Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 5,341 through 5,360 (of 5,442 total)
  • Author
    Posts
  • Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #18
    طنز اور حاضر جوابی کا شاہکار ہے یہ پوسٹ۔۔۔۔۔ بہت عمدہ۔۔۔۔۔۔

    مستقبل کے اپریشن کے نام

    ٢٠١٨: اپریش ردلفساد کی وجوہات

    ٢٠١٩: آپریشن ردلفساد کی وجوہات در وجوہات

    ٢٠٢٠:آپریشن ردلفساد در فساد

    ٢٠٢١: ؟؟؟؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #11
    جب سے دنیا بنی ہے کوئی نہ کوئی حصہ کسی نہ کسی کا رہا ہے … اب سمجھ آتی ہے دنیا میں اتنی مارا ماری کیوں ہے ویسے پہلے سوال کے مطابق تو افغانیوں کی انڈیا سے بھی لڑائی بنتی ہے اور انڈین کی افغانی سے

    ذرا اپنی بات کی وضاحت کردیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #14
    بھائی جی میں اسے پہلے آپ سے مہاجر قومی موومنٹ پر بات کروں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کے کیا آپ اس جماعت کے نظریہ اور ان کے کارناموں کو حق بجانب سمجھتے ہیں ؟

    بھائی جی،آپ بلا تکلف اپنی بات کریں بات کی مقصدیت کو سامنے رکھیں اور ذاتیات سے دور رکھیں چاہے مہاجر ہو یا متحدہ اس کی عوامی حمایت تابت شدہ ہے میری ذات سے امید ہے آپ کو دلچسپی نہیں ہوگی

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #13
    گھوسٹ پروٹوکول صاحب۔۔۔۔۔۔ یہ ساری تحاریر آپ نے خود لکھی ہیں ہیں یا ایم کیو ایم کے میڈیا سَیل کی تخلیق ہیں۔۔۔۔۔ میرا تو خیال ہے کہ تفصیلات میں جانا کافی ضروری ہے۔۔۔۔۔ آخر اُس دن ایم کیو ایم(لندن و پاکستان۔۔۔ جب دونوں یک جان تھے) سے ایسی کیا خَطا ہوگئی تھی۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب،جی بلکل میری اپنی تحریر ہے ضرور جاییں تفصیلات میں اور جانا بھی ضروری ہے . یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ وکلا تحریک اپنے چیف کی بحالی کی تحریک تھی اور آرمی چیف و صدر پرویز مشرف کے خلاف تھی متحدہ اس تنازع کا براہ راست فریق نہیں تھی یہ بہت اہم بات ہے اس کی اہمیت کم نہیں ہوسکتی . وکلا کی تحریک اور مارچ کے جواب میں آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے متحدہ کو جوابی ریلی نکالنے کے لئے مجبور کیا. باوجود واضح وارننگس کے اور دوستوں کے سمجھانے کہ متحدہ نے اپنی ریلی ملتوی نہیں کی اور تصادم کے ایک موقع کو ختم نہیں کیا اور یہی میری نظر میں متحدہ کی غلطی تھی

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #10

    گزشتہ سے پیوستہ -آخری قسط اپنی گزارشات کو اس قسط میں سمیٹنے کی کوشش کرونگا، اگر کسی صاحب کو میری گزارشات سے اختلاف یا مزید تجسس ہوا تو جواب دینے کی کوشش کروں گا ٢٠١٣ کے انتخابات میں متحدہ کو اپنے ووٹ بینک کی پچلے پانچ سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ناراضگی یا نا خوشی کا ادراک ہوگیا تھا. دوسری جانب دہشت گردی کی جنگ میں سے نکلتے ہویے امریکی امداد کی فراہمی اسٹبلشمنٹ کو مشکل سے مشکل تر ہوتی جارہی تھی

     

    کم ہوتی بیرونی امداد کے نتیجہ میں فوجی اسٹبلشمنٹ کو ملکی ذرا ع آمدنی کی اہمیت زیادہ محسوس ہونے لگی تھی لہٰذا جب بھی فوجی افسران نے کراچی کی تجارتی برادری سے رابطہ کیا تو امن و امان کی مخدوش صورت حال اور توانائی کی عدم فراہمی کے سبب تجارتی اور کاروباری سر گرمیوں میں کمی کا رونا سب نے رویا. یہی اسسسمنٹ نواز شریف کی بھی تھی اور اسکو اندازہ تھا کہ کراچی کی امن و امان کی بہتری کے بغیر اقتصادی ترقی کے سپنے محظ سپنے ہی رہیں گے. سندھ اور کراچی میں سیاسی اسٹیک نہ ہونے کے سبب نواز شریف کے پاس ہار نے کے لئے کچ بھی نہیں تھا لہٰذا ملک کی سیاسی اور عسکری دونوں قیادتوں کو اپنے اپنے وجوہات کی وجہ سے کراچی آپریشن سے بہتر کویی دوسرا راستہ نظر نہیں آیا

    پچلھے چند سالوں میں کراچی میں طالبان سمیت مختلف شدت پسند تنظیموں نے بھی ڈیرے ڈال لئے تھے جس کا انکار تقریبا تمام ادارے اور قیادت نہایت ڈھٹائی سے کرتے رہے یہاں تک کے پانی سر سے اوپر نہیں پہنچ گیا

    اسی طرح لیاری گنگ وار سرکاری سرپرستی میں نہ صرف شہر کے لئے بلکہ آپس میں بھی درد سر بن چکا تھا عسکری قیادت نے ایسے گروپوں کے ساتھ ساتھ ماضی کی مرغوب ترین، سب سے آسان اور دلپسند شکار شہری سندھ کی سیاسی قیادت یعنی متحدہ پر ہاتھ صاف کرنے کا منصوبہ بھی ساتھ ہی بنالیا اور اس سلسلہ میں ماضی کی طرح قیادت سے ناراض اراکین کو اکھٹا کرنا شروع کردیا. سکرپٹ رائیٹر نے اپنے پسندیدہ صحافیوں جن میں نجم سیٹھی بھی شامل تھے کے ذریے مستقبل کے نقشہ بھی عوام تک پہونچانا شروع کردئے ایک نیا اپریشن شہری علاقوں میں سپتمبر ٢٠١٣ میں شروع ہوا اور پہلی مرتبہ رنجرس نے متحدہ کے ساتھ ساتھ دہشت گرد تنظیموں پر بھی ہاتھ کسنا شروع کیا

    . اپریشن کے نتیجہ میں امن و امان کی مجموعی صورت حال میں بہتری آگئی لیاری گنگ کا خاتمہ ہوا طالبان اور شدت پسند تنظیموں کا اثر کم ہوا. ساتھ ہی ساتھ شہری سندھ کی نمایندہ جماعت پر بھی اپنے مذموم مقاصد کے لئے نقب زنی کی گئی بعد کے حالات کے بارے میں تو امید ہے بیشتر ممبران آگاہ ہونگے

    درج بالا حالات کے نتیجہ میں شہری سندھ کے عوام میں درج زیل تحفظات پاے جارہے ہیں

    ١) پچھلے ٤٤ سال سے نافظ کوٹہ سسٹم کی آڑ میں جس پر عمل درآمد بھی نہ ہونے کے برابر ہوا ہے شہری سندھ کی نمایندگی انتظامیہ میں تقریبا ختم ہوچکی ہے. دیہی سندھ میں روزگار کے اور کاروبار کے نہ مناسب بندو بست کی وجہ سے پپوپلز پارٹی اپنے ورکروں اور ہمدردوں کو شہری سندھ کے تقریبا ہر محکمہ میں کھپا چکی ہے. تقریبا تمام محکموں کے علی سے عدنہ اہل کاروں کا تعلق دیہی سندھ سے ہے

    ٢) کوٹہ کی وجہ سے دیہی سندھ اور ملک کے دیگر حصوں کے عوام کو شہری سندھ کے تعلیمی اداروں میں تو داخلہ مل جاتا ہے مگر شہری سندھ کے طلبہ کے پاس ایسے اپشن تقریبا نہ ہونے کے برابر ہیں جس کہ نتیجہ میں صاحب حیثیت افراد تو اپنے بچوں کو ہوش ربا فیسوں کی بدولت پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں تعلیم دلوالیتے ہیں مگر غریب اور درمیانہ طبقہ پر علی تعلیم کے موقے نہیات محدود ہو چکے ہیں

    ٣) دیہی سندھ اور ملک کے دیگر علاقوں کے افراد جو شہری سندھ میں مستقل آباد ہیں وہ بھی شہری سندھ کی شناخت کی بے ووقاتی کی بدولت وقت پڑنے پر اپنے آبائی علاقوں کے ڈومیسائل کا استمعال کرتے ہویے تعلیمی اور سرکاری روزگار حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں

    ٤) شہری سندھ کے وسائل اور انتظامات پر غیر شہری سندھ کی قیادت کے مکمل کنٹرول کی وجہ سے بنیادی نوعیت عوام کے مسائل جن میں صحت و صفائی ، پانی کی عدم فراہمی اور ٹینکر مافیہ کا قبضہ، انفرا سٹرکچر کی تعمیر اور دیکھ بھال کی طرف مجرمانہ غفلت، پبلک ٹرانسپورٹ کی عدم موجودگی اور پرائیویٹ ٹرانسپورٹ پر مافیا کے قبضہ وغیرہ وہ مسائل ہیں جن سے ہر شیری کا واسطہ ہر روز پڑتا ہے مگر ھل کی کویی صورت نذر نہیں آتی.

    ٥) ملکی خزانے میں کے ٦٥% اور صوبائی خزانے میں ٩٥% حصہ داری کے باوجود شہرا علاقوں کے لئے ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ کی عدم فراہمی

    ٦) ان مسائل کے ھل کے لئے شہری سندھ کی پچھلے ٢٥ سالوں سے منتخب سیاسی قیادت کی مسلسل بے توقیری، سازشوں کی بدولت حصہ بخرہ کرنے کی مسلسل کوشش اور اسکو بے وقعت کرنے کی سازشیں

    ٧) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی طرف سے اے دن کی انسانی حقوق کی پامالی اور شہریوں سے حقارت پر مبنی شرمناک سلوک

    ٨) ملکی میڈیا، دانشوروں، تجزیہ نگاروں جن میں اکثریت کا تعلق پنجاب سے ہونے کی وجہ سے محظ ایک خاص نقطہ نظر کی تشریح اور نشرو اشاعت

    ٩) خواص کے ساتھ ساتھ ملک کے دیگر حصوں کے عوام کا شہری سندھ سے ہونے والی واضح زیادتیوں کے با وجود عدم اظہار یکجہتی

    ١٠) شہری سندھ کے سیاسی مینڈیٹ پر واضح طور پر نظر آنے والی نقب زنی پر اظہار اطمینان

    درج بالا صورت حال کی وجہ سے شہری عوام میں ایک خاص قسم کی بے چینی چند دھائیوں سے لاوا کی طرح پک رہی ہے اس لاوہ کو دانشمندی سے نہیں نپٹا گیا تو آبادی کے ایک بہت بڑے طبقہ میں بے چارگی، لاچاری، مظلومیت کے جذبات خطر ناک روپ بھی دھار سکتے ہیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #14

    بھائی یہ تو زیادتی ہے….پہلے والے تبصرے پر ڈس لایک کیا اس پر بھی کرکے شکریہ کا موقع دیں ….سرجی ثبوت بھی پیش کیے جاتے ہیں ….آپ کیا چاہتے ہیں کالعدم تنظیم کا کوئی دہشت گرد پکڑا جائے تو پہلے اس پر سالوں سال مقدمہ چلے چاہے اسنے کتنے ہی گھر اجڑاے ہوں ….کتنے ہی بچوں کو یتیم کیا ہو….کتنی ہی ماؤں سے اسکی اولاد چھینی ہو ….کتنی ہی عورتوں کو بیوہ کیا ہو ….کتنے ہی لوگوں کو اغوا کیا ہو اور پھر پیسے ملنے پر بھی مار دیا ہو (اغواہ کی مثال ہے سامنے جاننے والے کی) ….سر جی یہ فوجی عدالتیں جو بنی ان میں ثبوت بھی پیش کیا جاتا ہے اور قانون بھی ہے… اور اگر آپ کہتے ہیں کے قانون نہیں ہے تو آپ کو اور مجھے کیوں نہیں اٹھا کے لے جاتے اور مار دیتے ….؟؟؟؟؟ ہاں اٹھا کے ضرور لے جاتے ہیں وہ لوگ جو پجیرو میں آتے ہیں سفید کپڑوں میں دو لوگ ہوتے ہیں اور پھر ایک مہینے بعد فون آتا ہے تاوان کا کسی کی بیوی کے نمبر پر…کسی کے بھائی کے نمبر پر … اور اگر قسمت اچھے ہوئی تو پیسے دینے کے بعد بنداہ اگیا واپس ورنہ کفن دفن کی تیاری کرو …..

    سر جی یہ میوزک انجوے کریں

    https://www.youtube.com/watch?v=JWXZ2iU94Gc

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #12

    بھائی جان ….سب سے پہلے ڈسلایک کرنے کا شکریہ ……عدالت میں کتنے ہیں کیس چل رہے ہیں دہشت گردوں اور انکے سہولت کروں کے خلاف مگر کیسے سزا ہوئی؟؟؟؟؟ بارے مگرمچھ نکل لئے …چھوٹے پھنس گے ….میں پھر کہوں گا …فوج یا اجینسیاں بغیر ثبوت کے کسی کو نہیں اٹھاتی ….ہم یہاں مثالیں دیتے ہیں کے مار دیا مار دیا ….کبھی انکی بھی تو بات ہو جو چھوٹ کے آے ….حالت جنگ میں اگر طالبان ہتھیار ڈال دیں تو انھے چھوڑ دیں ؟؟؟؟؟ تاکے آنے والی نسلوں کی ایسی تیسی کر سکیں …..بھائی جان جب کراچی آپریشن بغیر کسی تفریق کے ہوا …تو پھر ان کالعدم تنظیموں کے لئے کیوں نہیں….جو کراچی سمیت پورے پاکستان میں جگہ جگہ چھپے ہیں

    بھائی دس لائک میں نے آپ کے تبصرہ پر کیا ہے آپ کو نہیں یہ فرق روا رکھنا ضروری ہے آپ نے فرمایا عدالتوں سے دہشت گرد چھوٹ جاتے ہیں تو عدالت ثبوت مانگتی ہے وہ بھی شک و شبہ سے بالا تر جو آپ کی اجنسیاں پیش نہیں کرسکتیں کیوں کہ ثبوت اکھٹا کرنا مجرم پکڑنے سے بھی زیادہ کھٹن کام ہوتا اور نیت وسائل کے ساتھ ساتھ اہلیت بھی چاہئے ہوتی ہے جس کا شدید فقدان ہے اسی لئے فوجی عدالتیں لگائی تھیں کہ جن میں ثبوت اور قانون دو نو کا عمل دخل بے حد کم ہے تو اگر ان میں بھی ثابت نہیں کرسکتے تو پھر کس بات کا ثبوت ہوتا ہے؟ اور جب ثبوت نہیں ہوتا دہشت گرد کیسے ہوسکتا ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    آپ کی بات صحیح ہے بھی اور نہیں بھی … افغانستان میں اپنی مرضی کی حکومت بنانے والی بات تو رشیا کے انویڈ کے بعد ہوئی ہے .. افغانستان آپ کا کبھی دوست تھا ہی نہیں ..جیسے انڈیا ..انڈیا کی تو بات سمجھ آتی ہے کہ ہم نے اسی خطے میں سے اپنے لئے الگ ملک بنا لیا ..وہ جب تک اکھنڈ بھارت نہ بنا لیں .انہیں چین نہیں آئے گا ..یس دو تین نسلیں گزر جائیں …جنھیں دکھ ہے ..آنے والی نسلیں شاید ایک دوسرے کے لئے ایسا بغض نہ رکھیں ..

    پاکستان کی تاریخ پاکستان ٹیکسٹ بکس کے ادھورے سچ یا مکمل جھوٹ سے جب آپ پڑھتے ہیں تو پھر دنیا آپ کے ساتھ کیوں نفرت کرتی ہے سمجھ نہیں آتا اب جب کسی بنگالی بھائی سے مسلمان بھائی بن کر ملیں اور وہ آپ میں اپنے پرکھوں کے قاتل دیکھے تو آپ کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ یہ ایسا کیوں کہ رہا ہے افغانستان کی پاکستان سے تنازہ سمجھنے کے لئے بھی اس خطہ کی تاریخ تقسیم ہند سے قبل کی دیکھنے کی ہے میری معلومات بھی اس معاملہ میں سطحی سی ہیں مگر جب اپنے سے بھی گئے گزری راے سامنے سے گزرتی ہے تو پاکستانیوں کی سمجھ پر افسوس بھی ہوتا ہے چلیں میرے کچھ سوالات کے جوابات دینے کی کوشش کریں اور دیکھیں کہ پاکستان اور افغنستان کے درمیان انصاف پر مبنی ممکنہ ھل کیا ہوسکتا ہے؟

    ١) کیا موجودہ کے پی کے اور قبائلی علاقہ جات کبھی متحدہ ہندستان کے حصہ تھا؟٢)باچا خان کون تھے اور انکا پاکستان بنے کے حوالے سے کیا موقف تھا؟٣)ڈیورنڈ لائن کیا ہے؟ اسکو کب کسنے اور کیوں بنایا تھا؟٤) افغانستان کا کے پی کے کے حوالے سے موقف کیا ہے اور کیوں ہے؟ جب طالبان کی پاکستان دوست حکومت تھی تو انکا موقف کیا تھا؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #10
    بھائی یہ فوجی ہم کوٹرک کی بتی کے پیچھے لگا رہے ہیں یہ کچھ بھی نہیں انہوں نے کرنا ہے دو چار دن کے بعد سب چلے گا پھر واقعات ہوں گے سویلین مارے جائیں گے یہ قوم اسی قابل ہے لوگوں کو جو اجتجاج کرنا ہے ان کے کینٹ ایریا کے آگے دھرنا دینا چاہیے ہے

    بھائی کینٹ میں کونسی زمین خالی ہے جہاں پر آپ دھرنا دین گے اس رئیل اسٹیٹ آرمی نے تو ملٹری کی حساس مقامات کے بازو کے علاقے سویلین کو مہنگے داموں بیچ دئے ہیں ہمارے ایک رشتہ دار نے ملیر کینٹ میں نہایت مہنگے داموں پلاٹ خرید کر گھر کی تعمیر کی کے چلو تحفظ تو ملے گا میں نے عرض کیا حضور یہ جگہ ہندوستان کے ساتھ جنگ ہوگئی تو اولین نشانہ ہوگی جب بھی حالت خراب ہوتے ہیں تو موصوف کو بال بچوں سمیت کسی رشتہ دار کی یاد آجاتی ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9

    سلیم بھائی اسکا حل یہی ہے کے مار دو….مزاکرات کس بات کے…جس کی مرضی ہوتی ہے وہ اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور اپنی ریلی نکلنا شروع کردیتا ہے یہاں کراچی میں…..میں روڈ بلاک کر دیتا ہے….اور کراچی میں سرچ آپریشن میں جن کو مارا جا رہا ہے وہ واقعی دہشت گرد ہیں….منگھوپیر میں….سلطان آباد میں….سہراب گوٹھ …افغان بستی میں ہیں…ابھی کل ہی ایک بندے سے ملاقات ہوئی ….جس سے کافی کچھ اور پتا چلا ……. مگر یہاں لکھنا مناسب نہیں …. ….

    بھائی مرنے والے دہشت گرد تھے تو ان کو عدالت میں ثابت کرنے میں کیا حرج تھا اور اگر ثابت نہیں کرسکتے تو دہشت گرد کیسے ہوگئے؟ اب تو فوجی عدالتوں میں میجر صاب کو کسی ثبوت کی بھی ضرورت نہیں ہوتی پاکستانی اجنسیوں خاص طور پر پولیس کی چالاکیوں مکاریوں اور نہ اہلیوں سے واقفان حال جانتے ہیں کہ ان پر بال کی باریکی سے بھی زیادہ اعتماد کرنا اپنے آپ کو دھوکہ دینا ہے ہاتھ پیر بندھے نہتے ملزمان پر گولیوں کی بوچھاڑ کردینا کونسی بہادری ہے؟ اگر حالت جنگ میں بھی مخالف فوج نے ہاتھ اٹھا کر ہتیار ڈالنے کا اعلان کردیا تو ان پر گولی چلانا بینالاقوامی قوانین کی خلاف ورزی میں آتا ہے یہ سرا سر ظلم ہے اور ظلم کو ظلم بولنا چاہیے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9

    شمالی کوریا کا تو بیشتر پاکستانیوں نے نام بھی نہیں سنا تھا جب بش جونیئر نے اسکو شیطانی ملک قرار دیکر اس پر پابندیاں لگائیں تھیں اور دنیا کے نا پسندیدہ ممالک میں شامل کیا تھا بعد کی پاکستان کی ٹانگ بھی ہر اس معاملے میں پھنسی نظر آتی ہے جس کے بارے میں لوگ دعا کرتے رہیں کے یا الله اپنا کچھ رشتہ ناتا نہ نکل اہے بعد میں پتا چلا کہ پاکستان نے شمالی کوریا کو ایٹمی قوت بننے میں اور اس نے پاکستان کو میزائل طاقت بننے میں مدد فراہم کی ہے معاملہ غالبا بینظیر کے دوسرے دور کا ہے اس پابندی کو اس تناظر میں ہی دیکھا جانا چاہئے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8

    گزشتہ سے پیوستہ (چوتھی قسط )

    حکیم سعید جیسی ہر دل عزیز شخصیت کے قتل نے پورے ملک میں غم اور غصے کی لہر دوڑادی. اس قتل کا الزام بھی سرکاری اداروں نے حسب سابق ایم کیو ایم پر لگادیا بغیر کسی معتبر وجہ کہ، بعد میں ہونے والی تحقیقات میں ایم کیو ایم پر یہ الزام بھی جھوٹا ثابت ہوا مگر اس وقت جناب نواز شریف نے سندھ میں گرنر راج لگا کر ایک مرتبہ پھر ٹوٹی پھوٹی ایم کیو ایم کے خلاف پولیس آپریشن شروع کردیا ١٩٩٩ میں نواز حکومت کو مشرف نے برطرف کردیا اور ٢٠٠٠ میں بلدیاتی انتخابات کا اعلان کردیا .باوجود نواز حکومت میں ظلم کا نشانہ بن نے کے، متحدہ نے اصولی بنیادوں پر مشرف کی مخالفت کی اور آمر کے زیر انتظام انتخابات میں حصہ لینے سے انکار کرتے ہے بائیکات کردیا یہ وہ وقت تھا جب مفاد پرست عناصر مشرف کی گود میں یا تو بیٹھ گئے تھے یا بیٹھنے کی کوشش کررہے تھے

    چودھری کی سپریم کورٹ نے مشرف کو ٣ سال عطا کردئیے ٢٠٠٢ میں ہونے والے عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر عوام نے ایم کیو ایم کو اپنے روایتی حلقوں سے جتواکر اس پر لگنے والے الزامات کو رد کردیا مشرف کو پاکستان کے اقتصادی ڈھانچے میں کراچی کی مرکزی حیثیت اور اس کے استحکام کی اہمیت کا اندازہ تھا اور اسنے شہری علاقوں کے مینڈیٹ سے ٹکرانے کے بجاے اس کو ساتھ لے کر چلنے کا فیصلہ کیا یہ فیصلہ اس لئے بھی اہم تھا کہ اسکو سیاسی اتحادیوں کی تلاش تھی پنجاب میں چوھدری بردران نے اور سندھ میں ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ نے یہ خلہ پر کیا مشرف نے ترقیاتی فنڈز دل کھول کر ناظمین کو دیے جن کو پہلے کراچی میں نعمت اللہ صاھب نے نہایت خوش اصلوبی سے استمعال کیا اور شہر میں بے مثال ترقیاتی کام کرواے اور ان کے بعد مصطفیٰ کمال نے ان کاموں کو نا صرف جاری رکھا بلکے ان کو ایک نے مقام پر لے گئے مصطفیٰ کمال کے ساتھ ایم کیو ایم کی تنظیم اور صوبائی حکومت بھی موجود تھی اور مشرف کی بھی آشیر باد حاصل تھی لہذا اس دور میں کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والی ترقیاتی کام پوری پاکستان کو نظر اے ٢٠٠٢ سے ٢٠٠٧ کے درمیان کراچی میں بے مثال امن اور استحکام لوٹ آیا کراچی ایک مرتبہ پھر راتوں کو جاگنے لگا شہر میں روایتی ادب و ثقافت کا رنگ جھلکنے لگا ایم کیو کی نرم شبیہ ایک مرتبہ پھر ملک کے گوشے گوشے میں پھلنے لگی

    اسی اثنا میں سانحہ ١٢ مئی پیش آگیا اس کی وجوہات اور تفصیلات میں جائے بغیر یہ کہنا بیجا نہ ہوگا کہ اس دن ایم کیو ایم سے بہت بڑی سیاسی غلطی ہوگئی تقریبا ٥٠ قیمتی جانیں ضایع ہوگئیں اور میڈیا کے تعاون سے سیاسی مخالفین نے اس کا الزام ایم کیو ایم پر لگا دیا اور ایم کیو ایم کو حاصل ہونے والی نیک نامی اور ترقیاتی کاموں اور ٢٠٠٥ کے زلزلہ میں رفاہی کاموں کے ضری حاصل ہویی تھی ایک مرتبہ پھر داغ دار ہوگئی

    ٢٠٠٨ کے انتخابات میں عوام نے ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا محترمہ کی المناک ہلاکت کے بعد ہمدردیاں پیوپلس پارٹی کے ساتھ تھیں جناب آصف زرداری نے پارٹی کی بھاگ دوڑ سمبھال لی تھی زرداری کو بھی ماضی کے تجربات سے ایسا لگا کے یہ بات سمجھ آگئی تھی کہ ملک میں کامیاب حکمرانی کے لئے کراچی پر کنٹرول ہونا ضروری ہے پہلے مرحلے میں اسنے متحدہ کے ساتھ ماضی کی تلخیاں ختم کرنے کا اعلان کرتے ہے

    مرکزی اور صوبائی دونو حکومتوں میں متحدہ کو شریک کیا. میری نظر میں زرداری کا ذہن ایک سٹریٹ کریمنل سے زیادہ سوچ سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ایک طرف اسنے متحدہ کو اپنے ساتھ ملا کر بظاہر شہری مینڈیٹ کو اپنے ساتھ ملا لیا دوسری طرف در پردہ اس مینڈیٹ پر نقب لگانے لئے اسنے پہلے تو زلفقار مرزا جیسے شخص کو سندھ کا وزیر داخلہ لگایا اور اسکو متحدہ کو “لگام ” کس نے کا ٹاسک دیا ساتھ میں اے این پی کو کراچی میں ایم کیو ایم کے مقابل برابر کی قوت بنا کر کھڑا کرنے کی کوشش کی گئی مقصد انٹی ایم کیو ایم قوتوں کو شہر میں مضبوط کرکے متحدہ کی پوزیشن اور اسکی حیثیت کمزور کرنا تھا اس سلسلے میں سب سے پہلے تو اسنے بلدیاتی انتخابات کروانے سے انکار کردیا کیوں کہ اسکو پتا تھا متحدہ کی اصل طاقت عوام کے ساتھ رابطہ اور ترقیاتی کام تھے اور ناظمین کا نظام متحدہ کو طاقت فراہم کرنے کے مترادف تھا

    زلفقار مرزا نے لیاری کے گنگس کو امن کمیٹی کے نام پر اکھٹا کرنا شروع کیا این پی نے اپنی ٢ یا ٣ نشستوں کے ساتھ شہر پر برابری کا دعویٰ کرنا شروع کردیا ساتھ ہی ساتھ دہشت گردی کی جنگ کے تناظر میں طالبان اور دیگر ایسی قوتوں نے کراچی میں کنٹرول اور لوٹ مار کا بازار گرم کرنا شروع کردیا ٢٠٠٨ سے ٢٠١٣ کے درمیان شہر میں امن و امان کی صورت حال نہایت مخدوش رہی ہزاروں شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے کاروبار ٹھپ ہوگیا سیاسی جماتیں ایک دوسرے پر الزامات لگاتی رہیں مگر شہر میں امن و امان کے لئے کویی سنجیدہ کوشش نہیں ہویی اور ہوتی بھی کیسے جب حکومت کی اپنی جماعت اور صدر دہشت گردوں کی براہ راست سرپرستی کررہا ہو لوٹ مار اور بھتہ خوری میں ملوث ہو متحدہ نے اس دوران بے سروپا سیاست کی اقتدار کی تن آسانیاں متحدہ کے “نظریاتی” کارکنوں کو لگنا شروع ہوگئیں ان کے شہر میں خون کی ندیاں بہتی رہیں لوگ جان و مال سے ہاتھ دھوتے رہے کاروباری حالت مخدوش ہوتی رہی بلدیاتی انتخابات لے نے میں ناکام رہی مگر اقتدار کی گلیوں میں بھی چکر لگاتی رہی اور اپنے ووٹرز کو نہایت مایوس کیا ٢٠١٣ کے انتخابات میں حالانکہ متحدہ نے اپنی بیشتر نشستیں حاصل کرلیں تھیں مگر ایک نیا سیاسی کھلاڑی میدان میں کود چکا تھا کراچی کی مڈل اور اپپر مڈل کلاس نوجوان نسل نے اس روز روز کے ہنگاموں سے اپنی نفرت کا اظہار کیا اور پی ٹی آی کو آٹھ لاکھ ووٹ شہر سے پڑ گئے متحدہ اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنے ووٹ بینک میں غیر مقبول ہونے لگی تھی دوسری جانب مرکز میں نواز شریف کی حکومت ترقی کے اجینڈا کے ساتھ وارد ہویی.

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7

    (گزشتہ سے پیوستہ (تیسری قسط ) 

    جس وقت پاکستان ملٹری اپنے ہی سب سے بڑے شہری علاقوں کو بغیر کسی مزاحمت کے فتح کے مشن پر گامزن تھی اور اپنے طفیلی صحافیوں کی بدولت پورے ملک سے واہ واہ سمیٹ رہی تھی نواز حکومت اپنی دیگر وجوہات کی بنا پر برخواست کردی گئی اور عوام کو اپنی راے کے اظہار کا موقع ملگیا ١٩٩٣ کے انتخابات کی بدولت. اور عوام نے بھی کیا خوب راے کا اظہار کیا قومی اسسمبلی کے انتخابات کا بویکاٹ کرکے اور صوبائی اسسمبلی کے انتخابات میں ایم کیو ایم پر بھرپور اعتماد کرکے.

    ڈیڑھ سال کے آپریشن اور ظلم و ستم کے بعد ملٹری کی قیادت کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ان کے منصوبہ الٹ ہوگے ہیں اور جو سرجری جلاد نما پہلوانوں نے کرنے کی کوشش کی ہے کم سے کم جسم نے اسکو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے ہاں مگر ملک کے دیگر حصوں کے عوام خصوصا پنجاب کے عوام میں ملک دشمنی اور قتل غارت گر کا امیج ایم کیو ایم کا بن چکا تھا تو یہ ایک بڑی کامیابی تھی اس سے ایم کیو ایم کے ملک کے دیگر حصوںمیں سرائیت کے امکانات تقریبا معدوم ہوگے تھے ١٩٩٣ کے انتخابات کے نتیجہ میں محترمہ بینظر نے وزیر اعظم بن کر مری ہویی ایم کیو ایم کو اپنے سیاسی مفادات کے پیش نظر کسی قسم کی گنجایش دینے کے حق میں نہیں تھیں اور چا ھتی تھیں کہ فوج اپنا آپریشن جاری رکھے اور متحدہ کا مکمل صفایا کرے مگر فوج کو جو بدنامی ملنا شروع ہوگئی تھی اسکے پیش اس نے تو انکار کردیا اور سول اداروں سے آپریشن کرنے پر زور دیا محترمہ نے بھی موقع غنیمت جانا اور پولیس کے ذرے نصیر اللہ بابر کی سربراہی میں ایک نیا اپریش ایم کیو ایم کلین اپ شروع ہوا

     

    پولیس جیسا کرپٹ اور نا اہل ادارہ جو ہر کام نہایت بےڈھنگے طریقہ سے کرنے کی خدا داد صلاحیتوں کے علاوہ با قاعدہ تربیت یافتہ بھی ہوتا ہے نے اپنے گل کھلانا شروع کردیا ١٥ سال سے ٣٠ سال تک کے نوجوان انکا خصوصی شکار تھے ماوراے عدالت قتل کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا کسی بھی نوجوان کو اٹھاکر اور دہشت گر قرار دیکر جان بخشی کے عیوض بوڑھے والدین کی جمع پونجی لوٹنے کے لاتعداد واقعات پیش آے پولیس نے اس آپریشن میں نفسیات کا ایک نیا کھیل کھیلنا شروع کیا اور وہ ماوراۓ عدالت قتل ہونے والے کسی بھی شخص کے نام کے ساتھ نفرت انگیز عرفیت جوڑ دیتے جو اس بات کی ضمانت ہوتا کے مرنے والا حقیقی طور پر دہشت گرد ہی تھا مثلا دادا ،لمبا، چریا وغیرہ.

    اس دوران ١٩٩٦ میں محترمہ کے اپنے صدر جناب فاروق احمد لغاری نے محترمہ کی حکومت برخواست کردی اور دیگر سنگین الزامات کے علاوہ سندھ کے شہری علاقوں میں ماوراے عدالت قتل کو بھی بنیادی وجہ بتایا گیا اس طرح ایک مرتبہ پھر عوام کو اپنی رہے کے اظہار کا موقع میسر آیا اور جو انوہں نے ملٹری اور پولیس کے آپریشن اور پروپیگنڈا مہم کے باوجود ایک مرتبہ پھر ایم کیو ایم پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرکے کیا.

    شریفوں نے ١٩٩٢ میں اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد ایم کیو ایم کی قیادت سے لندن میں رابطہ کرکے آپریشن کی ذمہ داریوں سے خود کو مبرا کرکے سارا الزام ملٹری جرنیلوں پر رکھ دیا اور خود کو مظلوم ثابت کرتے ہویے اس بات کا یقین دلایا کہ اقتدار میں آکر ایم کیو ایم کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا

    پانچ سالہ آپریشن کے پس منظر میں جیسے ہی ایم کیو ایم کو سانس لینے کا موقع ملا تو لندن کی قیادت اپنے ادھورے اجینڈا یعنی پورے ملک کے عوام تک اپنا غریب اور متوسط طبقہ کی قیادت کا سنہرا خواب پہونچانے کے لئے اپنا نام ١٩٩٧ میں متحدہ قومی محاذ میں تبدیل کرلیا. واضح رہے کہ آپریشن کے نتیجہ میں ایم کیو ایم کی بانی قیادت یا تو ختم کردی گئی تھی یا روپوش ہوگئی تھی زندہ بچ جانے والے کارکنان کی بڑی تعداد کو جہاں موقع ملا فرار ہوگئے کئی ممالک میں سیاسی پناہ حاصل کی رہ جانے والے کارکنان نے یا تو روپوشی اختیار کی یا خاموشی کی زندگی اختیار کرلی

    چناچہ اس پس منظر میں ١٩٩٧ کے انتخابات کے نتیجہ میں نواز شریف ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم بنے اور ایم کیو ایم کے ساتھ ملکر سندھ میں حکومت بنائی اس صورت حال سے یقینا وہ ادارے اور اجنسیاں جنوہن نے پچھلے پانچ سال ایم کیو ایم کو شکار کرتے گزارے تھے خوش نہیں تھے اس دوران مرے بچپن کے ہیرو اور مشہور سماجی کارکن جناب حکیم سعید کا بہیمانہ قتل ہوگیا

    (جاری ہے )

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #27
    Pakistan should seek help from Israel to combat against suicide missions. Pakistan’s incompetent, coward,spineless double faced generals cant get over this menace.
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5

    گزشتہ سے پیوستہ -دوسری قسط

    ایک طرف الطاف حسین کو احساس ہوگیا تھا کہ عوام کو ایم کیو ایم سے بہت زیادہ توقعات ہوگئیں ہیں اور یہ بھی سمجھ آرہا تھا کہ محض کراچی حیدرآباد وغیرہ سے گنتی کی نشستیں جیت کر حکومت بناکر کر اختیار حاصل کے بنا عوام کی توقعات پر پورا اترنا نا ممکن ہے الطاف حسین کو یہ بھی احساس ہورہا تھا کہ پاکستان کے عوام مجموی طور پر مراعات یافتہ طبقات کے ہاتوں یر غمال ہیں اسی خیال کے پیش نظر اور ملک کے دیگر علاقوں سے حوصلہ افزا ردعمل کے نتیجہ میں موہاجر قومی محاذ کو پورے ملک میں متحدہ قومی محاذ میں تبدیل کرکے پھیلانے کا منصوبہ بنایا کارکناں کی فکری نشستوں میں انکو ذہنی طور پر تیار کرنا شروع کردیا گیا ابتدائی طور پر ملتان میں ایک کامیاب کارنر میٹنگ کی گئی اور فیصلہ ہوا کہ ١٤ اگست ١٩٩٢ کو متحدہ قومی محاذ کا اعلان کردیا جائے گا

    دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ میں بیٹھے نا خداؤں کا منصوبہ کچھ اور ہی بن رہا تھا اسٹبلشمنٹ نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر نکالے جانے والے عناصر جن میں عامر خان اور آفاق احمد نمایاں تھے کو اکھٹا کرکے انکو ایم کیو ایم کے مقابل ایک دھڑا جو ” این ٹی” کے نام سے معروف تھا کو تییار کرنا شروع کردیا گیا ١٩٩١ کے اواخر میں آفاق احمد کے ذرے ضیاء ادیں ہسپتال میں زیر علاج الطاف حسین پر حملہ کروایا گیا تو ساتھیوں کے پر زور اسرار پر الطاف حسسیں براستہ سعودی عرب برطانیہ جا پہنچے اور پھر ١٩ جون ١٩٩٢ میں سندھ کے پتھارے داروں کے نام پر ہونے والے آپریشن کو ایم کیو ایم کی طرف موڑ دیا گیا

      پھر انسانی آنکھ نے ظلم کے وہ منظر دیکھے جو سمجھ ہی نہیں آتا تھا کہ اپنی ہی محافظ فوج اپنے ہی محب وطن شہریوں کے خلاف کسطرح کرسکتی ہے ایم کے ایم کے باغی ارکان فوجی ٹرکوں میں بیٹھ کر اے اور ایم کیو ایم کے دفاتر پر سکاری سپرستی میں قبضہ کرنا شروع کیا اور انسانی خون کی ہولی کھیلنا شروع کی گئی مسلہ یہ تھا کہ ایم کیو ایم کو کرش کرنے کے سٹرٹیجک منصوبہ کو ملک کے دیگر عوام میں مقبولیت دلانے کے لئے ملک دشمنی، جناح پور کے الزامات لگاے گئے ہر گلی محلے سے ٹارچر سیلون کی من گھڑت خبریں اور فوٹجیس سرکاری میڈیا سے نشر کی گیں

    پنجاب کے دانشوروں، کولم نویسوں، تجزیہ نگاروں کو خصّوسیجہاز میں کراچی لا کر ان کے ذرے عوام میں ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے خلاف دن رات منفی پروپگنڈا مہم چلائی گئی ان تمام اقدامات کے اسٹبلشمنٹ کے لیے نہایت حوصلہ افضا نتائج نکلے ایک طرف تو انکے ظالمانہ اقدامات کو ملک کے دیگر حصوں کے عوام کی حمایت حاصل ہوگئی اور ایم کیو ایم اور الطاف حسین کے لئے ایک خاص قسم کی نفرت نے جنم لیا نتیجہ اسکا یہ ہوا کہ ہوم ٹرف پر بھی ایم کیو ایم کا ڈھانچہ بکھر گیا مرکزی قائدین یا تو ماردے گئے یا روپوش ہوگے کارکنان کی بڑی تعداد کو گرفتار کرکے ماوراے عدالت قتل کردیا گیا اور ایم کے ایم کے ملک میں پھیلنے کے امکانات تو چھوڑیں بقا کے ہی لالے پر گیے

    تمام مظالم اور پروپگنڈہ کے باوجود الطاف حسین کا اپریشن کے دوران اپنے کارکنان کے لئے میسج

    https://www.youtube.com/watch?v=bXm5PTHnWoY

       

    جاری ہے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #44
    آپ اس پر تفصیلی تھریڈ بنائیں تاکہ پتا چلے کس قسم کا لاوا پک رہا ہے

    مومن بھائی، دھاگہ میں بنا دوں گا جیسے ہی وقت ملا شاید ویک اینڈ تک مگر اس سے لاوہ پر کچھ فرق نہیں پڑے گا

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #75
    Dosto yeh koi do teen din purani baat hai siasat.pk par aik thread main aik member jis ka naam Kavaliar hai ne kaha ke is forum ke ilawa kia koi aur political online forum hai to main ne kaha ke haan aik aur forum hai lekin us ka naam agar kisi POST main share karo yah PM main share karo to member ko BAN kar diya jata hai , main ne us waqt is forum danish gardi ka naam nahi likha , main ne sirf itna likha k us forum par sare purane saathi member , barca , believer12 , Atif , aur in ke ilawa aur bhi bohut se dosre member maujood hain us ke baad mujhe aaj Kavaliar ne to nahi , balke kisi aur old member ne PM kia , jis ka naam main nahi likhon ga kuin ke yeh PM ki baat hai , mujhe us ne kaha ke bhai ji yeh koon sa forum hai jis ki baat aap kar rahe the main ne jab us ko RePLY kia to soch rakha tha ke us ko forum ka naam nahi likhon ga kuin ke admin BAN kar deti hai phir mnain ne socha ke chalo koi baat nahi main is ko forum ka naam likh deta hoon lekin meri hairat ki us waqt intaha na rahi jab main ne http://www.danishgardi likha to is site ka naam tak siasat.pk ne BAN kar diya hai , naam likhne par yeh stars aa gayee aise ***************** main hairan hoon ke aik aisa forum jis par traffic na hone ke barabar hai aur pichle kuch months se hum purane dost hi aik dosre se baat karte hain , us forum ka aisa Khauff , kal ko agar yeh forum HIT ho gaya to phir kia hoga main yeh thread na banata lekin mujhe bohut ziyada hairat hui jab main ne wahan danish gardi ka address type kia to dekha ke address tak BLOCK kar diya gaya hai aur address ki jagha is tarha se stars aa Jate hain ***********

    بھائی تو اور آپ کی کیا توقع ہے کہ وہ اس فورم کو پروموٹ کریں؟ بہت سادہ ہیں آپ جیو پر سما کی مشہوری یا پیپسی کے ٹرک پر کوکا کولا کا اشتہار عجیب نہیں لگے گا. اس فورم سے اگر کسی اور دانشگر نے جنم لے لیا تو عاطف صاحب کا کیا رد عمل ہوگا؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #74
    We should try to increase the traffic of this forum though. I don’t see much activity here yet. Would be tragic to see such a gathering of nice members go down due to inactivity. Mein ne aik dost ko dawat-e-gunah de hai whom I know personally.. Lets see if he joins.

    Increasing traffic might be good financially (And I am for it) but maintaining quality would be huge challenge. 

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #40
    وزیرستان کو ادھ موا ہی رہنے دیں پلیز ورنہ قبائلی جب پوتر جائیں تو انڈر اٹھارہ لڑکوں کی ایک فوج ہی انہیں ٹھندہ کرسکتی ہے باقی کراچی والوں سے پوچھ کر دیکھیں جنہیں بھتہ خوروں سے پناہ میسر آئی ہے وہ فوج کو جانے کا نام نہیں لینے دیتے

    مومن بھائی، پنجاب میں بیٹھ کر پنجاب والوں سے پنجاب کے ذرے کئے گئے کراچی اپریشن کی تعریف سن سن کر غلط فہمی کا شکار نہ ہوں وہاں جو لاوہ پک رہا ہے اسکا احساس بہت کم لوگوں کو ہے آپ سب کی نظروں کے سامنے واردات ہورہی ہے اور سب بغلیں بجا رہے ہیں کبھی نہ کبھی اسکا مداوہ تو کرنا پڑے گا

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #39

    فوجی ۔۔۔ مشٹنڈ وں کے ۔۔۔۔ آپریشن ۔۔۔۔ نے ۔۔۔۔۔ فلسطین ۔۔۔۔ کو ادھ موا کردیا ۔۔۔۔۔

    فوجی ۔۔۔ مشٹنڈ وں کے ۔۔۔۔ آپریشن ۔۔۔۔ نے ۔۔۔۔۔ کشمیر ۔۔۔۔ کو ادھ موا کردیا ۔۔۔۔۔

    فوجی ۔۔۔ مشٹنڈ وں کے فوجی ۔۔۔۔ آپریشن ۔۔۔۔نے ۔۔۔۔۔افغانستان ۔۔۔۔کو ادھ موا کردیا ۔۔۔۔۔

    فوجی ۔۔۔ مشٹنڈ وں کے ۔۔۔۔ آپریشن ۔۔۔۔ نے ۔۔۔۔۔بغداد ۔۔۔۔ کو ادھ موا کردیا ۔۔۔۔۔

    فوجی ۔۔۔ مشٹنڈ وں کے ۔۔۔۔ آپریشن ۔۔۔۔ نے ۔۔۔۔۔وزیرستان ۔۔۔۔ کو ادھ موا کردیا ۔۔۔۔۔

    فوجی ۔۔۔ مشٹنڈ وں کے ۔۔۔۔ آپریشن ۔۔۔۔ نے ۔۔۔۔کراچی ۔۔۔۔ کو ادھ موا کردیا ۔۔۔۔

    فوجی ۔۔۔ مشٹنڈ وں کے ۔۔۔۔ آپریشن ۔۔۔۔نے ۔۔۔۔۔بلوچستان ۔۔۔۔ کو ادھ موا کردیا

    اب یہ مکروہ ۔۔۔۔ لوگ ۔۔۔۔۔۔آپریشن کرکے ۔۔۔۔۔ پنجاب کو ۔۔۔۔۔۔۔ کو جنگ زدہ کرنا چاھتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خاطر جمع رکھیں پنجاب میں اپریشن کبھی نہیں ہوگا

Viewing 20 posts - 5,341 through 5,360 (of 5,442 total)
×
arrow_upward DanishGardi