Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 57 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    عاطف بھای نے کسی تھریڈ پر تحریر فرمایا تھا کہ نئے سال میں فورم کافی بزی ہونے جارہا ہے ٹریفک بڑھانے کے اوپاے  بھی کئے جائیں گے اور فورم کو خود کفیل کرنے کا بھی ارادہ ہے تاکہ یہ بلاخوف و خطر جاری و ساری رہے، پاکستان کی یکطرفہ سیاست کی دوڑ میں یہ فورم  توازن برقرار رکھنے کی کوشش کررہا ہے اور اس میں کافی حد تک کامیاب بھی ہوچکا ہے، جو لوگ تبدیلی سرکار کے حمایتی نہیں ہیں انہیں کہیں نہ کہیں سے مواد چاہئے ہوتا ہے لہذا وہ اس فورم پر بھی آتے ہیں اور انہیں کچھ نہ کچھ مل جاتا ہے ۔ یہاں چونکہ گالیاں دینے والے نہیں ہیں لکھنے والے میچور لوگ ہیں اللہ کے فضل سے جتنے بھی ہیں دماغی لوگ ہیں (مجھ سے تو سارے ہی بہت بہتر ہیں) لہذا حکومت مخالف دھڑے کے لیڈران بعض اوقات انہی نقاط پر بولتے دکھای دیتے ہیں جو اس فورم کے دانشور عام طور پریہاں اٹھاتے  رہتے ہیں۔ میرا یہ دعوی گپ نہیں حقیقت ہے  شائد اسی لئے عاطف بھای پر پریشر بھی آتا رہتا ہے اور اچھا بچہ بن کر رہنے کی نصیحت بھی کی جاتی ہے

    میری دعا ہے کہ یہ فورم دن دوگنی اور رات چوگنی ترقی کرے نیز اس کو چلانے میں عاطف بھای کو جتنی بھی مالی یا دوسری مشکلات ہیں اللہ انہیں دور کرے آمین

    کچھ وقت سے بلکہ کئی مہینے سے میرے نوٹیفیکیشن کام نہیں کررہے نہ تو قوٹس کھلے ہیں اور نہ ہی دیگر آپشن جیسے لائیک اور تھینکس، میں سمجھتا ہوں ٹریفک کم ہونے کی یہ ایک بڑی وجہ ہے کیونکہ نوٹیفیکیشنز کا یہ فائدہ ہے کہ ممبر اپنے اپنے ملک کے وقت پر جب آن لائین ہوتے ہیں تو وہ ایکدوسرے کے قوٹس کا جواب دیتے ہیں جس سے فورم رواں رہتا ہے اس کے علاوہ لائیکس اور تھینکس بھی ٹریفک کو بڑھاتے ہیں بالفرض شامی نے میری کسی پوسٹ پر لائیک کیا ہے تو میں دیکھنا چاہوں گا کہ شامی نے اس ٹاپک پر خود کوی کمنٹس دیا ہے نہیں اور اسطرح فورم ایکٹیو رہتا ہے ۔ ویسے بھی اگر کوی معزز ممبر آپ کو قوٹ کرتا ہے تو جواب دینا آپ کا اخلاقی فریضہ بھی ہوتا ہے سب نئے اور پرانے تھریڈ فردا فردا چیک کرنا ناممکن ہوجاتا ہے۔ جیسے کہ میں آجکل کررہا ہوں ، پچھلے دنوں نایاب مجھے قوٹ کررہی تھی مجھے نوٹیفیکیشن میں قوٹ کا پتا بھی چلتا تھا مگر جب اس پر کلک کروں تو آدھہ گھنٹہ تک بھی کچھ نہیں دکھای دیتا پیج رک جاتا ہے ، اگر نوٹیفیکیشن کام نہ کریں جیسے میرے بند ہیں تو ٹریفک اور آپس میں کنورسیشن بھی کم ہوجاتی ہے، میں تو ایک سے دوسرے تھریڈ پر جاتا ہی نوٹیفیکیشنز کے ذریعے ہوں

    ممبرز سے گزارش ہے اپنے کمنٹس کے تھرو راے کا اظہار کریں جو عاطف بھای کیلئے بہت فائدہ مند ہوگی انشااللہ

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    Judge
    Moderator
    Offline
      #2
      Thanks for your feedback and good wishes.

      We are shifting to new server these days and due to this, we have some technical issues. Once we will shift successfully, all features will be activated. This process is taking too much time because developers have a  very busy schedule. I hope this will take place in January.

      Believer12
      Participant
      Offline
      Thread Starter
      • Expert
      #3
      Thanks for your feedback and good wishes. We are shifting to new server these days and due to this, we have some technical issues. Once we will shift successfully, all features will be activated. This process is taking too much time because developers have a very busy schedule. I hope this will take place in January.

      آپ کا شکریہ محترم بزرگو میری کیا اوقات میں تو  بہت معمولی سا ایک ممبر ہوں تائم بھی کم دیتا ہوں اور لکھتا بھی کم ہوں آپ کی محنت اور عرق ریزی کا فورم کو بہت فائدہ ہوگا انشااللہ

      آپ کو بزرگ لکھنے پر ایک بار پھر معذرت

      :serious:

      Awan
      Participant
      Offline
      • Professional
      #4
      بلیور بھائی فورم کے بارے میں تھریڈ بنانے کا شکریہ – فورم پر ٹریفک کی حالت آج کل قابل رحم ہے اور صرف دو تین ممبر غالبا آپ اور زیدی صاحب فلحال ایکٹو ہیں – میں اب کوشش کروں گا فارم کو زیادہ وقت دوں – باوا بھائی جو اس فورم کے روح رواں ہیں پندرہ جنوری کے بھد واپس آئیں گے ان کا انتظار کرلیتے ہیں تب تک امید ہے جج صاحب سرور بھی تبدیل کر لیں گے – ہم سب کو مل کر فورم پر نئے ممبرز کی آمد کا بندوبست کرنا ہو گا میں اس سلسلے میں کچھ لوگوں کو سیاست پی کے سے یہاں لانے کی کوشش کروں گا بھلے اس کوشش میں مجھے وہاں بین ہی کر دیا جائے -باقی ممبران بھی اپنی تجاویز دیں اور نئے ممبران اور پرانے ان ایکٹو کو لانے کے لئے کچھ ٹھوس اقدامات اٹھاتے ہیں –
      Sohraab
      Participant
      Offline
      • Expert
      #5

      siasat.pk par ab sirf army aur pti ke agents reh gaye hain

      Awan
      Participant
      Offline
      • Professional
      #6
      siasat.pk par ab sirf army aur pti ke agents reh gaye hain

      سہراب بھائی تحریک انصاف اور فوج کے مخالف بھی تھوڑے سے ہیں سیاست پی کے پر بحرحال میرا مقصد تو انصافی اور فوجی سپپورٹرز کو اس فورم پر لانا ہے – نونیوں اور اینٹی آرمی لوگوں کی یہاں کوئی کمی نہیں ہے –

      Zaidi
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #7
      Thanks for your feedback and good wishes. We are shifting to new server these days and due to this, we have some technical issues. Once we will shift successfully, all features will be activated. This process is taking too much time because developers have a very busy schedule. I hope this will take place in January.

      جج صاحب، کہیں چودھری سرور پہ نہ شفٹ ہوجانا ، آجکل ویسے بھی کووڈ کی نئ اسٹرین نے کھلبلی مچائ ہوئ ہے ۔ امید ہے سارے دوست ممبران احتیاط کرتے ہونگے، سنا ہے نئ اسٹرین نے 9 امینو ایسڈز میں میوٹیشن کردی ہے ، اللہ جانے یہ وائرس ہے یا چھلاوہ ۔ ایک دم سے نو کی چھلانگ لگادی ہے اپنے ترکی بھائ بھی مخمصےمیں پڑے دکھائ دیتے ہیں ۔

      Zaidi
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #8
      siasat.pk par ab sirf army aur pti ke agents reh gaye hain

      سہراب بھائ ، خیریت ہے ، کافی دنوں بعد نظر آئے ۔

      nayab
      Participant
      Offline
      • Professional
      #10
      شکر ہے میرے ساتھ بیلور جیسے کوٸ مساٸل نہیں جو آج کل وہ فورم پر <sup>نوٹیفیکیشن کام نہ کرنے کا بتا رہیں ہیں۔ ورنہ پتا ہی نہ چلتا کہ کسی نے آپ کی پوسٹ پر ریسپناس کیا ہے بھی کہ نہیں یوں بات چیت کا سلسلہ واقعی  مشکل ہوتا ہے  ۔۔۔</sup>

      باقی میں خود ذیادہ اکٹیو نہیں رہتی میرا فورم پہ ہونا نہ ہونے کے برابر ہی ہے ویسے تو

      :(

      مگر آف لاٸن ہوکر بھی فورم کے سا تھ ساتھ رہنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ دنشواروں کی اس محفل سے  بہت کچھ سکھنے اور اپڈیٹ رہنے میں جو مدد ملتی ہے اسکی کیا ہی بات ہے اللہ کرے کہ عاطف صاحب کے ساتھ اللہ کی مدد اور دوستوں کا ساتھ ہمیشہ قاٸم رہے اور یہ فورم بہت ترقی  کرے ۔۔۔ تاکہ مجھ جیسے نالاٸق کو بھی یہاں موجود دنشواروں کے علم سے فاہدہ ہو ۔۔۔

      باقی کچھ ساتھی ہیں جن کو میں بہت مس کرتی ہوں کیونکہ ان کے پوسٹس میں لازمی پڑھتی ہوں لمبی لیسٹ ہے مگر منشن کر دیتی ہوں

      Bawa

      SaleemRaza

      @shahidabasi

      @nadan

      @mohammadhafeez

      @shami

      :)

      اور ان سب کے لاڈلے

      BlackSheep

      :facepalm:

      Zaidi
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #17
      آپ کا شکریہ محترم بزرگو میری کیا اوقات میں تو بہت معمولی سا ایک ممبر ہوں تائم بھی کم دیتا ہوں اور لکھتا بھی کم ہوں آپ کی محنت اور عرق ریزی کا فورم کو بہت فائدہ ہوگا انشااللہ آپ کو بزرگ لکھنے پر ایک بار پھر معذرت :serious:

      جج صاحب کے گٹ اپ پر آپ نے بڑے نفیس پیرائے میں معذرت کی ہے ۔

      Zaidi
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #19
      شکر ہے میرے ساتھ بیلور جیسے کوٸ مساٸل نہیں جو آج کل وہ فورم پر <sup>نوٹیفیکیشن کام نہ کرنے کا بتا رہیں ہیں۔ ورنہ پتا ہی نہ چلتا کہ کسی نے آپ کی پوسٹ پر ریسپناس کیا ہے بھی کہ نہیں یوں بات چیت کا سلسلہ واقعی مشکل ہوتا ہے ۔۔۔</sup> باقی میں خود ذیادہ اکٹیو نہیں رہتی میرا فورم پہ ہونا نہ ہونے کے برابر ہی ہے ویسے تو :( مگر آف لاٸن ہوکر بھی فورم کے سا تھ ساتھ رہنے کی کوشش کرتی ہوں کیونکہ دنشواروں کی اس محفل سے بہت کچھ سکھنے اور اپڈیٹ رہنے میں جو مدد ملتی ہے اسکی کیا ہی بات ہے اللہ کرے کہ عاطف صاحب کے ساتھ اللہ کی مدد اور دوستوں کا ساتھ ہمیشہ قاٸم رہے اور یہ فورم بہت ترقی کرے ۔۔۔ تاکہ مجھ جیسے نالاٸق کو بھی یہاں موجود دنشواروں کے علم سے فاہدہ ہو ۔۔۔ باقی کچھ ساتھی ہیں جن کو میں بہت مس کرتی ہوں کیونکہ ان کے پوسٹس میں لازمی پڑھتی ہوں لمبی لیسٹ ہے مگر منشن کر دیتی ہوں Bawa SaleemRaza @shahidabasi @nadan @mohammadhafeez @shami :) اور ان سب کے لاڈلے BlackSheep :facepalm:

      بی بی، آپ کی ساتوں پوسٹز پڑھ کر ساتوں دفعہ لطف آیا ۔ اب ساتویں آسمان پر سات ستارے نظر آرہے ہیں

      JMP
      Participant
      Offline
      • Professional
      #11
      سہراب بھائی تحریک انصاف اور فوج کے مخالف بھی تھوڑے سے ہیں سیاست پی کے پر بحرحال میرا مقصد تو انصافی اور فوجی سپپورٹرز کو اس فورم پر لانا ہے – نونیوں اور اینٹی آرمی لوگوں کی یہاں کوئی کمی نہیں ہے

      Awan sahib

      محترم اعوان صاحب

      امید ہے آپ خیریت سے ہیں

      میرے خیال میں آپکا کہنا درست ہے کے اس محفل میں مسلم لیگ نون کے حمایت کرنے والے زیادہ ہیں گو میں غلط بھی ہو سکتا ہوں

      جہاں تک اینٹی آرمی کا تعلق ہے میرے خیال میں اس محفل میں کوئی بھی فوج کے اینٹی یا خلاف نہیں ہے. میرے خیال میں کچھ محترم شرکاء محفل فوج کے چند حلقوں ‘ کی سیاست میں مبینہ دخل اندازی کے خلاف ہیں . میں گو کے غلط بھی ہو سکتا ہوں

      میرے خیال میں اس محفل اور اس کے شرکاء کو اینٹی آرمی یا فوج مخالف کہنا ایک انتہائی سنگین بات ہو سکتی ہے اس محفل کے مالک اور شرکاء کے لئے اور اگر آپکی بات سچ ہے تو میرے خیال میں ایسی سوچ رکھنا غلط ہے. فوج کے کسی اقدام کو ناپسند کرنا ایک بات ہے اور فوج کے مخالف ہونا کچھ اور. مجھے پاکستان کے قانون کی زیادہ خبر نہیں مگر شاید یہ ایک سنگین جرم ہو سکتا ہے .

      مجھے یقین کامل ہے کے میں آپکی راۓ کو بلکل غلط سمجھا ہوں

      nayab
      Participant
      Offline
      • Professional
      #12

      بی بی، آپ کی ساتوں پوسٹز پڑھ کر ساتوں دفعہ لطف آیا ۔ اب ساتویں آسمان پر سات ستارے نظر آرہے ہیں

      سات دفعہ پوسٹ کیسے ہوٸ پتا ہی نہ چلا اور  اب کہاں گٸ وہ بھی سمجھ میں نہیں آٸ

      لگتا ہے اس پوسٹ میں کوٸ جن کا سایہ تھا بار بار پوسٹ ہوٸ اور ایک بار ہٹانا چاہا تو ساتوں کی ساتوں غاٸب

      لگتا ہے جن جن کو مینشن کیا ہے انہی میں اتفاق نہ تھا

      ;-)

      ورنہ نالاٸق میں ضرور ہوں مگر اتنی نہیں

      :omg:

      Zaidi
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #13
      Awan sahib

      محترم اعوان صاحب

      امید ہے آپ خیریت سے ہیں

      میرے خیال میں آپکا کہنا درست ہے کے اس محفل میں مسلم لیگ نون کے حمایت کرنے والے زیادہ ہیں گو میں غلط بھی ہو سکتا ہوں

      جہاں تک اینٹی آرمی کا تعلق ہے میرے خیال میں اس محفل میں کوئی بھی فوج کے اینٹی یا خلاف نہیں ہے. میرے خیال میں کچھ محترم شرکاء محفل فوج کے چند حلقوں ‘ کی سیاست میں مبینہ دخل اندازی کے خلاف ہیں . میں گو کے غلط بھی ہو سکتا ہوں

      میرے خیال میں اس محفل اور اس کے شرکاء کو اینٹی آرمی یا فوج مخالف کہنا ایک انتہائی سنگین بات ہو سکتی ہے اس محفل کے مالک اور شرکاء کے لئے اور اگر آپکی بات سچ ہے تو میرے خیال میں ایسی سوچ رکھنا غلط ہے. فوج کے کسی اقدام کو ناپسند کرنا ایک بات ہے اور فوج کے مخالف ہونا کچھ اور. مجھے پاکستان کے قانون کی زیادہ خبر نہیں مگر شاید یہ ایک سنگین جرم ہو سکتا ہے .

      مجھے یقین کامل ہے کے میں آپکی راۓ کو بلکل غلط سمجھا ہوں

      جے ، ایم پی صاحب، سچ تلخ ضرور ہوتا ہے لیکن بالاخر مسلط ہو کر رہتا ہے ، آپ کی بات میں واقعی وزن ہے کہ یہاں کوئ بھی اپنے ملک کی سرحدوں کا دفاع کرنے والوں کے خلاف نہیں ، مگر یہ جملہ معترضہ بہت معنی خیز بھی ہے اور شاید باعث اعتراض بھی ۔ ہماری 70 سالہ تاریخ بہت زیادہ باعث افتخار نہیں ، اور جہاں دشمن نے کمند لگانے میں کوئ کسر نہ چھوڑی وہیں ہماری مسلح افواج کے بڑوں نے بھی دل کھول کر دل پشوری کی ہے ۔ یہ بات آپ کے نزدیک اچھنبے کی نہیں کہ جہاں ہماری مسلح افواج کے حلف میں غیر قانونی حکم کو تسلیم کرنے سے انکار فرض قرار دیا گیا ہے ، وہیں ملک کا اعلی دستور بار بار پیروں میں روند کر جنگل کے طاقت کے قانون ، جس کی لاٹھی ، اس کی بھینس ، کا عملی مظاہرہ کیا گیا ہے اور ملک کا ایک سپاہی بھی اپنی پیٹی اتار کر اس کے خلاف احتجاج نہ کر سکا ہے ۔ کیا ہم اسے نظم و ضبط کی ایک اعلی مثال قرار دیں یا اپنے حلف کی بدترین خلاف ورزی ؟
      یہ سوال پوچھنے والے غداری کے سرٹیفکٹ کیوں حاصل کرتے ہیں ؟

      Zaidi
      Participant
      Offline
      • Advanced
      #14
      سات دفعہ پوسٹ کیسے ہوٸ پتا ہی نہ چلا اور اب کہاں گٸ وہ بھی سمجھ میں نہیں آٸ لگتا ہے اس پوسٹ میں کوٸ جن کا سایہ تھا بار بار پوسٹ ہوٸ اور ایک بار ہٹانا چاہا تو ساتوں کی ساتوں غاٸب لگتا ہے جن جن کو مینشن کیا ہے انہی میں اتفاق نہ تھا ;-) ورنہ نالاٸق میں ضرور ہوں مگر اتنی نہیں :omg:

      بعض اوقات یہ ہوتا ہے کہ آپکے ذھن اور قلم میں ہم آہنگی برقرار نہیں رہتی ۔ جملوں میں محبت کی جھلک اتنی نمایاں ہوتی ہے کہ پوسٹوں کے نمبر اہمیت نہیں رکھتے ۔ سات ستارے تو کہکشاں کی رونق ہیں ۔ جتنے بھی دفعہ لکھے اور پڑھے جائیں اتنے ہی کم ہیں ۔

      داہرہ وار ہی تو ہیں ، عشق کے راستے تمام

      nayab
      Participant
      Offline
      • Professional
      #15

      بی بی، آپ کی ساتوں پوسٹز پڑھ کر ساتوں دفعہ لطف آیا ۔ اب ساتویں آسمان پر سات ستارے نظر آرہے ہیں

      دوسری لاٸن  پڑھ پڑ ھ کر ہنسی سے  برا حال ہو گیا میرا ۔۔۔

      :lol: :lol:

      ویسے ماڈریٹر حضرات پلیز رہنمائی  کر دیں کہ یہ مسلہ  کیوں کر ہوا کیونکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا یا  یہ انٹرنیٹ کا مسلہ تھا۔۔۔

      Believer12
      Participant
      Offline
      Thread Starter
      • Expert
      #16
      سات دفعہ پوسٹ کیسے ہوٸ پتا ہی نہ چلا اور اب کہاں گٸ وہ بھی سمجھ میں نہیں آٸ لگتا ہے اس پوسٹ میں کوٸ جن کا سایہ تھا بار بار پوسٹ ہوٸ اور ایک بار ہٹانا چاہا تو ساتوں کی ساتوں غاٸب لگتا ہے جن جن کو مینشن کیا ہے انہی میں اتفاق نہ تھا ;-) ورنہ نالاٸق میں ضرور ہوں مگر اتنی نہیں :omg:

      آپ نے لکھا تھا کہ مجھے بیلیور جیسا کوی مسئلہ نہیں ہے تو فورا ہی مجھ سے بڑا مسئلہ سامنے آگیا، آئیندہ احتیاط

      اور جنوں سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں احتیاط کی ضرورت ہے ماسک لگا کر باہر نکلیں، پارٹیز سے پرہیز کریں  فیملی کے اندر بھی فی الحال وزٹ نہ کریں

      جی ہاں ہر دکھای نہ دینے والی مخلوق جن ہے چاہے اسے عربی میں جن کہہ لیں یا انگلش میں جرم یا اردو میں جرثومہ

      :bigthumb:

      Believer12
      Participant
      Offline
      Thread Starter
      • Expert
      #17
      دوسری لاٸن پڑھ پڑ ھ کر ہنسی سے برا حال ہو گیا میرا ۔۔۔ :lol: :lol: ویسے ماڈریٹر حضرات پلیز رہنمائی کر دیں کہ یہ مسلہ کیوں کر ہوا کیونکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا یا یہ انٹرنیٹ کا مسلہ تھا۔۔۔

      ڈراونی فلمیں ہرگز نہ دیکھا کریں ورنہ ساری عمر مفت میں ڈرتی رہیں گی اور اس سے وزن بھی بڑھتا ہے۔ ہاں

      :serious:

      Ghost Protocol
      Participant
      Offline
      • Expert
      #18

      یہاں چونکہ گالیاں دینے والے نہیں ہیں لکھنے والے میچور لوگ ہیں اللہ کے فضل سے جتنے بھی ہیں دماغی لوگ ہیں (مجھ سے تو سارے ہی بہت بہتر ہیں)

      بیلیور بھیا،
      کچھ زیادہ ہی کسر نفسی سے کام لیا ہے آپ نے. ورنہ آپ اور فورم دونوں ہی اس حقیقت سے بدرجہ اتم واقفیت رکھتے ہیں کہ پاتال سے لے کر آکاش کی انتہاؤں تک شائد ہی کویی علمی میدان ہو گا جہاں آپ نے پولو نہیں کھیلا ہوگا یا علمی جھنڈے نہ گاڑے ہوں گے سچ مانیں تو سرکار آپ جیسی نابغہ روزگار شخصیت کی موجودگی اس فورم کی عزت میں اضافہ اور اس کے ارکان ک جہالت میں کمی کا بہت بڑا زریعہ ہے
      مولا خوش رکھے آپ کو

      Believer12

      • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
      shami11
      Participant
      Offline
      • Expert
      #19
      بیلیور بھائی – میں آپ کی بات سمجھ سکتا ہو ، میں جب فورم کو ایسا چلتا دیکھتا ہو تو مجھے اپنے پچاس ہزار ڈالر ڈوبنے کا اور بھی دکھ ہوتا ہے

      :serious:

    Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 57 total)

    You must be logged in to reply to this topic.

    ×
    arrow_upward DanishGardi