Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    چئیرمین سی پیک اور سابقہ سابقہ کور کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل (ر)عاصم باجوہ ایک روز قبل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے، اس ملک میں موجود کروڑہا غدار عوام کا خیال ہے کہ ایسا ہمارے برادر غیر اسلامی ملک چین کی ایما پر کیا گیا ہے۔ اب تک ہمارا بھی یہی خیال تھا کہ جند روز قبل داسو ڈیم پر ہونے والی دہشت گردی میں چینی انجینئیرز کی ہلاکت کا اس معاملے میں ضرور عمل دخل ہے۔ ظاہر ہے کوئی بھی غیور ملک جس میں قومیت اور ذات پات کے مسائل نہ ہوں وہ اپننے شہریوں کی سلامتی کیلئے بہت حساس ہوتا ہے لیکن بھلا ہو مسلم لیگ ن کی ایک خاتون عہدیدار کا جنہوں نے ہماری یہ غلط فہمی دور کی اور یہ اطلاع بہم پہنچائی کہ یہ معاملہ اتنا سیدھا سادہ نہیں جتنا کروڑوں لوگ سمجھتے ہیں بلکہ دراصل واقعہ یہ ہے کہ سابقہ چئیرمین سی پیک مسلم لیگ کی نائب صدر محترمہ مریم نواز کے سٹیل گلاس میں اپنے سینگ پھنسا بیٹھے تھے۔

    مسلم لیگ کی ان خاتون عہدیدار نے فرمایا ہے کہ مریم نواز شیرنی سے جو بھی ٹکرائے گا پاش پاش ہوجائے گا (ان کے کہے کا مفہوم یہی ہے الفاظ البتہ مختلف ہیں) ۔ ہم سمجھتے ہیں کہ مریم نواز ایک دور اندیش سیاستدان ہیں اور یقینا” جس وقت یعنی کوئی ڈیڑھ دو سال قبل انہوں نے فیصلہ کرلیا ہوگا کہ کسی مناسب وقت پر عاصم باجوہ صاحب کا مکو ٹھپا جائے لیکن وہ ہرگز عجلت میں ایسا کوئی قدم نہیں اٹھانا چاہتی ہونگی جس سے ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچے لہذا انہوں نے تقریبا” دو سال کی سوچ و بچار کے بعد آخرکار یہ فیصلہ لیا کہ عاصم باجوہ صاحب کو اتنا مجبور کردیا جائے کہ وہ آخر کار استعفیٰ دینے پر مجبور ہوجائیں۔  بس فیصلہ کرنے کی دیر تھی کہ آنا” فانا” سابقہ چئیرمین صاحب استعفی دینے پر مجبور ہوگئے۔

    جنرل صاحب چونکہ آرمی جیسے اصول پرست، قانون پسند اور آئین کے تابع ادارے سے وابستہ رہے ہیں اسلئے وہ یقینا بلاوجہ استعفیٰ بھی دینا نہیں چاہتے ہوں گے لیکن پنجاب کی شاندار روایات اور ایک خاندانی شخص ہونے کے ناطے انہیں یہ بہتر محسوس نہ ہوا ہوگا کہ ایک خاتون ان سے استعفیٰ طلب کرے اور وہ الک ملک کرکے بہانے بنائیں لہذا انہوں نے ضمیر کی آواز لبیک کہتے ہوئے فورا استعفی دے دیا۔ اب شنید ہے کہ وہ باقی زندگی اللہ کے آسرے پر محض پزا بیچ بیچ کر امریکہ جیسے کافر اور بے حیا ملک میں گزاریں گے۔ ہماری رائے میں مریم نواز کا ایک شخص کو بےروزگار کردینا اور سڑکوں پر لاکھڑا کردینا ایک قابل مذمت فعل ہے۔ پہلے ہی ملک میں بےروزگاری ہے اوپر سے ایک ریٹائرڈ جنرل جس کی وجہ سے قوم آرام سے سوپاتی ہے اور وہ سرحدوں پر ساری رات چوکس کھڑا ہوکر پہریداری کرتا تھا کو نوکری سے فارغ کروا کر ملک سے دشمنی کی گئی ہے۔

    بہرحال جنرل صاحب کیلئے ہمارا پیغام ہے کہ بلوچستان میں اپنی تعیناتی کے دوران راقم نے ان کی جو کارکردگی دیکھی اس پر ان کے مستقبل کے بارے میں اطمینان رکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ

    ہزار ہا شجر سایہ دار راہ میں ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    چین نے ایک اور بھی کام کیا ہے یعنی تاریخ کی محب وطن ترین حکومت کے ہوتے ہوے شہباز شریف کو ملاقات کیلئے درخواست بھیجی اور سی پیک جو پچھلی حکومت کے دور میں ہی شروع کیا گیا تھا پر کافی کچھ ڈسکس کیا

    یہ ایک ایسا گھمبیر مسئلہ ہے جس پر مولانا طاہراشرفی صاحب ہی کوی  فتوی نما تبصرہ دے سکتے ہیں

    کوی ممبر بتا سکتا ہے کہ وزیرمذہبی امور کے ہوتے ہوے ایک مشیر مذہبی امور کی کیا ضرورت تھی

    کیا وجہ ہے کہ ایک ہی کام کیلئے دو مولویوں پر  دو وزیروں جتنے اخراجات کئے جارہے ہیں؟

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    Atif Qazi

    عاطف بھائی

    جس طرح عمران خان نے پنکی پیرنی کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے، لگتا ہے اسی طرح آپ نے بھی حنا پرویز بٹ کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے

    اب پتہ نہیں کہ آپکا بیعت کرنے کا مقصد بھی عمران خان والا ہی ہے یا مختلف ہے؟

    :lol:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
    Atif Qazi عاطف بھائی جس طرح عمران خان نے پنکی پیرنی کے ہاتھ پر بیعت کر رکھی ہے، لگتا ہے اسی طرح آپ نے بھی حنا پرویز بٹ کے ہاتھ پر بیعت کر لی ہے اب پتہ نہیں کہ آپکا بیعت کرنے کا مقصد بھی عمران خان والا ہی ہے یا مختلف ہے؟ :lol:

    ہاتھ پر بیعت تو شائید آپ رواداری میں لکھ گئے ہیں ورنہ یہ دونوں اجسام کی بیعت محض ہاتھ والی نہیں ہے۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    چین نے ایک اور بھی کام کیا ہے یعنی تاریخ کی محب وطن ترین حکومت کے ہوتے ہوے شہباز شریف کو ملاقات کیلئے درخواست بھیجی اور سی پیک جو پچھلی حکومت کے دور میں ہی شروع کیا گیا تھا پر کافی کچھ ڈسکس کیا یہ ایک ایسا گھمبیر مسئلہ ہے جس پر مولانا طاہراشرفی صاحب ہی کوی فتوی نما تبصرہ دے سکتے ہیں کوی ممبر بتا سکتا ہے کہ وزیرمذہبی امور کے ہوتے ہوے ایک مشیر مذہبی امور کی کیا ضرورت تھی کیا وجہ ہے کہ ایک ہی کام کیلئے دو مولویوں پر دو وزیروں جتنے اخراجات کئے جارہے ہیں؟

    مشیرکسی بھی امور ۔۔۔یا ۔۔۔ مشیر کسی بھی وزارت ۔۔۔۔۔ کی ضرورت اس وقت پیش آتی ہے جب وزیراعظم نے اپنے کسی قریبی دوست۔۔۔ رشتہ دار ۔۔۔سفارشی بند ے کو ۔۔۔ کیبنٹ میں وزیر کی تنخواہ  گاڑی دینی ہوتی ہے ۔۔۔۔

    مشیر کسی بھی امور ۔۔۔۔ کی ویلیو ۔۔۔ اس عورت کی طرح ہوتی ہے جو ۔۔۔شا دی بارات میں  رخصتی کے بعد ۔۔۔ دلہن کے سا تھ آتی ہے ۔۔۔ اوربغیر سہاگ رات کے  دلہن کی طرح پوری مراعات مہمانداری سمیٹ لیتی ہے ۔۔

    ۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    میرا زاتی خیال ہے کہ ۔۔۔۔ جرنل عاصم با جواہ ۔۔۔۔ کی کرپشن اور امریکہ میں کاروباری سرگرمیوں کا بھید کچھ مہینے پہلے کھل گیا تھا ۔۔۔۔

    جرنل کو فوری نکا لنا بہت بے عزتی ہوجاتی۔۔ جنرل کی بھی فوج کی بھی اور جرنل کی بھا نجیوں کی بھی ۔۔۔۔ اس لیے ایسٹبلشمنٹ نے ۔۔۔۔۔ کچھ ٹا ئم دے کر بہا نہ بنا کر ۔۔۔۔ جرنل عاصم باجواہ کو فارغ کردیا ہے ۔۔۔۔۔

    ورنہ یہ جرنل  ۔۔۔۔ سی پیک کی جس بھی بڑی میٹنگ میں بیٹھتا ۔۔۔۔۔ کریڈ یبلیٹی ۔۔۔۔ زیرو ۔۔۔۔ کردیتا ۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 3 months ago by .
Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi