Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 201 total)
  • Author
    Posts
  • Syed Anwer Mahmood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #1

    قذافی کے بیٹے سیف کی رہائی

    تحریر: سید انور محمود

    ریاست لیبیا ایک شمالی افریقی عرب ملک ہے،لیبیا کے مشرق میں مصر، مغرب میں تیونس اور الجزائر، جنوب میں سوڈان، چاڈ اور نیجر اس کے پڑوسی ہیں۔ لیبیا کی آبادی ساٹھ لاکھ کے لگ بھگ ہے، 97 فیصد باشندےمسلمان ہیں اورسرکاری زبان عربی ہے۔1969 تک لیبیا میں بادشہات تھی۔ 75 سال قبل  1942 میں معمر قذافی لیبیا کے ایک صحرائی علاقے میں پیدا ہوئے اور اوائل جوانی میں وہ عرب قوم پرستی کے پیروکار اور مصری رہنما جمال عبدالناصر کے شیدائی بن گئے تھے۔ 1956 کے نہر سوئز کے بحران کے دوران مغرب اور اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں بھی وہ پیش پیش رہے تھے۔ لیبیا میں بادشاہت کے خلاف وہ ہمیشہ سے تھے، 1969 میں برطانیہ سے فوجی تربیت حاصل کرکے لوٹے تو کچھ عرصے  بعد ہی انہوں نے بن غازی شہر کو مرکز بناکر بادشاہ ’ملک ادریس‘ کے خلاف فوجی بغاوت کردی اور خود لیبیا کے رہنما بن گئے۔معمر قذافی کے بارے میں اگر یہ  کہا جائے کہ وہ ایک ایسے انسان تھے جو ہمیشہ متحرک رہتے تھے تو غلط نہ ہوگا۔ستر کی دہائی میں معمر قذافی عرب قوم پرستی کے علمبردارتھے اور انہوں نے لیبیا کو اس وقت کے مصری، شامی اور اردنی رہنماؤں کے ساتھ کئی معاہدوں میں بھی منسلک کیا۔ ساتھ ساتھ انہوں نے براعظم افریقہ میں بھی اپنا اثرو رسوخ بڑھانے کی کوشش کی۔ لیکن وہ  عرب دنیا کو اپنی قیادت میں متحد کرنے کی کوشش میں ناکام رہے۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی ساری توجہ براعظم افریقہ پر مرکوز کردی اور افریقی ملکوں کے لیے ایک ریاست ہائے متحدہ کا خیال بھی پیش کیا۔ اس مقصد کے لیے انہوں نے افریقی ملکوں کی ثقافت سے ملتے جلتے لباس بھی پہننا شروع کیے۔معمر قذافی دنیا بھر میں مختلف حریت پسند تنظیموں کے بھی مددگار رہے جن میں تنظیم آزادی فلسطین،آئرش ریپبلکن آرمی اور افریقہ کے کئی گروپ شامل ہیں۔ امریکہ اور برطانیہ نے دسمبر 1988 میں اسکاٹ لینڈ کے شہر لاکربی کے نزدیک پین امریکن کے مسافر بردار جہاز کی تباہی کا ذمہ دار معمر قذافی کو قرار دیتے ہوئے لیبیا پر اقوام متحدہ کے ذریعے پابندیاں عائد کرا دیں تھیں۔ منفرد طریقے اپنانے کے لیے مشہور معمر قذافی اکثر ٹیلی ویژن پر خیموں میں مقیم دکھائی دیتے جہاں وہ غیرملکی رہنماؤں کا استقبال بھی کرتے جبکہ کہا جاتا ہے کہ ان کے ذاتی محافظوں میں خواتین کی اکثریت تھی۔عرب قیادت کے حوالے سے معمر قذافی کے اکثر دیگر عرب رہنماؤں سے اختلافات بھی رہے ہیں۔ چند برس قبل قاہرہ میں عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے دوران ان کے اورسعودی بادشاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔ لیبیا میں معمر قذافی کے پورے دور اقتدار میں خفیہ اداروں کی بنیاد پر استوار ایک نہایت سخت گیر نظام رہا۔ اسی نظام کے اندر انہوں نے پہلے سوشلزم، سرمایہ داری اور اسلام کے کچھ پہلوؤں کو ملاکر اپنی سبز کتاب پر مبنی سیاسی نظریات پیش کیے تھے، پاکستان میں انکے مخالف ان کی کتاب کو تربوز سے تشبہی دیتے ہیں جو اوپر سے ہرا اور اندر سے لال ہوتاہے۔معمر قذافی کی جانشینی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو تیار کر رہے تھے۔فروری 2011 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں انسانی حقوق کے ایک کارکن کی موت کے ساتھ معمر قذافی کے خلاف بغاوت شروع ہوئی یا کروائی   گئی۔ امریکہ، برطانیہ ، فرانس اور کچھ عرب ممالک نے اس بغاوت کا پورا پورا ساتھ دیا۔ اس بغاوت کا اختتام 20 اکتوبر 2011 کو معمر قذافی کی موت کے ساتھ ہوا۔ الجزیہ ٹیلی ویژن پر دکھائی جانے والی فوٹیج میں معمر قذافی کو سرت کی گلیوں میں گھسیٹے ہو ئے دکھایا گیا ہے۔ اس فوٹیج سے یہ واضح نہیں ہوتا کہ جب معمر قذافی کو گلیوں میں گھسیٹا جا رہا تھا اس وقت وہ زندہ تھے یا ہلاک ہو چکے تھے۔اپریل 2016 میں سابق امریکی صدر براک اوباما نے یہ اعتراف کیا کہ لیبیا میں معمر قدافی کو معزول کرنے اور ان کو قتل کرنے کے بعد لیبیا افراتفری کا شکار ہوگیا اور متحارب دھڑوں کے درمیان خانہ جنگی شروع ہوگئی اور دو متوازی پارلیمان اور حکومتیں قائم کرلی گئیں۔ اس صورت حال میں دہشتگردتنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں کو لیبیا میں قدم جمانے میں مدد ملی اور لیبیا یورپ آنے والے شامی مہاجرین کے لیے آسان گزرگاہ بن گیا۔ جولائی 2015 میں لیبیا کی ایک عدالت نے معمر قذافی کے ایک بیٹے سیف الاسلام قذافی کو جنگی جرائم میں ملوث ہونے کے الزام میں سزائے موت سنائی ہے۔ سیف قذافی کو  یہ سزا 2011 میں لیبیا میں انقلاب کے دوران کیے جانے والے اقدامات کی وجہ سے دی گئی تھی۔ 2011سے اب تک لیبیا کے حالات بدترین افراتفری کا شکار  ہیں۔بیس دسمبر 1971 کو ذوالفقار علی بھٹو  جب  پاکستان کے صدر بنے  تو انہوں عرب ممالک کا ایک  ہنگامی دورہ کیا، اس دورہ میں وہ لیبیا بھی گئے  جہاں معمر قذافی نے ایک دوست ملک کے سربراہ کی حیثیت سے ان کو خوش آمدید کہا، بھٹو صاحب کے اس دورہ کے بعد پاکستانی لیبر بھی لیبیا جاکر کام کرتی رہی۔  24 فروری 1974 کولاہور میں دوسری اسلامی سربراہ کا نفرنس ہوئی،کانفرنس میں لیبیا کے صدر معمر قذافی نے بھی شرکت کی، کانفرنس ختم ہونے کے بعد لاہور اسٹیڈیم میں معمر قذافی نے ایک جلسہ عام میں پاکستان کے نیوکلیائی ہتھیاروں کے حق میں خطاب کیا۔ اسی تاریخی جلسہ عام میں پاکستان کے وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی بھرپور حمایت اور تالیوں کی گونج میں لاہور اسٹیڈیم کا نام بدل کر ’’قذافی اسٹیڈیم‘‘ رکھا  تھا جو آج بھی ہے۔ لیبیا نے پاکستان کی کافی معاشی امداد بھی کی تاہم 4 اپریل 1979 کو سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو پھانسی  دیے جانے کے بعد پاک لیبیا تعلقات سرد مہری کا شکار ہو گئے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے مئی 2009 کے اوائل میں لیبیا کا دورہ کیا اورمعمر قذافی کو پاکستان آنے کی دعوت بھی دی تھی ۔ پاکستان اور لیبیا کے درمیان تعلقات میں حالات اورضروریات کے مطابق اتار چڑھاوٴآتے رہے ہیں ۔مجموعی طور پر دیکھا جائے تو پاکستان اور لیبیا کے تعلقات اچھے رہے ہیں ا ور اسی سبب معمر قذافی کئی عشروں تک پاکستانی میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔معمر قذافی کی موت پر عام پاکستانیوں نے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں شہید قرار دیا۔ان کا کہنا ہے کہ  معمرقذافی کی موت کا سبب بننے والے حالات امریکہ کے پیدا کردہ تھے ۔ جبکہ ایک محدود طبقہ کا خیال تھا  کہ معمرقذافی کی موت لیبیا میں ”ایک نئی اور چمکتی صبح جمہوریت“ کا آغاز ہے، لیکن افسوس  معمر قذافی کے قتل  کے چھ سال گزرنے  کے بعد بھی لیبیا  اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے۔لیبیا کی پارلیمنٹ کی جانب سے عام معافی کے اعلان کے بعد لیبیا کے سابق صدرمقتول معمر قذافی کے بیٹےسیف الاسلام قذافی کو پانچ سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔ فی الوقت کوئی بھی یہ پیش گوئی نہیں کرسکتا کہ سیف الاسلام قذافی جیل سے رہائی کے بعدکیا قدم اٹھائے گاکیا وہ سیاسی منظر نامے میں واپسی کا خواہش مند ہوگا یا پھر وہ حتمی طور پر دور جاکر روپوشی اپنا لے گا۔اگر لیبیا کے سیاسی رجحانات کا جائزہ لیا جائے تو نظر آتا ہے کہ معمر قذافی کا یہ بیٹا ابھی تک لیبیا کے لوگوں کے درمیان مقبولیت رکھتا ہے۔ بالخصوص اس کے باپ کے ہمنوا قبائل میں جو ایک عرصے سے اس کی قیادت میں سیاسی جماعت بنانے کے لیے اس کی واپسی انتظار کررہے تھے۔ لیبیا کے کئی شہروں میں سیف قذافی کی حمایت اور معمر قذافی کے دور کی بحالی کے لیے مظاہرے بھی کیے گئے ہیں۔معمر قذافی کے حامی المقارحہ قبیلے کے ایک رہنما عبدالمنعم اولاد محمد نے کہا کہ عدالت کے حکم پر سیف قذافی کو رہا کیا گیا ہے مگر انہیں مکمل سیاسی آزادیوں کی فراہمی کے بعد ہی ان کے لیے ملک میں جمہوری نظام کو چلانے کی صلاحیت پیدا ہوگی۔معمر قذافی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ’معمر قذافی کے خلاف بغاوت، ان کے قتل کے بعد ملک چھ سال سے بدترین افراتفری کا شکار ہے۔ قذافی کے قتل کے بعد لیبیا عملا ٹکڑوں میں تقسیم ہو چکا ہے۔ اس لیے لیبیا کے عوام  ایک نئے دور کےمنتظرہیں۔ عوام موجودہ ناکام حکومت کا متبادل تلاش کررہے ہیں اور بلا شبہ سیف قذافی سے بڑھ کر کوئی متبادل لیڈر نہیں‘۔ پاکستان کے عوام  پر امید ہیں کہ دوست ملک لیبیا  کے عوام جلدہی لیبیا کے سابق مرد آہن مقتول معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کی قیادت میں لیبیا کو بدامنی اور افراتفری کی صورت حال سے نکال کر ایک پرامن جمہوری ملک بنانے میں کامیاب ہونگے۔

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    Sajjad
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    I could make some comments on the contents of this post but the Moderator has put restrictions on me.
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    I could make some comments on the contents of this post but the Moderator has put restrictions on me.

    سجاد بھائیکوئی بھی ماڈ آپکو کمنٹ کرنے سے نہیں روکتا ۔۔۔آپ کمنٹ کریں ۔۔۔۔۔لیکن پوسٹ پر نہ کہہ لکھنے والے پر ۔۔۔یہاں کی اس فورم کی انتظامیہ جیسے کشادہ قلب  لوگ آپکو  نہیں ملیں گے۔۔۔

    حسن داور
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    سجاد بھائی کوئی بھی ماڈ آپکو کمنٹ کرنے سے نہیں روکتا ۔۔۔آپ کمنٹ کریں ۔۔۔۔۔لیکن پوسٹ پر نہ کہہ لکھنے والے پر ۔۔۔یہاں کی اس فورم کی انتظامیہ جیسے کشادہ قلب لوگ آپکو نہیں ملیں گے۔۔۔

    بلکل سہی فرمایا اپنے سلیم بھائی … جس طرح ملک میں جمہوریت پھل پھول رہی ہے اسی طرح اس فورم پر بھی جمہوریت کا الگ ہی حسن ہے

    Sajjad
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #5
    سجاد بھائی کوئی بھی ماڈ آپکو کمنٹ کرنے سے نہیں روکتا ۔۔۔آپ کمنٹ کریں ۔۔۔۔۔لیکن پوسٹ پر نہ کہہ لکھنے والے پر ۔۔۔یہاں کی اس فورم کی انتظامیہ جیسے کشادہ قلب لوگ آپکو نہیں ملیں گے۔۔۔

    “Dear sajjad! Please be very careful while posting something on shah sb thread.you have other members to troll.”

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    “Dear sajjad! Please be very careful while posting something on shah sb thread. you have other members to troll.”

    سجاد بھائی ۔۔آپ پوسٹ پر کمنٹ کریں ۔۔۔۔آپ نے شاہ صاحب کو ٹرول ضرور کرنا ہے ۔۔۔۔۔شعر عرض کیا۔۔۔۔اے زندگانی کوئی ہنر عطا کر ایسا بھیلفظ محفوظ رہے اور بات ادا ہوجائے

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #7
    I could make some comments on the contents of this post but the Moderator has put restrictions on me.

    https://www.youtube.com/watch?v=HpV-aRifLhw:bhangra: :bhangra:   :hilar:   :bye:   :cwl:   :cwl:   :cwl:

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    :bhangra: :bhangra: :hilar: :bye: :cwl: :cwl: :cwl:

    گلزار بھائی۔۔اس نغمے پر آپ نے جتنی گستاخی کی ہیں میرے ساتھ۔۔۔سب کی سب معاف۔۔۔۔:bhangra: :bhangra:   :bhangra:   :bhangra:

    Sajjad
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #9
    :bhangra: :bhangra: :hilar: :bye: :cwl: :cwl: :cwl:

    FO & UY

    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #10
    گلزار بھائی۔۔ اس نغمے پر آپ نے جتنی گستاخی کی ہیں میرے ساتھ۔۔۔سب کی سب معاف۔۔۔۔ :bhangra: :bhangra: :bhangra: :bhangra:

    thank u salem bah —— appreciated

    Sajjad
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #11
    :bhangra: :bhangra: :hilar: :bye: :cwl: :cwl: :cwl:

    FO & UY

    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    FO & UY

    اوے بزدلاں ، ہمت کر ہمت — بندے دا پتر بنانور نے تجہے ایک دہمکی دی تو تیری تو ہوا بند ہوگئی- بہیگی بلی بناہوا ہے حالانکہ تو ہے بلے والا چل اٹھہبک بک کر پل پر جااور کود جا چڑھہ جا سجادے سول پہ رام بھلی کریگا

    Syed Anwer Mahmood
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Member
    #13
    محترم موڈیٹر صاحبابھی تک اس مضمون پر جو تبصرئے ہوئے ہیں  اور جو گذشتہ میرئے دو مضمون پر ہوئے ان کو دیکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ میں  اس فورم پر اپنی تحریر شایع نہ  کروں۔ لہذا یہ میری آخری تحریر ہے،  بہت شکریہ کے ساتھ فورم کے تمام دوستوں کو اللہ حافظ۔
    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14
    محترم موڈیٹر صاحب ابھی تک اس مضمون پر جو تبصرئے ہوئے ہیں اور جو گذشتہ میرئے دو مضمون پر ہوئے ان کو دیکھتے ہوئے میرا خیال ہے کہ میں اس فورم پر اپنی تحریر شایع نہ کروں۔ لہذا یہ میری آخری تحریر ہے، بہت شکریہ کے ساتھ فورم کے تمام دوستوں کو اللہ حافظ۔

    نہیں ..انور صاحب ..یہ ظلم نہ کریںہمیں سچی میں انتظار رہتا ہے آپ کی تھریڈ کا ..بہت کچھ نظر انداز کرنا پڑتا ہے .نظر انداز کر دیں ..کچھ لوگوں کی وجہ سے باقیوں سے خفا ہونا ظلم ہے ..یہ ہمبل  ریکویسٹ ہے آپ سے ..عاطف  کی طرف سے بھی ..ہم سب کی طرف سے بھی ..ہمیں نہ چھوڑ کر جائیں:please:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #15
    I could make some comments on the contents of this post but the Moderator has put restrictions on me.
    :bhangra: :bhangra: :hilar: :bye: :cwl: :cwl: :cwl:

    آپ دونوں سے بہت ادب سے ، بہت سنجیدہ گزارش ہے ..اگر آپ ان کی تھریڈ کے مواد پر ڈسکشن نہ کر سکیں ..تو اس طرف نہ آئیںآپ کو شاید فرق نہ پڑتا ہو …بہت سوں کو پڑتا ہے ..میں ان کی ہر تھریڈ دلچسپی سے پڑھتی ہوں ..اور یہ بڑی  زیادتی کی بات ہو گی اگر آپ کی وجہ سے ہم ان کی تحریروں سے محروم رہ جائیں .

    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #16

    انور صاحب یہ تو کوئی اچھی بات نہیں کہآَئے بھی اپ گئے بھی آپ ، لے چلی چلے ہوا

    تندی باد مخالف سے نہ گھبرااے انوریہ تو چلی ہے تجہے بھگانے کے لئیے

    میں تو سوچ رہاتھا کہ اُپ تازہ تازہ نووارد ہوئے ہیں اسلئیے اپکے کسی سیاسی مضمون کا انتظارکررہاتھا کہ اپ کی خاطرمدارت کی جائے

    اب سیف الاسلام پر لوگ کیا لکہیں – اگر آپ اسلام پر کچھہ لکہہ دیتے تو لوگ لکہتے

    یہ تو آپکی خوش نصیبی ہے کہ آپکے مضمون لوگ پڑہتے ہیں اور پھر ایکدوسرے کی ٹانگیں کہنچتے ہیں

    لوٹ آئیے انورصاحب لوٹ آئیے

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #18
    Sajjad@saleemraza@gulraiz55@nadaanاس تھریڈ پر موجود تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ میرے کسی بھی دوست یا ممبر کو شاہ صاحب سے معذرت کی کوئی ضرورت نہیں۔ سجاد صاحب نے یہاں ہرگز کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے شاہ صاحب کی تحقیر کا پہلو نکلتا ہو۔ پہلے ہی ہم بلاوجہ سجاد صاحب کو محتاط رہنے کا مشورہ دے چکے ہیں جو کہ مناسب نہیں تھا لیکن شاہ صاحب کی دل آزاری کے ڈر سے یہ کڑوا گھونٹ بھی پینا پڑا۔اس ویب سائٹ پر کوئی بھی ایسا رائٹر جو اپنی مرضی کے خلاف کمنٹ یا تنقید کو کسی مقدس ہستی کی شان میں گستاخی کے برابر سمجھتا ہو، اسکے لئے یہ فورم بالکل مناسب نہیں، ایسے چھوئی موئی کے پھول لکھاری اپنے حلقہ احباب میں یہ دانش کے موتی شائع کریں اور حسب المقدور داد پائیں۔ کسی لکھاری کا وزن اس کی تحریر سے جانا جاتا ہے ورنہ سفید بال تو جعلی پِیروں کے بھی ہوتے ہیں۔یہ فورم ہرگز کسی قسم کا اسکول یا مدرسہ نہیں جہاں طالبعلموں کے آپس میں بات چیت کرنے پر پابندی ہو، نہ ہی یہ فورم کسی بےوزن ممبر کی خواہش پر چلایا جاسکتا ہے۔ اسلئے رونق کی پروا کرنے کی کسی کو ضرورت نہیں۔ جتنے اچھا لکھنے والے یہاں موجود ہیں وہی اس فورم کی رونق ہیں جو کسی اور فورم کو نصیب نہیں۔ جس دن یہاں سڑیل مزاج لوگوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوئی وہ اس فورم کا پستی کی طرف قدم ہوگا۔ اسلئے کوئی دوست خود کو کسی کے جانے کا ذمہ دار نہ سمجھے۔
    Sajjad
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #19
    آپ دونوں سے بہت ادب سے ، بہت سنجیدہ گزارش ہے .. اگر آپ ان کی تھریڈ کے مواد پر ڈسکشن نہ کر سکیں ..تو اس طرف نہ آئیں آپ کو شاید فرق نہ پڑتا ہو …بہت سوں کو پڑتا ہے ..میں ان کی ہر تھریڈ دلچسپی سے پڑھتی ہوں ..اور یہ بڑی زیادتی کی بات ہو گی اگر آپ کی وجہ سے ہم ان کی تحریروں سے محروم رہ جائیں .

    With due respect, your comment aimed at me is totally  uncalled for and unjustified. And let me explain why.Please refer to post No 2 (Expressing the desire to participate)Now read post number 5After reading post number 5, do you feel that you should have asked the Moderator concerned why did he make such comment? No, neither you nor Atif did any such thing.On the one hand big noise is repeatedly made of freedom on the forum to write whatever you like as long as it is not abusive or indecent and then on the other hand one is being told not to wire this and not to write that. If this is not double standard I don’t what is.No body wants Shah Sahib to exit the forum but Shah Sahib needs to be less than hyper-sensitive because he cannot control the nature of comments readers will make and your plea with the members to make Shah Sahib an exception is pretty close to Censorship.I am certain my comments above will not go down well with you and will make you unhappy but at times things need to be said.My advance apologies.

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #20
    Sajjad Saleemraza Gulraiz نادان اس تھریڈ پر موجود تمام دوستوں سے درخواست ہے کہ میرے کسی بھی دوست یا ممبر کو شاہ صاحب سے معذرت کی کوئی ضرورت نہیں۔ سجاد صاحب نے یہاں ہرگز کوئی ایسی بات نہیں کی جس سے شاہ صاحب کی تحقیر کا پہلو نکلتا ہو۔ پہلے ہی ہم بلاوجہ سجاد صاحب کو محتاط رہنے کا مشورہ دے چکے ہیں جو کہ مناسب نہیں تھا لیکن شاہ صاحب کی دل آزاری کے ڈر سے یہ کڑوا گھونٹ بھی پینا پڑا۔ اس ویب سائٹ پر کوئی بھی ایسا رائٹر جو اپنی مرضی کے خلاف کمنٹ یا تنقید کو کسی مقدس ہستی کی شان میں گستاخی کے برابر سمجھتا ہو، اسکے لئے یہ فورم بالکل مناسب نہیں، ایسے چھوئی موئی کے پھول لکھاری اپنے حلقہ احباب میں یہ دانش کے موتی شائع کریں اور حسب المقدور داد پائیں۔ کسی لکھاری کا وزن اس کی تحریر سے جانا جاتا ہے ورنہ سفید بال تو جعلی پِیروں کے بھی ہوتے ہیں۔ یہ فورم ہرگز کسی قسم کا اسکول یا مدرسہ نہیں جہاں طالبعلموں کے آپس میں بات چیت کرنے پر پابندی ہو، نہ ہی یہ فورم کسی بےوزن ممبر کی خواہش پر چلایا جاسکتا ہے۔ اسلئے رونق کی پروا کرنے کی کسی کو ضرورت نہیں۔ جتنے اچھا لکھنے والے یہاں موجود ہیں وہی اس فورم کی رونق ہیں جو کسی اور فورم کو نصیب نہیں۔ جس دن یہاں سڑیل مزاج لوگوں کی تعداد بڑھنا شروع ہوئی وہ اس فورم کا پستی کی طرف قدم ہوگا۔ اسلئے کوئی دوست خود کو کسی کے جانے کا ذمہ دار نہ سمجھے۔

    پھر آپ مجھ سے سوال پوچھتے ہیں۔۔۔۔۔یہ زباں مھجے کیسے عطا ۔۔ہوئی۔۔۔

    Gulraiz
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #21

    جی عاطف بھائی

    مزہ تو جب ہے کہ کوئی بدتمیزوں اور چہچوروں کے درمیان اپنے آپ کو منوائے

    یہاں کوئی جی حضوری تو ہے نہیں ، انٹرنیشنل قسم کا فورم ہے کوئی کسی کی بات کا برا نہیں مانتا- کل ہی بات لیجئے نادانستگی میں میں نے سلیم بھائی کو نہ جانے کیاکیا لکہہ دیامگرموصوف کی پیشانی پر بل بھی پڑاہو

    خالص علمی قسم کے تبصرے تو یہاں نہیں ہوسکتے ، ہم تو یہاں دل پشوری کے لئیے اتے ہیں ، لوگ ہمیں دہشتگرد، بوری بند اورنہ جانے کیاکیا کہتے ہیں لیکن پھرہم بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہیں ، یہ تھوڑی کہ کپٰ٘ا پھلاکے بیٹہہ جائیں

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 201 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi