Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 46 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    اگر میں روز شام کو کام سے آ کر یا کسی چھٹی والے دن اپنی بیوی کے پاؤں دباؤں ، اس کے سر پر مالش کروں ، سچی محبت کی نیت سے یا پھر اس خیال سےکہ وہ سارا دن گھر رہ کر بے شمار کام کرتی ہے ، فیملی میں سب کا خیال رکھتی ہے ، یا کہ وہ بھی جاب کرتی اور اس کے ساتھ ساتھ گھر بار پر بھی پوری توجہ دیتی ہے سو وہ بھی تھک جاتی ہے اس کا بھی من کرتا ہے کہ اس کی تھکی ٹانگوں و ہاتھوں کو دبایا جائے ، سر پر تیل لگے نرم ہاتھوں سے مالش کی جائے ۔ ۔ تو پھر مجھ جیسے شوہر کا ایسا کرنا غلط ہے؟ اتنا برا ہے کہ کوئی دیکھے تو فوری زن مرید کا خطاب دے ؟
    یہ ٹھیک ہے کہ ہم نے اپنے بڑوں کو ایسا کرتے نہیں دیکھا یا بہت کم نظر آیا کہ کسی نے اپنی بیوی کے جائز محبتانا نخرے اٹھائے ہوں ورنہ طبیعت میں سخت مزاجی ہی دیکھی ، سب کے سامنے شرارتیں کرنے یا ہنسنے کو عیب ہی سمجھا۔ تو اس کا مطلب یہ تو نہیں کہ ان کا ایسا رویہ رکھنا اچھا تھا ؟ بیوی کو اتنی حد میں رکھنا کہ ایسا سب کرنا گناہ لگے؟ نہیں جناب ۔ آپ کا نظریہ آپ کو مبارک ہو ۔ اگر پہلوں کو اور آجکل کے ایسے پسماندہ ذہنوں کو لگتا کہ بیوی کو صرف اچھے کپڑے ، کھانے ، زیور وغیرہ ہی کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ ، سب کے سامنے پیار سےبات کرنا ، ہنسنا ، کھیلنا بری باتیں ہیں تو اس سوچ کو بہت پہلے ہی بدل لینا چاہیے تھا صاحب کہ مانے کے انداز بدلے گئے ۔
    مجھے ایک بات کا بھرپور یقین ہے کہ ایک بیوی بھرپور محبت مانگتی ہے ۔ صرف خاص لمحات کے علاوہ بھی وہ سراہے جانے والا لمس چاہتی ہے ۔ آپ کی قربت کا احساس صرف بند کمرے میں ہی نہیں بلکہ سب کے سامنے چاہتی ہے تاکہ وہ آپ کے ساتھ تعلق پر فخر کر سکے ۔ وہ چاہتی ہے کہ آپ سب کے سامنے اس کے ساتھ کھلکھلا کر ہنسیں ، شرارتیں کریں ، اس کا سر دبائیں ، پاؤں دبائیں ۔ اس کا ہرگز مطلب خود کو حاکم دکھانا نہیں ، بس محبت کی اس سرشاری کو محسوس کرنا ہوتا ہے، جو اس کے وجود میں بھری ہوتی ہے ۔
    ہماری شادی چاہے اپنی ذاتی پسند سے ہو یا فیملی کی پسند کی ، میاں بیوی کا رشتہ آخر کار محبت میں بندھ ہی جاتا ہے ۔ جو پھر اظہار مانگتا ہے ،جس میں کسی وقت کی قید نہ ہو ، کسی کے سامنے ہونے کا ڈر نہ ہو ۔ میں اگر بیوی کے ساتھ مل کر سبزی بنواؤں ، کپڑے دھلواؤں ، بچوں کو فیڈر بنا کر دوں یا بیوی کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر چھپن چھپائی کھیلوں ، اس کو اپنے ہاتھوں میں اٹھاؤں ، یا اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاؤں ، پانی پلاؤں ، اس کے سر پر کنگھی کروں تو خدارا سمجھئے کہ میرا ایسا کرنا زن مریدی نہیں ہو سکتا ۔ اگر ہے بھی تو ٹھیک ہے جناب ، پھر ایسا ہی سہی ، آپکی مرضی جو آپ سوچیں اور سمجھیں ۔
    تو صاحبو ، بس میں یہ چاہتا ہوں کہ میں اپنی بیوی کے لیے فخر بنوں اسکا مان بنوں کہ اس کا شوہر اتنا پیار کرتا ہے کہ کسی کی پروا نہیں کرتا ۔ میں جب اپنی فیملی کے سامنے اپنی والدہ یا بہنوں کے لیے محبت سے کلام کر سکتا ان کو ساتھ بیٹھا کر ، لپٹا کر ، لاڈ سے چومتے ہوئے یہ کہہ سکتا کہ آپ مجھے بہت عزیز و پیاری ہو ، تو ٹھیک اسی طرح میں اپنی منکوحہ ، شرعی بیوی کی پیشانی پر بوسہ دینے اور یہ کہنے کو بالکل عار نہیں سمجھتا کہ تم میری خوبصورت و پیاری بیوی ہو ۔ آئی لو یو جان ۔ ۔ ۔ یقین مانیں نہ ہی یہ کوئی بے حیائی ہے نہ ہی زن مریدی ۔ ۔ ۔ آپکا کیا خیال ہے؟
    اور اگر ہاں آپ کو لگتا ہے کہ میں زیادہ ہی فلمی ہو گیا ہوں تو بھی کیا فرق پڑتا ، یہی سب ہی آج کل کے ڈراموں ،فلموں ، گانوں میں دکھایا جا رہا ، افسانوں و کہانیوں میں لکھا جا رہا ۔ ۔ ۔ تو ان سب کا مجھ پر یا بیوی کے خیالات و جذبات پر اثر نہ ہو ؟ کیا سب واقعی غلط ہے ؟ کیا سب حقیقت سے دور ہے؟ شاید آپ کا جواب ناں ہی ہو مگر زن مرید کا لقب سننا آپ کو گوارا نہیں ، اس لیے چپ ہی بھلی ۔

    بشکریہ ……. میاں جمشید

    https://www.mukaalma.com/44357

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3

    حسن بھاہی، کیا یہ رن مریدوں کی لسٹ جاری کی ہے آپ نے ? شکر ہے میرا نام نہیں ان میں –

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    باوا جی ابھی تک کنوارے میرا مطبل ہے غیر شادی شدہ ہیں

    فورم کا سب سے بڑے زن مرید کا نام نہی لکھا آپ نے ؟

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    حسن بھاہی، کیا یہ رن مریدوں کی لسٹ جاری کی ہے آپ نے ? شکر ہے میرا نام نہیں ان میں –

    شامی بھائی ۔۔حسن بھائی نے

    وڈھے پائی کا نام نہ لکھ کر ۔۔۔۔۔۔آپکی رن مریدی کا اٹھایا ہے مذاق۔۔۔

    حسن بھائی  خود بھی درجہ چہارم کے رن مرید ہیں ۔۔۔۔۔

    :tape: :tape:

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #6
    حسن بھاہی، کیا یہ رن مریدوں کی لسٹ جاری کی ہے آپ نے ? شکر ہے میرا نام نہیں ان میں –

    اعوان بھائی ….. میں بھول ہی گیا … کہ آپ اس آعلی درجے پر فائز ہیں …. آپکو بھی شامل کیے دیتا ہوں

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    شامی بھائی ۔۔حسن بھائی نے وڈھے پائی کا نام نہ لکھ کر ۔۔۔۔۔۔آپکی رن مریدی کا اٹھایا ہے مذاق۔۔۔ حسن بھائی خود بھی درجہ چہارم کے رن مرید ہیں ۔۔۔۔۔ :tape: :tape:

    الگ اگ نام لکھنے سے بہتر تھا ۔۔۔صرف لندن ہی لکھ دیتے۔۔۔۔۔۔تو کافی تھا وہاں تو لگتا ہے رن مریدی کا کپ ہو رہا ہے ۔۔۔اور تو اور ایک ناروے سے بھی لڑکھڑاتا ہوا جا پہنچا ہے ۔۔۔۔۔۔کہتا ہے لنگڑاتے ہوئے خدمت گزری میں زیادہ ثواب ملتا ہے ۔۔۔۔اور جواب میں لوگوں کا درباروں پر لیٹ کر جانے کی مثال پیش کرتا ہے ۔۔

    :bigsmile:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8

    حیرت کی بات ہے شامی صاحب  ابھی تک نمبر ون  کی سیڑھی پر  جمے ہوئے ہیں ۔۔۔۔جب کے 10 سال کے ریکارڈ یافتہ ۔۔۔۔ وڈھے پائی ۔۔جیو جی 

    اس دوڑ میں کہیں دکھائی نہیں دے رے ۔۔۔

    :facepalm: :facepalm:   :facepalm:

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    حیرت کی بات ہے شامی صاحب ابھی تک نمبر ون کی سیڑھی پر جمے ہوئے ہیں ۔۔۔۔جب کے 10 سال کے ریکارڈ یافتہ ۔۔۔۔ وڈھے پائی ۔۔جیو جی اس دوڑ میں کہیں دکھائی نہیں دے رے ۔۔۔ :facepalm: :facepalm: :facepalm:

    سر جی … جیو جی بھائی کو بھی شامل کر دیا ہے

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    سر جی … جیو جی بھائی کو بھی شامل کر دیا ہے

    مجھے لگتا ہے ۔۔سلیکشن  کمیٹی سے آپ کی جاب کو سخت خطرہ لاحق ہوگیا ہے ۔۔۔۔۔اس لیے آنئدہ سے رن مریدی خے کے ماسڑ مانیڈ سے  مشورہ کر لیا کریں ۔۔

    :bigsmile:

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    حسن بھائی تو واقعی میں ایک بڑے رن مرید ہیں ان کی اپنی سائنس ہے

    ایک دن کہتے کے بیوی سے اتنا پیار کرو کے آپ کے پڑوسن بھی بول اٹھے کے کاش میں اس کی بیوی ہوتی

    معلوم کرنے سے پتا چلا یہ پیار ، بیوی کی خدمت کو کہتے ہیں

    :angry_smile: :angry_smile: حسن کمینے – میرا نام سب سے اوپر کیوں ڈالا ہے ؟ حسن داور

    شامی بھائی ۔۔حسن بھائی نے وڈھے پائی کا نام نہ لکھ کر ۔۔۔۔۔۔آپکی رن مریدی کا اٹھایا ہے مذاق۔۔۔ حسن بھائی خود بھی درجہ چہارم کے رن مرید ہیں ۔۔۔۔۔ :tape: :tape:
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    حسن بھائی تو واقعی میں ایک بڑے رن مرید ہیں ان کی اپنی سائنس ہے ایک دن کہتے کے بیوی سے اتنا پیار کرو کے آپ کے پڑوسن بھی بول اٹھے کے کاش میں اس کی بیوی ہوتی معلوم کرنے سے پتا چلا یہ پیار ، بیوی کی خدمت کو کہتے ہیں :angry_smile: :angry_smile: حسن کمینے – میرا نام سب سے اوپر کیوں ڈالا ہے ؟ حسن داور

    آپ تو چھپے رستم نکلے کبھی بتایا ہی نہیں

    :bigthumb:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    میں کالم نگار سے صد فیصد متفق ہوں، اگر بیوی شوہر کے لیے اتنا کچھ کرنے کو تیار ہو تو شوہر کو بھی سلیم رضا بن کر دکھانا چاہیے

    :thinking:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    الگ اگ نام لکھنے سے بہتر تھا ۔۔۔صرف لندن ہی لکھ دیتے۔۔۔۔۔۔تو کافی تھا وہاں تو لگتا ہے رن مریدی کا کپ ہو رہا ہے ۔۔۔اور تو اور ایک ناروے سے بھی لڑکھڑاتا ہوا جا پہنچا ہے ۔۔۔۔۔۔کہتا ہے لنگڑاتے ہوئے خدمت گزری میں زیادہ ثواب ملتا ہے ۔۔۔۔اور جواب میں لوگوں کا درباروں پر لیٹ کر جانے کی مثال پیش کرتا ہے ۔۔ :bigsmile:

    بیوی کی خاطر ایک بندہ داییں باییں ٹکریں مارتے ہوے ڈومینیکن جا سکتا ہے تو لندن کون سا سات کوہ دور ہے دو گھنٹے کی فلاییٹ ہی ہے بس

    :serious:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    باوا جی ابھی تک کنوارے میرا مطبل ہے غیر شادی شدہ ہیں فورم کا سب سے بڑے زن مرید کا نام نہی لکھا آپ نے ؟

    شامی بھائی

    زن ہو تو بندہ کے زن مرید بننے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن الله سب زن مریدوں کو ریحام خان جیسی زن سے محفوظ رکھے، نہ صرف خود چھتر مارتی ہے بلکہ اپنے بچوں سے بھی مرواتی ہے اور بندے کی حالت یہ ہو جاتی ہے کہ اپنی زبان سے چھتر کھانے کی تردید بھی نہیں کر سکتا ہے اور یہ تردید والا فریضہ بھی پارٹی کی ترجمان کو ادا کرنا پڑتا ہے

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    حسن بھائی تو واقعی میں ایک بڑے رن مرید ہیں ان کی اپنی سائنس ہے ایک دن کہتے کے بیوی سے اتنا پیار کرو کے آپ کے پڑوسن بھی بول اٹھے کے کاش میں اس کی بیوی ہوتی معلوم کرنے سے پتا چلا یہ پیار ، بیوی کی خدمت کو کہتے ہیں :angry_smile: :angry_smile: حسن کمینے – میرا نام سب سے اوپر کیوں ڈالا ہے ؟ حسن داور

    اگر آپ کا نام سب سے نیچھے ڈالا جاتا تب آپ نے کہنا تھا ۔۔کہہ میں تھلے تھوڑا لگا ہوا یوں ۔۔۔۔

    آپ کو حسن کا شکریہ ادا کرنا چاہئے جس نے میرٹ پر فیصلہ کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    :bhangra: :bhangra:   :bhangra:   :bhangra: