• This topic has 5 replies, 3 voices, and was last updated 6 years ago by Awan.
Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)
  • Author
    Posts
  • Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    یونان کے بادشاہ شاہ ہیرو کو اپنا تاج بنانے والے جوہری پر شک پیدا ہوا تو اس نے دربار میں موجود ریاضی دانوں اور دانا وزیروں سے تاج میں سونے کی مقدار اور کوالٹی چیک کرنے کا کہا.
    ان ریاضی دانوں میں ارشمیدس بھی شامل تھا اس سے پہلے کسی چیز میں سونے کی مقدار معلوم کرنے کا کوئی پیمانہ نہیں تھا. دوسرے لوگوں کی طرح ارشمیدس بھی پریشان ہوگیا لیکن ایک دن پانی کے ٹب میں نہاتے ہوئے اسے احساس ہوا کہ پانی میں اس کی پاوں کا وزن کم لگ رہا ہے
    اسے یہ خیال پیدا ہوا تھا کہ اگر شاہی تاج کوپانی میں ڈبویا جائے تو اس کے وزن میں کمی پیدا ہوگی اور اگر تاج کے ہم وزن سونے کی ڈلی لے کر اسے پانی میں ڈبویا جائے تو اس کا وزن کم ہو جائے گا۔ اگر دونوں صورتوں میں وزن کی یہ کمی برابر ہوئی تو اس کا مطلب ہوگا کہ تاج خالص سونے کا ہے۔ تجربہ کرنے پر اس نے معلوم کر لیا کہ جوہری نے تاج میں ملاوٹ کی تھی۔

    ارشمیدس اتنا خوش ہوا کہ ٹب سے نکل کر بادشاہ کی محل کی طرف دوڑ لگا دی اور چیخ چیخ کر کہنے لگا کہ “چور کو پکڑ لیا پکڑ لیا” اسے بازار میں گزرتے ہوئے معلوم ہوا کہ اس نے خوشی اور دیوانگی میں کپڑے بھی نہیں پہنے بہرحال ارشمیدس نے آنے والے نسلوں کی لئے آسانی پیدا کردی اور جوہری کیلئے مشکل. بات رہی ننگا دوڑنے کی تو اس وقت کیمرا موجود نہیں تھا اور نا ہی اس بات کا کوئی ثبوت ہے کہ واقعی ارشمیدس ننگا دوڑا تھا.
    ہوسکتا ہے کہ جوہری کے رشتہ داروں نے جھوٹی خبر اڑائی ہو کہ جو بندہ بغیر کپڑوں کے بازاروں میں دوڑتا ہو وہ اتنا عقلمند کیسے ہوسکتا ہے بلکہ انہوں نے بھی اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگایا ہوگا.

    ارشمیدس کی کہانی بہت پہلے سنی تھی آج اس لئے یاد آئی کہ دو دن پہلے واجد ضیاء نے سپریم کورٹ میں اقرار کیا کہ نوازشریف کا لندن پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں.
    اتنا سننا تھا کہ نونی بھائی ارشمیدس کی طرح فیس بک پر دوڑنے اور خوشی سے چیخنے لگے ان کو یہ خیال بھی نہیں رہا کہ سارا الزام جوہری کی بیٹی یعنی مریم نواز صفدر پر آئے گا جس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اس کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں. اس کے شوہر کیپٹن ریٹائر صفدر کی آمدنی صرف پندرہ سو ریال تھی جو اس کا کفیل مرتے دم تک دیتے رہے لیکن اس وقت مریم صرف مریم نواز تھی مریم صفدر نہیں بنی تھی.
    جوہری تو نااہل ہوچکا ہے لیکن لگتا ہے جوہری اپنے بچوں کو بھی نااہل کرنا چاہتا ہے. کہیں پڑھا تھا کہ سانپ بہت بھوکا ہوجائے تو اپنے بچوں کو کھا لیتا ہے شاید صحیح سنا ہے. اب اگر نوازشریف کا لندن پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں تو جس کی پاکستان میں پراپرٹی نہیں تھی اس نے لندن میں کیسی بنائی وہ بھی بچپن میں؟
    لوگوں پتہ کرلو کہیں واجد ضیاء سپریم کورٹ کی طرف ننگا تو نہیں دوڑا؟

    شاہ جی بقلم خود بخود

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    شاہ جی ۔۔اگر واجد ضیاء  نے کل کلاں کہہ دیا کہہ لندن کی پراپرٹی اس کی ہے۔۔۔تو پھر کیا بنے گا ۔۔۔ذرا سوچئے ۔۔

    آپ ٹویٹر پر کس نام سے ہیں اگر ہیں تو مجھے پی ایم کریں تاکہ آپکا پیچھا کیا جاوے ۔

    Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #3
    شاہ جی ۔۔اگر واجد ضیاء نے کل کلاں کہہ دیا کہہ لندن کی پراپرٹی اس کی ہے۔۔۔تو پھر کیا بنے گا ۔۔۔ذرا سوچئے ۔۔ آپ ٹویٹر پر کس نام سے ہیں اگر ہیں تو مجھے پی ایم کریں تاکہ آپکا پیچھا کیا جاوے ۔

    بھائی فیس بک پر شاہ جی کے نام سے پیچ ہے ٹویٹر پر فی الحال ایکٹیو نہیں ہو

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    بھائی فیس بک پر شاہ جی کے نام سے پیچ ہے ٹویٹر پر فی الحال ایکٹیو نہیں ہو

    میں فیس بک پر نہیں جاسکتا ۔۔۔۔باقی میں ٹویٹر پر ہوں اور کلسرا صاحب کو فالو کر رہا ہوں ۔۔امید اس کے پیچھے پیچھے کسی  گڈی تھلے نہیں آجاوں گا ۔۔

    Haidar asmari
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #5
    میں فیس بک پر نہیں جاسکتا ۔۔۔۔باقی میں ٹویٹر پر ہوں اور کلسرا صاحب کو فالو کر رہا ہوں ۔۔امید اس کے پیچھے پیچھے کسی گڈی تھلے نہیں آجاوں گا ۔۔

    یقین کرے کہ آج کل پاکستان میں صحافت کا بہترین وقت ہے اے کاش میں پاکستان میں کسی میڈیا ہاوس سے منسلک ہوتا تو بہت کچھ سیکھ لیتا

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    جوہری تو نااہل ہوچکا ہے لیکن لگتا ہے جوہری اپنے بچوں کو بھی نااہل کرنا چاہتا ہے. کہیں پڑھا تھا کہ سانپ بہت بھوکا ہوجائے تو اپنے بچوں کو کھا لیتا ہے شاید صحیح سنا ہے. اب اگر نوازشریف کا لندن پراپرٹی سے کوئی تعلق نہیں تو جس کی پاکستان میں پراپرٹی نہیں تھی اس نے لندن میں کیسی بنائی وہ بھی بچپن میں؟

    لوگوں پتہ کرلو کہیں واجد ضیاء سپریم کورٹ کی طرف ننگا تو نہیں دوڑا؟


    I think it is matter of justice to see both angles. If Nawaz’s point of view is that Qatari prince provided funding then this is Nawaz’s money trail. It is now JIT’s responsibility to prove that this trail is incorrect. They can bring any evidence through bank statement or another way that Qatari Prince narrative is fraud and we have an evidence that money was transferred from Pakistan. Once money transfer is confirmed then next step will be that this money is actually a corruption money. If JIT is dead sure that Qatari money trail is fake then why they are forcing Qatari prince to come to their place of choice. JIT should have gone to Prince’s palace and ask him where are evidences with solid bank statements that you have provided money. In this case both parties are Guilty. Nawaz if admits money was transferred from Pakistan in cash then money laundering laws will be applicable. I think it is still almost impossible to prove that money is actually corruption money. JIT don’t want to go far on Qatari route because if Qatari provides solid evidence then case will be over. Wajid Zia has admitted that no questionnaire about money detail was ever sent to Qatari Prince. Letter was sent to Qatari Prince to verify that he provided funding; JIT got reply with prince signatures that yes he has provided funds. In next JIT want proofs from Qatari Prince but matter is on dead end as JIT refused to go to palace and Prince refused to come to JIT place of choice.

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
Viewing 6 posts - 1 through 6 (of 6 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi