Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 501 through 520 (of 7,347 total)
  • Author
    Posts
  • shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #84
    I largely agree with your analysis except the last line. Do you really think that Maryum is for real this time around?

    درویش بھائی، پاکستانی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کو للکارنے کا مطلب یہی ہوتا ہے کہ مجھے ایکسیپٹ کرو اور مجھ سے ڈیل کرو ورنہ میں لوہے کا چنا ہوں۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #46

    ورلڈ کپ کا ایک بہت اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملا آج . نیو زیلنڈ نے کمال کا کھیل کھیلا اور بھارت کی ٹیم نے بھی مقابلہ خوب کیا

    اس ورلڈ کپ کے شروع ہونے سے پہلے میں نے اپنی راۓ دی تھی کے کون سے ممالک اس ورلڈ کپ کو جیت سکتے ہیں. میں ہمیشہ کی طرح کافی غلط ثابت ہوا کیونکہ میں نے کے ویسٹ انڈیز کو برتر جانا اور آسٹریلیا کو نہیں . محترم شاہد عباسی صاحب اور محترم اعوان صاحب کا تجزیہ بلکل درست ثابت ہوا اور محترم شیرازی صاحب نے بھی آسٹریلیا کو برتر جانا

    دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے . خواہش ہے کی نیو زیلنڈ اس بار جیت جاۓ shahidabassi sahib Awan sahib Shirazi sahib

    جے ایم پی بھائی ۔ انگریزوں نے کھیل ایجاد کیا تھا انہیں بلآخر ایک دفعہ ورلڈ کپ جیت لینے دیں۔ انگلینڈ ۲۸ سال بعد سیمی فائینل میں پہنچا ہے ۔ انڈیا کے نکل جانے کے بعد آسٹریلیا کے چھٹی بار ورلڈ کپ جیتنے کے چانسز بڑھ گئے ہیں لیکن آج کے سیمی فائنل میں میری حمایت انگلینڈ کے ساتھ ہے۔ کل انڈیا کے ساتھ وہی ہوا جو عموما کہا جاتا ہے کہ ان کے اوپر کے تین (بلکہ دھوان کے بعد ۲) کھلاڑیوں کو شروع میں اتار لو تو انڈیا کے میچ جیتنے کے چانسز بہت ہی کم رہ جاتے ہیں۔ ان کا نمبر چار اور پانچ بہت کمزور ہے جادیجہ کی اننگز بھی ان ایکسپیکٹڈ ہی تھی ورنہ پریشر سچوئیشن میں اسے اتنا اچھا اور تیز کھیلتے پہلے کبھی نہی دیکھا تھا۔ میں بھی بہت سوں کی طرح میچ کے درمیان ہی کوہلی کے پینٹ کی بجائے دھونی کو نمبر چار پر نہ بھیجنے کو غلطی سمجھ رہا تھا۔ ایک اور بات جو بار بار نظر آرہی ہے وہ یہ کہ اس ورلڈکپ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا بہت ضروری ہے۔ دوسری اننگز میں وکٹ ٹرن بھی زیادہ لیتی ہے اور سلو بھی ہوجاتی ہے۔ پاکستان کے آسٹریلیا اور انڈیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ نہ کرنے کے فیصلے ہی پاکستان کی چھٹی کرانے میں سب سے اہم ثابت ہوئے ہیں۔
    آج کا میچ فائنل ہی کی طرح ہے ٹاس اہم ہوگا۔ انگلینڈ یا آسٹریلیا میں سے جو جیتا وہ کپ بھی لے جائے گا۔ نیوزی لینڈ پچھلی دفعہ کی طرح ایک دفعہ پھر نمبر دو ہی رہے گی کیونکہ میریکلز بار بار نہیں ہوتے۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #17
    میرے خیال میں یہ تجزیہ ہی غلط ہے کہ شہباز شریف صرف اپنی ناقص لیڈرشپ کوالٹیز یا صرف اسٹیبلشمنٹ فرینڈلی لائن کی وجہ سے مریم کے ہاتھوں زچ ہو گیا ہے۔ دراصل وہ لیڈرشپ کی جنگ ۲۰۱۷ کے اوائل ہی سے ہار چکا تھا اور شاید اسے ایکسیپٹ بھی کر چکا تھا۔ اور اس کی اصل وجہ نواز اور کلثوم کے ساتھ ساتھ پرویز رشید، خواجہ آصف، خاقان عباسی، اسحاق ڈار اور راجہ ظفرالحق کا شہباز کی نسبت مریم کو پروموٹ کرنے اور نواز شریف کی نا اہلی کے بعد پارٹی صدارت شہباز کو دینے کی بجائے سردار یعقوب نصر کو دینے سے صاف نظر آرہا تھا۔ اگر شہباز کو جانشین بنایا جانا مطلوب ہوتا تو اسے اسی وقت پارٹی صدر بھی بنا دیا جاتا اور کسی کو بھی دو ماہ کے لئے وزیراعظم بنا کر شہباز کو نیشنل اسمبلی میں لا کر وزیرِاعظم بنایا جاتا اور ساری پارٹی اس کے پیچھے کھڑی ہوتی۔ لیکن ایسا نہی تھا۔ مریم صرف مڈیا سیل نہی چلا رہی تھی بلکہ مرکزی حکومت میں اس کی فیڈ بیک کا ایک اہم رول تھا۔ پھر جب شاید فیملی میں کھچاؤ کی وجہ سے شہباز کو صدر بنایا بھی گیا تو بہت سے مواقع پر وہ پارٹی کا ممنون حسین بنا دیا گیا۔ جب اس نے کہا کہ چوہدری نثار کو مرضی کا اور بغیر انٹرویو ٹکٹ جاری کیا جائے گا تو اس کی تردید یا مخالفت پرویز رشید سے کروا کر مریم نے اس کی رہی سہی بھی ختم کر دی۔ میں باواجی کی اس بات سے متفق ہوں کہ سٹرانگ فیملی بانڈ اور سپیشلی ماں کے زندہ ہوتے ہوئے شہباز شریف میں نواز سے بغاوت کی ہمت نہی ہو سکتی چاہے اس کی قیمت اسے سیاست سے رسوا ہو کر نکلنے ہی میں کیوں نہ ہو۔
    میرے خیال میں اب شہباز مریم کی لیڈرشپ کو مان کر اسے پورا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے اور اس دوران اپنی بزرگی کا بھرم بھی صدارت کے نام پر رکھے ہوئے ہے۔ اسے لازما یہ بھی نظر آرہا ہے کہ اس کے اپنے بیٹوں میں مقامی حلقوں کی سیاست سے زیادہ کی استطاعت نہی ہے اور ن لیگ کا کارکن بھی مریم کی باغیانہ مہم کا دلدادہ ہے۔
    تو اس وقت مریم ہی ن لیگ ہے اور اس میں ایک قومی لیڈر بننے کی ساری خصوصیات موجود ہیں۔ وہ ایک نڈر شخصیت کے طور ابھری ہے جس نے نہ صرف عمران خان بلکہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی بغیر کسی لگی تھپی کے للکارا ہے۔
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #94
    جہاں تک میرا خیال ہے تف لفظ افسوس کے معنوں میں استمعال ہوتا ہے ..جیسے تف ہے تم پر یعنی افسوس ہے تم پر .

    تف کے بہت سے معنی ہیں۔
    تھوکنا بھی، دھتکارنا بھی، افسوس کرنا بھی، اور بھاپ بھی وغیرہ وغیرہ۔
    اصل معنی فقرے کے لحاظ سے ہی سمجھے جائیں گے۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #183
    اچھا تو وہ دو سو ارب ڈالر کے پہاڑ ، اور بیرون ملک رہنے والے پاکستانی جو خان صاحب پر بھروسہ کرتے تھے ، ان کا کیا بنا ؟ :serious:

    خان نے الیکشن کمپین میں بہت کچھ کہا جو غلط تھا۔ لاعلمی تھی یا بددیانتی واللہ و عالم۔ لیکن اس کے باوجود معیشت کی حقیقتیں نہی بدل سکتیں شامی بھائی۔ چلیں عمران کو جھوٹا مکار اور نااہل مان کر بھی کیا آپ ن لیگ کی پانچ سالہ معاشی تباہی کو جسٹیفائی کر سکتے ہیں۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #181
    آپ نے میری اصل بات کا جواب نہیں دیا – آپ نے تحریک انصاف کو امپورٹ کم کرنے کا کریڈٹ دیا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ امپورٹ کمی کی کچھ اور وجوہات ہیں – ملک میں ایک سال سے جاری مہیشت کے جمود کا شکار ہونا , کسی کاروبار کسی صنحت کے نہ چلنے سے ملک میں ڈیمانڈ کی کمی کی وجہ سے امپورٹ کم ہوئی – ملک میں مہاشی سرگرمی نہ ہونے سے چالیس لاکھ لوگ بے روزگار ہوۓ – جب مہنگائی اور بے روزگاری سے لوگوں کی قوت خرید میں کمی ہو گی تو امپورٹ کا کم ہونا لازمی ہے

    ایسا نہی ہے۔ امپورٹ جانتے بوجھتے خود کم کئی گئی ہے۔
    معیشت جمود کا شکار ہوئی نہی بلکہ مجبورا کی گئی ہے۔
    ایسا نہ کیا جاتا تو ملک بنکرپٹ ہو جاتا۔
    یقینا آپ نہی سمجھ سکتے کہ آپ کی اکنامکس کی بیسک انڈرسٹینڈنگ ہی صحیح نہی ہے۔
    یہ آپ پر تنقید نہی ہے۔ فیکٹ بتا رہا ہوں۔ لمبے مکالمے کی ضرورت ہے اس لئے یہیں چھوڑتا ہوں

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #51

    باپ اندر ہے یہ بات کسی لڑکی کو گاڑی کا ٹائر پھٹنے پر چیخنے سے کیسے روک سکتی ہے۔۔ آج مریم کی گاڑی کا ٹائر پھٹا اور وہ بالکل نہیں چیخی۔۔ اس سے بڑھ کر اور کتنی بہادری چاہیے۔۔۔

    ن لیگ کا اتنا کچھ پھٹ چکا ہے کہ اب ٹائر پھٹنے کا پٹاخا عام سا لگتا ہوگا

    :hilar: :hilar:

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #48

    واقعی اس بار مریم نے بہادری کی حد کردی۔۔ اتنی بہادر لڑکی / عورت / خاتون میں نے اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔۔۔ اس عمر میں تو لڑکیاں چھپکلی سے ڈرتی چیختی پھرتی ہیں اور یہ لڑکی سیدھی خانِ اعظم سے ٹکراگئی۔۔۔ آفرین ہے بھئی آفرین ہے۔۔۔

    مجبوری ہے۔ باپ اندر ہے اور اسے معلوم ہے باپ کو اندر رہنے کی عادت نہی

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #47

    رازِ ہستی راز ہے جب تک کوئی محرم نہ ہو

    کھل گیا جس دم تو محرم کے سوا کچھ بھی نہیں

    ;-)

    کچھ بھی جو ہیں واقف راز و نیاز
    عام تجھ انعام پر کہ چشم زراعت باز‌‌‌‌‌‌

    .

    ویسے یہ راز مریم کے اندر ہونے بارے ہے یا بانس اور بانسری بارے۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #43
    عاطف بھائی ہی شاہد کو اڈیک رہے تھے :lol:

    میں تو عاطف بھائی کو جلسے کی مبارکاں دینے کے لئے لاگ ان ہوا تھا۔
    لیکن انہیں تو شاید منڈی بہاوالدین میں گرفتار کر لیا گیا ہے

    :lol: :lol:

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #42

    شنید ہے (دروغ برگردنِ بدراقصائی) کہ مریم نواز کی حالیہ دھمکا چوکڑی سے گھبرا کر مقتدر حلقوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ آئندہ چند روز میں موصوفہ کی ضمانت منسوخ کرکے واپس اڈیالہ جیل میں ارسال کردیا جائے۔ نہ ہوگی بانسری نہ رہے گا بانس۔

    بتایا کیوں نہی کہ آپ محکمہ زراعت سے ہیں

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #40
    پاین بس کر دو تسی سب کو ملا کر دیکھیں تو تعداد بیس ہزار سے اوپر ہے ، ابھی جلسے والے اسٹیڈیم کو سوئمنگ پول پر ترقی دے دی گئی ہے ورنہ لگ پتا جاتا

    یعنی ہم فورم والوں کو ملا کر؟
    ہاں پھر تو بیس ہزار ہو سکتے ہیں ورنہ تصویروں میں تو سات آٹھ سو ہی نظر آ رہے ہیں

    آپ پر اعتراض نہی کیا جا سکتا کیونکہ آپ تو امن لیگ کے جلسوں کو بھی ہزاروں میں بتاتے ہیں۔
    ویسے آپس کی بات ہے جتنے بندے آج کے جلسے میں ہیں ان سے دگنے تو میرے بیٹے کی سنت پر موجود تھے

    جب نائی نے کہا اوپر دیکھ پتر کاں آیا تو تالیوں کی آواز اس شور سے زیادہ تھی جو اوپر ویڈیو میں ہے

    :lol: :lol: :lol:

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #39

    ویسے جانب داریاں اور صفائیاں دیکھ کر لگتا ہے کے پاکستانی سیاست نے پاکستان کر ہر پڑھے لکھے اور غیر پڑھے لکھے کی سوچنے اور سمجھنے کی صلاحیت پر قابو پا لیا ہے

    اور ہماری سیاست میں کبھی کچھ حتمی نہیں ہوتا . کل کی بات ہے کے محترم عمران خان صاحب اور زرداری نے سینٹ کے چئیرمین کے انتخاب میں کچھ میل جول دکھایا اور مسلم لیگ کو نیچا دکھایا اور آج وہی زرداری کی پیپلز پارٹی مسلم لیگ کے ساتھ میل جول بڑھا رہی ہے . کل انہی جماعتوں کے حامی ایک دوسرے کو کیا کیا سنا رہے تھے اور آج کیا نوبت ہے

    سوچتا ہوں کے اگر کل سیاسی ضروریات اگر تحریک انصاف اور مسلم لیگ کو ایک دوسرے کی قربت کا متمنی بنا دیں تو ان جماعتوں کے حامی جو آج ایک دوسرے سے الجھے ہوے ہیں ، کل ایک دوسرے کا سامنا کیسے کریں گے

    لہٰذا بہت ادب کے ساتھ گزارش ہے کے جو کہیں سوچ سمجھ کر کہیں اور اتنا کہیں جو کل کو بار محسوس نہ ہو Atif sahib bluesheep sahib

    لہو (فورم) گرم رکھنے کا ہے اک بہانہ

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #36
    عاطف بھائی ابھی جلسہ کروانے میں مصروف ہیں ، فارغ ہوتے ہی آپ لوگو ں کی کلاس لی جائے گی :serious: :serious: :serious:

    جلسہ یا جلسی۔۔جو تصویریں وہ لگا رہے ہیں ان میں تو پانچ سات سو بندے ہیں

    :lol: :lol:

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #179
    اگر حکومت اپنے بینکوں سے قرض نہ لے تو بینکوں کو دوسروں کو قرض دے کر منافع کمانا ہو گا اور دوسروں سے رقم وصولی اتنی آسان نہیں جتنا آسان حکومت سے رقم بلکے صرف سود ہی لینا ہے اس لئے بینکوں کے مزے ہیں انہیں پرائیویٹ لوگوں کو کاروبار یا صنعت کے لئے قرض دینے کی کیا ضرورت ہے جب کہ ان کے بھاگنے یا سود واپسی کے لیٹ ہونے کا یقینی امکان بھی ہو – جب تک بینکوں کے یہ مزے لگے رہیں گے تب صنعت ، کاروبار یا زراعت میں ترقی مشکل ہے – امپورٹ کو کم کرنے میں حکومت کا کوئی کمال نہیں ہے – امپورٹ میں کمی اگر اس وجہ سے ہو کہ وہی مال مقامی طور پر بننا شروع ہو گیا تب تو کامیابی ہے مگر ایسا نہیں ہے ملک کی صنحتی پیداوار نہیں بڑھی ، ملک میں ڈیمانڈ کم ہوئی ہے – ملک میں سرکاری لیول پر تمام پروجیکٹ پر کام بند ہے غیر ملکی سرمایہ کاری میں پچاس فیصد اور ملکی سرمایہ کاری ملا کر مجھموہی سرمایہ کاری میں چھیانوے فیصد کمی اخباروں نے رپورٹ کی ہے – حیرت ہے آپ جیسا مہیشت دان اس حقیقت سے بے خبر ہے اور حکومت کو امپورٹ کی کمی کا کریڈٹ دے رہا ہے جب کوئی خریدار ہو گا تو ہی مال امپورٹ ہو گا – آپ کی باقی باتوں کا جواب بحد میں – اس سے آگے آپ کی پوسٹ ابھی پڑھ نہیں پایا

    اعوان بھائی،آپ کی باتوں کا سر پیر کم ہی ہے۔ سی پیک کو اگر ایک سائیڈ پر کر دیں کیونکہ اس کا ایک فیز مکمل ہونے کے بعد دوسرے فیز شروع ہونے میں تعطل تھا (چین کے مطابق) تو بیرونی سرمایہ کاری ۷۰ فیصد بڑھی ہے۔
    آپ کہتے ہیں بنکوں سے قرض کیوں لئے۔ بجٹ تو نون نے ہی بنایا تھا ناں، حالانکہ ان کا حق نہ تھا کہ جاتے جاتے اگلے سال کا بجٹ اسمبلی سے پاس کروا جاتے۔ اور بجٹ میں ۳۲۰۰ کے قرض لینا لکھا تھا۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #33
    آپکو مجھ سے اختلاف اسی وجہ سے ہوتا ہے کہ آپ جلدبازی کی وجہ سے کبھی بھی میری پوسٹس پر دھیان نہیں دیتے اور اپنی مرضی کے مطلب نکال لیتے ہیں۔ میں نے کبھی نہیں کہا مجھے مزاح نہیں لکھنا آتا، مزاح میں بہت اچھا لکھ لیتا ہوں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے مجھے طنز نہیں لکھنا آتا۔ طنز اور مزاح کے مابین بہت فرق ہوتا ہے۔

    مزاح لکھنے سے مراد اس لفظ کے ہجے کر لینا نہیں ہے عاطف بھائی۔
    رضا بھائی کی مراد کچھ مزاحیہ لکھنے سے ہے۔

    :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    شاہد بھائی – آج جب میں آپ کو سیریس لے رہا ہو تو آپ لچ تلنے کے موڈ میں ہیں رانا ثناء اللہ مجھے کبھی پسند نہی تھا ، اور کپتان نے تو اس کی مونچھوں سے پکڑ کر اندر کرنے کا اعلان بھی کیا تھا میرے خیال سے تو اس کی گاڑی سے خود کش جیکٹ برآمد کرنی چاہئیں تھی اور پھر مقابلہ تین ارب ڈالر نہی بھائی – تین ارب قطری ریال

    جی تین ارب ڈالر ہی ہے۔ ن لیگ میڈیا کی بنائے تبدیل شدہ پوسٹرز پر یقین مت کیا کریں۔
    ساری اخباروں بشمول ڈان نے اسے تین ارب ڈالر ہی رپورٹ کیا ہے۔

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #30
    جی نہی – کاہے کی ٹیم سٹرینتھ ؟ اگر پرفارمنس کی بات کی جائے تو بنگلہ دیش کی پرفارمنس بیٹنگ ، بالنگ اور فیلڈنگ میں ہم سے کہی بہتر ہے پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف کس طرح ہارا تھا یہ آپ کو بھی معلوم ہے – پاکستان نے اب تک ایک ہی میچ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا وہ تھا انگلینڈ کے خلاف – اس کی بڑی وجہ ان کے بالرز کو سمجھنا تھا جو ہم گزشتہ سیریز میں کر چکے تھے اس ورلڈ کپ کا مقصد یہی تھا کے تمام ٹیموں کو ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنے دیا جائے اور چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز میں جائیں ، بنگلہ دیش کے پلیئرز بیٹنگ ، فیلڈنگ میں ٹاپ فائیو میں جگا بنا چکیں ہیں ، ہمارا کون سا پلیئر سلیکٹ ہوا ہے

    شامی بھائی ۔ ہمارے فاسٹ بالر کا ٹریو ۔۔ عامر، وہاب اور شاہین پورے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر  زیادہ وکٹیں لینے والا فاسٹ باؤلنگ اٹیک ہے۔ تینوں کی ۳۶ وکٹیں ہیں۔ بنگلہ دیش اس معاملے میں بلکل کنگال ہے۔
    بیٹنگ میں ان کا پلہ بھاری ضرور ہے لیکن ان کا انحصار صرف دو بلے بازوں پر ہے۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    وڑ گئی جمہوریت۔ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
    لگتا ہے موجودہ سیٹ ایپ اب برقعہ پوش ڈکٹیٹر شپ بنتا جا رہا ہے۔

    اور سب مخالفین کو اندر ہی رکھا جائے گا۔
    ادھر قطری امیر کی بھی شاید دال نہی گلی۔ وہ نواز شریف کی جان بخشی نہ کرا سکا۔ اسے لینے وزیرِاعظم خود جاتا ہے ڈرائیو کر کے وزیراعظم ہاؤس لے کر آتا ہے لیکن الوداع کرنے صرف زلفی بخاری جاتا ہے۔ کیا یہ کچھ عجیب نہی۔
    اس کی آمد سے قبل عمران خان ٹویٹ کرتا ہے کہ قطری امیر ۲۲ ارب ڈالر انویسٹمنٹ کا اعلان کرے گا لیکن یہاں موجودگی پر وہ ایک دھیلے کا اعلان نہی کرتا۔ اور واپس جا کر صرف ۳ ارب ڈالر کا اعلان کرتا ہے۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #173
    شاہد بھائی – اس پوری سٹوری میں میاں صاحب کا کیا قصور ہے ؟ اور آپ نے نئے نمبر دار کے ایف اے پاس منشی عمر دین کا ذکر بھی نہی کیا جس نے دو سو بندے لگا کر پوری معشیت پر استری پھیر دینی تھی – آپ پھر ڈنڈی مار گئے :bhangra: :disco: :bhangra: :disco:

    میاں صاحب دادا جی ہیں۔۔

    اس وقت معیشت کے ساتھ جو ہو رہا ہے یہی ملک کی لانگ رن میں بہتری ہے۔ یہ بہت پہلے ہو جانا چاہئے تھا۔ اب دو ہی رستے تھے دیوالیہ یا سٹرکچرل ریفارمز۔ اگر تبدیلیاں نہ کی گئیں تو ہر آنے والی حکومت کو پچھلی حکومت سے دوگنا قرض لینا پڑے گا۔ ن لیگ نے ۳۸ ارب ڈالر قرض لیا تھا۔ یہ حکومت اسی لائن پر سب کچھ چلنے دیتی تو اسے صرف ادائیگیوں کے لئے ہر سال ۳۵ ارب ڈالر قرض لینا پڑتا۔ یعنی پانچ سال میں ۱۷۵ ارب ڈالر۔۔۔ دوسرے لفظوں میں ایک ڈیڑھ سال کے اندر دیوالیہ۔۔

Viewing 20 posts - 501 through 520 (of 7,347 total)
×
arrow_upward DanishGardi