Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 22 total)
  • Author
    Posts
  • حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #1

    پچھلے دنوں بیگم کلثوم نواز اپنے حقیقی خدا سے جا ملیں۔ کئی بے حس انسان سوشل میڈیا پہ دانتوں کی نمائش کرتے دکھائی دیے۔ مرحومہ کا مجازی خدا اور حقیقی بیٹی ان کی وفات کے وقت جیل کی سلاخوں کے پیچھے قاضی وقت کی جانب سے متعین سزا کاٹ رہے ہیں۔ ہم فرض کر لیتے ہیں کہ میاں صاحب چور، ڈاکو، لٹیرے، اور جانے کیا کیا ہیں۔ ہم یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ خروٹ آباد میں حاملہ عورت کی جانب سے ہاتھ اٹھا اٹھا کر دہائیاں دینے کے باوجود فائرنگ کرنے کے ذمہ دار پرویز مشرف نہیں البتہ ماڈل ٹاؤن کے واقعے پہ قاتل نواز شریف ہی ہیں۔ ہم یہ بھی فرض کر لیتے ہیں کہ بائیس کروڑ عوام کو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر قتل بھی نواز شریف نے کیا ہے۔ اور ہم یہ بھی مان لیتے ہیں کہ نواز شریف کی کرپشن کی سزا ریاستی مہمانوں جناب عزت مآب احسان اللہ احسان، جناب کلبھوشن یادو اور حضرت راؤ انوار سے کہیں زیادہ بنتی ہے۔ ہم یہ بھی مان لیتے ہیں کہ بیگم کلثوم کا گناہ کبیرہ اپنی اولاد یا شوہر سے ان کی دولت کے بارے میں سوال نہ کرنا تھا۔ بیگم کلثوم کا مزید ایک جرم یہ بھی مان لیتے ہیں کہ انہوں نے اپنے بیٹوں کو برطانیہ کی شہریت لینے دی۔
    ان سب باتوں کو فرض کرنے کے بعد بھی سوال یہ ہے کہ کیا ایک شوہر کی بیوی اور ایک بیٹی کی ماں کی موت پہ ہمدردی بنتی ہے یا نہیں؟ کینسر کی تکلیف تو اپنے خان صاحب کو کئی لوگوں کی نسبت بہتر معلوم ہوگی کہ والدہ ماجدہ کی تڑپ کے شاہد رہے۔ کیا کومے کی حالت میں ایک بزرگ عمر خاتون کی اپنی بیٹی اور شوہر سے دور موذی مرض کی اذیت سوچ کر ہمدردی بنتی ہے یا نہیں؟
    اس کے بعد وہ بزرگ خاتون اس جہان فانی سے کوچ فرما جاتی ہیں تو اکثر من الناس یاد کرتے ہیں کہ چور کی بیوی تھی یا ایسی دولت کس کام کی کہ اولاد جنازے میں شامل نہ ہوسکے وغیرہ وغیرہ۔ کبھی ہم پاکستانی اپنے طور طریق اور خاندانی و انسانی اقدار پہ فخر کیا کرتے تھے۔ آج عجیب سا وقت ہے کہ جنازے کے موقع پر ہمیں ایک جسد خاکی سے عبرت تو بالکل ہی نہیں ہوتی الٹا ہم اپنی انا کو تسکین دینے کے لیے مرحومہ کو “تو تیری” کے انداز میں یاد کرتے ہیں یا مرحومہ کے اہل و عیال پہ طعنے بازیاں شروع کر دیتے ہیں۔
    میرے نزدیک یہ تربیت کا نقص ہے۔ یعنی دنیا سے سدھار جانے والے انسان کا ذکر بد تہذیبی سے کرنا والدین کی تربیت میں سقم کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس بات کا اظہار اپنی فیس بک وال پر کیا تو ایک دو بھائی جیسے دوستوں کو چھوڑ کر باقی جگہ اتفاق پایا گیا۔ اختلاف کرنے والے بھائیوں کے نزدیک یہ تربیت کا نہیں عقل و شعور کا معاملہ ہے۔ مثال کے طور پر ایک بہت ہی پیارے اور حقیقتاً دانا بھائی کے بقول:
    کسی دوسرے کی کم عقلی پر اس کے والدین کو قصور وار نہیں ٹھہرا سکتے۔
    یہاں کم عقلی ایک گرے ایریا ہے جس میں ہم کافی سارے غلط کام اور اعمال ڈال سکتے ہیں۔ میں اپنا تجربہ سامنے رکھتا ہوں۔ بچپن میں ہماری والدہ گھر پہ کام کرنے والے مزدوروں کے لیے بھی آپ جناب کا استعمال کرواتیں۔ نتیجہ یہ ہے کہ چار لوگوں کے سامنے بات کرتے ہوئے اپنے بدترین مخالفین کے لیے بھی تو تڑاخ سے گریز رہتا ہے۔
    ایک واقعہ سنیے۔ بچپن میں پھوپھی کے گھر دعوت تھی۔ ایک فیملی مدعو تھی جن کے گھر میں “آپ جناب” والے طرز تخاطب کا فقدان تھا۔ ان کا ایک بیٹا تھا، کوئی سات آٹھ سال کا۔ کزن نے اس کے ساتھ تھوڑی چھیڑ چھاڑ کی تو روتا ہوا اپنی والدہ کے پاس گیا اور کہنے لگا، امی محمود کا بیٹا مجھے گھوڑے کے منہ والا کہہ رہا ہے۔ (کہا میرے کزن نے تھا بہرحال اسے پہچان محمود کے بیٹے یعنی میری ہی تھی)۔ میرے والد اس کے لیے چچا، تایا کا درجہ رکھتے تھے پھر بھی “محمود کا بیٹا۔ کوئی بیس سال بعد یہی بچہ بڑا ہوکر میرے گھر کی ایک شادی میں بطور کیمرہ مین مووی بنا رہا تھا۔ اسی اثنا میں اسے گھر سے فون آیا، اپنے گھر والوں سے وہ کچھ یوں مخاطب ہوا “جی میں محمود کے گھر مووی بنانے آیا ہوا ہوں، اس کے گھر سے فارغ ہوکر آتا ہوں”۔ ہم اسے بچپن میں بھی فوزیہ آنٹی کا بیٹا کہتے ناکہ “فوزیہ کا بیٹا”، آج بھی یہی کہتے ہیں (نام ذہن میں نہیں رہتا)۔ یہ چند مثالیں ہیں۔ اس طرح اور کئی مثالیں نظر سے گزریں۔
    چند دن پہلے کی سنیے۔ پچھلے دنوں بیٹے سے کوئی سوال پوچھا۔ جواب آیا “ہاں”۔ بیگم نے گھورتے ہوئے بیٹے سے پوچھا “ہاں؟ شرمندگی سے بولا “اوہ سوری، جی۔ اب مستقبل بعید میں چار لوگوں سے بات کرتے ہوئے امید ہے کہ بیٹے نے “جی ہاں” کا استعمال ضرور کرنا ہے۔ نہ کر پایا تو میں اسے اپنی تربیت میں کوتاہی ماننے کو تیار رہوں گا۔
    جنازے کے آداب بھی عموماً بچہ گھر والوں سے سیکھتا ہے۔ میرے نزدیک بیگم کلثوم نواز کی وفات پر طوفان بدتمیزی مچانے والوں کی اکثریت ان لوگوں کی تھی جنہیں والدین کی جانب سے مناسب تربیت نہ مل سکی۔ ہم اس رویے کو سو فیصد والدین پہ نہ بھی ڈالیں تب بھی انسانی رویہ بہت حد تک ارد گرد کے ماحول کے مرہون منت ضرور ہوتا ہے۔ ہم اس “کسی حد” کے تناسب میں اختلاف رکھ سکتے ہیں لیکن اس سے انکار ہرگز نہیں کر سکتے۔
    اپنی اولاد کی تربیت اس طرح کیجیے کہ ان سے بات کر کے لوگ خوشی محسوس کریں ناکہ انہیں دیکھ یا سن کر کوفت محسوس ہو۔ اچھی تربیت کا نتیجہ ایک اچھی اولاد ہوتا ہے اور اچھی اولاد صدقہ جاریہ ہے

    بشکریہ …… معاذ بن محمود

    https://www.mukaalma.com/43442

    حسن داور
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #2

    Anjaan

    اس تھریڈ پر اطہر کے کمنٹس تھے وہ آپ نے ڈیلیٹ کر دیے اور اس پر آپ نے کمنٹس دے کے  وہ بھی ڈیلیٹ کر دیے …. کچھ اس پر روشنی ڈالیں …رہنمائی فرمائیں کے ایسا کرنے کی وجہ

    Athar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #3
    اور جس نے کمنٹ کئے تھے اُس کو بنا بتائے وہ کمنٹس کیوں ڈیلیٹ کئے اس کی بھی جوابدہی ضروری ہے۔

    @حسن داور

    Host
    Moderator
    Offline
      #4

      Anjaan

      Need an urgent explanation on this. We are not supposed to delete comments unless they reflect abuse or vulgar language. Plz justify.

      Anjaan
      Participant
      Offline
      • Professional
      #5

      Anjaan

      اس تھریڈ پر اطہر کے کمنٹس تھے وہ آپ نے ڈیلیٹ کر دیے اور اس پر آپ نے کمنٹس دے کے وہ بھی ڈیلیٹ کر دیے …. کچھ اس پر روشنی ڈالیں …رہنمائی فرمائیں کے ایسا کرنے کی وجہ

      Moderator’s prerogative

      Anjaan
      Participant
      Offline
      • Professional
      #6

      Anjaan

      Need an urgent explanation on this. We are not supposed to delete comments unless they reflect abuse or vulgar language. Plz justify.

      Athar’s comment was ” Siqam-e-kam aqli nahi siqm-e-nutfa hai” which I considered offensive and distasteful. He was given an opportunity to delete it himself through PMS as I do not believe in having a public debate so that I do not embarrass the member.

      Athar
      Participant
      Offline
      • Professional
      #7
      واووو میرے موڈریٹرز کتنے اچھے ہیں

      جس ممبر کے بارے میں بات ہو رہی ہے اُسی کو انجان رکھا جارہا ہے

      ممبر نے جس زبان میں بات تحریر کی اس کو کیونکر ڈیلیٹ کیا گیا اس پر بات انگریزی میں کی جارہی ہے واووووووووووو :omg:   :omg:   :omg: ۔

      SaleemRaza
      Participant
      Offline
      • Expert
      #8

      Anjaan

      Need an urgent explanation on this. We are not supposed to delete comments unless they reflect abuse or vulgar language. Plz justify.

      کیا آپ یہ بتانا پسند کریں گے ۔۔کہہ آپ جو بھی ماڈ لگاتے ہیں ۔۔اس کو آپنی سوج بوجھ کے مطابق کام نہیں کرتے دیتے ۔۔۔۔اور پھر بجائے آپ آف دا فورم آپس میں گفتگو کرنے کے فورم پر ڈسکس کرنا شروع ہوجاتے ہیں ۔۔اگر آپ نے سب کام آپنی مرضی سے کروانے ہیں تو آپ یہ کام خود کیوں نہیں کرتے ۔۔۔ماڈ ایک جج کی طرح ہوتا ہے جو دہ بندوں کے کمنٹ پڑھکر فیصلہ کرتا ہے ۔۔۔کہہ کون ٹھیک ہے یا غلط ہے ۔۔۔۔۔ماڈ کو وصاحت دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔۔آپ کے اس رویئے کی وجہ سے ہی کوئی یہ ذمہ داری لینے کو تیار نہئں ہوتا ۔۔۔پھر اتھرو بہاتے ہیں کہہ مجھے یہ سارے کام خود کرنے پڑتے ہیں ۔۔۔

      • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
      SaleemRaza
      Participant
      Offline
      • Expert
      #9
      Athar’s comment was ” Siqam-e-kam aqli nahi siqm-e-nutfa hai” which I considered offensive and distasteful. He was given an opportunity to delete it himself through PMS as I do not believe in having a public debate so that I do not embarrass the member.

      ماڈ صاحب ۔۔

      آپ آپنے اختیارات کو پورا پورا استعمال کریں ۔۔۔آپ کو جس کے کمنٹ میں گڑ بڑ نظر آئے فورم سے ہٹا دیں ۔۔۔

      :bigthumb:

      shami11
      Participant
      Offline
      • Expert
      #10
      اطہر صاحب کے ان کمنٹس پر انہیں فلفور بین بھی کیا جاوے

      :serious:

      shahidabassi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #11
      Athar’s comment was ” Siqam-e-kam aqli nahi siqm-e-nutfa hai” which I considered offensive and distasteful. He was given an opportunity to delete it himself through PMS as I do not believe in having a public debate so that I do not embarrass the member.

      اگر پی ایم میں خود مٹا دینے کا کہہ چکے تو صحیح کیا ہے۔
      لیکن ایسے کاموں کے لئے عاطف بھائی سے رہنمائی لیتے رہیں۔
      ویسے بہتر ہوتا کہ آپ ایسے کام کا آغاز مجھ سے  یا  عاطف بھائی سے کرتے۔

      یاد رکھیں کہ ہمیں کوئی ممبر کھونا نہیں ہے ، آپکی ماڈریشن کی وجہ سے کوئی چلا گیا تو آپ کو دو نئے ایکٹو ممبر ڈھونڈ کر لانے پڑیں گے

      shahidabassi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #12
      اطہر صاحب کے ان کمنٹس پر انہیں فلفور بین بھی کیا جاوے :serious:

      صرف بین ہی نہیں ۲۵۰۰۰ روپئے جرمانہ بھی جوکہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا جاوے

      :lol:

      Athar
      Participant
      Offline
      • Professional
      #13
      اوہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو یہ بات ہے

      کیجئے اپنی من مانی نہ کسی سے وضاحت کی ضرورت نہ کسی کو اپنا نقطہ نظر بتانے کی اجازت چونکہ موڈریٹر بن گئے سو وہ کیجئے جو اپنے من کو اپنی عقل کل کو درست لگے

      پہلی بات یہ کہ اچھے وقتوں میں بزرگ فرماگئے ہیں کہ کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا ہوتا کہ وہ حرام کا ہے اس کے کرتوت بتاتے ہیں کہ وہ حرام کی اولاد ہے

      اور ان حالیہ دنوں میں کسی کی موت پر جو جو کرتوت لوگوں نے دکھائے ہیں وہ اُن بزرگوں کے تجربہ کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں

      دوسرا یہ کہ کسی ممبر کو براہ راست مخاطب نہیں کیا گیا ایک مضمون نگار کا کالم شئیر ہوا اور اس کالم پر کمنٹس دیئے گئے

      تیسرے ان الفاظ کو تو واضح طو پرفونٹ سائز بڑا کر کے تحریر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ لوگ (چاہے اس فورم کے ہیں یا نہیں) اُنہیں یہ نصیحت ہو کہ کسی مری ہوئی شخصیت کے لئے اگر ہم غلط الفاظ و غلیظ زہنیت کا مظاہرہ کریں گے تو دوسرے ہمارے بارے میں کیا رائے رکھیں گے۔

      مجھے بین کرنے کے لئے میری کسی ایسی پوسٹ کو وجہ بنائیں جس میں میں نے کسی بھی ممبر کو براہ راست برا بھلا غلط الفاط سے مخاطب یا اُس کی تزلیل کی ہو

      ان شاءاللہ ناکام ہوں گے۔

      @ Anjan

      @ حسن داور

      @ shahidabassi

      @ shami11

      کہنے کی نہیں بات مگر پھر بھی کہنی پڑ رہی ہے

      اک میرا ظرف تھا کہ میرا تھریڈ ڈیلیٹ کر دینے پر ایک سابقہ موڈریٹر کو بین کرنے کی بات ہوئی تو میں نے ہی اس کی مخالفت کی اور آج دن یہ کہ کسی بھی ممبر کو براہ راست برا نہ کہنے کے باجود مجھے بین کرنے کی بات ہو رہی ہے۔

      :omg: :omg:   :omg: ۔

      shahidabassi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #14
      اوہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو یہ بات ہے کیجئے اپنی من مانی نہ کسی سے وضاحت کی ضرورت نہ کسی کو اپنا نقطہ نظر بتانے کی اجازت چونکہ موڈریٹر بن گئے سو وہ کیجئے جو اپنے من کو اپنی عقل کل کو درست لگے پہلی بات یہ کہ اچھے وقتوں میں بزرگ فرماگئے ہیں کہ کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا ہوتا کہ وہ حرام کا ہے اس کے کرتوت بتاتے ہیں کہ وہ حرام کی اولاد ہے اور ان حالیہ دنوں میں کسی کی موت پر جو جو کرتوت لوگوں نے دکھائے ہیں وہ اُن بزرگوں کے تجربہ کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں دوسرا یہ کہ کسی ممبر کو براہ راست مخاطب نہیں کیا گیا ایک مضمون نگار کا کالم شئیر ہوا اور اس کالم پر کمنٹس دیئے گئے تیسرے ان الفاظ کو تو واضح طو پرفونٹ سائز بڑا کر کے تحریر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ لوگ (چاہے اس فورم کے ہیں یا نہیں) اُنہیں یہ نصیحت ہو کہ کسی مری ہوئی شخصیت کے لئے اگر ہم غلط الفاظ و غلیظ زہنیت کا مظاہرہ کریں گے تو دوسرے ہمارے بارے میں کیا رائے رکھیں گے۔ مجھے بین کرنے کے لئے میری کسی ایسی پوسٹ کو وجہ بنائیں جس میں میں نے کسی بھی ممبر کو براہ راست برا بھلا غلط الفاط سے مخاطب یا اُس کی تزلیل کی ہو ان شاءاللہ ناکام ہوں گے۔ @ Anjan @ حسن داور @ shahidabassi @ shami11 کہنے کی نہیں بات مگر پھر بھی کہنی پڑ رہی ہے اک میرا ظرف تھا کہ میرا تھریڈ ڈیلیٹ کر دینے پر ایک سابقہ موڈریٹر کو بین کرنے کی بات ہوئی تو میں نے ہی اس کی مخالفت کی اور آج دن یہ کہ کسی بھی ممبر کو براہ راست برا نہ کہنے کے باجود مجھے بین کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ :omg: :omg: :omg: ۔

      اطہر میرے بھائی
      کوئی بین کی باتیں نہیں ہورہیں بلکہ میرا اور شامی کا کمنٹ مذاق میں لکھا گیا ہے۔ مزاح اور سیریس بات میں فرق کو سمجھیں۔

      آپ اس فورم کے اہم اور ایکٹو ممبرز میں سے ہیں، آپ کو بین کرنے کی بھلا کس میں جرات ہو سکتی ہے۔
      دوسری بات، آپ سے پہلے بھی گزارش کی ہے کہ یہ جو آپ کے الفاظ میں نے سرخ کئے ہیں اس طرح کے الفاظ سے پرہیز کریں گے تو ہم آپ کے ممنون بھی ہوں گے اور ماحول بھی بہتر رہے گا۔

      • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
      shahidabassi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #15
      صرف بین ہی نہیں ۲۵۰۰۰ روپئے جرمانہ بھی جوکہ ڈیم فنڈ میں جمع کرانے کا حکم دیا جاوے :lol:

      میرا یہ کمنٹ مزاح کے زمرے میں ہے لیکن شاید ہمارا بھائی اطہر یہ سمجھنے سے قاصر ہے اس لئے ان سے معذرت کرتا ہوں

      Athar

      • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
      shami11
      Participant
      Offline
      • Expert
      #16
      اطہر صاحب – معذرت کے ساتھ اگر آپ کا میرا ایسا مذاق نہ سمجھ سکیں –

      چونکہ اب بات ہاتھ سے نکل گئی ہے چنانچہ

      اطہر صاحب کو پہلے تو سو پیاز کھلائیں اور پھر انہیں سو دنوں کے لئے بین کر دیں ، ڈیم فنڈ میں ان کی چڈی تک بیچ کر رقم جمع کروا دی جائے

      اوہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو یہ بات ہے کیجئے اپنی من مانی نہ کسی سے وضاحت کی ضرورت نہ کسی کو اپنا نقطہ نظر بتانے کی اجازت چونکہ موڈریٹر بن گئے سو وہ کیجئے جو اپنے من کو اپنی عقل کل کو درست لگے پہلی بات یہ کہ اچھے وقتوں میں بزرگ فرماگئے ہیں کہ کسی کے ماتھے پر نہیں لکھا ہوتا کہ وہ حرام کا ہے اس کے کرتوت بتاتے ہیں کہ وہ حرام کی اولاد ہے اور ان حالیہ دنوں میں کسی کی موت پر جو جو کرتوت لوگوں نے دکھائے ہیں وہ اُن بزرگوں کے تجربہ کی سچائی کا منہ بولتا ثبوت ہیں دوسرا یہ کہ کسی ممبر کو براہ راست مخاطب نہیں کیا گیا ایک مضمون نگار کا کالم شئیر ہوا اور اس کالم پر کمنٹس دیئے گئے تیسرے ان الفاظ کو تو واضح طو پرفونٹ سائز بڑا کر کے تحریر کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ لوگ (چاہے اس فورم کے ہیں یا نہیں) اُنہیں یہ نصیحت ہو کہ کسی مری ہوئی شخصیت کے لئے اگر ہم غلط الفاظ و غلیظ زہنیت کا مظاہرہ کریں گے تو دوسرے ہمارے بارے میں کیا رائے رکھیں گے۔ مجھے بین کرنے کے لئے میری کسی ایسی پوسٹ کو وجہ بنائیں جس میں میں نے کسی بھی ممبر کو براہ راست برا بھلا غلط الفاط سے مخاطب یا اُس کی تزلیل کی ہو ان شاءاللہ ناکام ہوں گے۔ @ Anjan @ حسن داور @ shahidabassi @ shami11 کہنے کی نہیں بات مگر پھر بھی کہنی پڑ رہی ہے اک میرا ظرف تھا کہ میرا تھریڈ ڈیلیٹ کر دینے پر ایک سابقہ موڈریٹر کو بین کرنے کی بات ہوئی تو میں نے ہی اس کی مخالفت کی اور آج دن یہ کہ کسی بھی ممبر کو براہ راست برا نہ کہنے کے باجود مجھے بین کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ :omg: :omg: :omg: ۔
      Bawa
      Participant
      Offline
      • Expert
      #17
      اگر پی ایم میں خود مٹا دینے کا کہہ چکے تو صحیح کیا ہے۔ لیکن ایسے کاموں کے لئے عاطف بھائی سے رہنمائی لیتے رہیں۔ ویسے بہتر ہوتا کہ آپ ایسے کام کا آغاز مجھ سے یا عاطف بھائی سے کرتے۔ یاد رکھیں کہ ہمیں کوئی ممبر کھونا نہیں ہے ، آپکی ماڈریشن کی وجہ سے کوئی چلا گیا تو آپ کو دو نئے ایکٹو ممبر ڈھونڈ کر لانے پڑیں گے

      شاہد عباسی بھائی

      آج تو آپ دلہن ایک رات کی ہی لگی ہیں

      :bigsmile:

      مجھے اس دلہن کا وہ تاریخی جملہ یاد آ رہا ہے جو وہ دیوار کی طرف منہ کرکے لیٹ جانے والے دلہا سے کہا تھا

      سونے سے پہلے باہر جا کر

      آپ کو دو ایکٹو بندے ڈھونڈ کر لانے پڑیں گے

      :lol: :hilar:

      shahidabassi
      Participant
      Offline
      • Expert
      #18
      شاہد عباسی بھائی آج تو آپ دلہن ایک رات کی ہی لگی ہیں :bigsmile: مجھے اس دلہن کا وہ تاریخی جملہ یاد آ رہا ہے جو وہ دیوار کی طرف منہ کرکے لیٹ جانے والے دلہا سے کہا تھا سونے سے پہلے باہر جا کر آپ کو دو ایکٹو بندے ڈھونڈ کر لانے پڑیں گے :lol: :hilar:

      :hilar: :hilar:   :hilar:   :hilar:   :hilar:   :hilar:

      GeoG
      Participant
      Offline
      • Expert
      #19
      الله کرے جنے باندر نوں استرا پھرایا اے ٹنڈ پیلے اودی ہووے

      Athar
      Participant
      Offline
      • Professional
      #20
      اطہر میرے بھائی کوئی بین کی باتیں نہیں ہورہیں بلکہ میرا اور شامی کا کمنٹ مذاق میں لکھا گیا ہے۔ مزاح اور سیریس بات میں فرق کو سمجھیں۔ آپ اس فورم کے اہم اور ایکٹو ممبرز میں سے ہیں، آپ کو بین کرنے کی بھلا کس میں جرات ہو سکتی ہے۔ دوسری بات، آپ سے پہلے بھی گزارش کی ہے کہ یہ جو آپ کے الفاظ میں نے سرخ کئے ہیں اس طرح کے الفاظ سے پرہیز کریں گے تو ہم آپ کے ممنون بھی ہوں گے اور ماحول بھی بہتر رہے گا۔

      محترم اگر آپ میری مبجوری کو سمجھ سکیں تو پوسٹ نمبر7کو پڑھیں اور سمجھیں

      جب مجھے معلوم ہی نہیں ہو رہا کہ میرے عظیم پڑھے لکھے موڈریٹر جی کیا فیصلے صادر کر رہے ہیں تو میں تھوڑا بہت اندازہ اُن کے دئے گئے اردو رپلائز سے ہی لگا سکا

      تو اُسی اندازے کے مطابق میں نے جواب تحریر کیا

      جہاں تک بات رہی سرخ رنگ کےالفاظ کو استعمال کرنے سے پرہیز پر تو پوری بات کا مافی الضمیر دیکھیں تو بات یہ سمجھ میں آتی ہے کہ میں بزگوں کے تجربے کی بات کر رہا ہوں یا کہ خود کسی کو حرام کی اولاد کہہ رہا ہوں

      تو یہ سرخ نشان تب خطرے کی علامت بنیں گےجب میں کسی ممبر کو کوٹ کر کے اُس کو ایسے کسی لفظ سے نوازوں

      اُمید ہے کہ میری بات کو سمجھ لیں گے

      جہاں تک بات رہی مجھے بین کر دینے نہ کر دینے کی تو کوئی بات نہیں میں بھی اتنی جلدی پیچھا نہیں چھوڑنے والا اللہ اللہ کر کے تو ایسا فورم ملا ہے جہاں تہذیب کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاہ ست پر بات ہو سکتی ہے دوسرے کی سنی جاسکتی ہے تو اگر مجھے کسی نے بین کرنے کی جراءت کی تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُس کے پیری پے جاواں گا :bigsmile:   :bigsmile:   :bigsmile: ۔

      پر فورم چھڈ کے نئیں جاواں گا ;-) ۔

    Viewing 20 posts - 1 through 20 (of 22 total)

    You must be logged in to reply to this topic.

    ×
    arrow_upward DanishGardi