Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 15,527 total)
  • Author
    Posts
  • Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    عاطف بھائی کی بیماری کا پڑھ کر بہت افسوس ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ انہیں شفا عطا فرمائے اور انہیں صحت کاملہ، تندرستی اور لمبی عمر دے، آمین

    میری دعائیں اور نیک تمنائیں عاطف بھائی کے ساتھ ہیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
    سرحد کے الیکشنز میں جونتائج ہیں اس حساب سے مجھے امید ہے کہ اے این پی اور آزاد امیدواران کو ملا کر ہی کوی پارٹی مئیر کا انتخاب جیت سکتی ہے مولانا کے پاس اکیس اپنی اور تین ن لیگ کی کنفرم سیٹس ہیں دوسری طرف حکومتی اراکین اور تمام آزاد ملا کر بھی ایک ممبر کم ہے مگر زرداری اور دو تین ممبرز مزید انہیں مل سکتے ہیں فنڈز کے منہ کھول دیں تو مل جائیں گے لہذا حکومت اب بھی مئیرشپ کیلئے امید لگاے ہوے ہے ، نچوڑ یہ نکلتا ہے کہ اب مئیرشپ کا سارا دارومدار آزاد اور ایک دو ممبرز والی چھوٹی پارٹیوں پر ہے

    بیلیور بھیا

    کون سے میئر کی بات کر رہے ہیں؟

    خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پانچ شہروں کے میئر کے انتخاب براہ راست عوام کے ووٹوں سے ہونے تھے

    پشاور، بنوں اور کوہاٹ کے میئر کا انتخاب جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمان نے اور مردان کے میئر کا انتخاب اے این پی نے جیت لیا ہے جبکہ ڈیڑہ اسماعیل خان کے میئر کا انتخاب میئر کے ایک امید وار کی موت کی وجہ سے ملتوی ہوگیا ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #32

    السلام علیکم باوہ بھائ ۔ بہت مشکور ہوں آپ نے خیریت پوچھی ۔ والدہ صاحبہ 2019 میں رحلت فرماچکی ہیں ، میری بیٹی 5 ماہ کی مسلسل علالت اور انٹنسیو کیریونٹ میں رہنے کے بعد ستمبر کے آخر میں وفات پاگئ ۔ مقامی یونیورسٹی سے حال ہی میں جرنلزم میں گریجویشن کے بعد اسی یونیورسٹی میں ویب کنٹنٹ اسپشلسٹ کے طور پر جاب کرتی تھی ۔ اور کیا کہہ سکتا ہوں کہ سوائے صبر کے اور کوئ رستہ نہیں ۔ اللہ کی رضا میں راضی ہوں ۔ اور صبر کی دعا کرتا ہوں ۔

    و علیکم السلام محترم زیدی بھائی

    آپکی بیٹی کی وفات کا پڑھکر انتہائی افسوس ہوا ہے. الله تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آپ کو صبر جمیل دے، آمین

    آپکے دکھ کو سمجھ اور محسوس کر سکتا ہوں. ایک باپ کیلیے اپنے جوان بچوں کی میت کو کندھا دینے بڑا صدمہ کیا ہو سکتا ہے؟

    الله تعالیٰ آپ اور آپکے اہل خانہ کو یہ غم برداشت کرنے کی توفیق دے. ہم آپکے غم میں برابر شریک ہیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #29

    ھر شے کی طرح جو اس دنیا میں آئ ،حیات پائ اور ایک معین مدت پوری کرکے رخصت ہوئ ۔، یہ فورم بھی ایک دن اپنی منزل طے کرکے اختتام کو پہنچا ۔ ضروری نہیں ہے کہ ھر انسان کی خواھشات اسکی زندگی کے سفر میں اس کی مرضی کے مطابق پوری ہوتی رھیں ۔ میری اپنی کچھ نجی مصروفیات مجھے اس فورم سے کچھ عرصہ دور رکھنے کا سبب بنیں ۔ تلخی بھرے پچھلے 5 مہینے بالاخر میری عزیز ترین شے کو ہمیشہ کے لیے لے کر رخصت ہوگئے اور میں اپنی تمام تر دعاؤں ، عبادات، کاوشوں اور رت جگوں کے باوجو ، ہونے والی کو ٹال نہ سکا۔

    کل من علیہہ فان

    بہت سے دوستوں اور اصحاب سے ملاقات اور گفتگو کا موقع ملا ۔ انکی کمی ہمیشہ رہے گی ۔ انکی یادیں بھی ہمراہ رہیں گی ۔ میری نیک خواھشات ان سب کے لیے جن سے اس فورم پر بات چیت رہی ۔ اگر کسی کا دل میرے لفظوں سے دکھا تو میری معذرت قبول فرمائیں ۔ دکھی دل کے ساتھ اور الجھے اور بوجھل خیالات کے ساتھ یہ شاید میری آخری پوسٹ ہو ۔

    مدت کے بعد تم سے ملا ہوں تو یہ کھلا

    یہ وقت اور فاصلہ دھوکہ نظر کا تھا

    چہرے پہ عمر بھر کی مسافت رقم سہی

    دل کے لیے تمام سفر لمحہ بھر کا تھا

    کیسی عجیب ساعت دیدار ہے کہ ہم

    پھر یوں ملے کہ جیسے کبھی دور ہی نہ تھے

    آنکھوں میں کم سنی کے وہ سب خواب جاگ اٹھے

    جن میں نگاہ و دل کبھی مجبور ہی نہ تھے

    معصوم کس قدر تھیں وہ بے نام چاہتیں

    بچپن سے ہمکنار تھا عہد شباب بھی

    یوں آتش بدن میں تھی شبنم گھلی ہوئی

    مہتاب سے زیادہ نہ تھا آفتاب بھی

    پھر وہ ہوا چلی کہ سبھی کچھ بکھر گیا

    وہ محفلیں وہ دوست وہ گل رنگ قہقہے

    اب رقص گرد باد کی صورت ہے زندگی

    یہ وقت کا عذاب کہاں تک کوئی سہے

    اب تم ملیں تو کتنے ہی غم ہیں تمہارے ساتھ

    پتھر کی طرح تم نے گزاری ہے زندگی

    کتنا لہو جلایا تو یہ پھول مسکرائے

    کس کس جتن سے تم نے سنواری ہے زندگی

    میں نے بھی ایک جہد مسلسل میں کاٹ دی

    وہ عمر تھی جو پھول سے ارماں لیے ہوئے

    اب وہ جنوں رہا ہے نہ وہ موسم بہار

    بیٹھا ہوں اپنا چاک گریباں سیے ہوئے

    اب اپنے اپنے خوں کی امانت ہے اور ہم

    اور ان امانتوں کی حفاظت کے خواب ہیں

    آنکھوں میں کوئی پیاس ہو دل میں کوئی تڑپ

    پھیلے ہوئے افق سے افق تک سراب ہیں

    کس کو خبر تھی لمحہ اک ایسا بھی آئے گا

    ماضی تمام پھر سمٹ آئے گا حال میں

    محسوس ہو رہا ہے کہ گزرا نہیں ہے وقت

    اک لمحہ بٹ گیا تھا فقط ماہ و سال میں

    تم بھی وہی ہو میں بھی وہی وقت بھی وہی

    ہاں اک بجھی بجھی سی چمک چشم نم میں ہے

    یہ لمحہ جس کے سحر میں کھوئے ہوئے ہیں ہم

    کتنی مسرتوں کا سرور اس کے غم میں ہے

    زیدی بھائی، سلام عرض ہے

    آپکے نقصان کا پڑھکر انتہائی افسوس ہوا ہے

    آپ نے واضح تو نہیں لکھا ہے لیکن میرے خیال میں آپکا اشارہ غالبا اپنی والدہ محترمہ کی طرف ہے کیونکہ آپ نے کچھ عرصۂ پہلے ان کی بیماری کا ذکر لیا تھا

    اگر آپکی والدہ محترمہ وفات پا چکی ہیں تو الله تعالیٰ انکی مغفرت کرکے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور آپ اور آپکے اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے، آمین

    اگر آپکی والدہ صاحبہ زندہ ہیں تو الله تعالیٰ انہیں صحت و تبدرستی عطا فرمائے، انہیں لمبی عمر اور ان کا سایہ ہمیشہ آپکے سر پر قائم رکھے، آمین

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #28
    تمام دوستوں کی خدمت میں سلام

    دانشگردی کے بند ہونے کا پڑھ کر انتہائی افسوس ہو رہا ہے. جس طرح عاطف بھائی کا فورم بنانے کا فیصلہ غیر متوقع تھا اسی طرح فورم بند کرنے کا فیصلہ بھی غیر متوقع ہے

    میں پچھلے کافی عرصے سے کچھ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے فورم پر ہونے والی ڈسکشن میں حصہ لینے سے قاصر ہوں لیکن اختتام ہفتہ کچھ وقت نکال کر دوستوں کے خیالات سے مستفید ہونے کی کوشش ضرور کرتا ہوں. اس تمام عرصے میں میں سوشل میڈیا سے بالکل ہی دور ہوں اور شاید آنے والا سال بھی انہی مصروفیات میں گزرے. میری نہ کسی سیاسی فورم پر، نہ ٹویٹر پر اور نہ ہی فیس بک پر کوئی آئی ڈی ہے، اگر کوئی پرانی آئی ہے تو وہ برسوں سے غیر متحرک ہے

    جب یہ فورم وجود میں آیا تھا تو توقع تھی کہ یہاں نئے لوگوں کی آمد ہوگی، کچھ نئے دوستوں سے ملنے کا موقع ملے گا اور کچھ نئے اور غیر جانبدار خیالات پڑھنے کو ملیں گے لیکن پچھلے پانچ ساڑھے پانچ سالوں میں شاید ہی کسی نئے دوست سے یہاں ملاقات ہوئی ہو یا غیر جانبدارانہ خیالات پڑھنے کا موقع ملا ہو. تقریبا تمام دوست وہی پرانے تھے جن سے پی کے پولیٹکس اور سیاست پی کے پر تعارف ہوا تھا اور انکے خیالات بھی وہی پرانے تھے. یقینا یہ سب لوگ بہت ہی اچھے لکھنے والے ہیں اور ان کے خیالات سے مستفید ہوتے مجھے ڈیڑھ دھائی سے زیادہ کا عرصۂ ہوگیا ہے. ان کے خیالات سے اتفاق یا اختلاف ہو سکتا ہے لیکن ان سب کی تحریریں بہت جاندار اور مدلل ہوتی ہیں. ان تمام مختلف الخیالات دوستوں کی اس فورم پر موجودگی کسی نعمت سے کم نہیں تھی

    نئے لوگوں کو فورم کی طرف متوجہ کرنے کیلیے کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی گئی. نئے لوگ عموما تازہ ترین ٹاک شوز کی ویڈیوز دیکھنے، تازہ ترین خبریں پڑھنے اور ان کے بارے میں ڈسکشن دیکھنے اور اس ڈسکشن میں حصہ لینے کی غرض سے آتے ہیں لیکن یہاں ایسا کچھ نہیں تھا. نئے لوگوں کی فورم پر آمد نہ ہونے کی وجہ سے فورم جمود کا شکار ہوگیا تھا. پرانے دوست ایک دوسرے کے خیالات سے برسوں سے واقف تھے اس لیے انہیں اندازہ ہوتا تھا کہ کس نے کیا لکھا ہوگا جس کی وجہ سے وہ ان کے کومنٹس پڑھنے کا بھی تکلف نہیں کرتے تھے. آہستہ آہستہ فورم ممبرز کی فورم میں عدم دلچسپی بڑھنے لگی. وہ فورم چھوڑ کر تو شاید نہیں گئے لیکن ڈسکشن میں حصہ لینا ضرور چھوڑ دیا یا انتہائی کم کر دیا. وہ فورم جہاں ہر وقت چہل پہل لگی رہتی تھی، ویرانی کا منظر پیش کرنے لگا تھا

    میرے خیال میں فورم کی انتظامیہ نے فورم بند کرنے کا فیصلہ مالی وجوہات کی بنیاد پر نہیں بلکہ لوگوں کی فورم میں عدم دلچسپی کی وجہ سے کیا ہے. اس فورم کے ممبرز کیلیے مل جل کر اس فورم کا بوجھ اٹھانا کوئی مشکل کام نہیں ہے. میں اور دوسرے تمام دوست اپنی حیثیت کے مطابق اس فورم کا بوجھ اٹھانے کو تیار ہیں لیکن اصل مسئلہ فورم کی طرف لوگوں کو متوجہ کرنے کا ہے. وہ کام کون کرے گا اور کیسے کرے گا؟

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #23
    میں ویکسین کے بغیر بھی محفوظ ہوں الحمداللہ۔ اب کہا جارہا ہے کہ ماسک ضروری لگایا جاے خواہ ویکسین لگی ہوی ہو تب بھی کرونا ہوجاتا ہے۔ کسی دوسرے ملک جانا ہوا تو لگوا لوں گا

    ویکسین نہ لگوانا کوئی فخر کی بات نہیں ہے

    بیرون ملک جانے تک ویکسین لگوانے کا انتظار کرنے کی بجائے میرا مشورہ یہ ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے آپ ویکسین لگوا لیں

    میں بہت سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو ویکسین نہ لگوانے کی پاداش میں اس ملک جا چکے ہیں جہاں سے لوٹ کر کبھی کوئی واپس نہیں آتا ہے

    اس وقت جتنے لوگ کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں آ رہے ہیں ان میں اسی فیصد سے زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی. آئی سی یو اور وینٹیلیٹرز پر جانے والے سو فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی

    آئی سی یو میں کام کرنے والے میرے دوست بتاتے ہیں کہ بستر مرگ پر لیٹے ان لوگوں کی آنکھوں میں پچھتاوا جھلک رہا ہوتا ہے کہ کاش انہوں نے ویکسین لگوا لی ہوتی

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #22
    تمام دوستوں کی خدمت میں سلام

    بیلیور بھائی جی

    آپکی ہمشیرہ کی وفات کا پڑھکر انتہائی افسوس ہوا ہے

    الله تعالیٰ آپکی ہمشیرہ محترمہ کی مغفرت کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور آپ سمیت ان کے سب لواحقین کو صبر جمیل دے، آمین

    الله تعالیٰ آپکی والدہ محترمہ کو بھی صحت و تندرستی اور لمبی عمر عطا فرمائے اور ان کا سایہ ہمیشہ آپکے سر  قائم رکھے اور انہیں بھی یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے، آمین

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #29
    شاہد بھائی – آپ کی زیادہ تر پوسٹس جذبات سے تر بتر ہوتی ہیں ، نواز شریف کی حالیہ ملاقات کسی عرب ملک کی طرف سے فکس کی گئی تھی ، کاش آپ اپنی توپو ں کا رخ اس طرف بھی رکھیں جس طرح میڈیا کنٹرول کیا جا رہا ہے اور سب اچھا دکھایا جاتا ہے ، جو بولیں وہ اٹھ جاتا ہے اس سے بہتر ون سائیڈ میچ میں بھی جیت نہ ہو تو قبول کر لیں آپ کی ٹیم اپوزیشن ہی اچھی کر سکتی ہے ، رہی بات اگلے دو سالوں میں بہت کچھ بہتر ہو جائے گا تو یہ بات آپ پچھلے دو سال پہلے بھی کر رہے تھے اور دو سالوں بعد بھی کر رہے ہونگے حکومت نے جو حالیہ بلنڈر ابھی ایل این جی کے سودوں میں کیا ہے وہ بھی عوام کو بھگتنا پڑے گا یہاں تو ہر شاخ پر الو بیٹھ گیا ہے ، اور باقی شاخوں پر بیٹھ جائیں گے ، ان الوؤں سے سوال بھی کر لو تو غداری کا ٹھپا لگ جاتا ہے

    شامی بھائی

    نہ آپکو سیاست کا کچھ پتہ ہے اور نہ ہی معاشیات کا کوئی علم ہے اور سینگ آپ ہمارے ماہر سیاسیات و اقتصادیات شاہد عباسی بھائی سے پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں

    :lol: :hilar:

    چلیں یہ بتائیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کونسی ہے؟ وہ پارٹی جس کے نیچے فوجی ڈنڈا دے کر اسے بڑی بنا کر کھڑی کرتے ہیں یا وہ پارٹی جو فوجیوں، انکی ایجنسیوں اور انکی جوڈیشری کے اپنی پشت کا پورا زور لگا لینے کے باوجود ختم ہونے کی بجائے عوام میں اپنی حمایت اور اپنا ووٹ بنک برقرار رکھتی ہے؟

    shahidabassi

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    Atif Qazi

    عاطف بھائی

    جس طرح عمران خان نے پنکی پیرنی کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے، لگتا ہے اسی طرح آپ نے بھی حنا پرویز بٹ کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے

    اب پتہ نہیں کہ آپکا بیعت کرنے کا مقصد بھی عمران خان والا ہی ہے یا مختلف ہے؟

    :lol:

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #23
    نہیں نہیں باوا بھائی! ہم مٹکے کی ٹونٹی کی بات ہی کررہے ہیں، اس وقت آفس میں ہوں لہذا گھر جاکر آج آپ کو ٹونٹی والا مٹکا دکھاتا ہوں :lol: ۔

    عجب کہہ رہے ہیں عاطف بھائی

    :thinking:

    یہ مٹکا ٹوٹی سمیت ملتا ہے یا پھر ٹوٹی مٹکے پر بعد میں لگوانی پڑتی ہے؟

    :lol: :hilar:

    ویسے تو مٹکے کا منہ اتنا کھلا ہوتا ہے کہ کسی ٹوٹی کی ضرورت باقی نہیں رہتی ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #16
    :salam:

    عاطف بھائی اور رضا بھائی کو فورم واپسی پر خوش آمدید

    Atif Qazi

    SaleemRaza

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #15

    Atif Qazi بھائی جی کیا یہ بات درست ہے موٹے مٹکے کی ٹوٹی چھوٹی ہوتی ہے؟

    جی بالکل درست ہے، میرا مٹکا بڑا تھا تو ٹوٹی چھوٹی لگتی تھی، اب مٹکے کی رگڑائی شروع کی ہے تو ٹوٹی ترقی کررہی ہے۔ علم بانٹنے کیلئے میرے دل اور حجرے کا دروازہ کھلا ہے جب دل چاہے تشریف لائیں۔

    :thinking:

    جیک سپیرو بھائی اور عاطف بھائی

    میں نے آج تک کسی مٹکے کی ٹوٹی نہیں دیکھی ہے، میرے خیال میں آپ مٹکے کی بجائے واٹر کولر کی بات کر رہے ہیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #12
    میرے خیال میں اس وقت پاکستان میں “ووٹ کو عزت” کی بجائے “فوج کو عزت دو” کا نعرہ وقت کی اہم ضرورت ہے

    فوجیوں کے ذلیل ہونے کا جو سفر پلٹن گراونڈ سے شروع ہوا تھا وہ سیاچن، گارگل، ایبٹ آباد اور نیشنل ڈیاسٹر مینجمنٹ سے ہوتا ہوا سی پیک تک پہنچ گیا ہے

    اب تو نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ چین جیسا پاکستان کا واحد دوست ملک نہ تو پاکستان کی فوجی ایجنسیوں کی انویسٹیگیشن پر اعتماد کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی پاکستان کے کسی امریکی نمک خوار جرنیل کو سی پیک کا چیرمین برداشت کرنے پر آمادہ ہے

    وقت آگیا ہے کہ فوجیوں کو امور ریاست اور سول عہدوں سے نکال کر انہیں مزید ذلیل و خوار ہونے سے بچایا جائے تاکہ اندرون ملک ہی نہیں بلکہ بیرون ملک بھی فوج کی عزت بحال کی جا سکے

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #17
    الله تعالیٰ مرحوم دلیپ کمار کی مغفرت کرے اور جنت الفردوس میں جگہ ہے، آمین

    آج پرانی راہوں سے کوئی ہمیں آواز نہ دے

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #19
    اپنی بد کاریوں اور حرام کاریوں پر پردہ ڈالنے کا آسان طریقہ یہی ہے کہ اپنے کالے کرتوتوں کا اعتراف کرکے معافی مانگنے کی بجائے ہاتھ میں تسبیح پکڑ کر دانے گھماتے ہوئے بے شرمی سے جنسی زیادتی کا شکار ہونے والوں پر ہی بد کاری اور حرام کاری پر اکسانے کا الزام لگا دیا جائے

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #58
    سوال یہ ہے کہ اپنی بیوی سے کھائی ہے یا گوانڈی کی بیوی سے اگر تو اپنی سے کھائی ہے یعنی بیوی بھی اپنی پستول بھی اپنی گولی بھی اپنی اور پچھاڑی بھی۔ تو کانسٹینٹ اے پلس اور اگر گوانڈی کی بیوی سے کھائی ہے تو کانسٹینٹ سی مائنس :lol: :lol:

    شاہد عباسی بھیا

    پھیر میں کانسٹینٹ اے پلس نوں اگلا چیف ای سمجھاں

    :bigsmile:

    ویسے میں آپکے کانسٹینٹ کی مستقل مزاجی کا قائل ہوگیا ہوں

    پہلے ہتھیار ڈال کر بنگالیوں سے پشت پر ٹھڈے کھائے، پھر کارگل سے بھاگتے ہوئے دشمن کی توپوں کے گولے پشت پر برداشت کیے اور اب گھر میں بیوی سے پشت پر گولیاں کھانے کا اعزاز حاصل کیا

    سلام ہے آپکے کانسٹینٹ کی جوانمردی کو

    :lol: :hilar:

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #55
    یار بلیک شیپ کہاں سے ٹپک پڑے ہو۔ یہاں کوئی لاجک کی باتیں تھوڑی ہو رہی ہیں جو آپ لاجک یاد کرانے آ گئے ہو۔ یہ تو اچھی خاصی بنی بنائی کھیر میں لیموں کا ست ڈالنے والی بات ہے :lol: ۔ باواجی جگر اور یار ہیں بلکہ فورم کی جان ہیں اس لئے انہیں پوری اجازت ہے کہ کسے کانسٹینٹ مانیں، نہ مانیں یا چاہیں تو ملک ریاض کا کانسٹینٹ کنایہ اور استعارہ میں لیں لیکن آپ والے کو میتھیمیٹیکل کانسٹینٹ گردانیں۔ ویسے بھی آپ نے بھی کونسا آئینسٹائن کی طرح سائنسی کانسٹینٹ کا کوئی کلیہ پیش کیا ہے جس کا دفاع ہم پر لازم ہے۔ باواجی کو پوری آزادی ہونی چاہئیے کہ پاکستان جائیں اور اسٹیبلشمنٹ کے انفلوئنس کو ویری ایبل بنانے اور ووٹ کو عزت دلانے کی جدوجہد میں شہباز شریف کے ساتھ مل کر بھر پور حصہ لیں بلکہ جی ایچ کیو کے سامنے دھرنہ دیں۔ ۔ :bigsmile: :bigsmile: ویسے اطلاعاً عرض ہے کہ فیزیکل کانسٹینٹ بھی کسی پری ٹیکسٹ اور ایزمپشنز کے ہوتے ہوئے ہی کانسٹینٹ ہوتے ہیں ورنہ تو وہ بھی سپیس اور ٹائم میں بدل سکتے ہیں۔

    شاید عباسی بھائی

    وہ آپ سے پوچھنا تھا کہ بیوی سے پشت پر گولیاں کھا کر غازی کہلانے والے بہادر جرنیل کانسٹینٹ کی کونسی کیٹیگری میں آتے ہیں؟

    :bigsmile: :lol: :hilar:

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #54
    Bawa BlackSheep آپ لوگوں سے گزارش ہے اپنے میٹریل میں تھوڑا جان ڈالیں ، ابھی تک ایک ہی تکرار پکڑی ہوئی ہے باوا جی – آپ اکہتر والی پتلون اتروائی سے باہر نکلیں بلیک شیپ – آپ کا میٹریل بھی یک سمتی ہے دونوں کی پوسٹس پڑھ کر ایسا لگتا ہے جیسےاپنی ہی پرانی پوسٹ سے ہی کاپی پیسٹ کیا ہے

    شامی بھیا

    میں تو ڈھاکہ کے نیشنل میوزیم کو مستقل تالا لگانے کو تیار ہوں جہاں بنگالیوں نے پچانوے ہزار بزدلوں کی پتلونیں اتروا کر لٹکا رکھی ہیں

    :sorry: :sorry:

    آپ ان بزدلوں کے بوٹ چاٹنے والوں اور انہیں مملکت خداد داد کے مالک قرار دینے والوں سے بھی کہیں کہ انہیں کانسٹینٹ قرار دینے سے پہلے انکی اتری ہوئی پچانوے ہزار پتلونوں پر بھی ایک نظر ڈال لیا کریں

    :hilar: :hilar: :hilar:

    Bawa
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #48
    باواجی جس کانسٹینٹ کی بات آپ کر رہے ہیں وہ اول و آخر کانسٹینٹ ہے۔ جس پر میرا بھی ایمان ہے اور آُپ کا بھی ۔ آپ نے سیاسی بات کو اوریا مقبول جان کی طرح مذہبی رنگ دے کر گل ای مکا دِتی۔ ہمارے (بلیک شیپ صاحب کے اور جس سے میں بھی متفق ہوں) کانسٹینٹ محدود مدت کے ہیں۔ جیسے یہ کہہ دیا جائے کی فی الحال یہ ایسا ہی رہے گا لیکن آٹھ دس یا پندرہ سال بعد کیا کوئی اچھے کی صورت نکلتی ہے تو اس بارے کچھ نہی کہا جا سکتا۔ اس کی مثال آپ ہی کے الفاظ سے دی جا سکتی ہے کہ آپ کے درج ذیل الفاظ مجھے یاد ہیں ۔ ’اس ملک میں ملک ریاض کانسٹینٹ ہے اور پلاٹ کی طاقت بندوق ترازو اور قلم کی طاقت سے کہیں زیادہ ہے۔‘ ۔ بلکل اسی طرح آپ اور ہم مانیں یا نہ مانیں، پسند کریں یا نہ کریں، لیکن نواز مریم شہباز عمران اور زرداری کے ہوتے ہوئے بوٹ کی طاقت ترازو قلم اور ووٹ سے کہیں زیادہ ہے اور کسی امام مہدی کے آنے تک ایسی ہی رہنے کا امکان ہے

    شاہد عباسی بھائی

    ہمارے (بلیک شیپ صاحب کے اور جس سے میں بھی متفق ہوں) کانسٹینٹ محدود مدت کے ہیں

    آپکا یہ جملہ پڑھکر مجھے ایک واقعہ یاد آگیا ہے

    کسی محفل میں ایک مراثی انتہائی بے سرا گا رہا تھا. اس کا بے سرا گانا ایک شخص برداشت نہ کر سکا اور ہاتھ میں جوتا پکڑ کر محفل میں کھڑا ہوگیا. مراثی اپنے سامنے اس شخص کو غصے میں جوتا ہاتھ میں پکڑے دیکھکر گھبرا گیا. وہ شخص گھبرائے ہوئے مراثی کو مخاطب کرکے بولا

    سوہنیا توں بے فکر ہو کے گاندا رہ، میں تو یہاں تجھے لانے والے کو ڈھونڈ رہا ہوں

    آپکے اس اوپر والے جملے پر میں یہی کہہ سکتا ہوں

    سوہنیا، توں بے فکر ہو کے کانسٹینٹ نوں محدود کہندا رہ، میں تے تیرے میتھ دے ٹیچر نوں لبھدا واں

    :bigsmile:

    جو وقت کے ساتھ بدل جائے وہ کانسٹینٹ نہیں ویری ایبل ہوتا ہے. آپکے یہ کانسٹینٹ فوجی بھی ویری ایبل ہیں اور یہ بات بنگالی پچانوے ہزار کی پتلونیں اتروا کر اور ان سے اپنا ملک خالی کروا کرثابت کر چکے ہیں

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 15,527 total)
×
arrow_upward DanishGardi