Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    آج رات لائین آف کنٹرول(نیلم ویلی، لیپا ویلی وغیرہ) کے ایریاز میں پھر شیلنگ شروع ہوگئی جو تاحال جاری تھی ، میڈیا کے مطابق گزشتہ تیس سال کے دوران اس ایریا میں شیلنگ تو بارہا ہوتی رہی ہے مگر آج کی شیلنگ جس شدت سے جاری ہے اس طرح کی پہلے کبھی نہیں ہوی، دونوں اطراف میں جانی نقصان بھی کافی زیادہ ہے، ان ایریاز میں چونکہ ہای الرٹ رہتا ہے اسلئے ایک دو سے زیادہ جانی نقصان کبھی نہیں ہوتا مگر آج کے نقصان کے اعداد وشمار سے حالات کی سنگینی کا اندازہ لگانا مشکل نہیں، کشمیر میں اسطرح کی شیلنگ پہلے درجہ کی کنوینشنل وار کے زمرے میں آتی ہے، آگے حالات مزید خرا ب ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ انڈین سائیڈ کی طرف دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے علاقوں میں ابھی تک گولہ باری کے نتیجے مین دھواں اٹھ رہا ہے

    انڈین میڈیا تین لانچنگ پیڈز کی تباہی اور دھشت گردوں کی ہلاکت کے دعوے کررہا ہے جبکہ ہماری طرف سے بھی متعدد انڈین فوجیوں کی ہلاکت کے دعوے ہیں، تین فوجیوں اور پانچ سویلینز کی ہلاکت کی تصدیق تو انڈینز میڈیا نے بھی کی ہے اور ہماری طرف کے گیارہ ہلاکتوں کی تصدیق پاکستانی میڈیا بھی کررہا ہے

    اللہ خیر کرے حالات انتہای خرابی کی طرف جارہے ہیں

    Amir Ali
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    صورتحال ایسی ہے کے جب یہاں کسی کو کوئی پریشانی ہوتی ہے تو دوسری سائیڈ کو انگل کردیتا ہے اور وائس ورسہ۔ پھر جس کو ضرورت ہوتی ہے وہ اپنے میڈیا کے پٹے کھول دیتا ہے اور ملک کو نازک صورتحال درپیش ہو جاتی ہے۔
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    میرا خیال ہے  اسلام آباد میں ہونے والا  مذ ھی ڈ نڈا بردار ۔۔۔۔ دھرنہ بھی ۔۔۔۔ کشمیر بھارت جنگ میں کود پڑے گا ۔۔۔ وکھرا قسم کا فسا د متوقع ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    پی ٹی آنز کی سابقہ لاجک کے مطابق

    یہ سب حکومت بچانے کے ہتھکنڈے ہیں

Viewing 4 posts - 1 through 4 (of 4 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×