Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)
  • Author
    Posts
  • Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1
    ایم ڈی خیبر بینک شمس القیوم کو ہٹانے کا نوتس جاریخیبرپختونخوا حکومت نے ایم ڈی خیبربینک کو 7دن میں ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔ ایم ڈی خیبربینک نے نوٹس کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔محکمہ خزانہ خیبر پختونخوانے صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں ایم ڈی بینک آف خیبر شمس القیوم کو برخاستگی کا نوٹس جاری کیا ۔نوٹس کے مطابق وزیرخزانہ کے خلاف اشتہار چھاپ کر ایم ڈی نے کنٹریکٹ کے شق 7 کی خلاف ورزی کی ہے اور وزیرخزانہ پر بے بنیاد الزامات لگائے، ا س حوالے سے وزیرخزانہ نے ایم ڈی کے خلاف حکومت سے شکایت کی تھی، جس کا جائزہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں لیا گیا اور کابینہ نے متفقہ طور پر برخاستگی کا نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا۔نوٹس کے تحت 7دن کے بعد ایم ڈی کا کنٹریکٹ ختم تصور ہوگا۔دوسری جانب ایم ڈی خیبربنک شمس القیوم کا کہنا ہے کہ ان کو نوٹس موصول ہوگیا ہے اور ان کو ہٹانے کے حوالے سے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور وہ اپنی برخاستگی کے نوٹس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔واضح رہے کہ حکومت کی اتحادی پارٹی جماعت اسلامی بینک آف خیبر کے ایم ڈی کو نہ ہٹانے پر نالاں تھی اور حکومتی اتحاد سے الگ ہونے پر بھی غور کر رہی تھی۔
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2
    پاکستان میں تبدیلی کی دعویدار سرحد حکومت نے انتہای شرمناک قدم اٹھاتے ہوے بااالاآخر ایم ڈی خیبر بینک کو اپنی پوزیشن سے ہٹا دیا ہے، شمس القیوم پر کسی بھی قسم کے کرپشن چارجز نہیں ہیں اس نے تحریک انصاف کی اتحادی ایجنسیوں کی پٹھو جماعت اسلامی کے وزیر خزانہ پر ایک اخباری اشتہار کے ذریعے یہ الزام لگایا تھا کہ وہ اس کے بینک میں میرٹ سے ہٹ کر اپنی مرضی کی بھرتیاں کررہا ہے اور  اس طرح کے اقدامات سے منافع میں جانے والا یہ بینک تباہ ہوجاے گاجماعت اسلامی نے ایم ڈی کو ہٹانے کیلئے سرحد حکومت کو ڈیڈ لائین دی ہوی تھی، تمام پاکستانیوں کی نظر اس اشو پر مرکوز تھی کہ دیکھیں سرحد حکومت اصولوں پر سمجھوتہ کرتی ہے یا جماعت اسلامی کا مطالبہ مان کر ایک اصول پرست کرپشن فری ایم ڈی کوسبکدوش کرتی ہےافسوس کہ تیلی پہلوان کی حکومت ایک بار پھر شیطانی قوتوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوگئی اور اپنی حکومت بچانے کیلئے جماعت اسلامی کے ایک ناجائز مطالبے کے آگے سرنڈر کرگئیامید ہے کہ عدالت سرحد حکومت کےاس کالے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر ایم ڈی خیبر بینک کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہنے کا حکم جاری کرے گی
    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #3
    ایم ڈی کےکانٹریکٹ کی مدت بھی اس مہینے کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔ تو انہیں ۷ دن کے نوٹس پر برخاست کرنے کی کیا ضرورت تھی
    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #4
    پختونخواہ تحریک انصاف کی حکومت کیا اب کسی نئے علاقہ “سرحد”میں بھی قائم ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #5
    پختونخواہ تحریک انصاف کی حکومت کیا اب کسی نئے علاقہ “سرحد”میں بھی قائم ہوچکی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟؟؟

    یہ خواہ مخواہ کیا ہے؟ مجھے تو ایک ہی نام اچھا لگتا ہے جو لسانیت سے پاک ہے جسے قائد اعظم نے بھی برقرار رکھا تھا یعنی سرحد

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    https://pbs.twimg.com/media/DJHm_3_XYAEC1tU.jpg
    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #7
    ایم ڈی کےکانٹریکٹ کی مدت بھی اس مہینے کے آخر میں ختم ہو رہی ہے۔ تو انہیں ۷ دن کے نوٹس پر برخاست کرنے کی کیا ضرورت تھی

    شاہد بھای کیاجماعت اسلامی کو بھی یہ بات معلوم نہیں تھی؟ مجھے تو ان کی جلدبازیوں پر حیرت ہے، لگتا ہے کوی بہت بڑا مالی اشو ہے جسے حل کرنے کیلئے اس بندے کو ہٹانا ضروری ہے

    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #8

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    شاہد بھای کیاجماعت اسلامی کو بھی یہ بات معلوم نہیں تھی؟ مجھے تو ان کی جلدبازیوں پر حیرت ہے، لگتا ہے کوی بہت بڑا مالی اشو ہے جسے حل کرنے کیلئے اس بندے کو ہٹانا ضروری ہے

    بلیور بھائیکچھ انا کا مسئلہ بھی ہے اور سیاسی بھی۔ جماعت اسلامی نہیں بلکہ وزیرِ خزانہ مظفر سعید اسے نکالا جانا دیکھنا چاہتا ہے باعزت طور پر کانٹریکٹ پورا کر کے جاتے نہیں۔دوسری طرف عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ مظفر سعید جماعت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائے تاکہ اسے الیکشن کے بعد چیف منسٹر بنایا جائے اور خٹک کو مرکز میں لایا جائے۔تو کیا یہ مظفر سعید کی ڈرائی کلینگ تو نہیں ہو رہی جس پر کہ چئیرمین خیبر بنک نے کرپشن کا الزام لگایا تھا؟

    Believer12
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #10
    بلیور بھائی کچھ انا کا مسئلہ بھی ہے اور سیاسی بھی۔ جماعت اسلامی نہیں بلکہ وزیرِ خزانہ مظفر سعید اسے نکالا جانا دیکھنا چاہتا ہے باعزت طور پر کانٹریکٹ پورا کر کے جاتے نہیں۔ دوسری طرف عمران خان کی پوری کوشش ہے کہ مظفر سعید جماعت چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہو جائے تاکہ اسے الیکشن کے بعد چیف منسٹر بنایا جائے اور خٹک کو مرکز میں لایا جائے۔ تو کیا یہ مظفر سعید کی ڈرائی کلینگ تو نہیں ہو رہی جس پر کہ چئیرمین خیبر بنک نے کرپشن کا الزام لگایا تھا؟

    پی ٹی آی کو جماعت اسلامی نے ڈیڈ لائین دی تھی کہ اسے ہٹاو ورنہ اتحاد ختم کردیا جاے گا اور اگر مظفر سعید نے انصافین کو جائین کر لیا تو یقین کریں سرحد میں جماعت کی جو دو چار سیٹیں ہیں وہ بھی اگلی دفعہ جاتی رہیں گی

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #11
    https://pbs.twimg.com/media/DJHm_3_XYAEC1tU.jpg

    Pleased to issue you the termination letter….  :lol:   :lol:and when did the publication of baseless allegations occur, two years ago??

    Muhammad Hafeez
    Participant
    Offline
    • Professional
    #12
    Pleased to issue you the termination letter…. :lol: :lol: and when did the publication of baseless allegations occur, two years ago??

    کیبنٹ کو ایم ڈی کو ہٹانے کیلئے متعلقہ شق نہیں مل رہی تھی، اب مل گئی ہے تو ہٹا دیا ہے، آپ تو اتاؤلے ہو جاتے ہیں:bigsmile:

Viewing 12 posts - 1 through 12 (of 12 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward