Viewing 19 posts - 1 through 19 (of 19 total)
  • Author
    Posts
  • barca
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    اسلام آباد: سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو 90 ایکڑ زرعی اراضی الاٹ کیے جانے کے معاملے پر تجزیہ کار عامر احمد خان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے کہ پاکستان کی سیاست ہمیشہ فوج کے خوف کے سائے تلے دبی رہی ہے۔ڈان نیوز کے پروگرام ‘نیوز وائز’ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے زمانے میں پیدا ہونے والی سیاست کو ملکی وسائل کو اپنے ذاتی مفاد کے لیے استعمال کرنے کے تناظر میں پالا گیا، جنرل ضیاء الحق نے ایک سوچی سمجھی اسکیم کے تحت یہ کام کیا تھا جو بعد میں پاکستان کی سیاست کا حصہ بن گیا۔تجزیہ کار نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو 90 ایکڑ اراضی الاٹ کیے جانے کے معاملے پر مزید کہا کہ سابق آرمی چیف کو زمین دیا جانا قواعد و ضوابط کا حصہ ہے، پاکستان میں ایک طبقہ ایسا ہے جنھیں اس قسم کی مراعات دی جاتی ہیں اور مدت ملازمت کے دوران کئی بار اس عمل کو دہرایا جاتا ہے۔تجزیہ کار کے مطابق اس معاملے پر سوال اٹھنا اس حد تک اچھی بات ہے کہ جس نظام کے تحت ریٹائرڈ فوجی افسران کو زمینیں الاٹ کی جاتی ہیں اس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔اس حوالے سے دفاع و سیکیورٹی معاملات کا تجربہ رکھنے والے صحافی اور تجزیہ کار خالد جمیل نے کہا کہ فوج میں ہر رینک پر پلاٹ نہیں دیا جاتا، ریٹائرنمنٹ سے چند سال قبل فوجی افسران کو ان کے تجربے کی بنیاد پر ترقی دی جاتی ہے۔خالد جمیل نے بتایا کہ ترقی کے تحت میجر جنرل یا بریگیڈیئر بن جانے والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ اگلے چند سال میں وہ ریٹائر ہو جائیں گے، اس موقع پر زمین کی حوالگی کے لیے ویلفیئر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے فوجی افسر کو تین آپشن دیئے جاتے ہیں اور ان سے آپشن لیے بھی جاتے ہیں۔تجزیہ کار کے مطابق اس عمل کے بعد یہ دیکھا جاتا ہے کہ زمین کہاں مہیا کی جا سکتی ہے، جس کے بعد دو فوجی افسران اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے ایک رکن پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی زمین کی حوالگی کا فیصلہ کرتی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل کو چالیس ایکڑ الاٹ کیے جاتے ہیں، اس کے بعد فور اسٹار جنرل، ایئر چیف مارشل، جوائنٹ چیف آف اسٹاف یا ایڈمرل ہیں اور ان عہدوں کے لیے 50 ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے، اس طرح دونوں زمینیں ملا کر سابق آرمی چیف کو 90 ایکڑ زمین دی گئی ہے۔واضح رہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو 90 ایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ کے حوالے سے سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی وضاحت کے باوجو نئی بحث کا آغاز ہو گیا ہے۔دوسری جانب حکام کے مطابق جنرل (ر) راحیل شریف کو اراضی الاٹ کیا جانا کوئی ‘انوکھی’ بات نہیں اور یہ الاٹمنٹ موجودہ قوانین کے مطابق اور خالصتآ میرٹ کی بنیاد پر کی گئی ہے۔اس حوالے سے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے ڈان کو بتایا کہ ‘سرحد کے پانچ کلو میٹر کے قطر میں آنے والے علاقے کا کنٹرول بارڈر ایریا کمیونٹی کے پاس ہوتا ہے اور یہ علاقے آرمی شہداء اور افسران کو الاٹ کیے جاتے ہیں’۔انھوں نے مزید بتایا کہ بارڈر ایریا کمیٹی جنرل ہیڈکواٹرز (جی ایچ کیو) کے اشتراک سے ان علاقوں کا قبضہ فراہم کرتی ہے جبکہ صوبائی حکومت کا ریونیو ڈپارٹمنٹ صرف اس کا ریکارڈ محفوظ کرتا ہے، پنجاب حکومت کو اس بات کا اختیار نہیں کہ وہ یہ زمینیں کسی کو جاری کر سکے۔http://www.dawnnews.tv/news/1051188/
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    راحیل شریف بے چارہ تو خواہ مخواہ پھنس گیا اصل اشو یہ نہیں ہے کہ فوجی قوائد کی رو سے اسے زمین کیوں الاٹ کی گئی اس موقع پر امت نے بھی بوٹوں پر جیب پھیرنی مناسب سمجھی جو اس جیسے بازاری اخباروں کا سلسلہ چلانے کیلیے ضروری ہوتا ہےقوائد کی رو سے جنرل راحیل کو زمین بالکل درست الاٹ کی گئی ہے اس بارے میں کوی اشو ہے ہی نہیںہم صرف یہ کہہ رہے تھے کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے؟کوی تو ایسا قاعدہ قانون غریبوں کیلیے بھی بناے جسکی رو سے ہر غریب کو دو مرلے کا چھوٹا سا گھر اور بچوں کی تعلیم فری مل جایا کرے
    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    ایسا قانون – کیسا قانون ؟ ایسے کسی بھی قانون کو بنانے کے لئے کوئی بھی سیریس نہی ہے – پولیٹیکل نمبر سکورنگ کے لئے غریبوں کے حق میں بیان بازی سے کام چل جاتا ہے تو پھر کیوں بنائیں قانون – دو مرلے کا مکان تو دور کی بات ہے ان کے لئے اچھی تعلیم اور صحت بھی فری کر دی جائے تو مہربانی ہو گی

    راحیل شریف بے چارہ تو خواہ مخواہ پھنس گیا اصل اشو یہ نہیں ہے کہ فوجی قوائد کی رو سے اسے زمین کیوں الاٹ کی گئی اس موقع پر امت نے بھی بوٹوں پر جیب پھیرنی مناسب سمجھی جو اس جیسے بازاری اخباروں کا سلسلہ چلانے کیلیے ضروری ہوتا ہے قوائد کی رو سے جنرل راحیل کو زمین بالکل درست الاٹ کی گئی ہے اس بارے میں کوی اشو ہے ہی نہیں ہم صرف یہ کہہ رہے تھے کہ ایسا کیوں کیا جاتا ہے؟ کوی تو ایسا قاعدہ قانون غریبوں کیلیے بھی بناے جسکی رو سے ہر غریب کو دو مرلے کا چھوٹا سا گھر اور بچوں کی تعلیم فری مل جایا کرے
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    منافق قوم ۔۔۔ ریڈ ھینڈ ڈ ۔۔۔۔۔ کرپشن پر بھی ۔۔۔ فوجی چیف کی حرف گیری نہ کرسکی ۔۔۔۔ صرف  ریڈی میڈ ۔۔۔۔ ولن ۔۔۔ سول سیاستدانوں کو گالیاں دے سکی ۔۔۔

    اسی منا فقت سے یہ  قوم کھڈے میں پہنچ چکی ہے ۔۔۔۔۔۔ لیکن منافقت سے کوئی سبق حاصل نہیں ۔۔۔۔

    دنیا کے مسائل اور بگاڑ ۔۔۔  کرپٹ سیاستدانوں یا کرپٹ فوجوں سے زیادہ ۔۔۔

    ۔۔ دنیا کے زیادہ تر ۔۔ مصائب  ۔۔۔ ۔ کرپٹ عوام ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ منا فق قومی کریکٹر کے پیدا کردہ ہیں ۔۔۔۔۔ ۔۔۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    فوج کو زمین لاٹ کرنے کا قانون ۔۔عوام نے تبدیل کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔یا پارلیمنٹ۔ ۔۔۔نے ۔۔۔
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    فوج کو زمین لاٹ کرنے کا قانون ۔۔ عوام نے تبدیل کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔یا پارلیمنٹ۔ ۔۔۔نے ۔۔۔

    امریکہ نے:thinking:

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    فوج کو زمین لاٹ کرنے کا قانون ۔۔ عوام نے تبدیل کرنا ہے ۔۔۔۔۔۔۔یا پارلیمنٹ۔ ۔۔۔نے ۔۔۔

    پاکستان کی اربوں کی جائیداد کو ۔۔۔۔ ہڑپ کرنے والے کرپٹ جرنل راحیل کو ۔۔۔ گالیاں ۔۔۔۔ عوام نے دینی ہیں یا پارلیمنٹ نے ۔۔۔۔۔

    یا منافقت تیرا ہی آسرا ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    امریکہ نے :thinking:

    چلیں اس بہانے گلٹی بھائی بھی مسکرئے۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    پاکستان کی اربوں کی جائیداد کو ۔۔۔۔ ہڑپ کرنے والے کرپٹ جرنل راحیل کو ۔۔۔ گالیاں ۔۔۔۔ عوام نے دینی ہیں یا پارلیمنٹ نے ۔۔۔۔۔

    یا منافقت تیرا ہی آسرا ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہم ووٹ سیاستدانوں کو دیتے ہیں  ۔۔نہ ۔۔کہہ فوج ۔۔۔کو ۔۔آپ گالیاں دے تو ریے ۔کیا آپ اپنے آپ کو عوام نہیں سمجھتے

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    فوج کو زمین دینے کا قانون پارلیمنٹ نے پاس کیا تھا ، آپ کے خیال سے اسمبلیوں سے پاس ہونے والے کتنے قانون میں عوام کی رائے شامل ہوتی ہے ؟

    پاکستان کی اربوں کی جائیداد کو ۔۔۔۔ ہڑپ کرنے والے کرپٹ جرنل راحیل کو ۔۔۔ گالیاں ۔۔۔۔ عوام نے دینی ہیں یا پارلیمنٹ نے ۔۔۔۔۔

    یا منافقت تیرا ہی آسرا ۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    ہم ووٹ سیاستدانوں کو دیتے ہیں ۔۔نہ ۔۔کہہ فوج ۔۔۔کو ۔۔ آپ گالیاں دے تو ریے ۔کیا آپ اپنے آپ کو عوام نہیں سمجھتے

    حضرات جھوٹ نہ بولا جائے ۔۔۔۔ اس قوم کی اصل لیڈر ۔۔۔ اصل حکمران ۔۔۔اصل مالک  ۔۔۔۔پاک فوج ہے ۔۔

    ۔ سیاستدان ۔۔۔ اس قوم نے گا لیاں دینے کے لیئے رکھے ہوئے ۔۔۔۔۔

    یہ قوم سپورٹ کرتی ہے  اور اس ملک کو پاک فوج چلاتی ہے ۔۔۔۔

    ۔۔اور یہ قوم۔۔۔۔ تہمتیں بہتان ۔۔۔۔ سیاستدانوں کو دیتی ہے ۔۔۔۔ خدایا ۔۔۔۔ یہ منافقت کب ختم ہوگی ۔۔۔۔۔۔۔

    سلیم رضا ۔۔۔میں ۔۔گا لیاں نہیں دیتا ۔۔۔ میں تو ۔۔۔ صرف نشا ن دھی کرتا ہوں ۔۔۔۔ اور میں عوام بھی نہیں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13
    فوج کو زمین دینے کا قانون پارلیمنٹ نے پاس کیا تھا ، آپ کے خیال سے اسمبلیوں سے پاس ہونے والے کتنے قانون میں عوام کی رائے شامل ہوتی ہے ؟

    کمال ہے شامی ۔۔۔۔

    ۔۔۔ الزام ۔۔۔۔ پارلیمنٹ پر ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ اربوں کی جا ئیداد ۔۔۔۔ ھڑپ کرنے والے ۔۔۔۔ جرنل راحیل کے لیئے ایک لفظ بھی نہیں ۔۔۔ 

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    فوج کو زمین دینے کا قانون پارلیمنٹ نے پاس کیا تھا ، آپ کے خیال سے اسمبلیوں سے پاس ہونے والے کتنے قانون میں عوام کی رائے شامل ہوتی ہے ؟

    شامی بھائیپارلیمنٹ کس کی نمایندگی کرتی ہے؟اب کوئی گھر گھر جا کر تو عوام سے پوچھنے سے رہا کہ تم کیا چاہتے ہو؟پارلمنٹ ہی عوام کی آواز ہوتی ہے

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    محترم جناب ، پارلیمنٹ سے بل پاس ہوا ، زمین فوج کو ملے گی ، اب پارلیمنٹ سے بل پاس کروانے میں کیا رکاوٹ ہے کے زمین فوج کو نہی ملے گی؟زمینوں کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھوتے ہیں ، فرق صرف اتنا ہے فوج دھڑلے سے اپنا حق سمجھ کر لیتی ہے ، قبضہ گروپ ہر پارٹی میں ہیں

    کمال ہے شامی ۔۔۔۔

    ۔۔۔ الزام ۔۔۔۔ پارلیمنٹ پر ۔۔۔۔ اور ۔۔۔ اربوں کی جا ئیداد ۔۔۔۔ ھڑپ کرنے والے ۔۔۔۔ جرنل راحیل کے لیئے ایک لفظ بھی نہیں ۔۔۔

    شامی بھائی پارلیمنٹ کس کی نمایندگی کرتی ہے؟ اب کوئی گھر گھر جا کر تو عوام سے پوچھنے سے رہا کہ تم کیا چاہتے ہو؟ پارلمنٹ ہی عوام کی آواز ہوتی ہے
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16

    راحیل بھی سوچتا ہوگا کہ یار کس قدر نہ شکری قوم ہے کہ ٩٠ ایکڑ اراضی پر شور مچارہی ہے میں اگر ٩٠٠ ایکڑ لے لیتا تو کس نے کیا اکھاڑ لینا تھا

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    شامی بھائی پارلیمنٹ کس کی نمایندگی کرتی ہے؟ اب کوئی گھر گھر جا کر تو عوام سے پوچھنے سے رہا کہ تم کیا چاہتے ہو؟ پارلمنٹ ہی عوام کی آواز ہوتی ہے

    تو پارلیمنٹ کو نہیں پتا عوام کیا  چاہتی ہے .عوام برابری کا سلوک چاہتی ہے ..یا اسے بھی پلات زمینیں دو .ورنہ کسی کو نہ دو ..اسی طرح جو پروٹوکول حکمرانوں کو ملتا ہے اسے بھی دو ورنہ ہماری طرح رہو …ایک کو ہم نے اپنی خدمت کے لئے اور دوسرے کو اپنی حفاظت کے لئے رکھا ہے ..دونوں اپنا کام نہیں کرتے ..ایک دوسرے کو خوش کرنے میں لگے ہوتے ہیں

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    محترم جناب ، پارلیمنٹ سے بل پاس ہوا ، زمین فوج کو ملے گی ، اب پارلیمنٹ سے بل پاس کروانے میں کیا رکاوٹ ہے کے زمین فوج کو نہی ملے گی؟ زمینوں کی بہتی گنگا میں سب ہاتھ دھوتے ہیں ، فرق صرف اتنا ہے فوج دھڑلے سے اپنا حق سمجھ کر لیتی ہے ، قبضہ گروپ ہر پارٹی میں ہیں

    یہ بدمعاش فوج پارلیمنٹ کو کیا سمجھتی ہے؟ اپنی ایک جیپ اور دو ٹرکوں کی مارجو چاہتی ہے پارلیمنٹ کی سنگی پر انگوٹھا رکھکر پاس کرواتی ہے، جسے چاہتی ہے چار ماہ کنٹینر پر لٹکا کر سانحہ آرمی پبلک سکول کی آڑ میں کنٹینر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیتی ہےخود سوگ کی حالت میں ہی اربوں کھربوں روپے کی زمینیں ہزار ہزار کنال کرکے الاٹ کروا جاتی ہے

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    باوا جی ، زمینوں والی بات پر میں آپ سے اگری کرتا ہو ، ایسا نہی ہونا چاہئیں ، پر کب تک پارلیمنٹ فوج کی کانی رہے گی ؟ اس پر ایک لاء پاس کر کے زمینیں واپس لی جائیں

    یہ بدمعاش فوج پارلیمنٹ کو کیا سمجھتی ہے؟ اپنی ایک جیپ اور دو ٹرکوں کی مار جو چاہتی ہے پارلیمنٹ کی سنگی پر انگوٹھا رکھکر پاس کرواتی ہے، جسے چاہتی ہے چار ماہ کنٹینر پر لٹکا کر سانحہ آرمی پبلک سکول کی آڑ میں کنٹینر چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیتی ہے خود سوگ کی حالت میں ہی اربوں کھربوں روپے کی زمینیں ہزار ہزار کنال کرکے الاٹ کروا جاتی ہے
Viewing 19 posts - 1 through 19 (of 19 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi