Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 9,288 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5
    کیپٹن صفدر جیسے مر بھی جائیں تو جو گند گھول جاتے ہیں وہ صاف کرنے میں نسلوں کو قربان کرنا پڑتا ہے۔ یہ انتہای جاہل انسان ہے۔

    دو بہت مشہور سیاسی گھرانے کی خواتین نے شادیاں کرتے وقت جو چول ماری ہے اس سے پتا چلتا ہے کہ سیاستدان ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ گھر گر ہستی اور شوہر تلاش کرنے میں بھی ماہر ہیں

    مریم نواز اور بے نظیر نے زندگی کے پارٹنرز تو  خود تلاش کیے اور وفا کرتے ہوے ساتھ بھی خوب نبھایا مگر کاش کہ وہ خود عقل مند بننے کی بجاے والدین کو یہ کام سونپ دیتیں

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    نئے سال کی مبارک دیتے وقت عموما فائر ورکس پر مشتمل بہت خوبصورت فوٹوز لگای جاتی ہیں مگر میں سمجھتا ہوں یہ بھی پولیوشن کو سپورٹ کرنا ہی ہوگا اس لے میں نے ایک خوبصورت قدرتی  پہاڑی سلسلے کی فوٹو لگای ہے امید ہے سب دوست اس حرکت کو بامقصد سمجھتے ہوے اگنور کردیں گے
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    ایک ولاگر اور ٹی وی شو پر آنے والی خاتون جو ڈانس اور گانا بھی فل جوبن پر کرتی ہیں کچھ عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد اور تحفے دینے گئیں بہت اچھی بات تھی مگر اس کا بھی ولاگ بنا لیا۔ چلو یہاں تک تو ٹھیک ہے اگرچہ کسی غریب کو تحفہ دیتے ہوے اس کا ولاگ بنا کردنیا کو دکھانا میرے نزدیک عجیب سی حرکت ہے مگر مجھے اس بات سے زیادہ افسوس اس ولاگر کی اس حرکت پر ہوا جب اس نے بے چارے عیسائیوں کو کرسمس مبارک یا میری کرسمس کی بجاے عید مبارک کہنا شروع کردیا حالانکہ عیسای بڑا دن یا کرسمس کہتے ہیں

    میرا پوائینٹ یہ تھا کہ الٹرا ماڈرن ہونے کے باوجود اس خاتون نے شائد اپنے کسی پیر یا مولوی کے کہنے پر کرسمس کی بجاے عید مبارک کہنا شروع کردیا کہ شائد کرسمس کہنے سے اس کا ایمان جاتا رہے گا میں ایسی باتوں سے بہت چڑتا ہوں مثلا کوی عیسای ملے اور وہ سلام کردے تو جواب دینے کی بجاے اس کا حال پوچھنے لگ جائیں گے، یہ تکبر اور خلاف اسلام ہے

    میرے خیال میں اسلام کو یہ لوگ سمجھے ہی نہیں اور اپنی تنگ نظریوں کو رواج دینے کیلئے اسلام کا نام لے دیتے ہیں

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #19
    میں انشااللہ پوری کوشش کروں گا کہ روزانہ اس فورم کو وقت دوں، کوی نہ کوی تھریڈ بناتا رہوں یا دوسرے تھریڈز پر کمنٹس کرتا رہوں تاکہ فورم لائیو رہے

    یاسر نے عاطف کی سابقہ پوزیشن برقرار رکھی ہے لہذا عاطف پر غصہ نکالنے والا ہمارا پرانا حق بھی برقرار رہے گا

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    خواجہ آصف صاحب آپ کے اس نام کی وجہ تسمیہ اور مختصر سا تعارف پوچھنے کی جسارت کرسکتا ہوں؟

    بات آگے بڑھانے سے پہلے بتاتا چلوں کہ میں عمران خان کا حمایتی ہوں اور امید کرتا ہوں کہ ن لیگی ٹیگ کے ساتھ آپ ایک حد تک ہی جائیں گے؟

    :thinking:

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #53
    Ghost Protocol بھائی صاحب – آپ آتے جاتے سپیس سپیس کر جاتے ہیں ، مگر اپنی ٹویٹر کی آئی ڈی نہی اگلتے ، مہربانی کریں

    شامی بھای ٹویٹر اسطرح موثر نہیں جیسے فورمز پر لکھنا ہے ٹویٹر پر لوگ اپنی بھڑاس نکال لیتے ہیں مگر جو اعلی درجے کا تحریری مواد ہے وہ کتاب اور اب آن لائین فورمز میں پڑھنے کو ملتا ہے آج کے دور میں دوبارہ لوگ پڑھنے لگ گئے ہیں جیسے بی بی سی اردو پر آرٹیکلز لکھنے والے وسعت اللہ، محمد حنیف، عاصمہ شیرازی، اور بہت سارے دیگر بہت پاپولر ہورہے ہیں ٹویٹر پر تو میرے جیسے دانشور اپنی بھڑاس نکال کر سو جاتے ہیں اگلے دن ان باتوں کا کوی سراغ بھی نہیں ہوتا اور نہ کوی سنتا ہے، ٹاک شوز کی مثال ہی لے لیں کون دوبارہ سنتا ہے مگر اچھی تحریر کو پڑھنے والے باربار پڑھتے ہیں کئی کئی سال بعد بھی اس کو ریفرینس کے طور پر استعمال کرتے ہیںِ

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #52

    اتنا لمبا گیت ؟

    ہم کئی سال سے یہیں ہیں اور اس طرح کا گیت یہ تیسری بار سن رہے ہیں عادی ہیں آپ کچھ نئے ہو صبر کرو خود ہی یہ فورم بند ہوجاے گا اتنی جلدی بھی کیا ہے؟

    :thinking:

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    سرحد کے الیکشنز میں جونتائج ہیں اس حساب سے مجھے امید ہے کہ اے این پی اور آزاد امیدواران کو ملا کر ہی کوی پارٹی مئیر کا انتخاب جیت سکتی ہے مولانا کے پاس اکیس اپنی اور تین ن لیگ کی کنفرم سیٹس ہیں دوسری طرف حکومتی اراکین اور تمام آزاد ملا کر بھی ایک ممبر کم ہے مگر زرداری اور دو تین ممبرز مزید انہیں مل سکتے ہیں فنڈز کے منہ کھول دیں تو مل جائیں گے لہذا حکومت اب بھی مئیرشپ کیلئے امید لگاے ہوے ہے ، نچوڑ یہ نکلتا ہے کہ اب مئیرشپ کا سارا دارومدار آزاد اور ایک دو ممبرز والی چھوٹی پارٹیوں پر ہے
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #36
    ان تمام دوستوں کی قدر میرے دل میں ہمیشہ رہے گی جو اس ویرانی کے عالم میں بھی وقت دے کر اس فورم کو زندہ رکھنے کی کوشش رکھتے رہے۔ گلٹی، بیلیور بھائی، ان سیف، شیرازی، شامی اور دیگر دوست! میں آپ کا بہت بہت مشکور ہوں۔

    عاطف بھای ہمارا نہیں آپ کا شکریہ کے ہمیں پانچ چھ سال تک ایک ایسا فورم مہیا کئے رکھا جس پر ہم سب پرانے دوست اپنے ہونے کا احساس دلاتے رہے۔ ہم نے اپنی سی پوری کوشش کی کہ فورم کو لائیو رکھا جاے وقت کا بھی فرق تھا مثلا اس فورم کی روح رواں تو آپ ہی تھے مگر ہم سب پانچ سے آٹھ گھنٹے کے فرق سے تھے لہذا آپ سے چیٹ اور اکٹھی محفل سجانی ناممکن تھی پھر بھی بہت کوششش کی مگر فورم کو لائیور رکھنا ہمارا کام تھا اور فورم کو کمرشل بنیادوں پر منافع بخش بنانا اور ممبرزکی تعداد میں اضافہ کرنا اس کی انتظامیہ کا کام تھا جو وہ ایک فیصد بھی کرنے میں ناکام رہی لہذا یہ فورم اب بند کرنا پڑ رہا ہے

    کوی گلہ نہیں مگر یہی زندگی ہے آگے ہی آگے چلتے جانا ہے ورنہ ہم پیچھے رہ جائیں گے امید ہے کہ آپ اب زیادہ وقت اپنی فیملی کو دے سکیں گے اور اپنی مصروفیات کو درست طریقے سے انجام دیا کرین گے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #35

    ھر شے کی طرح جو اس دنیا میں آئ ،حیات پائ اور ایک معین مدت پوری کرکے رخصت ہوئ ۔، یہ فورم بھی ایک دن اپنی منزل طے کرکے اختتام کو پہنچا ۔ ضروری نہیں ہے کہ ھر انسان کی خواھشات اسکی زندگی کے سفر میں اس کی مرضی کے مطابق پوری ہوتی رھیں ۔ میری اپنی کچھ نجی مصروفیات مجھے اس فورم سے کچھ عرصہ دور رکھنے کا سبب بنیں ۔ تلخی بھرے پچھلے 5 مہینے بالاخر میری عزیز ترین شے کو ہمیشہ کے لیے لے کر رخصت ہوگئے اور میں اپنی تمام تر دعاؤں ، عبادات، کاوشوں اور رت جگوں کے باوجو ، ہونے والی کو ٹال نہ سکا۔

    کل من علیہہ فان

    بہت سے دوستوں اور اصحاب سے ملاقات اور گفتگو کا موقع ملا ۔ انکی کمی ہمیشہ رہے گی ۔ انکی یادیں بھی ہمراہ رہیں گی ۔ میری نیک خواھشات ان سب کے لیے جن سے اس فورم پر بات چیت رہی ۔ اگر کسی کا دل میرے لفظوں سے دکھا تو میری معذرت قبول فرمائیں ۔ دکھی دل کے ساتھ اور الجھے اور بوجھل خیالات کے ساتھ یہ شاید میری آخری پوسٹ ہو ۔

    مدت کے بعد تم سے ملا ہوں تو یہ کھلا

    یہ وقت اور فاصلہ دھوکہ نظر کا تھا

    چہرے پہ عمر بھر کی مسافت رقم سہی

    دل کے لیے تمام سفر لمحہ بھر کا تھا

    کیسی عجیب ساعت دیدار ہے کہ ہم

    پھر یوں ملے کہ جیسے کبھی دور ہی نہ تھے

    آنکھوں میں کم سنی کے وہ سب خواب جاگ اٹھے

    جن میں نگاہ و دل کبھی مجبور ہی نہ تھے

    معصوم کس قدر تھیں وہ بے نام چاہتیں

    بچپن سے ہمکنار تھا عہد شباب بھی

    یوں آتش بدن میں تھی شبنم گھلی ہوئی

    مہتاب سے زیادہ نہ تھا آفتاب بھی

    پھر وہ ہوا چلی کہ سبھی کچھ بکھر گیا

    وہ محفلیں وہ دوست وہ گل رنگ قہقہے

    اب رقص گرد باد کی صورت ہے زندگی

    یہ وقت کا عذاب کہاں تک کوئی سہے

    اب تم ملیں تو کتنے ہی غم ہیں تمہارے ساتھ

    پتھر کی طرح تم نے گزاری ہے زندگی

    کتنا لہو جلایا تو یہ پھول مسکرائے

    کس کس جتن سے تم نے سنواری ہے زندگی

    میں نے بھی ایک جہد مسلسل میں کاٹ دی

    وہ عمر تھی جو پھول سے ارماں لیے ہوئے

    اب وہ جنوں رہا ہے نہ وہ موسم بہار

    بیٹھا ہوں اپنا چاک گریباں سیے ہوئے

    اب اپنے اپنے خوں کی امانت ہے اور ہم

    اور ان امانتوں کی حفاظت کے خواب ہیں

    آنکھوں میں کوئی پیاس ہو دل میں کوئی تڑپ

    پھیلے ہوئے افق سے افق تک سراب ہیں

    کس کو خبر تھی لمحہ اک ایسا بھی آئے گا

    ماضی تمام پھر سمٹ آئے گا حال میں

    محسوس ہو رہا ہے کہ گزرا نہیں ہے وقت

    اک لمحہ بٹ گیا تھا فقط ماہ و سال میں

    تم بھی وہی ہو میں بھی وہی وقت بھی وہی

    ہاں اک بجھی بجھی سی چمک چشم نم میں ہے

    یہ لمحہ جس کے سحر میں کھوئے ہوئے ہیں ہم

    کتنی مسرتوں کا سرور اس کے غم میں ہے

    زیدی صاحب آپ کی بیٹی کا سن کر اتنا صدمہ ہوا کہ بیان سے باہر ہے اتنی لائق اتنی ایجوکیٹڈ اور ینگ بیٹی میں یہی دعا کرسکتا ہوں کہ جنت الفردوس کی اعلی ترین نعمتوں سے سرفراز ہو اور جنت کے باغوں میں بہت خوش رہے آمین

    اللہ تعالی آپ کو صبر جمیل عطا فرماے اور اس کا نعم البدل بھی عطا فرماے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #26
    عاطف بھای، آپ کا حکم سر آنکھوں پر، جب آپ نے سیاست پی کے سے علیحدگی اختیار کی تو ہم بھی اپنا بوریا بستر اٹھا کر ادھر چلے آے اب آپ نے اس فورم کو بند کرنے کا سوچا ہے تو ضرور کوی مجبوریاں ہونگی سو دوبارہ بغیر کوی سوال پوچھے بوریا بستر اٹھا کر چلتے بنیں گے ہاں اس بار دیکھنا ہے کہ بسیرا کہاں جا کر کرنا ہے۔ پاکستان میں رہتے ہوے یہ فورم چلانا ایسی جرات کا کام ہے کہ اور کوی بھی ہوتا تو اس کا پتا پانی ہوجاتا مجھے تو معلوم ہے آپ سے بات ہوتی رہی ہے۔ ہم یورپ میں محفوظ جگہوں پر بیٹھ کر بہت دلیر بنتے ہیں اور لکھتے وقت بھی ہاتھ ہولا نہیں رکھتے مگر اصل دلیری اور جرات تو آپ کی تھی کہ دریا میں رہتے ہوے مگرمچھ سے بیر لیا

    پچھلے دنوں میں بھی ریگولر نہیں رہا اور ایک عظیم سانحہ کے بعد ویسے بھی دلچسپی بحال ہوتے وقت لگ جاتا ہے۔ اچھا ہے چار دن بغیر دوستوں کے بھی رہا جاے ایک نیا تجربہ ہی سہی

    شاہد عباسی صاحب آپ فکر نہ کریں میں کرونا کی اس لہر کے بعد ناروے جارہا ہوں اور وہاں جاکر تمام شیلٹر ہومز کھنگالوں گا امید ہے کہ آپ مل ہی جائیں گے

    سلیم رضا اور نادان کے ساتھ بہت اچھا وقت گزرا اور خدا کا شکر ہے کہ سب کو بغیر ناراض کئے ہی رخصت ہورہا ہوں، امید ہے کہ پھر کسی فورم پر کسی چاے کے تھڑے پر ملاقات ہوتی رہے گی

    شامی اور حسن داور کا اس لئے زکر نہیں کیا کیونکہ ان سے رابطہ موجود ہے سلیم رضا اور نادان کے پاس بھی ای میلز موجود ہیں جب چاہیں مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں

    عاطف بھای ہم ہمیشہ دوست رہیں گے اور انشااللہ رابطہ بھی رہے گا

    اس معمولی سے تھکے ہوے  شعر کے ساتھ رخصت چاہتا ہوں

    اسے بتا دو کہ میں اب اپنی دنیا میں مگن ہوں

    اور یہ بھی بتا دینا کہ میری دنیا صرف تم ہو

    تمام دوستوں کو سلام اور خداحافظ

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #30
    Allah aap ki behen ko Jannat main Jagah de

    آمین

    :jazak:

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    بہت المناک سانحہ ہے اور پاتال میں گرتی ہوی قوم کیلئے ایک مزید دھکے کا باعث بنے گا میرے خیال میں سری لنکا سفارت کاری کی حد تک کوی فیصلہ کرنے جارہا ہے ان کے تیور اور لہجے بہت سپاٹ ہیں آج ان کی پارلیمینٹ میں اس پر بہت سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے اور انڈیا کو ان جاہلوں کی وجہ سے ایکبار پھر اپر ہینڈ مل گیا ہے۔ عمران خان نے سری لنکا کے صدر کو فون کال کی ہے۔ ان کے صدر نے یہ کہا ہے کہ دیکھتے ہیں آپ انصاف کرتے ہیں یا نہیں کیونکہ دباو ابھی سے پڑنے لگ گیا ہے اور ابھی تک وزیراعلی یا وزیراعظم نے مقتول کی بیوہ سے ملنے کی ہمت نہیں کی یہاں سب ہی ڈرتے ہیں نوازشریف نے بھی ان سے ڈرنے کی روایت قائم رکھی تھی اور باوجود طاقت کے ان کو فری ہینڈ دیتا رہا ورنہ جیسے انہوں نے فیض آباد میں ایک پل پر دھرنا دیا تھا پولیس وہاں باآسانی گھیر سکتی تھی

    ایک حکومت کے حمایتی کا ولاگ کافی کچھ بتا رہا ہے

    https://www.youtube.com/watch?v=pF6Idchitw0

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    دوھزار اکیس ورلڈ کپ میں انڈ ین کرکٹ ٹیم کی واحد پہلی فتح کے بعد ۔۔۔ فوری طور پر ۔۔۔۔ پا کستا نی سپورٹرز ۔۔۔۔ نے میچ فکسنگ کے الزامات سے سوشل میڈ یا ٹی وی پروگرام بھر کر رکھ دیئے ہیں ۔۔۔۔ پا کستا نیو کی جہالت کا کہنا ہے کہ ۔۔۔۔ انڈین ٹیم کبھی بھی میچ نہ جیتے ۔۔۔۔ صرف پا کستان ہی کرکٹ کا مولا جٹ ہے ۔۔۔۔ اور صرف پا کستا نی ہی میچ جیت سکتا ہے ۔۔۔۔۔ پا کستا نیو ں کی اس جہالت اور سوشل میڈ یا پر الزامات کی بھر مار نے ثا بت کردیا ہے کہ ۔۔۔۔ پا کستا نیوں کے پاس ۔۔۔ سپورٹس مین سپرٹ تو دور کی با ت ۔۔۔۔ ان جا ھلوں کے پاس ۔۔۔۔ تحمل برداشت نا م کی بھی کوئی چیز نہیں ہے ۔۔۔۔ پا کستان نے دو تین میچ کیا جیت لیئے ۔۔۔۔ پا کستانیوں نے ۔۔۔۔ تکبر ۔۔۔۔ اور جہا لت کے دریا بہا د یئے ہیں ۔۔۔۔۔ صرف دو میچوں ۔۔۔۔۔ چار چھکوں ۔۔۔۔ سے اتنا غرور ۔۔۔ ا تنا تکبر ۔۔۔۔ کے فرعون کی ۔۔۔۔۔ ممی ۔۔۔۔ بھی ان کی جہالت پر عشش عشش کر اٹھی ہے ۔۔۔۔ اگر ھم یہ بات ما ن بھی لیں کہ میچ فکس تھا ۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔ سوال یہ ہے کہ ۔۔۔۔۔ پھر بھی فکسنگ انڈیا اور افغا ن کا معاملہ ہے ۔۔۔۔۔ پا کستا نیوں کو اپنی زاتی خارش دکھا نے کی ضرورت نہیں ہے ۔۔۔۔ با لکل ایسے ہی جب ۔۔۔ ویسم اکرم نے بیس کروڑ لے کر ۔۔۔۔ بنگلہ دیش سے میچ ھارکر ۔۔۔ بنگلہ دیش کو ۔۔۔۔ ٹیسٹ کیپ ۔۔۔۔ دلوا ئی تھی ۔۔۔۔ تب تو کسی ملک نے ۔۔۔۔ رو نا دھونا ۔۔۔۔ سیا پا ۔۔۔۔۔ نہیں ڈلا تھا کہ ۔۔۔۔ پا کستا ن نے بنگلہ دیش سے پیسے لے کر میچ فکس کیا ۔۔۔۔۔ پا کستا نی کرکٹ سپورٹرز ۔۔۔۔ انڈ یا ۔۔۔۔ افغان پر الزمات لگا رھے ہیں ۔۔۔۔ حا لا نکہ ۔۔۔ دنیا کے ما نے ہوئے کرکٹ جورای ۔۔۔۔ پا کستان میں ہی پیدا ہوئے اور پا کستان میں پا ئے جا تےہیں ۔۔۔ ورلڈ کپ میں ۔۔۔۔ پیسے لیکر کیچ چھوڑنے والا جواری ۔۔۔ وکٹ کیپر ۔۔۔۔۔ بد کردارعمر اکمل ۔۔۔۔۔ کس ملک میں پیدا ہوا تھا ۔۔۔۔ پا کستا ن میں ۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ابھی چند دن پہلے تک ۔۔۔۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم ۔۔۔۔ کے انکار کے بعد ۔۔۔۔۔ پا کستانی سپورٹرز ۔۔۔ زلیل و خوار ہورھے تھے ۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ دو میچ کیا جیت لیئے ا نہوں نے تکبر ۔۔۔۔ سے فرعون کی ممی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہہے ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ سوشل میڈ یا ۔۔۔۔۔ ٹی وی پروگرامز ۔۔۔۔ پا کستا نیوں کے غرور ۔۔۔ تکبر ۔۔۔۔ اور دوسری ٹیموں پر الزامات ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ دوسری ٹیمو ں سے عد م برداشت کے رویے کے با عث ۔۔۔۔ میں نے اپنا ۔۔۔ زھن تبد یل کرلیا ہے ۔۔۔۔ اور میں دعا کررھا ہوں ۔۔۔۔ کہ ۔۔۔۔۔۔ پا کستان کرکٹ ٹیم کو۔۔۔۔ سیمی فا ئنل یا فا ئنل میں شکست ہوجائے تاکہ ۔۔۔ پا کستا نی سپورٹرز اور اینکرز ۔۔۔۔۔ کے ۔۔۔۔۔ غرور ۔۔۔ تکبر ۔۔۔۔ کا سر نیچا ہوجائے ۔۔۔۔۔ اور ان جا ھلوں کو ۔۔۔۔۔ تحمل ۔۔۔ برداشت ۔۔۔۔۔ برد باری ۔۔۔۔ کا کچھ تھوڑا ۔۔۔۔ سا ۔۔۔ سبق مل جائے ۔۔۔۔ اب مجھے مزہ تب آئے گا جب ۔۔۔۔ پا کستان ۔۔۔۔ سیمی فا ئنل اور فا ئنل میں شکست کھا ئےگا ۔۔۔۔ اور ۔۔۔۔ تکبر سے بھرے ۔۔۔ پا کستانی جا ھل سپورٹروں اور اینکروں کے منہ لٹکے ہوئے ہونگے ۔۔۔۔۔ ۔۔

    گلٹی بھای، آپ کی منت ہے اپنی بد دعا واپس لے لیں ، اور اس کی بھی وضاحت کردیں کہ کوی ٹیم سیمی فائنل میں شکست کھانے کے بعد فائنل میں کیسے شکست کھا سکتی ہے؟

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    کرکٹ کی سوجھ بوجھ نہ ہونے کے باوجود انڈیا کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے مجھے بہت خوشی ہے ۔۔اور آپ سب پاکستان دشمنوں کو مبارک باد دینے کے لیے لاگ ان ہوا ہوں ۔تاکہ آپ ناسوں کے نیچھے دھونی دی جائے ۔۔۔۔حالانکہ افغانیوں حراموں کے ساتھ مل کا رن ریٹ اچھا کیا تھا ۔اور اوباش قوم نے ورلڈ کپ شروع یونے سے پہلے بہت دعوے کیے تھے لیکن ابھندن کی طرح چھتر کھا کر گھر کو لوٹ گئے ہیں :jhanda: :jhanda: :jhanda: :jhanda: اب پاکستان گھر بھی چلا جائے تو غم نہیں ہے

    امید ہے کہ پاکستان جیت کر ہی گھر جاے گا دل چھوٹا مت کریں مسلسل پانچ میچز میں اتار چڑھاو آتے رہے جس کی وجہ سے اچھی پریکٹس ہوچکی ہے مڈل آرڈر کو کافی تجربہ ہوگیا ہے اور شکر ہے کہ حفیظ اور شعیب اچھی فارم میں ہیں اوپنرز تو بہت ہی اچھے ہیں ماشااللہ باولنگ اور فیلڈنگ کا معیار بھی اچھا ہے ان تمام عوامل سے لگتا ہے کہ پاکستان ایک ٹف ٹیم ہے اور اس کو ہرانا اتنا آسان نہیں بلکہ اس وقت ورلڈ کپ میں کوی بھی ٹیم اس معیار کی دکھای نہیں دے رہی

    فائنل میں پاکسان کا مقابلہ اگر نیوزی لینڈ سے ہوا تو اس کو ہم ہرا چکے ہیں اس کے تمام کھلاڑی ہمارے دیکھے ہوے ہیں اور اگر انگلینڈ سے ہوا تو ان کے ساتھ ہماری سیریز ہوچکی ہے جس میں بابراعظم نے ڈیڑھ سو سے اوپر کیا تھا

    افغانیوں نے لوز ہینڈ دیا تھا تاکہ مطلوبہ رن ریٹ پورا ہوجاے آج نہیں تو کل کوی زبان کھولے گا لیکن ان کا میچ دیکھیں تو اندازہ ہوجاتا ہے۔ مجیب ان کا  بہترین سپنر ان فٹ قرار دے دیا گیا حالانکہ سپنر کیسے ان فٹ ہوسکتا ہے وہ بیٹنگ بھی نہیں کرتا مگر اتنی زبردست انجری کہ انڈیا کے خلاف کوارٹر فائنل جیسا میچ کھیلا ہی نہیں اور صرف ایکدن بعد نیوزی لینڈ کے خلاف واپس بھی آگیا؟

    افغانی پلئیرز طالبان کی وجہ سے پاکستانیوں کے ازلی دشمن ہیں ان کو انڈیا اپروچ نہ بھی کرے تو وہ ایسا ضرور کریں گے مجھے یقین ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #25
    ویکسین نہ لگوانا کوئی فخر کی بات نہیں ہے بیرون ملک جانے تک ویکسین لگوانے کا انتظار کرنے کی بجائے میرا مشورہ یہ ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے آپ ویکسین لگوا لیں میں بہت سے ایسے لوگوں کو جانتا ہوں جو ویکسین نہ لگوانے کی پاداش میں اس ملک جا چکے ہیں جہاں سے لوٹ کر کبھی کوئی واپس نہیں آتا ہے اس وقت جتنے لوگ کرونا وائرس کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں آ رہے ہیں ان میں اسی فیصد سے زیادہ تعداد ان لوگوں کی ہے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی. آئی سی یو اور وینٹیلیٹرز پر جانے والے سو فیصد وہ لوگ ہیں جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی آئی سی یو میں کام کرنے والے میرے دوست بتاتے ہیں کہ بستر مرگ پر لیٹے ان لوگوں کی آنکھوں میں پچھتاوا جھلک رہا ہوتا ہے کہ کاش انہوں نے ویکسین لگوا لی ہوتی

    شکریہ باوا جی۔ میں بہت بزی تھا اس طرف دھیان ہی نہیں دیا ۔ چونکہ اب تیسری اور چوتھی ڈوز کی باتیں بھی ہورہی ہیں اس لئے انتظار کررہا تھا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ نئی قسم کی ویکیسن ہی آجاے۔  لگوانے سے انکار نہیں۔ دراصل مجھے سینے میں درد تھی جس کے لئے کچھ ٹیسٹ کرواے ہیں چونکہ ویکسین کا واحد معلوم ری ایکشن بلڈ کلاٹ ہے اسی لئے ابھی ڈاکٹر سے پوچھ کر ہی فیصلہ کروں گا۔ اس بات میں کوی شک نہیں کہ ویکسین، کووڈ  کے آگے پروٹیکٹیو شیلڈ مہیا کرتی ہے لہذا یہ لگوانی چاہئے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #19
    Believer12 Sb Why didn’t you get vaccine?

    میں ویکسین کے بغیر بھی محفوظ ہوں الحمداللہ۔ اب کہا جارہا ہے کہ ماسک ضروری لگایا جاے خواہ ویکسین لگی ہوی ہو تب بھی کرونا ہوجاتا ہے۔ کسی دوسرے ملک جانا ہوا تو لگوا لوں گا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #13
    رضا سے خبر ملی آنتہائی دکھ کی بات ہے میں سمجھ سکتی ہوں جو چلاجاتا ہے وہ پھر کبھی لوٹ کر واپس نہیں آتا اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے آپ کو اور آپ کی فیملی کو صبر دے ۔ بیلور بھائی یہ میسج نادان صاحبہ کی طرف سے تھا جو پاس ورڈ بھول جانے کی وجہ سے لاگ ان ہوسکی ۔۔ باقی ان کو انگلینڈ میں دفنانے کا فیصلہ بہت اچھا تھا ۔۔کم ازکم ان کے بچے جکر دیکھ تو سکیں گے کہہ ان کی ماں کہاں سو رہی ہے ۔۔۔۔یار یہ آخری لمحات بہت مشکل ہوتے ہیں خدا کی ذات سب کے لیے اسانیاں اور حوصلہ پیدا کرے

    سلیم بھای شکریہ نادان کا پیغام دینے کا اور جواب بھی دینا میرا فرض ہے آپ ہی کے توسط سے دے رہا ہوں

    نادان صاحبہ دعاوں میں یاد رکھنے کابہت شکریہ، مجھے آپ کے پیاروں کے بچھڑ جانے کا بھی بہت دکھ ہوا تھا اور خدا جانتا ہے کہ جب خود مجھے اسی قسم کے دکھ اور کیفیت سے دوچار ہونا پڑا تو سب سے پہلے مجھے آپ کی یاد آی، پہلے بھی دعا کرچکے مگر پھر دعا ہے کہ آپ کے بچھڑنے والے سب پیاروں کو اللہ تعالی اپنی جنت کے اعلی مقام پر رکھے ۔ آمین

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8
    شامی بھائی بیلور کی سسٹر پاکستان میں تھی ۔یاں پھر انگلینڈ میں ۔۔۔اج کل تو کسی پیارے کا آخری وقت میں دیدار بھی اس وبا نے مشکل بنا دیا ہے ۔خدا کی ذات اسانیاں پیدا کرے

    سلیم بھای بہت شکریہ دعاوں کا

    بہن کی خواہش تھی کہ ان کو والد صاحب کے ساتھ پاکستان میں دفن کیاجاے مگر ان کے دونوں بچوں نے خواہش ظاہر کی کہ انگلینڈ میں ہی دفن کیا جاے تاکہ وہ فاتحہ کیلئے جانا ہو تو کوی دقت نہ ہو ویسے بھی کرونا کے بعد سفر کرنا اور باڈی کو لے کر جانا تقریبا ناممکن ہوچکا ہے ہم نے ویکسین بھی نہیں لگوای اس لئے ہم تو جا ہی نہیں سکتے تھے

    دیدار اور تدفین اپنے ہاتھوں سے کی ہے بچوں سمیت سب کچھ میرے حوالے کر گئی ہیں عظیم بہن تھیں

    اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے آمین

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    اللہ تعالی آپ سب دوستوں کو جزاے خیر دے آمین

    بہن کا انتقال نو اکتوبر کو ہوا اور تدفین انیس اکتوبر کو انگلینڈ میں ہوی میں انکی بیماری کے آخری دنوں میں اور پھر انتقال کے بعد بزی رہا اور اب بھی کافی مصروفیت ہے

    والدہ صاحبہ کیلئے بھی دعا کریں جنکے لئے یہ صدمہ بہت غیر متوقع تھا

    ایکبار پھر شکریہ

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 9,288 total)
×
arrow_upward DanishGardi