Forum Replies Created

Viewing 20 posts - 7,641 through 7,660 (of 7,964 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7

    واللہ!! میں تو چائے کی بھاپ اڑاتی پیالی کیلئے آہیں بھر رہا تھا یہاں دوستوں کا پتہ نہیں کہاں کہاں خیال جاپہنچا۔

    حد ہے یار۔ شریف آدمی کی  تو کوئی زندگی ہی نہیں

    :cry:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #20

    عاطف بھائی

    یہ بھی ممکن ہے کہ موڈریٹرز / موڈریٹرانیوں نے آپکا پی ایم گڑیا تک پہنچنے سے پہلے ہی اڑا لیا ہو اور وہ گڑیا تک پہنچا ہی نہ ہو

    ایسا ممکن ہے لیکن اپنی گڑیا بھی اب پکی انصافین بن گئی ہے جسے بھائی پٹواری لگتے ہیں۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #18

    کھسیانی بلی کھمبا نوچے بہت سنا تھا، آج اسے شاہزیب خانزادہ کے پروگرام میں دیکھ بھی لیا ہے

    شیدا ٹلّی، جسے کبھی بابا نیازی جی اپنی چپڑاسی بھی نہ رکھنا چاہتے تھے اور اب اسے اپنا سرتاج بنایا ہوا ہے، کہہ رہا تھا کہ

    ہمارے نواز شریف کے استعفے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ حکومت چھوڑ کر گھر چلا جائے، ہمارا نواز شریف کے استعفے کا مقصد اسے اخلاقی شکست دینا ہے

    :hilar:

    دوسرے لفظوں میں وہ کہہ رہا تھا کہ میں پاگل نہیں ہوں بلکہ میرا دماغ خراب ہے۔

    :lol:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    بعض اوقات پتہ نہیں کیوں دل سے “ہک ہا” کی آواز نکلتی ہے ۔ نجانے کیوں؟؟

    :(

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #14

    توعاطف بھائی – آپ کیانی کے بھائیوں کی بزنس ڈیلنگ کے بارے میں کیا فرمائیں گے

    I am talking about DHA scam.

    سرجی!! فرمانا کیا ہے؟؟ یہ آپ کے سامنے ہے کہ اس کے بھائی نے کیانی کی پوزیشن کا کیسا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اب کیانی کے ریٹائر ہونے کے باوجود قانون کے ہاتھ اس کے گریبان تک نہیں پہنچ سکتے تو کیانی خود کتنا معصوم ہوگا؟؟ اسی لئے تو کہا کہ آرمی چیف کوئی موم کا گُڈا نہیں کہ سول حکومت اس کی مرضی کے خلاف کچھ کرسکے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    تاہم مقامی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بچے کے والدین جس علاقے میں رہتے ہیں وہ آنسو گیس سے متاثر نہیں ہوا تھا اور بچے کو سانس کی تکلیف پہلے سے ہی تھی۔

    جس گھر کا یہ چراغ گُل ہوا ہے اس کے غم کا نہ کوئی اندازہ لگا سکتا ہے اور نہ ہی ازالہ کرسکتا ہے لیکن حکومت اور باباجی کی اس لڑائی نے معصوم عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #20

    بھائی جی – یہ اس کے پیچھے کے چار لوگ ہیں – آپ نے آگے کے دس بندے نہی دیکھے

    یعنی وہ اپنے لیڈر سے آگے چلتے ہیں؟؟ ویسے پھر بھی کُل ملا کر چودہ ممبر ہوگئے۔ اب تو اسلام آباد کا گھیراو ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا

    :lol:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7

    جناب بندے پر نہ جائیں – اس بات کا سوچیں کہ اگر ایسا ہی ہے تو پھر تو مسلہ گھمبیر ہے

    ایسا کچھ بھی نہیں ہے شامی بھائی۔ آرمی چیف کوئی موم کا گڈا نہیں ہوتا کہ جو چاہے جیسا مرضی سلوک کرلے۔ آرمی چیف کو پتہ ہوتا ہے کہ کس کی نامزدگی ہوئی ہے۔ وہ اس پر اعتراض کرسکتا ہے۔ اسی لئے میں نے کہا یہ روف کلاسرہ صرف انصافینز کو خوش کرنے کی خاطر لکھتا ہے۔ آپ خود بتائیں کیا ایسا ہوسکتا تھا کہ جنرل کیانی صرف اس آسرے پر نواز شریف کا ڈرائیور بن جائے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد اسے کسی ادارے کا سربراہ بنادیا جائے گا؟؟ آرمی چیف کو اگر ایسا کچھ چاہیے ہو تو ریٹائرمنٹ سے پہلے وہ اسکا بندوبست کرلیتا ہے ویسے بھی آرمی چیف کو ریٹائرمنٹ کے بعد کسی قسم کی نوکری کی ضرورت نہیں ہوتی وہ کروڑ پتی ہوتا ہے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    شکر ہے کوئی روف کلاسرا کے کالم بھی پڑھتا ہے

    میں تو آج تک یہی سمجھ رہا تھا کہ یہ خود ہی کالم لکھتا ہے اور اسے خود ہی پڑھتا ہے

    :lol: :hilar:

    اسے اب صرف انصافینز ہی پڑھتے ہیں باوا بھائی اور یہ انہی کیلئے لکھتا ہے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #18

    ختم شریف: کی دیگ کھلنے سے پہلے ملنگوں کی دھمال

    شیخ رشید کی پارٹی میں آج چار نئے لوگوں کا اضافہ

    :lol:

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #8

    جب سے اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ ہوئی ہے

    تحریک انصاف کے سپورٹرز گھر کے اندر بھی

    ایک کمرے میں اکٹھے نہیں ہو رہے- زرائع

    کہاں سے لے آتے ہو یار یہ شاہکار؟؟ ہنس ہنس کر پیٹ میں درد ہوگیا ہے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    مضمون نگار کا کہنے کا مقصد یہ ہے کہ لعنت ہے اس جمہوریت پر جس میں عمران خان کو  وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر مخالفوں کو گالیاں نکالنے کی اجازت نہ ہو۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    یہاں سوال صرف ایک ہی نہیں کہ ٹریننگ ختم ہونے کے بعد کیوں بلایا گیا بلکہ یہ بھی ہے کہ سات سو کیڈٹس میں سے کسی ایک کے پاس بھی اسلحہ رہنے نہیں دیا تھا اور ان سات سو افراد کی حفاظت پر صرف ایک مسلح پولیس گارڈ کیوں تعینات کیا گیا؟؟ حالانکہ جو اس پولیس ٹریننگ سینٹر کا محل وقوع ہے وہاں کم از کم دو سو افراد صرف سیکیورٹی پر مامور ہونے چاہیے تھے۔ کیونکہ یہاں پہلے بھی حملے ہوچکے ہیں۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9

    اگر آپ کہیں تو آپ کے لئے نا گفتنی الفاظ کی فہرست بنا دوں

    ;-)

    جی جی ضرور۔ بلکہ گفتنی الفاظ کی بھی بنادیں تاکہ مجھے اور ممبرز کو دشواری نہ ہو اور زن مریدی کا بھرم بھی قائم رہے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    اس قسم کے ایک دو واقعات اور ہوگئے تو پوری قوم نے کہنا ہے ” یہ جو پولیس والوں کے ٹھڈے پڑ رہے ہیں بالکل ٹھیک ہیں”۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3

    حسب معمول روف کلاسرہ کی ذاتی خواہشات جنھیں کالم کا نام دے کر یہ شخص اپنا الو سیدھا کرتا ہے۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4

    ایک نون لیگی سپورٹر نے ایک جملہ کہا ہے اور بالکل ٹھیک کہا کہ شہباز صاحب اگر آپ نے اس کیس کی پیروی کرکے عمران خان کو عدالت میں نہ گھسیٹا تو ہم سمجھیں گے کہ یہ عمران ٹھیک کہہ رہا تھا۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6

    تحریک انصاف کی سیاست سے اختلاف کیا جاسکتا ہے لیکن اس کے خلاف جس قسم کے فسطائی ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں یہ جمہوریت کی ضد ہیں۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں ورنہ اپنی سپورٹ کھوبیٹھے گی۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #16

    کیسے لاؤں ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

    :(

    نادان جی

    جیسے بھی ہو سکے انہیں منا کر لے آئیں. مجھے تو وہ پٹواری سمجھتی ہیں، آپ تو انصافی ہیں

    ہماری گڑیا فائٹر ہے. اس فورم کے سارے پٹواریوں کو سیدھا کرنے کیلیے وہ ایک ہی کافی ہیں. آپکو بھی سپورٹ ایک انصافی کی مل جائے گی

    :-(

    میں نے بین ہونے سے پہلے گڑیا کو پی ایم کیا تھا لیکن شائید گڑیا کو لگا کہ یہ فورم انصافینز کیلئے کوئی ٹریپ ہے جہاں خواہ مخواہ تذلیل کی جائے گی۔ کبھی کبھی بہنیں بدگمان بھی ہوجاتی ہیں۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3

    شامی جیکہ

    نوازشریف, میں ایک فوجی کو بیٹی ہوں اور فوج کیطرف سے تمھیں بتا رہی ہوں کہ اتنا بھگتو گے اتنا بھگتو کہ یاد رکھو گے پی ٹی آئی کے کارکن سے پنگا لیا تھا

    یہ فوجی کی بیٹی لیڈی پولیس سے ذرا سی ہاتھا پائی پر ہی دھمکیوں پر اتر آئی ہے اور بھول گئی ہے کہ ان فوجی جرنیلوں نے اعتجاج کرنے پر نصرت بھٹو کا سر پھاڑ دیا تھا

    باوا بھائی!! اس خاتون کے الفاظ پر میں دنگ رہ گیا کہ “میں فوج کی طرف سے تمہیں بتا رہی ہوں” پہلے خیال آیا کہ عاصم باجوہ صاحب کی جگہ پر موصوفہ کو تعینات کیا گیا ہے لیکن پھر سوچا ایسا ہوتا تو یہ محض دہائیاں ہی نہ دے رہی ہوتی بلکہ ٹرپل ون برگیڈ کو کال ملا کر لیڈی کانسٹیبل کو اٹھوانے کا بندوبست کررہی ہوتی۔

    ویسے اگر آپ ویڈیو پوری دیکھ سکیں تو کانسٹیبل کے ہاتھ لگانے سے پہلے اس خاتون نے لیڈی کانسٹیبل کو گریبان سے پکڑ کر اس کے بیج نوچ ڈالے تھے۔ عجیب لوگ ہیں یہ برگر کہ اپنی غلطی مانتے نہیں لیکن واویلہ اتنا کرتے ہیں کہ آسمان  بھی ان کے مکر پر رونے کی سوچنے لگتا ہے۔

Viewing 20 posts - 7,641 through 7,660 (of 7,964 total)
×
arrow_upward DanishGardi