Viewing 20 posts - 101 through 120 (of 173 total)
  • Author
    Posts
  • نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #101
    میں نے اپوزیشن پر کسیز ختم کرنے کی بات نہیں کی – بوروکرسی ، کاروباری طبقہ ، صنعت کار اور انویسٹر کو کیوں پریشان کیا جا رہا ہے – انویسٹمنٹ پچاس فیصد کم ہو چکی ہے اس کی کیا وجہ ہے ؟

    ملی بھگت

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #102
    یار میں نے سپورٹ پر اعتراض نہیں کیا وہ حق ہے انصافیوں کا اور باقیوں کا بھی جس کو سمجھیں سپورٹ کریں میں نے نان اشوز پر ڈیفنڈ اور گلوریفائی کرنے کی بات کی تھی باقی پچھلوں کو دہشت گردی اور توانائی کے مسائل ملے تھے جن پر انہوں نے خاطر خواہ کام کیا معاشی مسائل میں کتنا سچ اور جھوٹ ہے اور پیدا کرنے میں کس کا زیادہ ہاتھ ہے اس پر ہر دو سپورٹرز کی اپنی اپنی رائے ہے تھوڑا وقت مزید گزرے گا تو اس کا بہتر جواب مل جائیگا

    یہ آپ کو نان اشو لگ رہا ہے ..اس نے او آئی سی کے پلیٹ فارم پر دبنگ لہجے میں وہی بات کی جو ہر مسلمان کے دل کی آواز ہے ..وہ وہاں پاکستان کے مسائل پر ڈسکس کنے کے لئے نہیں بلایا گیا تھا ..کس میں اتنی جرات ہے کہ ہولو کاسٹ کے خلاف بولے ..کبھی امریکہ یا ویسٹ کے کسی ملک میں بیٹھ کر اس کے خلاف بول کر تو دیکھیں ..اس نے اسی کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ کیا یہ ہی رول ہمارے نبی کو شان میں گستاخی کرنے والوں کے لئے نہیں ہو سکتا ..بلا وجہ مسلم دل آزاری کیوں کی جائے

    اس نے کشمیر اور فلسطین کے مسلے پر بات کی ..ان کے حق کی بات کی ..مسلم امہ  پر بات کی ..سائنس  اور ٹیکنالوجی میں پیچھے نہ رہ جائیں اس کے لئے تجویز دی .

    اس نے اسلامی فوبیا اور اس کے حل کی بات کی .

    چند منٹ میں جو کہہ سکتا تھا ..لگی لپٹی کے بغیر کہہ دیا

    لگتا ہے آپ نے وڈیو نہیں دیکھی ..صرف لفافے کو دیکھ کر بات کر رہے ہیں

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #103
    لوگ اپنی ذاتی زندگی میں بنکرپٹسی فائل کرتے ہزار دفعہ سوچتے ہیں ..آپ نے کتنی آسانی سے کہہ دیا کہ بائیس کروڑ کا ملک بنکرپٹسی فائل کر دے ..کیوں .کیا ہم میں حالات سے نمٹنے کی صلاحیت بلکل ہی ختم ہو گئی ہے ..کیا ہم اپنے روشن مستقبل کے لئے اپنا آج قربان نہیں کر سکتے ..ابھی تو آپ عمران کو بھکاری ہونے کا طعنہ دے رہے ہیں ..اس کے بعد گالیاں بھی دیں گے .. آپ کی قوم ابھی ٹیکس نہیں دے رہی تو بعد میں کیسے راضی کر لیں گے ..آپ ابھی قوم کو منا لیں ٹیکس دینے پر ..تو حالات ابھی بہتری کی طرف چل پڑیں گے .آپ کا صنعتکار طبقہ اور زمین دار طبقہ ..جو اربوں کھربوں میں کماتا ہے .وہ ہی ٹیکس نہیں دیتا اور وہ ہی اسمبلی میں اپنے مفادات کے تحفظ کے لئے بیٹھا ہے

    آپ کی سب باتوں کا اکٹھا جواب دے دوں – ملک کی فکر اسی وقت ہوتی ہے جب پانی سر سے گزر جائے – ذرا نواز شریف کی ناہلی والے دن کو چلتے ہیں :

    زرمبادلہ کے ذخائر با یئس ارب ڈالر ( اب آٹھ ارب ہیں ، ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کا قرض لے کر بھی )

    ٹیکس اکٹھا چار سالوں میں اسی فیصد اضافہ کر چکا تھا ( اب پچھلے سال سے پانچ سو ارب کم ہے )

    اسٹاک مارکیٹ ترپن ہزار پر دنیا کی پانچویں بہترین سٹوک مارکٹ تھی ( اب پینتیس ہزار پر ہے )

    مہنگائی چار فیصد تھی( اب دس کے قریب ہے )

    ڈالر ایک سو سات پر تھا (اب ایک سو پچاس پر ہے )

    بیرونی سرمایا کاری پچاس ارب ڈالر سے زیادہ ( اب بیرونی تو کیا اندرونی پچاس فیصد کم ہو چکی ہے ، کل کے اخبار کی سٹوری ہے )

    کیا نواز کو تیس سالہ پرانے کیس پر بلکے اقامے پر نہ اہل کرنا اتنا ضروری تھا کہ مہیشت بھلے تباہ ہو –
    اسحاق ڈار ماڈل کو بہت سے ملک استعمال کر کے ترقی کر چکے ہیں – قرض لے کر مہیشت کی اچھی تصویر دکھا کر دنیا سے سرمایا لے کر آؤ اور ساتھ ٹیکس میں بہتری کرتے جاؤ – اب اسحاق ڈار ماڈل کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں کیونکے اس کے بھد نون لیگ بھی اور موجودہ حکومت بھی اس ماڈل پر ناکام ہو چکی ہے اور اب تو حکومت کے پاس کوئی متبادل ماڈل بھی نہیں ہے –

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #104
    آپ کی سب باتوں کا اکٹھا جواب دے دوں – ملک کی فکر اسی وقت ہوتی ہے جب پانی سر سے گزر جائے – ذرا نواز شریف کی ناہلی والے دن کو چلتے ہیں : زرمبادلہ کے ذخائر با یئس ارب ڈالر ( اب آٹھ ارب ہیں ، ساڑھے آٹھ ارب ڈالر کا قرض لے کر بھی ) ٹیکس اکٹھا چار سالوں میں اسی فیصد اضافہ کر چکا تھا ( اب پچھلے سال سے پانچ سو ارب کم ہے ) اسٹاک مارکیٹ ترپن ہزار پر دنیا کی پانچویں بہترین سٹوک مارکٹ تھی ( اب پینتیس ہزار پر ہے ) مہنگائی چار فیصد تھی( اب دس کے قریب ہے ) ڈالر ایک سو سات پر تھا (اب ایک سو پچاس پر ہے ) بیرونی سرمایا کاری پچاس ارب ڈالر سے زیادہ ( اب بیرونی تو کیا اندرونی پچاس فیصد کم ہو چکی ہے ، کل کے اخبار کی سٹوری ہے ) کیا نواز کو تیس سالہ پرانے کیس پر بلکے اقامے پر نہ اہل کرنا اتنا ضروری تھا کہ مہیشت بھلے تباہ ہو – اسحاق ڈار ماڈل کو بہت سے ملک استعمال کر کے ترقی کر چکے ہیں – قرض لے کر مہیشت کی اچھی تصویر دکھا کر دنیا سے سرمایا لے کر آؤ اور ساتھ ٹیکس میں بہتری کرتے جاؤ – اب اسحاق ڈار ماڈل کے خلاف باتیں ہو رہی ہیں کیونکے اس کے بھد نون لیگ بھی اور موجودہ حکومت بھی اس ماڈل پر ناکام ہو چکی ہے اور اب تو حکومت کے پاس کوئی متبادل ماڈل بھی نہیں ہے –

    اعوان صاحب ..اسی قرض کو قوم بھگت رہی ہے ..اب کوئی اتنا قرض دینے کو بھی تیار نہیں کہ اس قرض کے سود کی قسط ہی اتر جائے …کیسے سمجھاؤں ؟

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #105
    کون سی ایسی بات میں نے لکھی ہے ؟ فنانس کی کچھ سمجھ نہیں اس لئے لکھا ہے یہ بیوقوفانہ سوچ ہو سکتی ہے لیکن کچھ الگ کرنا ہو گا – اب تو چھ ارب ورلڈ بینک سے ملیں گے اور دو چار ایشین بینک سے اب تو ڈالر کنٹرول ہو سکتا ہے – میں تو چاہتا ہوں غریب پر مزید بوجھ نہ پڑے اور کسی طرح یہ حکومت ملک کی مہاشی حالت میں بہتری لے آہے بھلے اس سے نون کی سیاست ختم ہو جاہے مگر ملک ترقی کرے – نون کی حمایت صرف اس لئے کرتا ہوں کہ انہیں باقیوں سے بہتر سمجھتا ہوں اور یہ پچھلے نو مہینوں میں ثابت ہوا بھی ہے اب تو اے آر وایی چینل والے بھی کہتے ہیں پچھلی حکومت بہتر تھی – موجودہ حکومت بہتری لے کر آہے تو میں اس کے ساتھ ھونگا – بہت بار اس فورم پر لکھ چکا ہوں –

    جو پیسے ملتے ہیں وہ سود کی قسط ادا کرنے میں نکل جاتے ہیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #106
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #107
    اعوان صاحب ..اسی قرض کو قوم بھگت رہی ہے ..اب کوئی اتنا قرض دینے کو بھی تیار نہیں کہ اس قرض کے سود کی قسط ہی اتر جائے …کیسے سمجھاؤں ؟

    اس لئے کوئی قرض نہیں دے رہا کہ آپ کے مالیاتی اشارے سارے منفی ہیں- پہلے اس وقت قرضے اس لئے مل رہے تھے کہ سرمایہ کارپر امید تھا کہ رقم سود کے ساتھ واپس ملے گی تو فائدہ ہے اگر نواز اور اسحاق ڈار ہوتے تو سب اسحاق ڈار ماڈل کی تحریف کر رہے ہوتے -یہ ماڈل نواز اور اسحاق ڈار کے جانے کے بھد ناکام ہوا تو انکا کیا قصور – اب ہمارے پاس کیا بچا ہے قرض ہمیں کوئی نہیں دے رہا کیوں کہ حکومت خود دنیا میں کہتی پھرتی ہے ہمارا ملک تباہ ہو گیا – ٹیکس آپ سے اکٹھا نہیں ہو رہا – اتنا ڈالر چڑھنے سے جو واحد فائدہ ہونا تھا وہ برآمداد کا بڑھنا مگر روپیہ پینتیس روپیہ فی ڈالر گرا کر اعشاریہ ایک فیصد بڑھی ہے یہنی ایک فیصد سے بھی بہت کم – حلانکے نون کے آخری سال میں اضافہ بارہ فیصد تھا – بھارت نے اتنی ترقی اس لئے کی ہے کہ ساری دنیا نے وہاں سرمایہ لگایا ہے وہ چین کی طرح وہ کوئی بڑا کارخانہ دار ملک نہیں
    – انڈیا میں سرمایا کار صرف اس لئے جاتا ہے کہ امن ہے اور اس کی مہیشت سات فیصد سے ترقی کر رہی ہے – ہم بھی نون دور میں چھ تک پوھنچ گئے تھے (اب تین پر ہے ) – اسی نیچے کی طرف سفر نے مجھے اتنا بد زن کیا کہ کیی مہینوں سے فورم پر حاضری نہ ہونے کے برابر تھی – آج خوب دل کی بھڑاس نکالنے کا موقع ملا – پھر کہوں گا خان صاحب بہتری لے کر آییں میں ان کے ساتھ ہونگا – میری وفا داری صرف میرے ملک سے ہے –

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #108

    باوا جی اس کی ایک وجہ سنگل ہونا بھی ہو سکتی ہے ، ساتھ میں آپ زلف یاراں کے اسیر بھی نہیں

    اگر دانش گردی کا ٹائم تھوڑا کم کر کے تھوڑیرنگیں  پروقت گزاری کی جائے تو کچھ حد تک افاقہ ہو سکتا ہے

    Atif Qazi

    . میں تو جب بھی کسی سے پاکستان بات کرتا ہوں وہ اپنی زندگی میں مجھ سے کہیں زیادہ خوش اور مطمئین نظر آتے ہیں. وہاں سب خوش ہیں.
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #109

    شکریہ نادان جی

     آپکے جوابات کا

    نادان

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #110
    جو پیسے ملتے ہیں وہ سود کی قسط ادا کرنے میں نکل جاتے ہیں

    سود میں نکل جاتے ہیں یا حکومتی خرچہ بڑھ گیا ہے

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #111
    جو پیسے ملتے ہیں وہ سود کی قسط ادا کرنے میں نکل جاتے ہیں

    یہ وہ غلط فہمی ہے جو انصافیوں نے پھیلائی ہے – نون لیگ بھی اس وقت رونا رو سکتی تھی کہ ہمارے سر پر ساتھ ارب ڈالر کا قرضہ ہے مگر انہوں نے بیرونی سرمایا کاروں کو مثبت تصویر دکھا کر پچاس ارب ڈالر کا سرمایا لایا جو زیادہ تر سی پیک کی شکل میں آیا – مہیشت دان کہتے ہیں اس وقت جی ڈی پی میں دو فیصد اضافہ صرف بیرونی سرمایا کاری سے آیا -اب تین فیصد جی ڈی پی ٹوٹل ہے – گنجی نہائے گی کیا اور نچوڑے کی کیا –

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #112

    باوا جی اس کی ایک وجہ سنگل ہونا بھی ہو سکتی ہے ، ساتھ میں آپ زلف یاراں کے اسیر بھی نہیں

    اگر دانش گردی کا ٹائم تھوڑا کم کر کے تھوڑیرنگیں پروقت گزاری کی جائے تو کچھ حد تک افاقہ ہو سکتا ہے Atif

    صحرائی بھائی

    اتنا بھی فریسٹیٹڈ نہیں ہوں کہ خود کشی پر آمادہ ہو جاوں

    ریحام خان نے عمران خان کے ساتھ جو کیا ہے اسکے بعد تو زلف یاراں کا اسیر ہوتے بھی ڈر لگتا ہے

    میرے پاس تو کوئی شیریں مزاری بھی نہیں ہے جو مجھے تھپڑ  پڑنے کی تردید ہی جاری کر سکے

    :cry: :cry:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #113
    باوا جی ہنٹ ١- کوٹ لکھپت جیل ٢- انجانا درد

    عامر بھیا

    لگتا ہے کہ گرمی آپکے دماغ کو چڑھ گئی ہے

    :bigsmile:

    بات آپ عطار کے لونڈے کی کر رہے ہیں اور اشارے دل کے مریض کی طرف کر رہے ہیں

    :lol: :hilar:

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #114

    گو میرے نزدیک موضوع اہم نہیں ہے مگر اس موضوع پر معزز حاضرین محفل کے درمیان گفتگو نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کے موضوع اہم ہو نہ ہو عمدہ گفتگو، مختلف آرا ، مختلف نکتہ نظر اور مختلف نظریات نظریات کسی بھی گفتگو اور موضوع کو اہم بنا سکتے ہیں. اسکے برعکس میں نے دیکھا ہے کے کئی اہم موضوع (کم از کم میری نظر میں ) اس محفل میں کوئی اہم حثیت حاصل نہیں کر پاتے . کم از کم مجھے تو اس بات کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا ہے کے موضوع اہم نہیں ہوتا موضوع میں شرکاء محفل کی شرکت اہم ہوتی ہے

    چند اقتسابات جو مجھے اچھےلگے پیش خدمت ہیں

    جو بندہ یوٹرن اسپیشل ہو اسے پرچی کی ضرورت نہیں ۔اسنے صرف یوٹرن لے کر مکر جانا ھوتا ہے۔

    بغیر پرچی والے وزیر اعظم کو سلیکٹڈ وزیر اعظم کہا جاتا ہے

    پرچی والا وزیر اعظم الیکٹڈ وزیر اعظم ہوتا ہے جو عوام کی پرچی پر منتخب ہو کر آتا ہے

    You don’t need a parchi or any kind of notes for such a trashy speech. Starts with blasphemy, Islamophobia, Kashmir and ends at Palestine.

    جب وہ تنگ ہونگے تو خود ہی کوئی راستہ نکال لیں گے

    مگر کچھ تو آوٹ اوف باکس سلوشن سوچنا ہو گا

    س حکومت کی کارکردگی کی بات کرو

    الزام تراشیاں حکومت لینے کے لئے تو سمجھ آتی تھیں

    اب نہیں

    کیا واحد قابل فخر بات یہ ہے

    کہ پرچی کے بغیر تقریر کر لی

    It was a powerful point to make that how Jews have made Holocaust a senssitive issue that even expression of doubt by anyone in public is treated as a crime but anyone can say anything against Islam and get away with it.

    کیا عمران خان کا پرچی سے پڑھنا یا نہ پڑھنا اس وقت ملک کا سب سے اہم اشو یا اس میں کسی کی جیت ہے

    تو کیا محترمہ یہ تھریڈ بناتیں کہ پچھلے ماہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت سات پرنسٹ کم ہی اور پاکستان میں چار پرسنٹ زیادہ

    A healthy and constructive criticism is a must and as you say that is the opposition’s role. But then again, opposition does not always discharge that role sensibly.

    موجودہ حکومت بہتری لے کر آہے تو میں اس کے ساتھ ھونگا

    ابھی تک تو کوئی اس ملک میں ‘ ہماری ‘ پرچی کے بغیر وزیر اعظم نہیں بنا

    آپ انصافیوں کے لیے جلنے کڑھنے کے لیے یہ ہی کافی ہے ۔۔کہہ اس دفعہ ہمارے لیڈر میاں نوازشریف پاکستان میں عید فرما رے ہیں ۔۔۔۔

    ستر سال گزر گئے بقول آپ کے یہ ہی حالات ہیں …جب تو آپ نے ایک دفعہ بھی ملکی حالت پر پریشانی کا اظہار نہیں کیا

    ان کا کہنا تھا کہ ہم اخبار نہیں پڑھتے اس لئے ہر طرف سکوں ہے

    میری وفا داری صرف میرے ملک سے ہے –

    باوا جی اس کی ایک وجہ سنگل ہونا بھی ہو سکتی ہے ، ساتھ میں آپ زلف یاراں کے اسیر بھی نہیں

    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #115

    بیلیور بھیا اس مجمع میں تشریف کیوں نہیں لائے ؟ دھاگہ چھ صفحات تک پھیل چکا

    مگر ان کے قیمتی آراء مسنگ ہے

    Believer12

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #116

    بیلیور بھیا اس مجمع میں تشریف کیوں نہیں لائے ؟ دھاگہ چھ صفحات تک پھیل چکا

    مگر ان کے قیمتی آراء مسنگ ہے

    Believer12

    میرا ذاتی خیال ہے ۔۔اس دھاگے پر گفتگو اس لیول پر نہیں پہنچی ۔۔جیسے ہی گفتگو اگلے لیول میں گئی ۔۔وہ آپنا ۔۔ان پٹ ۔۔ضرور دیں گے ۔۔فلحال شہبازشریف کو مشورہ  جات سے نواز ۔۔رے ہیں ۔۔۔۔۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #117
    ابھی تک تو کوئی اس ملک میں ‘ ہماری ‘ پرچی کے بغیر وزیر اعظم نہیں بنا

    آپکی پرچی نہیں، بدمعاشی چلتی ہے

    پرچی ہمیشہ عوام کی ہی چلتی ہے اور اسکا پتہ آپکو اپنے دو ریفرنڈم میں اچھی طرح چل گیا ہوگا جب بڑوں سے سارا دن پرچی نہ ملنے پر آپ نے پرچی لینے کیلیے بچوں کے پاؤں پکڑ پکڑ کر پرچی لی تھی

    ڈریں اس دن سے جب آپکی بدمعاشی سے تنگ آ کر پرچی والے ایک دفعہ پھر پلٹن گراونڈ والی کرنے پر اتر آئیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #118
    باوا جی ..کبھی تو نونی نہ ہونے کا ثبوت بھی دے لیا کریں ..اس کا جواب میں دے چکی ہوں ..اگر سمجھ ائے تو

    نادان جی

    نونی ہوتا تو آپکی طرح بوٹ پالش کرنے پر فخر محسوس کرتا

    :bigsmile:

    مجھے نواز شریف کی کچھ باتوں پر اتفاق ہے لیکن اسکی اکثر باتوں سے اختلاف کرتا ہوں

    آپ فوجیوں کے ساتھ پلٹن گراونڈ والی کرنے کا غصہ ٹھنڈا کرنے کیلیے مجھے بخوشی نونی کہہ سکتی ہیں

    :lol: :hilar:

    کیا آپ اس جواب کی بات کر رہی ہیں جو آپ نے اپنی پوسٹ سیکسٹی نائین میں لکھا ہے؟

    آپکو کیسے پتہ چلا ہے کہ اس پرچی پر صرف پوائنس لکھے تھے؟ کیا وہ پرچی آپ نے دیکھی تھی؟

    ویسے تو تقریر کرتے ہوئے پرچی نظر آنا ضروری نہیں ہوتی ہے. سپیکر کے ڈیسک کی سکرین پر تقریر کا متن آ رہا ہوتا ہے جسے دیکھکر کوئی بھی سپیکر بغیر کسی پرچی کے لکھی ہوئی تقریر کر سکتا ہے

    عمران خان تو لکھی ہوئی تقریر میں بھی چولیں مارنے سے باز نہیں آتا ہے. کیا آپ اسکی چائنا میں لکھکر پڑھی جانے والی تقریر بھول گئی ہیں جہاں اس نے پاکستان میں ایک بلین درخت لگانے کے دعوے کو پانچ بلین بنا کر پیش کیا تھا؟

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #119
    یہ حقیقت ہے ..وہ خوش مطمئن ہیں ..مجھے یاد ہے جب میں پریشان ہو کر بھائی سے بات کیا کرتی تھی تو وہاں سے اطمنان کی ہی خبر ملتی تھی ..ان کا کہنا تھا کہ ہم اخبار نہیں پڑھتے اس لئے ہر طرف سکوں ہے

    نادان جی

    خوش ہونے سے زیادہ آپ انہیں مطمئین کہہ سکتی ہیں. وہ خوش نہ بھی ہوں لیکن انہوں نے وہاں کے حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیا ہے اور اس ماحول میں جینے کا طریقہ سیکھ لیا ہے

    Aamir Siddique
    Participant
    Offline
    • Expert
    #120
    عامر بھیا لگتا ہے کہ گرمی آپکے دماغ کو چڑھ گئی ہے :bigsmile: بات آپ عطار کے لونڈے کی کر رہے ہیں اور اشارے دل کے مریض کی طرف کر رہے ہیں :lol: :hilar:

    عطار کے لونڈے کو کسی کی ہائے لگی ہے

Viewing 20 posts - 101 through 120 (of 173 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi