Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 103 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    عمران خان ہمارے ملک کے نوجوان طبقے بلکہ یوں کہہ لیں کہ پِسے ہوئے نوجوان طبقےکے نمائندے ہیں، آپ نے پچھلے دنوں ایک ٹی وی اینکر کے ساتھ انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے سالے یعنی محترمہ جمائما کے بھائی کے کہنے پر اسے گائیڈ لائینز دیں اورکرکٹ پر جوا لگایا۔ اور قریبا” تیس لاکھ ڈالر جوئے میں جیتے جن میں سے معاہدے کے مطابق دس لاکھ اپنے برادر نسبتی کو ادا کئے اور باقی سے اپنا قرضہ ادا کیا۔ کیونکہ ان کی گاڑی بِک چکی تھی اور وہ یہ قرضہ اتارنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔ جوئے کے صحیح یا غلط ہونے کی بحث میں پڑے بغیر عاجز کا سوال ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد جب آنجناب کو قرضے اتارنے کیلئے جوا کھیلنے کی ضرورت پیش آگئی تھی اور انہوں نے اپنی گاڑی تک بیچ ڈالی تو آج یہ قریبا” تین ارب روپے کے اثاثوں کے مالک کیسے ہیں؟؟امید ہے انصافی دوست اس پہلو پر نظر ضرور رکھیں گے کہ قرض اتارنے کیلئے جمائما نے ان کی کوئی مالی مدد نہیں کی تھی اسلئے طلاق کے بعد رقم دینے والی کہانی سنا کر بور نہ کیا جائے گا۔یاد دہانی:- یہ تھریڈ اپنے محبوب لیڈر عمران خان کی محض پندرہ برس میں ارب پتی بننے کے نسخے کی تلاش میں کھولا جارہا ہے، برائے مہربانی شریف فیملی کے نسخے بتا کر پکوڑوں کیلئے کاغذات مہیا کرنے سے اجتناب کیا جاوے۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    باقی جواب بعد میں پہلے ایک تصیح عمران خان نے یہ پراپرٹی ۴ کروڑ ۳۸ میں خریدیاربوں میں ویلیو قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے بنی۔تو سوال اربوں کا نہیں ۴ کروڑ ۳۸ لاکھ کا ہی بنتا ہے۔
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    عمران خان کے پاس تین ارب کی جائیداد ہے، اس کی کوئی تفصیل فراہم کرسکتے ہیں آپ۔۔۔؟
    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #4
    برائے مہربانی شریف فیملی کے نسخے بتا کر پکوڑوں کیلئے کاغذات مہیا کرنے سے اجتناب کیا جاوےیہ شرط عائد کرکے آپ نے بہت برا کیا، ورنہ میرے ذہن میں یہ سوال عرصہ دراز سے پھدک رہا ہے کہ یہ نواز شریف کے گول مٹول ببلو بچے آخر بیرون ملک کاروبار کیا کرتے ہیں، ان کی کمپنیز کے نام کیا ہیں۔۔؟ آخر کونسی آئٹم بیچتے ہیں یہ جو ماں باپ بہن بھائی ہر وقت آپس میں کروڑوں روپے کے گفٹس ایکسچینج کررہے ہوتے ہیں، شکل سے کوئی اتنے ذہن بھی نہیں لگتے، کوئی تو اس راز سے بھی پردہ اٹھائے۔۔۔
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    جمائما کے بھائی کے کہنے پر اسے گائیڈ لائینز دیں اورکرکٹ پر جوا لگایا۔ اور قریبا” تیس لاکھ ڈالر جوئے میں جیتے جن میں سے معاہدے کے مطابق دس لاکھ اپنے برادر نسبتی کو ادا کئے یہ جوا کھیلنے والی بات کسی جرنالسٹ نے یا پبلک پراسیکئوٹر نے تو ان ارتھ کی نہیں ہے۔ بلکہ عمران نے خود بتائی ہے۔تو ایسے میں اس میں تبدیلی کرنا غلط ہوگا۔اصل سٹیٹمنٹ کچھ اس طرح ہے کہ جوا اس کے برادرِ نسبتی نے کھیلا عمران نے نہیں۔ عمران خان نے اسے اپنی اسیسمنٹ دی اور اس بیس پر ذیک نے پیسے لگائے۔ جیتنے پر اس نے ایک حصہ عمران کو دیا۔ نہ کہ ادر وے اراؤنڈ
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    عمران خان کے پاس تین ارب کی جائیداد ہے، اس کی کوئی تفصیل فراہم کرسکتے ہیں آپ۔۔۔؟

    ضیا یاسر بھائی! خاکسار اب کسی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ تو ہے نہیں کہ بالکل ٹھیک ٹھیک اعداد و شمار مہیا کرسکے، چلئیے اسی رقم کی بابت بتا دیجئے کہ آخر ایسا کونسا نسخہ ہے جس کی رو سے محض چند سال میں ارب پتی بنا جاسکتا ہے؟؟The asset statement of his arch-rival, Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) chairman Imran Khan also shows a similar trend. Mr Khan owns assets worth over Rs1.4bn, indicating a whopping increase over the last five years, from a meagre Rs22.9m in 2012, when he also had liabilities worth Rs0.38m.In 2013, the worth of his assets was Rs 14 million, which grew to Rs 33.3 million in 2014. He then became a billionaire in 2015, placing the value of his assets at Rs 1.33 billion.The value of his 300-kanal residence in Banigala is Rs750 million and is declared as a “gift” with the ECP. The PTI chief’s Khan House is priced at Rs5.9 million, while he has claimed that the boundary wall of his Banigala estate is worth Rs6.9 million.Mr Khan’s family home in Lahore’s Zaman Park area has been put at Rs29 million. The PTI chief has also invested over Rs40 million in various schemes, owns furniture worth Rs0.6 million and four goats worth Rs0.2 million.Mr Khan has also joined the club of carless lawmakers, since the statement shows he sold the last vehicle registered in his name in 2016.https://www.dawn.com/news/1339843

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    جمائما کے بھائی کے کہنے پر اسے گائیڈ لائینز دیں اورکرکٹ پر جوا لگایا۔ اور قریبا” تیس لاکھ ڈالر جوئے میں جیتے جن میں سے معاہدے کے مطابق دس لاکھ اپنے برادر نسبتی کو ادا کئے یہ جوا کھیلنے والی بات کسی جرنالسٹ نے یا پبلک پراسیکئوٹر نے تو ان ارتھ کی نہیں ہے۔ بلکہ عمران نے خود بتائی ہے۔ تو ایسے میں اس میں تبدیلی کرنا غلط ہوگا۔ اصل سٹیٹمنٹ کچھ اس طرح ہے کہ جوا اس کے برادرِ نسبتی نے کھیلا عمران نے نہیں۔ عمران خان نے اسے اپنی اسیسمنٹ دی اور اس بیس پر ذیک نے پیسے لگائے۔ جیتنے پر اس نے ایک حصہ عمران کو دیا۔ نہ کہ ادر وے اراؤنڈ

    شاہد بھائی! عمران خان صاحب فرما رہے ہیں کہ میں اس کے ساتھ تین چار گھنٹے بیٹھا اورہم  نے چار گھنٹے میں اس کا دس لاکھ بھی دے دیا اور بیس لاکھ بھی بنا لئے۔ لفظ ہم پر غور کریں سر۔ اب میں آپ کو الفاظ کا مفہوم بتاتا اچھا نہیں لگوں گا۔ویسے بھی مدعا یہ نہیں کہ اس نے جوا کھیلا یا نہیں، مدعا یہ ہے کہ اس وقت کا ایک کنگال آدمی آج کا ارب پتی کیسے بن گیا؟؟۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8
    عمران خان کے پاس تین ارب کی جائیداد ہے، اس کی کوئی تفصیل فراہم کرسکتے ہیں آپ۔۔۔؟

    ویسے میں نے جائیداد کا لفظ اپنے سوال میں کہیں استعمال نہیں کیا، میں نے اثاثوں کی بابت پوچھا تھا۔ جائیداد کی رقم قبلہ کے اپنے بیان کے مطابق اثاثوں سے کہیں کم ہے :bigsmile: ۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    برائے مہربانی شریف فیملی کے نسخے بتا کر پکوڑوں کیلئے کاغذات مہیا کرنے سے اجتناب کیا جاوے یہ شرط عائد کرکے آپ نے بہت برا کیا، ورنہ میرے ذہن میں یہ سوال عرصہ دراز سے پھدک رہا ہے کہ یہ نواز شریف کے گول مٹول ببلو بچے آخر بیرون ملک کاروبار کیا کرتے ہیں، ان کی کمپنیز کے نام کیا ہیں۔۔؟ آخر کونسی آئٹم بیچتے ہیں یہ جو ماں باپ بہن بھائی ہر وقت آپس میں کروڑوں روپے کے گفٹس ایکسچینج کررہے ہوتے ہیں، شکل سے کوئی اتنے ذہن بھی نہیں لگتے، کوئی تو اس راز سے بھی پردہ اٹھائے۔۔۔

    پچھلے ستر سال سے ایک کاروباری خاندان سے تعلق ہونا تو شائید آپکے سوال کا جواب مہیا کرنے میں مددگار ہو لیکن 1990 میں سکول ٹیچر کی نوکری کرنے والے ارب پتی جہانگیر ترین کے بچے اسی طرح کروڑوں کے گفٹس کیسے کررہے ہیں یہ کچھ ٹیڑھا سوال ہوگا اسلئے میں آپ سے نہیں پوچھتا :bigsmile: ۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    برائے مہربانی شریف فیملی کے نسخے بتا کر پکوڑوں کیلئے کاغذات مہیا کرنے سے اجتناب کیا جاوے یہ شرط عائد کرکے آپ نے بہت برا کیا، ورنہ میرے ذہن میں یہ سوال عرصہ دراز سے پھدک رہا ہے کہ یہ نواز شریف کے گول مٹول ببلو بچے آخر بیرون ملک کاروبار کیا کرتے ہیں، ان کی کمپنیز کے نام کیا ہیں۔۔؟ آخر کونسی آئٹم بیچتے ہیں یہ جو ماں باپ بہن بھائی ہر وقت آپس میں کروڑوں روپے کے گفٹس ایکسچینج کررہے ہوتے ہیں، شکل سے کوئی اتنے ذہن بھی نہیں لگتے، کوئی تو اس راز سے بھی پردہ اٹھائے۔۔۔

    نواز شریف کے گول مٹول ببلو ۔۔۔۔۔ بچے ۔۔۔۔۔۔۔ جدی پیشتی ۔۔۔ صنعت کار ۔۔۔۔ امیر رئیس  ہیں ۔۔۔۔۔۔بیرون ملک ۔۔۔۔۔  سریا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سٹیل ۔۔۔۔۔ بنا کر بیچتے ہیں ۔۔۔ ان پر خدا کی رحمت برستی ہے ۔۔۔ وہ اربوں کے گفٹ دینے کی استطاعت رکھتے ہیں ۔۔۔پتہ لگ گیا ۔۔۔۔ ھن آرام ای۔۔۔۔۔۔۔۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    آپ نے کبھی سونے کا انڈا دینے والی مرغی کا سنا ہے ؟
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #12
    آپ نے کبھی سونے کا انڈا دینے والی مرغی کا سنا ہے ؟

    عمران خان سونے کا انڈا دیتی ہے :o ؟؟

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #13
    ضیا یاسر بھائی! خاکسار اب کسی سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ تو ہے نہیں کہ بالکل ٹھیک ٹھیک اعداد و شمار مہیا کرسکے، چلئیے اسی رقم کی بابت بتا دیجئے کہ آخر ایسا کونسا نسخہ ہے جس کی رو سے محض چند سال میں ارب پتی بنا جاسکتا ہے؟؟ The asset statement of his arch-rival, Pakistan Tehreek-i-Insaf (PTI) chairman Imran Khan also shows a similar trend. Mr Khan owns assets worth over Rs1.4bn, indicating a whopping increase over the last five years, from a meagre Rs22.9m in 2012, when he also had liabilities worth Rs0.38m. In 2013, the worth of his assets was Rs 14 million, which grew to Rs 33.3 million in 2014. He then became a billionaire in 2015, placing the value of his assets at Rs 1.33 billion. The value of his 300-kanal residence in Banigala is Rs750 million and is declared as a “gift” with the ECP. The PTI chief’s Khan House is priced at Rs5.9 million, while he has claimed that the boundary wall of his Banigala estate is worth Rs6.9 million. Mr Khan’s family home in Lahore’s Zaman Park area has been put at Rs29 million. The PTI chief has also invested over Rs40 million in various schemes, owns furniture worth Rs0.6 million and four goats worth Rs0.2 million. Mr Khan has also joined the club of carless lawmakers, since the statement shows he sold the last vehicle registered in his name in 2016. https://www.dawn.com/news/1339843

    چلیں آپ ایک ہی جھٹکے میں تین سے ڈیڑھ ارب پر تو آگئے، خیر اس میں اثاثوں کی تفصیل سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عمران خان کی زیادہ تر اثاثے غیر منقولہ ہیں، جن کی قیمت آپ جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے،۔۔۔۔۔۔۔ یہ جو کچھ ہے وہی عمران خان کے کرکٹ دور کا خریدا ہوا ہے، ہاں اگر کوئی آپ نے نئی چیز دریافت کرلی ہے جیسا کہ اس نے کوئی خفیہ لندن فلیٹس وغیرہ خرید رکھے ہو، تو یہ یقیناً تہلکہ خیز انکشاف ہوگا۔۔۔۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    پچھلے ستر سال سے ایک کاروباری خاندان سے تعلق ہونا تو شائید آپکے سوال کا جواب مہیا کرنے میں مددگار ہو لیکن 1990 میں سکول ٹیچر کی نوکری کرنے والے ارب پتی جہانگیر ترین کے بچے اسی طرح کروڑوں کے گفٹس کیسے کررہے ہیں یہ کچھ ٹیڑھا سوال ہوگا اسلئے میں آپ سے نہیں پوچھتا :bigsmile: ۔

    عاطف بھائی! ، تو ببلو بچوں نے کمپنی وغیرہ کا کوئی نام تو رکھا ہوگا ، جیسا کہ پاکستان میں اتفاق فاؤنڈری تھی، وہاں ان کا کیا دھندا ہے، بس یہ معلومات عنایت کردیجئے تو بڑی مہربانی ہوگی :bigsmile: :bigsmile: ۔۔۔۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #15
    چلیں آپ ایک ہی جھٹکے میں تین سے ڈیڑھ ارب پر تو آگئے، خیر اس میں اثاثوں کی تفصیل سے آپ خود اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عمران خان کی زیادہ تر اثاثے غیر منقولہ ہیں، جن کی قیمت آپ جانتے ہیں کہ وقت کے ساتھ ساتھ بڑھتی رہتی ہے،۔۔۔۔۔۔۔ یہ جو کچھ ہے وہی عمران خان کے کرکٹ دور کا خریدا ہوا ہے، ہاں اگر کوئی آپ نے نئی چیز دریافت کرلی ہے جیسا کہ اس نے کوئی خفیہ لندن فلیٹس وغیرہ خرید رکھے ہو، تو یہ یقیناً تہلکہ خیز انکشاف ہوگا۔۔۔۔

    یعنی آپ مجھے یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ اس کے غیرمنقولہ اثاثے جمائمہ کی دین ہیں کیونکہ سٹے کے وقت اس کے پاس کوئی غیر منقولہ اثاثہ نہ تھا جسے بیچ کر وہ اپنا قرض ادا کرتا۔ ایسا ہی ہے نہ؟؟

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    بھائی جان – فرض کریں آپ ایک مرغی گھر لے کر آتے ہیں ، صبح مرغی اٹھکلیاں کرنے پنجرے سے باہر آتی ہے اور آپ اپنی جاسوسی فطرت کے ہاتھوں مجبور پنجرے پر چڑھ کر ، ہمسائیوں کی کن سویاں لینے چڑھنے لگتے ہیں ، پر اچانک آپ کی نظر ایک چمکتے ہوے انڈے پر پڑتی ہے ، آپ کے زہن میں اچانک نواز شریف کا چہرہ مبارک آتا ہے اور آپ وہ انڈا نکال کر ٹھونک بجا کر دیکھتے ہیں ، اور سوچتے ہیں ‘میری مرغی بیمار ہے ؟’ اور انڈا اٹھا کر گوانڈیوں کے گھر پھینک دیتے ہیں – اب مرغی تو پچاس انڈے دے کر میٹل پواسوننگ سے مر جاتی ہے پر پچاس انڈوں سے آپ کا پڑوسی تو امیر ہو گیا نہاب اگر وہ پڑوسی ، عمران خان ہوتا – آگے آپ خود سمجھدار ہیں

    عمران خان سونے کا انڈا دیتی ہے :o ؟؟
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #17
    عاطف بھائی! ، تو ببلو بچوں نے کمپنی وغیرہ کا کوئی نام تو رکھا ہوگا ، جیسا کہ پاکستان میں اتفاق فاؤنڈری تھی، وہاں ان کا کیا دھندا ہے، بس یہ معلومات عنایت کردیجئے تو بڑی مہربانی ہوگی :bigsmile: :bigsmile: ۔۔۔۔

    بھائی جی! اس کے بچوں کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں ہی تو اسے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ معلومات تو عدالت سمیت بچے بچے کو زبانی یاد ہیں۔آپ کو کیا یہ لگا کہ اس کے بچوں نے عدالت میں اپنی کمپنی کا نام تک نہیں بتایا اور عدالت نے اسے زبانی الزام پر ہی نااہل قرار دے دیا، نہیں بھائی اتنی بےانصاف عدالتیں نہیں ابھی تک۔ آئیندہ البتہ ہونے کی امید ہے :lol: ۔

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #18
    نواز شریف کے گول مٹول ببلو ۔۔۔۔۔ بچے ۔۔۔۔۔۔۔ جدی پیشتی ۔۔۔ صنعت کار ۔۔۔۔ امیر رئیس ہیں ۔۔۔۔۔۔ بیرون ملک ۔۔۔۔۔ سریا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سٹیل ۔۔۔۔۔ بنا کر بیچتے ہیں ۔۔۔ ان پر خدا کی رحمت برستی ہے ۔۔۔ وہ اربوں کے گفٹ دینے کی استطاعت رکھتے ہیں ۔۔۔ پتہ لگ گیا ۔۔۔۔ ھن آرام ای۔۔۔۔۔۔۔۔

    نواز شریف کے ببلو بچے ۔۔۔۔ قسمت کے دھنی ہیں، مٹی پر ہاتھ رکھیں ۔۔۔۔ تو سونا بن جاتی ہے، ببلو بچہ جس ۔۔۔۔ لڑکی کی طرف دیکھے وہ مقناطیس کی طرح کھنچی چلی آتی ہے، ۔۔۔۔ جس گھر میں پیر رکھ دیں ۔۔۔۔ اس گھر میں رحمتوں کے فرشتوں ۔۔۔۔ کی قطار لگ جاتی ہے ۔۔۔۔ جس برتن کو ہاتھ لگائیں ۔۔۔۔ اس میں خود بخود کھانا آجاتا ہے ۔۔۔۔ جس جوتے میں پاؤں ڈال دیں، اس جوتے کے بھاگ کھل جاتے ہیں ۔۔۔۔ واللہ۔۔تم نادان لوگوں کو کیا پتا یہ ببلو بچے کیا ہیں :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile: ۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔منجانب: گلٹی ظافر 

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #19
    یعنی آپ مجھے یہ بتانا چاہ رہے ہیں کہ اس کے غیرمنقولہ اثاثے جمائمہ کی دین ہیں کیونکہ سٹے کے وقت اس کے پاس کوئی غیر منقولہ اثاثہ نہ تھا جسے بیچ کر وہ اپنا قرض ادا کرتا۔ ایسا ہی ہے نہ؟؟

    عاطف بھائی! کیسی بچوں جیسی باتیں کررہے ہیں، کیا ضروری تھا کہ وہ اپنی غیر منقولہ جائیداد بیچ کر ہی قرض ادا کرتا۔۔۔؟ ایک سٹار جس کے بڑے بڑے امراء دوست ہوں، اور جس کے لئے اتنا قرض ادا کرنا کوئی مشکل کام نہ ہو، اسے کیا مصیبت پڑی کہ وہ اس قرض کے لئے اپنی جائیداد بیچ دے۔۔۔؟

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #20
    بھائی جی! اس کے بچوں کی کمپنی سے تنخواہ نہ لینے کے جرم میں ہی تو اسے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ یہ معلومات تو عدالت سمیت بچے بچے کو زبانی یاد ہیں۔ آپ کو کیا یہ لگا کہ اس کے بچوں نے عدالت میں اپنی کمپنی کا نام تک نہیں بتایا اور عدالت نے اسے زبانی الزام پر ہی نااہل قرار دے دیا، نہیں بھائی اتنی بےانصاف عدالتیں نہیں ابھی تک۔ آئیندہ البتہ ہونے کی امید ہے :lol: ۔

    عاطف بھائی! میں اس کاروبار کی بات کررہا ہوں جو یہ لندن میں کررہے ہیں، آخر ان کا جینا مرنا تو لندن میں ہی ہے نا، یا پھر یہ اربوں کی جائیداد صرف اسی دبئی والی کمپنی کے مرہون منت ہے۔۔۔؟؟

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 103 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward