Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 56 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت بھارتیوں سے دوگناسوئس بینکوں کے خفیہ کھاتوں میں پاکستانیوں کی بالعموم ناجائز طریقے سے کمائی اور منتقل کی گئی دولت کی بھاری مقدار میں موجودگی ایک معروف حقیقت ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحق ڈار نے دس مئی 2014ء کو قومی اسمبلی میں کیے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ سوئس بینکوں میں موجود اس ناجائز دولت کی مقدار کم از کم دو سو ارب ڈالر ہے۔سوئس نیشنل بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار پر مبنی ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوئس بینکوں میں دو سال پہلے کے مقابلے میں پاکستانی شہریوں اور اداروں کی دولت میں چھ فی صد کمی ہوئی ہے لیکن اس کی مجموعی مقدار بھارتی شہریوں کی رقوم کی نسبت اب بھی زیادہ ہے۔یہ کمی بھی در اصل سوئس بینکوں کے لیے بنائے گئے نئے قوانین کے نتیجے میں ہوئی ہے جن کے ذریعے بتدریج ان خفیہ کھاتوں کی رازداری ختم کی جارہی ہے۔آبادی اور وسائل کے اعتبار سے بھارت پاکستان سے کئی گنا بڑا ملک ہے اس کے باوجود سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کی دولت کا بھارت کی نسبت زیادہ ہونا انتہائی قابل غور ہے۔ سوئس بینکوں کے ایسے کھاتوں میں جن کے مالکان کے نام ظاہر نہیں کیے جاتے دولت رکھنے کا مطلب واضح طور پر یہ ہے کہ یہ کسی نہ کسی شکل میں چوری کی گئی دولت ہے،اور بھارت سے کئی گنا چھوٹا ملک ہونے کے باوجود اس ناجائز دولت کے معاملے میں پاکستانیوں کے بھارت سے آگے ہونا ظاہر کرتا ہے کہ مالی بدعنوانی میں ہم بھارت کو بری طرح مات دے چکے ہیں۔ فی الحقیقت یہ نہایت سنگین اور شرمناک صورت حال ہے اور اس کا جلد از جلد ازالہ ہونا چاہیے۔ مئی 2014ء میں وفاقی وزیر خزانہ نے قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ دو سو ارب ڈالر کی اس خطیر رقم کو پاکستان واپس لانے کے لیے سوئس حکام سے بات چیت جاری ہے جبکہ ملک کے اندراس سلسلے میں تحقیقات کے لیے ایف بی آر، ایف آئی اے اور دوسرے متعلقہ اداروں پر مشتمل تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کی یقین دہانی بھی وزیر خزانہ کی جانب سے کرائی گئی تھی۔ جبکہ رواں سال مارچ کی آٹھ تاریخ کو وزیر خزانہ نے بتایا کہ سوئس حکومت اور پاکستان کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے والے ہیں جس کے تحت چوری کی گئی دولت کے بارے میں دونوں ملک ایک دوسرے سے معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے۔سینیٹر اسحق ڈار نے اس موقع پر ایک بار پھر یہ بات دہرائی تھی کہ مختلف ذرائع سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ٹیکس بچانے کے لیے سوئس بینکوں میں رکھی گئی اس دولت کی مقدار 180اور 200ارب ڈالر کے درمیان ہے۔سوئس بینکوں میں موجود پاکستان کی اس دولت کی مقدار اتنی زیادہ ہے کہ اگر یہ رقم قومی خزانے میں واپس آجائے تو نہ صرف یہ کہ ملک کا سارا بیرونی قرضہ اداہوجائے گا بلکہ بین الاقوامی ماہرین اقتصادیات کے مطابق کئی سال تک ٹیکس فری ترقیاتی بجٹ بنایا جاسکے گا ۔ لہٰذا موجودہ حکومت سوئس حکام سے اس ضمن میں جو بات چیت کررہی ہے اسے تیزرفتاری سے آگے بڑھانے کی ہر ممکن کوشش کی جانی چاہیے۔ پاناما لیکس کیس کی شکل میں وزیر اعظم اور ان کے خاندان کا احتساب جاری ہے اور اس کا حتمی نتیجہ جلد متوقع ہے تاہم احتساب کے اس عمل کو یہیں تک محدود نہیں رہنا چاہیے بلکہ اسے نہ صرف ان تمام پاکستانیوں تک وسیع کیا جانا چاہیے جن کے نام سمندر پار کمپنیوں کے حوالے سے پاناما لیکس میں آئے ہیں یا جنہوں نے لوٹی گئی قومی دولت سوئس بینکوں میں چھپا رکھی ہے یا دنیا کے کسی دوسرے ملک میں جائیدادوں کی خریداری یا کاروبار منظم کرنے میں استعمال کی ہے۔اس مقصد کے لیے ضروری قانون سازی میں تاخیر نہیں کی جانی چاہیے اور ایک مستقل تحقیقاتی ادارہ تشکیل دیا جانا چاہیے جو صرف لوٹی گئی قومی دولت کا پتہ چلانے کا کام کرے اور اگر یہ دولت بیرون ملک منتقل کردی گئی ہے تو اسے واپس لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات عمل میں لائے کیونکہ مالیاتی کرپشن ہمارے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جب تک یہ مسئلہ موثر طور پر حل نہیں ہو جاتا ملک حقیقی ترقی نہیں کر سکتا۔https://jang.com.pk/print/339029-swis-bankon-men-pakistanion-ki-daulat
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    ویسے اگر نواز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر یہ دولت واپس پاکستان لے آتا ہے اور ملک کے تمام قرضے اتر جاتے ہین تو ہمارا شمار ایک دو سالوں میں دنیا کی امیر ریاستوں میں ہونے لگے گاسو ارب ڈالر سے ہم تمام قرضے اتاریں گے اور باقی کا سو ارب ڈالر ملک کی فری ایجوکیشن، انڈسٹری، اور عوام کی فلاح کیلئے مختص کردیں گےآو مل کر خواب دیکھیں:disco:
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    ویسے اگر نواز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر یہ دولت واپس پاکستان لے آتا ہے اور ملک کے تمام قرضے اتر جاتے ہین تو ہمارا شمار ایک دو سالوں میں دنیا کی امیر ریاستوں میں ہونے لگے گا سو ارب ڈالر سے ہم تمام قرضے اتاریں گے اور باقی کا سو ارب ڈالر ملک کی فری ایجوکیشن، انڈسٹری، اور عوام کی فلاح کیلئے مختص کردیں گے آو مل کر خواب دیکھیں :disco:

    خواب ویسے بھی فری ہوتے ہیںمعلوم کرنا موجودہ اور گزشتہ حکمرانوں کی کتنی دولت وہاں ہے ؟

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
    خواب ویسے بھی فری ہوتے ہیں معلوم کرنا موجودہ اور گزشتہ حکمرانوں کی کتنی دولت وہاں ہے ؟

    سنا ہے کہ پچیس ارب ڈالر کے قریب  شریفوں کی دولت جائداد کی صورت باہر ہےمعلوم کرلیا اب آگے بتائیں کیا کروں؟:thinking:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    سنا ہے کہ پچیس ارب ڈالر کے قریب شریفوں کی دولت جائداد کی صورت باہر ہے معلوم کرلیا اب آگے بتائیں کیا کروں؟ :thinking:

    آپ اچھے وزیر نہیں بن سکتے ..پتا ہونا چاہئے کہ آگے کیا کرنا ہےچلیں پہلے تو اس بات کا جواب دیں ..کہاں غائب رہتے ہیں ..آپ کے بغیر کورم پورا نہیں ہوتا

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    آپ اچھے وزیر نہیں بن سکتے .. پتا ہونا چاہئے کہ آگے کیا کرنا ہے چلیں پہلے تو اس بات کا جواب دیں ..کہاں غائب رہتے ہیں ..آپ کے بغیر کورم پورا نہیں ہوتا

    میں کہیں بھی نہیں گیا عید کے دنوں میں فیملی کے ساتھ بزی تھا، مہمان آگئے تھے

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    میں کہیں بھی نہیں گیا عید کے دنوں میں فیملی کے ساتھ بزی تھا، مہمان آگئے تھے

    تو مہمان تو رحمت ہوتے ہیں …اس میں رونے کی کیا بات ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8
    تو مہمان تو رحمت ہوتے ہیں …اس میں رونے کی کیا بات ہے

    آپ والا طریقہ ٹھیک ہے، اس سے پہلے کہ کوی آپکے گھر آے فوری طور پر گھر چھوڑ کر اس کے ہاں پنہچ جائیں:bigsmile:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    آپ والا طریقہ ٹھیک ہے، اس سے پہلے کہ کوی آپکے گھر آے فوری طور پر گھر چھوڑ کر اس کے ہاں پنہچ جائیں :bigsmile:

    یہ ہی توکچھ تو سیکھیں مجھ سے:serious:

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #10
    یہ ہی تو کچھ تو سیکھیں مجھ سے :serious:

    بہت کچھ سیکھ رہا ہوں لیکن آپ تک پنہچنے میں ابھی ٹائم لگے گا

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    بہت کچھ سیکھ رہا ہوں لیکن آپ تک پنہچنے میں ابھی ٹائم لگے گا

    استاد سے آگے تو پھر بھی نہ جا سکو گے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #12
    استاد سے آگے تو پھر بھی نہ جا سکو گے

    استاد سے آگے جاکر پھر فاقے ہی رہ جاتے ہیں:lol:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    استاد سے آگے جاکر پھر فاقے ہی رہ جاتے ہیں :lol:

    فاقوں کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا .مت بھولیں کہ ہم نے ہی مہمان بن کر جانا ہے:bigsmile:

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #14
    فاقوں کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا . مت بھولیں کہ ہم نے ہی مہمان بن کر جانا ہے :bigsmile:

    جو دن گھر میں رہے وہ تو فاقے بن جائیں گے اگر آپ کے نقش قدم پر چلا تو:(

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    جو دن گھر میں رہے وہ تو فاقے بن جائیں گے اگر آپ کے نقش قدم پر چلا تو :(

    ایسے ہی .جب وہاں سے چلیں گے تو میزبان ساتھ کچھ باندھ کر بھی تو دے گا

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    ویسے اگر نواز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر یہ دولت واپس پاکستان لے آتا ہے اور ملک کے تمام قرضے اتر جاتے ہین تو ہمارا شمار ایک دو سالوں میں دنیا کی امیر ریاستوں میں ہونے لگے گا سو ارب ڈالر سے ہم تمام قرضے اتاریں گے اور باقی کا سو ارب ڈالر ملک کی فری ایجوکیشن، انڈسٹری، اور عوام کی فلاح کیلئے مختص کردیں گے آو مل کر خواب دیکھیں :disco:

    There is 95 percent probability that 95 percent of this will belong to Pakistanis living in the West, who use Pakistani passports when opening these swiss or offshore accounts.Pakistan kay hath tou kuch nahi ana, Pakistani overseas Thuk Jain Gay with fines in their respective countries.

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    ویسے اگر نواز شریف اسحاق ڈار کے ساتھ مل کر یہ دولت واپس پاکستان لے آتا ہے اور ملک کے تمام قرضے اتر جاتے ہین تو ہمارا شمار ایک دو سالوں میں دنیا کی امیر ریاستوں میں ہونے لگے گا سو ارب ڈالر سے ہم تمام قرضے اتاریں گے اور باقی کا سو ارب ڈالر ملک کی فری ایجوکیشن، انڈسٹری، اور عوام کی فلاح کیلئے مختص کردیں گے آو مل کر خواب دیکھیں :disco:

    آپ ہی دیکھیں خواب ۔۔ہم کو تو خواب بھی ڈروانے ہی آتے ہیں ۔۔۔۔۔جتنا ان ظالموں نے دن دہہاڑے  لوٹا ہے ۔۔۔ کہہ خواب میں لنگی اٹھا کر بھی نہ چلتے بنیں ۔۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #18
    آپ ہی دیکھیں خواب ۔۔ہم کو تو خواب بھی ڈروانے ہی آتے ہیں ۔۔۔۔۔جتنا ان ظالموں نے دن دہہاڑے لوٹا ہے ۔۔۔ کہہ خواب میں لنگی اٹھا کر بھی نہ چلتے بنیں ۔۔

    جسطرف کو حالات دھکے دے کر لے جاے جا رہے ہیں یہ بھی کطرہ ہے کہ ان کے ڈالرز ردی کے بھاو بھی نہ بکیں

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    جسطرف کو حالات دھکے دے کر لے جاے جا رہے ہیں یہ بھی کطرہ ہے کہ ان کے ڈالرز ردی کے بھاو بھی نہ بکیں

    بلیور جگر ۔۔۔ان کا کوڑا بھی سونے کے بھاو بکے گا۔۔۔۔۔یہ خوشی قسمتی کی چوسنی لے کر پیدا ہوئے ہیں ۔۔۔۔۔پہلے انہیں مشرف نے دھکا دیا تھا۔۔۔یہ پہلے سے طاقتور بن کر واپس آئے ہیں ۔۔۔اب بھی آپ دیکھ لیں کس مہارت  سے ان لوگوں نے تعلیم کو پس پردہ ڈال دیا ہے ۔۔۔۔جس سے قوم کو شعور عطا ہونا ہے ۔۔۔۔اور انہوں نے عوام کو ایک ترنگ میں غیر ضروری سرگرمیوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔۔۔۔۔۔یہ ہمارا الام ہی ان کی اسیری ہے ۔۔۔۔ان ٹھگوں سے قوم کو ہشیار رہنا ہوگا۔۔۔۔جب قرض اتاو سکیم شروع ہوئی ۔۔۔۔اس دن ایک لمے کے لیے بھی میرے دل میں یہ خیال نہیں آیا تھا۔۔۔یہ بندہ ملک وقوم کا خیر خواہ ہوسکتا ہے ۔۔۔۔ایک پیسہ نہیں دیا۔۔۔۔

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    There is 95 percent probability that 95 percent of this will belong to Pakistanis living in the West, who use Pakistani passports when opening these swiss or offshore accounts. Pakistan kay hath tou kuch nahi ana, Pakistani overseas Thuk Jain Gay with fines in their respective countries.

    آپ اپنا صحیح والا نام بتائیں:serious:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 56 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi