Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 229 total)
  • Author
    Posts
  • BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #41
    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    چلیں ذرا اُس بنیاد کو دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے آپ نے یہ صفحہ بنایا۔۔۔۔۔

    آپ نے لکھا۔۔۔۔۔

    دوستوں ایک دوسرے دھاگہ میں بلیک شیپ صاحب نے ایک دعوی کیا ہے کہ ایم قیو ایم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوے فورم پر میری کویی ساکھ نہیں ہے کچھ معزز ارکان کے انہوں نے نام بھی لئے ہیں جو انکے مطابق بلیک شیپ صاحب کے ہم خیال ہیں

    جبکہ میرا کمنٹ یہ تھا۔۔۔۔۔

    دوسری بات یہ بلاگز پر جب موضوع ایم کیو ایم ہو تو میرے نزدیک آپ کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور ساکھ بڑی چیز ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ننانوے سچ میں ایک بھی جھوٹ مل جائے تو ساکھ ختم ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔

    میرے مشاہدات کو تو آپ اپنے دل کو خوش رکھنے کو مفروضات کہتے ہیں۔۔۔۔۔ مگر کیا یہ مفروضات صرف میرے ہیں یا فورم کی اکثریت آپ کے بارے میں یہی مفروضات رکھتی ہے۔۔۔۔۔ زندہ رُود، شیرازی، اَتھرا، عاطف، شاہد عباسی، قرار، سب کی آپ کے بارے میں کم و بیش یہی رائے ہے۔۔۔۔۔ اور یہ تمام لوگ اِس فورم کی کریم ہیں۔۔۔۔۔ آپ کے بارے میں اِن سب کی بھی یہی رائے کیوں ہے۔۔۔۔۔

    پہلے جملے میں، مَیں نے آپ کے بارے ایک بہت واضح رائے دی کہ میری نظر میں جب ایم کیو ایم کے حوالے میں آپ کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور مَیں اپنے الفاظ پر، اپنی رائے پر بالکل قائم ہوں۔۔۔۔۔ اور یاد رہے آپ کے بارے میں یہ الفاظ اور یہ رائے مَیں نے کل پہلی دفعہ دی ہے۔۔۔۔۔ مَیں آپ کے بارے میں یہ ساکھ والی رائے رکھتا آیا ہوں لیکن کبھی اِس کا اظہار نہیں کیا۔۔۔۔۔

    پھر اُسی کمنٹ کا دوسرا جملہ۔۔۔۔۔

    میرے مشاہدات کو تو آپ اپنے دل کو خوش رکھنے کو مفروضات کہتے ہیں۔۔۔۔۔ مگر کیا یہ مفروضات صرف میرے ہیں یا فورم کی اکثریت آپ کے بارے میں یہی مفروضات رکھتی ہے۔۔۔۔۔ زندہ رُود، شیرازی، اَتھرا، عاطف، شاہد عباسی، قرار، سب کی آپ کے بارے میں کم و بیش یہی رائے ہے۔۔۔۔۔ اور یہ تمام لوگ اِس فورم کی کریم ہیں۔۔۔۔۔ آپ کے بارے میں اِن سب کی بھی یہی رائے کیوں ہے۔۔۔۔۔

    یہاں مَیں ایک نیا پیراگراف شروع کرتا ہوں اور یہ تو آپ کو علم ہی ہوگا کہ نیا پیراگراف شروع کرنے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔۔۔ خیر اُس اگلے پیراگراف میں یہ بات کرتا ہوں کہ کچھ باتوں کو آپ میرے مفروضات قرار دیتے ہیں مثلاً مَیں اکثر یہ کہتا ہوں کہ جب بھی کہیں ایم کیو ایم کے حوالے سے بات آتی ہے تو آپ کا رویہ انتہائی غیر منطقی ہوجاتا ہے، کیا یہ مفروضات صرف میرے ہیں یا باقی لوگ آپ کے بارے میں ایسے ہی مفروضات رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ مفروضات کے بارے میں ابھی کچھ عرصہ پہلے کا ایک کمنٹ۔۔۔۔۔

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ کیا آپ کی شیرازی کے ساتھ ہونے والی گفتگو سے صرف مجھے یہ تاثر(آپ کی نظر میں مفروضہ) ملا کہ آپ ایک انتہائی آئیڈلسٹ پوزیشن لے رہے ہیں۔۔۔۔۔ شیرازی نے بھی وہی بات کی۔۔۔۔۔ زندہ رُود نے بھی یہی بات کی، زندہ رُود نے تو یہ بھی کہا کہ شاید کہیں نہ کہیں کوئی ذاتی واقعہ جڑا ہے۔۔۔۔۔ لیکن سنگل آؤٹ آپ صرف مجھے کررہے ہیں۔۔۔۔۔

    اب یہاں ایک چیز بہت واضح ہوجاتی ہے کہ میرے کمنٹ کے اُس حصہ میں دو مختلف باتیں کی گئی ہیں۔۔۔۔۔ پہلی یہ کہ مَیں نے ایک رائے دی کہ میری نظر میں آپ کی ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی ساکھ نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور پھر یہ بات ختم ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ایک نیا پیراگراف شروع ہوتا ہے جس میں اُن تاثرات پر بات ہوتی ہے جن کو آپ صرف میرے مفروضات قرار دیتے ہیں جس کی اوپر مَیں نے ایک مثال بھی دی۔۔۔۔۔ اور پھر مَیں فورم کے دیگر حضرات پر بات کرتا ہوں کہ کم و بیش یہ تمام حضرات بھی آپ کے بارے میں یہی تاثرات(آپ کی نظر میں مفروضات) رکھتے ہیں۔۔۔۔۔

    اب آپ کیا کرتے ہیں کہ میری پہلی بات اٹھاتے ہیں کہ بلیک شیپ کی نظر میں گھوسٹ کی ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی ساکھ نہیں اور بلیک شیپ یہ بھی کہتا ہے کہ اِس ساکھ والے معاملے میں فلاں فلاں معزز لوگ بھی بلیک شیپ کے ہم خیال ہیں۔۔۔۔۔

    یہاں آپ پہلی بات اٹھاتے ہیں اور اُس کو دوسری بات کے ایک حصہ کے ساتھ جوڑ کر ایک مقدمہ تشکیل دیدیتے ہیں۔۔۔۔۔ اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ مَیں آپ کے اِس عمل کوکیا کہوں، بدنیتی کہوں چالبازی کہوں یا کچھ اور کہوں، کیونکہ یہ توڑ مڑوڑ کا کام آپ پہلے بھی کرچکے ہیں۔۔۔۔۔

    شاید بلاگز پر شہری سندھ کا مقدمہ اِسی لیے ناکام ہورہا ہے۔۔۔۔۔

    ;-) :) ;-)

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #42
    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ چلیں ذرا اُس بنیاد کو دیکھتے ہیں جس کی وجہ سے آپ نے یہ صفحہ بنایا۔۔۔۔۔ آپ نے لکھا۔۔۔۔۔ جبکہ میرا کمنٹ یہ تھا۔۔۔۔۔ پہلے جملے میں، مَیں نے آپ کے بارے ایک بہت واضح رائے دی کہ میری نظر میں جب ایم کیو ایم کے حوالے میں آپ کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور مَیں اپنے الفاظ پر، اپنی رائے پر بالکل قائم ہوں۔۔۔۔۔ اور یاد رہے آپ کے بارے میں یہ الفاظ اور یہ رائے مَیں نے کل پہلی دفعہ دی ہے۔۔۔۔۔ مَیں آپ کے بارے میں یہ ساکھ والی رائے رکھتا آیا ہوں لیکن کبھی اِس کا اظہار نہیں کیا۔۔۔۔۔ پھر اُسی کمنٹ کا دوسرا جملہ۔۔۔۔۔ یہاں مَیں ایک نیا پیراگراف شروع کرتا ہوں اور یہ تو آپ کو علم ہی ہوگا کہ نیا پیراگراف شروع کرنے کا کیا مطلب ہوتا ہے۔۔۔۔۔ خیر اُس اگلے پیراگراف میں یہ بات کرتا ہوں کہ کچھ باتوں کو آپ میرے مفروضات قرار دیتے ہیں مثلاً مَیں اکثر یہ کہتا ہوں کہ جب بھی کہیں ایم کیو ایم کے حوالے سے بات آتی ہے تو آپ کا رویہ انتہائی غیر منطقی ہوجاتا ہے، کیا یہ مفروضات صرف میرے ہیں یا باقی لوگ آپ کے بارے میں ایسے ہی مفروضات رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ مفروضات کے بارے میں ابھی کچھ عرصہ پہلے کا ایک کمنٹ۔۔۔۔۔ اب یہاں ایک چیز بہت واضح ہوجاتی ہے کہ میرے کمنٹ کے اُس حصہ میں دو مختلف باتیں کی گئی ہیں۔۔۔۔۔ پہلی یہ کہ مَیں نے ایک رائے دی کہ میری نظر میں آپ کی ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی ساکھ نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور پھر یہ بات ختم ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔ ایک نیا پیراگراف شروع ہوتا ہے جس میں اُن تاثرات پر بات ہوتی ہے جن کو آپ صرف میرے مفروضات قرار دیتے ہیں جس کی اوپر مَیں نے ایک مثال بھی دی۔۔۔۔۔ اور پھر مَیں فورم کے دیگر حضرات پر بات کرتا ہوں کہ کم و بیش یہ تمام حضرات بھی آپ کے بارے میں یہی تاثرات(آپ کی نظر میں مفروضات) رکھتے ہیں۔۔۔۔۔ اب آپ کیا کرتے ہیں کہ میری پہلی بات اٹھاتے ہیں کہ بلیک شیپ کی نظر میں گھوسٹ کی ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی ساکھ نہیں اور بلیک شیپ یہ بھی کہتا ہے کہ اِس ساکھ والے معاملے میں فلاں فلاں معزز لوگ بھی بلیک شیپ کے ہم خیال ہیں۔۔۔۔۔ یہاں آپ پہلی بات اٹھاتے ہیں اور اُس کو دوسری بات کے ایک حصہ کے ساتھ جوڑ کر ایک مقدمہ تشکیل دیدیتے ہیں۔۔۔۔۔ اب آپ مجھے یہ بتائیں کہ مَیں آپ کے اِس عمل کوکیا کہوں، بدنیتی کہوں چالبازی کہوں یا کچھ اور کہوں، کیونکہ یہ توڑ مڑوڑ کا کام آپ پہلے بھی کرچکے ہیں۔۔۔۔۔ شاید بلاگز پر شہری سندھ کا مقدمہ اِسی لیے ناکام ہورہا ہے۔۔۔۔۔ ;-) :) ;-)

    بلک شیپ صاحب،
    آپ کا بنیادی سوال ہی غلط تھا
    یہ ایک ڈسکشن فورم ہے یہاں بلاگرز ہوتے ہیں رپورٹز نہیں کہ خبر سچی یا جھوٹی ہو جائے گی جسکا اثر اس ادارے کے کمرشل انٹرسٹ پر پڑے گا
    بلاگرز اپنے فاضل وقت میں اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہیں ساکھ کا سوال اٹھانا ہی غلط ہے ساکھ کے چکر میں پڑے تو گفتگو ہو ہی نہیں سکتی
    اب آپ اپنی مثال لے لیں آپ اور چند دیگر افراد مذھب خصوصا اسلام پر شدید تنقید کرتے ہیں تضحیک کرتے ہیں کیا آپ کبھی سوچتے ہیں کہ اس موضوع پر آپ کی کیا ساکھ ہے یا آپ کو اسکی فکر ہوتی ہے آپ بس جو آپ کو صحیح لگتا ہے لکھتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچیں گے – تقریبا یہی صورتحال ہر شعبه اور موضوع پر موجود ہے بلاگرز کی اکثریت یہاں کسی نہ کسی پارٹی سے ہمدردی یا مخالفت رکھتا ہے اسمیں میں جی ایچ قیو کو بھی شامل کرتا ہوں کیوں کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ دیگر افراد ابھی تک دودھ پیتے بچے ہیں

    مفروضات کی جہاں تک بات ہے یہ بیماری یا وائرس صرف آپ میں ہے دیگر افراد کو میں نے کبھی یہ نہیں کہا آپ ہمیشہ سے جملوں کو ٹوئسٹ کرتے ہیں اور اپنے مطلب کے رنگ پہنا کر ناچنا شروع ہوجاتے ہیں میں آج بھی کہتا ہوں مفروضات اور بھانڈ پن آپ کے ہتیار ہیں دلیل آپ کی تعداد کی ہوتی ہے اسکے علاوہ آپ کی پٹاری مکمل طور پر خالی ہے آزمائش شرط ہے

    :cwl: :cwl: :cwl:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #43
    آپ ہمیشہ سے جملوں کو ٹوئسٹ کرتے ہیں اور اپنے مطلب کے رنگ پہنا کر ناچنا شروع ہوجاتے ہیں

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    ابھی مَیں نے اتنی لمبی تحریر باقاعدہ حوالہ جات لگا کر لکھی ہے کہ جس طرح آپ نے میری دو مختلف باتوں کو ملا کر، توڑ مڑوڑ کر ایک نئی چیز بنالی ہے۔۔۔۔۔ بجائے کچھ صفائی دینے کے یا اِس بدنیتی پر معذرت کرنے کے، آپ اُلٹا مجھ پر ہی توڑ مڑوڑ کا الزام لگا رہے ہیں۔۔۔۔۔ یہی بات آپ کو عاطف نے بھی اِس صفحہ پر اپنی پہلی تحریر میں کہی تھی۔۔۔۔۔

    بس اِتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔۔۔۔۔

    Mate, you’ve nerves.

    :17: :17: :17:

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #44
    بلک شیپ صاحب، آپ کا بنیادی سوال ہی غلط تھا

    کون سا سوال؟

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #45
    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ ابھی مَیں نے اتنی لمبی تحریر باقاعدہ حوالہ جات لگا کر لکھی ہے کہ جس طرح آپ نے میری دو مختلف باتوں کو ملا کر، توڑ مڑوڑ کر ایک نئی چیز بنالی ہے۔۔۔۔۔ بجائے کچھ صفائی دینے کے یا اِس بدنیتی پر معذرت کرنے کے، آپ اُلٹا مجھ پر ہی توڑ مڑوڑ کا الزام لگا رہے ہیں۔۔۔۔۔ یہی بات آپ کو عاطف نے بھی اِس صفحہ پر اپنی پہلی تحریر میں کہی تھی۔۔۔۔۔ بس اِتنا ہی کہہ سکتا ہوں۔۔۔۔۔ Mate, you’ve nerves. :17: :17: :17:

    بلیک شیپ صاحب،
    آپ کی دونوں باتیں الگ نہیں ہیں ایک ہی مفہوم کا تسلسل ہیں فورم پر ساکھ کا مطلب کیا کسی ایک آدمی کی راے ہوتی ہے یا اکثریت کے بارے میں دعوی ہے؟
    مفروضات کا شکوہ میں نے آپ سے کیا ہے کبھی دوسرے سے نہیں کیا ہے

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #46
    کون سا سوال؟

    آپ نے میری ساکھ کا سوال اٹھایا تھا -اب کیا لغت کی کلاسیں بھی لینی پڑیں گیں

    :facepalm: :facepalm: :facepalm:

    shahidabassi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #47
    اتنے طویل خطبات پڑھنے کے بعد مجھے یہ محسوس ہورہا ہے کہ فورم کے عالم فاضل لوگوں کو شاید ساکھ کے معانی مجھے معلوم معانی سے قطعاً مختلف ہیں۔۔۔۔۔ ساکھ کی تعریف کئی حوالوں سے دی جاسکتی ہے۔۔۔۔۔ مجھے صحافت ذرا پسند ہے تو ساکھ کو صحافت کے حوالے سے ہی بیان کرتا ہوں کیونکہ صحافتی ادارے چلتے ہی ساکھ پر ہیں۔۔۔۔۔ مجھے اَیپل کمپنی اور اسٹیو جوبز بہت پسند ہے۔۔۔۔۔ اِن سے متعلق خبروں کو کئی سالوں سے فالو کررہا ہوں۔۔۔۔۔ وال اسٹریٹ جرنل ایک بہت معتبر صحافتی ادارہ ہے۔۔۔۔۔ بہت اعلیٰ ساکھ کا حامل ہے۔۔۔۔۔ دو ہزار نو میں وال اسٹریٹ جرنل نے ایک بہت ہی بڑا اسکوپ دیا۔۔۔۔۔ دو صحافیوں، اواتانی کَین اور جُوان لبلن، نے یہ خبر دی کہ اسٹیو جابز کا دو مہینے پہلے جگر کا ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔۔۔۔۔ بڑے صحافتی ادارے ایسے اسکوپ دیتے رہتے ہیں مگر وال اسٹریٹ جرنل نے جس طرح یہ اسٹوری بریک کی وہ طریقہ بہت ہی مختلف تھا۔۔۔۔۔ وال اسٹریٹ نے اپنے پہلے صفحہ پر خبر کچھ یوں دی۔۔۔۔۔ یہ اُس خبر کا پہلا ہی پیراگراف تھا جس مَیں یہ اتنی بڑی خبر دی گئی۔۔۔۔۔ اگر آپ اِس پیراگراف کو ذرا غور سے پڑھیں تو اِس خبر میں ایک چیز کم ہے۔۔۔۔۔ اگر نہیں سمجھ آیا تو ایک دفعہ پھر پڑھیں۔۔۔۔۔ صحافتی حوالوں سے ایک بہت ہی اہم چیز اِس خبر میں سے غائب ہے۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آپ دیکھیں کہ اِس خبر میں سورس یعنی ذرائع کہ یہ خبر کہاں سے آئی ہے، اُس کا ذرا بھی ذکر نہیں ہے۔۔۔۔۔ آپ لوگ خبریں پڑھتے رہتے ہیں، اُن سب میں خبر بیان کرنے کے فوراً بعد عموماً کسی نہ کسی ذریعے(سورس) کا ذکر ہوتا ہے مثلا اُس شخص کا نام(اور عہدہ) لکھا ہوتا ہے جہاں سے یہ خبر ملی ہے یا اگر نام خفیہ رکھنا ہوتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ according to sources familiar with the matter لیکن اِس انتہائی بڑے اسکوپ میں کسی بھی قسم کے ذرائع کا کوئی ذکر نہیں ہے۔۔۔۔۔ بلکہ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ خبر ایک فیکٹ کے طور پر بیان کی ہے کہ اسٹیو جابز کا جگر ٹرانسپلانٹ ہوا ہے۔۔۔۔۔ عموماً صحافتی ادارے اِس طرح نہیں کرتے۔۔۔۔۔ لیکن وال اسٹریٹ نے یہاں یہ کیا۔۔۔۔۔ وال اسٹریٹ نے اِس خبر کے پیچھے اپنی ساکھ ویجر کی تھی(داؤ پر لگائی ہے) کہ ہم یہ خبر دے رہے ہیں بغیر کسی ذرائع کا نام لئے، اور اِس خبر کو اِس لئے دُرست مان لینا چاہئے کیونکہ ہم(وال اسٹریٹ جرنل) یہ خبر دے رہے ہیں۔۔۔۔۔ وال اسٹریٹ جرنل کے قارئین کیلئے صورتحال یہ بنتی ہے کہ وہ چونکہ وال اسٹریٹ جرنل کی ساکھ پر اعتبار کرتے ہیں لہٰذا وہ یہ بات مان لیتے ہیں کہ یہ خبر دُرست ہی ہوگی کیونکہ وال اسٹریٹ جرنل نے یہ خبر دی ہے۔۔۔۔۔ یہ ہوتی ہے ساکھ۔۔۔۔۔ خیر وہ اسٹوری دُرست نکلی۔۔۔۔۔ پاکستان میں کچھ ایسا ہی معاملہ بی بی سی کے حوالے سے ہے کہ پاکستان کے اکثر لوگوں کو بی بی سی کی ساکھ پر اعتبار ہے کہ بی بی سی عموماً غلط خبر نہیں دیتا۔۔۔۔۔ یا اسی طرح صحافیوں کی اپنی ایک ساکھ ہوتی ہے کہ اگر یہ صحافی یہ خبر دے رہا ہے تو قارئین کو اُس صحافی پر اعتماد ہوتا ہے کہ اگر یہ خبر اِس صحافی کی جانب سے آئی ہے تو پھر بہت زیادہ امکان ہے کہ دُرست ہوگی۔۔۔۔۔ اِس کو ساکھ کہتے ہیں۔۔۔۔۔ اب چونکہ اِس صفحہ پر ملکہِ جذبات کا تمغہ حاصل کرنے کی دوڑ لگی ہوئی ہے لہٰذا ایسے ایسے شاہکار پڑھنے کو مل رہے ہیں کہ ہماری نظر میں آپ(گھوسٹ صاحب) کی ایم کیو ایم کے حوالے بہت اچھی ساکھ ہے لیکن جب آپ یہ کہتے ہیں کہ ایم کیو ایم تشدد میں ملوث نہیں ہے تو ہم آپ کی بات پر یقین نہیں کرتے۔۔۔۔۔ اب مجھے کوئی بتائے کہ پھر آکسی مورون آخر کس چیز کا نام ہے۔۔۔۔۔ اگر کسی کی نظر میں کسی مخصوص معاملے میں گھوسٹ صاحب کی بہت اچھی ساکھ ہے تو اگر گھوسٹ صاحب اُس مخصوص معاملے میں کوئی بیان دیتے ہیں تو پھر اُس بیان کو بھی عین دُرست ماننا چاہئے کہ یہ بیان گھوسٹ صاحب کی طرف سے آیا ہے۔۔۔۔۔ یہ کیا بے وقوفانہ متضاد قسم کے بیانات ہیں کہ ہمیں گھوسٹ صاحب کے ایم کیو ایم کے معاملے پر اعتبار بھی ہے اور اعتبار نہیں بھی ہے۔۔۔۔۔ اِس صفحہ پر ایک اور عجیب بات نظر آئی کہ ایم کیو ایم کی تخلیق کی وجوہات یا ایم کیو ایم کے مبینہ طور پر تشدد پسندی میں ملوث ہونے پر بات ہورہی ہے یا اِسی طرح کی باتیں۔۔۔۔۔ مَیں کہتا ہوں کہ یہ تمام باتیں اِس صفحہ سے بالکل بھی مطابقت نہیں رکھتیں۔۔۔۔۔ یہاں موضوع قطعاً یہ نہیں ہے کہ آیا ایم کیو ایم تشدد پسندی میں ملوث ہے یا نہیں، یا ایم کیو ایم کی تخلیق کن حالات میں ہوئی جائز ہوئی ناجائز ہوئی، کسی شخص سے تعلق اُس کی خوبیوں خامیوں کی بنیاد پر بنایا جاتا ہے یا کسی اور وجہ سے۔۔۔۔۔ بلکہ موضوع یہ ہے جب گھوسٹ صاحب ایم کیو ایم کے حوالے سے اور بطورِ خاص ایم کیو ایم کی تشدد پسندی میں ملوث ہونے کے بارے میں کوئی بیان دیتے ہیں تو کیا فورم کے دوسرے لوگ گھوسٹ صاحب کے بیان اِسلئے دُرست مان لیتے ہیں کیونکہ اُن کی نظر میں گھوسٹ صاحب کی ایک ساکھ ہے، یا پھر نہیں مانتے کیونکہ اُن کی نظر میں گھوسٹ صاحب کی اِس مخصوص معاملہ میں کوئی ساکھ نہیں ہے۔۔۔۔۔ کچھ تو گھوسٹ صاحب نے خود ہی سوالات کو ایسے شاندار پیرزادہ اسٹائل میں ڈیزائن کیا ہے اور کچھ ہمارے لوگوں میں کھل کر بولنے کی ہمت کی کمی ہے، ایک واضح پوزیشن لینے میں ہچکچاہٹ ہے۔۔۔۔۔ لہٰذا ایک سے بڑھ کر ایک درمیانی راستہ نکالا جارہا ہے۔۔۔۔۔ خیرلوگ عموماً ایسے ہی ہوتے ہیں کہ کھل کر بولنے سے ڈرتے ہیں مگر یہاں ایک شکوہ گھوسٹ صاحب سے بھی بنتا ہے کہ وہ کیوں دوسروں سے یہ چھاکا اتروانا چاہ رہے ہیں جبکہ گھوسٹ صاحب کے اندر خود اتنی ہمت نہیں ہوتی کسی مشکل سوال کا سیدھا اور واضح الفاظ میں جواب دیدیں۔۔۔۔۔ کچھ دنوں پہلے ہی کی بات ہے شیرازی صاحب پوچھ پوچھ کر تھک گئے کہ بھائی ڈرونز حملوں پر اپنی کرسٹل کلئیر پوزیشن ذرا واضح انداز میں بتادیں مگر مجال ہے کہ گھوسٹ صاحب نے جواب دیا ہو، خود میرے ساتھ کئی دفعہ ہوا کہ کوئی سوال پوچھا، آگے سے جواب آیا کہ آپ کیوں پوچھ رہے ہو، یا پھر اپنے اِس سوال کا پہلے خود جواب دو پھر مَیں دوں گا۔۔۔۔۔ پھر کچھ گھوسٹ صاحب کے ساتھ ظرف کا بھی مسئلہ ہے کہ ہر تنقید کرنے والے کو دشمن سمجھتے ہیں یا نفرت کرنے والا سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔

    بلیک شیپ صاحب۔ آپ کا یہ کہنا کافی حد تک صحیح ہے کہ لوگوں نے موضوع سے ہٹ کر جواب دئیےلیکن اس کی وجہ شاید آپ کی سٹیٹمنٹ اور گھوسٹ بھائی کے سوالوں میں واضح فرق ہے۔
    جب کوئی کہتا ہے کہ فلاں ادارے کی ساکھ نہیں ہے تو اس کا مطلب عموما یہ لیا جاتا ہے کہ اس ادارے یا صحافی کی خبر پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ نہی کیا جا سکتا۔ اس فقرے کا مطلب یہ کبھی نہیں ہوتا کہ اس ادارے کی ہر بات غلط اور اس کی ساکھ صفر ہے، بلکہ یہ ہوتا ہے کہ اس میں غلطی کا عنصر موجود ہے۔ وال سٹریٹ کی خبر غلط نکلتی تو ان کی ساکھ نہ رہتی۔ لیکن صفر تو پھر بھی نہ ہوتی۔
    مثلا میں ایم کیو کے تشدد میں ملوث ہونے یا نہ ہونے بارے گھوسٹ صاحب کے خیالات کو حقیقت سے بہت دور سمجھتا ہوں لیکن بہت سے دوسرے معاملات میں ایم کیو ایم بارے ہی ان کی باتیں حقیقت کے بہت قریب بھی پاتا ہوں۔

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #48
    بلیک شیپ صاحب، آپ کی دونوں باتیں الگ نہیں ہیں ایک ہی مفہوم کا تسلسل ہیں

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    کیسے تسلسل ہے۔۔۔۔۔ یہ دو مختلف باتیں ہیں۔۔۔۔۔

    بلاگز پر جب موضوع ایم کیو ایم ہو تو میرے نزدیک آپ کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور ساکھ بڑی چیز ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ننانوے سچ میں ایک بھی جھوٹ مل جائے تو ساکھ ختم ہوجاتی ہے۔۔۔۔۔

    میرے مشاہدات کو تو آپ اپنے دل کو خوش رکھنے کو مفروضات کہتے ہیں۔۔۔۔۔ مگر کیا یہ مفروضات صرف میرے ہیں یا فورم کی اکثریت آپ کے بارے میں یہی مفروضات رکھتی ہے۔۔۔۔۔ زندہ رُود، شیرازی، اَتھرا، عاطف، شاہد عباسی، قرار، سب کی آپ کے بارے میں کم و بیش یہی رائے ہے۔۔۔۔۔ اور یہ تمام لوگ اِس فورم کی کریم ہیں۔۔۔۔۔ آپ کے بارے میں اِن سب کی بھی یہی رائے کیوں ہے۔۔۔۔۔

    کسی بھی اُردو دان سے یہ پڑھوالیں۔۔۔۔۔ عاطف کی اُردو بہت اچھی ہے، شاہد عباسی صاحب کی اُردو بہت اچھی ہے۔۔۔۔۔ اُن سے پڑھوالیں۔۔۔۔۔ نئے پیراگراف میں جو بات شروع کی گئی وہ اُس پر تھی جن کو آپ میرے مفروضات کہتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ اُس صفحہ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ مَیں نے باقاعدہ مفروضات کو سرخ رنگ سے نمایاں کیا تاکہ حوالہ دے سکوں کہ یہ ماضی کے اُن تاثرات کے بارے میں بات ہورہی ہے جنکو آپ میرے مفروضات کہتے آئے ہیں۔۔۔۔۔

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #49
    لگتا ہے مائی بشیراں کو یہاں آنے کی دعوت دینی پڑے گی جو آ کر سب کی ساکھ کے بارے میں بتائے

    :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar: :hilar:

    =============

    مائی بشیراں نامی ایک عورت گواہی دینے عدالت کے کٹہرے میں بلایا گیا تو وکیل استغاثہ نے اس پر جرح شروع کی۔ مائی بشیراں ماضی میں پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کی مخبر رہی تھی اور سارے شہر کے مردوں اور عورتوں کی اوقات خوب جانتی تھی۔ وکیل استغاثہ بھرپور اعتماد سے مائی بشیراں کی طرف بڑھا اور اس سے پوچھا:

    مائی بشیراں، کیا تم مجھے جانتی ہو؟

    مائی بشیراں: ہاں قدوس۔ میں تمہیں اس وقت سے اچھِی طرح جانتی ہوں جب تم ایک بچے تھے۔ اور سچ پوچھو تو تم نے مجھے شدید مایوس کیا ہے۔ تم جھوٹ بولتے ہو۔ لڑائیاں کرواتے ہو، اپنی بیوی کو دھوکہ دیتے ہو، طوائفوں کے پاس بھی جاتے ہو ، تم لوگوں کو استعمال کر کے پھینک دیتے ہو۔ اور پیٹھ پیچھے ان کی برائیاں کرتے نہیں تھکتے۔ تم نے سپر مارکیٹ والے کے دس ہزار ابھی تک نہیں دئےہیں، تم شراب پیتے ہو ، جوا بھی کھیلتے ہو اور تمہارا خیال ہے کہ تم بہت ذہین ہو حالانکہ تمہاری کھوپڑی میں مینڈک جتنا دماغ بھی نہیں ہے۔ ہاں ہاں میں تمہیں بہت اچھی طرح جانتی ہوں

    وکیل ہکا بکا رہ گیا۔ اس کی سمجھ میں نہیں آیا کہ اب کیا پوچھے۔ گھبراہٹ میں اس نے وکیل دفاع کی طرف اشارہ کیا اور پوچھا:

    مائی بشیراں تم اس شخص کو جانتی ہو؟

    مائی بشیراں: اور نہیں تو کیا، جیسے میں عبدالغفور کو نہیں جانتی ؟ ارے اسے اس وقت سے جانتی ہوں جب یہ ڈائپر میں گھومتا تھا اور سارا محلہ ناک پر ہاتھ رکھ کر اس سے دور بھاگتا تھا۔ یہ یہاں کا سست ترین بندہ ہے اور ہر ایک کی برائی ہی کرتا ہے۔ اوپر سے یہ ہیروئن بھی پیتا ہے۔ کسی بندے سے یہ تعلقات نہیں بنا کر رکھ سکتا۔ اور شہر کا سب سے نکما اور ناکام وکیل یہی ہے۔ چار عورتوں سے اس کا چکر چل رہا ہے۔ جن میں سے ایک تمہاری بیوی بھی ہے۔ پرسوں رات جب تم اس طوائف کے ساتھ تھے تو یہ تمہارے گھر میں تھا، دو بندوں سے یہ اپنی انہی باتوں پر مار بھی کھا چکا ہے، ہاں اس بندے کو میں اچھی طرح جانتی ہوں

    جج نے دونوں وکیلوں کو اپنے پاس بلایا اور آہستہ سے بولا:

    اگر تم دونوں احمقوں میں سے کسی نے مائی بشیراں سے یہ پوچھا کہ وہ مجھے جانتی ہے تو تم دونوں کو پھانسی لگانے کا فیصلہ سنا دوں گا

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #50
    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ کیسے تسلسل ہے۔۔۔۔۔ یہ دو مختلف باتیں ہیں۔۔۔۔۔ کسی بھی اُردو دان سے یہ پڑھوالیں۔۔۔۔۔ عاطف کی اُردو بہت اچھی ہے، شاہد عباسی صاحب کی اُردو بہت اچھی ہے۔۔۔۔۔ اُن سے پڑھوالیں۔۔۔۔۔ نئے پیراگراف میں جو بات شروع کی گئی وہ اُس پر تھی جن کو آپ میرے مفروضات کہتے ہیں۔۔۔۔۔ آپ اُس صفحہ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں کہ مَیں نے باقاعدہ مفروضات کو سرخ رنگ سے نمایاں کیا تاکہ حوالہ دے سکوں کہ یہ ماضی کے اُن تاثرات کے بارے میں بات ہورہی ہے جنکو آپ میرے مفروضات کہتے آئے ہیں۔۔۔۔۔

    اسطرح تسلسل ہے کہ آپ میری ساکھ پر سوال کھڑا کررہے ہیں ساکھ کا سوال فورم کی اکثریت کے خیالات کے مفروضہ کے پس منظر میں ہے دوسرے جملے میں بھی آپ نے اپنے مفروضات کو اکثریت کے مفروضات سے تشبیہ دے رہے ہیں حالانکہ میں نے کبھی آپ کے علاوہ کسی شخص کو یہ بات نہیں کہی ہے
    یہ تو ہوگیئں جزیات -میں نے پول کروایا ساکھ کے سوال پر لوگوں کو میں نے بھر پور آپشن دیا کہ کہیں کہ
    ایم قیو ایم کے موضوع پر میری ساکھ صفر ہے
    یا کچھ حد تک ساکھ ہے
    میں  کسی سے بھی توقع نہیں رکھتا کہ میری ہر بات پر فورا ایمان لے آیا کریں ورنہ اختلاف کسطرح ہوگا یہی معاملہ دیگر بلاگرز کا دیگر موضوعات پر بھی ہے

    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #51
    بلک شیپ صاحب، آپ کا بنیادی سوال ہی غلط تھا یہ ایک ڈسکشن فورم ہے یہاں بلاگرز ہوتے ہیں رپورٹز نہیں کہ خبر سچی یا جھوٹی ہو جائے گی جسکا اثر اس ادارے کے کمرشل انٹرسٹ پر پڑے گا بلاگرز اپنے فاضل وقت میں اپنے خیالات کا اظھار کرتے ہیں ساکھ کا سوال اٹھانا ہی غلط ہے ساکھ کے چکر میں پڑے تو گفتگو ہو ہی نہیں سکتی اب آپ اپنی مثال لے لیں آپ اور چند دیگر افراد مذھب خصوصا اسلام پر شدید تنقید کرتے ہیں تضحیک کرتے ہیں کیا آپ کبھی سوچتے ہیں کہ اس موضوع پر آپ کی کیا ساکھ ہے یا آپ کو اسکی فکر ہوتی ہے آپ بس جو آپ کو صحیح لگتا ہے لکھتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچیں گے – تقریبا یہی صورتحال ہر شعبه اور موضوع پر موجود ہے بلاگرز کی اکثریت یہاں کسی نہ کسی پارٹی سے ہمدردی یا مخالفت رکھتا ہے اسمیں میں جی ایچ قیو کو بھی شامل کرتا ہوں کیوں کہ کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ دیگر افراد ابھی تک دودھ پیتے بچے ہیں

    ایک اور توڑ مڑوڑ۔۔۔۔۔

    مَیں نے کوئی سوال نہیں اٹھایا تھا۔۔۔۔۔

    آپ نے شکوہ کیا تھا کہ (مفہوم) ایک طرف ایک غیر تصدیق شدہ خبر(ایم کیو ایم کے ایک مبینہ کارکن کا مبینہ طور پر اپنی بہن کے حوالے سے کچھ کہنا) کو آپ قوٹ کردیتے ہیں جبکہ مَیں(گھوسٹ) جب قابلِ تصدیق حقائق آپ کے سامنے رکھتا ہوں تو آپ(بلیک شیپ) کا کہنا ہوتا ہے کہ سُن سُن کے کان پک گئے ہیں۔۔۔۔۔ اِس شکوہ پر مَیں نے آپ کو وضاحت دی آپ ہمیشہ صرف ایک طرف کی اسٹوری سُناتے ہیں کہ یہ ظلم ہوگیا وہ ظلم ہوگیا جبکہ ایم کیو ایم کے تاریک پہلو(تشدد پسندی) پر آپ کچھ نہیں کہتے۔۔۔۔۔ پھر مزید یہ بھی کہتا ہوں کہ میرے نزدیک آپ کی خاص کر ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی ساکھ نہیں ہے یعنی کوئی کریڈیبلیٹی نہیں ہے کیونکہ مَیں سمجھتا ہوں کہ آپ صرف ایم کیو ایم پر ہونے والے مظالم یا ایم کیو ایم کی اچھی اچھی باتوں ہی کی مَالا جَپتے ہیں۔۔۔۔۔ اِسی وجہ سے ایم کیو ایم سے متعلق آپ کے کسی بھی تجزیے کو مَیں نمک کی چٹکی یا ڈلا نہیں بلکہ نمک کے پہاڑ کے ساتھ لیتا ہوں۔۔۔۔۔

    اور پھر آپ نے توڑ مڑوڑ کر، دو جملوں کو ملا کر ایک نیا صفحہ بنالیا۔۔۔۔۔ یہ کام آپ کو نہیں کرنا چاہئے تھا۔۔۔۔۔ اب دلچسپ بات بتاتا ہوں کل جیسے ہی آپ نے یہ تھریڈ بنایا تو میرے پاس ایک میسج آیا کہ گھوسٹ نے یہ صفحہ تو خود ہی بنادیا ہے لیکن جب بات بڑھے گی تو گھوسٹ دوسروں کو الزام دیتا پھرے گا۔۔۔۔۔ اور آپ نے ایک ہی دن میں اُس شخص کی بات سچ ثابت کردی۔۔۔۔۔

    کیا آپ مجھے بتانا پسند فرمائیں گے کہ اگر مَیں نے آپ کی ذات کے بارے میں ایک واضح رائے دی ہے تو یہ عمل کیسے غلط ہے۔۔۔۔۔

    اب دوسرے نکتہ کیلئے ایک نیا پیراگراف شروع ہورہا ہے، برائے مہربانی اِن دونوں کو ملایئے گا نہیں۔۔۔۔۔ جہاں تک یہ نکتہ کہ یہاں بلاگرز ہیں رپورٹرز نہیں یا اگر ساکھ کے چکر میں پڑیں تو گفتگو نہیں ہوسکتی۔۔۔۔۔ ناں میرے چندا ناں۔۔۔۔۔ یہ صرف رپورٹرز کی بات نہیں ہے بلکہ یہاں لکھنے والے کم و بیش ہر شخص کی مختلف معاملات میں کریڈیبیلیٹی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ مثلاً میرے خیال میں شاہد عباسی صاحب کے بارے میں فورم پر ایک تاثر ہے کہ شاہد صاحب ہر ایک سے اخلاق سے بات کرتے ہیں اور میرے خیال میں کوئی یہ تصور نہیں کرے گا کہ شاہد صاحب یہاں کسی کو ماں بہن کی ننگی گالیاں دیں گے۔۔۔۔۔ یہ شاہد صاحب کی کریڈیبیلیٹی(ساکھ) ہے۔۔۔۔۔ اِسی طرح مختلف معاملات میں ہم سب کے ساتھ ایسا ہی معاملہ ہے۔۔۔۔۔

    آپ اور چند دیگر افراد مذھب خصوصا اسلام پر شدید تنقید کرتے ہیں تضحیک کرتے ہیں کیا آپ کبھی سوچتے ہیں کہ اس موضوع پر آپ کی کیا ساکھ ہے یا آپ کو اسکی فکر ہوتی ہے آپ بس جو آپ کو صحیح لگتا ہے لکھتے ہیں اس بات سے قطع نظر کہ لوگ آپ کے بارے میں کیا سوچیں گے

    ہاں تو۔۔۔۔۔

    ویسے اب اِس نکتہ پر مجھے واقعی سمجھ نہیں آرہا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔

    آپ نے صحیح لکھا کہ ہمیں(لبرل گروہ) یا کم از کم مجھے اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فورم کے دوسرے لوگ میرے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں جب مَیں مذہب سے متعلق کچھ لکھتا ہوں۔۔۔۔۔ کیونکہ ہمیں یا کم از کم مجھے فنڈو ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور پولیٹیکل کریکٹ نیس مجھے پسند نہیں ہے۔۔۔۔۔

    آپ کو اپنی ساکھ کے حوالے سے تحفظات پیدا ہوتے ہیں اور آپ ایک تھریڈ بنا کر ہر ایک سے پوچھتے پھر رہے ہیں کہ بتاؤ مَیں کیسا ہوں۔۔۔۔۔ لیکن الحمد اللہ یہ بیماری لبرل گروہ یا مجھے تو لاحق نہیں ہے۔۔۔۔۔ میری بَلا سے کوئی کچھ بھی کہے۔۔۔۔۔ مَیں وہ لکھوں گا جو مَیں درست سمجھتا ہوں۔۔۔۔۔ اب مجھے اِس صفحہ پر انجان کی بات درست معلوم ہوتی ہے کہ مسئلہ خود آپ کے ساتھ ہے۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    BlackSheep
    Participant
    Offline
    • Professional
    #52
    اسطرح تسلسل ہے کہ آپ میری ساکھ پر سوال کھڑا کررہے ہیں ساکھ کا سوال فورم کی اکثریت کے خیالات کے مفروضہ کے پس منظر میں ہے

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔

    ایک دفعہ پھر کہہ رہا ہوں کہ مَیں نے آپ کی ذات کے بارے میں اپنی ذاتی حیثیت میں رائے(ججمنٹ) دی ہے کہ میری نظر میں آپ کی ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی کریڈیبیلیٹی نہیں ہے۔۔۔۔۔ آپ بار بار اِس کو فورم کی اکثریت کے ساتھ جوڑے جارہے ہیں۔۔۔۔۔

    آپ ایک کام کریں۔۔۔۔۔ کسی دوسرے سے میرا کمنٹ پڑھوالیں۔۔۔۔۔

    Atif Qazi
    Participant
    Offline
    • Expert
    #53
    اسطرح تسلسل ہے کہ آپ میری ساکھ پر سوال کھڑا کررہے ہیں ساکھ کا سوال فورم کی اکثریت کے خیالات کے مفروضہ کے پس منظر میں ہے دوسرے جملے میں بھی آپ نے اپنے مفروضات کو اکثریت کے مفروضات سے تشبیہ دے رہے ہیں حالانکہ میں نے کبھی آپ کے علاوہ کسی شخص کو یہ بات نہیں کہی ہے یہ تو ہوگیئں جزیات -میں نے پول کروایا ساکھ کے سوال پر لوگوں کو میں نے بھر پور آپشن دیا کہ کہیں کہ ایم قیو ایم کے موضوع پر میری ساکھ صفر ہے یا کچھ حد تک ساکھ ہے میں کسی سے بھی توقع نہیں رکھتا کہ میری ہر بات پر فورا ایمان لے آیا کریں ورنہ اختلاف کسطرح ہوگا یہی معاملہ دیگر بلاگرز کا دیگر موضوعات پر بھی ہے

    وہ خلیفہ ہارون رشید والا قصہ تو آپ نے سُنا ہی ہوگا جس کے دربار میں ایک شخص نے کوئی کمال دکھانے کی اجازت چاہی اور اجازت ملنے پر زمین میں ایک سوئی گاڑی اور دس قدم قدم دور جاکر دوسری سوئی اس مہارت سے پھینکی کہ وہ زمین میں گڑی ہوئی سوئی کے ناکے میں جاکر پھنس گئی۔

    خلیفہ چونکہ واقعی خلیفہ ہی تھا سو اس نے حکم دیا کہ اس شخص کو سو اشرفیوں کی تھیلی انعام میں دی جائے اور ساتھ میں کمر پر دس جوتے بھی لگائے جائیں۔ پیلے چہرے اورلرزتی ٹانگوں کے ساتھ اس شخص نے جوتے مارنے کے فضائل پوچھے تو خلیفے نے جواب دیا کہ اشرفیاں تیری مہارت کیلئے اور جوتے اسلئے کہ تو نے عمر کِن کاموں میں برباد کی۔

    اب میں اس پوزیشن میں تو نہیں کہ آپ دونوں ماہرین کی اسی طرح تواضح کرسکوں لیکن میرا خیال ہے آپ بلیک شیپ کو ایک بار واضح جواب منہ پر دے ماریں کہ آپ کے خیال میں ایم کیو ایم تشدد میں ملوث رہی ہے یا نہیں۔ ہاں اور نہ کی بات کریں ، یہ سوئیاں گاڑنے والا کام نہ کرنا اب۔

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #54
    ایک اور توڑ مڑوڑ۔۔۔۔۔ مَیں نے کوئی سوال نہیں اٹھایا تھا۔۔۔۔۔

    اردو لغت میں سوال مختلف معنوں میں استعمال ہوتا ہے چند مثالیں پیش خدمت ہیں
    ١) کسی پر شک و شبہ کا اظھار کیا جائے تو اسکو ایسے بھی بیان کیا جاسکتا ہے کہ آپ نے میرے کردار پر سوال اٹھایا ہے –
    ٢) خیرات طلب کرنے پر بھی لفظ سوال استعمال کیا جاتا ہے -جیسے ایک روٹی کا سوال ہے بابا
    ٣) کسی موضوع پر جستجو کے طور پر بھی سوال پوچھے جاتے ہیں
    لفظ سوال میں نے پہلی مثال کے طور پر استمعال کیا تھا اور آپ اسکو تیسری مثال کے طور پر پیش کررہے ہیں اس بات کی وضاحت میں نے پہلے ہی کردی تھی مگر ایک مرتبہ پھر اسکو پیش کرنے کا میں کیا مطلب لوں

    :thinking: :thinking: :thinking:

    ۔ پھر مزید یہ بھی کہتا ہوں کہ میرے نزدیک آپ کی خاص کر ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی ساکھ نہیں ہے یعنی کوئی کریڈیبلیٹی نہیں ہے کیونکہ مَیں سمجھتا ہوں کہ آپ صرف ایم کیو ایم پر ہونے والے مظالم یا ایم کیو ایم کی اچھی اچھی باتوں ہی کی مَالا جَپتے ہیں۔۔۔۔۔ اِسی وجہ سے ایم کیو ایم سے متعلق آپ کے کسی بھی تجزیے کو مَیں نمک کی چٹکی یا ڈلا نہیں بلکہ نمک کے پہاڑ کے ساتھ لیتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔

    گھوسٹ صاحب۔۔۔۔۔ ایک دفعہ پھر کہہ رہا ہوں کہ مَیں نے آپ کی ذات کے بارے میں اپنی ذاتی حیثیت میں رائے(ججمنٹ) دی ہے کہ میری نظر میں آپ کی ایم کیو ایم کے حوالے سے کوئی کریڈیبیلیٹی نہیں ہے۔۔۔۔۔ آپ بار بار اِس کو فورم کی اکثریت کے ساتھ جوڑے جارہے ہیں۔۔۔۔۔ آپ ایک کام کریں۔۔۔۔۔ کسی دوسرے سے میرا کمنٹ پڑھوالیں۔۔۔۔۔

    آپ نے یہاں جملہ تو قوٹ کیا ہے مگر پورا نہیں کیا -پورا جملہ تھا

    بلاگز پر جب موضوع ایم کیو ایم ہو تو میرے نزدیک آپ کی کوئی ساکھ نہیں ہے

    یہاں بلاگز سے آپ کی کیا مراد ہے؟ اور مجھے قوٹ کرتے ہوے آپ نے اس لفظ کو کیوں منہا کردیا تھا؟ کیا یہ وہی چالاکیاں نہیں تھیں جو آپ نے میری پہلی پوسٹ کے ساتھ ہی فورا ہی تشدد تشدد کی تسبیح پڑھ کر کرنے کی کوشش کی تھیں
    :cwl: :cwl: :cwl:
    آپ کہیں کہ آپ کی مراد اپنی ذاتی راے تک محدود تھی آپ فورم کی اکثریت کی ایسی راے ہونے کا تاثر نہیں دے رہے تھے -بات ختم ہوجاے گی میں سمجھوں گا مجھے غلط فہمی ہوگئی تھی . مگر آپ نے میری راہے شماری کروانے پر اعتراض نہیں کیا تھا سوالوں کی انجینیرنگ پر کیا تھا میں نے راے شماری اسی لئے کروائی تھی کہ آپ کون ہوتے ہیں فورم کی اکثریت کی نمائندگی کا دعوی کرنے والے. چلو سیدھا فورم سے ہی پوچھ لیتے ہیں.

    ایم قیو ایم اور تشدد کے موضوع پر بھی میں اپنے خیالات کا اظھار کرچکا ہوں آپ کی نظر میں اسکی جو بھی اہمیت ہو میری نظر میں آپ کی اس معاملہ میں راے انتہائی جانبدارانہ ہوتی ہے اور اسکی میری نظر میں حیثیت ناخن کے میل سے زیادہ نہیں ہے مجھے نہیں معلوم آپ کی اس نفرت کی اصل وجہ کیا ہے کہ آپ اظہار خیال سری لنکا میں ہونے والے بموں کے دھماکوں پر کررہے تھے برین واشنگ کی باتیں کررہے تھے اور اسکو آپ نے ایک انتہائی بیہودہ اور فضول مثال کے ساتھ جوڑدیا کہ سیاسی کارکن اپنی سیاسی عقیدت کے اظہار کے لئے انتہائی قابل احترام رشتہ یعنی بہن کو سیاسی رہنما کے پاس چھوڑ آے گا اگر آپ یہ لکھ دیتے کہ کسی مالی مفاد کے لئے لوگ عصمتوں کے سودے کرلیتے ہیں تو پھر بھی بات میں وزن ہوتا ہے سیاسی رہنما تو نواز شریف بھی ہے اسکے کارکن بھی والہانہ محبت کرتے ہیں کیا ایسی بات وہاں بھی لاگو آے گی؟ یہیحیٰ کے دور میں فوج کے بارے میں بھی ایسی باتیں مشہور تھیں کہ اعلی افسران کی خوشنودی کے لئے جونئیر افسران اپنی بیویاں تک پیش کردیتے تھے مگر یہاں کچھ دنیاوی مفاد کا معاملہ تھا مگر محض سیاسی عقیدت کے لئے ایسی کویی بات کبھی سامنے نہیں آی اور آپ نے میری نظر میں صرف ایم قیو ایم سے نفرت میں ایسی بیہودہ مثال قوٹ کی تھی

    ۔۔۔ اب دلچسپ بات بتاتا ہوں کل جیسے ہی آپ نے یہ تھریڈ بنایا تو میرے پاس ایک میسج آیا کہ گھوسٹ نے یہ صفحہ تو خود ہی بنادیا ہے لیکن جب بات بڑھے گی تو گھوسٹ دوسروں کو الزام دیتا پھرے گا۔۔۔۔۔ اور آپ نے ایک ہی دن میں اُس شخص کی بات سچ ثابت کردی۔۔۔۔۔

    میں نے کس کو الزام دیا ہے؟ آپ (میری دانش میں) فورم کی طرف سے ایک دعوی کیا تھا میں نے فورم والوں سے براہ راست پوچھ لیا

    ویسے اب اِس نکتہ پر مجھے واقعی سمجھ نہیں آرہا کہ آپ کہنا کیا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔

    آپ نے صحیح لکھا کہ ہمیں(لبرل گروہ) یا کم از کم مجھے اِس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ فورم کے دوسرے لوگ میرے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں جب مَیں مذہب سے متعلق کچھ لکھتا ہوں۔۔۔۔۔ کیونکہ ہمیں یا کم از کم مجھے فنڈو ووٹوں کی ضرورت نہیں ہے۔۔۔۔۔ اور پولیٹیکل کریکٹ نیس مجھے پسند نہیں ہے۔۔۔۔۔

    آپ کو اپنی ساکھ کے حوالے سے تحفظات پیدا ہوتے ہیں اور آپ ایک تھریڈ بنا کر ہر ایک سے پوچھتے پھر رہے ہیں کہ بتاؤ مَیں کیسا ہوں۔۔۔۔۔ لیکن الحمد اللہ یہ بیماری لبرل گروہ یا مجھے تو لاحق نہیں ہے۔۔۔۔۔ میری بَلا سے کوئی کچھ بھی کہے۔۔۔۔۔ مَیں وہ لکھوں گا جو مَیں درست سمجھتا ہوں

    ساکھ سے مراد کسی موضوع کے حوالے کسی شخص کی کیا ساکھ ہے مذھب بھی ایک موضوع ہے ہمیں یہاں موجود تقریبا ہر شخص کی مختلف موضوعات پر موقف کا اندازہ ہے سب اپنا اپنا نکتہ نگاہ بیان کرتے ہیں بہت کوشش بھی کریں تو انمیں توازن شاید انکے اپنے خیال میں تو آتا ہوگا مگر ضروری نہیں ہے کہ دوسرے کے لحاظ سے بھی توازن ہو اور میرے خیال میں اسمیں کویی برائی بھی نہیں ہے آپ موضوع ایم قیو ایم کو ہی لے لیں یہاں ایم قیو ایم کے حوالے سے کسی اور کی کیا ساکھ ہے؟ سب ایک لگا بندھا ڈھول پیٹتے ہیں (میرے خیال میں شاہد عباسی صاحب نے اس دھاگہ پر جن خیالات کا اظھار کیا ہے وہ ایک استثنیٰ میں آتا ہے -یہ میرے اپنے ذاتی موقف کے بہت قریب ہے ) جسطرح کسی کی حمایت کرنے والے کی ساکھ پر سوال اٹھ تے ہیں اسی طرح مخالفت کرنے والے کی ساکھ پر بھی سوال اٹھیں گیں مخالفت کرنے سے ساکھ بہتر تو نہیں ہوسکتی . اس لئے میں جو درست سمجھتا ہوں وہ بیان کرتا ہوں اور میرے پاس اپنے بیانیہ کی بہت بڑی وجہ یعنی ذاتی نوعیت کی معلومات اور تجربات ہیں میں آٹھ سال کی عمر میں ملک چھوڑ کر نہیں چلا گیا تھا

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #55
    وہ خلیفہ ہارون رشید والا قصہ تو آپ نے سُنا ہی ہوگا جس کے دربار میں ایک شخص نے کوئی کمال دکھانے کی اجازت چاہی اور اجازت ملنے پر زمین میں ایک سوئی گاڑی اور دس قدم قدم دور جاکر دوسری سوئی اس مہارت سے پھینکی کہ وہ زمین میں گڑی ہوئی سوئی کے ناکے میں جاکر پھنس گئی۔ خلیفہ چونکہ واقعی خلیفہ ہی تھا سو اس نے حکم دیا کہ اس شخص کو سو اشرفیوں کی تھیلی انعام میں دی جائے اور ساتھ میں کمر پر دس جوتے بھی لگائے جائیں۔ پیلے چہرے اورلرزتی ٹانگوں کے ساتھ اس شخص نے جوتے مارنے کے فضائل پوچھے تو خلیفے نے جواب دیا کہ اشرفیاں تیری مہارت کیلئے اور جوتے اسلئے کہ تو نے عمر کِن کاموں میں برباد کی۔ اب میں اس پوزیشن میں تو نہیں کہ آپ دونوں ماہرین کی اسی طرح تواضح کرسکوں لیکن میرا خیال ہے آپ بلیک شیپ کو ایک بار واضح جواب منہ پر دے ماریں کہ آپ کے خیال میں ایم کیو ایم تشدد میں ملوث رہی ہے یا نہیں۔ ہاں اور نہ کی بات کریں ، یہ سوئیاں گاڑنے والا کام نہ کرنا اب۔

    کدی سانوں وی میسج بھیجدیا کرو سرکار

    ;-) :lol: ;-)

    مذاق سے قطع نظر، میں نے واضح انداز میں انکو اپنا موقف بتایا تھا انکے ساتھ ایک بہت بڑا مسلہ ہے کہ یہ وہ نہیں پڑھتے جو لکھا ہوتا ہے یہ وہ پڑھتے ہیں جو یہ پڑھنا چاہتے ہیں یا جو میں نے لکھا ہی نہیں ہوتا یہ تشدد تشدد کی تسبیح بھی انکی اپنی ایجاد کردہ ہے
    ابھی ڈھونڈ کر لگاتا ہوں اپنا وہ جواب

    Ghost Protocol
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #56
    Atif Qazi

    یہ لیں جی یقین نہیں آتا یہ دو سال قبل لکھا تھا محسوس ہوتا ہے ابھی کل ہی کی بات ہے

    https://danishgardi.pk/forums/topic/%d9%85%d8%b5%d8%b7%d9%81%db%92%d9%b0-%da%a9%d9%85%d8%a7%d9%84-%da%a9%d8%a7-%d8%b2%db%8c%d8%b1%d9%88-%d9%85%d9%84%db%8c%d9%86-%d9%85%d8%a7%d8%b1%da%86/page/17/#post-41403

    بلیک شیپ صاحب،آپ ہر بار اپنی اس صلاحیت یا عادت کا برملا اظھار کرتے ہیں کہ جس میں اپنی مطلب کے معنے پہنا کر کچھ مفروضات پر اپنا ارگو منٹ تعمیر کرتے ہیں آپ بار بار یہ بات دوہرا رہے ہیں کہ١) میں نے متحدہ کو “پارسا” قرار دیا ہے٢) بحث کا بنیادی نقطہ یہ ہے کہ ایم کیو ایم بطور تنظیم تشدد میں ملوث ہےآپ نے اس بات کو کافی دفع ریپیٹ کیا ہے اور میں نے ایک دفع بھی شاید اس بات کا اظھار نہیں کیا جس تاثر کو میں رد کرتا ہوں وہ یہ ہے کہ متحدہ کا کویی ملیٹنٹ ونگ تھا آپ اہل پنجاب سے اس ملیٹنٹ ونگ کی تعبیر پوچھیں کے اس کا کیا مطلب ہے؟قرار صاحب نے نہایت وثوق سے فرمایا کہ ایم کیو ایم ایک ریاست کی طرح ہے جس کی اپنی فوج ہے جو مخالفین سے بدلہ لے نے کہ کار خیر میں کام آتی ہے شامی بھائی نے اس کو بہت سارے پردوں میں چھپی ہویی پھیلی قرار دیا جس کے ایک ونگ کو دوسرے کی خبر نہیں ذرا آپ بھی اپنا تصور ملیٹنٹ ونگ پیش تو کریں کہ پتا چلے آپ کی نینرنگی خیال کیا گل کہلاتا ہےمیں نے تو اپنا موقف کئی مرتبہ وضاحت کے ساتھ پیش کیا ہے جو کچھ وجوہات کی وجہ سے حلق سے نہیں اتر رہا١٩٩٢ کے آپریشن کے بعد متحدہ بطور منظم تنظیم ختم ہوگئی تھی تمام یونٹ آفسس بند ہو چکے تھے قائد اور مرکزی سیکرٹری اپنی جانیں بچانے میں لگے ہویے تھے چیئرمین کو قتل کردیا گیا تھا یہ آپریشن مختلف صورتوں میں دس سال تک چلتا رہا اس دوران کراچی میں شدید بد امنی رہی ہزاروں افراد اپنی جانوں سے گئےریاستی اداروں نے “منظم انداز” میں ایک پالیسی کے تحت متحدہ کے ٹکڑے کردئیے قانون نافظ کرنے والے اداروں کے بھی بے شمار اہلکار اپنی جانوں سے گئے ممکنہ طور پر اس میں متحدہ کے سابقہ ارکان شامل ہوںگے الطاف حسین نے ایک مرتبہ خود کہا تھا جب کسی کے باپ بھائی کو مارو گے تشدد زدہ لاشیں پھینکو گے اور جواب میں اگر کسی کا متھا گھوم گیا اور اس نے اپنا بدلہ خود لے لیا تو اس میں میرا کیا قصور ہے؟جب ملک انارکی کا شکار ہو تو لوگ قانون کو اپنے ہاتھ میں لے لیتے ہیں مگر ہر دو صورتوں میں انصاف کی فراہمی کی ذمہ داری ریاست کی ہی ہوتی ہے .کچھ افراد کا انفرادی سطح پر تشدد میں ملوث ہونا اور بطور ایک جماعتی ڈسپلن کے ملوث ہونے میں جو فرق ہے میں سمجھتا تھا کہ آپ کو آسانی سے سمجھ آسکتا ہے مگر ایسا محسوس ہوتا ہے یہی بات سب سے مشکل ہے اے چند مثالوں سے واضح کرنے کی کوشش کرتا ہوں١) ٢٠١٣ کے انتخابات میں عمران خان کا موقف تھا کہ “منظم دھاندلی” ہویی ہے جس میں بین القوامی قوتیں، میاں نواز شریف اور ان کی جماعت، میڈیا اور فوج سب ملوث تھے جس کی وجہ سے انتخابات کے نتائج تبدیل ہوگئے ہیں جبکہ ہر زی شعور فرد کا موقف تھا کے پاکستان کے مخصوص حالات میں انتخابات جتنے شفاف ہوسکتے ہیں وہ ہویے ہیں کیا اس کا مطلب ہے دھاندلی نہیں ہوی ہوگی؟ ہر گز نہیں مگر منظم نہیں ہوگی یہی وہ ٹریپ تھا جس میں نوں لیگ نے پی ٹی آی کو گھیرا اور فیصلہ ان کے حق میں آیا٢) دوسری مثال پاکستان کی فوج کی ہے- کیا فوج انفرادی سطح پر ملکی معاملات میں دخل دیتی ہے یا بطور ادارہ کرتی ہے جواب میں آپ پر چھوڑ تا ہوںاب اجاے ایک مرتبہ پھر متحدہ کی بطور تنظیم تشدد میں ملوث ہونے پر اور انفرادی سطح پر کچھ افراد کے تشدد میں ملوث ہونے پر – آپ کا اسرار ہے کہ آپ نے شاید کچھ ایسے “نا قابل تردید شواہد” فراہم کردئے ہیں جس کی وجہ سے تنظیم کا ایک منظم انداد میں تشدد میں ملوث ہونے کا ثبوت مل گیا ہے؟ اور میں بس “نہ مانوں” کی ضد کرہا ہوں دوسرے الفاظ میں “ھڈ دھرمی” پر قائم ہوںبلیک شیپ صاحب،آپ نے پوچھا ہے کہ مجھے کس قسم کے ثبوت کی ضرورت ہے یہ ماننے کے لئے کہ کسی جماعت کو منظم انداز میں تشدد میں کس طرح ملوث کیا جسکتا ہے . میں آپ کو یہ پیش کش کرتا ہوں کہ اگر آپ ایک غیر جانب دار شخص ہوں آپ کی حمایت یا مخالفت کسی بھی سائیڈ کی طرف نہ ہو اور آپ ایک انصاف اور قانون کی علی ترین روایات پر بھی یقین رکھتے ہوں وہاں پر اگر متحدہ جیسی صورت ہو تو آپ کو کس قسم کے شواہد اور ثبوت کی ضرورت ہوگی اپنا ذہن بنا نے کے لئے؟ ضیاء یاسر صاحب بھی اس سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟پس تحریر -آپ نے فرمایا ہے کہ اگر آپ کو موقع ملے تو ووٹ دینے میں آپ کی پہلی چوائس متحدہ ہوگی؟ دوستوں کی آسانی کے لئے عرض کردوں کہ آپ کا یہ پرانا موقف ہے اور مجھے اس سے واقفیت پہلے سے ہی تھی . آپ کو پورا یقین بھی ہے کہ متحدہ تشدد میں ملوث رہی ہے اور بےشمار افراد کے قتل غارت گری میں بھی ملوث رہی ہے . کیا آپ بتانا پسند کریں گے ایسا کیوں ہے کیا آپ بھی بلا واسطہ اس تشدد میں ملوث نہیں ہوگئے ہیں؟ براہ مہربانی جواب ضرور دئے گا
    warning

    Shirazi
    Participant
    Offline
    • Professional
    #57
    I didn’t understand the question first time, now going through more back and forth between Ghost Protocol and BlackSheep  I would like to flip my vote to option 1. I am in better position to explain my vote as opposed to yesterday.

    Ghost Protocol bhai’s credibility is questionable when it comes to MQM

    In other words he will defend MQM come what may like Atif Qazi will defend PMLN or @zed will defend PTI or I will target religion. You would never see me opening a thread glorifying religion because I  believe there is no positivity around religion. Once in millionth I may find something positive around religion but I prefer to stay quite on the subject then ruining my anti-religion position.

    People here take our positions on certain issues for granted. It’s like you turn on Fox News you know they will trash libs and glorify conservatives. It’s their reputation it’s their credibility that they do not want to change.

    Sticking to certain viewpoint even at the cost of your credibility is an asset not a liability. That’s why Fox News doesn’t try to change it’s established reputation. I respect and enjoy @atif’s pro PMLN position and same thing with GP bhai’s pro MQM positions. Let’s not take it personal Ghalib never expected surprises from mehboob, nothing negative about it

    میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #58
    I didn’t understand the question first time, now going through more back and forth between Ghost Protocol and blacksheep I would like to flip my bite to option 1. I am in better position to explain my vote as opposed to yesterday. Ghost Protocol bhai’s credibility is questionable when it comes to MQM In other words he will defend MQM come what may like Atif will defend PMLN or @zed will defend PTI or I will target religion. You would never see me opening a thread glorifying religion because I believe there is no positivity around religion. Once in millionth I may find something positive around religion but I prefer to stay quite on the subject then ruining my anti-religion position. People here take our positions on certain issues for granted. It’s like you turn on Fox News you know they will trash libs and glorify conservatives. It’s their reputation it’s their credibility that they do not want to change. Sticking to certain viewpoint even at the cost of your credibility is an asset not a liability. That’s why Fox News doesn’t try to change it’s established reputation. I respect and enjoy Atif Qazi’s pro PMLN position and same thing with GP bhai’s pro MQM positions. Let’s not take it personal Ghalib never expected surprises from mehboob, nothing negative about it

    میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں

    Shirazisahib

    U-Turn !!!!

    just joking, Sir

    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #59
     اور کچھ ہمارے لوگوں میں کھل کر بولنے کی ہمت کی کمی ہے، ایک واضح پوزیشن لینے میں ہچکچاہٹ ہے۔۔۔۔۔ لہٰذا ایک سے بڑھ کر ایک درمیانی راستہ نکالا جارہا ہے۔۔۔۔۔ خیرلوگ عموماً ایسے ہی ہوتے ہیں کہ کھل کر بولنے سے ڈرتے ہیں

    بہت حد تک ممکن ہے . ایسا بلکل ہو سکتا ہے جو آپ نے کہا ہو

    اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ

    ١) ضرورت محسوس نہ کرتے ہوں کے کھل کر بولیں .
    ٢) سامنے والے کی مختلف بات کو برداشت کرنے کی حد سے نا واقف ہوں یہ بہت واقف ہوں اور سمجھتے ہوں کے کچھ بھی کہنا ضروری
    نہیں
    ٣) ممکن ہے واضح راۓ دی ہو مگر شاید آپ کو نظر نہیں آ رہی کیونکہ وہ آپکی واضح راۓ سے مختلف ہو
    ٤) ضروری یہ بھی نہیں کے ہر بات یا موضوع پر واضح راۓ دی جاۓ جب اسی محفل کے دو انتہائی محترم، صاحب علم اور دانش اور انتہائی زہین ہستیوں کے درمیان ایک موضوع پر بات ہو رہی ہو

    ٥) اس یا کسی اور موضوع پر حتمی راۓ دینے کے لئے کچھ اور مواد، سوچ، وقت درکار ہو
    ٦) ممکن ہے کے سوچ اور الفاظ کے اس منصب پر نہ پہنچے ہوں جہاں آپ پہنچ چکے ہیں
    ٧) شاید کسی کا بھی دل نہیں توڑنا چاہ رہے ہوں

    میری دانست میں جس کو آپ نے شان بےنیازی سے ” ایک سے بڑھ کر ایک درمیانی راستہ ” کہا ہے وہ لوگوں کی آراء ہیں. لوگوں نے وقت نکال کر اس موضوع میں اپنی حثیت سے جواب دینے کی کوشش کی ہے. ممکن ہے کے لوگ جو کہہ رہے ہیں وہ شاید آپکی سمجھ میں بھی نہیں آ رہا .

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    JMP
    Participant
    Offline
    • Professional
    #60
    After reading the back and forth between the two very able, capable, learned, respected (and stubborn too ) bloggers, in my opinion, the  two could become very successful divorce lawyers

    Ghost Protocolsahib

    BlackSheep

Viewing 20 posts - 41 through 60 (of 229 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi