Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)
  • Author
    Posts
  • SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    قومی اسمبلی میں خواجہ سعد رفیق کی تقریر کے دوران اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی کی اور اس دوران ایوان مچھلی بازار بن گیا۔اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں میں ہوا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے خطاب کے بعد جب حکومتی بینچ سے خواجہ سعد رفیق جواب دینے کھڑے ہوئے تو اس دوران تحریک انصاف نے بھی بات کرنے کی اجازت مانگی تاہم اسپیکر نے پی ٹی آئی کے ارکان کو بات کرنے سے روکا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان نے شدید احتجاج کیا اور ایوان میں نعرے بازی کی۔ تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اراکین کو خاموش کراتے رہے تاہم پی ٹی آئی ارکان شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ خواجہ سعد رفیق نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کو غنڈہ گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جمہوریت کی الف ب کا بھی نہیں پتا۔ تحریک انصاف والے صرف اپنی تنخواہیں سیدھی کرنے ایوان میں آئے ہیں۔ اپوزیشن نے اسمبلی کے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے پھینک دیں اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر کے نعرے بازی کی۔ ایوان میں اپوزیشن اراکین نے وزیراعظم جب کہ حکومتی اراکین نے عمران خان کے خلاف نعرے بازی کی۔ اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے ایوان کی کارروائی کو 15 منٹ کے لیے ملتوی کیا گیا تاہم صورتحال معمول پر نہ آنے کے بعد اسپیکر اپوزیشن لیڈر کی مشاورت کے بعد اجلاس کل شام 4https://youtu.be/0EnNqHMHLoY
    • This topic was modified 54 years, 5 months ago by .
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #2
    آج ایوان میں جو لپاڈگی تحریک انصاف کی جانب سے دیکھنے میں آئی اس سے پتہ چل رہا ہے کہ رذیل لوگوں کو ایوان میں داخلے کی اجازت دینے پر کیا طوفان بدتمیزی برپا ہوسکتا ہے۔ نہ انہیں جمہوری روایت کے بارے میں کوئی علم ہے نہ ان کو اقدار سے غرض ہے۔ جہاں گھٹیا پن کی آخری حد ختم ہوتی ہے وہاں سے تحریک انصاف کی حد شروع ہوتی ہے۔اسپیکر نے بارہا کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے بعد شاہ محمود کو بھی بولنے کا موقع دیا جائے گا لیکن یہ مصر رہے کہ پہلے انہیں بولنے کا موقع دیا جائے۔ تحریک انصاف سوچ کر آئی تھی کہ ایوان کی کاروائی میں رکاوٹ ڈال کر اسے چلنے نہیں دینا۔ یہی کام اگر تین سال پہلے کیا جاتا تو حالات مختلف ہوتے اب جب بچاو کا کوئی راستہ نہیں بچا تو تحریک انصاف ان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #4
    عاطف بھاپوزیشن نے جو رویہ اختیار کیا ۔۔وہ بلکل ٹھیک کیا ہے ۔۔اور یہ تماشہ بھی ن لیگ نے سکھایا ہے ۔۔۔ کہہ اپوزیشن کو دبا کر رکھو ۔۔۔اج نواز شریف  چور ہے کہہ نعرے  لگاوانے میں  قومی اسمبلی کے اسپیکر کا ہاتھ ہے ۔۔۔۔بہر حال جو ہوا اچھانہیں ہوا
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #5
    یہ وہی مکافات عمل ہے جو 88سے 90اور پھر 93سے 97ہوتا رہالیکن خیر ٹھیک ہے سڑکوں پر ہلہ گلہ کر کے عوام کو پریشان کرنے سے بہتر ہے جہاں بھیجا جاتا ہے وہاں جاکر ہلہ گلہ کرتے رہیں کم از کم عوام تو خوار ہونے سے بچے رہیں۔
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #6
    پارلمنٹ میں کت خانہ عوام کے فایدے میں ھے
    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    قومی اسمبلی: اجلاس چلانے کیلئے حکومت نے خورشید شاہ سے مدد مانگ لیLast Updated On 15 December,2016  06:04 pm0  4  0  0  4پاناما کے ہنگامے پر قومی اسمبلی کے اجلاس میں تاخیر، کارروائی احسن انداز میں چلانے کے لئے حکومت نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے مدد مانگ لی۔اسلام آباد: (دنیا نیوز) خورشید شاہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مفاہمت کا کوئی راستہ نکالنے کے لئے سپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔ خورشید شاہ کے سپیکر سے مذاکرات جاری ہیں۔ سپیکر نے حکومت کے وزراء کو بھی بلا لیا۔- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/365531#sthash.Cpa11Ztc.dpuf
    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8
    عاطف بھاپوزیشن نے جو رویہ اختیار کیا ۔۔وہ بلکل ٹھیک کیا ہے ۔۔اور یہ تماشہ بھی ن لیگ نے سکھایا ہے ۔۔۔ کہہ اپوزیشن کو دبا کر رکھو ۔۔۔اج نواز شریف چور ہے کہہ نعرے لگاوانے میں قومی اسمبلی کے اسپیکر کا ہاتھ ہے ۔۔۔۔ بہر حال جو ہوا اچھانہیں ہوا

    سر جی!! تحریک انصاف تو اپوزشن کے مقام پر بھی نہیں، اپوزیشن تو پیپلز پارٹی ہے اور اپوزیشن لیڈر کو بولنے کا موقع ملا اور وہ خوب بولے۔ شاہ محمود قریشی کی پارٹی تو فصلی بٹیرے ہیں، تنخواہوں سے محرومی کا ڈر انہیں اسمبلی میں کھینچ لایا ہے۔ دیکھ لیجئے گا چند روز بعد کسی نہ کسی بہانے سے یہ پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #9
    سر جی!! تحریک انصاف تو اپوزشن کے مقام پر بھی نہیں، اپوزیشن تو پیپلز پارٹی ہے اور اپوزیشن لیڈر کو بولنے کا موقع ملا اور وہ خوب بولے۔ شاہ محمود قریشی کی پارٹی تو فصلی بٹیرے ہیں، تنخواہوں سے محرومی کا ڈر انہیں اسمبلی میں کھینچ لایا ہے۔ دیکھ لیجئے گا چند روز بعد کسی نہ کسی بہانے سے یہ پھر سڑکوں پر ہوں گے۔

    عاطف بھائیاپوزیشن میں پلیز پارٹی ہو یا پی ٹی آئی ۔۔۔۔اگر ہم زیادہ دور نہ بھی جائیں ۔یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں ن لیگ ۔۔اور عدالت نے عوام کو سوئس بینک کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا ۔۔۔اور اب اپنے میاں نواز شریف صاحب تشریف لائے ہیں ۔۔۔تو پی ٹی آئی ۔۔نے غیر منصفانہ انتخابات ۔اور پانامہ ۔۔ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے ۔۔۔حکمرانوں نے ان دس سالوں میں ۔۔۔۔۔۔سالوں کو۔ماہ سال سمجھا جائے۔۔۔۔ عوام کی بغل میں سوئس مقدمات اور پانامہ کا تیر ہی دیا ہے ۔۔۔یہ تماشہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔۔جس کو دیکھ دیکھ کر پیوٹے دکھنے لگ گئے ہیں:.(

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    عاطف بھائی اپوزیشن میں پلیز پارٹی ہو یا پی ٹی آئی ۔۔۔۔اگر ہم زیادہ دور نہ بھی جائیں ۔یوسف رضا گیلانی کی حکومت میں ن لیگ ۔۔اور عدالت نے عوام کو سوئس بینک کے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگائے رکھا ۔۔۔اور اب اپنے میاں نواز شریف صاحب تشریف لائے ہیں ۔۔۔تو پی ٹی آئی ۔۔نے غیر منصفانہ انتخابات ۔اور پانامہ ۔۔ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا گیا ہے ۔۔۔حکمرانوں نے ان دس سالوں میں ۔۔۔۔۔۔سالوں کو۔ماہ سال سمجھا جائے۔ ۔۔۔ عوام کی بغل میں سوئس مقدمات اور پانامہ کا تیر ہی دیا ہے ۔۔۔یہ تماشہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا ۔۔جس کو دیکھ دیکھ کر پیوٹے دکھنے لگ گئے ہیں :.(

    سلیم بھائی!! بلاشبہ ایسا ہی ہے لیکن ہم اسے پی ٹی آئی کی غلط حرکتوں کا جواز کیسے بننے دے سکتے ہیں۔ اگر آج ہم ان کی اُن حرکتوں پر چُپ رہیں گے جو ماضی میں نواز شریف کا خاصہ تھیں تو کل ان کے ساتھ بھی وہی ہوگا جو آج نواز شریف کے ساتھ ہورہا ہے۔پہلے غلط نواز شریف تھا اب پی ٹی آئی ہے یہ اصول دونوں کیلئے ہے اور ایک کی بدکرداری کا جواز دینے کیلئے ہرگز لاگو نہ ہوگا۔

    SaleemRaza
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #11
    سعید رفیق  ہم کوپتہ ہیے تم صرف عوام کے دشمن ہو۔۔۔۔۔۔۔پارلیمنٹ فلور پر کسی کو غنڈہ نہیں کہا، دل آزاری پر معذرت: خواجہ سعد رفیقLast Updated On 15 December,2016  11:40 pm3  4  0  0  7حکومتی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہیں۔ اختلافات صرف ایک حد تک ہی رہنے چاہیں۔ پی ٹی آئی والے بھی بڑے ظرف کا مظاہرہ کریں اور معافی مانگ لیں۔- See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/365546#sthash.NpnXtbly.dpuf
    Abdul jabbar
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #12
    یہی جمہوریت ہے۔ اسمبلی فلور ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں ہر عوامی نمائیندہ اپنی بات کر سکتا ہے۔ اپنے تحفظات کا اظہار کر سکتا ہے۔ جواب طلب کر سکتا ہے اور وضاحت دے سکتا ہے۔ یہاں ماحول سرد گرم ہو سکتا ہے اور بعض اوقات تلخ کلامی اورغیر پالیمانی الفاظ کا استعمال بھی۔ یہیں پہ معزرت بھی کی جاتی ہے۔ اپنے الفاظ واپس بھی لئے جاتے ہیں اور ماحول سازگار بلکہ خوشگوار بھی ہو جاتا ہے۔ یہاں سب عوام کے مفاد کے لئے اپنی اپنی دانست یا پارٹی کی سوچ کے مطابق بحث و مباحثہ کرتے ہیں اور یہی صحت مند نظام کی نشانی ہے۔ اسی سے ملک کا بھلا ہوگا اور منزل کا حصول میں ممکن ہو سکے گا۔ یہ سڑکوں پر آ کر عوام کی زندگی کو مفلوج بنانے،دھما چوکڑی،،ہاہا کار، راستے بند کرنے۔میڈیا کو تماشا لگا کر اپنا غلیظ مقصد حاصل کرنے میں مدد گار ہونے( جس سے ملک میں غیر یقینی صورت حال  پینٹ ہوتی ہو ،معیشت اور معاشرت پر منفی اثر پڑتا ہو) سے کہیں بہتر ہے کہ اس فورم پر ایک دوسرے سے حساب لیں ،حساب دیں جہاں ان کے ووٹرز نے انہیں بھیجا ہے۔  
    • This reply was modified 54 years, 5 months ago by .
Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi