Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 165 total)
  • Author
    Posts
  • Aasi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #1

    28 جون 2017 کو دوپہر کے بارہ بجنے میں چند ہی منٹ باقی تھے کہ خیبر پختونخوا کی پروونشل یوتھ اسمبلی کے چیئرمین جناب عابد اتوزئی نے ایک باتصویر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ سوال پوچھ لیا کہ ’کے پی کے ایلیمنٹری اور سیکنڈری محکمہ تعلیم کا نیا لوگو۔ عاطف خان سے میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم اپنے تعلیمی نظام کو ایل جی بی ٹی کی طرف لے جا رہے ہیں؟ ‘ ایل جی بی ٹی مخفف ہے ”لیزبئین، گیز، بائیسیکشوئل، ٹرانسجینڈر“ کا، یعنی ہم جنس پرست خواتین و مرد، دونوں صنفوں سے جنسی تعلق قائم کرنے والے افراد، اور خواجہ سرا۔ موقر انگریزی روزنامے ’دا نیوز‘ کے تحقیقاتی ایڈیٹر جناب انصار عباسی نے یہ ٹویٹ دیکھی تو شدید پریشانی کے عالم میں اسے ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’اگر سچ ہے تو بہت خطرناک‘۔

    عابد اتوزئی صاحب نے پختونخوا کے محکمہ تعلیم کا لوگو دیا تھا جس میں سرخ، نارنجی، پیلے، سبز اور آسمانی رنگ کی پٹیاں موجود ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دوسری تصاویر میں ایل جی بی ٹی کے چھے رنگے جھنڈے کی تصویر دی گئی جس میں سرخ، نارنجی، پیلا، سبز، آسمانی اور نیلا رنگ موجود ہے۔ ساتھ چند دوسری تصاویر ہیں جو کہ برطانوی ہم جنس پرست ادارے سے لی گئی ہیں اور برطانیہ میں جنسی آزادی کے بارے میں بتاتی ہیں۔ ایک تصویر میں سکول میں جنسی آزادی کا ایک تصوراتی منظر پیش کیا گیا ہے۔

    یہ تصوراتی منظر دیکھ کر ہمیں انصار عباسی صاحب کے تخیل کی پرواز کا اندازہ ہوا اور پتہ چلا کہ وہ ہم جنس پرستی کو خطرناک کیوں کہہ رہے ہیں۔

    دوسری طرف ہمیں تو بس یہ یقین آ گیا کہ ضرور خیبر پختونخوا کا محکمہ تعلیم ہم جنس پرستی کی طرف آہستہ آہستہ عوام کو راغب کر رہا ہے کیونکہ ہمیں سکول میں فراہم کردہ سامان میں ہمیں کئی جگہ یہ رنگ دکھائی دیے۔ نہ صرف سکول کی رنگین پینسلوں اور مومی چاکوں میں ہم جنس پرستوں کے جھنڈے کے رنگ موجود تھے، بلکہ معصوم بچوں کو سائنس پڑھانے کے نام پر شیشے کی بنی ہوئی طیف (پریزم) فراہم کی جا رہی تھی جس سے گزر کر آنے والی پاکیزہ سپید روشنی ہم جنس پرستوں کے جھنڈوں کے رنگوں میں بٹ جاتی ہے اور بچوں کے ذہنوں کو خراب کرتی ہے۔

    بلکہ دیدہ دلیری کی انتہا دیکھیے یہ جس وقت ہم سکول کے کمرہ جماعت کے باہر کھڑے اس بات پر پریشان ہو رہے تھے تو عین اسی وقت آسمان پر قوس قزح نمودار ہوئی اور ہم یہ دیکھ کر ہکے بکے رہ گئے کہ اس میں بھی ہم جنس پرستوں کے جھنڈے کے رنگ نمایاں تھے۔ یہ اتفاق نہیں ہو سکتا ہے بلکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے آسمان پر یہ رنگ دکھائے جانے کا مقصد سکول کے علاوہ ارد گرد کے لوگوں کو بھی ایل جی بی ٹی کے ہم جنس پرستانہ رجحان سے متعارف کرایا جانا ہو سکتا ہے۔ اگر تحقیقاتی ایڈیٹر جناب انصار عباسی کچھ مزید تحقیق کریں تو محکمہ موسمیات کے کچھ شریر افسران بھی قوس قزح میں یہ رنگ شامل کرنے میں ملوث پائے جا سکتے ہیں۔

    خیبر پختونخوا کی حکومت کے میڈیا مشیر جناب نجی اللہ خٹک نے جناب عابد اتوزئی کی ٹویٹ کے جواب میں ٹویٹ کی ہے کہ ”اگر میں آپ کی تھیوری پر چلتا ہوں تو آسمان پر قوس قزح، بچوں کی رنگین پینسلیں، آرٹسٹ کی رنگوں کی پلیٹ، اور رنگوں سے بھری ہوئی فطرت، سب ہی ہم جنس پرست ہیں“۔

    ہماری رائے میں جناب نجی اللہ خٹک درست کہہ رہے ہیں اور جناب انصار عباسی اگر جناب عابد اتوزئی کی تھیوری پر چلتے رہے تو ان سب چیزوں میں وہ ہم جنس پرستی کے رنگ دیکھ لیں گے کیونکہ وہ تحقیقات کرنے میں بلا کے چست ہیں اور انہیں دھوکہ دینا ممکن نہیں ہے۔

    نجی اللہ خٹک صاحب نے شکوہ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا محکمہ تعلیم وہ پہلا ادارہ ہے جس نے قرآنی تعلیمات کو طلبہ کے لئے لازم قرار دیا ہے مگر اسی کے لوگو پر ایسا سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ وہ غیر اسلامی تعلیمات کی ترویج کا باعث ہو سکتا ہے۔ وہ یہ دعوی بھی کرتے ہیں کہ قوس قزح کے شوخ رنگ بچپن، کہانیوں اور لطف سے سدا سے منسلک ہیں۔ اس لحاظ سے یہ رنگ ایک سورج کی طرح روشن مستقبل کی روشن منزل کی بلندی کی طرف بتدریج سفر کی علامت ہیں۔ خیبر پختونخوا کا محکمہ تعلیم بچوں کے لئے تعلیم کو ایسے پیش کرنا چاہتا ہے کہ بچوں کو وہ مجبوری کی بجائے ایک پرلطف کھیل دکھائی دے۔

    اب نجی اللہ خٹک صاحب میڈیا کے آدمی ہیں۔ انہیں کیا پتہ کہ اخلاقی تحقیقاتی رپورٹنگ کیا ہوتی ہے۔ ایک اچھا تحقیقاتی رپورٹر بال کی کھال اتار سکتا ہے، پر کا کوا بنا سکتا ہے، رائی کا پہاڑ بنا سکتا ہے، کرکٹ میں سے ڈیڑھ سیکنڈ کی ہیجان انگیز فحاشی برآمد کر سکتا ہے تو پھر قوس قزح میں سے ہم جنس پرستی برآمد کرنا اس کے لئے کیا مشکل ہو گا؟ اگر وہ ان رنگوں کو خطرناک سمجھ رہا ہے تو یہ بلاوجہ تو نہیں ہو گا اور اس کا یوں ڈرنا واجب ہے۔

    عدنان خان کاکڑ

    Source

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    :salam:ویلکم ٹو  دی فورم ود دھماکے دار تھریڈ
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    وہ کون تھا جس نے کرکٹ کے اشتہار میں خاتوں پر اعتراض کیا تھا .انصار عباسی یا اوریا  مقبول جان:thinking:
    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    وہ کون تھا جس نے کرکٹ کے اشتہار میں خاتوں پر اعتراض کیا تھا . انصار عباسی یا اوریا مقبول جان :thinking:

    orya maqbool jaan

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    orya maqbool jaan

    آپ آج آزاد ہوئے ہیں:thinking:

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    آپ آج آزاد ہوئے ہیں :thinking:

    main eid k baad beemar tha , aur Eid se pehle mera kuch bhi likhne par dil nahi tha , yeh baat min ne aziz e mohtram ko batai thi . aap ko belated eid mubarak

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    main eid k baad beemar tha , aur Eid se pehle mera kuch bhi likhne par dil nahi tha , yeh baat min ne aziz e mohtram ko batai thi . aap ko belated eid mubarak

    خیر مبارک ..آپ اپنا خیال کیا کریں …آپ کی فکر رہتی ہے …ابھی کیا حال ہے ..

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    خیر مبارک .. آپ اپنا خیال کیا کریں …آپ کی فکر رہتی ہے …ابھی کیا حال ہے ..

    shukria nadan jimeri tabiyat ka ab kuch pata nahi chaltamujh par panic attack hua tha , mere senses ne kaam karna chor diya tha , dua hai ab phir kabhi panic attack na ho kuin ke main bohut sakht azziyat se guzra hoon

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    shukria nadan ji meri tabiyat ka ab kuch pata nahi chalta mujh par panic attack hua tha , mere senses ne kaam karna chor diya tha , dua hai ab phir kabhi panic attack na ho kuin ke main bohut sakht azziyat se guzra hoon

    آپ کوئی دوائی لیتے ہیں اس کے لئے

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    آپ کوئی دوائی لیتے ہیں اس کے لئے

    mujhe first time yeh attack hua haisirf vitamen D ki aik tablet dr ne di hai , woh khata hoon aur lexotonil nerves ko relax krne k liye , loxotnil rooz nahi khata ,

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    mujhe first time yeh attack hua hai sirf vitamen D ki aik tablet dr ne di hai , woh khata hoon aur lexotonil nerves ko relax krne k liye , loxotnil rooz nahi khata ,

    نیچرل ریمیڈی  ٹرائے کریں ..وہاں ہیلتھ فوڈ سٹور ہیں ؟

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    نیچرل ریمیڈی ٹرائے کریں ..وہاں ہیلتھ فوڈ سٹور ہیں ؟

    ji haanaap mujhe natural remedy batain plzz

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    ji haan aap mujhe natural remedy batain plzz

    آپ مجھے اپنے پورے سمپٹم پی ایم کریں ..میں یہاں کسی سے بات کرتی ہوں اگر وہاں ملے تو صحیح ہے ورنہ میں یہاں سے بھجواتی ہوں …

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    آپ مجھے اپنے پورے سمپٹم پی ایم کریں ..میں یہاں کسی سے بات کرتی ہوں اگر وہاں ملے تو صحیح ہے ورنہ میں یہاں سے بھجواتی ہوں …

    uff yeh lambay khate hain nadan jiaap k is khayal ke liyee shukriasymptoms bohut ziyada the , ungliyan murr rahi thin , kabhi body ka aik hissa sun hota tha kabhi dosra , sar main shadeed dard tha

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    uff yeh lambay khate hain nadan ji aap k is khayal ke liyee shukria symptoms bohut ziyada the , ungliyan murr rahi thin , kabhi body ka aik hissa sun hota tha kabhi dosra , sar main shadeed dard tha

    آپ پی ایم کریں

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    آپ پی ایم کریں

    ok koshish karon gapanic attack ki koi reason batain plzz

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    ok koshish karon ga panic attack ki koi reason batain plzz

    سائیکلوجیکل  ہیں ..

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    سائیکلوجیکل ہیں ..

    main jab hospital gaya tha to meri sari reports clear aai thin

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    main jab hospital gaya tha to meri sari reports clear aai thin

    عام ہسپتال نہیں جان پاتا ..آپ کو ڈپریشن ہے

    Sohraab
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    عام ہسپتال نہیں جان پاتا ..آپ کو ڈپریشن ہے

    ji haandepression to bohut time se thaab attack hua hai bohut serious kisam ka

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 165 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi