Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 23 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ اسمبلی کے اسپیکر اور پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کو آمدن سے زیادہ اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
    سندھ اسمبلی کے سپیکر کو بدھ کو اسلام آباد کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل سے گرفتار کیا گیا اور انھیں احتساب عدالت میں پیش کر کے ان کا تین دن کا راہداری ریمانڈ لے لیا گیا ہے جس کے بعد اب انھیں کراچی منتقل کیا جائے گا۔
    نیب کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق ملزم پر آمدن سے زیادہ اثاثے بنانے کا الزام ہے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ آغا سراج درانی کی گرفتاری کا معاملہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اٹھائے گی اور اس معاملے میں حزب مخالف کی دیگر جماعتوں سے مشاورت بھی کی جائے گا۔
    جماعت کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس معاملے پر ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ہم بےنامی وزیراعظم کو بےوردی آمریت قائم نہیں کرنے دیں گے۔
    ان کا کہنا تھا کہ اسپیکر پر یہ ’حملہ‘ ناقابلِ قبول ہے اور ’سندھ حکومت کو گرانے کی غیرجمہوری کوشش پہلے بھی ناکام ہوئی اور اب بھی ہو گی۔ بلاول کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیرجانبدار اداروں کو سیاسی انجینئرنگ کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
    نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق نیب حکام کے مطابق ملزم سراج درانی کی گرفتاری نیب کراچی کی ٹیم نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی ٹیم کی معاونت سے کی۔
    ادھر اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ملزم آغا سراج درانی کا تین روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اُنھیں نیب کی تحویل میں دے دیا ہے۔ نیب کے حکام نے ملزم کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا اور ان سے سات دن کے راہداری ریمانڈ کی درخواست کی۔
    اس پر عدالت کے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو کراچی منتقل کیا جانا ہے اس لیے اتنے دن کا راہداری ریمانڈ دینے کی ضرورت نہیں۔ عدالت کا کہنا تھا کہ اگر نیب چاہے تو ملزم کو آج ہی کراچی منتقل کرسکتی ہے۔
    نیب حکام کے مطابق ملزم کو اثاثہ جات ریفرنس میں نیب کراچی کی ٹیم نے متعدد بار طلب کیا تھا لیکن نہ وہ خود پیش ہو رہے تھے اور نہ ہی اس ضمن میں کوئی وضاحتی بیان دے رہے تھے۔
    نیب حکام کے مطابق فی الوقت ملزم کی گرفتاری آمدن سے زیادہ اثاثوں کے ریفرنس میں ہوئی ہے جبکہ غیر قانونی بھرتیوں اور قومی خزانے میں مبینہ طور پر گھپلوں سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
    یہ امر قابل ذکر ہے کہ آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے میں نیب تحقیقات کر رہا تھا جبکہ اس ضمن میں ریفرنس ابھی تک کراچی کی احتساب عدالت میں دائر نہیں کیا گیا۔

    نیب حکام نے اس پیش رفت کے بارے میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو آگاہ کیا اور ان سے ملزم کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی جو منظور کر لی گئی۔
    قانونی ماہرین کے مطابق اسپیکر ایک آئینی عہدہ ہے اور آغا سراج درانی کی گرفتاری کے بعد اگرچہ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سپیکر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے تاہم سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب انھیں اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے بلایا جائے گا تو کیا وہ اسپیکر کی حثیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے یا نہیں؟
    قانونی ماہرین کے مطابق اسپیکر کے پاس یہ اختیار ہے کہ وہ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اپنے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کرسکتا ہے۔
    سراج درانی پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت میں پہلے مرکزی رہنما ہیں جنھیں آمدن سے زیادہ اثاثوں میں گرفتار کیا گیا ہے۔
    اس سے پہلے سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس سے اربوں روپے مبینہ طور پر بیرون ملک بھجوانے کے معاملے میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو تفتیش مکمل کرنے اور نیب کو شواہد ملنے پر ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا بھی حکم دے رکھا ہے۔
    ان ملزمان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور قابل ذکر ہیں۔ ان ملزمان کی جانب سے اس مقدمے کی کارروائی اسلام آباد منتقل کرنے سے متعلق سپریم کورٹ پہلے کی نظرثانی کی اپیلیں مسترد کرچکی ہے۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-47304105

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #2
    نیب تو بس ڈرامے بازیاں کر رہا ہے اصل احتساب خان کرے گا
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3

     شاہ صاحب ذرا ہمیں بھی سمجھا دیں خان کیسے اعتصا ب کرے گا -اعتصا ب کرنے کے لئے حکومت ایک ادارہ بناتی ہے جو تحقیقات کر کے مقدمہ چلاتی ہے – اس میں چونکے نیب استغاثہ ہوتا ہے اور نیب ہی جج بھی مقرر کرتا ہے جو انصاف کے تقاضے پورے نہیں کرتا تو اپیلیں عام عدالتوں میں جاتی ہیں اور نیب کی بے ایمانی پکڑی جاتی ہے اور ملزم رہا ہو جاتا ہے – نواز کے کیس میں جیسے موجودہ قید کے کیس میں جج نیب کا تھا جس نے اس مفروضے پر نواز کو سزا دی کہ جو سٹیل مل سعودی عرب میں ہے وہ کرپشن کے پیسے سے بنی کیونکے نواز کے پاس پیسوں کی کمائی کا ثبوت نہیں ہے اور جو بیٹا باپ کو وہاں سے پیسہ بھیجھتا رہا ہے وہ کرپشن کی کمائی کی واپسی ہے – یہ مفروضے نیب قانون کی حد تک تو قابل قبول ہیں مگر ا علی عدالتیں کرپشن کا ثبوت نیب سے مانگتی ہیں جو عام طور پر نیب کے پاس نہیں ہوتا تو ملزم بری ہو جاتا ہے ایسا ہی نواز اور شہباز کے کیس میں متوقو ع ہے – دوسرا مراد سعید فارمولا ہے کہ ہمیں پتا ہے کہ تم کرپٹ ہو ورنہ اتنے پیسے کہاں سے آہے – غالبا آپ اس طرف اشارہ کر ہے یہ بھی نیب ہی کا فارمولا طرز کی چیز ہے جو ا علی عدالتوں سے پٹ جاہے گا کیونکے قتل کا مجرم بھی ا علی عدالتوں میں اپیل کا حق رکھتا ہے – یہ بھی ممکن ہے خان نیب توڑ کر اپنی مرضی کا نیب بنائے مگر اس سے سیاسی انتقام کی بلی تھیلے سے باہر آ جائے گی اور پھر بات ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ پر جا کر ختم ہو جائے گی یا تو خان اپیل کا حق بھی ختم کر دے مگر اسے کوئی نہیں مانے گا اور کھلا سیاسی انتقام مانا جائے گا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4

    استغفراللہ

    نواز شریف کی حرام کمائی کا دفاع کس لئے ؟

    افسوس صد افسوس

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    استغفراللہ نواز شریف کی حرام کمائی کا دفاع کس لئے ؟ افسوس صد افسوس

     سید زادے میں آپ سے نواز کی حلال حرام کی کمائی پر بات نہیں کر رہا بلکے پوچھ رہا ہوں خان صاحب کیسے لٹیروں کو پکڑیں گے اور کیسے سزا دیں گے ؟

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6

    برادر گرامی ! بس اتنا یاد رکھیں کہ بہت کچھ لائف میں فرسٹ ٹائم ہوتا ہے

    ۔

    اور جب بھی آپ نواز شریف کی مظلومیت کا راگ الاپے گے جواب میں حرام کمائی کی نشان دھی ہم ضرور کریں گے

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    برادر گرامی ! بس اتنا یاد رکھیں کہ بہت کچھ لائف میں فرسٹ ٹائم ہوتا ہے ۔ اور جب بھی آپ نواز شریف کی مظلومیت کا راگ الاپے گے جواب میں حرام کمائی کی نشان دھی ہم ضرور کریں گے

     بردار عزیزی یہ حرام کمائی سیاسی حد تو ٹھیک نعرہ ہے مگر جو انصافی نہیں ان کو حرام کمائی کا یقین دلانے کے لئے عدالتوں سے ثبوت کی بناہ پر سزا دلائیں تا کہ انہیں کہیں چھپنے کی جگہ نہ ملے – دو ہزار تیرہ میں الیکشن دھاندلی ایک سیاسی نعرہ تھا جو عدالت سے دھاندلی ثابت نہ ہونے پر نہ صرف پٹ گیا – بلکے خود تحریک انصاف نے ان لوگوں کو دوبارہ ٹکٹ نہیں دیے جو ثابت کرتا تھا کہ ان کی ہار دھاندلی سے نہیں مخالف کو ووٹ پڑنے سے ہوئی – دو ہزار اٹھارہ میں تحریک انصاف نے دوسری پارٹی کے پچھلی بار کے جیتے امیدواروں کو خود اپنی پارٹی سے ٹکٹ دیے اور کئی دوبارہ اسمبلی میں انصافی بنے بیٹھے ہیں – اس سب میں دھاندلی کہاں گئی ؟ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے بری ہونے پر حرام کمائی اور کرپشن کا نعرہ بھی پٹ جاہے گا اور باقی رہے گی کارکردگی – اس لئے میرا موقف ہے پچھلی بار بھی الیکشن کارکردگی پر ہوتے نہ کہ کرپشن کے سیاسی نعرہ پر – تحریک انصاف اپنی خیبر پختونخواہ کی کارکرگی پر پنجاب سے ووٹ مانگتی اور نون اپنی کارکردگی پر – عوام کو ایک بار ضرور بیوقوف بنایا جا سکتا ہے بار بار نہیں – آپ میرے بھاہی ہیں مقصد آپ یا آپ کی پارٹی کو نیچا دکھانا نہیں بلکے جمہوریت کے لئے ایسے ضابطوں پر بحث کرنی ہے جو سب پارٹیوں کو عوام کے سامنے آنے کے یکساں موقعے فراہم کریں اسی میں ملک کا دور رس مفاد پنہاں ہے –

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8

    آپ پاکستان میں رہتے نہیں ورنہ حرام کمائی کو جھٹلانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے

    اور ایک وقت میں ایک ہی بات چھیڑنا بہتر ہے بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #9
    آپ پاکستان میں رہتے نہیں ورنہ حرام کمائی کو جھٹلانا کسی کے بس کی بات نہیں ہے اور ایک وقت میں ایک ہی بات چھیڑنا بہتر ہے بات کرنے میں آسانی ہوتی ہے

     پاکستان میں رہنے نہ رہنے کا اس سے کوئی تہعلق نہیں ہے – حرام کمائی وہاں پاکستان میں زیادہ جائز سمجھی جاتی ہے اس لئے کرپشن عام ہے اور کرپشن کر کہ امیر ہونے والے سے کوئی سوال نہیں پوچھتا بلکے حسرت سے اسے دیکھتے ہیں کہ یہ کامیابی ہمیں کیوں نہیں ملی – یہاں کرپشن تو دور کی بات لیڈر میں محمولی عیب بھی قابل قبول نہیں ہوتا – کرپشن یہاں ثابت کرنی پڑتی ہے وگرنہ الزام لگانے والے کو عدالت ایسا مزہ چکھاتی ہے کہ وہ آیندہ سوچ کر منہ کھولتا ہے – آپ منہ اٹھا کر کسی کی بھی پگڑی نہیں اچھال سکتے اور بغیر ثبوت کے ایسا پروپیگنڈہ الٹا جھوٹے کے گلے پڑ جاتا ہے – یہ پاکستان ہے جہاں جسے چاہو غدار کہتے پھرو اور روز کرپشن کی گردان پڑھتے جاؤ کوئی پوچھنے والا نہیں – پاکستان میں فواد چودری ، فیاض الحسن چوہان اور شیخ رشید روزانہ وزیر ہو کر دوسرے ممبر اسمبلی کی پگڑیاں اچھالتے ہیں کیا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے جس بنا پر وہ یہ عدالت میں جاییں اگر ہے تو عدالت کیوں نہیں جاتے – اب حکومت کے پاس مکمل طاقت ہے جو چاہیں ریکارڈ کھول کر کرپشن کے ثبوت اکھٹے کر کے عدالت ا جا کر سزا دلوائیں ، اب کیوں صرف الزامات سے کام چلایا جا رہا ہے –

    Shah G
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10

    پاکستان میں ہر کوئی جانتا ہے کہ نواز شریف کی کمائی حرام کی ہے

    اگر حلال کی ہوتی تو نواز شریف بتا چکا ہوتا کہ یہ کہاں سے آئی تھی

    ۔

    اور مگرب کے قانون کی بات نہ کریں یہی کیس اگر مغرب میں چلا ہوتا تو نواز شریف کوڑے کے ڈھیر میں پڑا ہوتا

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11
    شاہ صاحب ذرا ہمیں بھی سمجھا دیں خان کیسے اعتصا ب کرے گا -اعتصا ب کرنے کے لئے حکومت ایک ادارہ بناتی ہے جو تحقیقات کر کے مقدمہ چلاتی ہے –
    Awan sahib

    محترم اعوان صاحب

    بہت ہی عمدہ اور موزوں سوال پوچھا ہے آپ نے

    بہت ہی عمدہ

    شکریہ

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12
    پاکستان میں رہنے نہ رہنے کا اس سے کوئی تہعلق نہیں ہے – حرام کمائی وہاں پاکستان میں زیادہ جائز سمجھی جاتی ہے اس لئے کرپشن عام ہے اور کرپشن کر کہ امیر ہونے والے سے کوئی سوال نہیں پوچھتا بلکے حسرت سے اسے دیکھتے ہیں کہ یہ کامیابی ہمیں کیوں نہیں ملی – یہاں کرپشن تو دور کی بات لیڈر میں محمولی عیب بھی قابل قبول نہیں ہوتا – کرپشن یہاں ثابت کرنی پڑتی ہے وگرنہ الزام لگانے والے کو عدالت ایسا مزہ چکھاتی ہے کہ وہ آیندہ سوچ کر منہ کھولتا ہے – آپ منہ اٹھا کر کسی کی بھی پگڑی نہیں اچھال سکتے اور بغیر ثبوت کے ایسا پروپیگنڈہ الٹا جھوٹے کے گلے پڑ جاتا ہے – یہ پاکستان ہے جہاں جسے چاہو غدار کہتے پھرو اور روز کرپشن کی گردان پڑھتے جاؤ کوئی پوچھنے والا نہیں – پاکستان میں فواد چودری ، فیاض الحسن چوہان اور شیخ رشید روزانہ وزیر ہو کر دوسرے ممبر اسمبلی کی پگڑیاں اچھالتے ہیں کیا ان کے پاس کوئی ثبوت ہے جس بنا پر وہ یہ عدالت میں جاییں اگر ہے تو عدالت کیوں نہیں جاتے – اب حکومت کے پاس مکمل طاقت ہے جو چاہیں ریکارڈ کھول کر کرپشن کے ثبوت اکھٹے کر کے عدالت ا جا کر سزا دلوائیں ، اب کیوں صرف الزامات سے کام چلایا جا رہا ہے –

    اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایت

    https://www.facebook.com/cpcpcc/videos/607893536299995/

    https://www.facebook.com/2169990103252666/photos/a.2169994149918928/2182643591987317/?type=3&eid=ARDqnCGIxMYXFcQJNzFQe5j0JX59GtlqIHv78S9q9Ra38ISTprh1xTAjrQQ-5bB4T6Hml9GnORk1kilj&__xts__%5B0%5D=68.ARAoBB0FRNxVhqWzlZJVn3XsDcLwn7TdRf4uaTcGtqNvT6LisZAOvZqr4hffnCZUV2U-H_wYq-T1ccCle5Fhbf7363XJTyaZc1iVQnKsmFSHpFewrZC3QmZlQ4hIaqZSKV7R6k9YCh3PXqNrZkFOhauhrQ2KBFpI7Fy5pXE1wFsv9va5LOw4p-5ZplOny-tUjI4EiaiL2F6VWToNMdbAYVKvRlLKaHsuKo0qU29YWWBtYkLIGuKkmik4YAmnONP_E–vfHSZxq61nO22DZpiDCmR5WG2c_PkJbhHeRyHxCW4DA9dC2TthzexFCCH2lMj0SvRgfI7ntuJ84vihg-C8PUW0SZz&__tn__=EHH-R

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #13
    اتنی نہ بڑھا پاکیٔ داماں کی حکایت

    گھوسٹ بھاہی ، مغربی ملکوں کی کمپنیاں جب تیسری دنیا یا عرب ملکوں میں کام کرتی ہیں تو وہی کچھ کرتی ہیں جو وہاں کی لوکل کمپنیاں کرتی ہیں – ہر ایک کو اس کا حصہ پوھنچایا جاتا ہے اور گورے بھی ایسا پروجیکٹ مینیجر بھیجتے ہیں جو یہ سب کرنے کا تجربہ رکھتا ہے – سن دو ہزار سے دو ہزار چار تک پاکستان میں جب میں کام کر رہا تھا تو ہمارا پروجیکٹ مینیجر ایک برطانوی گورا تھا مگر پاکستان میں کام کرنے کا ہر گر جانتا تھا – بحظ اوقات کچھ سکینڈل ان کمپنیوں کے ہوم کونٹری جا پہنچتا ہے – ایس این سی پھنس گئی ہے ورنہ کرتے سبھی ہیں – میرے فیلڈ میں یہاں بڑے ڈویلپر اپنا کام کروانے کے لئے سٹی میں اثر رسوخ بھی بناتے ہیں اور اپنی مرضی کے کونسلر بھی سپونسر کر کے لاتے ہیں – یہاں جو کرپشن ہے وہ ہمارے ملک کے مقابلے میں بہت کم ہے اور کسی بھی داغدار کو آگے آنے کا موقع نہیں دیا جاتا – پبلک نمائندہ کسی بھی اخلاقی یا مالی سکینڈل میں نہ پھنسا ہو یہ ضروری ہے –

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14

    اعوان بھائی،
    ثابت کچھ بھی نہیں ہوا ہے مگر حزب اختلاف نے ٹروڈو کے خلاف ادھم مچایا ہوا ہے کہنے کا مطلب ہے سیاست میں الزامات یہاں پر بھی اسی شدومت سے لگتے ہیں
    ویسے آپ کے خیال میں ٹروڈو کا اگلے انتخاب میں کویی امکان ہے اور آپ ووٹ لبرلز کو دے رہے ہیں یا کنزرویٹو کو

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15
    اعوان بھائی، ثابت کچھ بھی نہیں ہوا ہے مگر حزب اختلاف نے ٹروڈو کے خلاف ادھم مچایا ہوا ہے کہنے کا مطلب ہے سیاست میں الزامات یہاں پر بھی اسی شدومت سے لگتے ہیں ویسے آپ کے خیال میں ٹروڈو کا اگلے انتخاب میں کویی امکان ہے اور آپ ووٹ لبرلز کو دے رہے ہیں یا کنزرویٹو کو

     جی اپوزیشن کے پاس جب اصل اشو نہیں ہوتے تو ایسے ہی پانی میں مدانی مارتی ہے – امیگرنٹس کے لحاظ سے لبرل پارٹی بہترین ہے اس لئے ہمیشہ اسی کو سپورٹ کیا یہ الگ بات ہے کہ ہمارے صوبے میں لبرل کی حالت پتلی ہے اور ہمیشہ سے رہی ہے – یہاں ہمیشہ کنزروٹیو کا راج رہا ہے – صرف پچھلی بار این ڈی پی کی صوبائی لہر چلی اور ہمارا بھی ایک دوست اور ہمسایہ نہ صرف جیتا بلکے منسٹر بھی ہے – اب ہم اس کے حلقے سے دوسرے حلقے میں آ گئے ہیں اور صوبائی الیکشن غالبا اپریل میں ہیں – لبرل اور این ڈی پی میں سے کسی کو دیں گے ابھی سوچا نہیں – البرٹا کا سب سے بڑا مسلہ اس وقت ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن ہے جس کے بننے سے ہماری مہیشت بوم کر جاہے گی ورنہ بہتری کی کوئی امید نہیں – ایک ایک کر بہت سے دوست ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے امریکہ یا دوسرے شہروں میں جا چکے ہیں سرکاری ملازمت کی وجہ سے میری ابھی تک بچت ہے لیکن شہر میں ہو کا عالم ہے ہر بندا رو رہا ہے – امید ہے جلد ہی عدالت سے پائپ لائن کلئیر ہو کر بننے کے عمل کی جانب بڑھے گی اور یہاں کی عوام سکھ کا سانس لے گی – ٹروڈو کی اپروول ریٹنگ ابھی تو لو ہے مگر ابھی وقت باقی ہے – لگتا ایسا ہے ہمارا صوبہ واپس کنزروٹیو کو واپس جائے گا پھر بھی سارا انحصار ایسٹ پر ہے جہاں فلحال کچھ بھی واضح نہیں ہے –

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16
    ۔۔۔ نیب نے ۔۔۔۔ آغا سراج درانی ۔۔۔۔۔۔ کے گھر چھاپہ مارکر ۔۔۔۔ گرفتار کرکے ۔۔۔۔۔۔۔ تمام سندھیوں ۔۔۔۔ خاص کر پیپلوں کو بھڑکا دیا ہے ۔۔۔۔۔۔

    نیب نے یہ بہت ہی اچھی حرکت کی ہے ۔۔۔۔۔ سندھی لیڈروں کے گھر پر حملہ بہت ضروری تھا۔۔۔۔ تاکہ سند ھیوں سے بھی انگل لے لی جائے ۔۔۔۔۔

    مہاجروں سے تو پنگا لیا ہی ہوا ہے ۔۔۔۔۔ سند ھیوں کو بھی  انگل دے دی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔

    اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ ۔۔۔۔۔ کراچی کے مہاجر ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سندھی ۔۔۔۔۔۔۔ سرکاری اداروں کے خلاف ۔۔۔۔ اکٹھے ہوکر ۔۔۔۔۔۔۔ کاروائی کرسکیں گے

    اور سرکاری اداروں کے حملوں سے آزادی کا راستہ تلاش کرسکیں گے ۔۔۔۔۔۔۔

    شکریہ ۔۔۔۔۔۔ نیب ۔۔۔۔۔ شکریہ رینجرز۔۔۔۔۔۔۔

    shami11
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    کب ؟ کیسے ؟ کس کا ؟

    بلی کو خواب میں کیا نظر آتا ہے ؟

    نیب تو بس ڈرامے بازیاں کر رہا ہے اصل احتساب خان کرے گا
    Naeem
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #18
    ۔۔۔ نیب نے ۔۔۔۔ آغا سراج درانی ۔۔۔۔۔۔ کے گھر چھاپہ مارکر ۔۔۔۔ گرفتار کرکے ۔۔۔۔۔۔۔ تمام سندھیوں ۔۔۔۔ خاص کر پیپلوں کو بھڑکا دیا ہے ۔۔۔۔۔۔ نیب نے یہ بہت ہی اچھی حرکت کی ہے ۔۔۔۔۔ سندھی لیڈروں کے گھر پر حملہ بہت ضروری تھا۔۔۔۔ تاکہ سند ھیوں سے بھی انگل لے لی جائے ۔۔۔۔۔ مہاجروں سے تو پنگا لیا ہی ہوا ہے ۔۔۔۔۔ سند ھیوں کو بھی انگل دے دی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ ۔۔۔۔۔ کراچی کے مہاجر ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سندھی ۔۔۔۔۔۔۔ سرکاری اداروں کے خلاف ۔۔۔۔ اکٹھے ہوکر ۔۔۔۔۔۔۔ کاروائی کرسکیں گے اور سرکاری اداروں کے حملوں سے آزادی کا راستہ تلاش کرسکیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ ۔۔۔۔۔۔ نیب ۔۔۔۔۔ شکریہ رینجرز۔۔۔۔۔۔۔

    [/quote

     Those who have domicile of Sindh are Sindhis and not Mohajirs.

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    جی اپوزیشن کے پاس جب اصل اشو نہیں ہوتے تو ایسے ہی پانی میں مدانی مارتی ہے – امیگرنٹس کے لحاظ سے لبرل پارٹی بہترین ہے اس لئے ہمیشہ اسی کو سپورٹ کیا یہ الگ بات ہے کہ ہمارے صوبے میں لبرل کی حالت پتلی ہے اور ہمیشہ سے رہی ہے – یہاں ہمیشہ کنزروٹیو کا راج رہا ہے – صرف پچھلی بار این ڈی پی کی صوبائی لہر چلی اور ہمارا بھی ایک دوست اور ہمسایہ نہ صرف جیتا بلکے منسٹر بھی ہے – اب ہم اس کے حلقے سے دوسرے حلقے میں آ گئے ہیں اور صوبائی الیکشن غالبا اپریل میں ہیں – لبرل اور این ڈی پی میں سے کسی کو دیں گے ابھی سوچا نہیں – البرٹا کا سب سے بڑا مسلہ اس وقت ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن ہے جس کے بننے سے ہماری مہیشت بوم کر جاہے گی ورنہ بہتری کی کوئی امید نہیں – ایک ایک کر بہت سے دوست ملازمت نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے امریکہ یا دوسرے شہروں میں جا چکے ہیں سرکاری ملازمت کی وجہ سے میری ابھی تک بچت ہے لیکن شہر میں ہو کا عالم ہے ہر بندا رو رہا ہے – امید ہے جلد ہی عدالت سے پائپ لائن کلئیر ہو کر بننے کے عمل کی جانب بڑھے گی اور یہاں کی عوام سکھ کا سانس لے گی – ٹروڈو کی اپروول ریٹنگ ابھی تو لو ہے مگر ابھی وقت باقی ہے – لگتا ایسا ہے ہمارا صوبہ واپس کنزروٹیو کو واپس جائے گا پھر بھی سارا انحصار ایسٹ پر ہے جہاں فلحال کچھ بھی واضح نہیں ہے –

    مجھے بھی یہی لگتا ہے تروڈو کے ساتھ بہت بری ہونے والی ہے مجھے لگتا ہے کینیڈینز کو کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں ہے یہاں سرمایہ کاری کرنے میں اس قدر قانونی اور سیاسی رکاوٹیں ہیں کہ معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے
    یہ پائپ لائن برسوں قبل بن جانی چاہئے تھی اس کی عدم موجودگی میں البرٹا کا تیل مارکٹ سے کہیں سستے داموں بیچنا پڑتا ہے ٹرمپ چونکہ کاروباری شخصیت ہے اور سمجھتا ہے کہ سیاستدانوں کی طرف سے زیادہ سے زیادہ قانونی رکاوٹوں سے سرمایہ کار بھاگ جاتے ہیں تو اس نے شرط رکھی تھی کہ کسی بھی نئی قانون سازی کے لئے دو پرانی ریگو لیشنز ختم کرنا پڑیں گیں مجھے نہیں پتا اس پر کتنا عمل ہورہا ہے مگر بات اسکی صحیح لگتی ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    ۔۔۔ نیب نے ۔۔۔۔ آغا سراج درانی ۔۔۔۔۔۔ کے گھر چھاپہ مارکر ۔۔۔۔ گرفتار کرکے ۔۔۔۔۔۔۔ تمام سندھیوں ۔۔۔۔ خاص کر پیپلوں کو بھڑکا دیا ہے ۔۔۔۔۔۔ نیب نے یہ بہت ہی اچھی حرکت کی ہے ۔۔۔۔۔ سندھی لیڈروں کے گھر پر حملہ بہت ضروری تھا۔۔۔۔ تاکہ سند ھیوں سے بھی انگل لے لی جائے ۔۔۔۔۔ مہاجروں سے تو پنگا لیا ہی ہوا ہے ۔۔۔۔۔ سند ھیوں کو بھی انگل دے دی گئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ اس سے یہ فائدہ ہوگا کہ ۔۔۔۔۔ کراچی کے مہاجر ۔۔۔۔۔۔ اور ۔۔۔ سندھی ۔۔۔۔۔۔۔ سرکاری اداروں کے خلاف ۔۔۔۔ اکٹھے ہوکر ۔۔۔۔۔۔۔ کاروائی کرسکیں گے اور سرکاری اداروں کے حملوں سے آزادی کا راستہ تلاش کرسکیں گے ۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ ۔۔۔۔۔۔ نیب ۔۔۔۔۔ شکریہ رینجرز۔۔۔۔۔۔۔

    گلٹی بھائی،
    آپ فکر نہ کریں یہ پی پی کے خلاف ایک حد سے آگے نہیں جاسکتے ان سب کو اپنی اصل اوقات کا پتہ ہے

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 23 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi