Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی طبیعت کی ناسازی پر ان کی جماعت کے اراکین اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے نمائندوں کے مابین لفظی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔
    ایک جانب نون لیگ کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت کے معاملے پر حکومت سے کسی قسم کی کوئی ‘ڈیل’ نہیں ہوئی ہے تو دوسری طرف حکومتی اراکین نے سختی سے اس تاثر کو جھٹلایا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو کوئی این آر او دیا جائے گا۔
    لیگی رہنما سینیٹر پرویز رشید سے جب بی بی سی نے اس بابت سوال کیا تو انھوں کہا کہ حکومت کے قائم کیے گئے میڈیکل بورڈ نے خود یہ تجویز کیا ہے کہ نواز شریف کو خصوصی طبی علاج کی ضرورت ہے۔
    ہمارا موقف بہت سادہ ہے۔ مریض نے جس ڈاکٹر سے ماضی میں علاج کرایا ہوتا ہے وہی اس کی حالت بہتر جانتا ہے اور یہ میاں صاحب کا قانونی حق ہے کہ انھیں اپنی مرضی کے ڈاکٹر سے علاج کرانے کا موقع دیا جائے۔
    وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے حالیہ بیان پر کہ نون لیگ پیسے دے کر ڈیل کرنے والی ہے، پرویز رشید نے مطالبہ کیا کہ حکومت پر لازم ہے کہ وہ بتائے کہ این آر او کون دے رہا ہے۔
    واضح رہے کہ گذشتہ سال کے آخر میں بھی شیخ رشید نے الزام لگایا تھا کہ نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کی خاطر این آر او لیں گے۔
    پرویز رشید نے کہا: ‘ہم نے تو کوئی ڈیل نہیں مانگی۔ حکومت نام لے کر بتائے کہ نون لیگ سے کون آیا تھا ڈیل مانگنے اور رعایت مانگنے۔
    انھوں نے مزید کہا کہ نون لیگ نے نواز شریف کی علالت کے باعث صرف عدالت سے اپیل کی تھی کہ انھیں ضمانت دی جائے تاکہ وہ علاج کروا سکیں اور یہ ان کا قانونی حق ہے۔
    دوسری جانب پنجاب حکومت کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نون لیگ نواز شریف کی صحت کے نام پر حکومت کو بلیک میل کر رہی ہے اور چاہتی ہے کہ سابق وزیر اعظم کو لندن بھیج دیں حالانکہ میڈیکل رپورٹ میں ان کی طبعیت نارمل ہے۔
    صحافیوں سے کی جانے والی گفتگوں میں فیاض چوہان نے اشارہ دیا کہ نون لیگ اسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے اپیلیں کر رہی ہے کہ انھیں ڈیل مل جائے مگر ایسا نہیں ہوگا۔
    وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو ‘این آر او’ دینے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
    بی بی سی نے اس حوالے سے جب وزیر اعظم کے معاون برائے میڈیا امور افتخار درانی سے بات کی تو انھوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کا موقف واضح ہے کہ نواز شریف کو کسی قسم کا کوئی این آر او نہیں دیا جائے گا اور حکومت اس نکتے پر ثابت قدمی سے قائم ہے۔
    اگر نواز شریف کی صحت بہتر ہوگئی تو وہ واپس جیل چلے جائیں گے۔ ویسے بھی یہ ہمارا نہیں عدالتی معاملہ ہے۔
    سابق وزیر اعظم کی صحت کے بارے میں سوال پر پرویز رشید نے کہا کہ انھوں نے گذشتہ ہفتے نواز شریف سے ملاقات کی اور کہا کہ ان کے حوصلے بلند ہیں لیکن ان کی صحت ساتھ نہیں دے رہی۔
    وہ ملنے والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں لیکن یہ واضح نظر آتا ہے کہ وہ کمزور ہوگئے ہیں۔ اس کے باوجود ان کا عزم پختہ ہے۔

    https://www.bbc.com/urdu/pakistan-47131785

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    نواز شریف نے اگر ڈیل کرکے باہر جانا ہوتا تو آتا ہی کیوں؟

    پی ٹی آی کیلئے یہ ایک بری خبر ہے کہ نواز شریف ہسپتال کی بجاے جیل میں رہنے کو زور دے رہا ہے اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوے ایک آخری وار ایسا اسٹیبلشمینٹ اور اس کی پرووردہ جماعتوں پر لگانے والا ہے جس کے بعد منظرنامہ ہی بدل جاے گا، ہوسکتا ہے کہ پی ٹی ایم اور ن لیگ کا اتحاد بھی ہوجاے اور میرے خیال میں انہیں ضرور کرنا چاہئے تاکہ پی ٹی ایم انتشار کی بجاے درست لائین پر آکر پریشر ڈالے اور اپنے مطالبات بھی منواے

    پی ٹی ایم کا ایک بندہ اسٹیبلشمینٹ کو ہزاروں جانوں کے برابر پڑنے والا ہے اس لئے آئندہ ایسی حماقتوں سے باز رہا جاے

    Zed
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    نواز شریف نے اگر ڈیل کرکے باہر جانا ہوتا تو آتا ہی کیوں؟ پی ٹی آی کیلئے یہ ایک بری خبر ہے کہ نواز شریف ہسپتال کی بجاے جیل میں رہنے کو زور دے رہا ہے اور اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوے ایک آخری وار ایسا اسٹیبلشمینٹ اور اس کی پرووردہ جماعتوں پر لگانے والا ہے جس کے بعد منظرنامہ ہی بدل جاے گا، ہوسکتا ہے کہ پی ٹی ایم اور ن لیگ کا اتحاد بھی ہوجاے اور میرے خیال میں انہیں ضرور کرنا چاہئے تاکہ پی ٹی ایم انتشار کی بجاے درست لائین پر آکر پریشر ڈالے اور اپنے مطالبات بھی منواے پی ٹی ایم کا ایک بندہ اسٹیبلشمینٹ کو ہزاروں جانوں کے برابر پڑنے والا ہے اس لئے آئندہ ایسی حماقتوں سے باز رہا جاے

    How do you do this Sir?

    I mean how do you twist every cowardly act of Nawaz Sharif and turn in to a great act of bravery.

    This clown is not attending the hospital because he wants to go abroad and run away.

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    How do you do this Sir? I mean how do you twist every cowardly act of Nawaz Sharif and turn in to a great act of bravery. This clown is not attending the hospital because he wants to go abroad and run away.

    میں بھی یہیں ہوں اور آپ بھی۔ نوازشریف جب تک عدالت سے بری نہیں ہوتا پاکستان سے باہر نہیں جاے گا اور بری ہونے کے بعد بھی باہر نہیں رہے گا،

    صحرائی
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5

    جب نیب کے پاؤں احتساب عدالت سے آگے لٹک جاتے ہے تو انجمن بوٹ چٹان ڈیل کی بحث شروع کر دیتے ہے

    او بھائی ڈیل کس کے ساتھ ہو رہی ہے ؟ کون کر رہا ہے ؟

    اور اگر یہ مفروضہ درست ہے تو پھر یہ سب ایک ڈرامہ تھا نواز شریف کو اقتدار سے ہٹانے کا اور ہماری عدلیہ ، اسٹیبلشمنٹ اس ڈرامے کے مرکزی کردار ، عمران خان کا سائیڈ رول اور ایک مہرہ

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi