Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 629 total)
  • Author
    Posts
  • اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #20
    ایک مِتر سے بات کرتے ہوئے یہ کچھ پہلو تھے، جن پر میرے دوست کو اعتراض تھا کہ یہ میری شخصیت کے تضادات ہیں۔۔۔۔۔ آخری نکتہ کا گھوسٹ صاحب بھی طعنہ مارتے ہیں۔۔۔۔۔ ابھی حالیہ اَتھرا صاحب نے بھی مجھ پر، اور قرار اور شیرازی پر بھی یہی بات کی کہ جب ہم لوگ کسی خدا کو نہیں مانتے تو پھر ہمیں خدا(اللہ) کو کسی صورت بھی اپنی زندگی میں شامل نہیں کرنا چاہئے۔۔۔۔۔ اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ذات پر بات نہیں ہونی چاہئے۔۔۔۔۔ میرا خیال ہے کہ بات ہونی ہی ذاتی نظریات(ذات) پر چاہئے ورنہ باقی سب تو ذہنی عیاشی ہے۔۔۔۔۔ اور پھر عنوان کچھ کچھ میری اِس فورم کی شناخت(کالی بھیڑ) سے بھی کچھ مطابقت رکھتا ہے۔۔۔۔۔ اَتھرا, Ghost Protocol, Shirazi, Qarar

    مجھے اس تحریر میں ایک سے زیادہ نکات کو موضوع بنانا ہے اور ان نکات کا روئے سخن کئی دوسرے اراکین فورم کی طرف بھی ہو سکتا ہے، فرداً فرداً اسلئے نہیں کیونکہ ان نکات کو جوڑنے والی مرکزی رَو ایک ہی ہے (ہر ایک کو جواب دیتے ہوئے یہ تمہید اور سیاق و سباق بطور تتمہ اس طرح نتھی نہیں کیا جا سکتا کہ تحریر کی روانی بھی برقرار رہے) وہ ہے قول و فعل یا تحریر و رویے کا تضاد/منافقت جو مجھ سمیت ہر ہر رکن میں یہاں درجہ بدرجہ پائی جاتی ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ وہ مجھ میں کم سے کم ہو اور دوسروں میں ممکن حد تک شائستہ طریقے سے (اور بعض اوقات کسی حد تک ناشائستہ طریقے سے بھی) اس کی نشاندہی کی جائے تاکہ ہمارے کردار میں مثبت رجحانات فروغ پائیں، اب جو اس فورم پر میرا خیر خواہ ہے وہ اس سلسلے میں میری مدد کر سکتا ہے سوائے نطفہء ناتحقیق کے

    اس فورم پر ورود ہوا تو دیکھا کہ کچھ لوگ اپنے تئیں خود کو اعلی تراور زیادہ/بڑی عقل والا سمجھتے ہیں ( جس میں کوئی ایسی برائی نہیں اور نہ ہونی چاہیے) اور اسی بنیاد پر  اپنی دلیل و منطق کو بھی اعلی تر اور بھاری گردانتے ہیں (یہاں تھوڑا سا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے، لیکن پھر بھی زیادہ نہیں) اور اسی دلیل و منطق کے زور پر اپنے سے بظاہر کم عقل لوگوں کے نظریات، عقائد و اعمال کو انکی مذہبی کتب میں درج عبارات سے جوڑ کر تضادات/منافقتیں تلاش کرتے ہیں (اب یہاں کافی بڑا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے۔ کیسے؟ اس پر تھوڑی دیر بعد میں آتے ہیں) اور ان تضادات کے نمک رچ لگے پرچار سے انہیں اپنے عقائد سے بدظن کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور بات حد سے تب نکل جاتی ہے جب دہریہ پن/عقلیت بیچ چوراہے ننگے بدن ماتم کرنے لگتی اور تضادات کا یہ بھونڈا پرچار تبرّے میں بدل جاتاہے اب اس میں بھی ان/آپ سب کے درجے ہیں۔ اور اس میں بھی انت اس نطفہء ناتحقیق نے کیا جب اس نے نبیؐ کو گالی دی اور اس سے بھی صدمے کی بات یہ کہ فورم کا سیٹھ اپنی بیٹھک کا چسکہ قائم رکھنے کیلئے اس کی حمائت میں آیا بجائے کسی تادیب کے

    فکری بیوگی یا رنڈاپا ایک بلیغ استعارہ ہے یہ حامل کیلئے کسی بھی مذہب پرست کی عقیدت کو گالی دینا انتہائی آسان بنا دیتا ہے کونکہ حامل کو یقین ہے کہ اسے اسی سطح کی زک/تکلیف نہیں پہنچائی جا سکتی

    میرا اس نکتے پر اتفاق ہے کہ ذات پر مائیکروسکوپ ضرور آنی چاہیے، عامی نہ سہی لیکن مبلغ کی ذات پر تو ضرور۔ منافقت تبلیغ و عمل میں بُعد ہی تو ہے، ہاں یہ ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ دل کے بہلانے کو فورم پر تحریر کو دائرہ عمل سے باہر سمجھتے ہوں لیکن فورم پر لیکچر کی روح پر اطلاق کی ذمہ داری سے پھر بھی نہیں بچا جا سکتا۔ اور یہ منافقت اعلی تر مدارج میں تب داخل ہوتی ہے جب ایک رُکن کو لیکچر کا حوالہ دیتے ہوئے دوسرے رُکن کی ذاتی معلومات فورم پر ظاہر کرنے پر ایک ہفتے کیلئے بین کر دیا جاتا ہے

    اب اتنا عرصہ اس بیٹھک میں گذارنے اور مختلف مباحث و مکالموں کے بعد کچھ باتیں واضح ہو گئیں ہیں کہ اعلی تر عقل کسی کے پاس بھی نہیں، عقلیت کے دعویدار دہریوں کے پاس تو بالکل ہی نہیں ہے اور یہی اوقات انکی دلیل و منطق کی ہے۔ ان دو باتوں پر سوائے نطفہء ناتحقیق کے ابھی بھی کسی کو اعتراض ہے تو بازو دوبارہ آزمائے جا سکتے ہیں

    اب جب ذاتی/شخصی تضادات کی بنیاد یعنی عقل پر ہی سوال اٹھ گیا اور وہی بھمبھل بھوسے میں پڑ گئی تو یہ تسلیم کرنے میں کوئی حرج نہیں کہ قول و فعل یا تحریر و رویے کا تضاد/منافقت درجہ بدرجہ مجھ سمیت سب میں پائے جاتے ہیں اسلئے کیوں نہ صدیوں کی دانش کے سنہری اصول پُرامن بقائے باہمی پر عمل کرتے ہوئے سب اپنی سابقہ زیادتیوں، گالیوں پر ندامت کا اظہار کر کے اپنی خامیوں، کجیوں اور تضادات کو قبول کریں اور ایک شائستہ ماحول میں مکالمے کو فروغ دیکر ان پر قابو پانے کی کوشش کریں

    پُرامن بقائے باہمی میں، امن کا مطلب ہے تشدد سے خالی اور تشدد میں ذہنی تشدد بھی شامل ہے خاص طور پر جو دوسروں کے نظریات و عقائد کو بذریعہ تبرّا نشانہ بنا کر کیا جائے، اظہار کی پوری آزادی لیکن معاشرتی/محفل کے امن کی ضمانت کے تحت

    پہلے بھی لکھا جا چکا ہے کہ آپ کو یعنی آپکی ذات/شخصیت کو انہی اقدار کی روشنی تولا جا رہا ہے جن کا آپ یہاں پرچار کرتے ہیں (جو کہ میری نظر میں ایک اچھی بات ہے) اور موضوعِ بحث سے متعلق وہ اقدار ہیں خالص پن/دوئی سے تہی، فکری دیانت اور شفافیت۔ خالص پن یا دووئی سے تہی قدر کا تقاضا ہے کہ اگر اللہ نہیں ہے تو وہ بول چال میں کسی سے مستعار بھی نہیں لینا چاہیے اور ایسا نہیں ہے کہ لفظ اللہ استعمال نہ کرنے پر آپکی زندگی یا کلام رک جائیں گے بس ایک ذرا کمٹمنٹ کی بات ہے راستے نکل آئیں گے۔ اپنی اعلان کردہ اقدار پر پرکھنے کا حوالہ آپ جی پی کو کئی مرتبہ دے چکے ہو

    میری رومانیویت اور صُلحِ کُل (پُرامن بقائے باہمی) مجھے بھی یہی درس دیتے ہیں کہ میں جب کسی سِکھ یا عیسائی سے ملوں تو اسے ست سری اکال یا مَیری کرسمس کہوں لیکن اس کو نہیں جو دن رات میرے عقیدے میں کیڑے ڈھونڈتا ہو اور میرے نبیؐ کو بھری محفل میں ننگی گالی دیتا ہو

    ثقافت کا مذہب نہیں ہوتا اور مذہب کی ثقافت نہیں ہوتی: نہیں معلوم یہ جملے کس مخصوص تناظر میں لکھے گئے ہیں، بظاہر اس سے غلط بات کوئی ہو نہیں سکتی کیونکہ ثقافت کا مذہب بھی ہوتا ہے اور مذہب کی ثقافت بھی ہوتی ہے۔ بجھن اور نعت مذہب کی ہی ثقافت ہیں اسی طرح مسجد اور مندر بھی۔ جب عورتوں کو حکم (یہاں صحیح یا غلط زیرِبحث نہیں) دیا جاتا ہے کہ اپنی زینت کو چھپا کر چلیں اور مردوں کہ یہ حکم کہ اپنی نظریں نیچی رکھا کرو (یہاں صحیح یا غلط زیرِبحث نہیں) اور اصناف کے آپس میں بلا ضرورت اختلات کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے تو اس سے ایک ثقافت جنم لیتی ہے اور اسی طرح جب یہ کہا جاتا ہے کہ فاطمہ بنتِ محمدؐ کا ہاتھ بھ چوری کرنے پر کٹ جاتا، اس سے بھی

    Ghost Protocol Atif Qazi JMP

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #271
    لگتا ہے بھاری بھر کم الفاظ کھسکا کھسکا کر آپ کا دماغ خود کھسک چکا ہے . . . . اب مزید بات کرنے سے معذرت

    وہ تو بہت دیر سے کھسکا رہا ہوں آپ بس یہ بتاؤ کہ

    یہ ماجرہ تجھ پر کب طلوع ہوا؟

    امام کی ہدائت آنے سے پہلے یا بعد

    لگتا ہے یہ امامت والا ڈھکوسلا زیادہ دیر ساتھ نہیں دیتا آپ کا، جو امام کا بھگت بات بات پر لنگوٹی چھوڑ کا بھاگنے کی کوشش کرتا ہے؟؟

    بتاؤ ناں امام زادے (آپ سید ہو نا اسلئے) کہ اگر صرف قران ہی آپکی ہدائت کا ذریعہ ہے تو درمیان میں آئمہ یا امام کہاں سے آ جاتے ہیں؟؟

    اور یہ بھی کہ نکاح فرض ہے یا سنت؟؟

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #264
    اور یہ بھی ساتھ ہی بتا دینا کہ نکاح فرض ہے کہ سنت؟
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #262
    معذرت ! میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے کہ میں کوئی بیرونی لنک دیکھو اور دوبارہ معذرت ، اگر آپ کو قرانی آیات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کہ میری رہنمائی کا اولین ذریہ قرآن ہی ہے

    اگر صرف قران ہی ہے تو درمیان میں آئمہ یا امام کہاں سے آ جاتے ہیں؟؟

    اگر آئمہؑ کی طرف اشارہ ہے تو ان کا دور تو ہزار بارہ سو سال پہلے گذر گیا، اب ان کا کیا کردار ہے؟

    ویسے چاہو تو سٹیم سیل والا سوال قم شُم بھجوا دینا، اگر کوئی جواب آ گیا تو مستقبل میں دوکان خوب چمکے گی کیونکہ مخالف گروہ/فرقے کے پاس بھی فی الحال اس کا کوئی جواب نہیں ہے

    ;-)

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #260
    محترم اتھرا صاحب ! آپ کو یقینا معلوم نہیں کہ اسلام میں کسی چیز کو نام کیسے دیتے ہیں اور اس علم کی کیا اہمیت ہے اس لئے آپ اسپان چراق کی گھاس جیسے الفاظ بول رہے ہیں اور میں ششدر ہوں کہ یہ کیا بلا ہے . آپ سٹم سیل کی وضاحت لکھیں کہ وہ ہوتا کیا ہے پھر میں کوشش کرتا ہوں کہ اس سے متعلق آیات پیش کر دوں ، وگرنہ مجھے معذور ہی سمجھئے

    مجھے فی الحال قرآنی آیات میں دلچسپی نہیں ہے، میں صرف یہ جاننا چاہتا ہوں کہ پچھلے 35-40 سال میں جو صاحب/اصحاب بھی آپکی امامت کا فریضہ انجام دیتے رہے ہیں وہ اساسی خلیئے پر جو تحقیق ہوئی ہے اس کی حلال سمجھتے ہیں یا حرام، خاص طور پر ناپختہ جنین سے جو اساسی خلیئے لئے جاتے ہیں ایسی تحقیق کیلئے اور اس تحقیق سے انسانیت کو دائمی/مہلک جسمانی بیماریوں سے لڑائی کے سلسلے میں جو فائدہ ہوا ہے وہ حلال ہے یا حرام

    اساسی خلیئے/سٹیم سیل کی وضاحت کیلئے یہ لنک دیکھ لو

    https://www.yourgenome.org/facts/what-is-a-stem-cell

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1895
    For Zed

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1894
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1893
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1892
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #257
    اور مَیں نے بھی صرف متضاد کی ہی وضاحت چاہی ہے۔۔۔۔

    اس گفتگو کے تناظر میں حسینؑ کے کربلا میں کردار کے دو پہلو ہیں رومانوی اور نظری۔ مجھے لگا کہ رومانوی پہلو کو اس پوسٹ کے ذریعے خراج (عقیدت) پیش کیا ہے جبکہ نظری پہلو کی آپ اس فورم پر شدید مخالفت کرتے ہو

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #255
    مسٹر اَتھرا۔۔۔۔۔ کیسے متضاد نظریات ہیں۔۔۔۔۔ وضاحت کیجئے۔۔۔۔۔

    ایک عمومی تاثر کا اظہار کیا ہے اور متضاد کے ساتھ مختلف کا اضافہ بھی کیا ہے

    لیکن پھر بھی  اگر دلچسپی ہے یا گہرائی میں جانا ہے تو حسینؑ کی مثال کیلئے آپ کی جو پسندیدگی ہے اس پر آپ غور کرو تو شاید آپ کو تضاد بھی نظر آ جائے

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #107
    اگر آپ کا سوال برٹش انڈیا کی فوج میں پنجابیوں کی کثیر تعداد بارے ہے تو میرے خیال میں اس کی دو وجوہات ہیں۔ پہلی تو یہ کہ رنجیت سنگھ کی موت کے بعد برٹش فوجوں نے پنجاب پر قبضے میں بہت سخت مزاحمت دیکھی تھی۔ اور اس لئے وہ پنجاب کے لوگوں کو اچھے سولجر مانتے تھے۔ اور شاید اسی وجہ سے سکھ سلطنت کے خاتمے اور پنجاب پر قبضے کے بعد پر اس سلطنت کے سارے فوجیوں کو انہوں نے برٹش انڈین فوج میں بھرتی کر لیا تھا۔ دوسری وجہ ۱۸۵۷ کی جنگ آزادی میں پنجابی فوجیوں کی لائلٹی سے انگریز خوش تھا۔ ۔ اور اگر آپ کا سوال اس بارے ہے کہ پاکستانی فوج میں باقی پنجاب کی نسبت جہلم چکوال اٹک اور پنڈی کے لوگ زیادہ کیوں ہیں تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان علاقوں میں زرعی زمینیں بہت کم ہیں۔ انڈسٹریالائزیشن سے پہلے ان لوگوں کے پاس کوئی اور ذریعہ معاش نہی تھا تو اس لئے انہوں نے فوج کا رخ کیا۔

    شکریہ شاہد صاحب

    میں چاہتا تھا کہ سقراط اسی طرف توجہ دے

    اس کے ساتھ ساتھ آپ ان عناصر کا بھی اضافہ کر دیں کہ برطانیہ وقت کا استعمار تھا اس کی کہی گئی بات قصے کہانیوں میں وقعت رکھتی تھی چاہے وہ کتنی ہی بودی کیوں نہ ہو یا اس کے پس منظر میں کیسی ہی نیت/سازش کیوں نہ ہو، اس کے علاوہ پنجابیوں کے مذہبی جوش و جذبے خاص طور پر سکھوں کے، غیر کاشتکاری علاقوں کے رہنے والوں، ذاتوں قبیلوں کی تاریخ کو مد نظر رکھ کر انہیں ان کی پسند کا چورن بیچا گیا اور مارشل ریس کے نظریئے کو پروان چڑھایا (گلوریفائی کیا) گیا

    اعتراض اٹھایا جا سکتا ہے کہ وہ چورن کھانے سے انکار کر دیتے، اس کا جواب یہ ہی کہ نسلی شناخت کی بنیاد پر کوئی (طاقت کا) مرکزی دھارا نہ ہونے کی وجہ سے علمی دانش کی بھی کوئی روائت نہیں تھی جو اس طرح کے چورن کے خلاف آگہی پھیلاتی اور توڑ کرتی

    سکھ سلطنت کے بعد پنجابیوں کا شیرازہ اسی طرح دوبارہ بکھر گیا جیسا پہلے تھا، پنجاب دوبارہ چھوٹے چھوٹے رجواڑوں اور جاگیروں میں بٹ گیا جن کے جبر تلے عام پنجابی رنجیت سے پہلے پس رہا تھا اور ان رجواڑوں اور جاگیروں کے سربراہوں کو لالچ/ترغیب/دھونس/دھمکی سے ساتھ ملا کر افرادی قوت حاصل کرنا استعمار کیلئے بہت آسان تھا

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #253
    زندگی بخش دی بندگی کو، آبرو دینِ حق کی بچالی وہ محمد کا پیارا نواسہ، جس نے سَجدے میں گردن کٹالی زندگی بخش دی بندگی کو، آبرو دینِ حق کی بچالی جو ابنِ مرتضیٰ نے کیا کام، خوب ہے قربانی حُسین کا انجام، خوب ہے قربان ہو کے فاطمہ زہرا کے چَین نے دینِ خدا کی شان بڑھائی حُسین نے بخشی ہے جس نے مذہبِ اسلام کو حیات کتنی عظیم حضرتِ شبیر کی ہے ذات کتنی عظیم حضرتِ شبیر کی ہے ذات میدانِ کربلا میں شاہِ خوش خصال نے سجدے میں سَر کٹا کے محمد کے لَعل نے زندگی بخش دی بندگی کو، آبرو دینِ حق کی بچالی وہ محمد کا پیارا نواسہ، جس نے سَجدے میں گردن کٹالی پُرنم الہٰ آبادی

    کبھی کبھی لگتا ہے کہ آپ ایک ناقابلِ علاج رومانوی ہو جو مختلف/متضاد نظریات و فلاسفہ کی ایک سطحی سی کاک ٹیل (بروتھ/تلچھٹ) بنا کر اس میں ڈبکیاں لگاتا رہتا ہے ان نظریات و فلاسفہ کے عملی (زندگی کے) تقاضوں کی نہ کوئی پرواہ اور نہ لینا دینا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #252
    لفاظی میں تو آپ کا کوئی ثانی نہیں لیکن آپ کی باتوں کا اتنا پست میعار ! تعجب ہے

    یہ تو آپ کا حُسنِ کرشمہ ساز ہے ورنہ من آنم کہ من دانم  ۔ ۔ ۔ ۔

    تو آپ بلند کرو نہ میعار کو اپنے گیان کی پھونکوں/منتروں سے؟؟ ابھی ابھی تو اوپر رضا کو جواب میں اس گیان کی خود ستائی کا دعوی کیا ہے

    Stem cell, not steam sell/sale چلو شاباش، جواب دو سوال کا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ سٹیم سیل مطلب

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #104
    یہ تو بہت پرانی ٹراڈیشن ہے برٹش انڈیا کی ورلڈ وار آرمی میں بھی ۵ لاکھ پنجابی تھے۔ ویسے یہ بھی پنجاب کے صرف چار شمالی اضلاع ہی ہیں جو آرمی میں جانا پسند کرتے ہیں، باقی ماندہ پنجاب کی رکروٹمنٹ ریشو تقریبا وہی ہے جو ملک کے دوسرے حصوں کی ہے۔

    اس مظہر کے پیچھے (کہ یہ کیسے وجود میں آیا یا لایا گیا) جو سماجی، ثقافتی اور صنعتی پالیسیاں/عوامل(پروسیسز)/عناصر تھے/ہیں کا بھی کوئی کردار ہے یا یہ کوئی خالصتاً نامیاتی مظہر تھا؟

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #103
    مسٹر اَتھرا۔۔۔۔۔ کم از کم مَیں تو فوج کو ایسے بالکل بھی نہیں دیکھتا۔۔۔۔۔ بلکہ مَیں تو اُس جواز کو بھی جائز اہمیت دے رہا ہوں جس کی وجہ سے فوج میں پنجابیوں کی اکثریت ہے۔۔۔۔۔ بلکہ یہاں تو مَیں فوج کی ایک لحاظ سے تعریف(شاید منفی) کروں گا پاکستانی فوج اندرونی طور پر کس قدر مضبوط اور نسلی عَصبیتوں سے بالاتر ہے کہ اتنے سیاسی ایڈونچرز کے باوجود آج تک کوئی بڑی بغاوت نہیں ہوئی ہے فوج میں۔۔۔۔۔ ورنہ سیاست وغیرہ میں اتنا ملوث ہونے کے بعد کہیں نہ کہیں فوج کے اندرونی اسٹرکچر خاص کر کمانڈ اینڈ کنٹرول میں کچھ کریکس آجانے چاہیے تھے۔۔۔۔۔ صرف یہ پہلو فوج کے بارے میں بہت کچھ بتاتا ہے۔۔۔۔۔ لیکن اپنے میاں صاحب ہیں کہ سمجھ کر نہیں دیتے اور مشرف کے پیچھے پڑے رہتے ہیں۔۔۔۔ یہ بزنس ہے۔۔۔۔۔ اِس کو پرسنل نہیں بنانا چاہئے۔۔۔۔۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہم لوگ اپنی خواہشات اور تعصبات کو پرے ہٹا کر اچھا تجزیہ نہیں کرپاتے۔۔۔۔۔ فوج پر بات ہو ایک دم ہی آئیڈلسٹ بن جاتے ہیں اور کچھ معزز لیگی دانشور جناح صاحب کے فوج کے بارے میں فرمودات لگانا شروع ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔ سَر جی طاقت کی اپنی ایک نفسیات ہوتی ہے۔۔۔۔۔ لیکن جہاں تک فوج کے کرتوتوں کی وجہ سے پنجابیوں کو گالی دینے کی بات ہے تو وہ ایک مختلف پیرائے میں ہے۔۔۔۔۔ وہی نُکتہ جو مَیں نے اپنی تحریر میں اٹھایا تھا کہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو اصل طاقت کہاں سے فراہم ہوتی رہی ہے۔۔۔۔۔ پنجاب کو جو گالی پڑتی ہے اُس کی دو عدد وجوہات تو سیدھی سیدھی سمجھ آتی ہیں۔۔۔۔۔ ایک اہلِ پنجاب کی منافقت اور دوسرا، لاء آف نمبرز۔۔۔۔۔ کیا آپ پنجابی مائنڈسَیٹ کی ترکیب سے واقف ہیں۔۔۔۔۔

    کیا آپ پنجابی مائنڈسَیٹ کی ترکیب سے واقف ہیں

    پاکستانی فوج اندرونی طور پر کس قدر مضبوط اور نسلی عَصبیتوں سے بالاتر ہے

    سوال نمر1: درج بالا دونوں جملوں میں مصالحت کراؤ

    سوال نمبر 2: اہلِ پنجاب کی منافقت کی مثالوں/مثال سے وضاحت کریں

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #243
    چند گھنٹے پہلے میں نے آپ کو ہی قوٹ کر کے یہ الفاظ کہے تھے لگتا ہے آپ کو سمجھنے میں بہت مشکل ہو رہی ہے

    یعنی آپ کو آپ کی اب تک کی تعلیم و تربیت سے یا دوسرے ذرائع سے پتا نہیں چل سکا کہ خنزیر اور غیبت وغیرہ حرام ہیں یا حلال اس کیلئے آپ کو امام  کی ضرورت پڑتی ہے؟؟

    یا پھر آپ سٹیم سیل تحقیق وغیرہ کی بات کر رہے ہو؟ ویسے کیا فرماتے ہیں آپ کے آجکل کے امام  بیچ اس مسئلے کے کہ سٹیم سیز سے استفادہ حلال ہے یا نہیں؟

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #242
    :o :o :o یعنی آپ کو بھی نہیں پتہ کہ آل رسول میں حضرت علی ہیں یا نہیں ؟ . آج آپ کی قابلیت کا بھرم اس طرح ٹوٹے گا سوچا نہ تھا

    میں نے تو یہ کہیں نہیں کہا کہ وہ آل میں نہیں شامل، مں تو آپکو جواب دینے کا کہہ رہا ہوں گلریز کو جو آپ کو بھاگنے سے روک رہے ہیں

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #237
    محترم گلریز صاحب ! آپ یہ سوال کسی بھی مولوی ، عالم ، شیعہ سنی وہابی سے پوچھ سکتے ہیں وہ آپ کو جواب دے دے گا

    اس فورم پر دین کا جتنا گیان آپ نے بانٹا ہے وہ تو یہی گواہی دیتا ہے کہ اس فورم کی حد تک تو یہ بھاری ذمہ داریاں آپ نے ہی بالرغبت اٹھا رکھیں ہیں اور ویسے بھی حق و باطل کا معرکہ چھوڑ کر بھاگنا علیؑ کے بھگت کا شیوہ نہیں ہے، بس اب ایک ہی راستہ باقی بچا ہے: جواب یا شہادت ؟؟

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #236
    آپ جیسے زبان و بیان کے ماہر بندے سے میں اس بیوقوفی کی امید نہیں کر رہا تھا کہ وہ میرے کمینٹ کو اس قدر توڑ مروڑ کے پیش کرے گا . . . . . آپ نے تو شاید میرے کمینٹ کی اگلی لائنیں پڑھنے کی بھی زحمت نہیں کی اور اپنی بے سروپا بات کہہ دی

    تو پھر آپ تسلیم کر رہے ہو کہ آپ اپنے حلال حرام کا فیصلہ آئمہؑ کو زحمت دیئے بغیر خود کرنے کے قابل ہو گئے ہو؟ اگر ایسا ہے تو پھر تو یہ بڑی خوشی کی بات ہے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 629 total)
×
arrow_upward DanishGardi