Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 2,741 through 2,760 (of 2,777 total)
  • Author
    Posts
  • Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #226
    ڈیموکریٹ صاحبیہ موضوع تو کافی اچھا تھا مگر اس پر ہونے والی ڈسکشن میں موضوع سے انصاف نہیں کیا گیا اور زیادہ تر گفتگو غیر متعلقہ نکات کے گرد گھومتی رہی …عورتوں کی آدھی گواہی اور وراثت میں ان کے کم حصے پر کچھ بات کی گئی مگر کیا صرف ان دونوں میں تبدیلی لانے سے کیا اسلام جدید تقاضوں کے مطابق ڈھل جائے گا؟یہ ایک دو باتیں غور طلب ہیںچونکہ آپ کے ذھن میں اسلام میں اصلاحات کا سوال آیا ہے تو پہلی ذمہ داری بھی ایک طرح سے آپ پر بنتی ہے کہ موجودہ دور کے ٹاپ آٹھ دس نکات سامنے لائیں جنھیں اسلام صحیح طریقے سے ایڈریس نہیں کرتا ….اگر یہ اتفاق ہوجائے کہ اصلاحات ضروری ہیں تو کون سا ادارہ اصلاحات لائے…یہ اصلاحات صرف ملکی سطح پر ہونی چاہئیں یا بین الاقوامی؟اکثریت کے اس موقف کے بارے میں بھی بات کرنی پڑے گی جس کے مطابق اسلام شروع دن سے مکمل تھا …ہے …اور رہے گا ….جو بھی تبدیلی کی بات کرے گا وہ توہین مذہب اور توہین رسالت کا مرتکب ہوگا
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #6
    بلکل ٹھیک کھا ہے آپ نے – مدعی کا کورٹ میں پیش ہونا قانونی فرض ہے

    سائٹ جگر …بڑے عرصے بعد تمہیں کسی ویب سائٹ پر دیکھا ہے …امید ہے اچھی گزر رہی ہو گیمدعی اگر اپنے مقدمے میں پیش نہ ہو تو اسے ایک آدھ موقع دیا جاتا ہے ورنہ مقدمہ عدم پیروی پر ختم کردیا جاتا ہے ..مدعی ملزم نہیں ہوتا …اس کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونا حیران کن ہے

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #7
    حیران ہوں کہ ان شرائط میں سب سے اہم …یعنی مالی شرط ..کو ظاہر نہیں کیا گیا ….جرنیل صاحب کو کتنا مال ملے گا؟
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #399
    باوا جی ….کافی عرصے سے آپ کی تحریریں پڑھتا آیا ہوں…اس لیے میرے لیے یہ یقین کرنا ممکن نہیں کہ آپ چپکے چپکے کہیں سے نکل آئے ہوں گے …میرا اپنا خیال ہے نکلنے کی وجہ یکسانیت اور بوریت ہو گی اور آپ چولوں کا مزید جواب دینا فضول سمجھتے ہونگے ……..بہرحال اس ویب سائٹ نے اور کچھ کیا نہ ہوں…. باوا ٹو پوائینٹ او ….کو متعارف کروا دیا ہے …لیکن یقین جانئے آپ کی پہلی ورژن زیادہ پسند تھی :-)
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #24
    Shirazi sahib, that’s a really good one.  :-)
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    وسیم اکرم کو مشورہ ہے کہ بات بڑھانے کا کوئی فائدہ نہیں …مجھے تو یاد نہیں کب ایک آرمی والے نے…چاہے حاضر سروس ہو یا ریٹائرڈ …کبھی کسی بھی بات پر معافی مانگی ہو ….وسیم اکرم کی جگہ کوئی اور آدمی ہوتا تو اب تک جیل میں ہوتا اور معافی نامے پر خود دستخط کر رہا ہوتا ….سابق کرکٹر اور سابق میجر میں سے ….میجر کہیں طاقتور ہےآسٹریلوی بیوی رکھ کے اور بھارت میں کرکٹ کی کوچنگ کرکے وسیم اکرم کو وقتی ابال آگیا ہے جسے آرمی والے چاہیں تو آسانی سے درست کرسکتے ہیں
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #397
    باوا جی …جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے …میرا نہیں خیال کہ سیاست پی کے پر کوئی آپ سے بچ کر نکل گیا ہو یا آپ شکست کھا گئے ہوں…میرا وہاں کم جانے کی وجہ یہ تھی کہ مجھے وہ ایک ٹین ایجرز کی ویب سائٹ لگتی ہے …اور اظہار رائے کی آزادی میں خاص طور اس ویب سائٹ کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں …میں نے تو وہاں ہمیشہ دیکھا ہے کہ بڑے اچھے ٹوپک کو دو تین سو ویوز جبکے مراثی پین اور جگت بازی (اور گالی گلوچ) والے تھریڈز پر ویوز ہزاروں میں ہوتے ہیں ….اس سائٹ کے لیے میری نیک خواھشات آپ کے ساتھ ہیں مگر تجربہ بتاتا ہے کہ مرچ مسالے کے بغیر ویورشپ نہیں بنتیآپ کا پرانا محلہ ..ڈسکشن فورم سے نہیں بلکہ ٹاک شوز اور ویڈیوز کی بنا پر چل رہا ہے …اس بارے میں بھی غور کریں دانش گردی کا چودھری کون ہے؟
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #395
    ویسے یہ اصل کہانی کیا ہے؟ کیا اس فورم کے تمام ممبران کو سیاست پی کے سے بین کیا گیا تھا…یہ یہ نیا فورم کھولنے والا معاملہ کچھ اور تھا؟
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #9
    شیرازی صاحب …..محمد عامر نے کیا چاند چڑھا لیے ہیں کہ آپ دوسرے جواریوں یعنی سلمان بٹ اور آصف کو بھی ٹیم میں لانے کے لیے بے چین ہیں؟ اس سے بہتر ہے کہ انتظار میں بیٹھے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے …ٹیم میں مورال کی کمی  ان گندے انڈوں کی وجہ سے ہے
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #10
    چینی عورتیں بہت محنتی ہیں ..اگر یہ خبر سچ ہے تو شادی کے لیے اچھا ریٹ ان کا حق ہےمجھے کچھ عرصہ پہلے ایک شہر سے دوسرے شہر گاڑی پر جانے کا اتفاق ہوا …راستے میں ہائی وے کے کنارے ایک بہت بڑے بل بورڈ پر نظر پڑی تو کچھ یوں لکھا تھا..چائنیز مساج سینٹرکام کے اوقات : رات نو بجے سے صبح پانچ بجے تک
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #3
    ہمیں کئی مثالیں ملتی ہیں کہ عورت اور مرد ایک دوسرے کو پانے کے لیے سات سمندر پار کرنے کو تیار ہیں …ہر قربانی دینے کو راضی ہیں ..مشکلیں جھیلنا منظور …وغیرہ وغیرہ ….یہاں اس کہانی میں ایک عورت کیا کیا جھوٹ بول کر …اپنے آپ کو مشکل میں ڈال کر اپنے عاشق کے پاس آتی ہے اور جواب میں اسے یہ صلہ ملتا ہے؟ یہاں فیصل کو خود تو شادی کے بغیر مزے لینے کا شوق ہے مگر عورت کے یہی کام کرنے پر اسے مشکوک کردار کا ملک سمجھ رہا ہے ….اگر فیصل کے گھر والے اس سے پوچھیں کہ بیٹا کہاں تھے تو اس نے بھی جھوٹ کا سہارا ہی لینا ہے …پھر منافقت کیوں؟اس سٹوری کو ذرا فاسٹ فارورڈ کرتے ہیں …فرض کیجئے کچھ سال بعد فیصل کی شادی کسی اور لڑکی شگفتہ سے ہوجاتی ہے …سہاگ رات میں اسے پتا چلتا ہے کہ بیوی کنواری نہیں …غصے میں وہ اسے طلاق دینے کی دھمکی دیتا ہے …شگفتہ یہ سوال کرتی ہے کہ سرتاج کیا آپ کنوارے ہیں؟اب کہانی کو ایک سیکنڈ روکیے اور یہ اندازہ لگانے لگانے کی کوشش کریں کہ فیصل کا جواب کیا ہوگا؟میرا اندازہ یہ ہے ….آوارہ عورت ، تمہیں مجھ سے سوال کرنے کی جرات …طلاق طلاق طلاق
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #4
    گھوسٹ پروٹوکول صاحب ……میری اپنی نظر میں تو پارلیمانی نظام پاکستان کے لیے اچھا ہے ہی نہیں ……بلکہ یہ جو نظام ہے وہ بھی دوسرے ممالک سے ادھار لی گے چیزوں پر مشتمل ہے ….برطانیہ میں دارالعوام اور وزیراعظم ہے تو ہمارے پاس بھی ہے …امریکی سینیٹ میں ریاستوں میں برابری کی بنیاد پر دو سینیٹر لیے جاتے ہیں اور ان کا صدر ہے تو ہمارے ہاں ہر صوبے سے بیس بیس سینیٹر ہیں اور ایک صدر ہے ………لیکن اس سینیٹ کا کیا فائدہ اگر اسے مالی معاملات پر اختیار نہیں ….بلکہ اس کی پاس کردہ قراردادیں ردی کی ٹوکری میں پھینکے جانے کے برابر ہیں کیونکہ بائنڈنگ نہیں ….آپ کی بات سے سو فیصد اتفاق ہے کہ موجودہ ہیت میں سینیٹ جیسا بیکار ادارہ کوئی نہیں دوسری بات …صدارتی نظام میں گورنر ہوتا ہے اور پارلیمانی میں وزیراعلی…ہمارے ہاں ماشاللہ دونوں ہیں ….جو کام گورنر کرتا ہے …یعنی کسی پاس کردہ قانون پر مہر لگانا …تو یہ کام تو ایک سیکشن افسر یا اسمبلی کا سیکرٹری بھی کر سکتا ہے ….آپ لاہور میں گورنر ہاؤس دیکھیں تو آپ کی آنکھیں کھل جائیں گی …لیکن یہ صرف ایک سفید ہاتھی ہے جسے ٹیکس دہندگان اپنے پیسوں سے پال رہے ہیں امریکا کا صدر باہر سفر کرتا ہے تو کسی کو قائم مقام صدر نہیں بنایا جاتا …صدر یا وزیراعظم ہر وقت اپنے عھدے پر قائم ہوتے ہیں …مجھے تو یہ قائم مقام والا آئیڈیا ویسے ہی پسند نہیں …یہ اسی صوررت ٹھیک ہے جب تک کہ ایک بندہ حادثے کی صورت میں ذمہ داری ادا کرنے کے قابل نہ رہےمیری نظر میں تو پاکستان میں صدارتی نظام زیادہ مفید ہوگا ..جہاں ایک صدر ہو اور ایک اسمبلی ہو …تصور کریں کہ نواز شریف …بلاول …عمران خان …الطاف حسین …سراج الحق …فضل الرحمن وغیرہ صدارتی الیکشن میں ایک دوسرے کے مقابل ہوں …اور پھر پچاس فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکنے پر پہلے دو امیدواروں کے درمیان رن آف الیکشن ہو …..اسی طرح سب صوبوں میں براہ راست گورنر کے الیکشن ہوں ……بلدیاتی اداروں میں میئر اور ناظم کا الیکشن براہ راست ہو ….مثال کے طور پر لاہور میں کسی للو پنجو کو میئر نامزد نہ کیا جائے بلکہ ہر پارٹی اپنا بہترین امیدوار لوگوں کے سامنے لائےاگر دوسرے ملکوں سے کوئی چیز کاپی کرنی ہی ہے تو امریکا کی طرح پارلیمنٹ سے وزراء نہ لیے جائیں بلکہ تجربہ کار لوگ جو ممبر نہ ہوں ان کو وزراء نامزد کیا جائے اور ان کے تجربے پر بحث ہو …ان کا سر عام پارلیمنٹ کی کسی کمیٹی کے سامنے جاب انٹرویو ہو …. اور ان کی فائنل منظوری پارلیمنٹ سے لی جائے ….اسمبلی کا کام قانون سازی ہونا چایئے نہ کہ وزارت کے مزے لوٹنا یا سڑکیں نالیاں بنواناڈویژن کی بنیاد پر صوبے بنانا ایک ایسی تجویز ہیں جس کی حمایت نون لیگ بھی کرچکی ہے …پنجاب پہل کرے تو سندھ بھی تقسیم پر راضی ہوجائے گا
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #36
    اس کیس میں ملزم جائیداد تسلیم نہیں کر رہا وہ کہ رہا ہے کہ یہ جائیداد وراثتی ہے اور اسکے خودمختار بچوں کی ہے اس سلسلے میں قطر کے شاہی خاندان کا خط بھی موجود ہے جبکہ مدعی کرپشن ، منی لانڈرنگ کے ثبوت پیش کئے بغیر سیاسی فوائد اٹھانے کے لئے بے بنیاد الزامات لگا رہا ہے قطر میں بادشاہت ہے وہاں پر کچھ بھی ثابت کرنا قطعی مشکل نہیں

    حفیظ صاحب …میرا استدلال یہ ہے کہ اگر جائیداد وراثتی ہے ….پیسہ قانونی طریقے سے قطر گیا …یا پھر قطری شہزادے نے سرمایا لگایا …اور پھر رقم قانونی طریقے سے قطر سے لندن منتقل ہی تو اس بینکنگ ٹرانزیکشن کا ریکارڈ تو کہیں ہوگا کہ نہیں؟حد تو یہ ہے کہ آج کی سماعت میں عمران خان کے وکیل سے سوال و جواب کے دوران کچھ جج حضرات لقمے دیتے نظر آئے کہ اگر جائیداد قطری شہزادے کی تھی تو شریف خاندان منی ٹریل کیسے لاسکتا ہے ….دوسرے الفاظ میں شریف فیملی کے وکیلوں کو بلواسطہ بتایا جارہا ہے کہ بیوقوفو اس لائن پر دلیلیں دو گے تو زیادہ بہتر ہے

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #51
    باوا جی …شاید میں اور آپ کسی مختلف پاکستان نامی ملک کی بات کر رہے ہیں …کیونکہ جس ملک میں میں رہتا رہا ہوں وہاں تو قادیانی ، ہندو اور عیسائیوں کی مٹی پلید ہے …انہیں دوسرے درجے کا شہری سمجھا جاتا ہے ….چھوٹے لیول کی نوکریوں سے لے کر اعلی سطحی ملازمتوں میں ان کا کوٹا ان کی آبادی کے لحاظ سے نہ ہونے کے برابر ہے …میڈیا میں آنے والی رپورٹوں کے مطابق ہر روز درجنوں ہندو خاندان انڈیا منتقل ہورہے ہیں …ان کی لڑکیوں سے ریپ اور جبراً شادیوں کے قصے عام ہیں اور کسی کو آجتک سزا نہیں ملی…..اور تو اور شیعہ کمیونٹی پر آئے دن ہونے والے ظلم و ستم بھی آپ کی نظروں سے نہیں گزرے …کوئٹہ تو خاص طور پر شیعہ لوگوں کو قتل گاہ بن چکا ہے آپ انہیں اکا دکا واقعات کہ رہے ہیں ….آپ تب مانیں گے جب بیس کروڑ کی آبادی میں سے دس کروڑ افراد ان جرائم کا ارتکاب کریں گے؟ حضور آپ کینیڈا میں رہ کر موازنہ نہیں کرپارہے کہ اقلیتوں سے حسن سلوک اصل میں کیسے ہوتا ہے
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #49
    یہ انتہا پسند دونوں ملکوں میں چار پانچ فیصد سے زیادہ نہیں ہیں

    باوا جی …اس فقرے پر بہت کچھ لکھا جسکتا ہے …بادامی باغ میں پوری عیسائی کالونی کو جلا دینا…فیصل آباد اور گوجرہ کا واقعات ..یا پھر قصور میں بھٹے میں پھینکنے والے واقعات چار پانچ فیصد کے نہیں ….اگر تھے تو پچانوے فیصد تماشا کیوں دیکھتے رہے؟اس موضوع پر پھر بات کریں گے …اقلیتوں پر بحث کے لیے زیادہ انتظار کی ضرورت نہیں پڑے گی ..ماشاللہ مومنین جلد ہی ایک نیا کھڑاک کردیں گے

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #46
    قرار جی آپ کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں لبرل ازم چاہئیے تو سو فیصد چاہئیے ورنہ نہیں شاید میں عملی زندگی میں دیسی لبرلز سے کہیں بڑھکر لبرل ہوں. اپنے ہندو اور سکھ دوستوں کی خوشیوں میں شامل ہونے انکے مندر اور گردواروں میں انکی تقریبات میں شریک ہونے کیلیے جاتا ہوں اور اپنے کرسچیئن دوستوں کی غمی میں شرکت کرنے کیلیے انکے فیونرل اٹنڈ کرنے چرچز میں جاتا ہوں لیکن مجھے اپنے دیسی لبرلز پر حیرت اسوقت ہوتی ہے جب وہ ایک طرف تو دعوا کرتے ہیں کہ سیکولرزم مذھب سے متصادم نہیں ہے بلکہ وہ صرف مذھب کو ریاست کے معاملات سے الگ رکھتا ہے اور دوسری طرف وہ اٹھتے بیٹھتے اسلام میں کیڑے نکالتے ہیں شیرازی جی کی قائد اعظم سے مایوسی کی وجہ غالبا یہ ہے کہ وہ انہیں اپنی مخصوس دیسی لبرل عینک لگا کر دیکھنے کی کوشش کرتا ہیں. قائد اعظم اتنے ہی مسلمان تھے جتنے پاکستان میں بسنے والے پچانوے فیصد مسلمان ہیں

    باوا جی ….آپ نے جو وضاحت کی ہے اس کے مطابق آپ ایک “سماجی” مسلمان ہیں جنہیں باقیوں کے عقائد سے کوئی مسئلہ نہیں ……مجھے کوئی مسئلہ نہیں بلکہ آپ داد کے مستحق ہیں ….بات یہاں تک ہی ہو تو بہتر ہے…. مگر مسلمانوں کی اکثریت کے نزدیک یہ قابل قبول نہیں …جب کوئی ایک مذہب کو دوسروں سے بہتر سمجھے تو یہ وضاحت مانگنا ضروری ہے کہ ایسا کس بنیاد پر کہا جا رہا ہے ….یہاں پھر مذہب کی ڈائسیکشن کرنا ضروری بن جاتا ہے …… قادیانیوں پر مظالم ہوں …عورتوں کی حق تلفی ہو یا پھر ریاست میں ایک مذہب کو فوقیت دے کر اقلیتوں کے حقوق کی حق تلفی کی جارہی ہو تو اسے کیڑے نکالنا نہیں بلکہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرنا سمجھا جانا چاہئیےیہ جاننے کے لیے کہ ایک ریاست کتنی کامیاب ہے صرف یہ پتا کرلیجئے کہ اس کی اقلیتوں اور کمزوروں سے کیا سلوک برتا جارہا ہے

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #11
    جی پی صاحب ..میں آپ سمیت اور امتیاز احمد صاحب اور کچھ دیگر حضرات کو پی ایم بھیجنا چاہ رہا تھا مگر شاید یہ سہولت اس ویب سائٹ میں موجود نہیں …اسلئے مین فورم میں میسج کرنا پڑا ..لیکن پیغام سب کے لیے تھا :-)
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #44
    Qarar Saab Jinnah didn’t avoid jail because he was lawyer, there were many lawyers who went to Jail including Ghandi. Jinnah didn’t go to jail because he wasn’t a freedom fighter he was establishment stooge. He was little polished Chaudhry Shujat of his era. He didn’t create Pakistan because of his abilities or talent. He created because British wanted to leave divided India. There intensions were very clear when they gave separate electorate to Muslims. It was impossible for Congress to compete with Muslim League on those 30 seats and cater larger audience on General seats. British rigged the elections in favor of Jinnah. Not because they liked Jinnah’s accent but they wanted to leave divided India. It was in their long term interest. It wasn’t Jinnah’s charisma that attracted people it was his separatist slogans with clear establishment backing that fetch him crowds.

    Shirazi sahibBritish wanting to divide India is just another conspiracy theory just like 9/11 done by Jews. Muslim elites were able to convince the viceroy of India that Muslims were scattered across India, and in a direct election, would not be represented proportionate to their population, and such under representation would create an unease among Muslims of India. British saw that as a future threat to their rule and rectified it by giving Muslims their own electorate. In my opinion, it was a bad move because it gave rise to communal extremism because Muslim candidates couldn’t ask for Hindu votes. But that decision was made in 1909-10, decades before Jinnah’s independence movement, or years before the world wars 1 & 2 where the British were weakened and couldn’t hang on to their rule on India.You are somehow implying that the British gave Jinnah a separate electorate as part of a “grand scheme” to divide India. This could not be any farther from the historical truth.Unless you’re Shah-Rukh Khan where one can charm voters with looks, leaders would need slogans to be successful in politics. Both Jinnah and Bhutto had them. Slogans go hand in hand with charisma.Also keep in mind that both Jinnah and Bhutto were secular progressives not liberals. Comparing their values with today’s liberal values is unjust. Liberals of 1940 might actually be considered a conservatives according to today’s standards.

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #43
    شیرازی جی ایک تو مجھے دیسی لبرلز کی سمجھ نہیں آتی ہے اتنے کنفیوزڈ لوگ ہیں کہ کبھی جناح کو سیکولر ثابت کرنے پر لگے ہوتے ہیں اور کبھی مذہبی ملاؤں کے قصیدے پڑھنے شروع ہو جاتے ہیں :bigsmile:

    باوا جی ….مجھ سمیت اکثر دیسی لبرلز کا المیہ یہ بھی ہے کہ ہم اپنے بھائی بند دوسرے لبرلز کو ذرا بھی ڈھیل دینے کے لیے تیار نہیں …اگر ہمیں لبرل ازم چاہئیے تو سو فیصد چاہئیے ورنہ نہیں …یہ چیز حالیہ امریکی الیکشن میں نظر آئی تھی جب ڈیموکریٹک پارٹی کے لبرل ونگ (برنی سینڈرز کے سپورٹر) نے ہیلری کلنٹن کی سپورٹ اس طرح نہیں کی جیسے ابامہ کی تھی ..کیونکہ وہ یہ کہتے تھے کہ کلنٹن اتنی لبرل نہیں جتنی ہم چاہتے ہیں ….اور پھر نتیجہ دیکھ لیا ….ٹرمپ کیا خاک پروگریسو ایجنڈا آگے بڑھائے گامیرا خیال نہیں کہ مولانا ابولکلام آزاد سے شیرازی صاحب کو کوئی محبت ہے …بلکہ ان کی تحریر شاید جناح میں مایوسی کی عکاس ہے

    Qarar
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Professional
    #36
    Shirazi sahib,Jinnah didn’t have to go to jail. He was a lawyer who understood the law. He used existing laws and the framework to fight a case and won, but a British puppet he was not. Abu-Alkalam Azad was a thinker, I give you that, but in leadership qualities he wasn’t comparable to Jinnah, not even by a long shot. Azad held similar views as other religious leaders of that era did that Muslims were one nation and Jinnah shouldn’t have tried to divide them up. Azad’s argument failed at the end because he couldn’t convince Muslims not to follow Jinnah.Style and charisma play a significant role, way more than the positions the leader holds on various issues. Why do you think people traveled for miles to see and hear Jinnah? They couldn’t understand a word of English but it was only his style that attracted people. Such popular leaders can then find a way to  mold public opinions, if they want to. Bhutto was a natural speaker and he knew how to excite the crowed. His speeches at the UN and his confident dealings with foreign leaders were equally impressive. He was known well on the world stage. I cannot defend some of his wrong decisions and he did have a mixed bag and he paid the price but he was not a coward like Nawaz Sharif or Musharraf.To my surprise, Nawaz Sharif, upon his return from exile, has displayed significant changes in his policies and governing style. I give him all points for taking on the corrupt army establishment. But one thing he doesn’t have is the charisma. To tell you the truth, I sometimes wonder how and why he has developed a huge following. He can’t even say two sentences coherently. No one in PTI cares about Imran Khan’s ultra conservative positions on certain issues, they simply like his personality. I often see people finding and posting old pictures of IK from his youth and almost drooling over them. I’m sure some PMLN fans, like Bawa Jee, have similar pictures of Nawaz Sharif from his young age, although I doubt those pictures will help enhance his charisma – I’ve been told by some that Nawaz Sharif was born bald.  :-)
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
Viewing 20 posts - 2,741 through 2,760 (of 2,777 total)
×
arrow_upward DanishGardi