Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 26 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    ایک اور بیچارہ

    اوائل نوجوانی سے ہی ایک شعر کو ناچیز نے اپنا کعبہ بنائے رکھا ، حتیٰ کہ آج تک کبھی بھولے بسرے یہ شعر یاد آجائے تو جانے ماضی کی کون کون سے یادیں تازہ ہوجاتی ہیں۔

    دوگھڑی میسر ہو اس کا ہمسفر ہونا

    پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا

    اس کے وصل کی ساعت ہم پہ آئی تو جانا

    کس گھڑی کو کہتے ہیں خواب میں بسر ہونا

    ظاہر ہے عمومی مطلب اس شعر کا یہی نکلتا ہے کہ محبت میں گذارے ہوئے چند لمحوں کو عاشق اپنا ایسا اثاثہ سمجھتا ہے جس کی خاطر تمام زندگی بھی خوار و زار رہے تب  بھی کوئی ملال نہیں نیز وصل یعنی جسے آجکل محض جنسی تعلق تک ہی محدود کر دیا گیا اس وصل کی گھڑیاں اتنی تیزی سے گذریں کہ بعد میں یہ سب خواب ہی لگتا ہے۔

    اب تک تو یہ اس شعر کے یہی معنیٰ مستعمل تھے لیکن پچھلے دو دنوں سے ویلنٹائن ڈے مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر آدھا سر گنجا کروانے  اور منہ پر کالک کا لیپ کروانے والے پریمیوں کی تصاویر دیکھ کر اس شعر کے عجیب و غریب مطلب دماغ میں کلبلائے جارہے ہیں۔

    مثلا” ایک ہاف کلین ہیڈ مسکین کی تصویر پر نظر پڑی تو بالڑ کی بےکسی پر بےانتہا ترس آیا۔ یہ بیچارہ گھر سے کتنے ارمان اپنے دل، دماغ اور پتہ نہیں کہاں کہاں سجا کر آیا ہوگا۔ صبح جاگتے ہی (اگر ساری رات خوشی کے مارے نیند آپائی ہو) سب سے پہلے کئی سالوں بعد دانتوں کو برش کیا ہو، جسم کو مانجھ مانجھ کر رگڑ رگڑ کر نہایا ہوگا، پھر کلف والے کپڑے دوبارہ سہ بارہ استری کئے ہونگے۔ جوتوں کو بھی تھوک مَل مَل کر کئی بار چمکایا ہوگا۔ جلدی جلدی تھوڑا سا ناشتہ کیا ہوگا کیونکہ ایسے مواقع پر کم کھانا کچھ حکیم نہائیت سودمند بتاتے ہیں۔ اس کے بعد اپنی حیثیت کے مطابق کوئی پرفیوم اٹھا کر پوری شیشی خود پر خالی کی ہوگی۔

    ظاہر ہے کہ پھر یہ اپنے گوہرِ مقصودہ سے ملنے جاپہنچا ہوگا جہاں وہ بھی کچھ ایسی ہی بیتابی سے اس کا انتظار کررہی ہوگی۔ ماں باپ، بہن بھائی، مامے چاچے کا حال پوچھنے کے بعد ابھی موسم پر تبادلہِ خیال کی نوبت آئی ہی ہوگی کہ کچھ گنوار مسٹنڈوں نے جادھر لیا۔

    اُڑنے نہ پائے تھے کہ گرفتار ہم ہوئے

    :(

    تفتیش تحقیق، جانچ پڑتال اور ضروری مرمت و گیسو تراشی کے بعد جس وقت اس مجاہد کو چھوڑا گیا ہوگا یا پھر مرغا بنایا ہوگا تب ضرور اس جانباز کے ذہن کے کسی نہ کسی گوشے میں یہی خیال ہوگا کہ

    دوگھڑی میسر ہو اس کا ہمسفر ہونا

    البتہ شعر کا دوسرا مصرعہ یعنی “پھر ہمیں گوارا ہے اپنا دربدر ہونا” کی منزل اس جنجال سے چھٹکارہ پانے کے بعد کی ہے۔ تمام زندگی یہ تصویر اور طنزیہ کلمات اس جوان کی زندگی واقعی دربدر کرکے رکھیں گے جس کے خیال میں اس کی زندگی اسی کی تھی اور اسی کی مرضی چلنی چاہیئے تھی۔ بجائے اس کے کہ ہم اسلام کو خود پر نافذ کریں ہم نے اسلام کی ترویج و ترقی کا یہ آسان راستہ ڈھنڈا ہے کہ اسے دوسروں پر بزورظاقت نافذ کیا جائے۔

    ہمارے باوثوق یقین کے مطابق ان بچوں کا سر مونڈنے والوں میں سے کسی ایک کو بھی پورے چھ کلمے تک یاد نہ ہونگے، لیکن اسلام کی سربلندی کیلئے بم پھاڑنے سے لیکر ویلنٹائن ڈے پر سوٹیاں ہاتھوں میں لے کر پھرنے کو ساری قوم تیار ہے۔

    بہرحال مدعے سے دوری کچھ مناسب نہیں۔ سب سے اوپر ناچیز نے جس قطعے کا ذکر کیا ہے اس کا دوسرا شعر کامیاب جانبازوں کیلئے ہے یعنی

    اس کے وصل کی ساعت ہم پہ آئی تو جانا

    کس گھڑی کو کہتے ہیں خواب میں بسر ہونا۔

    یہاں بھی ایک منحوس خیال ہمارے دل میں محفوظ اس شعر کا خانہ خراب کرنے میں کامیاب رہا ہے کہ ضرور ایسے مجاہد مردانہ کمزوری کا شکار رہے ہونگے اور بعد میں افسوس کرتے ہونگے کہ وصل کی ساعت اتنی جلدی گذر گئی کہ پتہ بھی نہیں چلا۔

    ایسے تمام حضرات جو وصل کی ساعت کے جلد گذر جانے کے شکوہ کناں ہیں انہیں چاہیئے کہ تمام وقت باوضو رہنے کی کوشش کریں، کھانے میں گرم اشیاء سے اجتناب کریں یعنی گرم تاثیر والی۔ نیز فضول خیالات یعنی خواتین، جنس اور دوسری تیسری شادی جیسے خیالات سے پرہیز کریں کہ ء

    لوگ آساں سمجھتے ہیں مسلماں ہونا

    آپ سب کو گذرا ہوا ویلنٹائن ڈے مبارک

    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2

    کل رات بہت چمکدار تھی، نجانے کیوں،
    شاید میرے شہر سے تیرا گزر ہوا ہو

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3

    ایک اسلامی ملک میں یہ لفنٹر لوگ ویلنٹائن جیسی خرافات منانے کی ہمت کیسے کرلیتے ہیں، اپنے اسلاف کی روایات کو بھلانے والے ان لَچے لفنگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔۔۔

    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4

    ایک اسلامی ملک میں یہ لفنٹر لوگ ویلنٹائن جیسی خرافات منانے کی ہمت کیسے کرلیتے ہیں، اپنے اسلاف کی روایات کو بھلانے والے ان لَچے لفنگوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے۔۔۔

    :o :o

    آپ تو واقع غصہ ہوگئے ہیں جناب

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5
    یہ تھریڈ ہلکی پھلکی تفریح اور اپنے تجربات سے عام افراد کو مستفید کرنے اور کروانے کیلئے بنایا گیا ہے۔

    برائے مہربانی اسے اپنا ساڑھ کڈنے کیلئے استعمال نہ کریں ورنہ سالارِ مِلت خادم رضوی کو قید کرنے کے باوجود ہم جیسے مسلمان ابھی تک سر تن سے جدا والا جملہ بھولے نہیں ہیں۔

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    :o :o آپ تو واقع غصہ ہوگئے ہیں جناب

    میں غصہ نہیں ہورہا، میں صرف یہ دیکھانا چاہا رہا تھا کہ “دل کا نہیں دین کا معاملہ” کہنے والیوں نے بھی پوسٹر پر اتنا بڑا دل بنا رکھا ہے، حالانکہ تصویر دین کی ہونی چاہیے تھی۔۔۔۔ 

    Zinda Rood
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    یہ تھریڈ ہلکی پھلکی تفریح اور اپنے تجربات سے عام افراد کو مستفید کرنے اور کروانے کیلئے بنایا گیا ہے۔ برائے مہربانی اسے اپنا ساڑھ کڈنے کیلئے استعمال نہ کریں ورنہ سالارِ مِلت خادم رضوی کو قید کرنے کے باوجود ہم جیسے مسلمان ابھی تک سر تن سے جدا والا جملہ بھولے نہیں ہیں۔

    ذاتی تجربات و مشاہدات کے لئے تو اس معاملے میں بدنام ترین جناب سلیم رضا ہی کچھ ارشاد فرماسکیں گے، یہ بھی ممکن ہے کہ اوپر لگی تصاویر میں سے ایک موصوف کی ہی ہو۔۔۔

    SaleemRaza

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8

    ذاتی تجربات و مشاہدات کے لئے تو اس معاملے میں بدنام ترین جناب سلیم رضا ہی کچھ ارشاد فرماسکیں گے، یہ بھی ممکن ہے کہ اوپر لگی تصاویر میں سے ایک موصوف کی ہی ہو۔۔۔ SaleemRaza

    سلیم رضا کی تو بس باتیں ہی بنڑیاں ہوئیاں نیں، ایویں جھوٹ موٹ کا رعب ڈالتا رہتا ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ بےچارہ سارا دن اس خاتون سے جھڑکیاں کھاتا ہے جس نے اسے کھانا پکانے کیلئے رکھا ہوا ہے اور پارٹ ٹائم شوہر کے فرائض بھی ادا کروا لیتی ہے اس سے۔

    اکثر ہمارے اس دوست کی شامیں ہسپتال میں گذرتی ہیں کیونکہ پرانے ناکارہ برتن توڑنے کیلئے وہ ظالم خاتون سلیم رضا کا سر استعمال کرتی ہے۔

    البتہ بیلیور بھائی کا کہتے ہیں تو میں مان سکتا ہوں کیونکہ وہ اکثر دوسری خواتین کے ساتھ شامیں گذارتے بھابی کے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور ان کی اکثر شامیں سڑکوں پر باہر خوار ہوتے ہی گذرتی ہیں۔ ابھی ایک آدھ دن پہلے بھی بتا رہے تھے کہ میں باہر نکلا ہوا تھا وغیرہ

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    ارجنٹینا میں ویکنٹائین ڈے پراٹھتیس چالیس ہزار جوڑوں نے ایک ساتھ کس کرنے کا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے

    میں نے سوچا کہ سب ہنسی مخول میں لگے ہوے ہیں موقع کی مناسبت سے کوی معلوماتی بات بھی شیئر کرتا چلوں

    :thinking:

    شعر بھی حاضر ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    سلیم رضا کی تو بس باتیں ہی بنڑیاں ہوئیاں نیں، ایویں جھوٹ موٹ کا رعب ڈالتا رہتا ہے ورنہ حقیقت یہ ہے کہ بےچارہ سارا دن اس خاتون سے جھڑکیاں کھاتا ہے جس نے اسے کھانا پکانے کیلئے رکھا ہوا ہے اور پارٹ ٹائم شوہر کے فرائض بھی ادا کروا لیتی ہے اس سے۔ اکثر ہمارے اس دوست کی شامیں ہسپتال میں گذرتی ہیں کیونکہ پرانے ناکارہ برتن توڑنے کیلئے وہ ظالم خاتون سلیم رضا کا سر استعمال کرتی ہے۔ البتہ بیلیور بھائی کا کہتے ہیں تو میں مان سکتا ہوں کیونکہ وہ اکثر دوسری خواتین کے ساتھ شامیں گذارتے بھابی کے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں اور ان کی اکثر شامیں سڑکوں پر باہر خوار ہوتے ہی گذرتی ہیں۔ ابھی ایک آدھ دن پہلے بھی بتا رہے تھے کہ میں باہر نکلا ہوا تھا وغیرہ

    عورتیں انتہای وہمی ہوتی ہیں۔ ادھر گرمیون میں انتہای مزے کا موسم اور ماحول ہوتا ہے مگر ان کو اس لئے نہیں پسند کہ گوریاں کیوں دھوپ سینکتی ہیں حالانکہ وٹامن ڈی پر سب کا برابر کا حق ہے اور پارک میں کونسا میں اب جانے لگا ہون ساری زندگی پارکس میں گھاس پر بیٹھ کر دوستوں سے گپیں لگانا رہا ہے

    میں تو شادی کرکے پھنس گیا ہوں

    :(

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    آج رات ساڑھے دس بجے ۔۔۔۔۔ انڈین  سنگل عورتوں سنگل مردوں نے ۔۔۔۔ پارٹی  رکھی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    میں بھی آج انڈین نام بتا تا ہوا ۔۔۔۔۔ خود ہی انوائیٹ ہونے کا پروگرام بنا چکا ہوں ۔۔۔۔۔

    ۔۔ امید ہے کچھ نہ کچھ شغل تو ہوگا ہی ۔۔۔۔۔۔۔

    ویلنٹا ئن  سے مجھے اپنا اصل مد عا بھی یا د آگیا ہے  میری سب بھا ئیوں سے درخواست ہے کہ ۔۔۔۔

    ۔۔ کسی کو پا کستانی دیسی کینیڈین دیسی امریکن  ضروت رشتہ کی کوئی بہت ہی اچھی سی جنوئین سائٹ معلو م ہے تو

    ضرور تحریر کردیں ۔۔۔۔۔  میں دعا ئیں دوں گا ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

    Jack Sparrow
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12

    عورت وہ پھل ہے ، مرد خدا کو بیچ کر گھر لے آتا ہے

    کل رات ایک گھر میں بڑی روشنی رہی
    تارا میرے نصیب کا تھا اور کِھلا کہاں

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    عورتیں انتہای وہمی ہوتی ہیں۔ ادھر گرمیون میں انتہای مزے کا موسم اور ماحول ہوتا ہے مگر ان کو اس لئے نہیں پسند کہ گوریاں کیوں دھوپ سینکتی ہیں حالانکہ وٹامن ڈی پر سب کا برابر کا حق ہے اور پارک میں کونسا میں اب جانے لگا ہون ساری زندگی پارکس میں گھاس پر بیٹھ کر دوستوں سے گپیں لگانا رہا ہے میں تو شادی کرکے پھنس گیا ہوں :(

    او۔   تیری خیر  ہوئے کاکا شاپی ۔۔

    پہلے گھاس پر بیٹھا رہتا تھا اور اب گھاس کے کھانے کے قابل بھی نہیں رہا ۔۔۔اب سمجھ آیا میرا سر  بار بار شادی کی چکی میں کیوں  دینا چاہتا تھا ۔۔۔۔تاکہ مجھے کہہ سکے میرے نال  وی اس طرح ہی یوئی تھی  ۔۔۔

    جسے کسی کی بھنس بیمار پڑ گئی تو  بلیور بھائی  جیسے ۔۔۔۔ایک ۔۔بٹا ۔دو ۔سیانے  کے پاس جکر علاج دریافت کیا ۔۔۔اور گھر آکر بھنس کو دوائی دی ۔تو بھنس  دوائی کھا کر مر گئی ۔۔۔۔۔تو وہ بندہ روتا ہوا  واپس  گیا ۔۔۔بلیور بھائی نے اس کو گلے لگا کر یہ تسلی دی ۔ چپ کر جا پگلے میری بھنس وی اس دوائی نال ہی مری سی ۔

    پس ثابت ہوا جیڑے شادی تو پہلاں ۔کوڑے  ۔اوی ۔شادی تو بعد وی ۔کوڑے ۔۔

    :bhangra: :bhangra:   :bhangra:   :bhangra:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14

    ذاتی تجربات و مشاہدات کے لئے تو اس معاملے میں بدنام ترین جناب سلیم رضا ہی کچھ ارشاد فرماسکیں گے، یہ بھی ممکن ہے کہ اوپر لگی تصاویر میں سے ایک موصوف کی ہی ہو۔۔۔ SaleemRaza

    میری داستان حسرت  وہ سن سن کے روئے ۔والا معاملہ ہو گیا یے میرے ساتھ ۔۔۔۔۔

    میں نے ایک درجن گلاب کے پھول  گلدان کے ساتھ خریدے اور بجائے گاڑی میں رکھنے کے سٹور پر ہی لے آیا کہہ کوئی لفنڑ  گاڑی میں پھول دیکھ کر شیشہ  توڑ شوڑ نہ دے ۔۔۔۔۔۔سوچا جب رات گھر جاوں گا تو ملنگنی کو دوں ۔۔۔۔۔ابھی میں پھول رکھ رہا تھا تو ۔۔تو فون کی رنگ ٹون نے ۔۔۔صدا دی ۔۔

    چھٹی نئیں جے ملدی ناواں کٹا ونج ۔۔ایک وار  آکے ۔گل نال  لا ونج ۔۔۔۔۔

    یہ جیمی کی کال تھی یہ وہ ہی لڑکی ہے جس کی میں ایک آنکھ والی فوٹو  لگایا کرتا تھا ۔۔۔۔

    اے ۔۔سلیم ۔تم سٹور پر ہو ۔۔۔۔ہاں میں ابھی آیا ہوں ۔خیریت تو ہے ۔۔ تمہاری آواز سے  مجھے لگ رہا ہے تم رور رہی ہو ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔مائی بوائے فرنیڈ فائٹ ودتھ  می۔۔آن

    ویلنٹائن ڈے ۔۔

    ۔اس نے ایک سسکاری بھری ۔۔۔۔اس سے پہلے وہ  رونے کا کورس  شروع کرتی میں نے سٹور پر آنے کا کہہ کر فون آف کردیا ۔۔۔۔۔۔دہ تین گاہک   آکر نکل گئے تو وہ بھی  دروازہ کھول کے اندر آگئی گولڈن کلر  بالوں کے ساتھ   انکھوں کے اندر کی لالی نے اس کی خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے تھے ۔۔۔۔۔کاش ۔۔ کاش آج میری چھٹی ہوتی ۔تو  میں آج کسی  قریبی دوست کی موت کا اعلان کرکےآپنی بندی سے جھوٹ بول کر  ناگرا فال کی طرف نکل جاتا ۔۔۔۔میرے فاسد خیالات نے بہر ظلمات میں دوڑ لگائی ۔۔۔

    تم تو مجھے ایسے دیکھ رے ہو جیسے پہلی بار دیکھا ہو ۔۔۔۔۔۔۔وہ ابھرئی آواز میں بولی

    You look so beautiful

    کاش اس کو بھی نظر آتا جس کے لیے میں نے ساری محنت کی ہے اس نے افوس کے ساتھ بالوں کو جھٹکا دیا ۔۔۔۔۔اور میری طرف آئی ۔۔۔۔

    یاد رے یہ میری سدا بہار دوست یے ۔اس کے لیے میں کچھ بھی کر سکتا ہوں ۔

    میں نے  کاونٹر سے نیچھے آکر اس کو گلے لگایا اور ہیپی  ویلنٹائین وش کیا ۔۔۔۔

    جاری ہے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    او۔ تیری خیر ہوئے کاکا شاپی ۔۔ پہلے گھاس پر بیٹھا رہتا تھا اور اب گھاس کے کھانے کے قابل بھی نہیں رہا ۔۔۔اب سمجھ آیا میرا سر بار بار شادی کی چکی میں کیوں دینا چاہتا تھا ۔۔۔۔تاکہ مجھے کہہ سکے میرے نال وی اس طرح ہی یوئی تھی ۔۔۔ جسے کسی کی بھنس بیمار پڑ گئی تو بلیور بھائی جیسے ۔۔۔۔ایک ۔۔بٹا ۔دو ۔سیانے کے پاس جکر علاج دریافت کیا ۔۔۔اور گھر آکر بھنس کو دوائی دی ۔تو بھنس دوائی کھا کر مر گئی ۔۔۔۔۔تو وہ بندہ روتا ہوا واپس گیا ۔۔۔بلیور بھائی نے اس کو گلے لگا کر یہ تسلی دی ۔ چپ کر جا پگلے میری بھنس وی اس دوائی نال ہی مری سی ۔ پس ثابت ہوا جیڑے شادی تو پہلاں ۔کوڑے ۔اوی ۔شادی تو بعد وی ۔کوڑے ۔۔ :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    سلیم بھای ، یوٹیوب پر ایک مولوی ہے چوسی امبی جیسا اس کا منہ ہے اور تین شادیاں کی ہوی ہیں، وہ اپنے چیلوں کو درس دیتے ہوے ہر بات کے بعد یہ کہتا ہے ، بات سمجھ نہیں ، سمجھ نہیں آی نا؟

    میں بھی آج سے ہر بات سمجھانے کے بعد یہی کہا کروں گا کہ ، سمجھ نہیں آی نا؟

    باقی میری پوسٹ آپکے لیے نہیں عاطف بھای کیلئے تھی، آپ کو میرا وہی جواب کہ ماں باپ کی مرضی سے جہاں کہتے ہیں وہیں ہاتھ پیلے کروا لو

    :thinking:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    میری داستان حسرت وہ سن سن کے روئے ۔۔2

    جیمی کی موٹی موٹی آنکھوں سے بڑے بڑے اتھرو ۔۔پھر نکل کر میری شریٹ میں جزب یوگئے ۔۔

    او یار ابھی بہت ٹائم یے  ہو سکتا ہے وہ شام کو  کچھ لے آئے ایک تو تم جزباتی بہت جلد یو جاتی یو ۔۔میں نے اس   کے بھرے جسم سے الگ یوتے یو کہا ۔۔

    وہ کہتا ہے فلاور تم کو سیلم ہی دیتا ہے  آج بھی جکر اس سے لے آو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے پھولوں  دیکھتے  یوئے آپنا جملہ مکمکل کیا ۔۔۔کاش میں نے تم سے شادی کی ہوتی بجاے ۔۔اس کے ۔۔۔۔۔۔۔اس نے ایک موٹی گالی دی۔۔آپنے بوائے فرینڈ کو دی ۔ ۔۔

    تمہاری   بندی کتنی لکی ہے جس کو تیرے جیسا بندہ ملا ہے ۔۔۔۔

    میں تو کو ویسے ہی کال کرنے والا تھا ۔۔۔۔ان میں ادھے پھول تیرے لیے ہیں ۔۔۔۔۔تم ادھے لے جاو ۔۔۔

    نئیں  ۔۔نئیں ۔۔تم پھول ارلین کو ہئ دو ۔۔۔وہ  انکار کرنے لگی ۔۔۔اس کے انکارکے باوجود

    میں نے چھ پھول نکال کے اس کو تھما دیئے ۔۔۔وہ یہ کہتی ہوئی نکل گئی اگر اج  9 بجے تک  اس نے کچھ نہ لا کر دیا ۔تو میں نے  تیرے گھر آجانا ہے بے شک تیری بندی مجھے قتل کر دے ۔۔۔ وہ ایک دفعہ پھر گلے ملی اور پھولوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراماں خراماں   سٹور سے چلی گئی ۔۔


    شام سات بجے میں نے  جوزفین کو کال کی  یہ  کافی سے زیادہ حد تک جاذب نظر لڑکی ہے ۔۔۔۔۔اور اس  کی فوٹو بھی میں فورم پر لگا چکا ہوں ۔۔۔۔۔اس کی شکل

    Jennifer Lopez

    سے ملتی جلتی ہے ۔۔۔آپنی جاب کے علاوہ گھر کی مالک ہے اور ایک  ٹور والی  گاڑی بھی ہے ۔۔۔۔۔۔

    فون کی پانچ رنگ کے بعد اس کی آواز  سنائی دی

    ہیلو ۔۔۔

    میں سلیم بول رہا ہوں سٹور سے ۔۔۔ہو سکتاہے تم کو یاد نہ ہو۔۔۔۔ ہم  گھر کے پردے فروخت بھی کرتے ہیں ۔۔اس سے پہلے میں اور بکواس کرتا ۔۔

    ۔اگے سے اس کی ہنسی کی آواز آئی ۔ تم کو میرا نمبر آبھی تک یاد ہے ۔۔

    ۔  ہاں مجھے یاد ہے ۔میں نے  ویلنٹائن ڈے  وش کرنے کے لیے فون کیا تھا ۔۔۔۔

    سیم ٹو یو ۔۔۔۔

    شکریہ ۔۔۔۔تم ضرور کام پر ہی ہوگی ۔۔کیونکہ چھٹی تم کرتی نہیں ہو ۔۔۔۔۔۔میں نے بات کو  آگے بڑھایا ۔۔۔۔

    نیئں اج میری چھٹی ہے  میں آپنی ماں کی طرف جارہی ہوں ۔۔۔۔تم سٹور پر ہو ۔

    ہاں میں سٹور پر ہی ہوں ۔۔۔۔ اچھا

    تم سٹور پر پھول وغیرہ رکھتے ہو ۔۔ سوچ رہی ہوں ماں کی طرف جاتی ہوئی پھول لے جاوں ۔۔۔

    نئیں ہم پھول وغیرہ نہیں رکھتے ۔۔۔۔میں نے کہا۔۔۔

    یہ جھوٹ بولنے کب سے شروع کر دیئے ہیں تم نے ۔۔۔کون سا جھوٹ بولا ہے ۔۔۔میں نے

    ۔۔۔تم سٹور پر نہیں ہو میں ابھی اس سڑک سے گزری ہوں تیری گاڑی وہاں نہیں ہے ۔۔۔

    ۔۔میں

    سٹور پر ہی ہوں ۔۔تم آ کے دیکھ  سکتی ہو ۔۔اسی تکرار میں دروازہ کھلا اور فون پر میرے سے باتیں کرتے کرتے ۔۔۔میرے سامنے آگئی ۔۔۔میرا دل یکبار اچھلا  ۔۔۔۔۔اگر فون کیا تھا ۔۔تو گلے بھی مل لے ۔وہ کھلے بازوں سے میری طرف بڑھی ۔۔۔۔

    ۔تمہارا۔ یہ پرفیوم مجھے پاگل کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔تہماری گاڑی کدھر ہے ۔۔۔۔مجھے تیری گاڑی نظر نہیں آئی ۔۔۔۔میں نے باہر کھڑی گاڑی کی طرف اشارہ کیا  ۔۔۔۔۔وہ جو تہماری گاڑی کے رنگ کی ہے ۔۔۔۔وہ ہونڈا کدھر ہے ۔۔۔۔وہ بھی ادھر ہے ۔۔۔۔۔میں اس کی انکھوں میں دیکھتے ہو کیا

    نہ تم کال کرتے ہو ناں ہی گھر کی طرف آتے ہو  میری ماں بھی پوچھتی ہے کہہ کیا ہوا ۔۔۔۔میں کہتی ہوں ۔۔مجھے کچھ علم نہیں  سلیم کیوں ملنا چھوڑ گیا ہے ۔۔۔شائید میں نے خواب کچھ زیادہ ہی دیکھنے شروع کر دیے تھے ۔  ۔۔اگر تم کو کوئی پسند آ گئی یے تب بھی ہم فرنیڈ تو رہ سکتےتھے ۔اور میری شکل بھی بری نہیں کہہ تم میرے سے ڈر گئے ہو ۔۔۔۔۔۔اس سے بات کہیں اور نکل جاتی یا  میرے دل کی ڈھرکن  پہلے سے بھی دوگناہ یوتی ۔۔۔

    نئیں بس تم نے ایک دہ دفعہ جواب نہئں دیا تھا ۔۔تو میں سمجھا ۔۔۔تم مجھ سے بات نہیں کرنا چاہتی ۔۔اور میں کسی کے پیچھے نہیں بھاگتا ۔۔۔۔۔۔۔

    یہ فلاور تم میرے لیے رکھے ہیں ۔۔۔۔۔اس نے پھولوں کی طرف اشارہ کیا ۔۔۔۔ سچ بتانا ۔۔۔۔

    تم لے جاو ۔۔۔۔۔۔

    اگر میرے لیے نہیں ہیں تو میں کیوں کسی کے فلاور لے جاوں ۔۔۔۔اس کے چہرے کا رنگ بدلہ ۔۔۔نہیں میں نے تیرے لیے ہی رکھےہیں ۔۔۔ایک اچھے دوست ہونے کے ناطے ۔۔۔۔وہ جاتی دفعہ وہ چھ فلاور بھی لے گئی ۔۔۔۔باقی میرے پاس گلدان کے اندر پانی میں چند پتے میرا منھ دیکھ ریے تھے۔۔۔۔۔اور مجھے آپنی عاقبت خطرے میں نظر آرہی تھی ۔۔۔۔۔میں سٹور بند کیا اور ایک گیس اسٹیشن   پر جب پھول لینے کے لیے رکا ۔۔تو پتہ چلا پھول سارے دن کو ہی ختم ہو گئے تھے ۔۔۔

    خالی گلدان کو دیکھتے ہوئے میری بندی نے پوچھا ۔۔اس میں فلاور کہاں گئے ہیں ۔۔۔۔۔

    میں فلاور گاڑی میں رکھے تھے اور دروازہ  لاک کرنا بھول گیا تھا  ۔۔کسی نے گاڑی سے  پھول چوری کر لیے ہیں ۔۔

    رئیلی ۔ ۔۔۔یس ۔۔۔میں نے اس کے چہرے کی طرف دیکھا ۔۔۔تو  مجھے اندزہ ہوا اج کام ضرور خراب ہو گا ۔  ۔چل کوئی بات نہیں اچھا یوا گاڑی کا شیشہ نہیں ٹوٹا ۔۔۔۔میں نے کھانا بنایا ہے ۔۔۔تم کھا ۔لو ۔۔۔۔۔

    اس نے  دل کی شکل کا کیک بنایا تھا ۔۔۔۔جس پر ۔

    Love Saleem

    لکھا یوا تھا ۔۔۔۔لیکن جب وہ کیک میرے سامنے رکھنے لگی ۔۔تو اس کی انکھوں سے چند آنسو  ۔۔۔بھی اس کیک پر  گر اسی میں جذب ہو گئے ۔۔اس سے پہلے میں کچھ کہتا وہ اٹھ کر دوسرے کمرے میں  یہ کہتی ہوئی  چلی گئی ۔۔اج سارا دن کھانا اور کیک  بناتے بناتے تھک گئی ہوں ۔

    یہ تھا میرا ویلنٹائین ڈے ۔۔۔۔۔

    اب جس جس کو ساڑا نکالنا ہے ۔۔۔نکال لے ۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #17
    میری داستان حسرت وہ سن سن کے روئے ۔۔2 جیمی کی موٹی نوٹی آنکھوں سے بڑے بڑے اتھرو ۔۔پھر نکل کر میری شریٹ میں جزب یوگئے ۔۔ او یار ابھی بہت ٹائم یے ہو سکتا ہے وہ شام کو لے آئے ایک تو تم جزباتی بہت جلد یو جاتی یو ۔۔میں نے اس کے بھرے جسم سے الگ یوتے یو کہا ۔۔ وہ کہتا ہے فلاور تم کو سیلم ہی دیتا ہے آج بھی جکر اس سے لے آو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس نے پھولوں دیکھاتے یوئے آپنا جملہ مکمکل کیا ۔۔۔کاش میں نے تم سے شادی کی ہوتی بجاے ۔۔اس کے ۔۔اس نے ایک موٹی گالی دی ۔۔ تمہاری بندی کتنی لکی ہے جس کو تیرے جیسا بندہ ملا ہے ۔۔۔۔ میں تو کو ویسے ہی کال کرنے والا تھا ۔۔۔۔ان میں ادھے پھول تیرے لیے ہیں ۔۔۔۔۔تم ادھے لے جاو ۔۔۔ نئیں ۔۔نئیں ۔۔تم پھول ارلین کو ہئ دو ۔۔۔وہ انکار کرنے لگی ۔۔۔ میں نے چھ پھول نکال کے اس کو تھما دیئے ۔۔۔وہ یہ کہتی ہوئی نکل گئی اگر اج 9 بجے تک اس نے کچھ نہ لا کر دیا ۔تو میں نے تیرے گھر آجانا ہے بے شک تیری بندی مجھے قتل کر دے ۔۔۔ وہ ایک دفعہ پھر گلے ملی اور پھولوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراماں خراماں سٹور سے چلی گئی ۔۔


    شام سات بجے میں نے اگتے جوزفین کو کال کی یہ کافی سے زیادہ حد تک جاذب نظر لڑکی ہے ۔۔۔۔۔اور اس کی فوٹو بھی میں فورم پر لگا چکا ہوں ۔۔۔۔۔اس کی شکل Jennifer Lopez سے ملتی جلتی ہے ۔۔۔آپنی جاب کے علاوہ گھر کی مالک ہے اور اچھی قسم کی گاڑی بھی ہے ۔۔۔۔۔۔ فون کی پانچ رنگ کے بعد اس کی آواز سنائی دی ہیلو ۔۔۔ میں سلیم بول رہا ہوں سٹور سے ۔۔۔ہو سکتاہے تم کو یاد نہ ہو ہم گھر کے پردے فروخت بھی کرتے ہیں ۔۔ ۔اگے سے اس کی ہنسی کی آواز آئی ۔ تم کو میرا نمبر آبھی تک یاد ہے ۔۔۔ ہاں مجھے یاد ہے ۔میں ویلنٹائن ڈے وش کرنے کے لیے فون کیا تھا ۔۔۔۔ سیم ٹو یو ۔۔۔۔ شکریہ ۔۔۔۔تم ضرور کام پر ہی ہوگی ۔۔کیونکہ چھٹی تم کرتی نہیں ہو ۔۔۔۔۔۔میں نے بات آگے بڑھایا ۔۔۔۔ نیئں اج میری چھٹی ہے میں آپنی ماں کی طرف جارہی ہوں ۔۔۔۔تم سٹور پر ہو ۔ ہاں میں سٹور پر ہی ہوں ۔۔۔۔ اچھا تم سٹور پر پھول وغیرہ رکھتے ہو ۔۔ سوچ رہی ہوں ماں کی طرف جاتی ہوئی پھول لے جاوں ۔۔۔ نئیں ہم پھول وغیرہ نہیں رکھتے ۔۔۔۔میں نے کہا۔۔۔ یہ جھوٹ بولنے کب سے شروع کر دیئے ہیں تم نے ۔۔۔کون سا جھوٹ بولا ہے ۔۔۔میں نے ۔۔۔تم سٹور پر نہیں ہو میں ابھی اس سڑک سے گزری ہوں تیری گاڑی وہاں نہیں ہے ۔۔۔ ۔۔میں سٹور پر ہی ہوں ۔۔اسی تکرار میں دروازہ کھلا اور فون پر میرے سے باتیں کرتے کرتے ۔۔۔میرے سامنے آگئی ۔۔۔اگر فون کیا تھا ۔۔تو گلے بھی مل لے ۔وہ کھلے بازوں سے میری طرف بڑھی ۔۔۔۔۔تمہارا۔ یہ پرفیوم مجھے پاگل کر دیتا ہے ۔۔۔۔۔۔تہماری گاڑی کدھر ہے ۔میں نے باہر کھڑی گاڑی کی طرف اشارہ کیا ۔۔۔۔۔وہ جو تہماری گاڑی کے رنگ کی ہے ۔ نہ تم کال کرتے ہو ناں ہی گھر کی طرف آتے ہو میری ماں بھی پوچھتی ہے کہہ کیا ہوا ۔۔۔۔میں کہتی ہوں ۔۔مجھے کچھ علم نہیں سلیم کیوں ملنا چھوڑ گیا ہے ۔۔۔شائید میں نے خواب کچھ زیادہ ہی دیکھنے شروع کر دیے تھے ۔ ۔۔اگر تم کو کوئی پسند آ گئی یے تب بھی ہم فرنیڈ تو رہ سکتےتھے ۔اور میری شکل بھی بری نہیں کہہ تم میرے سے ڈر گئے ہو ۔۔۔۔۔۔اس سے بات کہیں اور نکل جاتی یا میرے دل کی ڈھرکن پہلے سے بھی دوگناہ یوتی ۔۔۔ نئیں بس تم نے ایک دہ دفعہ جواب نہئں دیا تھا ۔۔تو میں سمجھا ۔۔۔تم مجھ سے بات نہیں کرنا چاہتی ۔۔اور میں کسی کے پیچھے نہیں بھاگتا ۔۔۔۔۔۔۔ یہ فلاور تم میرے لیے رکھے ہیں ۔۔۔۔۔اس نے پھولوں کی طرف اشارہ کیا ۔۔۔۔ سچ بتانا ۔۔۔۔ تم لے جاو ۔۔۔۔۔۔ اگر میرے لیے نہیں ہیں تو میں کیوں کسی کے فلاور لے جاوں ۔۔۔۔اس کے چہرے کا رنگ بدلہ ۔۔۔نہیں میں نے تیرے لیے ہی رکھےہیں ۔۔۔ایک اچھے دوست ہونے کے ناطے ۔۔۔۔وہ جاتی دفعہ وہ چھ فلاور بھی لے گئی ۔۔۔۔باقی میرے پاس گلدان کے اندر پانی میں چند پتے میرا منھ دیکھ ریے تھے۔۔۔۔۔اور مجھے آپنی عاقبت خطرے میں نظر آرہی تھی ۔۔۔۔۔میں سٹور بند کیا اور ایک گیس اسٹیشن پر جب پھول لینے کے لیے رکا ۔۔تو پتہ چلا پھول سارے دن کو ہی ختم ہو گئے تھے ۔۔۔ خالی گلدان کو دیکھتے ہوئے میری بندی نے پوچھا ۔۔اس میں فلاور کہاں گئے ہیں ۔۔۔۔۔ میں فلاور گاڑی میں رکھے تھے اور دروازہ لاک کرنا بھول گیا تھا ۔۔کسی نے گاڑی سے پھول چوری کر لیے ہیں ۔۔ رئیلی ۔ ۔۔۔یس ۔۔۔میں نے اس کے چہرے کی طرف دیکھا ۔۔۔تو مجھے اندزہ ہوا اج کام ضرور خراب ہو گا ۔ ۔چل کوئی بات نہیں اچھا یوا گاڑی کا شیشہ نہیں ٹوٹا ۔۔۔۔میں نے کھانا بنایا ہے ۔۔۔تم کھا ۔لو ۔۔۔۔۔ اس نے دل کی شکل کا کیک بنایا تھا ۔۔۔۔جس پر ۔ Love Saleem لکھا یوا تھا ۔۔۔۔لیکن جب وہ کیک میرے سامنے رکھنے لگی ۔۔تو اس کی انکھوں سے چند آنسو ۔۔۔بھی اس کیک پر گر اسی میں جذب ہو گئے ۔۔اس سے پہلے میں کچھ کہتا وہ اٹھ کر دوسرے کمرے میں یہ کہتی ہوئی چلی گئی ۔۔اج سارا دن کھانا اور کیک بناتے بناتے تھک گئی ہوں ۔ یہ تھا میرا ویلنٹائین ڈے ۔۔۔۔۔ اب جس جس کو ساڑا نکالنا ہے ۔۔۔نکال لے ۔۔۔

    مجھے یہ جان کر افسوس ہوا کہ ایک تو آپ کو آنسووں والا کیک زہرمار کرنا پڑا اور دوسرا یہ کہ “وہ” دوسرے کمرے میں چلی گئی۔ ویلنٹائن ڈے کی شب ہو اور بندہ اکیلا ہو یہ اس کی بدبختی ہی نہیں بلکہ اس کی “صلاحیتوں” کے نکمے ہونے کا ثبوت ہے۔ میرے جیسا ہوتا تو ایسے موقع پر کہہ دیتا کہ جانِ من! آج زندگی میں پہلی بار دل چاہ رہا تھا میری تمہاری لازوال محبت کے درمیان پھولوں جیسی بھی کوئی مادی چیز نہ ہو، بس ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بیٹھ جائیں اور زندگی یوں ہی بِیت جائے۔  سارا وقت تمہاری صورت ذہن میں پھرتی رہی اسلئے پھولوں کی کمی کا احساس بھی نہ ہوسکا وغیرہ وغیرہ۔

    لیکن اصل بات یہی ہے کہ آپ سے مجھے بہت ہمدردی ہے کیونکہ آپ وینٹائن ڈے کی شب ہاتھ ہی مسلتے رہ گئے۔ سو سیڈ

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #18
    پَس ثابت ہوا کہ پرائی عورتوں کو خوش کرنے کے چکر میں آدمی کو نہ صرف کھانا اُلٹا سیدھا کھانے کو ملتا ہے بلکہ پوری حسین رات بھی کسی باتھ روم یا سٹور وغیرہ میں ہاتھ ملتے گذارنی پڑتی ہے۔
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    پَس ثابت ہوا کہ پرائی عورتوں کو خوش کرنے کے چکر میں آدمی کو نہ صرف کھانا اُلٹا سیدھا کھانے کو ملتا ہے بلکہ پوری حسین رات بھی کسی باتھ روم یا سٹور وغیرہ میں ہاتھ ملتے گذارنی پڑتی ہے۔

    بس عاطف بھائی ۔

    اسی چیز کا نام پردیس ہے ۔۔۔۔

    :cry: :cry:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    پَس ثابت ہوا کہ پرائی عورتوں کو خوش کرنے کے چکر میں آدمی کو نہ صرف کھانا اُلٹا سیدھا کھانے کو ملتا ہے بلکہ پوری حسین رات بھی کسی باتھ روم یا سٹور وغیرہ میں ہاتھ ملتے گذارنی پڑتی ہے۔

    سمجھ نہیں آرہا کہ اس کی پوسٹ پڑھ کر رووں یا چھتر پکڑوں

    :thinking:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 26 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi