Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 379 total)
  • Author
    Posts
  • Atif Qazi
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پی ایس پی یعنی پاکستان سرزمین پارٹی کا ملین مارچ آج کراچی میں انتہائی ایک ناکام شو رہا ہے، مصطفے کمال کے ساتھ وہی ہوا جو عمران خان کے ساتھ 2014 کے دھرنے میں ہوا تھا۔ لگ بھگ ایک جیسے دعوے اور ایک ہی جیسے حشر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ دونوں پارٹیاں کن قوتوں کی ایما پر ایسی بڑھکیں مارتی ہیں جنہیں نبھانا ان کیلئے ناممکن ہوجاتا ہے؟؟آج مصطفےٰ کمال کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں کراچی کے کسی علاقے سے اسے دھکے دے دے کر اور ذلیل کرکے نکالا جارہا تھا۔ نکالنے والوں کی عمریں بمشکل بیس سے پچیس سال کے قریب۔ یہ وہ عرصہ ہے جس پہلے الطاف حسین نے جلاوطنی اختیار نہیں کی تھی یعنی ان لڑکوں نے الطاف حسین کو اپنے روبرو کبھی نہ دیکھا ہوگا۔کراچی میں گذشتہ کئی سال کے آپریشن کے بعد رینجرز کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس شہر سے الطاف حسین نامی مافیا کا خاتمہ کردیا ہے۔ کبھی دس بائی بارہ کی پانی کی ٹینکی سے ایک ٹریلر بھر اسلحہ نکلتا دکھایا جاتا ہے، کبھی نائن زیرو سے ایک فوجی مرکز سے بھی زیادہ اسلحہ نکلتا دکھایا جاتا ہے۔  کبھی آفتاب حسین کی تشدد زدہ لاش برامد ہوتی ہے لیکن کسی کو مذمت کرنے کی توفیق یوں نہیں ہوتی کہ مرحوم کو ایک دہشت گرد جماعت سے وابستہ کروادیا جاچکا ہوتا ہے۔ قبرستانوں سے اسلحہ اور گھروں سے دہشت گرد نکل رہے ہیں لیکن نہیں نکلتی تو لوگوں کے دل سے الطاف حسین کی محبت نہیں نکلتی۔ کیوں؟؟۔میں سوچتا ہوں اور سوچتا ہی رہتا ہوں کہ آخر کراچی سے الطاف حسین کا نام کیوں ختم نہیں ہوتا؟؟ کیا وجہ ہے کہ جنھوں نے الطاف حسین کو اپنے روبرو کبھی نہیں دیکھا وہ اس کے نام پر مر مٹنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں؟؟ کیا وجہ ہے کہ رینجرز جیسی مسلح فورس اب تک ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو اب تک کراچی کے شہریوں کے دل سے نکالنے میں ناکام ہے؟؟کہیں ایسا تو نہیں کہ ترجیحات ہی غلط ہوں؟؟کوئی سمجھتا ہو الطاف حسین کے افکار اس ملک کے ہر شہری کی زبان اور دل پر چھا جائیں؟؟ کسی کا خیال ہو کہ باقی سیاسی پارٹیاں قابو میں لائی جاسکتی ہیں لیکن ایم کیو ایم نہیں؟؟اگر آپ کا بیان ہو کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بات کی تو پھر اسفندیار ولی کے ساتھ ایسا آپریشن کیوں نہیں ہوتا؟؟ عمران خان پاک فوج کے خلاف انڈیا میں جاکر تقریر کرتا ہے تو اس کے خلاف یہ رائے کیوں نہیں؟؟ ایسا تو نہیں کہ آپ انہیں سن آف سوائل سمجھتے ہیں اور الطاف حسین کو آج تک مہاجر؟؟بارہ مئی کے سانحے پر آپ کا دل غمزدہ ہوتا ہے لیکن قصبہ کالونی اور پکا قلعہ جیسے واقعات آپ بھول جاتے ہیں، ایک لانڈری آپ نے پی ٹی آئی کی صورت لگالی ہے ایک پی ایس پی کے نام سے لگا بیٹھے ہیں جہاں ماضی کے دہشت گرد اور بےایمان صاف ستھرے اور پاکباز بن کر نکل رہے ہیں۔ یاتو آپ قوم کو بےوقوف سمجھتے ہیں یا آپ کی اپنی عقل بوٹوں کی گرمی سے پگھل چکی ہے۔یاد رکھیں الطاف حسین کا جانشین وہی ہوگا جسے الطاف حسین نامزد کرے گا۔ کراچی شہر مہاجروں کا ہے، یہاں مہاجروں کے انتخاب کو ہی اہمیت دیں۔ مصطفیٰ کمال جیسے نوٹنکی باز کبھی الطاف حسین کی برابری نہیں کرسکتے، ان ڈرامے بازوں پر ملک کا سرمایہ اور وقت ضائع کرنا بےوقوفی ہے۔بولنے دوالطاف کو بولنے دو۔ یہ اس کا سیاسی حق ہے، یہ پوری مہاجر قوم کا حق ہے۔ ان کی آواز کو دبانا، پی ایس پی جیسے ڈرامے لگانا حب الوطنی نہیں ملک دشمنی ہے۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    ملین  مارچ ۔۔۔۔یا۔۔۔ملن ۔۔مارچ ۔https://youtu.be/EdIkBTbOdlU
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    جب کسی لیڈر کو دیوار کے ساتھ لگایا جاتا ہے تو وہ مجبورا ایسی باتیں کرجاتا ہے جو ایک سٹریس بندے کے منہ سے بے اختیار نکل جاتی ہیںفوج کی چہیتی جماعت اسلامی کو بھی کبھی دیوار کے ساتھ لگایا جاے تو پھر ان کا حال دیکھنا یہ امریکہ چھوڑ اسرائیل سے بھی مدد مانگیں گے
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4

    پی ایس پی یعنی پاکستان سرزمین پارٹی کا ملین مارچ آج کراچی میں انتہائی ایک ناکام شو رہا ہے، مصطفے کمال کے ساتھ وہی ہوا جو عمران خان کے ساتھ 2014 کے دھرنے میں ہوا تھا۔ لگ بھگ ایک جیسے دعوے اور ایک ہی جیسے حشر سے اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ دونوں پارٹیاں کن قوتوں کی ایما پر ایسی بڑھکیں مارتی ہیں جنہیں نبھانا ان کیلئے ناممکن ہوجاتا ہے؟؟ آج مصطفےٰ کمال کی ایک ویڈیو دیکھی جس میں کراچی کے کسی علاقے سے اسے دھکے دے دے کر اور ذلیل کرکے نکالا جارہا تھا۔ نکالنے والوں کی عمریں بمشکل بیس سے پچیس سال کے قریب۔ یہ وہ عرصہ ہے جس پہلے الطاف حسین نے جلاوطنی اختیار نہیں کی تھی یعنی ان لڑکوں نے الطاف حسین کو اپنے روبرو کبھی نہ دیکھا ہوگا۔ کراچی میں گذشتہ کئی سال کے آپریشن کے بعد رینجرز کا دعویٰ ہے کہ اس نے اس شہر سے الطاف حسین نامی مافیا کا خاتمہ کردیا ہے۔ کبھی دس بائی بارہ کی پانی کی ٹینکی سے ایک ٹریلر بھر اسلحہ نکلتا دکھایا جاتا ہے، کبھی نائن زیرو سے ایک فوجی مرکز سے بھی زیادہ اسلحہ نکلتا دکھایا جاتا ہے۔ کبھی آفتاب حسین کی تشدد زدہ لاش برامد ہوتی ہے لیکن کسی کو مذمت کرنے کی توفیق یوں نہیں ہوتی کہ مرحوم کو ایک دہشت گرد جماعت سے وابستہ کروادیا جاچکا ہوتا ہے۔ قبرستانوں سے اسلحہ اور گھروں سے دہشت گرد نکل رہے ہیں لیکن نہیں نکلتی تو لوگوں کے دل سے الطاف حسین کی محبت نہیں نکلتی۔ کیوں؟؟۔ میں سوچتا ہوں اور سوچتا ہی رہتا ہوں کہ آخر کراچی سے الطاف حسین کا نام کیوں ختم نہیں ہوتا؟؟ کیا وجہ ہے کہ جنھوں نے الطاف حسین کو اپنے روبرو کبھی نہیں دیکھا وہ اس کے نام پر مر مٹنے کیلئے تیار ہوجاتے ہیں؟؟ کیا وجہ ہے کہ رینجرز جیسی مسلح فورس اب تک ایم کیو ایم اور الطاف حسین کو اب تک کراچی کے شہریوں کے دل سے نکالنے میں ناکام ہے؟؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ ترجیحات ہی غلط ہوں؟؟کوئی سمجھتا ہو الطاف حسین کے افکار اس ملک کے ہر شہری کی زبان اور دل پر چھا جائیں؟؟ کسی کا خیال ہو کہ باقی سیاسی پارٹیاں قابو میں لائی جاسکتی ہیں لیکن ایم کیو ایم نہیں؟؟ اگر آپ کا بیان ہو کہ الطاف حسین نے پاکستان کے خلاف بات کی تو پھر اسفندیار ولی کے ساتھ ایسا آپریشن کیوں نہیں ہوتا؟؟ عمران خان پاک فوج کے خلاف انڈیا میں جاکر تقریر کرتا ہے تو اس کے خلاف یہ رائے کیوں نہیں؟؟ ایسا تو نہیں کہ آپ انہیں سن آف سوائل سمجھتے ہیں اور الطاف حسین کو آج تک مہاجر؟؟ بارہ مئی کے سانحے پر آپ کا دل غمزدہ ہوتا ہے لیکن قصبہ کالونی اور پکا قلعہ جیسے واقعات آپ بھول جاتے ہیں، ایک لانڈری آپ نے پی ٹی آئی کی صورت لگالی ہے ایک پی ایس پی کے نام سے لگا بیٹھے ہیں جہاں ماضی کے دہشت گرد اور بےایمان صاف ستھرے اور پاکباز بن کر نکل رہے ہیں۔ یاتو آپ قوم کو بےوقوف سمجھتے ہیں یا آپ کی اپنی عقل بوٹوں کی گرمی سے پگھل چکی ہے۔ یاد رکھیں الطاف حسین کا جانشین وہی ہوگا جسے الطاف حسین نامزد کرے گا۔ کراچی شہر مہاجروں کا ہے، یہاں مہاجروں کے انتخاب کو ہی اہمیت دیں۔ مصطفیٰ کمال جیسے نوٹنکی باز کبھی الطاف حسین کی برابری نہیں کرسکتے، ان ڈرامے بازوں پر ملک کا سرمایہ اور وقت ضائع کرنا بےوقوفی ہے۔ بولنے دو الطاف کو بولنے دو۔ یہ اس کا سیاسی حق ہے، یہ پوری مہاجر قوم کا حق ہے۔ ان کی آواز کو دبانا، پی ایس پی جیسے ڈرامے لگانا حب الوطنی نہیں ملک دشمنی ہے۔

    سر وہ جو دھکے والی ویڈیو ہے وہ میرے علاقے کی ہے….الطاف حیسن کو رو برو تو نہیں دیکھا ہوگا ان لڑکوں نے مگر ذہن میں تعصب اور زہر اتنا بھر دیا ہے کے وہ کچھ اور سننے کو تیار ہی نہیں سواے الطاف حیسن کے….سر جو اسلحہ برآمد ہوتا ہے نا وہ واقعی میں انکا ہی ہوتا ہے یہ آنکھوں دیکھی بات ہے ….یونٹ آفس سے کتنے ہی اسلحہ برآمد ہوا ….سر کے کے ایف کی ایمبولینس میں بھی کافی اسلحہ دیکھا…جہاں تک لاش برباد ہوتی ہے اور اسے سیاسی پارٹی سے منسوب کردیا جاتا  ہے .. اسکی مذمت کی جاتی ہے اور اس کے جنازہ میں شرکت بھی ہوتی ہے….اور جو یہ لاش برآمد ہوتی ہے یہ واقعی سیاسی پارٹی کے دہشت گرد کی ہوتی ہے ….حاجی کی نہیں ہوتی…. کیوں کے وہ بھی کتنے ہی لوگوں کو مر چکا ہوتا ہے …کتنی عورتوں کے سہاگ کو مر چکا ہوتا ہے …. پھر کہوں گا یہ آنکھوں دیکھی بات ہے…. ایم کیو ایم نے اپنی طاقت کے زور پر کیا نہیں کیا ….بہت کچھ کیا ….١٢ مئی یاد ہے نا….یہ جو لوگ ابھی بھی الطاف حیسن کہ نام لیتے ہیں نا یہ صرف چند ہی لوگ ہیں اور وہ بھی چھپے ہووے ہیں…. اگر اتنے ہی سچے ہیں تو کیوں عوامی مقامات پر جلسہ نہیں کرتے طاقت کہ مظاہرہ نہیں کرتے جیسے پہلے کرتے تھے….کیوں اب نہیں لے کے جاتے زبردستی لوگوں کو جلسے میں…کیوں اب زبردستی فطرہ..زکات اور کھالیں نہیں لیتے….سر جی مجبوری ہے نام لینا … کیوں کے یہ جانتے ہیں اگر ایم کیو ایم واپس طاقت می آگیی تو انھے ہار نا پہنا دیں …. اور مجبور بھی کیا عقل کے اندھے ہیں …کیا دیا ہے اس پارٹی نے….ابھی بھی لوگ چھپتے پھرتے ہیں ..ابھی بھی بے روزگار ہیں …صرف گن دی اس پارٹی نے…بدمعاشی دی…لوگوں کے گھر ہی اجڑے…….پٹھانوں کو بے گھر کیا انکے گھروں پر قبضہ کیا شہیدوں کے نا پر بیواؤں کے نام پر…..اگر انپر آج برا وقت ہے نا تو انکی اپنی حرکتوں کی وجہ  سے ہے….

    یہ ضروری ہے کے اور پارٹیوں کے خلاف بھی کاروای ہونی چاہے… کیوں کے ہر پارٹی کے اندر ایک دھشت گرد ونگ موجود ہے….چاہے جماعت اسلامی ہو…. اے این پی ہو….پیپلز پارٹی ہو…پاسبان ہو…نون لیگ ہو….تحریک انصاف ہو…پی ایس پی ہو…. آرمی کو اور لوگوں کی بدمعاشی نظر آنی چاہے

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    جب کسی لیڈر کو دیوار کے ساتھ لگایا جاتا ہے تو وہ مجبورا ایسی باتیں کرجاتا ہے جو ایک سٹریس بندے کے منہ سے بے اختیار نکل جاتی ہیں فوج کی چہیتی جماعت اسلامی کو بھی کبھی دیوار کے ساتھ لگایا جاے تو پھر ان کا حال دیکھنا یہ امریکہ چھوڑ اسرائیل سے بھی مدد مانگیں گے

    دیوارسے کہاں لگایا تھا بھائی…. تھوڑا ہاتھ ٹایٹ کیا تھا…. اور اسٹریس کس بات کہ یہاں کون سا اسکی فیملی ہے …وہاں بیٹھ کے بولتا تھا اور یہاں کراچی میں ہڑتال.. روز کے کمانے کھانے والے کے لالے پڑتے تھے…انکا کیا جاتا تھا…. ایک مر جاتا تھا تو لوگوں کی مصیبت ہوتی تھی….

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6

    گھوسٹ پرٹوکول بھائی … تھپڑ زور کا مار ہے آپ نے… کوئی بات نہیں….

    :bigsmile: :bigsmile:   :bigsmile:  

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7

    سر وہ جو دھکے والی ویڈیو ہے وہ میرے علاقے کی ہے….الطاف حیسن کو رو برو تو نہیں دیکھا ہوگا ان لڑکوں نے مگر ذہن میں تعصب اور زہر اتنا بھر دیا ہے کے وہ کچھ اور سننے کو تیار ہی نہیں سواے الطاف حیسن کے….سر جو اسلحہ برآمد ہوتا ہے نا وہ واقعی میں انکا ہی ہوتا ہے یہ آنکھوں دیکھی بات ہے ….یونٹ آفس سے کتنے ہی اسلحہ برآمد ہوا ….سر کے کے ایف کی ایمبولینس میں بھی کافی اسلحہ دیکھا…جہاں تک لاش برباد ہوتی ہے اور اسے سیاسی پارٹی سے منسوب کردیا جاتا ہے .. اسکی مذمت کی جاتی ہے اور اس کے جنازہ میں شرکت بھی ہوتی ہے….اور جو یہ لاش برآمد ہوتی ہے یہ واقعی سیاسی پارٹی کے دہشت گرد کی ہوتی ہے ….حاجی کی نہیں ہوتی…. کیوں کے وہ بھی کتنے ہی لوگوں کو مر چکا ہوتا ہے …کتنی عورتوں کے سہاگ کو مر چکا ہوتا ہے …. پھر کہوں گا یہ آنکھوں دیکھی بات ہے…. ایم کیو ایم نے اپنی طاقت کے زور پر کیا نہیں کیا ….بہت کچھ کیا ….١٢ مئی یاد ہے نا….یہ جو لوگ ابھی بھی الطاف حیسن کہ نام لیتے ہیں نا یہ صرف چند ہی لوگ ہیں اور وہ بھی چھپے ہووے ہیں…. اگر اتنے ہی سچے ہیں تو کیوں عوامی مقامات پر جلسہ نہیں کرتے طاقت کہ مظاہرہ نہیں کرتے جیسے پہلے کرتے تھے….کیوں اب نہیں لے کے جاتے زبردستی لوگوں کو جلسے میں…کیوں اب زبردستی فطرہ..زکات اور کھالیں نہیں لیتے….سر جی مجبوری ہے نام لینا … کیوں کے یہ جانتے ہیں اگر ایم کیو ایم واپس طاقت می آگیی تو انھے ہار نا پہنا دیں …. اور مجبور بھی کیا عقل کے اندھے ہیں …کیا دیا ہے اس پارٹی نے….ابھی بھی لوگ چھپتے پھرتے ہیں ..ابھی بھی بے روزگار ہیں …صرف گن دی اس پارٹی نے…بدمعاشی دی…لوگوں کے گھر ہی اجڑے…….پٹھانوں کو بے گھر کیا انکے گھروں پر قبضہ کیا شہیدوں کے نا پر بیواؤں کے نام پر…..اگر انپر آج برا وقت ہے نا تو انکی اپنی حرکتوں کی وجہ سے ہے….

    یہ ضروری ہے کے اور پارٹیوں کے خلاف بھی کاروای ہونی چاہے… کیوں کے ہر پارٹی کے اندر ایک دھشت گرد ونگ موجود ہے….چاہے جماعت اسلامی ہو…. اے این پی ہو….پیپلز پارٹی ہو…پاسبان ہو…نون لیگ ہو….تحریک انصاف ہو…پی ایس پی ہو…. آرمی کو اور لوگوں کی بدمعاشی نظر آنی چاہے

    حسن بھائی،یہ تو معجزہ ہوگیا آپ کو پتا ہے آپ کی رومن پڑھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے مگر بغض الطاف میں کسطرح روانی سے اردو ٹائپنگ شروع ہوگئی ہےکمال ہوگیا ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8

    گھوسٹ پرٹوکول بھائی … تھپڑ زور کا مار ہے آپ نے… کوئی بات نہیں….

    :bigsmile: :bigsmile: :bigsmile:

    حسن بھائی،یہ روحانی تھپڑ ہے سامنے ہوتے تو گلے لگا لیتا

    :lol: :lol:

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9

    حسن بھائی، یہ تو معجزہ ہوگیا آپ کو پتا ہے آپ کی رومن پڑھنا مشکل ہی نہیں نا ممکن بھی ہے مگر بغض الطاف میں کسطرح روانی سے اردو ٹائپنگ شروع ہوگئی ہے کمال ہوگیا ہے

    سر جی رومن اردو میں موبائل سے لکھا ہوں اس وقت لیپ ٹاپ استمال کر رہا ہوں تو اس لئے اردو میں … اور یہ بغض الطاف نہیں ہے…. میں بھی اس پارٹی کہ ووٹر رہ چکا ہوں…. نارتھ کراچی سے تعلق رکھتا ہوں….جو اس پارٹی کہ گڑھ رہ چکا ہے ….. لوگوں کی حالت بھی دیکھی ہے… میرے والد صاحب کافی عرصے تک اس پارٹی سے وابستہ رہے …میری فیملی کے لوگ ابھی بھی وابستہ ہیں….ان سب کر باوجود جو غلط ہے وہ غلط ہے….چاہے کوئی پارٹی ہو..

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10

    حسن بھائی، یہ روحانی تھپڑ ہے سامنے ہوتے تو گلے لگا لیتا

    :lol: :lol:

    ایم کیو ایم کے حمایتی سے تھپڑ کی نہیں گولی کی امید ہوتی ہے بلکے یقین ہوتا ہے….کاش سامنے ہوتا

      :bigsmile: :bigsmile:

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11

    سر جی رومن اردو میں موبائل سے لکھا ہوں اس وقت لیپ ٹاپ استمال کر رہا ہوں تو اس لئے اردو میں … اور یہ بغض الطاف نہیں ہے…. میں بھی اس پارٹی کہ ووٹر رہ چکا ہوں…. نارتھ کراچی سے تعلق رکھتا ہوں….جو اس پارٹی کہ گڑھ رہ چکا ہے ….. لوگوں کی حالت بھی دیکھی ہے… میرے والد صاحب کافی عرصے تک اس پارٹی سے وابستہ رہے …میری فیملی کے لوگ ابھی بھی وابستہ ہیں….ان سب کر باوجود جو غلط ہے وہ غلط ہے….چاہے کوئی پارٹی ہو..

    بھائی آپ مہربانی کیا کریں لیپ ٹاپ ہی استمعال کرلیا کریں قسم سے رومن پڑھنا درد سر ہوتا ہے باقی اپنا بغض جسٹیفائی کرنے کے لئے حمایت کا ڈھونگ نہ ہی رچاہیں تو اچھا ہوگا ہمیں کراچی میں رہائشی بڑے بھائیوں اور جماعتیوں کے لب لہجہ کی اچھی طرح پہچان ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #12

    ایم کیو ایم کے حمایتی سے تھپڑ کی نہیں گولی کی امید ہوتی ہے بلکے یقین ہوتا ہے….کاش سامنے ہوتا

    :bigsmile: :bigsmile:

    بھائی آپ کے والد اور آپ نے کتنوں کو پھڑ دیا ہے جو آپ کو اتنا یقین ہے باقی تھپڑ کا آپشن عاطف بھائی نے رکھا ہے کبھی تو استمعال کرنا ہی تھا

    :lol: :lol:   :lol:

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13

    بھائی آپ مہربانی کیا کریں لیپ ٹاپ ہی استمعال کرلیا کریں قسم سے رومن پڑھنا درد سر ہوتا ہے باقی اپنا بغض جسٹیفائی کرنے کے لئے حمایت کا ڈھونگ نہ ہی رچاہیں تو اچھا ہوگا ہمیں کراچی میں رہائشی بڑے بھائیوں اور جماعتیوں کے لب لہجہ کی اچھی طرح پہچان ہے

    سر کبھی کراچی تشریف لایں تو ملے گا….قسم نہیں کھاوں گا…. کے اردو اسپیکنگ ہوں اور خالص مہاجر ہوں .. باقی آپ یقین کریں نا کریں

    Zia Yasir
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #14
    الطاف حسین نے پورے کراچی کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا، ٹارگٹ کلنگ، بوری بند لاشیں، بھتہ خوری یہ پہچان ہے الطاف حسین کی۔ یہ مصطفیٰ کمال بھی الطاف حسین کا پالا ہوا غنڈہ تھا، آج الگ ہوکر لیڈر بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔  الطاف حسین کے جرائم کی فہرست اتنی طویل ہے کہ اگر کبھی ریاستِ پاکستان اتنی طاقتور ہوئی کہ اس کو واپس لا کر اس کا ٹرائل کرسکی تو اس کے لئے سزائے موت بہت معمولی محسوس ہوگی۔۔۔
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15

    بھائی آپ کے والد اور آپ نے کتنوں کو پھڑ دیا ہے جو آپ کو اتنا یقین ہے باقی تھپڑ کا آپشن عاطف بھائی نے رکھا ہے کبھی تو استمعال کرنا ہی تھا

    :lol: :lol: :lol:

    سر آپ پہلے بتایں کے آپ نے کتنوں کو پھڑکایا ہے ہوسکتا ہے آپ کی تعداد زیادہ ہو،،،،باقی بڑے بھائی ہونے کے ناتے آپ مار سکتے ہیں…کوئی مثلا نہیں

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #16

    چھوڑیں حسن بھائی ان تکلفات سے آپ دیگر ممبران پر دھاک بھتاہیں اپنی تو زندگی اس دشت کی سیاہی میں گزری ہے یہ لب و لہجہ اچھی طرح سے پہچناتا ہوں

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #17
    الطاف حسین نے پورے کراچی کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا، ٹارگٹ کلنگ، بوری بند لاشیں، بھتہ خوری یہ پہچان ہے الطاف حسین کی۔ یہ مصطفیٰ کمال بھی الطاف حسین کا پالا ہوا غنڈہ تھا، آج الگ ہوکر لیڈر بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ الطاف حسین کے جرائم کی فہرست اتنی طویل ہے کہ اگر کبھی ریاستِ پاکستان اتنی طاقتور ہوئی کہ اس کو واپس لا کر اس کا ٹرائل کرسکی تو اس کے لئے سزائے موت بہت معمولی محسوس ہوگی۔۔۔

    بوری بند لاشیں صرف ایم کیو  ایم نہیں دیتی تھی ..اس وقت کی پی پی کی حکومت بھی دیتی تھی ..ان کے خیال میں کون عدالتوں کے چکر میں پڑے  اور الزام  بھی سیدھا سیدھا ایم کیو  پر ہی آنا تھا

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18

    سر آپ پہلے بتایں کے آپ نے کتنوں کو پھڑکایا ہے ہوسکتا ہے آپ کی تعداد زیادہ ہو،،،،باقی بڑے بھائی ہونے کے ناتے آپ مار سکتے ہیں…کوئی مثلا نہیں

    سوال پہلے میں نے پوچھا ہے جواب آپ کو دینا پڑے گا پھر میں جواب دوں گا بھاگنا نہیں ہے

    :bigsmile: :bigsmile:   :bigsmile:

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #19
    الطاف حسین نے پورے کراچی کو جرائم کی دلدل میں دھکیل دیا، ٹارگٹ کلنگ، بوری بند لاشیں، بھتہ خوری یہ پہچان ہے الطاف حسین کی۔ یہ مصطفیٰ کمال بھی الطاف حسین کا پالا ہوا غنڈہ تھا، آج الگ ہوکر لیڈر بننے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ الطاف حسین کے جرائم کی فہرست اتنی طویل ہے کہ اگر کبھی ریاستِ پاکستان اتنی طاقتور ہوئی کہ اس کو واپس لا کر اس کا ٹرائل کرسکی تو اس کے لئے سزائے موت بہت معمولی محسوس ہوگی۔۔۔

    یاسر بھای اگر ریاست ہی اس کو جرائم پیشہ عناصر کے تھرو اپنے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کے آرڈر دیتی رہی ہو تو پھر کون ہے اصل مجرم؟کیا مشرف نے انکو آرڈر نہیں دیا تھا کہ چیپ جسٹس کے حامی عناصر کو تھوڑا سبق سکھانا ہے جسکے بعد اگلے کئی دنوں تک سارے چینلز پر صف ماتم بچھی رہئایسے ہی فوج ان کو اپنے عسکری ونگ بنانے پر مجبور کرتی ہے اور پھر خود ہی انہیں ملک دشمن قرار دے کر مارتی ہے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20

    چھوڑیں حسن بھائی ان تکلفات سے آپ دیگر ممبران پر دھاک بھتاہیں اپنی تو زندگی اس دشت کی سیاہی میں گزری ہے یہ لب و لہجہ اچھی طرح سے پہچناتا ہوں

    مجھے کوئی دھاک بٹھانے کہ شوق نہیں…سر جی….آپ کی گزری ہے تو آپ بھی جانتے ہوں گے… ویسے ایم کیو ایم والوں سے نا ماننے کی ہی امید ہوتی ہے… انکا کوا سفید جو ہوا….باقی آپکی مرضی سر جی….

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 379 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi