Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    ایک خاتون خریداری کرنے مال میں گئی کیش کاؤنٹر پر ادائیگی کرنے کے لئے اس نے پرس کھولا تو دکاندار نے خواتین کے پرس میں ٹی وی کے ریموٹ دیکھا دکاندار سے رہا نہیں گیا اس نے پوچھا آپ ٹی وی کے ریموٹ ہمیشہ اپنے ساتھ لے کر چلتی ہیں نہیں، ہمیشہ نہیں، “لیکن آج میرے شوہر نے خریداری کے لئے میرے ساتھ آنے سے انکار کر دیا “. تو میں TV میں مذہبی چینل لگا کے آئی ہوں 😳 😀 😂 کہانی ابھی جاری ہیں – دکاندار ہنستے ہوئے بولا میں تمام سامان واپس رکھ لیتا ہوں کیوں کہ آپ کے شوہر نے آپ کا کریڈٹ کارڈ بلاک کر دیا ہے. 😀 سبق : – اپنے شوہر کے شوق کا احترام کریں. 😀 کہانی اب بھی جاری ہے. 😀 خواتین تھوڑی ہنسی پھر اپنے پرس سے اپنے شوھر کا کریڈٹ کارڈ نکالا اور تمام Bills کی ادائیگی کر دي 😀 😂 😂 😀 (شوہر نے بیوی کارڈ بلاک کر دیا تھا پر اپنا کارڈ نہیں) 😷 😋 😂 👇 سبق – ایک عورت کی طاقت کو کبھی کم نہیں سمجھنا چاہئے . Do not underestimate the power of a Women 👌 👌 💐 💐 ایک ہاتھ میں لپسٹک دوسرے میں موبائل , – ایک کان ککر کی سیٹی پر دوسرا واٹس اپ کی نوٹیفکیشن پر ایک آنکھ ٹی وی پر دوسری شوہر کی حرکتوں پر

    کون کہتا ہے عورت کی زندگی آسان ہے .

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    معلوم نہیں عورت ملٹی ٹاسک ہے ..الله نے اسے یہ صلاحیت اسی لئے دی ہے کہ اسے معلوم تھا کہ عورت کو کن کن مسائل سے نمٹنا ہے
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #3
    معلوم نہیں عورت ملٹی ٹاسک ہے ..الله نے اسے یہ صلاحیت اسی لئے دی ہے کہ اسے معلوم تھا کہ عورت کو کن کن مسائل سے نمٹنا ہے

     Agree with you

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    ایک عورت نے اپنے شوہر کو آفس فون کیا اور پوچھا کہ آپ مصروف تو نہیں‘ شوہر نے دانت پیس کر کہا ’’میں اس وقت میٹنگ میں ہوں کیوں فون کیا ہے؟ ‘‘جواب آیا’’آپ کو ایک اچھی اور ایک بُری خبر سنانی تھی‘‘۔شوہر گرجا’’خبردار جو کوئی بری خبر سنائی‘ بتاؤ اچھی خبر کیا ہے؟؟؟‘‘ بیوی چہک کر بولی’’وہ جو ہم نے نئی گاڑی لی تھی ناں‘ اُس کے ائیر بیگز بالکل ٹھیک کام کر رہے ہیں‘‘
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    خواتین کا کہنا ہے کہ وہ اگر گھر چلاسکتی ہیں تو گاڑی کیوں نہیں؟صحیح کہتی ہیں‘ اگرانہیں گھر میں بندے کا بیڑا غرق کرنے کا حق حاصل ہے تو سڑکوں پر کیوں نہیں
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    جب ایک خاتون پہلی مرتبہ موٹر وے پر اکیلے ڈرائیونگ کرنے نکلیں تو اچانک خاوند کا فون آگیا۔خاوند نے پریشان لہجے میں دریافت کیا:- بیگم کہاں ہو تم اس وقت…؟بیگم :- موٹر وے پر ڈرائیو کر رہی ہوں۔خاوند نے بدستور پریشان ہوتے ہوئے کہا:-بیگم! ذرا دیکھ بھال کر گاڑی چلانا ، ٹی وی چینل پر خبر آرہی ہے کہ کوئی بے وقوف یک طرفہ موٹر وے پر ٹریفک کی مخالف سمت میں تیزی سے گاڑی چلائے جا رہا ہے۔تو بیگم تقریباً چلاتے ہوئے:- ارے کوئی ایک بےوقوف…؟یہ کمبخت تو سینکڑوں کی تعداد میں سامنے سے چلے آرہے ہیں…!
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #7
    اگر آپ اپنی بیگم کو شاپنگ کے لئے پچاس هزار دیں اور بعد میں حساب مانگیں تو باقی بس لڑائی بچتی هے-
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8
    ایک تھی چڑیا، ایک تھا چڑا، چڑیا لائی دال کا دانا، چڑا لایا چاول کا دانا، اس سے کھچڑی پکائی، دونوں نے پیٹ بھر کر کھائی، آپس میں اتفاق ہو تو ایک ایک دانے کی کھچڑی بھی بہت ہوتی ہے۔چڑا بیٹھا اونگھ رہا تھا کہ اس کے دل میں وسوسہ آیا کہ چاول کا دانا بڑا ہوتا ہے، دال کا دانا چھوٹا ہوتا ہے۔ پس دوسرے روز کھچڑی پکی تو چڑے نے کہا اس میں چھپن حصے مجھے دے، چوالیس حصے تو لے، اے بھاگوان پسند کر یا نا پسند کر۔ حقائق سے آنکھ مت بند کر، چڑے نے اپنی چونچ میں سے چند نکات بھی نکالے اور بی بی کے آگے ڈالے۔ بی بی حیران ہوئی بلکہ رو رو کر ہلکان ہوئی کہ اس کے ساتھ تو میرا جنم کا ساتھ تھا لیکن کیا کرسکتی تھی۔دوسرے دن پھر چڑیا دال کا دانا لائی اور چڑا چاول کا دانا لایا۔ دونوں نے الگ الگ ہنڈیا چڑھائی۔ کھچڑی پکائی، کیا دیکھتے ہیں کہ دو ہی دانے ہیں۔ چڑے نے چاول کا دانہ کھایا، چڑیا نے دال کا دانا اٹھایا۔ چڑے کو خالی چاول سے پیچش ہوگئی، چڑیا کو خالی دال سے قبض ہوگئی۔ دونوں ایک حکیم کے پاس گئے جو ایک بلا تھا۔ اس نے دونوں کے سروں پر شفقت کا ہاتھ پھیرا اور پھیرتا ہی چلا گیا۔یہ کہانی بہت پرانے زمانے کی ہے۔ آج کل تو چاول ایکسپورٹ ہوجاتا ہے اور دال مہنگی ہے۔ اتنی کہ وہ لڑکیاں جو مولوی اسماعیل میرٹھی کے زمانے میں دال بگھارا کرتی تھیں، آج کل فقط شیخی بگھارتی ہیں۔(’’اردو کی آخری کتاب‘‘ از ابن انشا سے انتخاب)
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #9

    بیگم کا شکوہ

    “چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہے”وہ مری یادوں میں تیرا بِلبِلانا یاد ہے

    پہلے شادی کے لئے منت سماجت تھی تریمیرے قدموں میں ترا وہ گڑگڑانا یاد ہے

    شور اب لگنے لگی تم کو مری آواز بھیپہلے یہ آواز تھی کوئل کا گانا، یاد ہے؟

    آپ کی امی کا مجھ کو روکنا اور ٹوکناچھوٹی چھوٹی بات پر مجھ کو دبانا یاد ہے

    آپ کی ہمشیرہ کی شادی پہ جومیں نے دیاچار کمبل، آٹھ تکیے، اک سرہانہ، یاد ہے؟

    ایک مدت سے مجھے پابند گھر پر کر دیاابتدا میں روز گارڈن میں گھمانا یاد ہے

    اب کسی شادی پہ ہی باہر سے کھاتے ہیں ڈنرپہلے تو ہر روز تھا ہوٹل پہ کھانا، یاد ہے؟

    چھ مہینے سے مری امی کے گھر لے کر گئے؟اور ہر سنڈے کو اپنے گائوں جانا یاد ہے

    جھوٹ کہتے ہو کہ “امی دوست کی بیمار ہے”مجھ سے ملنے کے لئے تھا یہ بہانہ، یاد ہے؟

    آج ہے پیرنٹس ڈے، جانا پڑے کا مجھ کو ہیآج آفس آپ کا لازم ہے جانا، یاد ہے

    چوڑیاں ہی لائے ہو تم اور نہ مہندی یا لباسعید کے دن بھی تمہیں بس کھیر کھانا یاد ہے

    میرا زیور اور بائیک بیچ کر اپنی میاں

    کار تو لے لی، مرا زیور بنانا یاد ہے؟

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #10

    اپنی بیگم کے نام تجدیدِ اظہارِ محبت

    http://t3.gstatic.com/images?q=tbn:ANd9GcQeZQ5uzxwKWKvHXDXPfiq-mP-6IkNxt0OM0W-2A13f9SBfJPgKDw میری پگلی آج یومِ تجدیدِ محبت منایا جارہا ہے ناں پاگل ۔۔۔ ہم نے کبھی یہ دن نہیں منایا اس بار جی میں آیا کہ ساری قنوطیت ایک طرف رکھ کر تجھے مبارکباد دوں سو سند کے طور پر محفل میں شامل کر رہا ہوں ۔۔ جان آج اس موقع پر میں اپنے پیار اپنے خلوص اپنی محبت کا ایک بار پھر اعادہ کرتا ہوں کہ میری جان میں سانس کی آخری ڈور تک اپنے دل کی آخری دھڑکن تک صرف تیرا ہوں میری جان۔۔ دنیا کی ساری لڑکیاں میرے لیے صرف بہنیں آپیاں باجیاں بٹیائیں ہیں سچی میں۔۔ (یہ میں تیرے ڈر سے نہیں کہہ رہا ) اور ہاں اوے کان کھول کر سن لے تو مجھ سے لاکھ لڑے جھگڑے میرے سر پر گومڑ سجائے میں چائنا کا ہیلمٹ خرید لوں گا مگر میری جان میں تیری جان نہیں چھوڑوں گا میری جان۔۔ میں اپنے فرائض کی تجدید کرتا ہوں کہ بچوں کا خیال رکھوں گا، کھانا وقت پہ بناؤں گا، تو تھکی ہوئی اسکول سے آئے گی تو سر دباؤں گا۔۔ (قسم سے کبھی کبھی دل کرتا ہے گردن بھی دبا دوں ظالم حسینہ ۔۔ ہاہاہاہاہ) بیگم جانی میں ہمیشہ تیرے جذبات تیری خوشی اور تیرے مزاج کا خیال رکھوں گا میری جان ، ایک محبت کرنے والا شوہر ہی رہوں گا۔۔ (فکر ناٹ یہاں سب اپنے بہن بھائی ہیں کسی کی نظر نہیں لگے گی ۔ ہاہاہاہاہ) میری جان میرے دل میں تیری محبت روز بروز صرف بڑھے گی میری جان قسم ہے تیرے سر کی قسم میں تیری جان نہیں چھوڑوں گامیں اگر تیرے نزدیک بدھو بانگڑو ہوں تو کیا ہوا ۔ اب میری سانس کی آخری ڈور تک تو مجھے برداشت کرے گی میری جان میں تیرے پیار میں گوڈے گوڈے نہیں بلکہ سراپا ڈوبا ہوا ہوں سمجھی پاگل میری جان۔۔۔

    اپنے مجنوں کا سارے کا سارا جنون اب بھگت بندریا میری جان۔۔ تین بار ہاں ہاں ہاں کی تھی ناں اب یہ عمر قید ہے تیری ہاہاہاہاہاہ کبھی سالن میں نمک مرچ تیز ہوجائے تو چپ کر کے کھا لیا کروں گا کبھی بھی نہیں بولوں گا کہ مرچ تیز ہے ۔ اوے بات سن چل فرنگی زبان میں سن ۔۔۔ ہاہاہہاہا http://keturahweathers.theworldrace.org/blogphotos/theworldrace/keturahweathers/love2.jpg

    اور یہ گیت میری جان تیری محبتوں کی نذر

    یہ زبان و دہن تمھارے ہیں میرے سارے سخن تمھارے ہیں تم ہی تم ہو نگارِ قدرت میں تتلیوں کے بدن تمھارے ہیں تم ہی برکھا ہو تم پوَن دل کی نیلگوں سب گگن تمھارے ہیں سارے رنج و محن ہمارے اور ساری خوشیوں کے چھن تمھارے ہیں تم غزل کو مرے سخن کے غزال سارے دشت اور بن تمھارے ہیں تم ہمارے ہو ہم سخن یعنی اب ہمارے سخن تمھارے ہیں ہم کہ خلوت میں ہی نہیں جاناں انجمن انجمن تمھارے ہیں

    میری جان میری پگلی ہمیشہ تیرے ناز نخرے اٹھاؤں گا میری جان ۔۔ پیار کے سمندر سے موتی چنتے رہیں گے ۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11

    کچھ تعاون بیوی اس مشکل میں فرمائے گی کیایہ غزل سننے تلک خاموش رہ پائے گی کیا

    کیوں مجھے کوسے ہے اتنا، کون سمجھائے اسےقسمتوں کا کھیل ہے، قسمت پہ پچھتائے گی کیا

    ہائے! کتنا بولتی ہے، سب سکوں غارت ہوادو گھڑی خاموش بیٹھے گی تو مر جائے گی کیا

    کیا کروں! اس کو سمجھ آتی نہیں کوئی بھی باتکیسے سمجھاؤں اسے کچھ، وہ سمجھ پائے گی کیا

    پک گیا پک پک سے اتنا، دم ہی نکلا جائے ہےکھا گئی بھیجہ مرا، اب مجھ کو کھا جائے گی کیا

    دور سے بھی تو میں سن سکتا ہوں سب باتیں تریکان کن کے جیسا اب کانوں میں گھس جائے گی کیا

    کان دو ہیں اور زباں اک، صاف ہے حکمت، مگرکھوپڑی میں اس کے یہ حکمت کبھی آئے گی کیا

    اس کے کانوں کو اگر ہوتی زباں تو پوچھتےتو کبھی ہم کو بھی استعمال میں لائے گی کیا

    اس کے آگے اس کے جیسا آ گیا کوئی اگرشوکت اس سے پوچھ وہ برداشت کر پائے گی کیا

    از شوکت پرویز

    macbeth
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    معلوم نہیں عورت ملٹی ٹاسک ہے ..الله نے اسے یہ صلاحیت اسی لئے دی ہے کہ اسے معلوم تھا کہ عورت کو کن کن مسائل سے نمٹنا ہے

     ملٹی ٹاسک؟؟؟؟ واقعی عورت مختلف نگاہوں، خیالوں، ارادوں،جالوں، کنگالوں کیلئے ملٹی ٹاسک ہے۔۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #13

    واللہ !! ہم میں سے کسی کو معلوم نہ تھا کہ اپنے حفیظ بھائی سینے میں کیسا درد چھپائے پھر رہے ہیں۔

    :lol:    :lol:     :lol:

    نادان
    Participant
    Offline
    • Expert
    #14

    واللہ !! ہم میں سے کسی کو معلوم نہ تھا کہ اپنے حفیظ بھائی سینے میں کیسا درد چھپائے پھر رہے ہیں۔

    :lol: :lol: :lol:

    ویسے مجھے بھی اندازہ نہیں تھا …بہت ہی ہمدردی کا کیس ہے یہ تو

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #15

    واللہ !! ہم میں سے کسی کو معلوم نہ تھا کہ اپنے حفیظ بھائی سینے میں کیسا درد چھپائے پھر رہے ہیں۔

    :lol: :lol: :lol:

    یہ دکھ تو سب کا سانجھا ہے اسی لئے تو دنیا کے آدھے سے زیادہ لطیفے بیویوں پر بنے ہیں، ویسے کل اسلامی نظریاتی کونسل نے کچھ ڈھارس تو بندھائی ہے

    http://urdu.geo.tv/latest/151499-mens-rights-being-violated-islamic-ideology-council

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #16
    ویسے شاعروں کو ضرور شادی کرنی چاہیے اگر بیوی اچھی مل گئی تو زندگی اچھی ہو جائے گی اور بیوی اچھی نہ ملی تو شاعری اچھی ہو جائے گی -از ڈاکٹر یونس بٹ ” شیطانیاں “
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #17
    دنیا کی وہ عورت جسے آپ ساری زندگی متاثر نہیں کر سکتے وہ بیوی ہے – اور وہ عورت جسے آپ چند منٹوں میں متاثر کر سکتے ہیں وہ بھی بیوی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر دوسرے کیاز ڈاکٹر یونس بٹ
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #18
    لڑکیاں بدلہ بھی بہت بُرا لیتی ہے۔۔کالج کے زمانے میں ایک دفعہ میں الیکشن میں کھڑا ہوا تھا۔۔ میرے مقابلے میں ایک لڑکی کھڑی تھی، میں نے دوستوں کے ساتھ مل کر اس کے پرس میں ایک نقلی چھپکلی رکھ دی۔۔ جب وہ تقریر کرنے ڈائس پر آئی اور تقریر والا کاغذ نکالنے کے لئے پرس میں ہاتھ ڈالا تو ٹھیک ساڑھے چار سیکنڈ اس کی آنکھیں پھٹی پھٹی رہ گئ، اور پھر اچانک پوری ذمہ داری سے غش کھا کر گرگئ۔۔اس بات کا بدلہ اس ظالم نے یوں لیا کہ میرے الیکشن والے پوسٹروں پر راتوں رات، جہاں جہاں بھی “نامزد امیدوار” لکھا تھا، وہاں وہاں “نامزد” میں سے ‘ز’ کا نقطہ اُڑا دیا۔۔ میں آج تک اس کی “سیاسی بصیرت” پر حیران ہوں۔۔۔۔۔۔یونس بٹ کتاب شیطانیاں سے اقتباس
    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #19

    اک یار روز لکھتے تھے اک مہ جبیں کو خطلکھتے تھے شب کے پردے میں پردہ نشین کو خطپہنچے وہیں تھا چاہے لکھیں کہیں کو خطدیتا تھا روز ڈاکیہ اسی نازنیں کو خطآخر نتیجہ یہ ہوا اتنی بڑھی یہ باتمعشوق ان کا بھاگ گیا ڈاکیے کے ساتھ

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #20

    کچھ تعاون بیوی اس مشکل میں فرمائے گی کیا یہ غزل سننے تلک خاموش رہ پائے گی کیا

    کیوں مجھے کوسے ہے اتنا، کون سمجھائے اسے قسمتوں کا کھیل ہے، قسمت پہ پچھتائے گی کیا

    ہائے! کتنا بولتی ہے، سب سکوں غارت ہوا دو گھڑی خاموش بیٹھے گی تو مر جائے گی کیا

    کیا کروں! اس کو سمجھ آتی نہیں کوئی بھی بات کیسے سمجھاؤں اسے کچھ، وہ سمجھ پائے گی کیا

    پک گیا پک پک سے اتنا، دم ہی نکلا جائے ہے کھا گئی بھیجہ مرا، اب مجھ کو کھا جائے گی کیا

    دور سے بھی تو میں سن سکتا ہوں سب باتیں تری کان کن کے جیسا اب کانوں میں گھس جائے گی کیا

    کان دو ہیں اور زباں اک، صاف ہے حکمت، مگر کھوپڑی میں اس کے یہ حکمت کبھی آئے گی کیا

    اس کے کانوں کو اگر ہوتی زباں تو پوچھتے تو کبھی ہم کو بھی استعمال میں لائے گی کیا

    اس کے آگے اس کے جیسا آ گیا کوئی اگر شوکت اس سے پوچھ وہ برداشت کر پائے گی کیا

    از شوکت پرویز

     Hafeez bhai…pori kitab hi khol di apne tu….

Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 25 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi