Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    کرونا وائرس پھوٹنے کے بعد اب تک جسمانی سے زیادہ اکنامک مسائل جنم لے رہے ہیں اور مستقبل قریب میں دنیا بھر کے اکنامک سسٹم کا کولیپس ہونا اب یقینی دکھای دے رہا ہے۔ ایسے مواقع پر وہ تمام ممالک متاثر ہونگے جنکی اقتصادی ترقی  کا انحصار ایکسپورٹ پر ہے، ان کی انڈسٹری بند ہونے سے بیروزگاری اور مہنگای پیدا ہوگی جن میں پاکستان سے زیادہ انڈیا متاثر ہوتا دکھای دے رہاہے

    جہاں تک موجودہ حکومت کا تعلق ہے تو اتنی لکی گورنمنٹ میں نے کبھی نہیں دیکھی کہ ہر کرائسز انکی فیور میں ہورہا ہے۔ پاکستان کو تیل سستا ملنے لگ گیا ہے اور سمگلنگ میں کمی کے باعث ملک میں مہنگای بھی کم ہونے لگے گی، سستے تیل کی وجہ سے بجلی بھی سستی ہوجاے گی اور انڈسٹری کا بند پہیہ بھی چلنے لگے گا ، افرادی قوت تو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے لہذا بھوک مرتی عوام کو اب روزگار اور ان کے بچوں کو سکول ملنے لگے گا، یہ ضرور ہے کہ ڈالر بڑھتا جارہا ہے مگر اس کا براہ راست اثر عوام پر نہیں پڑ رہا بلکہ امریکہ کی لاک ڈاون کے بعد ڈالر بھی گرسکتا ہے جس کا فائدہ پھر پاکستان کو ہی ہوگا اور روپے کی ویلیو بھی بہتر ہوجاے گی

    ایک اور بات کہ اگر حکومت کی خوش قسمتی کا سفر جاری رہا اور ایک ایسی بات ہوگئی جس کا سوچ کر ہی حکومتی زعما کی نیندیں خوشی سے اڑ سکتی ہیں وہ یہ ہے کہ اقتصادی نظام کی تباہی کے بعد پاکستان کا قرضہ ختم ہوجاے، یہ ایک خواب ہے مگر ایسا ہونا ناممکن نہیں اگر ایسا ہوجاتا ہے تو حکومت کے پاس عوامی منصوبوں کیلئے کثیر فنڈز ہونگے اور پاکستان پانچ سال میں ملائشیا کی طرح جدید ملک بن سکتا ہے

    اگر اس بحران سے بھی موجود حکومت کوی فائدہ نہ اٹھا سکی تو پھر اس سے نالائق حکومت بھی کبھی نہیں آی ہوگی

    پاکستان کا سب سے بڑا اقتصادی پارٹنر چین  اس بحران سے اب نکل آیا ہے، یہ بھی پاکستان کیلئے ایک بہت اچھی خبر ہے

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    انگلینڈ کے وزیراعظم فرما رہے تھے کہ بیس سیکنڈ تک ہاتھ دھویں منہ اور ناک میں پانی ڈال کر صفای کریں پاوں صاف رکھیں۔ کرونا پاوں سے چمٹ کر آرہا ہے

    میں نے سوچا کہ یہ کیوں نہیں کہہ دیتے کہ پانچ چار دفعہ وضو کرلیا کریں

    لگتا ہے کرونا اکڑی ہوی گردنیں ڈھیلی کرنے آیا ہے

    :serious:

Viewing 2 posts - 1 through 2 (of 2 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi