Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 63 total)
  • Author
    Posts
  • muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #43
    میرا ووٹ انشاللہ، پشتون تحفظ موومنٹ کو ہو گا، یا پھر جس جماعت کو پی ٹی ایم سپورٹ کرنے کا فیصلہ کرے گی

    دہ سنگہ آزادی دا

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #42
    میرا ووٹ ن لیگ کا ہے۔ پچھلی بار تحریک انصاف کو دیا تھا۔ پہلے لگتا تھا کہ پی ٹی آئی لبرل ہے اور جرنیلوں کو اوقات میں رکھے گی لیکن پتہ چلا کہ دھوکہ ہوگیا۔ خود ہی جرنیلوں کے ساتھ مل کر جمہوریت کا بیڑہ غرق کرنے لگی۔ اب ن لیگ سے توقع نظر آرہی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو ناکوں چنے چبوائے گی اور یہی اسٹیبلشمنٹ میرے ملک کی خرابیوں کی ذمہ دار ہے۔ اس بار نہ صرف میں بلکہ تقریبا” ساڑھے سات سو وہ لوگ بھی ن لیگ کو ووٹ دیں گے جنھوں نے پچھلی بار قوم پرستوں کو ووٹ دئیے تھے۔ اور مجھے بہت فخر ہے کہ ان سب کو میں نے تیار کیا ہے ن لیگ کو ووٹ دینے کو۔ ن لیگ کے تین چار ترقیاتی کام بتائے اور تصاویر دکھائیں تو سب گاوں کا فیصلہ تھا کہ اس بار ن لیگ کو آنا چاہیے۔ اس کے علاوہ اپنی طرف ایسی پارٹی کو سپورٹ کی جاتی ہے جو فوج سے فاصلہ رکھتی ہو اوسر اس بار ن لیگ واضح طور پر یہ فاصلہ رکھتی ہوئی محسوس ہورہی ہے۔

    یعنی کبھی بھی آپ نے جیتنے والی پارٹی کو ووٹ نہیں دینا

    رہا یونہی نامکمل غم عشق کا فسانہ

    کبھی مجھ کو نیند آئ، کبھی سو گیا زمانہ

    یہ ادائیں بہکی بہکی ، یہ نگاہیں شاعرانہ

    کہ جہاں بھی تم نے چاہا، وہیں رک گیا زمانہ

    میری زندگی تیرا غم، تیرا غم عطا ے عالم

    میرے ساتھ صرف تو ہے، تیرے ساتھ ہے زمانہ

    میری زندگی ہے اقبال انہی دونوں منزلوں میں

    کبھی ہنس کے آہ کرنا، کبھی رو کے مسکرانا

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #9
    اسکی بجاے، جہادی پالیسیاں بنانے اور چلانے والوں پر پابندیاں لگانا سودمند ہو گا۔ پاکستان میں امریکہ مخالف جلوس نکالنے اور نکلوانے والوں کی پوری پوری فیملیز امریکہ اور یورپ میں رہائش پذیر ہیں ۔ لیکن سنا ہے کہ پنڈی لال کرتی میں “ہم ناگزیر ہیں” کے راگ کا جاپ چوبیس گھنٹے جاری ہے، اور کچھ اس شور میں سنای ہی نہیں دیتا 
    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #7
    ساءبر کراءم قانون کے آنے کے بعد ان لاین فورمز پر پاکستان میں رہنے والوں کیلیے آزادانہ رائے دینا ، اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی چلانے کے مترادف ھے۔ لہذا سب دانشور حضرات اپنی دانش کو شرعی بنا لیں۔ پاکستان سے باہر رہنے والے ممبرز بھی کوی زیادہ خوش نہ ہوں، کبھی نہ کبھی تو پاکستان چکر لگے گا ہی، آپکے استقبال کیلیے تلیرا اور لڑکی کے بھائی ، سات نمبر کے چھتر کو تیل لگا کر انتظار میں بیٹھے ھونگے۔ ماشااللہ، ٹیکنالوجی کو کیسے اسلامی  جمھوریہ ملا و ملٹرستان نے کیسے شرعی ٹوپیاں پہنای ہے۔ لبیک 
    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #31
    سلام مرشد! انصافینز کو دراصل عادت ہے ایمپائرز کو ملا کر کھیلنے کی اسلئے غیر جانبدار ماحول میں یہ کلیاں مرجھا جاتی ہیں۔ کافی انصافینز یہاں وارد ہوئے لیکن ایک تو غیرجانبداری اور دوسرا پاکیزہ ماحول دیکھ کر سخت متوحش ہوئے اور اگلی ہی گاڑی پکڑ کر فراٹے بھرتے چلے گئے۔ خیر ابھی ہم ایڈورٹائز شروع کررہے ہیں انشاللہ جلد ہی یہاں خالص قسم کے انصافینز اور گالی گلوچ کی بہتات ہوگی۔ ویسے مرشد آپکی غیر حاضریاں زیادہ ہوتی جارہی ہیں اور یہ تسلیم کہ وقفہ ضروری ہے لیکن عدم موجودگی کسی صورت گوارا نہیں۔۔

    عاطف بھائی، عدم موجودگی ناممکن ہے. انصافی ٹائیگرز کو سدھانے اور سدھارنے کا اپنا ہی مزہ ہے اور غالبا اس میں ضرور ثواب بھی ہو گا  کہیں نہ کہیں . باقی ماشاللہ ، یہ لگتا کہیں سے نہیں کہ ایک پاکستانی فورم ہے . آپ  تو بڑے استاد ہیں، گھیر گھار کر کچھ انصافیوں اور مذہبی فنڈ ووں کو لے آئیں نا یھاں پر، پلیز

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #37
    پا کستان ایسا ملک جہاں ۔۔۔ عاصمہ جہا نگیر جیسی ۔۔۔۔ دبنگ ۔۔ دلیر آوازیں بند ہورھی ہیں ۔۔۔۔ اور جہاں ۔۔۔ منا فقوں ۔۔۔۔ بہتان بازوں ۔۔۔۔۔ مشٹنڈ وں ۔۔۔۔چھچوروں ۔ کی آوازیں بلند ہورھی ہیں ۔۔۔۔۔۔ ایسی منا فق قوم کا ۔۔۔ سوائے اندھیروں ۔۔۔ اور ۔۔۔ بیٹرہ غرق ۔۔۔ ہونے کے کوئی ۔۔۔ کرن ۔۔۔۔ موجود نہیں ۔۔۔۔ جتنی یہ قوم جھوٹی ۔۔۔ بہتان باز۔۔۔ آمریت پرست اور منا فق ہے ۔۔۔ کوئی چیز اس قوم کا بیٹرہ غرق ہونے سے نہیں بچا سکتا ۔۔۔۔۔۔

    بھائی، آپ کے آوتار میں کس خاتون کی تصویر ہے؟؟ شکریہ

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #28
    صبح کہیں پڑھا یا دیکھا تھا کہ علی ترین ن لیگ کے پولنگ آفس میں بیٹھا چائے پی رہا ہے بلکہ ن لیگی ووٹرز کو پرچیاں بھی بنا کردیں۔ مجھے تو لگتا ہے علی ترین کی یہی محنت رنگ لائی ہے جو ن لیگی امیدوار جیت رہا ہے۔ انصافینز نے پھر بھی نہیں ماننا بلکہ کہنا ہے کہ دھاندلی ہوگئی۔ بھئی ہم نے یعنی پٹواریوں نے تو نہیں کی یقینا” اس بار انصافینز کے ساتھ علی ترین نے خود ہی دھاندلی کردی ہے۔ پچھلے چار پانچ دن سے سوشل میڈیا پر ایک میلہ لگا ہوا تھا کہ دیکھیں علی ترین خوشگوار موڈ میں، علی ترین لوگوں میں گھل مل گئے، علی ترین خادم رضوی کا جلوس روک کر ان کے سامنے کورنش بجا لائے، علی ترین نے یہ کیا وہ کیا۔ ایسا لگتا تھا پی ٹی آءی میںں ایک ہی قابل لیڈر ہے جس کی پروجیکشن ہورہی ہے۔ علی ترین صاحب بھی واسکٹ وغیرہ پہن کر خود کو رکن قومی اسمبلی ہی سمجھتے رہے۔ مجھے تو سخت دکھ ہورہا ہے کہ علی ترین اور ان کے حالی موالی ساتھیوں کا اس وقت رنج و غم سے کیسا برا حال ہوگا۔ بقول باوا بھائی مجھے تو رونا آرہا ہے۔ صبح ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جب علی ترین کو چالیس ہزار جرمانہ کی خبر سنائی گئی تو موصوف نے بیان دیا کہ یہ چالیس ہزار میں صدقہ سمجھ کر دے دوں گا۔ اللہ کی شان ہے کہ باپ کرپشن کے الزام میں نااہل قرار دیا گیا ہے اور بیٹا اسی کرپشن کے پیسے سے صدقے دیتا پھر رہا ہے۔ اللہ جانے لوگ اپنی اوقات جو کہ اکثر دو ٹکے کی ہی پائی گئی ہے، کیوں بھول جاتے ہیں؟؟

    بہت قابل تعریف کام ہے آپ  کو کہا بھی تھا کہ سیاست  پی کے سے کچھ انصافینز کو امپورٹ کر لیں. یھاں تو آئینے سے بات کرنے والے حالات ہیں

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #36
    یا رحمت للعالمینجرات  سچائی  انسانیت اور عظمت کی مجسم پیکر کو اپنی رحمت سے سیراب کر دے پاکستان کی ستر سالہ تاریخ میں سبھی عاصمہ صاحبہ  کے سامنے بونے نظر آتے ہیں ، سبھی کاٹھ کباڑ نظر آتا ہے
    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #12
    و علیکم السلام معظم نیاز بھائی میں آپکے کومنٹس میں چھپا طنز سمجھ سکتا ہوں :) یقین کریں کہ میں سیاستدانوں کو ملک کی تباہی میں ملوث ہونے سے بری الزمہ قرار نہیں دیتا ہوں. سیاستداں جو تماشے کرتے ہیں وہ اپنی مرضی سے نہیں کرتے ہیں بلکہ فوج پیچھے بیٹھی انہیں پتلیوں کی طرح نچا رہی ہوتی ہے. یہ سیاسی پتلیاں اقتدار کی ہوس میں یا اقتدار قائم رکھنے کیلیے فوجیوں کی انگلیوں پر ناچتی ہیں. میں پتلیوں کو اصل قصور وار ٹھہرانے کی بجائے انہیں نچانے والوں کو قصور وار سمجھتا ہوں سیاستدانوں کو ملکی تباہی کا کم زمہ دار سمجھنے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان میں کنٹرولڈ ڈیموکریسی ہے. فوج صرف اپنے منظور نظر سیاستدانوں کو عوام تک رسائی دیتی ہے تاکہ انہیں بوقت ضرورت آسانی سے کنٹرول کر سکے اور انہیں لگام ڈال سکے. جو سیاستداں فوج کے خلاف سر اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں نشان عبرت بنا دیا جاتا ہے. فوج اپنے مفادات کے تحت یا تو کرپٹ سیاستدانوں کو سیاست میں حصہ لینے کی اجازت دیتی ہے یا جو کرپٹ نہیں ہوتے ہیں انہیں کرپشن کرنے پر انکی حوصلہ افزائی کرتی ہے اور پھر جب وہ پر نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو انکی کرپشن کی فائلیں سامنے لے آتی ہیں آپ نے اگرچہ یہ طنزیہ لکھا ہے کہ “خارجہ، داخلہ، خزانہ، تعلیم، صحت ، کاروبار، معیشیت، توانائی، امن و امان، قانون، اربن ہاوسنگ، معدنیات، تیل گیس، بجلی، دفاع، رورل ترقی، زراعت، پارلیمانی امور، پارلیمنٹ، فاٹا،پولیس عدلیہ ؛ حتیّٰ کہ سیاحت کی پالیسیاں بھی جی ایچ کیو بناتا ہے اور اسی سے سوال و جواب ہونے چاہئیں” لیکن میں حقیقت میں ایسا ہی سمجھتا ہوں. اسکی دو وجوہات ہیں. پہلی یہ کہ اس ملک پر قیام پاکستان سے لیکر اب تک آدھا عرصۂ فوج براہ راست اور پوری طاقت کے ساتھ ملک پر قابض رہی ہے اسی نے یہ سب پالیسیاں بنائی ہیں اور وہی ان پالیسیوں کیلیے جوابدہ ہے. دوسری یہ کہ اگر کبھی سول حکومت اقتدار میں آئی بھی ہے تو اسے دکھاوے کا اقتدار تو ضرور ملا ہے لیکن اپنی مرضی کی پالیسیاں بنانے کا اختیار کبھی نہیں ملا ہے. اگر کوئی سول حکومت اختیار حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہے تو فوج اپنی انگلی پر ناچنے والے سیاستدانوں، مذہبی ملاؤں، حوالدار انکرز، دفاعی تجزیہ نگاروں کے بھیس میں سابق فوجیوں، اور لونڈی جوڈیشری کے ججز کو خونخوار کتوں کی طرح سول حکومت کے پیچھے چھوڑ دیتی ہے جو اس پر بھونک بھونک کر اسے فوج کے آگے جھکنے پر مجبور کر دیتے ہیں اور اگر کوئی پھر بھی جھکنے سے انکار کر دے تو اسے تختہ دار پر لٹکا دیتے ہیں تا ملک بدر کر دیتے ہیں اب آپ ہی بتائیں کہ ان وردی پوش دہشتگردوں کے تسلط سے سے کیسے اپنا پاکستان آزاد کروائیں؟

    باوا بھائی، طنز بالکل نہیں کیا. آپ شروع دن سے صحیح کہتےتھے ، مجھے بھی ہدایت آ گئی ہے یوں سمجھ لیں. نجات کی کوئی صورت مجھے تو نظر نہیں آتی ان وردی پوش دہشت گردوں سے . الٹا کہیں گھر سے اٹھا ہی نہ لیں، یہ خوف ہر وقت رہتا ہے. پاکستان میں رہ کر ان پر تنقید کرنا سراسر بیوقوفی ہے

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #9
    بہت شکریہ سہیل مرزا بھائی، آپکے میٹیریل کا انتظا رہے گا ہم ہمیشہ سیاستدانوں کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھاتے ہیں لیکن ہمارے سیاستدان بھی تو فوج کی نرسری سے ہی نکلے ہوئے ہیں. جیسی فوج اور اسکی ایجنسیاں ہونگی ویسے ہی اسکی نرسری سے نکلے ہوئے سیاستدان ہونگے. سیاستدانوں کے ہاتھ میں کبھی بھی طاقت نہیں رہی ہے اس لیے میں سیاستدانوں کو اس ملک میں نظر آنے والے گند کا زمہ دار نہیں سمجھتا ہوں. جس کے پاس اس ملک میں ہمیشہ طاقت رہی ہے وہ ملک توڑنے اور ملک کو تباہی کے دھانے تک پہنچانے کا زمہ دار ہے. افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس ملک کی فوج اور اسکی ایجنسیوں نے ملک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کوئی ایسا کام نہیں کیا ہے جس پر ہم اپنی فوج اور اسکی ایجنسیوں پر فخر کر سکیں. یہ فوج اور اسکی ایجنسیاں ملک کا دفاع کرنے اور دشمنوں پر نظر رکھنے کی بجائے ملک پر اپنا تسلط اور قبضہ برقرار رکھنے اور سیاستدانوں کو آپس میں لڑا کر جمہوریت کو کمزور کرنے کے بارے میں مصروف رہتی ہیں

    سلام باوا بھائی، یہ حقیقت کافی سالوں بعد سمجھ آتی ہے. اصولی طور پر تو جو سیاستدانوں کی خامیوں اور انکے احتساب کی بات کرے تو اس  سادہ لوح  بہن /بھائی کو تو جواب ہی نہیں دینا چاہیے. میں آپکی جگہ ہوتا تو تھک ہار کر یہی پالیسی اپناتا . لیکن لگتا ہے کہ خدا نے آپکو بہت صبر  اور پاکستان کیلیے بہت زیادہ محبت سے نوازا ہے خارجہ، داخلہ، خزانہ، تعلیم، صحت ، کاروبار، معیشیت، توانائی، امن و امان، قانون، اربن ہاوسنگ، معدنیات، تیل گیس، بجلی، دفاع، رورل ترقی، زراعت، پارلیمانی امور، پارلیمنٹ، فاٹا،پولیس عدلیہ ؛ حتیّٰ کہ سیاحت کی پالیسیاں بھی جی ایچ کیو بناتا ہے اور اسی سے سوال و جواب ہونے چاہئیں

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #67
    معظّم نیاز صاحب …..اظہار راۓ کی آزادی تو ہر شخص کو ہے ….اور آپ اپنے نقطہ نظر دینے میں بلکل آزاد ہیں ….میں تو صرف یہ جاننا چاہ رہا تھا کہ آپ جیسی شخصیت جس کا مولویوں اور بنیاد پرستوں سے دور کا بھی واسطہ نہیں …وہ بھی قادیانیوں کے مسئلے پر مولویوں کی سائیڈ پر ہے ….محمود و ایاز کے اکٹھا ہونے کی وجہ کیا ہے ؟ حالانکہ احمدی بڑے معصوم سے لوگ ہیں …نہ دہشت گردی کرتے ہیں …نہ کسی کے قتل کے فتوے دینے میں ملوث ہیں …آبادی نہ ہونے کے برابر ہے ….پھر ان کو یہ مشورے کیوں کہ وہ اپنا مذہب بنا لیں …اگر مجھے اور آپ کو اپنی راۓ رکھنے کی آزادی ہے تو احمدیوں کو کیوں نہیں اسلام کے بنیادی ستون اور عقائد کیا ہیں …کلمہ توحید …تمام الہامی کتابوں اور انبیاء پر ایمان …نماز روزہ زکواة حج وغیرہ پر ایمان ….ان سب پر قادیانی بھی ایمان رکھتے ہیں …فرق صرف ختم نبوت پر ہے …جوکہ اپنے آپ میں …دین کا بنیادی ستون بھی نہیں …لیکن مولویوں نے بنا دیا ہے ….اس موضوع پر قرآن کی صرف ایک مبہم سی آیت ہے کہ الله نے اسلام کو مکمل کردیا اور انبیاء کے سلسلے پر مہر لگا دی ….. اب اس آیت کی تشریح تو کئی طرح ہوسکتی ہے کہ کوئی نیا رسول نہیں آۓ گا کوئی نئی کتاب نہیں آئے گی ….مگر یہ کہاں لکھا ہے کہ اسلام کے پیغام کو آگے بڑھانے کوئی نہیں آۓ گا؟ سوال یہ ہے کہ قرآن اور بائبل میں بیان کیے گۓ پچیس چھبیس نبیوں کا کیا مقصد تھا اور حدیث کے مطابق ایک لاکھ چوبیس ہزار نبی کیوں بھیجے گئے ؟ اگر آپ برا نہ منائیں تو اس بات پر بھی روشنی ڈال دیں کہ مرزا غلام احمد کے نبی ہونے میں آپ کو شک کیوں ہے؟ وہ کون سے پیمانہ ہے جس کے ذریعے آپ نے حضور سمیت ایک لاکھ چوبیس ہزار حضرات کی بات پر یقین کر لیا کہ ان کا الله سے رابطہ تھا …مگر مرزا کا نہیں …ثبوت تو کسی کے پاس بھی نہیں تھا …نہ کسی نے الله کو دیکھا اور نہ جبرئیل …ایک جیسی بات کہنے پر باقی سب اشخاص سچے ہیں مگر مرزا جھوٹا ہے

    قرار بھائی، مجھے مولویوں سے ملا کر آپ بہت زیادہ سمپلفائی کر رہے ہیں. مولوی احمدیوں کو صرف غلط نہیں جانتے، وہ انکی گردنیں اڑانا چاہتے ہیں ، ہٹلر کے فائنل سلوشن کی مانند. جہاں تک مرزا غلام احمد کے نبی ہونے یا نہ ہونے کا تعلق ہے تو عرض ہے کہ مجھے ڈر لگتا ہے کہ کوئی میرے جیسا نبی بن کے  (اور یہ لازما ہو گا)دوسروں انسانوں کو نقصان پہنچانے والی ہر حرامکاری کو جائز قرار دے کر تیسری دنیا کے انپڑھ لوگوں کی فالونگ بنا کر زمیں پر فساد برپا کرتا   پھرے اور اس نبی کو نہ ماننے والے باقی لوگ اس نیے دین کے پیروکاروں کی گردنیں اڑاتے پھریں. لہٰذا  میرا یہ موقف بجاے کسی علمی و مذہبی بنیاد کے ایک نیک خواہش پر استوار ہے

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #47
    نیاز صاحب ….یہ ٹھیک ہے کہ مذہب سائنس نہیں مگر جو مذہب اپنے آپ کو زمانے سے ہم آہنگ نہیں کرتا وہ اپنی موت آپ مر جاتا ہے ….اب تو پوپ فرانسس نے بھی مانع حمل طریقہ کار اور ہم جنس پرستی کو قبولیت کی سند دے دی ہے ….اسلام میں کیا ہے ؟ بائبل سے اخذ کردہ کچھ قصے …جزا اور سزا کے پیمانے …کچھ رسومات …اور اخلاقیات کے چند اصول اخلاقیات اور جزا سزا کے معیار بھی ارتقاء سے گزرتے ہیں ….انسانی حقوق کے معاملات میں ہمیشہ سے مردوں کی اجارہ داری رہی ہے لیکن اب خواتین کو برابری مل رہی ہے ….اسلامی حکومتوں میں اقلیتیں دوسرے درجے کی شہری تھیں مگر مہذب دنیا میں انہیں کہیں زیادہ حقوق مل رہے ہیں آدھی گواہی اور جائیداد کا آدھا یا آٹھواں حصہ اس زمانے میں تو ٹھیک تھا جب عورتوں کو کچھ بھی نہیں ملتا تھا …مگر موجودہ زمانے میں ناکافی اور ظلم پر مبنی ہے ….شادی کے بغیر تعلقات کی سزا موت ہونا اور ہزار روپیہ چوری کرنے پر ہاتھ کاٹ کر کسی کو اپاہج بنانا کہیں سے بھی خدائی انصاف نہیں لہٰذا ارتقاء کی ضرورت مذہب کو کہیں زیادہ ہے میں نے یہ نہیں کہا کہ آپ قادیانیوں کے مخالف ہیں یا ان سے عناد رکھتے ہیں …آپ نے لکھا تھا کہ قادیانی اپنا مذہب الگ بنا لیں مگر اسلام کو نہ بگاڑیں ….تو سوال یہ ہے کہ یہ اختیار آپ کا یا میرا نہیں اور نہ ہی اسلام کی ملکیت پاکستانیوں کو ودیعت کی گئی ہے

    آپکی ہر بات سے  سو فیصد متفق ہوں. لیکن مذہبی ادارے نے کبھی یہ ارتقا نہیں ہونے دینا، کوئی بھی جان بوجھ کر اپنی طاقت شئیر یا کم نہیں کرتا. انکو بھی کسی بہت بڑے دھچکے کی ضرورت ہے کلیسا کی مانند، ایک بھرپور عوامی بغاوت. اسی طرح ارتقا کیلیے نبی کا اوتار پہننا ضروری نہیں جو آپکی کمائی کا دس فیصد بھتہ وصول کرے، جس کو ماننے پر آپکو ہر طرف سے جوتے پڑیں. بڑی مشکل سے پچھلے چودہ سو سال میں اسلام کی شدت، جنونیت  کم ہوئی ہے؛ مختلف فرقے بن کر اسکی شدت کو ڈائلوٹ کیا گیا ہے اور اب نیے سرے سے میں ایک نیے نیے شدت پسند مذھب کے ہتھے چڑھ جاؤں. قادیانیوں کے متعلق یہ میرا ذاتی نقطہ نظر ہے. میں اسکو ایک کلٹ یا گینگ سمجھتا ہوں. اور قادیانیوں کو اس گینگ کا مغوی، مسلمانوں سے بھی کہیں زیادہ بڑھ کر زیادہ محبوس  مغوی. اسی طرح ریاست پاکستان اور اس کے باشندے جو ان سے سلوک کرتے ہیں وہ بہت غلط اور قابل مذمت ہےقادیانی اور اسلام   ایشو پر یہ میری راۓ ہے کہ جس سے متفق ہونا ضروری نہیں ، جو غلط بھی ہو سکتی، جس کو میں کسی دوسرے پر تھونپ نہیں رہا بزور قوت  ، نہ ہی اسکے نفاذ کیلیے میں کسی کے پیچھے لٹھ لے کر پڑا ہوا ہوں .  جو اسکو غلط بھی سمجھے تو میں اسکے اس حق کا حترام کرتا ہوں. تو اب آپ سے سوال ہے کہ کیا میں یہ راۓ رکھ سکتا ہوں؟؟

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #8
    سلام مرشد! یہ گوشہ عافیت بسانے کا مقصد اسی وقت تکمیل کو پہنچ سکتا ہے جب آپ جیسی آزاد آوازیں یہاں باقاعدگی سے سننے کو ملیں۔ دل چاہتا ہے کسی طرح آپ کو مجبور کردوں کہ آپ یہاں روز لکھیں اور لکھتے رہیں۔ میرے بڑے بڑے آسمان فرقہ واریت کی زمین کھا گئی ہے اور سمجھ نہپیں آتا کہ ان آلائشوں سے پاک دوستوں کو کیسے رضامند کروں کہ اپنی موجودگی کا احساس دلواتے رہا کریں۔

    وعلیکم السلام عاطف بھائی، واقعی اب پرانے فورم کا  عبرت ناک انجام دیکھنے کے بعد آپ کی اس علم دوست ، انسانیت نواز اور سب سے بڑھ کر بڑی ہی دوراندیش کاوش  کو دیکھ کر آپکے ہاتھ چومنے کو دل چاہتا ہے:). صحیح بتاؤں تو شروع میں مجھے کبھی یقین نہیں تھا کہ کبھی یہ فورم ایک نعمت غیر متبرکہ  بن جائیگا. جو پرانے فورم پر کبھی لکھنے کی جرات تو درکنار ، لکھنے کے بارے میں سوچنا بھی محال تھا، آج یھاں پڑھنے  اور لکھنے کو مل رہا ہے؛ بغیر کسی کفر، غداری  کے فتوؤں  اور مغلظات کی بارش کے؛ شاید ابتدا میں یھاں بھی چند ایک  جنگیں  ہوئی تھیں :). لیکن اب سب پرفیکٹ ہے . اللہ پاک آپکو جزاے خیر دے ، دل سے دعا ہے دوسرا، عاطف بھائی، واقعی  ہمارے بڑے بڑے سر کے تاج   وہاں اب بھی جنگوں میں ضائع  ہو رہے ہیں . دراصل میں نے ہمیشہ دیکھا ہے کہ اکثریتی گروہ پر نہ تو انکے عقائد کے حوالے سے کوئی اعتراض  ہوتے ہیں، ہوں بھی تو ہم اپنے آپ کو دیوار سے لگا محسوس نہیں کرتے، لہٰذا ردعمل   دینے  کی کوئی مجبوری/ضرورت محسوس نہیں ہوتی .  دوسری طرف ایک تو اقلیتی گروہ/ فرقے ویسے بھی ہمیشہ اور ہروقت ، ہر طرف سے اعتراضات کی زد میں ہوتے ہیں ، دوسرا وہ اس چلن کی وجہ پہلے سے ہی اپنے آپ کو ہر وقت کٹہرے میں کھڑا محسوس کرتے ہیں ، لہٰذا، کسی بھی اعتراض کی صورت میں بڑے سے بڑا   ٹھنڈے دماغ والا ولی  بھی ردعمل دیے بغیر نہیں رہ سکتا. یہ انسانی فطرت ہے  جس کا کوئی اوپاے نہیں. اسلیے اکثریت پر تنقید کوئی  مسلہ نہیں، لیکن اقلیت پر تنقید ہمیشہ انکو حملہ نظر آئیگا جس سے پرہیز کرنا چاہیے اور ویسے بھی با حیثیت انسان آپکی ہمدردیاں اقلیت کی طرف ہی ہونی چاہییں، میری انتہائی ناقص راے میں

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #34
    نیاز صاحب ….اگر میں ڈارون کے نظریہ ارتقاء پریقین رکھتا ہوں …..اور اگر ایک سائنسدان اس نظریے میں تبدیلی کردے اور اس تبدیلی کے حق میں دلائل دے تو کیا مجھے ڈارون کے نظریے کو اس کی اصلی حالت میں بحال رکھنے کی ضد کرنی چاہیے ؟ میں نے اپنی زندگی میں بہت سے فراغدل مسلمان دیکھے ہیں مگر جب بات قادیانیوں پر آتی ہے تو سب …ان پڑھ ..تعلیم یافتہ …مولوی غیر مولوی ..مرد عورت …ان کے خلاف ایک ہوجاتے ہیں ….یعنی تیری سرکار میں پوھنچے تو سبھی ایک ھوئے

    قرار بھائی، مذھب اور سائنس تو بالکل ایک دوسرے کے متضاد ہیں، دونوں کا کام بالکل جدا، اصول بالکل جدا، ضرورت جدا اور آپس میں قطعی کوئی لنک نہیں. اسلام ایک مذھب ہے نہ کہ سائنسی حقائق و نظریات کا مجموعہ اور قرآن مذہبی اصولوں اور  مثالوں کی کتاب نا کہ سائنس کی کتاب؛ لہٰذا مذھب کے متعلق سائنس کی مثال صحیح نہیں . سائنس کی بنیاد ہی مشاہدات و تجربات جبکہ مذھب کی بنیاد ہی ان دونوں باتوں کی نفی کرتے ہوے ان دیکھے خدا پر مکمل غیر متزلزل ایماں لانے کا نام دوسرا میں سمجھنے سے قاصر ہوں کہ میری کس بات سے آپکو ایسا لگا کہ میں قادیانیت یا قادیانیوں کے خلاف ہوں، ان سے نفرت کرتا ہوں ، انکے بنیادی حقوق غصب کرنے کے درپے ہوں یا کسی بھی طریقے سے انکو اپنے سے کمتر تصور کرتا ہوں ؟؟؟؟ براہ مہربانی نشاندھی فرما دیں تا کہ اپنی اصلاح کر سکوں، شکریہ

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #6
    کوئی اتنا عرصہ غائب رہے تو ذہنوں سے اتر جاتا ہے آپ ان خوش نصیبوں میں سے ہیں جو اپنی پوسٹوں کی وجہ سے کبھی بھی بھلائے نہیں جا سکتے . اپنے خیالات سے ہمیں مستفید کرتے رہا کریں اور کچھ نہیں تو سیکھنے کا ہی موقع ملتا ہے

    آپ کی انکساری بجا مگر حقیقت یہی ہے کہ سبھی نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے . اس فورم کے ماحول کو علم و آشتی کا نمونہ بنانے میں آپ کا کردار بے مثال ہے. ویسے میں جاتا کہیں بھی نہیں، آپ سب بہن بھائیوں کی پوسٹس سے گاہے بگاہے مستفید ہوتا رہتا ہوں  البتہ راے دینا ماضی کی طرح ہی نکمے پن اور موڈ پر منحصر ہے  جو آپ خوب سمجھتی ہیں. سیاست پی کے کی تباہی کا بہت دکھ ہے. اب تو وہ صرف اور صرف ٹاک شوز کے ٹوٹوں کا کچرا گھر بن چکا ہے  یا پھر وہی ماضی کی سیاسی اور فرقہ ورانہ مغلظات کا مرکز، بہرحال بہت دکھ کی بات ہے جو کہے بغیر نہ رہ سکا

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #33
    جے بھیا، ابھی تک کویی قابل ذکر ایسی دلیل سامنے نہیں آسکی ہے جس کی رو سے مذہبی عقائد کی پارلیمنٹ سے اور وہ بھی مسلم اکثریتی ملک کی پارلیمنٹ سے توثیق ضروری قرار دی جاسکے. سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایسی کویی مضبوط دلیل نہیں ہے تو عوام و خواص میں اس سلسلے میں اس قدر جذباتیت اور اشتعال کیوں پایا جاتا ہے ؟

    بھائی ایک غلط کام کے پیچھے آپ کو کوئی نیک مقصد یا دلیل تو نکال کر نہیں دی جا سکتی. مثلا ڈکیتی کے پیچھے لالچ کارفرما ہو گی نا کہ کوئی عظیم مقصدعوام ان پڑھ، معاشرے میں آکسیجن کی مانند ہر طرف رچے بسے مذہبی جنون کا شکار ، کنویں کی مینڈک، متبادل بیانیوں سے لا علم ، ہمارے مقتدر ادارے کی خودغرضانہ خودکش پالیسیوں کی بھینٹ چڑھنے والے مچھروں کی مانند ہے . اس لیے اس قدر اشتعال  اور جذباتیت پائی جاتی ہے . اگر غریب اور متوسط طبقے سے کوئی انسان کا بچہ نکل آے تو اسے معجزہ سمجھنا چاہیے کیونکہ ریاست پہلی سانس سے ہی آپکو ایک مذہبی جنونی یا زومبی بنانے کیلیے سرتوڑ کوشش کرتی آ رہی ہے بھائی جان، سب کو علم ہے کہ مقتدر ادارے کی پراکسی جنگیں  مذہبی طبقے نے لڑی ہیں اور قیام پاکستان سے آج تک بلا شبہ لاکھوں قربانیاں دی ہیں. جس دن مذہبی طبقہ کے مخالف ‘   انسانی’ طبقہ نے کسی پراکسی لڑائی میں درجن بھر  جا نوں کی قربانی  دے دی اس دن  ہم مقتدر ادارے سے بے وفائی کا شکوہ کرتے ہوے اچھے بھی لگیں گے. افغانستان  و کشمیر  میں   آے روز  پھٹنے والے  مذہبی   خودکش زومبی  بنانے کیلیے اگر آپکو ٹھیکہ دیا جاے تو کیا آپ اس سے مختلف معاشرہ تشکیل دینگے؟؟؟ بالکل نہیں، ایک ایک جزو ایسا ہی ہو گا

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #32
    معظم صاحب، آپ نے ختم نبوت قانون کی جو پہلی وجہ بیان کی ہے وہ تو میرے خیال میں خود اس بات کی دلیل ہے کہ اس کے پیچھے کویی ٹھوس دلیل نہیں ہے دوسری بات آپ نے میری اس بات کی توثیق کی ہے کہ مستقبل کی پارلمینٹ اس قانون کی تنسیخ یا ردو بدل کرسکتی ہے تو بنیادی سوال اپنی جگہ موجود ہے کہ ایک عقیدہ ایک جمہوری پارلیمنٹ کا مرہون منت کس طرح ہوسکتا ہے؟ عقیدہ کے بارے میں تو عموما مومن کا موقف ہوگا کہ چاہے ساری دنیا ملکر بھی عقیدہ کے خلاف قانون سازی کردے تو بھی اس کے عقیدہ پر کویی فرق نہیں پڑے گا … آپ کے تیسرے نقطہ کے پیچھے کونسی دلیل ہے اس قانون سے قبل اس مسلہ پر کتنے کشت و خون ہوے تھے؟ یا دنیا کے جن ممالک میں یہ قانون نہیں ہے وہاں کیا صورت حال ہے؟

    غالبا  میری  طرف سے طنز و مزاح کی نہایت بھونڈی کوشش میں اصل  مفھوم گم ہو گیاچلیں صحیح طریقے سے بیان کرتا ہوں.اس قانون سے مولوی صاحبان کا بہت فائدہ ہوا. عوام کو تلقین و تبلیغ سے فتنوں سے بچانے کے فرض کو انہوں نے ریاست کے سر پر منڈھ دیا اور خود اس ذمہ داری سے بری الذمہ ہو گئےانسانی نقطہ نظر سے دیکھا جاے تو واقعی پارلیمنٹ کا کام لوگوں کی مذہبی آزادی کو غصب کرنا نہیں یعنی غلط کیا. لیکن جب ہم نے آئین و قانون کو قرآن و سنت کے تابع کیا تو یہی ہونا تھا کیونکہ قرآن و سنت کی تشریح پر مذہبی ادارے کی اجارہ داری ہے کسی انسانی گروہ کی نہیں. لہٰذا ایسے قوانین بننے پر حیرانی و پریشانی کی قطعی کوئی ضرورت نہیں . مثلا اگر کل کو طالبانی نظام آ جاے تو مجھے کوئی حیرت نہ ہو گی. ہم نے خود آئین کو مذہبی طبقے کی جوتی کے نیچے بچھایا ہےجہاں تک مجھے علم ہے قیام پاکستان کے بعد بہت بار قادیانی-مسلمان ایشو پر ہنگامے، قتل و غارت وغیرہ ہو چکی تھی. سن ترپن کے فسادات ، شہروں میں مارشل لا ، بھٹو دور میں تو قادیانی کمیونٹی کا مکمل طور پر سیاسی، سماجی، معاشی، معاشرتی بائیکاٹ کر دیا گیا تھا دوسرے ممالک میں مذہبی انتہا پسندی اس حد درجہ نہیں ہے

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #31

    معظم صاحب

    سوال مرزا غلام احمد یا مسلمہ کزاب کے حوالے سے نہیں

    بات بڑی مبہم سی ہے ، جس نے آج تک مجہے مخمصے میں ڈالا ہوا ہے

    اگر حضور پر نبوت ختم ہوگئِ تو اسکا مطلب ہے کہ کسی کو وحی نہیں آئے گی

    تو پھر امام مہدی یا حضرت عیسیٰ کے پاس جبریل امین خدا کا پیغام یا وحی لائینگے یا نہیں یا کوئی بھی کہہ دے کہ وہ مہدی یا عیسی ہے تو اسکا فیصلہ کیسے ہوگا

    اگر انکے پاس جبریل امین آئینگے تو ختم نبوت کہاں گئی اور اگر نہیں آئِنگے تو وہ مہدی یا عیسی کس بات کے ہوئے

    گلریز بھائی، مجھے احساس ہوا ہے کہ جہاں اس ایشو پر میرا واجبی سا علم ختم ہوتا ہے وہاں سے بہت  آگے آپکا علم شروع ہوتا ہے، اسلیے معذرت.ذاتی طور پر حضور پاک  سے منسوب  اچھی باتوں سے نسبت میرے لیے کافی ہے ، بغیر مہدی، عیسا اور وحی کی پروا کیے

    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #4
    سنا ہے کہ اس دفعہ عید میلاد النبی ص سے پہلے ہی لاؤڈ سپیکر سے  عام شہریوں پر ماضی جیسا ہی حملہ شروع ہو چکا تھا. چھ اموات، زاہد حامد کا استعفا اور لاوڈ اسپیکر کا بے رحمانہ استعمال اس دھرنے کے ارلی ہارویسٹ نتائج ہیں
    muhammad moazzam niaz
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #3
    دہشت گردی کیلیے بیشتر خام مال تبلیغی جماعت نے ہی مہیا کیا ہے، اسی لیے تبلیغی جماعت کے بڑوں کو دنیا جہاں کے ہر ٹاپک پر کمنٹس دینے کے باوجود کبھی اپنی ہم فرقہ طالبانی دہشت گردی کے خلاف بیان دینے کی توفیق نصیب نہ ہو سکی اور نہ ہی کبھی طالبان کو تبلیغ سے راہ راست پر لانے کی . دہشت گردی کا پہلا سبق فضائل اعمال کے جہادی اسباق سے شروع ہوتا ہے اور آخری سبق فاٹا اور افغانستان کے ٹریننگ کیمپوں میں ملتا ہے. ہم بھی کتنے سادہ لوح  اور کم علم لوگ ہیں. لیکن کم علمی کی سزا قدرت کے ہاں موت سے کم نہیں
Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 63 total)
×
arrow_upward DanishGardi