Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 28 total)
  • Author
    Posts
  • shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    Source

    اسلام آباد :… وزیراعظم عمران خان کو کس نے غلط معلومات فراہم کی کہ ان کی حکومت نے پاکستانیوں کے بیرون ملک چھپے اربوں ڈالرز کی معلومات حاصل کرنے کیلئے 26؍ ملکوں کی حکومتوں سے معاہدے کیے ہیں؟ مختلف ٹی وی چینلوں سے تعلق رکھنے والے اینکرز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اقتدار میں آتے ہی ان کی حکومت نے 26؍ ملکوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے تاکہ بیرون ممالک میں چھپی پاکستانیوں کی دولت کے متعلق معلومات حاصل کی جا سکیں۔ وزیراعظم نے اس بات کا کریڈٹ لیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ یہ معاہدے پچھلی حکومتوں نے نہیں کیے تھے۔ تاہم، جمعہ کو دی نیوز نے یہ حقیقت پر مبنی خبر شائع کی کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے کسی بھی غیر ملکی حکومت کے ساتھ اب تک کوئی معاہدہ نہیں کیا تاکہ پاکستانیوں کے بیرون ملک چھپے اربوں ڈالرز کی ریکوری کی جا سکے۔ اس کی بجائے بیرون ممالک سے ملنے والی معلومات مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے کیے گئے معاہدے کا نتیجہ ہے۔ یہ واضح نہیں کہ کس نے وزیراعظم کو اس معاملے پر غلط معلومات فراہم کیں جس کی وجہ سے عمران خان کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ جس بات کیلئے انہوں نے اپنی حکومت کیلئے کریڈٹ لینے کی کوشش کی وہ اصل میں مسلم لیگ ن کی حکومت کا کریڈٹ ہے۔ عجیب بات یہ ہے کہ وزیراعظم کو فراہم کردہ غلط معلومات کی تصدیق ان کے ساتھیوں نے بھی نہیں کی جس کی وجہ سے مخالفین نے عمران خان کو رسوا کیا۔ جیسا کہ دی نیوز میں خبر شائع ہو چکی ہے کہ حکومت پاکستان کو پاکستانیوں کی بیرون ملک موجود دولت کی معلومات ملنا شروع ہو گئی ہیں اور یہ اُس بین الاقوامی معاہدے کا نتیجہ ہے جس کا نام ’’ٹیکس امور کیلئے کثیر الفریقی معاہدہ برائے باہمی انتظامی معاونت‘‘ ہے۔ یہ معاہدہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کا معاہدہ ہے۔ معاہدے کا مقصد ٹیکس سے بچنے کے بڑھتے واقعات کو روکنا تھا، اور یہ معاہدہ رواں سال ستمبر سے نافذ العمل ہو چکا ہے۔ معاہدے کے حوالے سے رکن ممالک کی تعداد 100؍ ہے جبکہ اس پر پاکستان کی طرف سے 14؍ ستمبر 2016ء کو اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے او ای سی ڈی کے فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں قائم ہیڈکوارٹرز میں دستخط کیے تھے۔ اس معاہدے کے تحت پاکستان کو یہ اختیار حاصل ہو جاتا ہے کہ وہ رکن ممالک سے پاکستانیوں کی جانب سے ان کے ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری اور جمع کی جانے والی دولت کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے۔ پاکستان کے معاملے میں، یہ معاہدہ ستمبر میں نافذ العمل ہوگیا یعنی پی ٹی آئی حکومت کے آنے کے چند ہفتوں بعد۔ ایف بی آر کے سینئر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت کو 26؍ یا اس سے زائد ملکوں سے موصول ہونے والی معلومات اس قانونی فریم ورک کا نتیجہ ہے جس پر 2016ء میں دستخط کیے گئے تھے اور یہ چند ماہ قبل ہی نافذ ہو چکا ہے۔ 14؍ ستمبر کو او ای سی ڈی نے خود اعلان کیا تھا کہ پاکستان 104واں ملک بن گیا ہے جو ٹیکس سے بچنے اور ٹیکس چوری کے واقعات کے خلاف اس طاقتور کثیر الفریقی معاہدے کا حصہ بن چکا ہے۔ ایک اور معاملے میں دیکھیں تو پاکستان اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان پاکستانیوں کے سوئس بینکوں میں اکائونٹس کی معلومات کے تبادلے کے معاہدے کی توثیق مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں ہوئی اور اس پر دستخط ہوئے تھے۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک سوئس تعاون کا معاہدہ بھی گزشتہ حکومت میں ہوا تھا لیکن معاہدے کی توثیق اب سوئس حکام نے حال ہی میں کی ہے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ رولز آف بزنس کے مطابق پاکستان اور بیرون ممالک کے درمیان ایسے کسی بھی معاہدے کو وفاقی کابینہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد گزشتہ چند ماہ کے دوران کابینہ کے کئی اجلاس منعقد کیے ہیں لیکن منظوری کیلئے ایسا کوئی معاہدہ کبھی پیش نہیں کیا گیا۔ ایک ذریعے کے مطابق، وزیراعظم عمران خان کو چاہئے کہ وہ اُس شخص کیخلاف کارروائی کریں جس نے اُنہیں غلط معلومات فراہم کیں۔ کہا جاتا ہے کہ انکوائری کا حکم بھی دیا جا سکتا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ کام وزیراعظم کو رسوا کرنے کیلئے تو نہیں کیا گیا۔

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2
    ضرب عذب کے آغاز کے زمانے میں میں نے ایک نونی کو چللنج کیا کہ اگر ضرب عذب آل شریف میں سے کوئی کروا رہا ہے تو مجھے صرف اس کا بیان دکھا دو . .. . . نتیجہ ؟ بیان کیا دکھانا تھا بس بوٹ پالشی کے فلک شگاف نعرے
    .
    اس میں شک نہیں کہ نواز شریف نے نیب کا ادارہ بنایا تھا ، جب مشرف آیا تو اس نے اسی ادارے کے تحت نواز شریف کو دبڑ دوس کیا ، اور آج بھی نواز شریف نیب کی وجہ سے ہی پیشیاں بھگت رہا ہے اور دوہیاں دیتا پھر رہا ہے کہ نیب اس نے نہیں بنایا تھا
    .
    ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت ، کرتارپور ، بھاشا ڈیم اور اب یہ ماہدے . . . . . . کمال ہے بھائی جی

    :hilar: :hilar:   :hilar:   :hilar:   :hilar:

    :lol: :lol:   :lol:

    :bigsmile: :bigsmile:

    :)

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    ضرب عذب کے آغاز کے زمانے میں میں نے ایک نونی کو چللنج کیا کہ اگر ضرب عذب آل شریف میں سے کوئی کروا رہا ہے تو مجھے صرف اس کا بیان دکھا دو . .. . . نتیجہ ؟ بیان کیا دکھانا تھا بس بوٹ پالشی کے فلک شگاف نعرے . اس میں شک نہیں کہ نواز شریف نے نیب کا ادارہ بنایا تھا ، جب مشرف آیا تو اس نے اسی ادارے کے تحت نواز شریف کو دبڑ دوس کیا ، اور آج بھی نواز شریف نیب کی وجہ سے ہی پیشیاں بھگت رہا ہے اور دوہیاں دیتا پھر رہا ہے کہ نیب اس نے نہیں بنایا تھا . ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت ، کرتارپور ، بھاشا ڈیم اور اب یہ ماہدے . . . . . . کمال ہے بھائی جی :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :lol: :lol: :lol: :bigsmile: :bigsmile: :)

    ایکبار اسحاق ڈار نے بیان ضرور دیا تھا کہ ان کی حکومت باہر جتنا بھی سرمایہ ہے واپس لانے کیلئے کوشش کررہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اسحاق ڈار کو معافی کے علاوہ سیکرٹری خزانہ بنا دیا جاے تو ملک کی اکانومی بہتر ہوجاے گی اور ڈالر بھی نہچے آجاے گا کیونکہ اسے کافی تجربہ ہے، ملک اناڑی وزیر خزانہ کے تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    ایکبار اسحاق ڈار نے بیان ضرور دیا تھا کہ ان کی حکومت باہر جتنا بھی سرمایہ ہے واپس لانے کیلئے کوشش کررہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ اسحاق ڈار کو معافی کے علاوہ سیکرٹری خزانہ بنا دیا جاے تو ملک کی اکانومی بہتر ہوجاے گی اور ڈالر بھی نہچے آجاے گا کیونکہ اسے کافی تجربہ ہے، ملک اناڑی وزیر خزانہ کے تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا

    :lol:   :lol:   :lol:

    آپ کب سے جمہوریت دشمن ہو گیے ؟

    :thinking:
    ساتھ ساتھ مجرم دوست بھی ہو گیے ؟

    :thinking:
    .
    اس سے بھی اہم سوال
    آپ کب سے پاکستان کے خیر خواہ بن گیے ؟

    :o :o   :o

    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5
    یعنی جو بھی حکومت کی بونگیوں کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ڈیفنڈ نہ کریں وہ محب وطن نہی ؟

    :serious:

    :lol: :lol: :lol: آپ کب سے جمہوریت دشمن ہو گیے ؟ :thinking: ساتھ ساتھ مجرم دوست بھی ہو گیے ؟ :thinking: . اس سے بھی اہم سوال آپ کب سے پاکستان کے خیر خواہ بن گیے ؟ :o :o :o
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    یعنی جو بھی حکومت کی بونگیوں کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ڈیفنڈ نہ کریں وہ محب وطن نہی ؟ :serious:

    محب الوطن نہیں جمہوریت دشمن کہلوائے گا
    .
    بھول گیے پچھلے دور کی باتیں
    .
    بقول شخصے
    جان کہہ کر جو بلایا تو برا مان گیے
    آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گیے

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7

    تو کیا یہ ثابت ہو چکا ہے کے عزت مآب وزیر اعظم پاکستان جناب محترم عمران خان صاحب کو کسی نے غلط معلومات پیش کیں؟ اور اگر ایسا ہوا تو کیوں ہوا کا جواب نہیں ملا ابھی تک اس بحث میں

    وزیر اعظم پاکستان محترم خان صاحب کے ساتھ یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے. شروع کے دنوں میں بیرونی ممالک سے تہنتی پیغامات کے حوالے سے باتیں کی گئیں جو کے بعد میں مکمل درست نہیں پائی گئیں . وزیر اعظم پاکستان محترم جناب خان صاحب نے ابھی کچھ دن پہلے اعتراف کیا کے روپے کی قیمت میں کمی کا انکو علم نہیں تھا اور یہ خبر انکو اخبار سے ملی .

    شاید ابھی بھی سمبھلنے میں لگی ہیے ہماری حکومت . اس جماعت نے بائیس سال انتظار کیا حکومت ا اور اس بائیس سالوں میں حکومت کے حوالے سے نہ کچھ سوچا نہ کوئی ٹیم تیار کی. لگتا ہے کے میدان میں اتر گئے اور پھر پتا چلا کے کونسے کھلاڑی ہیں، کونسی مخالف ٹیم ہے ، کس طرح گیند پھینکی جاتی ہے اور کس طرح بلے بازی کی جاتی ہے . شاید اس دوران یہ بھول گئے کے مخالف کو جاننا ، اپنی ٹیم میں متوازن بلے باز اور گیند باز کو شمول کرنا اور اپنی حکمت عملی طے کرنا ضروری ہوتا ہے

    چلیں اب میدان میں آ گئے ہیں تو امید کی جا سکتی ہے کہ آہستہ آہستہ اپنے کھیل کے جوہر دکھا کر مخالفوں کے چھکے چھڑا دیں گے اور ملک اور اس کی عوام کا سر بلند کر دیں گے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    خان صاحب مزاجا چونکہ ابھی بھی کنٹینر پر چڑھے ہوے ہیں جو بھی بات آپ انکے کان میں بولدیں وہ پورے اعتماد کے ساتھ عوام سے کہدیں گے مزاج سے آشنا موقع پرستوں کو خان صاحب کی ہر کمزوری کا احساس ہے کہ لمبی لمبی پہنکنے کا کویی موقع انہوں نے ضایع نہیں کرنا ہے اور آگے سے سوال بھی نہیں کرنا ہے کہ بھائی یہ ٢٦ ملکوں سے معاہدے کسطرح ہوگیے؟ اسکی تفصیل کیا ہے؟ اور یہ کسنے کئے ہیں؟ اور جو سب سے بڑی خوبی ہے مطلب یو ٹرن لینے کی تو اسکے ذرئیے جو بھی بونگی ماری جاےگی اسکی واپسی بلکل بھی مشکل نہیں ہے
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    یعنی جو بھی حکومت کی بونگیوں کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے ڈیفنڈ نہ کریں وہ محب وطن نہی ؟ :serious:

    شامی بھائی

    محب وطن بننے کیلیے اپنی عوام سے پلٹن گراونڈ والی کروانا، دشمن کے سامنے بے شرمی سے ہتھیار ڈالنا، سیاچن اور انگور اڈا بغیر لڑے دشمن کے حوالے کرنا، کارگل سے اپنے شہیدوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگنا اور اپنی چھاونی پر دو امریکی ہیلی کاپٹر اڑتے دیکھ کر لحافوں میں منہ چھپا کر رونا ضروری شرائط ہیں

    :hilar: :hilar:   :hilar:

    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10

    جغرافیا ئی کرپشن کرنے والے کہتے ہے مثبت خبریں دو ، جیسے اکہتر کی جنگ میں عوام کو  مثبت خبروں سے پھدوبنایا جا رہا تھا ، ہم چٹان کی طرح کھڑے ہے ، دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے

    اور پھر انڈیا ریڈیو سے خبر آئی ، نیازی نے ہتھیار ڈال دئیے ، جنگ کا خاتمہ

    شامی بھائی محب وطن بننے کیلیے اپنی عوام سے پلٹن گراونڈ والی کروانا، دشمن کے سامنے بے شرمی سے ہتھیار ڈالنا، سیاچن اور انگور اڈا بغیر لڑے دشمن کے حوالے کرنا، کارگل سے اپنے شہیدوں کی لاشیں چھوڑ کر بھاگنا اور اپنی چھاونی پر دو امریکی ہیلی کاپٹر اڑتے دیکھ کر لحافوں میں منہ چھپا کر رونا ضروری شرائط ہیں :hilar: :hilar: :hilar:
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11
    ضرب عذب کے آغاز کے زمانے میں میں نے ایک نونی کو چللنج کیا کہ اگر ضرب عذب آل شریف میں سے کوئی کروا رہا ہے تو مجھے صرف اس کا بیان دکھا دو . .. . . نتیجہ ؟ بیان کیا دکھانا تھا بس بوٹ پالشی کے فلک شگاف نعرے . اس میں شک نہیں کہ نواز شریف نے نیب کا ادارہ بنایا تھا ، جب مشرف آیا تو اس نے اسی ادارے کے تحت نواز شریف کو دبڑ دوس کیا ، اور آج بھی نواز شریف نیب کی وجہ سے ہی پیشیاں بھگت رہا ہے اور دوہیاں دیتا پھر رہا ہے کہ نیب اس نے نہیں بنایا تھا . ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت ، کرتارپور ، بھاشا ڈیم اور اب یہ ماہدے . . . . . . کمال ہے بھائی جی :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :lol: :lol: :lol: :bigsmile: :bigsmile: :)

     جب آپ سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ ضرب غضب زرداری کے پانچ سال اور مشرف کے دس سال میں کیوں نہیں ہوا تو آپ کہتے ہیں اس وقت انہیں سدھرنے کا موقع دیا جا رہا تھا – واہ ہزاروں لوگوں کی قاتلوں کو سدھرنے کا موقع دیا جا رہا تھا – ایک بندے کے قاتل کو تو پھانسی پر چڑھا دیا جاتا ہے – بھاہی صاحب نواز تاجروں کا نمائندہ ہے اور تاجروں کی پہلی ڈیمانڈ امن و امان ہوتی ہے – نواز مذہبی لوگوں کا بھی نمائندہ ہے اس لئے تھوڑی بات چیت بھی ضروری تھے مگر نواز نے فوج کو صاف بتا دیا تھا اب یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا – باقی فوج پہلے کیوں نہیں آپریشن کر رہی تھی تو یہ امریکا نہیں چاہتا تھا ، پاکستان میں بد امنی اس کی خوائش تھی البتہ وہ ان لوگوں کو مارنا چاہتا تھا جو افغانستان میں اس کے راستے میں رکاوٹ تھے (حقانی گروپ ) تحریک طالبان پاکستان کو تو فنڈنگ ہی امریکا اور انڈیا سے ہو رہی تھی اور یہ سب ہماری فوج کو بھی پتہ تھا – بھاہی صاحب جن لوگوں نے اس ملک کے پچاس ہزار لوگوں کو مروایا ان کی آپ سائیڈ لے رہے ہیں اور جن کے دور

    میں امن و امان ہوا اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر کام ہوا وہ غدار ہیں – نواز غدار ہوتا تو سی پیک نہ کرتا ، بجلی کے منصوبے نہ لگاتا ، سیف سٹی نہ بناتا ، ملک میں سڑکیں پل بنا کر عوام کی مہیشت کے لئے سہولتیں نہ فراہم کرتا – سڑک کا دوسرا نام ترقی ہے یہ بات پوری دنیا میں مانی جاتی ہیں – آپ لوگ زرداری دور کے پانچ سال کے حقدار ہیں جس پر آپ چپ ہیں –

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    :lol: :lol: :lol: آپ کب سے جمہوریت دشمن ہو گیے ؟ :thinking: ساتھ ساتھ مجرم دوست بھی ہو گیے ؟ :thinking: . اس سے بھی اہم سوال آپ کب سے پاکستان کے خیر خواہ بن گیے ؟ :o :o :o

    جب سے پاکستان کے دشمن اس کے حاکم بنے ہیں تب سے

    :thinking:

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #13
    جب آپ سے یہ پوچھا جاتا ہے کہ ضرب غضب زرداری کے پانچ سال اور مشرف کے دس سال میں کیوں نہیں ہوا تو آپ کہتے ہیں اس وقت انہیں سدھرنے کا موقع دیا جا رہا تھا – واہ ہزاروں لوگوں کی قاتلوں کو سدھرنے کا موقع دیا جا رہا تھا – ایک بندے کے قاتل کو تو پھانسی پر چڑھا دیا جاتا ہے – بھاہی صاحب نواز تاجروں کا نمائندہ ہے اور تاجروں کی پہلی ڈیمانڈ امن و امان ہوتی ہے – نواز مذہبی لوگوں کا بھی نمائندہ ہے اس لئے تھوڑی بات چیت بھی ضروری تھے مگر نواز نے فوج کو صاف بتا دیا تھا اب یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا – باقی فوج پہلے کیوں نہیں آپریشن کر رہی تھی تو یہ امریکا نہیں چاہتا تھا ، پاکستان میں بد امنی اس کی خوائش تھی البتہ وہ ان لوگوں کو مارنا چاہتا تھا جو افغانستان میں اس کے راستے میں رکاوٹ تھے (حقانی گروپ ) تحریک طالبان پاکستان کو تو فنڈنگ ہی امریکا اور انڈیا سے ہو رہی تھی اور یہ سب ہماری فوج کو بھی پتہ تھا – بھاہی صاحب جن لوگوں نے اس ملک کے پچاس ہزار لوگوں کو مروایا ان کی آپ سائیڈ لے رہے ہیں اور جن کے دور میں امن و امان ہوا اور لوڈ شیڈنگ ختم کرنے پر کام ہوا وہ غدار ہیں – نواز غدار ہوتا تو سی پیک نہ کرتا ، بجلی کے منصوبے نہ لگاتا ، سیف سٹی نہ بناتا ، ملک میں سڑکیں پل بنا کر عوام کی مہیشت کے لئے سہولتیں نہ فراہم کرتا – سڑک کا دوسرا نام ترقی ہے یہ بات پوری دنیا میں مانی جاتی ہیں – آپ لوگ زرداری دور کے پانچ سال کے حقدار ہیں جس پر آپ چپ ہیں –

    اعوان صاحب ! بات کرنے سے پہلے کچھ تو سوچ لیا کریں کہ آپ نے جان الله کو دینی ہے نواز شریف کو نہیں
    .
    ضرب عذب کو آپ نواز شریف کے کھاتے میں ڈالنے پر تلے ہیں ، اس بارے میں آپ کی واحد دلیل کہ یہ نواز دور سے پہلے کیوں نہ ہوا . … . . میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ تمام سیاسی لوگ بشمول نواز شریف آپریشن کے حق میں نہ تھے آپ کو “امن کو ایک اور موقع دینا چاہتا ہوں ” کی شہ سرخی بھی بتائی جسے آپ کمال ہوشیاری سے ” نواز نے فوج کو صاف بتا دیا تھا اب یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا” کے تلے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں
    .
    درحقیقت آپ نے یہ مان لیا کہ سیاسی لوگ بشمول نواز شریف دہشت گردوں سے بات چیت کرنا چاہتے تھے جس کا قیامت تک فائدہ نہیں ہونے والا تھا
    .
    آپ کا نقطہ بس یہی ہے کہ اس سب کے بعد جب آپریشن ہوا تو وہ نواز شریف نے کروایا . اس ضمن میں آپ کو بھی وہی چلینج ہے کہ آپریشن کے دنوں میں ان کا کوئی ایک بیان دکھا دیں کہ آپریشن ہم کروا رہے ہیں . . . .آپ نہیں دکھا سکیں گے . . . میں آپ کو شہباز شریف کا بیان دکھاتا ہوں کہ مجھے آپریشن کا ٹی وی سے پتا چلا ، اور یہ کہ یہ آپریشن فوج نے اپنے آپ ہی شروع کر دیا . . . . . . . . . . آپ کو یہ بھی بتا چکا ہوں کہ اس بارے میری محترم ممبر صحرائی سے بات ہو چکی ہے میں نے انہیں ضرب عذب کی کامیابی کا بتایا تو انہوں نے جوابا نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی حکومت کی کامیابی بتایا اور کبھی دعوا نہ کیا کہ ضرب ازب سیاسی حکومت کا کام ہے
    .
    تاجروں ، صنعت کاروں اور عام عوام کی سوچ کی بات نہ کریں ، کچھ باتیں گزر گئی ہیں اگر اب سامنے آئیں گی تو آپ کو شرمندگی ہو گی
    .
    میرے خیال میں ضرب عذب پر بہت بات ہو چکی ہے اب دائروں میں گول گول گھومنے کا کوئی فائدہ نہیں

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #14
    جب سے پاکستان کے دشمن اس کے حاکم بنے ہیں تب سے :thinking:

    لیکن یہ لوگ جنہیں آپ پاکستان کے دشمن کہہ رہے ہیں ، تب بھی پاکستان کے حاکم تھے جب عاطف (قادیانی ) کو نکالا گیا تھا ، تب تو آپ نے یہی تڑیاں لگائی تھیں کہ اب معیشت کی تباہی ہو گی اور آپ تماشہ دیکھیں گے
    .
    اس کا مطلب آپ کی زندگی میں یہ گوال منڈیلا انقلاب بعد میں ہی آیا ہے

    :thinking: :thinking:   :thinking:

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    اعوان صاحب ! بات کرنے سے پہلے کچھ تو سوچ لیا کریں کہ آپ نے جان الله کو دینی ہے نواز شریف کو نہیں . ضرب عذب کو آپ نواز شریف کے کھاتے میں ڈالنے پر تلے ہیں ، اس بارے میں آپ کی واحد دلیل کہ یہ نواز دور سے پہلے کیوں نہ ہوا . … . . میں آپ کو پہلے ہی بتا چکا ہوں کہ تمام سیاسی لوگ بشمول نواز شریف آپریشن کے حق میں نہ تھے آپ کو “امن کو ایک اور موقع دینا چاہتا ہوں ” کی شہ سرخی بھی بتائی جسے آپ کمال ہوشیاری سے ” نواز نے فوج کو صاف بتا دیا تھا اب یہ زیادہ دیر نہیں چلے گا” کے تلے چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں . درحقیقت آپ نے یہ مان لیا کہ سیاسی لوگ بشمول نواز شریف دہشت گردوں سے بات چیت کرنا چاہتے تھے جس کا قیامت تک فائدہ نہیں ہونے والا تھا . آپ کا نقطہ بس یہی ہے کہ اس سب کے بعد جب آپریشن ہوا تو وہ نواز شریف نے کروایا . اس ضمن میں آپ کو بھی وہی چلینج ہے کہ آپریشن کے دنوں میں ان کا کوئی ایک بیان دکھا دیں کہ آپریشن ہم کروا رہے ہیں . . . .آپ نہیں دکھا سکیں گے . . . میں آپ کو شہباز شریف کا بیان دکھاتا ہوں کہ مجھے آپریشن کا ٹی وی سے پتا چلا ، اور یہ کہ یہ آپریشن فوج نے اپنے آپ ہی شروع کر دیا . . . . . . . . . . آپ کو یہ بھی بتا چکا ہوں کہ اس بارے میری محترم ممبر صحرائی سے بات ہو چکی ہے میں نے انہیں ضرب عذب کی کامیابی کا بتایا تو انہوں نے جوابا نیشنل ایکشن پلان کو سیاسی حکومت کی کامیابی بتایا اور کبھی دعوا نہ کیا کہ ضرب ازب سیاسی حکومت کا کام ہے . تاجروں ، صنعت کاروں اور عام عوام کی سوچ کی بات نہ کریں ، کچھ باتیں گزر گئی ہیں اگر اب سامنے آئیں گی تو آپ کو شرمندگی ہو گی . میرے خیال میں ضرب عذب پر بہت بات ہو چکی ہے اب دائروں میں گول گول گھومنے کا کوئی فائدہ نہیں

    مشرف کے دور میں نواز شریف اور عمران خان کی کیا ویلیو تھی کہ مشرف ان کی سنتا – آپ پچاس ہزار جانوں کی قربانی کو مذاق سمجھ رہے ہیں – پورا ملک چاہتا تھا دہشت گردی ختم ہو تو پھر آپریشن کی مخالفت کون کرتا – مشرف اور زرداری تو دونوں لبرل تھے انہیں تو مذہب کی کوئی پروا بھی نہیں تھی نہ ان کے ووٹر بھی مذہبی تھے – آپ کو اتنی بات سمجھ کیوں نہیں آتی کہ مشرف کے اقتدار کے لئے یہ سب ضروری تھا – زرداری دور میں بھی حسین حقانی نے بیشمار بلیک واٹر کے ایجنٹوں کو ویزا دیا – ریمنڈ ڈیوس والی بات شاید آپ کو یاد نہیں – امریکی ایجنٹوں کے مہاملے میں مذہب کہاں سے آ گیا – ملک کا بچہ بچہ کہ رہا تھا کہ یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے مگر آپ ان کے پیچھے مذہب کو دیکھ رہے تھے – ہماری فوج ، امریکا اور انڈیا اس وقت دھماکے کرنے کے مہاملے میں ایک پیج پر تھے – را کے تحریک طالبان کے ساتھ ہونے کی کئی خبریں آ چکیں تھی – جاتے جاتے وردی والوں کے اقتدار کو چھوڑنے کی تین وجوہات بھی بتاتا چلوں – ایوب مارشل لاء سے جان چھو ٹی جب ملک دو ٹکڑے ہوا – ضیاء کا جہاز ہوا میں بلاسٹ ہوا تو دوسرے مارشل لاء سے جان چھو ٹی – مشرف دور کے آخر میں جب لوگ وردی اورفوجی ہیئر کٹ والوں کو دیکھتے ہی مارنا شرح کر دیتے اور فوجیوں کو حکم تھا وردی میں باہر نہ نکلیں – ایسی ذلالت کے بھد فوج سے تیسری بار جان چھوٹی – پبلک سب جانتی ہے –

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #16
    مشرف کے دور میں نواز شریف اور عمران خان کی کیا ویلیو تھی کہ مشرف ان کی سنتا – آپ پچاس ہزار جانوں کی قربانی کو مذاق سمجھ رہے ہیں – پورا ملک چاہتا تھا دہشت گردی ختم ہو تو پھر آپریشن کی مخالفت کون کرتا – مشرف اور زرداری تو دونوں لبرل تھے انہیں تو مذہب کی کوئی پروا بھی نہیں تھی نہ ان کے ووٹر بھی مذہبی تھے – آپ کو اتنی بات سمجھ کیوں نہیں آتی کہ مشرف کے اقتدار کے لئے یہ سب ضروری تھا – زرداری دور میں بھی حسین حقانی نے بیشمار بلیک واٹر کے ایجنٹوں کو ویزا دیا – ریمنڈ ڈیوس والی بات شاید آپ کو یاد نہیں – امریکی ایجنٹوں کے مہاملے میں مذہب کہاں سے آ گیا – ملک کا بچہ بچہ کہ رہا تھا کہ یہ جو دہشتگردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے مگر آپ ان کے پیچھے مذہب کو دیکھ رہے تھے – ہماری فوج ، امریکا اور انڈیا اس وقت دھماکے کرنے کے مہاملے میں ایک پیج پر تھے – را کے تحریک طالبان کے ساتھ ہونے کی کئی خبریں آ چکیں تھی – جاتے جاتے وردی والوں کے اقتدار کو چھوڑنے کی تین وجوہات بھی بتاتا چلوں – ایوب مارشل لاء سے جان چھو ٹی جب ملک دو ٹکڑے ہوا – ضیاء کا جہاز ہوا میں بلاسٹ ہوا تو دوسرے مارشل لاء سے جان چھو ٹی – مشرف دور کے آخر میں جب لوگ وردی اورفوجی ہیئر کٹ والوں کو دیکھتے ہی مارنا شرح کر دیتے اور فوجیوں کو حکم تھا وردی میں باہر نہ نکلیں – ایسی ذلالت کے بھد فوج سے تیسری بار جان چھوٹی – پبلک سب جانتی ہے –

    بھائی جی ! عوام کے معمالے میں میری زبان نہ کھلوائیں . . . . . عوام نے ضرب عذب کی حمایت کی میرے لئے یہی کافی ہے کہ عوام نے یہاں حق کی حمایت کی
    .
    اگر آپ اب کہیں گے تو میں آپ کو عوام کی ضرب عذب سے پہلے کی سوچ بتا دوں گا

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17
    بھائی جی ! عوام کے معمالے میں میری زبان نہ کھلوائیں . . . . . عوام نے ضرب عذب کی حمایت کی میرے لئے یہی کافی ہے کہ عوام نے یہاں حق کی حمایت کی . اگر آپ اب کہیں گے تو میں آپ کو عوام کی ضرب عذب سے پہلے کی سوچ بتا دوں گا

     شاہ صاحب آپ مذہبی آدمی ہیں میں آپ کیا قدر کرتا ہوں – بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اس ملک میں بیشمار ایسے ہیں جنہوں نے صرف ملک کو لوٹا ہے – جوانیاں سب کی داغدار ہیں چاہے نواز ہو یا خان جس کا جتنا بس چلا مالی یا اخلاقی بے ایمانیاں کی وہ کمیشن کھانا ہو ، جوا کھیلنا ، بدکاری کرنا یا جو بھی -آج اعظم سواتی کی جے یی ٹی رپورٹ پڑھیں کے کیا کیا گل کھلاہے ہیں – بیشمار وزیر اعظم اہے مگر کھا پی کر بغیر اپنا نقش اس ملک پر چوڑھ کر چلے گئے – نواز شریف کے بناہے منصوبے آپ کو ملک کے کونے کونے میں ملیں گے – خان صاحب کی کرکٹ میں خدمات نہ قابل فراموش ہیں مگر سیاست میں انہیں اپنی کارکردگی دکھانی ہے ابھی – اگر وہ دکھا پا ییں تو پہلے نمبر پر رکھیں گے مگر فلحال وہ نواز شریف اور بھٹو سے کافی نیچے بیٹھے نظر آ رہے ہیں –

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    لیکن یہ لوگ جنہیں آپ پاکستان کے دشمن کہہ رہے ہیں ، تب بھی پاکستان کے حاکم تھے جب عاطف (قادیانی ) کو نکالا گیا تھا ، تب تو آپ نے یہی تڑیاں لگائی تھیں کہ اب معیشت کی تباہی ہو گی اور آپ تماشہ دیکھیں گے . اس کا مطلب آپ کی زندگی میں یہ گوال منڈیلا انقلاب بعد میں ہی آیا ہے :thinking: :thinking: :thinking:

    کیپیٹل ازم میں معیشت کو ماپنے کے دو ہی ذرایع ہیں ، ڈالر اور سٹاک ایکسچینج، ڈالر ڈیڑھ سو کا ہونے والا ہے جبکہ نواز دور میں ایک سو کا تھا، اور سٹاک ایکسچینج کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے

    باقی عاطف کو نکال کر بہت اچھا کیا کیونکہ اب جو معیشت کی تباہی ہوی ہے اس سے وہ بھی مفت میں بدنام ہوجاتا

    عاطف میاں کو بریکٹس میں قادیانی لکھنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اگر ایسا کرنے سے باقی مسالک آپ کو مسلمان مان لیتے ہیں تو یہ تو بہت سستا سودا ہے، ساتھ میں دو چار گالیاں بھی لکھ دیتے  تو شیعہ کو مسلمان ماننے میں اگر کسی کو کوی شبہ ہے تو وہ بھی نکل جاتا

    :thinking:

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19
    کیپیٹل ازم میں معیشت کو ماپنے کے دو ہی ذرایع ہیں ، ڈالر اور سٹاک ایکسچینج، ڈالر ڈیڑھ سو کا ہونے والا ہے جبکہ نواز دور میں ایک سو کا تھا، اور سٹاک ایکسچینج کا بھٹہ بیٹھ چکا ہے ب
    :hilar: :hilar:   :hilar:   :hilar:   :hilar:
    یہ تو آپ نے ایم ایم بی یعنی مہا معاشی بونگی مار دی
    باقی عاطف کو نکال کر بہت اچھا کیا کیونکہ اب جو معیشت کی تباہی ہوی ہے اس سے وہ بھی مفت میں بدنام ہوجاتا
    اس کے سپپورٹر آپ جیسے لوگ ہیں جن کا ہتھیار جھوٹ ، ڈھٹائی اور بے غیرتی ہیں . ایسے لوگ خود کو بستی پروف سمجھتے ہیں . . . . . لیکن ہمارا ایک کمینٹ انہیں دبڑ دوس کرنے کو کافی ہے
    عاطف میاں کو بریکٹس میں قادیانی لکھنے سے آپ کی کیا مراد ہے؟
    تاکہ غلط فہمی کا احتمال نہ رہے
     اگر ایسا کرنے سے باقی مسالک آپ کو مسلمان مان لیتے ہیں تو یہ تو بہت سستا سودا ہے، ساتھ میں دو چار گالیاں بھی لکھ دیتے  تو شیعہ کو مسلمان ماننے میں اگر کسی کو کوی شبہ ہے تو وہ بھی نکل جاتا
    قادیانیوں کے ساتھ باقی مسلمانوں کو بھی ملا لیا ؟
    :lol: :lol:   :lol:   :hilar:   :hilar:   :hilar:
    :hilar: :lol:    :hilar:   :lol:   :hilar:
    :bigsmile: :bigsmile:   :bigsmile:   :cwl:
    :cwl:
    .
    .
    .
    :facepalm:
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #20
    ضرب عذب کے آغاز کے زمانے میں میں نے ایک نونی کو چللنج کیا کہ اگر ضرب عذب آل شریف میں سے کوئی کروا رہا ہے تو مجھے صرف اس کا بیان دکھا دو . .. . . نتیجہ ؟ بیان کیا دکھانا تھا بس بوٹ پالشی کے فلک شگاف نعرے . اس میں شک نہیں کہ نواز شریف نے نیب کا ادارہ بنایا تھا ، جب مشرف آیا تو اس نے اسی ادارے کے تحت نواز شریف کو دبڑ دوس کیا ، اور آج بھی نواز شریف نیب کی وجہ سے ہی پیشیاں بھگت رہا ہے اور دوہیاں دیتا پھر رہا ہے کہ نیب اس نے نہیں بنایا تھا . ڈالر کی بجائے مقامی کرنسی میں تجارت ، کرتارپور ، بھاشا ڈیم اور اب یہ ماہدے . . . . . . کمال ہے بھائی جی :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :lol: :lol: :lol: :bigsmile: :bigsmile: :)

    The NAB is empowered to undertake any necessary prevention and awareness, in all means, in addition to enforce its operations against the economic terrorism and financial crimes. It was established on 16 November 1999 and its sphere of operation has been expanded and extended since.

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 28 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi