Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)
  • Author
    Posts
  • shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    Source

    The Asia-Pacific Group of the global watchdog for terror financing and money laundering has put Pakistan in the Enhanced Expedited Follow Up List (Blacklist) for its failure to meet its standards, officials said on Friday.

    The Asia Pacific Group (APG) of the Financial Action Task Force (FATF) has also found that Pakistan was non-compliant on 32 of the 40 compliance parameters of terror financing and money laundering.

    The FATF APG meeting was held in Canberra, Australia and the discussions lasted over seven hours over two days.

    “The APG has placed Pakistan in the Enhanced Expedited Follow Up List (Black List) for failure to meet its standards,” an Indian official privy to the development said.

    On 11 effectiveness parameters of terror financing and money laundering, Pakistan was adjudged as low on 10. The official said despite its efforts, Pakistan could not convince the 41-member plenary to upgrade it on any parameter.

    Now, Pakistan has to focus on avoiding the blacklist in October 2019, when the 15-month timeline ends on the FATF’s 27-point action plan, another official said.

    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    کمال ہے پاکستانی میڈیا پر اس خبر کی کوئی خاص گونج نہی ہے – مثبت رپورٹنگ جاری ہے
    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    کیا پاکستان کے اور بازو مروڑے جائیں گے ؟

    پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ تو نیچے کر دی گئی اہے اس کے علاوہ آنے والے دنوں میں پاکستان کے لئے اور کون سے مصائب پیدا کئے جائیں گے ؟

    کیا اس کا الزام پرانی حکومتوں پر لگایا جا سکتا ہے ؟

    موجودہ حکومت ان حالات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے ؟

    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
    ‘ایف اے ٹی ایف ایشیا گروپ کی پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی خبریں جھوٹی’

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)  کے ایشیا پیسیفک گروپ کی طرف سے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے متعلق بھارتی میڈیا میں زیرگردش خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔

    ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ “ایشیا پیسیفک گروپ کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کی میڈیا رپورٹس غلط اور بے بنیاد ہیں۔”

    دوسری جانب ترجمان ایف اے ٹی ایف نے بھی کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسفک گروپ کی جانب سے کسی بھی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا جاتا۔

    ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ (اے پی جی) نے 18 سے 23 اگست تک آسٹریلیا کے شہر کینبرا میں اپنے اجلاس کے دوران پاکستان کی تیسری باہمی جائزہ رپورٹ منظور کر لی۔

    اے پی جی کے اعلامیے کے مطابق میٹنگ کےدوران ممبران نے 6 اہم جائزہ رپورٹس منظور کیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چین، چینی تائپے، ہانگ کانگ، پاکستان، فلپائن اور جزائر سلیمان سے متعلق رپورٹس کا دو روز تک جائزہ لیا گیا اور ان پر بحث کی گئی جب کہ اب انہیں شائع کرنے سے قبل ان کا مزید تفصیلی ریویو کیا جائے گا۔

    اعلامیے کے مطابق مذکورہ رپورٹس اکتوبر 2019 کے شروع میں اے پی جی کی ویب سائٹ پر شائع ہوں گی۔

    پاکستان کے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی تیسری رپورٹ منظور کی جو فروری سے اکتوبر 2018کےدورانیے پر مشتمل تھی اور اس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی فنڈنگ کو روکنے کے لیے درکار مزید اقدامات کا ذکر تھا۔

    تاہم رپورٹ میں اکتوبر 2018کے بعد کے عرصے کا احاطہ نہیں کیا گیا، جس کے دوران پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پلان پر عمل درآمد میں کافی پیشرفت کی ہے۔

    گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی قیادت میں اجلاس میں شریک پاکستانی وفد نے سائیڈ لائن ملاقاتیں بھی کیں جن میں ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر ممبران کو آگاہ کیا گیا۔

    bluesheep
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    ایف ایے ٹی ایف ایک پریشر گروپ ہے جو جی سات ممالک کی اجارہ داری اور من پسندی کیلیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال ہورہا ہے، یہ دیگر ممالک کو انکی اوقات میں رکھنے کیلئے استعمال ہوتا ہے، آپ اگر انکے منظور نظر ہوں جائیں تو سب ٹھیک ہے ورنہ آپ کو ہر دوسرے مہینے میٹنگ میں بلا کر فضول قسم کے الٹی میٹم دے جاتے ہیں.

    مجھے اندازہ ہے کے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے سے پاکستان کا نقصان ہوگا لیکن یہ پھر ان ممالک کا آخر ہتھیار ہوگا جو وہ پاکستان کے خلاف استعمال کر لیں گے، اسکے بعد پھر وہ کیا کریں گے ؟ اگر وہ واقع سمجھتے ہیں کے ایک جوہری ہتھیاروں سے لیس ایک ملک کو اس طرح کمزور کیا جائے گا اور اس سے دنیا میں امن اور سکون میں اضافہ ہوگا تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں. مسلہ یہ ہے کے ایف اے ٹی ایف کے بہت سے ممبر ممالک کے مندوب لوگ بیوروکریٹ ٹائپ کے لوگ ہیں جو ہر چیز کو کاغذ پر لکھی ہوئی ایک کتاب کے اصول کے تحت پرکھتے ہیں، وہ اصول جو کے انکے مائی باپ ممالک اپنی دنیوی بالا دستی کیلئے استعمال ہکرتے اور وہ یہ نہیں جانتے کے اصل اور حقیقی دنیا ایک نہایت پیچیدہ سیاسی ملغوبے کا نام ہے جہاں کسی قسم کے سیاہ اور سفید نام کی کوئی چیز نہیں، وہاں صرف آپ کے مفادات ہیں اور پروپیگنڈہ ہے.

    پاکستان کو دنیا پر یہ باور کروا دینا چاہیے کے وہ نہیں چاہتا کے اسکو ان اقدامات کیلئے بلیک لسٹ کیا جائے جس پر وہ پہلے سے ہی تعمیری کام کر رہا ہے اور مثبت اقدام اٹھا رہا ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کو دنیا پر یہ بات اب یہ بات صاف کردینی چاہیے کے دنیا کے ممالک صرف بھارت سے اپنے تجارتی تعلقات کی بنیاد پر اسکو کسی غیر ذمہ دارانہ اور ناانصافی پر اساس کرتی کسی سازش کی سزا دیتے پھریں، پاکستان کو یہ صاف کردینا چاہیے کے دنیا نیوٹرل ہی رہے تو بہتر ہے ورنہ یہ اقدام جنگ تصور کیا جائے گا.

    جب تک آپ دنیا میں اچھائی اور نیکی اور اخلاقی بنیادوں پر کسی کو کچھ سمجھانے کی کوشش کریں گے وہ ہمیشہ اس چیز کو آپکی کمزور تصور کرے گا اور بلکے سمجھے گا کے آپ ہی مجرم ہیں، اب وقت آگیا ہے کے پاکستان اپنی سالمیت کے تحفظ کیلئے سخت زبان کا استعمال کرے، ہم شاید ابھی تو ان ممالک سے کوئی بدلہ نہ لے سکیں لیکن انکو بتایا جاسکتا ہے کے حالات تبدیل ہوتے وقت لگتا ہے لیکن ہمیشہ ایک جیسا وقت نہیں رہتا اور جب بھی پاکستان کو موقع ملا وہ پھر انکی جارحیت کا اس سے بھی سخت جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے.

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    Fake news peddled by India.

    APG has no authority to enlist any country. FATF is the main authority and they had categorically denied any such news.

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    Fake news peddled by India. APG has bo authority to enlist any country. FATF is the main authority and they had categorically denied any such news.

    حد ہے ..آپ نے تو نونرز کی خوشیوں پر پانی ہی پھیر دیا

    :doh:

Viewing 7 posts - 1 through 7 (of 7 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward