Viewing 3 posts - 41 through 43 (of 43 total)
  • Author
    Posts
  • Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #41
    پروٹوکول ۔۔۔۔۔

    ھمیں سیا ست کو پورے سیا ق و سبا ق سے دیکھنا ہے ۔۔۔۔ حقا ئق یہ ہیں ۔۔۔۔۔۔۔

    فوج نے کئی قسم کی پراڈکٹس پیدا کی ہیں ۔۔۔۔۔ فوج نے سیاست دان بھی پیدا کیئے ۔۔۔۔ ایم کیو ایم بھی پیدا کی ۔۔۔ مجا ھدین بھی  پیدا کیئے ۔۔۔ لشکر بھی پیدا کیے ۔۔۔۔ طالبان بھی پیدا کیے ۔۔۔۔

    ھم فوج کی دو مختلف پراڈکس کا یکسان مقابلہ نہیں کرسکتے ۔

    مثال کے طور فوج نے نوازشریف کو پیدا کیا ۔۔۔۔ لیکن نوازشریف کا کردار ۔۔۔ سیاستدان کا تھا ۔۔۔۔ نوازشریف نے قتل و غارت گری ۔۔۔۔ ھڑ تا لیں ۔۔۔۔ آگ ۔۔۔ بلوے ۔۔۔۔ شہر کی تبا ھی نہیں کی ۔۔۔

    دوسری طرف ۔۔۔ فوج نے ایم کیو ایم جیسی ایک مسلحہ ۔۔۔۔ جما عت پیدا کی ۔۔۔۔ جس نے کراچی میں قتل وغارت ۔۔۔۔ بھتہ خوری ۔۔۔ دھشت گردی ۔۔۔۔ ڈکیتی ۔۔۔۔ کو فروغ دے کر ۔۔ کراچی شہہر کو بربادر کردیا ۔۔۔

    اس لیئے ۔۔۔۔ نوازشریف ۔۔۔ ایک غیر مسلحہ سیاستدان ہے ۔۔۔۔۔ اور الطاف حسین ۔۔۔۔ایم کیو ایم ۔۔۔ قتل و غارت گری میں ملوث رھے ہیں ۔۔۔

    اس لیئے ھم نوازشریف کو کسی طرح بھی دھشت گرد نہیں کہہ سکتے ۔۔۔۔۔  دھشت گردانہ ورداتوں سے نوازشریف کا کبھی بھی تعلق نہ رھا ہے ۔۔۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #42
    اعوان بھائی، آپ چونکہ میاں صاحب سے عقیدت رکھنے کے ساتھ ساتھ سیاست کے طالب علم بھی ہیں اور حالیہ تاریخ سے اچھی طرح واقف بھی ہیں تو آپ کو وہ رعایت ملنا مشکل ہے جو کسی نہایت اگنو رینٹ شخص کو ڈیفالٹ میں ملتی ہے تاریخ کے واقعات کے سلسلہ کو پورا اور تسلسل میں دیکھنا پڑے گا ٧٠ کی دھائی کے آخر میں جب میاں صاحب فوجی انڈے کی دیواروں کو چونچے مار رہے تھے، الطاف حسین ضیاء کی مارشل لا میں محصورین پاکستانیوں کو لانے کے مظاہرے میں کوڑوں اور جیل کی قید کاٹ رہا تھا (محصورین پاکستان سے یاد آیا فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ کبھی ان ثقہ بند پاکستانیوں کے لئے بھی آواز بلند کی ہے آپ نے؟) کراچی کے سیاستدان انتخابات میں لینڈ سلائیڈ کامیابیاں حاصل کریں تو بھی دہشت گرد ہیں مگر فوجی انڈے میں سے نکلا چوزہ بغیر انتخاب کے وزیر بنے تو سیاستدان ہے ؟ آیئے تاریخ سے چند تصا ویر دکھاتا ہوں آپ کو ، یہ اس وقت کی بات ہے جب میاں صاحب آئ ایس آئ کی فنڈنگ سے بنی آئ جے آئ کی قیادت کررہے تھے اور کراچی کے نمائندے میجر امتیاز کے لاے ہوے نوٹوں کے سوٹ کیس واپس کررہے تھے ویسے میرا آپ سے سوال ہے کہ میاں صاحب ان تصا ویر میں ملٹری ونگ کے لیڈر کے ساتھ بیٹھے اور ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر کھڑے ہیں یا سیاسی ونگ کے ؟ :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    جس زمانے کی آپ تصویر دکھا رہے ہیں اس وقت ایم قیو ایم کا ایک ہی ونگ تھا اور وہ صرف سیاسی تھا – عسکری ونگ بحد میں بنا – اچھا ہوا آپ موضوع کو ایسے طرف لے گئے جہاں مجھے آپ سے بہت سے سوالات پوچھنے ہیں – یہ درست ہے اور میں نے بارہا اس فورم پر اس کا اظہار کیا ہے کہ ایم قیو ایم کی تشکیل اور ابتدائی سال مکمل طور پر اردو بولنے والوں کے حقوق کو سیاسی طور پر لڑنا تھا – یہ حقوق سیاسی طور پر انہیں مل بھی گئے یا یکم از کم و ہ حکومت میں آ گئے – اس کے بحد ایسا کیا ہوا جو ایم قیو ایم کو  ہتھیار اٹھانے پڑے ؟ انہیں اپنا عسکری بنانے کی ضرورت کیوں پیش آئی جب وہ ہر حکومت میں شامل بھی ہوتے رہے – پہلے گلٹی سے بھی یہی بات ہو رہی تھی کہ اسٹیبلشمنٹ نے اگر پارٹیوں کے عسکری ونگز کو مارنا شروع کیا تو انہوں نے ہی اسے پالا بھی – اگر نواز پر الزام ہے کہ اسے ضیاء نے پالا تو یہی الزام ایم قیو ایم پر بھی ہے کہ اسے ضیاء نے پیپلز پارٹی کا زور توڑنے کے لئے بنایا – اگر نواز آگے کی سیاست میں عسکری ونگ بنائے بغیر چل سکتا تھا تو الطاف حسین کیوں مجبور ہوا کہ وہ نو جوانوں کے ہاتھ میں ہتھیار دے کر اپنے ہی لوگوں پر اٹھانے کی تلقین کرے – یہ وہ سوالات ہیں جن کا جواب ملے بغیر ہماری بحث آگے نہیں بڑھ سکتی اور یہ سوالات ہر اس آدمی کے ذھن میں ہیں جو کراچی یا سندھ سے باہر رہتا ہے –

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #43
    یار اعوان بھائی،
    ایک ایک کرکے بات کرتے ہیں آپ نے ہوائی فائرنگ نہیں کرنی (ہوائی فائرنگ کا مطلب ہے جتنی بات پوچھی جائے اتنا ہی جواب دینا ہے مشرق سے مغرب چھلانگ نہیں لگانی ہے) اور بھاگنا نہیں ہے. میں آپ کی مکمل تسلی کرواؤں گا. مگر میرے چند سوالات کے جوابات آپ نے دینے ہیں ایک راونڈ میرا رکھ لیں دوسرے راونڈ میں جو آپ کے جی میں آے آپ نے پوچھنا ہے
    تو سوالات کا سلسلہ شروع کرتے ہیں

    ١) میں نے آپ سے ایک سوال پوچھا تھا کہ کیا آپ نے کبھی محصورین پاکستان کی زبوں حالی کا تذکرہ کیا؟ اگر ہاں تو کب اور نہیں تو کیوں نہیں؟

    (جاری ہے)

Viewing 3 posts - 41 through 43 (of 43 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward