Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)
  • Author
    Posts
  • shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    لندن( مرتضیٰ علی شاہ) متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین نے دہشت گردی کیلئے اکسانے کے الزام میں اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے ّآغاز سے قبل ہی ایم کیوایم لندن سیکرٹریٹ فروخت کر رہے ہیں۔

    انھوں نے ایم کیو ایم کا پورا دفتر جس میں 6 کاریں پارک کرنے کی گنجائش ہے کی قیمت 10 لاکھ پونڈ مقرر کی ہے، لیکن گزشتہ 2 ماہ کے دوران ابھی تک انھیں کوئی آفر نہیں ملی ہے۔

    اس نمائندے نے لوکل اسٹیٹ ایجنٹ سے جو اس کی فروخت کیلئے مارکٹنگ کررہے ہیں اپائنٹمنٹ لے کر 58-54 ایلزبتھ ہائوس فرسٹ فلور واقع ہائی اسٹریٹ ایچ ویئر کا دورہ کیا تھا۔

    خیال کیاجاتاہے کہ ایم کیو ایم کے بانی تقریباً4 ماہ بعد اولڈ بیلی کی عدالت میں مقدمے کی سماعت کے بھاری اخراجات کیلئے فنڈز جمع کرنے کیلئے دفتر فروخت کررہے ہیں۔

    خیال کیاجاتاہے کہ مقدمے کی سماعت 3 ہفتے جاری رہے گی۔ اسٹیٹ ایجنٹ دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو اس کو خریدنے کی ترغیب دے رہا ہے کیونکہ یہ ایج ویئر انڈرگرائونڈ اسٹیشن (ناردرن لائن) سے چند قدم کے فاصلے پر ہے اس میں پسنجر لفٹ ،ریسپشن اور ایئرکنڈیشننگ کانظام بھی موجود ہے۔

    اس کی مارکیٹنگ کیلئے تیار کئے گئے بروشر میں کہاگیاہے کہ ایلزبتھ ہائوس کا فرسٹ فلور فروخت کیلئے موجود ہے جو کہ اسے خریدنے والوں،سرمایہ کاروں یا اس کو جدید تر بنانے کے خواہاں لوگوں کیلئے بہترین ہے۔

    فلور پر ایک ریسپشن کی جگہ ہے جس کے ساتھ دفتر کیلئے ایک بڑی جگہ اور کئی پرائیوٹ دفاتر ،میٹنگ رومزاور اسٹور رومز ایک بڑا کچن اور آرام کرنے کاکمرہ ہے ،یہ دفتر کئی ہفتے سے فروخت کیلئے موجود ہے اور ایک درجن سے زیادہ متوقع خریدار اس کامعائنہ کرچکے ہیں لیکن ایم کیو ایم کے بانی کو ابھی تک کسی بھی جانب سے کوئ آفر نہیں ملی ہے۔

    ایک ذریعے نے بتایا کہ اگر الطاف حسین اس کوفروخت کرنے میں واقعی سنجیدہ ہیں تو وہ اس کی قیمت میں 50ہزار پونڈ سے ایک لاکھ پونڈ تک کی کمی کردیں گے، فی الوقت پراپرٹی کی مارکیٹ مندی کاشکار ہے اورقیمتی پراپرٹی کے زیادہ خریدار نہیں ہیں۔

    shami11
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    https://www.dutchanddutch.com/commercial-property-for-sale/office-for-sale-in-54-58-1st-floor-elizabeth-house-high-street-edgware-ha8-7ej/5645

    کمال ہے دو دن میں اس کی قیمت ایک لاکھ پاؤنڈ کم ہو چکی ہے ، بھائی کا اعتراض درست تھا ، امریکہ اور کینیڈا والے بھائی کا خرچے پانی کا انتظام نہی کر پا رہے

    کیا خیال ہے اگر اس کو خرید کر دانش گردی کا انٹرنیشنل ہیڈ کواٹر قائم کر دیا جائے ؟

    :serious:

    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    اگر چندے جمع کرنے کے ہیڈ کوارٹر کے مالی حالات اتنے دگرگوں ہوچکے ہیں کہ ہیڈکوارٹر کی بولی لگنے تک بات پہنچ چکی ہے تو پھر دانش گردی کو اپنی خیر منانی چاہیئے۔ ایسا نہ ہوکہ یہاں بھی چندہ دینے والے حضرات ہاتھ کھینچ لیں اور مجھے دانش گردی کی قیمت لگانی پڑجائے۔

    قیمت تو کروڑوں ڈالر میں ہے لیکن اگر کوئی لینا چاہے تو دس پندرہ ہزار ڈالر کی حقیر رقم کے عوض فروخت پر میں بالکل راضی ہوں :bigsmile: ۔

    Believer12
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    جائیداد کی نیلامی سے ایک بات کا تو پتا چلتا ہے کہ مالی پریشانی کی وجہ سے اس کا خرچہ چلانا ممکن نہیں اور پیچھے سے بھی کوی سپورٹ نہیں، یہ ایک خوش آئیند بات ہے اب پاکستان کی سیاسی پارٹیوں کو لندن کی بجاے اپنی سیاست پاکستان میں ہی کرنی چاہئے یہاں پاکستانی کمیونٹی میں انتشار پھیلنے سے ہمارا ہی نقصان ہوگا
    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5
    عجیب پا کستانی ہیں ۔۔۔  سب کو ۔۔۔۔  لندن سیکریٹیریٹ ۔۔۔۔ کے فروخت ہونے کا  غم کھا ئے جا رھے ہیں ۔۔۔۔

    یہ کسی کو غم نہیں ۔۔۔۔ الطاف حسین بھا ئی ۔۔۔۔  کا خود ۔۔۔ کا کیا  بنے گا ۔۔۔۔

    بے چارے الطاف بھا ئی ۔۔۔ بھری دنیا میں اکیلے کہاں جا ئیں گے ۔۔۔۔ کس گھر میں رہیں گے ۔۔۔۔۔ اپارٹمنٹ کرائے پر لیں ۔۔۔

    روم رینٹ کریں گے ۔۔۔۔ کسی بیوہ کی بیسمنٹ میں ٹھکا نہ کریں گے ۔۔۔۔۔

    یا  ۔۔ یاد  ما ضی عذاب ہے یا رب ۔۔۔۔ عباسی شہید ھسپتا ل کے فلور پر ۔۔۔۔۔ واپس  آ جا ئیں گے ۔۔۔۔ جن فلوروں پر دھا  ئیوں  سے ایم کیو ایم ۔۔۔۔۔ کا مشہور زمانہ سیکریٹریٹ ہوا کرتا تھا ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Viewing 5 posts - 1 through 5 (of 5 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward