Viewing 7 posts - 21 through 27 (of 27 total)
  • Author
    Posts
  • اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #21
    Bhai, hamaray forum par Double Shah ka aik agent hai, Amreeka main grocery store hai aur Dominica kay aik do vizay bhi niklwa daita hai, he will be the best choice if you don’t have time or attitude. what would i do if i was in this kind of situation, I think stop loss, buy euros at this is at lower end at the moment. Dollar will at least remain at this level for sometime if it didn’t escalate further and Euro is likely to go up in future so if i was in your position i will buy a currency – dollar or euro and then wait for stock market to make an upward movement or a new property development from a reputed developer. Bhai, please take this as suggestion only not a advice to do it.

    بائی فار دا موسٹ پروفیشنل آیڈوائس! ۔ ۔ ۔

    مسئلہ یہ ہے کہ اب فارن کرنسی خریدنا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان میں، ہزار دو ہزار تو آپ کسی نہ کسی طرح لے سکتے ہیں باقی کیلئے وہ ڈاکومنٹس مانگتے ہیں اور پھر پے منٹ کیش سے کرنی پڑتی ہے چیک لیتے نہیں ہیں اور بنک سے اتنا کیش نکلوانا ایک الگ مسئلہ پے

    دوسرے ملکوں میں جو ٹرانزیکشن روٹین کی بات ہے پاکستان میں اس طرح کی چھوٹی چھوٹی چیزوں نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے، خود پاکستان میں ہوتا تو کافی دیر پہلے کچھ کر گذرتا، ایک جاننے والے کو کہا اس کے پاس وقت کا مسئلہ تھا باقی جو دوسرے آپشنز ہیں وہاں اعتبار کا مسئلہ ہے وہی بات جس کی طرف سلیم بھائی نے اشارہ کیا ہے، یہ پارٹی خواتین پر مشتمل ہے

    مارچ اپریل سے کہہ رہا تھا کہ کس طرح کینیڈین ڈالر لے لیں جب 82-83 کے آس پاس تھا اور اب 25٪ سے زیادہ اپریشی ایٹ ہو چکا ہے، لیکن کوئی خرید کر دینے والا نہیں تھا اور وقت گذر گیا امریکی ڈالر کے اگینسٹ  یورو کے علاوہ اور کونسی میجر کرنسیز انڈر اپریشی ایٹیڈ ہیں، اگر کوئی آئیڈیا ہو تو بتائیں؟؟

    مدت میڈیم ٹو لانگ ٹرم ہے اور سال ڈیڑھ سال کا ہدف یہ ہے کہ کسی طرح یہ 25-30 ٪ لاس ریکور ہو جائے

    اَتھرا
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #22
    ایک ماہ قبل پوچھتے تو ڈالر خریدنے کی ترغیب دی جاتی، لیکن موجودہ صورتِ حال غیر مستحکم اور ان پرڈکٹ ایبل ہے۔ میرا اپنا خیال ہے کہ ڈالر ۱۴۰ سے اوپر نہیں جائے گا اور آئی ایم ایف سے ڈیل ہو جانے کے بعد واپس ۱۳۰ پر بھی آ سکتا ہے۔ ڈالر اور یورو میں سے کسی میں بھی انویسٹ کیا جائے بات ایک ہی ہے۔ پاکستانی روپئہ دوسری ساری کرنسیز کی قیمت ڈالر ہی کے تھرو متعین کرتا ہے۔ کسی بھی انویسٹمنٹ ایڈوایز سے پہلے پیسے کے مالک سے دو باتیں پوچھنا لازم ہیں۔ ایک یہ کہ کیا وہ لانگ ٹرم انویسٹمنٹ چاہتا ہے یا شارٹ ٹرم رٹرنز کا متمنی۔ اور دوسرا سوال یہ ہے کہ وہ کس حد تک رسک لے سکتا ہے۔ رسک اور ریٹرن کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ اور ایک تیسرا سوال بھی ہے کہ کیا وہ کاروبار کرنا چاہتا ہے یا صرف پیسہ انویسٹ کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ پاکستان میں انفلیشن ۸ سے ۹ فیصد ہونے جا رہا ہے تو ایسے میں قومی بچت کے کسی اکاؤنٹ میں دس فیصد پر انویسٹمنٹ اب کوئی اچھا بزنس نہیں سمجھی جائے گی۔ سٹاک مارکیٹ میں کچھ کریکشن تو آئے گی لیکن کوئی بڑا جمپ اس وقت تک نہیں آئے گا جب تک غیر ملکی سرمایہ ادھر کا رخ نہیں کرتا۔ پاکستان کی سٹاک مارکیٹ میں اربوں روپئیے کرپٹ پیسہ بھی انویسٹ ہے اور کرپٹ انویسٹر موجودہ حکومت کی بڑھکوں سے ڈر کر وہ پیسہ بھی نکال رہا ہے۔

    شکریہ شاہد بھائی

    آپ نے بھی کافی اہم پہلوؤں کی طرف اشارہ کیا ہے خاص طور پر کرپشن منی کی سٹاک میں سرمایہ کاری کا

    سٹاک مارکیٹ کا آپشن میں میڈیم ٹو لانگ ٹرم کے حوالے سے کہہ رہا تھا لیکن لگتا ہے کہ اب فارن انویسٹر پلٹنے سے پہلے کم از کم ایک سال تو لے گا اگر پلٹا تو۔ یہ فارن ریزروز پر انٹرنیشنل فنڈ مینجرز کا امپیکٹ/دباؤ بھی آیا ہے عباسی کے دنوں سے ہی، جو سٹاک سے سرمایہ نکال کر گئے تو ان کو ڈالر میں پے منٹ کرنی پڑی۔ قوم کو دہرا نقصان ہوا جو اب بھگت تہی ہے

    باقی میں نے کچھ نکات اوپر جیوجی بھائی کی پوسٹ کے جواب میں اٹھائے ہیں انہیں دیکھ کر اگر کوئی بات مزید ذہن میں آئے تو ۔ ۔ ۔ ۔

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #23
    بائی فار دا موسٹ پروفیشنل آیڈوائس! ۔ ۔ ۔ مسئلہ یہ ہے کہ اب فارن کرنسی خریدنا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے پاکستان میں، ہزار دو ہزار تو آپ کسی نہ کسی طرح لے سکتے ہیں باقی کیلئے وہ ڈاکومنٹس مانگتے ہیں اور پھر پے منٹ کیش سے کرنی پڑتی ہے چیک لیتے نہیں ہیں اور بنک سے اتنا کیش نکلوانا ایک الگ مسئلہ پے دوسرے ملکوں میں جو ٹرانزیکشن روٹین کی بات ہے پاکستان میں اس طرح کی چھوٹی چھوٹی چیزوں نے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا رکھی ہے، خود پاکستان میں ہوتا تو کافی دیر پہلے کچھ کر گذرتا، ایک جاننے والے کو کہا اس کے پاس وقت کا مسئلہ تھا باقی جو دوسرے آپشنز ہیں وہاں اعتبار کا مسئلہ ہے وہی بات جس کی طرف سلیم بھائی نے اشارہ کیا ہے، یہ پارٹی خواتین پر مشتمل ہے مارچ اپریل سے کہہ رہا تھا کہ کس طرح کینیڈین ڈالر لے لیں جب 82-83 کے آس پاس تھا اور اب 25٪ سے زیادہ اپریشی ایٹ ہو چکا ہے، لیکن کوئی خرید کر دینے والا نہیں تھا اور وقت گذر گیا امریکی ڈالر کے اگینسٹ یورو کے علاوہ اور کونسی میجر کرنسیز انڈر اپریشی ایٹیڈ ہیں، اگر کوئی آئیڈیا ہو تو بتائیں؟؟ مدت میڈیم ٹو لانگ ٹرم ہے اور سال ڈیڑھ سال کا ہدف یہ ہے کہ کسی طرح یہ 25-30 ٪ لاس ریکور ہو جائے

    Athra Bhai, in my opinion there is still some possibility of further correction and PKR will lose some value, so you can buy cash dollars in Lahore, keeping in mind that it may be risky to keep cash large amount of Dollars in cash so may be a bank locker can be an option. Cash dollar is still 4 rupees cheaper than TT Dollar. This is just stop loss.

    In due course you can then deal with an agent in Lahore who will take your cash dollars and send TT to your account anywhere in the world for 3-4 percent fee, this rate goes up and down so you can simply sell your cash dollars and buy TT Dollars.

    I said Euro because Euro is at around 1.1520 level today and it is deemed to go up to 1.20 level whereas downside is limited to 1.14 in short term forecast.

    For recovering your loss in exchange, i wish i could know how to recover that in a span of 18 months, there is Pakistan sovereign bond which has a high yield and you can buy it in foreign currencies so no risk of exchange loss.

    Please do consider Double Shah option too, you could help some friends in Pakistan to get Domi and Niki nationality and our good Hyperstar owner in US will probably get you more than double….  :bigsmile:

    SaleemRaza

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #24
    ایک کام یہ بھی ہو سکتا ہے ، کوئی اچھا سا بابا ڈھونڈ لیں ، جو پھونک مار کر پیسہ ڈبل کر دے

    ڈالر میں ہاتھ ڈالنا درست نہی ، اس کے پیچھے اپوزیشن ہے جو ڈالر کی قیمت کو بڑھاوا دے رہی ہے

    casanova
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #25
    اتھرا صاحب! آپکی اتھری اور وکھری طبیعت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے انویسٹمنٹ کیلئے ایک آئیڈیا ذہن میں آرہا ہے۔۔آپ کے علم میں ہے کہ وزیراعظم صاحب کے اعلان کردہ  پچاس لاکھ گھروندوں کو زمین پر سجانے کیلئے مستقبل قریب میں کئی مقدر اپنے سکندروں سے ملاپ کرنے والے ہیں۔۔سو آپ بھی اپنے وژنری جرثوموں کو زیتون کا تیل لگا کر ایکٹیو کیجئے اور ایک عدد “ڈنکی کارگو ” کمپنی بنا کر اینٹوں، بجری، ریت وغیرہ کی ترسیل کیلئے کھوتوں کو بھرتی کرنا شروع کر دیجئے۔۔  اچھی نسل کے کھوتے آج کل زیادہ تر احتساب عدالت کے باہر احتجاج کرتے ملیں گے۔۔ شائد کوئی درجن بھر آپکے “دھاگوں” میں بھی الجھے ہوئے مل جائیں گے۔۔جلدی کیجئے اور اپنے متوقع انٹر پرینئورئیل اثاثوں کو ضبط کرکے ایک آسودہ زندگی کے مزے اٹھا ئیے اور غریبوں کیلئے گھر بنا کر پُنّے کمائیے۔۔۔
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #26
    مسٹر اَتھرا۔۔۔۔۔

    اگر آپ کا پیسہ کسی مغربی یورپی ملک یا امیریکہ کینیڈا میں ہے تو مَیں یہ کہوں گا کہ آدھے پَیسوں سے اَمیزون اور اَیپل وغیرہ کے شیئرز لے لیں۔۔۔۔۔

    وہ بھی جب کہ آپ میں تھوڑا بہت رِسک لینے کا حوصلہ ہو۔۔۔۔۔

    صرف امیزون کے شیئرز کی قیمت میں پچھلے ایک سال میں کوئی دُگنا اضافہ ہوا ہے۔۔۔۔۔

    مگر بہرحال اسٹاک مارکیٹ سٹہ مارکیٹ ہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #27
    اَتھرا sahib

    آجکل سب سے زیادہ بہتر سرمایہ کاری بھاشا اور دیامر ڈیم میں چندہ دینا ہے

    دنیا میں بہت عزت ، طاقتور ترین افراد کے ساتھ تصویر ، اخبار میں خبر اور آخرت بھی سنور جاۓ گی

    مزاح سے قطع نظر بہت سے معزز شرکاء محفل نے بہت اچھے اچھے مشورے دیے ہیں

    سرمایہ کاری میں منافع اور خطرہ مول لینے میں گہرا تعلق ہے . اگر بڑا خطرہ مول سکتے ہیں تو امید کی جا سکتی ہے کے منافع بھی شاید بڑا ہو گا

    اپنی معاشی حالت کی وجہ سے میں نے بہت کم ہی سرمایہ کاری کی ہے اور جب بھی کی ہے اکثر نقصان اٹھایا ہے

    البتہ کچھ باتیں ضرور سیکھی ہیں

    ١) وقت پر فیصلہ کرنا بہت اہم ہوتا ہے
    ٢) زیادہ کی لالچ نہ کرنا اکثر نقصان سے بچاتا ہے
    ٣) اگر حصص خردینے ہیں تو اچھے اور بلو چپ اداروں میں سرمایہ کاری لمبی مدت کے لئے اکثر موزوں ہوتی ہے
    ٤) پاکستان میں اچھی کمپنیوں کے حصص پر اکثر ایک بڑا منافع (ڈیویڈنڈ) ملتا ہے اور اگر زیادہ خطرہ مول لینے کی نہ سکت ہے نہ عادت تو اس طرح کے حصص میں اگر حصص کی قیمت کم بھی ہو جاۓ تو بھی منافع ملتا رہتا ہے اور کچھ عرصے کے بعد حصص کی قیمت اکثر بڑھ جاتی ہے
    ٥) تمام تر سرمایہ کاری ایک ہی کمپنی یا کاروبار یا ایک ہی اشیاء میں نہیں کرنی چاہے مگر ساتھ ساتھ بہت زیادہ کمپنیوں یا کاروباروں میں بھی سرمایہ کاری نہیں کرنی چاہیے
    ٦) جیسا کے بلیک شیپ صاحب نے کہا ہے حصص میں سرمایا کاری ایک سٹہ ہے مگر دیکھ بھال کر اور بہت زیادہ لالچ کو چھوڑ کر دیکھا جاۓ تو حصص میں سرمایا کاری بری نہیں ہوتی ہے

    پاکستان کے معاشی اور سیاسی حالت کو دیکھ کر اس وقت سرمایہ کاری کرنا ایک بہادرانہ عمل ہو گا . اور خاص طور پر جب سرمایہ کار کے پاس نہ وقت ہے نہ تجربہ اور نہ سرمایا کاری کا تجربہ

    املا کی غلطیوں کی معافی چاہتا ہوں

    BlackSheep sahib

Viewing 7 posts - 21 through 27 (of 27 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward