Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 45 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شازیہ خشک نے گلوکاری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا اور کہا ہے کہ میں نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

    گلوکارہ شازیہ خشک کا کہنا ہے کہ اس بات کا مصمم ارادہ کرلیا ہے کہ نہ صرف اپنی آئندہ زندگی اسلامی تعلیمات کے عین مطابق گزاروں گی بلکہ عملی طور پر اپنی زندگی دین اسلام کے کاموں کے لیے وقف کر رہی ہوں۔ شوبز کو چھوڑنے کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جس میں واپس آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    شازیہ خشک کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک سے پرفارمنس کے لیے مسلسل دعوتیں مل رہی ہیں جو شکریہ کے ساتھ منع کر دیں لیکن میں مداحوں کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنھوں نے 25 برس میرے گیتوں کو پسند کیا۔ مداحوں سے امید کرتی ہوں کہ اس اقدام پر وہ میرا بھرپور ساتھ دیں گے۔

    واضح رہے کہ فروری 2018 میں شازیہ خشک کا کراچی کے علاقے ریڈ زون میں اپنے بااثر ہمسائے سے جھگڑا ہو گیا تھا۔ مبینہ طور پر شازیہ خشک کا ہمسایہ ان کے گھر کے کچھ حصے پر قبضہ کرنا چاہتا تھا۔ شازیہ خشک نے اس واقعے کی پولیس رپورٹ درج کروانے کی کوشش بھی کی لیکن ہمسائے کے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے ناکام رہیں۔

    سورس بشکریہ ہم سب ڈاٹ کام

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    جب تک جلد میں تاذگی اور بدن میں ناچنے کی طاقت ہو اکثر فنکاراوں کو دین اسلام کی خدمت کا خیال نہیں آتا لیکن پچاس کے آس پاس یہ جذبہ ہنہناتا ہوا بیدار ہوجاتا ہے۔

    جیسے ریٹائر ہوکر اکثر فوجی جرنیلوں کے ضمیر جاگنا شروع ہوجاتے ہیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    اب تو وینا ملک بھی ماشا الله صادق اور امین بنی ہوئی ہے

    جنرل غفورے کے فضل و کرم سے

    :hilar: :hilar: :hilar:

    ==============================

    ابھی میں مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا جس میں موصوف فرماتے ہیں کہ

    ایسا نیک اور پارسا حکمران پاکستان کو پہلی بار ملا ہے

    تب سے سوچ رہا ہوں کہ شاید مولانا صاحب نے وینا ملک کو نیکی اور پارسائی کا معیار بنا لیا ہے

    :sorry: :sorry: :sorry:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    خادمہِ اسلام

    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    If it was other way round it would have been a news, this is business as usual
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    اسلام کی خدمت یہی ہوگی کہ اسلام کو اپنی ذات تک محدود رکھے اور جنید جمشید کی طرح مبلغ بننے کی کوشش مت کرے جس کے بعد معافیاں مانگنی پڑیں

    ہماری بدقسمتی کہ عامر لیاقت بھی خدمت اسلام کررہا ہے اور طاہر اشرفی بھی ، ہر دو افراد اندر کھاتے دو نمبر کام بھی کرتے جاتے ہیں

    قوم کو دو نمبر بندو ں نے کم اور دو نمبر مبلغین اسلام نے زیادہ نقصان دیا ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7

    گو ہر محترم شریک محفل کوکسی اور ہر بات اور عنوان اور واقعہ پر اپنی راۓ دینے ، تبصرہ کرنے ، تعریف یا تنقید کرنے کا پورا حق ہے سوچتا ہوں (انتہائی مشکل کام ہے لہذا بہت کم سوچتا ہوں ) کہ کسی کے ذاتی فیصلہ یا عمل پر جس کا اس شخص کو پورا اختیار ہے تنقید کرنے یا مزاح کا سبب بنانے کا مجھے کیا حق حاصل ہے . محترمہ شازیہ خشک صاحبہ یہ فیصلہ عمر کے کسی بھی حصے میں کریں یا نہ کریں انکی حوالے سے ایک فیصلہ ہے جو وہ نہ مجھ پر نہ کسی اور پر لاگو کر رہی ہیں .

    میرے خیال میں ہر شخص کو اپنا ذاتی فیصلہ کرنے کا پورا اختیار ہے

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8
    اسلام کی خدمت یہی ہوگی کہ اسلام کو اپنی ذات تک محدود رکھے اور جنید جمشید کی طرح مبلغ بننے کی کوشش مت کرے جس کے بعد معافیاں مانگنی پڑیں ہماری بدقسمتی کہ عامر لیاقت بھی خدمت اسلام کررہا ہے اور طاہر اشرفی بھی ، ہر دو افراد اندر کھاتے دو نمبر کام بھی کرتے جاتے ہیں قوم کو دو نمبر بندو ں نے کم اور دو نمبر مبلغین اسلام نے زیادہ نقصان دیا ہے

    Believer12 sahib

    محترم بلیور صاحب

    کیسے مزاج ہے آپکے . امید ہے کے خیریت سے ہیں

    یہ کیسے پتا چلتا ہے کے ہر کوئی اندروں خانہ دو نمبری کام بھی کرتا ہے . ہاں آپ میرے بارے میں کہیں تو میں بلکل مان لوں گا مگر شاید ہر ایک کے بارے میں یہ بات وثوق سے کہنا میرے خیال میں مشکل ہو

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9

    دیکھنا تقریر کی لذّت کہ جو اس نے کہا
    میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    is ka to koi song aaj tak samajh hi nahi aaya
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    جب تک جلد میں تاذگی اور بدن میں ناچنے کی طاقت ہو اکثر فنکاراوں کو دین اسلام کی خدمت کا خیال نہیں آتا لیکن پچاس کے آس پاس یہ جذبہ ہنہناتا ہوا بیدار ہوجاتا ہے۔ جیسے ریٹائر ہوکر اکثر فوجی جرنیلوں کے ضمیر جاگنا شروع ہوجاتے ہیں

    آپ کو کیا معلوم کہ وجہ طاقت کا ختم ہونا ہے یا الله کی طرف سے توفیق

    اور آپ نونی لوگ جب تک فوجی تڑکا  نہ لگائیں ..شاید  کھانا ہضم  نہیں ہوتا

    :angry_smile:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    اسلام کی خدمت یہی ہوگی کہ اسلام کو اپنی ذات تک محدود رکھے اور جنید جمشید کی طرح مبلغ بننے کی کوشش مت کرے جس کے بعد معافیاں مانگنی پڑیں ہماری بدقسمتی کہ عامر لیاقت بھی خدمت اسلام کررہا ہے اور طاہر اشرفی بھی ، ہر دو افراد اندر کھاتے دو نمبر کام بھی کرتے جاتے ہیں قوم کو دو نمبر بندو ں نے کم اور دو نمبر مبلغین اسلام نے زیادہ نقصان دیا ہے

    کیا اس نے ایسا کوئی اعلان کیا ہے ؟

    :thinking:

    Mujahid
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    اسلام کی خدمت یہی ہوگی کہ اسلام کو اپنی ذات تک محدود رکھے اور جنید جمشید کی طرح مبلغ بننے کی کوشش مت کرے جس کے بعد معافیاں مانگنی پڑیں ہماری بدقسمتی کہ عامر لیاقت بھی خدمت اسلام کررہا ہے اور طاہر اشرفی بھی ، ہر دو افراد اندر کھاتے دو نمبر کام بھی کرتے جاتے ہیں قوم کو دو نمبر بندو ں نے کم اور دو نمبر مبلغین اسلام نے زیادہ نقصان دیا ہے

    A benefit cheat cannot not know  anything about any religion.

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #14
    آپ کو کیا معلوم کہ وجہ طاقت کا ختم ہونا ہے یا الله کی طرف سے توفیق  :angry_smile:

    اگر آپ نیت کی علمبردار ہیں تو یقینا” اپنا یہی کُلیہ نواز شریف یا زرداری پر لاگو کریں گی یعنی آپکو کیا معلوم کہ ان کی نیت خدمت کرنے کی ہے یا کرپشن کی؟؟

    ظاہر ہے آج تک اگر کوئی کرپشن کا الزام درست ثابت نہیں ہوسکا تو آپ یقینا” ان کی نیت کے بارے میں یہی الفاظ کہیں گی جو اوپر شازیہ خشک کیلئے ارشاد فرمائے۔

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    اسلام کی خدمت یہی ہوگی کہ اسلام کو اپنی ذات تک محدود رکھے اور جنید جمشید کی طرح مبلغ بننے کی کوشش مت کرے جس کے بعد معافیاں مانگنی پڑیں ہماری بدقسمتی کہ عامر لیاقت بھی خدمت اسلام کررہا ہے اور طاہر اشرفی بھی ، ہر دو افراد اندر کھاتے دو نمبر کام بھی کرتے جاتے ہیں قوم کو دو نمبر بندو ں نے کم اور دو نمبر مبلغین اسلام نے زیادہ نقصان دیا ہے

    فلحال تو عامر لیاقت اپنے خداداد کالونی والے گھر میں اپنی بیوی کی خدمت کر رہا ہے …. اسلام کی نام نہاد خدمت صرف رمضان میں کرتا ہے …. ویسے کیسے کیسے چولوں کو عمران خان نے ٹکٹ دئے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    Believer12 sahib

    محترم بلیور صاحب

    کیسے مزاج ہے آپکے . امید ہے کے خیریت سے ہیں

    یہ کیسے پتا چلتا ہے کے ہر کوئی اندروں خانہ دو نمبری کام بھی کرتا ہے . ہاں آپ میرے بارے میں کہیں تو میں بلکل مان لوں گا مگر شاید ہر ایک کے بارے میں یہ بات وثوق سے کہنا میرے خیال میں مشکل ہو

    محترم جے صاحب میں آپ کو کیا بتا سکتا ہوں خلق خدا بھی نقارہ خدا کہلاتی ہے ان دونوں افراد کے بارے میں پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اوپر سے  مزہبی لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور  اندر سے نری غلاظت یہ قوم کو مزہبی چورن  بیچنا بند کردیں تو مجھے انکی ذاتی زندگی جو بہت ساری غلاظتوں سے پر ہے پر کوی اعتراض نہیں ہوگا

    پھر چاہے اشرفی پورا ڈرم چڑھا جاے یا عامر لیاقت چوری چھپے دس شادیاں اور کرلے یا مزہبی پروگرام کے عین درمیان میں فحش مزاق کرتا رہے

    سب کچھ آپ دیکھ چکے ہیں پھر بھی سوال پوچھنا میرے لئے حیرانگی کی بات ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    A benefit cheat cannot not know anything about any religion.

    مجھے بھی کوی طریقہ بتا دو جس سے چنگا بھلا جوان بندہ بھی بینیفٹس لے سکتا ہو؟

    :yapping:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    کیا اس نے ایسا کوئی اعلان کیا ہے ؟ :thinking:

    اعلان تو جنید جمشید نے بھی نہیں کیا تھا ویسے اس نے کہا ہے کہ اسلام کی خدمت بھی کرے گی، اب معلوم نہیں اس کا کیا مطلب ہے

    :thinking:

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    محترم جے صاحب میں آپ کو کیا بتا سکتا ہوں خلق خدا بھی نقارہ خدا کہلاتی ہے ان دونوں افراد کے بارے میں پاکستان کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ اوپر سے مزہبی لبادہ اوڑھ رکھا ہے اور اندر سے نری غلاظت یہ قوم کو مزہبی چورن بیچنا بند کردیں تو مجھے انکی ذاتی زندگی جو بہت ساری غلاظتوں سے پر ہے پر کوی اعتراض نہیں ہوگا پھر چاہے اشرفی پورا ڈرم چڑھا جاے یا عامر لیاقت چوری چھپے دس شادیاں اور کرلے یا مزہبی پروگرام کے عین درمیان میں فحش مزاق کرتا رہے سب کچھ آپ دیکھ چکے ہیں پھر بھی سوال پوچھنا میرے لئے حیرانگی کی بات ہے

    Believer12 sahib

    محترم بلیور صاحب

    بہت شکریہ

    میرا مقصد آپ کی راۓ پر تنقید کرنا یا آپ کی دل آزاری کرنا اور آپ کی ناراضگی مول لینا نہیں تھا

    میں آپکی بات کو بلکل غلط سمجھ بیٹھا . میں سمجھا کے آپ “ہر” کی بات کر رہے جبکہ آپ ایک دو اشخاص کے متعلق اپنی راۓ دے رہے تھے

    بہت بہت معذرت

    میری ذاتی راۓ میں کوئی کتنی بھی شادیاں کرے یا کوئی کتنی مے نوشی کرے اور اگر کسی نے دس شادیاں کی ہیں یا اگر کوئی مے نوشی کرتا ہے تو یہ اس کا ذاتی عمل ہے اور مجھ پر اس کا اثر نہیں پڑتا . رہا ان اشخاص کی مذہبی چورن بیچنے کا سوال تو میرے لئے یہ بھی ممعنی نہیں رکھتا کیونکہ میں اپنی حقیر سوچ، قلیل عقل اور واجبی تعلیم کو استعمال کر کے اپنے کو ان کے کسی مذہبی یا سیاسی یا نظریاتی چورن کو خریدنے سے باز رکھ سکتا ہوں کیونکہ یہ میرے اپنے اوپر منحصر ہے کے میں کونسا چورن خریدنا چاہتا ہوں

    البتہ ان یا کسی اور شخص کے کس عمل یا ااقدام سے مجھ کو ، ملک عزیز کو اور اسکی عوام کو یا عمومی طور پر انسانیت کو کوئی نقصان پہنچے تو میرے خیال میں مجھے ایسے اشخاص پر تنقید کا حق حاصل ہے . اب اپنے گھر میں کوئی کیا کرتے ہیں اور کیوں کرتے ہے اس میں عمل داخل یا تنقید کا کم از کم مجھے تو کوئی حق حاصل نہیں ہے. دوسروں کے بارے میں کچھ کہنے سے گریز کروں گا

    ایک بار پھر آپکی دل آزاری کرنے پر دلی معذرت

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    اگر آپ نیت کی علمبردار ہیں تو یقینا” اپنا یہی کُلیہ نواز شریف یا زرداری پر لاگو کریں گی یعنی آپکو کیا معلوم کہ ان کی نیت خدمت کرنے کی ہے یا کرپشن کی؟؟ ظاہر ہے آج تک اگر کوئی کرپشن کا الزام درست ثابت نہیں ہوسکا تو آپ یقینا” ان کی نیت کے بارے میں یہی الفاظ کہیں گی جو اوپر شازیہ خشک کیلئے ارشاد فرمائے۔

    تو کیا وہ تفریحا جیل میں بیٹھے ہیں

    :lol:

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 45 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi