو ان کا سیاست میں ایک مستقل کردار ہے جو مجھے کافی عرصہ جاری رہتا نظر آتا ہے۔ یہ لکھ کر قرار صاحب سے اس پر ان کی رائے پوچھ لیں اور گارنٹی مجھ سے لے لیں کہ وہ آپ کو سندِ قبولیت فوری عطا کر دیں گے۔ اور جب ان سے یہ سند مل جائے تو اس کی ایک عدد کاپی ضرورتِ رشتہ کے ساتھ والے کالم میں چھپوانا مت بھولئے گا ۔ آپ نے تھریڈ کے آغاز میں پاور ڈائنیمکس پر ایک خوبصورت تحریر لکھی ہے جسے نا سمجھ لوگ فوج کے مائینڈ سیٹ کاایک سیچوئیشنل تجزیہ سمجھنے کی بجائے فوج کے اقدامات کی توثیق سمجھ بیٹھے ہیں۔ مسئلہ دراصل ہمارے کچھ دوستوں کی اس بچگانہ روش کا ہے کہ جب تک آٹھ دس گالیوں سے فوج کی تواضع کے ساتھ تحریر کا آغاز نہ کیا جائے تو وہ کسی تنقید کو تنقید نہی مانتے۔ آپ نے بار بار فوج کے اقدامات یا طاقت کے اس غیر جمہوری ارتکاز کوٖغیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر آئینی لکھ کر اپنا مدعا واضح بھی کیا ہے لیکن ان لوگوں کے مطابق یہ فوج کے حق میں لکھی گئی ایک تحریر ہے۔ آپ اب سوحوالے اور وضاحتیں دیں لیں یہ معززین آپ کو لیفٹینینٹ جنرل کے بیجز لگا کر جی ایچ کیو میں کب کے بٹھا آئے ہیں اور وہاں سے واپسی اب ممکن نہی۔

    شاہد صاحب …آپ چونکہ اپنے ایک حالیہ پوسٹ میں ہاتھ کھڑے کرکے اعتراف کر چکے ہیں کہ پاکستان سال میں دو دفعہ جانا ہوتا ہے تو فوج پر تنقید نہیں کرسکتے …اس لیے آپ سے اب شکایت نہیں

    :)

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #92
    ۔۔۔۔ مگر ذرا مجھے یہ بتائیں کہ آپ کی یہ فگر آف اسپیچ کی سوچ میری تحریر کو پڑھتے ہوئے کہاں چلی جاتی ہے۔۔۔۔۔ وہاں تو آپ فگر آف اسپیچ کے ادبی میدان سے نکل کر ریاضی کے میدان میں گھس جاتے ہیں۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب …مجھے مسئلہ نہیں رہا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں …اسی تھریڈ کے میرے ابتدائی پوسٹ پڑھ لیں …آپ کونسٹینٹ کہنے سے خوش ہیں اس کا استعمال جاری رکھیں

    جب میں فوج کو بڑی بلا کہتا ہیں …کینسر کہتا ہوں …ناسور کہتا ہوں تو اپنے آپ کسی ایک لفظ سے نتھی نہیں کرتا …لہذا لوگوں کو فگر آف سپیچ کے تناظر میں اسے سمجھنے میں مشکل پیش نہیں آتی

    لیکن چونکہ آپ ہمیشہ لفظ کونسٹینٹ کی تسبیح پڑھتے ہیں تو دوسروں کے اذہان میں شک پیدا ہونا لازمی ہے کہ فگر آف سپیچ ہے یا کچھ اور

    جس طرح آپ نے عاطف کی سائٹ سے تین ایموجیز پکڑ کر انہیں اپنے نام پر رجسٹر کر لیا …مجھے شک ہے کہ جلد ہی لفظ کونسٹینٹ پر آپ کے کاپی رائٹ کا دعویٰ آنے ہی والا ہے

    :)

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #78
    قرار صاحب۔۔۔۔۔ ذیابیطس والی جب مثال دی تھی تو شاید آپ نے میرے دوبارہ کہنے کے باوجود میری تحریر کو پڑھا نہیں۔۔۔۔۔ اِس پوسٹ کے آخر میں جب مَیں ملٹری کو ذیابیطس سے تشبیہہ دیتا ہوں تو اُس سے پہلے کے جملوں کو ذرا واپس پڑھیں۔۔۔۔۔ خیال رہے کہ مَیں نے ذیابیطس کے حوالے سے یہ مثال اپنے ذاتی حوالے سے دی ہے۔۔۔۔۔ عام ذیابیطس کے مریض کی نہیں دی ہے۔۔۔۔۔ یہاں مَیں نے یہی کہا ہے کہ مَیں نے ذیابیطس کو ختم کردیا۔۔۔۔۔ لیکن جہاں مَیں نے موقع دیا یعنی میرا وزن اور بی ایم آئی بڑھے تو ذیابیطس نے واپس آجانا ہے۔۔۔۔۔ ذیابیطس مجھے ہر وقت نہیں رہتی کیونکہ مَیں نے تو اِس کو ختم کردیا لیکن اگر مَیں نے ذرا بے احتیاطی دکھائی تو یہ واپس آجانی ہے۔۔۔۔۔ اور اب مَیں آپ کو اِن جملوں کا مطلب بتاتا ہوں۔۔۔۔۔ اِن جملوں کا مطلب ہے کہ طاقت کا خلاء نہیں رہتا۔۔۔۔۔ اگر سویلینز نے ذرا جگہ چھوڑی تو فوج اُس جگہ گھس آئے گی۔۔۔۔۔ کیونک پاکستانی فوج کے مُنہ کو بہت سالوں سے خون لگا ہوا ہے۔۔۔۔۔ معیشت کے حوالے سے ہی دیکھ لیں۔۔۔۔۔ یہیں کے ایک جمہوری عزادار جنابِ ایزی گو کا ارشاد تھا کہ جی ایچ کیو میں اب معیشت کو دیکھنے والا ایک محکمہ کھل گیا ہے۔۔۔۔۔ اور اُس وقت بھی مَیں نے ایزی گو سے یہی استفسار کیا تھا کہ ذرا اُن وجوہات پر غور کرلیں کہ گر ایسا ہوا ہے تو کیوں ہوا ہے۔۔۔۔۔ جس پر آپ بھی معیشت کے معاملے پر بحث میں کود پڑے تھے۔۔۔۔۔ لیکن اب آپ ذرا مجھے اپنی تحریر اِس تحریر کے جملے کے حوالے سے بتائیں۔۔۔۔۔ مَیں نے تو اپنی ذیابیطس کی مثال دی تھی جس کو مَیں ختم کرسکتا تھا اور مَیں نے ختم بھی کردیا لیکن آپ کا کینسر تو لاعلاج ہوتا ہے۔۔۔۔۔ کبھی ختم نہیں ہوتا۔۔۔۔۔ ایک پکا کونسٹینٹ ہوتا ہے، ریاضی والا کونسٹینٹ۔۔۔۔۔ ;-) :) ;-) آپ جیسے منکرِ کونسٹینٹ کی طرف سے یہ جملہ کیسے لکھ دیا گیا۔۔۔۔۔ اب اِس صورتحال میں کون سا محاورہ فِٹ بیٹھتا ہے۔۔۔۔۔ دیگ پتیلے کا کالا ہونے کا طعنہ دے رہی ہے۔۔۔۔۔ مگر اِس مذکورہ معاملے میں تو مَیں پتیلا بھی نہیں ہوں۔۔۔۔۔ قرار صاحب آپ کو پہلے بھی کہا ہے مَیں کچے میں پاؤں نہیں رکھتا۔۔۔۔۔

    حضرت …آپ پھر وہی کر رہے ہیں جس کی طرف  نے پچھلی پوسٹ میں اشارہ کیا تھا …یعنی فلاں لفظ کا یہ مطلب ہے فلاں کا وہ ..تمہارا مطلب وہ ہے میرا یہ ہے…وہی بے معنی بحث ..جبکہ اصل نکات نظر انداز

    اب جبکہ آپ اصلی موضوع پر واپس آنے سے انکاری ہے تو میں بھی مزید اصرار نہیں کرتا ..کوئی بڑی  بات نہیں صرف ایک درجن بار ہی تو سوال دہرائے تھے …آپ کو چونکہ صرف سائیڈ ایشوز پر مزہ آتا ہے تو اس پر بھی بات کر لیتے ہیں

    بلیک شیپ صاحب ..انگریزی میں ایک اصطلاح ہے “فگر آف سپیچ”..مجھے یاد نہیں اردو میں اس کو کیا کہتے ہیں ….اپنے دلائل میں شدت لانے کے لیے میں ایسے الفاظ استعمال کرتا ہو جن کو لفظی معنوں میں نہیں لینا چاہیے …اور اہل زبان جب اس فگر آ سپیچ کا استعمال دیکھتے ہیں تو وہ سمجھ بھی جاتے ہیں کہ وہ  معنوں میں استعمال ہوا ہے ..لیکن کراچی سے ہونے کے باوجود ..میرے خیال میں  آپ کو ..اس کانسپٹ کو سمجھنے میں ..کچھ مشکل پیش آرہی ہے

    کچھ مثالیں

    فوج ایک کینسر کی طرح ہے جو ملک کی اور جمہوریت کی جڑیں کاٹ رہی ہے

    خدا کی قسم ..نواز شریف اور اس کی ساری فیملی کرپٹ ہے

    سو فیصد یقین سے کہتا ہوں کہ عمران خان سے زیادہ قابل اور ویژنری  لیڈر پاکستان کو پہلے نہیں ملا

    ایک محبوب اپنی محبوبہ سے کہتا کہ ..میری جان میں تمہارے لیے چاند اور ستارے بھی توڑ لاؤں گا

    اب مندرجہ بلا کچھ مثالیں ہیں جن میں ایک درجہ کی مبالغہ آرائی ہے ..لیکن جو پڑھنے والا ہے اگر اسے اردو اور فگر آف سپیچ کے کانسپٹ سے واقفیت ہے تو اسے مطلب سمجھنے میں مشکل نہیں آتی

    لیکن فرض کریں وہ محبوبہ آپ کی طرح یا تو فگر آف سیچ سے واقف نہیں یا صرف لفظوں کو ان کے اصلی معنوں میں ہی دیکھتی ہے ..وہ اپنے محبوب کو ..لال رنگ میں ہائی لائٹ کرکے …اور فونٹ سائز کو پندرہ گنا بڑا کرکے …اپنے محبوب کا پرانا ٹیکسٹ میسج دکھاتی ہے جس میں اس نے چاند اور ستارے لانے کا وعدہ کیا  تھا

    محبوب آئیں بائیں شائیں کرتا ہے کہ ..میری جان چاند تاروں سے مراد اصلی چاند تارے نہیں بلکہ یہ تھا کہ مشکل سے مشکل کام بھی کر گزروں گا …مگر محبوبہ امزید غصے میں آجاتی ہے اور محبوب پر الزام لگاتی ہے کہ… اچھا تم نے جھوٹ بولا تھا ..اگر چند ستارے لا نہیں سکتے تھے تو سیدھا سادھا اصلی الفاظ کیوں نہیں استعمال کئے

    اور یوں فگار آف سپیچ ایک ظالم سماج کی طرح دو محبت کرنے والے انسانوں کے درمیان میں آجاتا ہے

    بندہ پرور …جب میں نے کہا کہ فوج ایک کینسر کی ماند ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ فوج کے اثر کو پاکستان سے کبھی بھی ختم نہیں کیا جاسکتا ..کیونکہ کینسر کے لفظی معنوں کو دیکھا جاۓ تو یہ بیماری بندا مار کر ہی جاتی ہے …یہ میری فوج کی برائی کو مبالغہ آرائی کی حد تک بڑھا کر ..اپنا پوانٹ سامنے لانے کی کوشش تھی ..اور اہل زبان کے نزدیک یہ ایک قابل قبول استعمال ہے  اور آپ کے علاوہ کسی کو بھی شاید اس سے مسئلہ نہیں …شاعری تو اس سے بھری پڑی ہے

    پاکستان میں واحد گروپ جس پر سب سے زیادہ تنقید ہوتی ہے وہ سیاستدان ہیں ..فوج ..عدلیہ اور صحافی سب مقدس گائیں ہیں …لہذا سمجھ نہیں آتا آپ ان بے چارے سیاسی لیڈران کو دو چار مزید گالیاں لے کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں ….مجھے تو یہی کچھ سمجھ آئی ہے کہ سکینڈل سامنے آتے ہیں کہ زرداری کے ہزاروں بے نامی اکاؤنٹ پکڑے گئے ..وعدہ معاف گواہ بن گئے …ان کے اقبالی بیانات کی بنیاد پر میڈیا نے درگت بھی بنالی مگر جب عدالتوں میں “ناقابل تردید” ثبوتوں کو دیکھا تو فوٹو کاپیاں نکلیں جن کی بنا پر ایک دن بھی جیل نہیں ہونی چاہیے تھی مگر وہ بندا آٹھ سال وہاں گزار آیا ..اور کوئی تلافی نہیں ہوئی

    پتا چلا کہ جناح پور کے نقشے ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر سے برآمد ہو گئے ..را سے حاصل شدہ رقم کی ٹریل بھی مل گئی ..کچھ کن ٹٹوں نے اقبال جرم بھی کرلیا …مگر سالوں بعد آئی ایس آئی کے کسی ریٹائرڈ افسر کے ضمیر جاگنے پر یہ سٹوری کھلی کہ یہ جناح پور کی سازشی تھیوری تو فوجی یار لوگوں نے خود ہی گھڑی  تھی ..مگر پارٹی کی بدنامی کا کون سا ازالہ ہوا؟

    فریڈم آف سپیچ والے سوال کا بھی شاید انتظار ہی رہے گا

    پس تحریر
    آپ کو ایک بار پھر یاد دہانی کہ ہمارے درمیان اصل موضوع یہ نہیں تھا کہ فوج کونسٹینٹ ہے یا نہیں ہے بلکہ یہ کہ اس پر تنقید ہونی چاہیے یا نہیں

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #77

    You are too funny and dumb as fcuk :cwl: :cwl: :cwl:

    جناب آپ تو اہل زبان ہیں …آپ کے الفاظ کی کیا قلت ہو گئی

    :)

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 2,777 total)
×
arrow_upward DanishGardi