Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 49 total)
  • Author
    Posts
  • نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #21
    سچ گوئی بھائی جی ایڈمرل منصور الحق نے اربوں کی کرپشن کی تھی اور وہ نیب میں کروڑوں دے کر با عزت بری ہو گیا تھا، ڈاکٹر صاحبہ نے کروڑوں کی کرپشن کی ہے تو لاکھوں دے کر با عزت بری ہو جائیں گی جہاں تک ڈاکٹر صاحبہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی بات ہے تو پی پی پی کے ٹکٹ پر پچھلے الیکشن میں دو ہزار ووٹ لینے کے بعد اب اسکے پاس پی ٹی آئی میں شامل ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے http://www.electionpakistani.com/ge2013/NA-110.htm میرا نہیں خیال ہے کہ پی ٹی آئی این اے ایک سو دس سے عثمان ڈار جیسے مخلص اور مضبوط امیدوار کو چھوڑ کر فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ دے گی

    یہ بات سچ گو  کو بتانے کی نہیں اپنی جھوٹی حکومت کو بتانے کی ہے ..پکڑنے کا کام  حکومت اور اس کے ماتحت عدالتوں کا ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #22
    میرا خیال ہے کہ ڈار کو ہی ٹکٹ ملے گا 110 سے اور ملنا بھی چاہیئے۔ ابھی ڈاکٹر صاحبہ کی شمولیت کنفرم نہیں ہوئی۔ میں امید کرتا ہوں کہ محترم وزیر پاکستان ابھی بھی دیر نہیں ہوئی سو نیب کو آزاد خود مختار ادارہ بنائیں۔ بے لاگ احتساب و انصاف کیا جائے سب کا۔ پلی بارگین شق پر کورٹ نے سٹے آرڈر دیا ہوا ہے اگر میری یادداشت درست ہے تو۔ اس پروویزن کو مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ سویلین ہوں یا فوجی سب کے احتساب کا عمل جلد شروع کیا جائے۔ الیکشن کو احتساب کا نام نہ دیا جائے۔

    اگر فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ ملنے کی امید نہ ہوئی یا اسے یہ یقین دھانی نہ کروائی گئی تو پھر اسکی پی ٹی آئی میں شمولیت مشکوک ہوگیآپکی بات درست ہے کہ نیب سمیت سب اداروں کو آزاد و خود مختار ہونا چاہیے لیکن جب تک فوج کا ادارہ پارلیمنٹ سے زیادہ مضبوط رہے گا تب تک کسی دوسرے ادارے کے آزاد، خود مختار اور مستحکم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے. فوج کسی اور ادارے کے مستحکم نہ ہونے کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہےآپکی اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ سویلین ہوں یا فوجی سب کا احتساب ہونا چاہیے. سویلینز کا احتساب تو ممکن ہے لیکن جب انصاف اور احتساب کا ہاتھ فوجیوں کے گریبانوں کی طرف بڑھتا ہے تو نہ صرف فوج کا مورال گرنا شروع ہو جاتا ہے بلکہ ملکی سلامتی تک کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے. اس ملک میں تو کوئی ادارہ ریٹایرڈ فوجیوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا ہے، حاضر سروس فوجیوں پر ہاتھ ڈالنے کا تو سوچا بھی نہیں جا سکتا ہےفوج کو جب تک مقدس ادارہ سمجھا جاتا رہے گا اور فوج آئین اور سویلینز کی بالادستی قبول نہیں کرے گی تب تک ملک میں کسی بہتری کی توقع نہیں ہے. فوج کا احتساب شروع ہوگا تو پھر کوئی بھی احتساب سے نہیں بچ سکے گا

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #23
    ست بسم اللہ پھر تو تحریک انصاف کی چاندی ہی چاندی ہے ۔ پہلے راجہ ریاض اور اب فردوس عاشق۔ شیخ رشید تو ہمارے پاس پہلے ہی سے ہے ، اللہ نے بھلا کیا تو کسی دن حنیف عباسی بھی آ ہی جائے گا اور سیٹ پورا ہو ہی جائے گا۔

    شاہد عباسی بھائیپہلے کونسی تحریک انصاف کی چاندی نہیں ہے؟دوسری پارٹیوں میں تو آپکو ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانے والے لوگ ہی نظر آئیں گے جبکہ پی ٹی آئی میں تو آپکو دس دس پارٹیاں بدلنے والے ملیں گے اور الحمدللہ فردوس عاشق اعوان ہر الیکشن میں نئی پارٹی بدلنے والوں میں ایک نیا اضافہ ہوگا

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #24
    تو باوا جی ..اس میں پریشانی کی کیا بات ہے ..تحریک کے پاس وہ واشنگ مشین ہے جس میں آپ کے ممدوح نواز کی بھی ” دھلائی ” کی جا سکتی ہے :serious:

    نادان جینواز شریف کی دھلائی تو اب تک عوامی واشنگ مشین میں ہی ہوئی ہے اور وہ انیس سو پچاسی سے لیکر اب تک مسلسل اس مشین سے کامیابی سے دھل کر نکل رہا ہےبابا جی کی عوامی مشین سے دھلائی کا ریکارڈ یہاں پوسٹ کرکے آپکا سر “فخر سے بلند” نہیں کرنا چاہتا ہوں:bigsmile: :lol:   :hilar:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #25
    جو کام چھپ کر کیا جائے وہ برا ہوتا ہے :serious:

    بالکل غلط بات ہےچھپ کر کیا جانے والا ہر کام برا نہیں ہوتا ہےدنیا کے نیک ترین کام چھپ کر ہی کیے جاتے ہیں. جن میں عبادت اور خیرات سر فہرست ہیں:bigthumb:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #26
    جے صاحب نے کہا تھا جب تک کرپشن کا الزام ثابت نہ ہو ..معاملہ ففٹی ففٹی ہے :serious:

    اور یہ اصول نواز شریف پر لاگو نہیں ہوتا ہے:bhangra:  :bhangra:اس پر کرپشن کا الزام نہ بھی ثابت ہوا ہو، پھر بھی اسے استیفہ دے کر گھر چلے جانا چاہیے تاکہ بابا جی کا کالی شیروانی پہننے کا خواب پورا ہو سکے:bigsmile:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #27
    یہ بات سچ گو کو بتانے کی نہیں اپنی جھوٹی حکومت کو بتانے کی ہے .. پکڑنے کا کام حکومت اور اس کے ماتحت عدالتوں کا ہے

    حکومت کو بہت پہلے سے پتہ ہےاس فوجی بوٹوں والے چور نیول چیف ایڈمرل منصور الحق (جن کے بوٹ پالش کرنے پر آپ فخر محسوس کرتی ہیں) کو اربوں کی چوری کرنے پر اسی “جھوٹی حکومت” نے جرآت کرکے اور اپنی حکومت کا رسک لیکر نہ صرف اسکا گریباں پکڑا بلکہ فوج سے نکالا اور گرفتار بھی کیا. پھر آپکے فوجیوں نے نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ کر خود حکومت سنبھال لی اور وہ فوجی چور اپنی فوجی حکومت کا فائدہ اٹھائے ہوئے کروڑوں دے کر باعزت بری ہوگیاhttp://www.nab.gov.pk/Downloads/Case_studies/mansoorulhaq.pdfسیاں بنے کوتوال تو ڈر کاہے کا:bigthumb:

    SachGoee
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #28
    اگر فردوس عاشق اعوان کو ٹکٹ ملنے کی امید نہ ہوئی یا اسے یہ یقین دھانی نہ کروائی گئی تو پھر اسکی پی ٹی آئی میں شمولیت مشکوک ہوگی آپکی بات درست ہے کہ نیب سمیت سب اداروں کو آزاد و خود مختار ہونا چاہیے لیکن جب تک فوج کا ادارہ پارلیمنٹ سے زیادہ مضبوط رہے گا تب تک کسی دوسرے ادارے کے آزاد، خود مختار اور مستحکم ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے. فوج کسی اور ادارے کے مستحکم نہ ہونے کو اپنے مفاد میں سمجھتی ہے آپکی اس بات سے بھی اتفاق کرتا ہوں کہ سویلین ہوں یا فوجی سب کا احتساب ہونا چاہیے. سویلینز کا احتساب تو ممکن ہے لیکن جب انصاف اور احتساب کا ہاتھ فوجیوں کے گریبانوں کی طرف بڑھتا ہے تو نہ صرف فوج کا مورال گرنا شروع ہو جاتا ہے بلکہ ملکی سلامتی تک کو خطرہ لاحق ہو جاتا ہے. اس ملک میں تو کوئی ادارہ ریٹایرڈ فوجیوں پر ہاتھ نہیں ڈال سکتا ہے، حاضر سروس فوجیوں پر ہاتھ ڈالنے کا تو سوچا بھی نہیں جا سکتا ہے فوج کو جب تک مقدس ادارہ سمجھا جاتا رہے گا اور فوج آئین اور سویلینز کی بالادستی قبول نہیں کرے گی تب تک ملک میں کسی بہتری کی توقع نہیں ہے. فوج کا احتساب شروع ہوگا تو پھر کوئی بھی احتساب سے نہیں بچ سکے گا

    نواز شریف صاحب کو کریڈٹ دیا جائے یا باجوہ صاحب کو یا دونوں کو پر یہ بات تو تہہ ہے کہ سویلین سپریمیسی قائم ہوتی بظاہر دکھائی دے رہی ہے۔ جو کہ ملک کے لیے بھی اچھا ہے اور جمہوریت کے لیے بھی۔مگر میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ فوج کو پوری طرح ماتحت کیئے بنا احتساب نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ تو 1965 سے لے کر اب تک نہ کیا جاسکا۔میاں صاحب کا اگر اپنا دامن صاف ہے تو وہ سویلینز کا ہی بے باک احتساب شروع کرتے ایف آئی اے ایف بی آر اور نیب کو استعمال کرتے ہوئے۔ ان اداروں کو کھڑا کرتے اور آزاد کرتے۔ میاں صاحب کی تیسری حکومت ہے اور 66 برس عمر ہے۔ اور کتنا انتظار کیا جائے ؟ میاں صاحب پہل کرتے۔ کیا فوج مارشل لاء لگانے کے قابل ہے ؟ میرا نہیں خیال ؟ کیا کر لیتی فوج ؟ کیا منگھڑت ثبوت ان تین اداروں کو دیتی ؟ یا ان سے بنواتی ؟ کیا سپریم کورٹ یا تمام ہائی کورٹز ایسے بے بنیاد من گھڑت ثبوتوں کو مان لیتی جو سویلینز بشمول شریف فیملی، خان فیملی، زرداری فیملی کے خلاف ہوتے ؟جس بھی سویلین نے حکومت میں رہتے ہوئے حکومت چلاتے ہوئے احتساب کا حقیقی عمل شروع کیا چاہے اپنی ذات سے یا اپنی حکومت سے یا تمام سیاستدانوں سے یا تمام سیاست دان بیوروکریٹز سے یا سب بشمول فوج کے تو یہ بات تہہ ہوگی کہ ایسا کرنے والے کا اپنا دامن صاف ہوگا لہٰذا اس شخص پر کوئی خوف طاری نہ ہوگا۔اگر میاں صاحب یہ عمل شروع کر دیں تو خاکسار انکو داد دے گا اور انکی سیاسی ساخت مزید مضبوط ہوگی اگر وہ خود سرخرو ہوگئے۔ اور ہاں خان کی تو سیاست ہی ختم۔میں تو تنگ آگیا ہوں۔ عوام تنگ آگئی ہے۔ کب تک سنتے پڑھتے رہیں کہ زدداری چور، الطاف چور، فضل چور، اچک ذئی چور، خان چور، اسفند چور وغیرہ وغیرہ۔ آخر کب تک۔اس سب کا ملکی وقار اور معیشت پر بھی انتہائی برا اثر پڑتا ہے، پڑا ہے اور پڑتا رہے گا۔

    SachGoee
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #29
    جے صاحب نے کہا تھا جب تک کرپشن کا الزام ثابت نہ ہو ..معاملہ ففٹی ففٹی ہے :serious:

    پیاری بہن دو باتیں ہیں۔1۔ یا تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں نہ لیا جائے جن پر کرپشن کے کیسز چل رہے ہوں کسی بھی ادارے یا عدالت میں۔یا2۔  اس وضاحت سک ساتھ پارٹی میں لیا جائے کہ اگر مستقبل میں کرپشن ثابت ہوئی اور ہائی کورٹ سپریم کورٹ نے بھی مجرم قرار دیا تو پارٹی سے نکال دیا جائے گا فوراً۔

    SachGoee
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #30
    شاہد عباسی بھائی پہلے کونسی تحریک انصاف کی چاندی نہیں ہے؟ دوسری پارٹیوں میں تو آپکو ایک پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی میں جانے والے لوگ ہی نظر آئیں گے جبکہ پی ٹی آئی میں تو آپکو دس دس پارٹیاں بدلنے والے ملیں گے اور الحمدللہ فردوس عاشق اعوان ہر الیکشن میں نئی پارٹی بدلنے والوں میں ایک نیا اضافہ ہوگا

    پی پی پی میں بھی بھرتیاں ہورہی ہیں۔دو ہی باتیں ہیں۔جس پارٹی کی طرف عوام کا رجحان بڑھ رہا ہو سیاستدان اس کی طرف اٹریکٹ ہوتے ہیں خاص کر جن کے نظریات ریجڈ فکسڈ نا ہوں۔یااگر اسٹیبلشمنٹ نے انجینئرڈ الیکشن کرانے ہوں تو وہ سیاستدان بھرتی کرواتی ہے۔راحیل شریف صاحب کے جانے کے بعد ایسا بہت کچھ ہوا ہے جس سے لگتا ہے کہ ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ نے پی پی پی سے کٹی ختم کر کے دوستی کر لی ہے۔ لہٰذا نئی شمولیتوں کو میں بھرتیاں کہہ رہا ہوں اپنی سوچ اندازے کے تحت۔ یہ سرٹیفکیٹ، فتوٰی یا فیصلہ نہیں اور نہ اسکا ثبوت ہے۔اسی طرح آپ بھی نہیں کہہ سکتے کہ پی ٹی آئی میں جو لوگ شامل ہو رہے ہیں یہ عوام کی ہوا کے رخ کی وجہ سے ہے یا کہ اسٹیبلشمنٹ کی ہوا کے رخ کی وجہ سے۔جہاں تک بات ہے پی ٹی آئی کی سابقہ الیکشنز میں کارکردگی کی تو کوئی پولیٹیکل پارٹی ایک دم ملکی سیاست میں تہلکہ نہیں سکتی کہ پارٹی بنی اور کئی درجن سیٹیں جیت لیں۔ وقت لگتا ہے اور دوسری جماعتوں کی کار کردگی بھی میٹر کرتی ہے۔اگر اس ملک کی اسٹیبلشمنٹ نے پارٹی بنائی ہو اور مکمل طور پر انجینئرڈ الیکشنز ہوں تو پھر آتے ساتھ ہی پارٹی دھوم مچا دیتی ہے اور یا تو حکومت بناتی ہے یا صرف تھوڑے سے مارجن سے اپوزیشن میں کھڑی ہوتی ہے۔عمران خان 2011 میں بھی اتنا ہی مقبول کرکٹر تھا جتنا کے پچھلے 19 سال میں اور اسکے باوجود اسکی جلسیاں ہوا کرتی تھیں۔ مگر مشرف کی حکومت کے بعد لوگوں نے پھر نون لیگ کو پنجاب اور پی پی پی کو سندھ اور مرکز میں چنا۔ بلوچستان میں بس سو سو الیکشن ہوئے۔ کے پی کے میں دوبارہ اے این پی کو چنا۔ مشرف تھا ڈکٹیٹر مگر 2002 کے مقابلے میں خاصی حد تک صاف شفاف الیکشن کراگیا۔ اسکی رپورٹز یہی کہہ رہی تھیں کہ پی پی پی اور قاف لیگ میجر لیڈ لیں گیں۔ دوسری جانب آخری وقت میں نواز شریف سے عمران خان کو دھوبی پٹخا مار کر آئوٹ کر دیا سو 25-40 سیٹیں جو خان کو ملنی تھیں گئیں۔اب چار سال گزر گئے۔ روزانہ خان کسی چینل پر آتا اور تنقید کرتا حکومتوں پر۔ لوگوں نے دیکھا کہ مہنگائی کرپشن لوڈشیڈنگ بڑھ گئی اور سکولوں ہسپتالوں کا مشرف دور سے بھی برا حال اور نون لیگ پی پی پی اور اے این پی میجر حکمران جماعتیں سواب وقت تھا ایک بڑے طبقے کا آلٹرنیٹو پارٹی چننے کا جسکا حالات تقاضا کر رہے تھے۔2011 میں لاہور میں وہ جلسہ ہوا کہ جسے اکثریتی لکھاریوں تجزیہ نگاروں صحافیوں نے پاکستان کی تاریخ کے بڑے ترین جلسوں میں سے ایک قرار اسٹیبلشمنٹ اگر اتنے لاکھ بندہ جمع کر سکتی ہے تو پی ایس پی کا جلسہ بھی ایسا ہی ہوتا کراچی میں۔پی ٹی آئی کے تمام سیاسی جلسے 2013 کے الیکشن سے پہلے عوام کی تعداد کے لحاظ سے نون لیگ کے ہم پلہ تھے اربن پنجاب یعنی میجر 15 20 شہروں میں۔ یہ کہنا جوک ہوگا کہ ہر جلسہ میں عوام آئی ایس آئی اور پاشا بھیجتا تھا۔جب کارکردگی عوام کی امیدوں پر نہ ہو  تو عوام پارٹی بدل لیتی ہے۔ پوری دنیا میں ایسا ہوتا ہے۔ یونہی نئی پارٹیاں جنم لیتی ہیں یا طاقت پکڑتی ہیں۔ یہی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوا۔جتنی بھی دھاندلی ہوئی تھی پنجاب یا مرکز میں پی ٹی آئی کم سے کم دو پارٹیوں کو ملائے بغیر حکومت نہیں بنا سکتی تھی جو کہ میرا نہیں خیال کہ بناتی بھی پی ٹی آئی۔ اور دھاندلی نے اس پوسیبیلیٹی کو بھی ختم کردیا مکمل طور پر۔ اور مینلی رورل پیجاب میں حقیقتاً نون لیگ نے کلین سویپ کیا مکمل طور پر۔خیر پھر بھی پی آئی کو خاصے ووٹ پڑے اور ڈائریکٹلی انڈائریکٹلی زرداری اور شریف صاحبین نے مانا ہے کہ ووٹ پڑے ہیں اور عوام نے دیئے ہیں پی ٹی آئی کو۔

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #31
    پیاری بہن دو باتیں ہیں۔ 1۔ یا تو ایسے لوگوں کو پارٹی میں نہ لیا جائے جن پر کرپشن کے کیسز چل رہے ہوں کسی بھی ادارے یا عدالت میں۔ یا 2۔ اس وضاحت سک ساتھ پارٹی میں لیا جائے کہ اگر مستقبل میں کرپشن ثابت ہوئی اور ہائی کورٹ سپریم کورٹ نے بھی مجرم قرار دیا تو پارٹی سے نکال دیا جائے گا فوراً۔

    آپ تو آئیڈیل سچوشن کی بات کر رہے ہیں .اس پر اگر پارٹیوں نے عمل کرنا شروع کر دیا تو پارٹی کے چئیر  پرسن سمیت سب کو گھر بیٹھنا پڑے  گاہونا یہ ہی چاہئے .لیکن ایسا ہوگا کبھی نہیں

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #32
    نادان جی نواز شریف کی دھلائی تو اب تک عوامی واشنگ مشین میں ہی ہوئی ہے اور وہ انیس سو پچاسی سے لیکر اب تک مسلسل اس مشین سے کامیابی سے دھل کر نکل رہا ہے بابا جی کی عوامی مشین سے دھلائی کا ریکارڈ یہاں پوسٹ کرکے آپکا سر “فخر سے بلند” نہیں کرنا چاہتا ہوں :bigsmile: :lol: :hilar:

    ڈیفیکٹو  مشین ہے:serious:

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #33
    بالکل غلط بات ہے چھپ کر کیا جانے والا ہر کام برا نہیں ہوتا ہے دنیا کے نیک ترین کام چھپ کر ہی کیے جاتے ہیں. جن میں عبادت اور خیرات سر فہرست ہیں :bigthumb:

    پہلی دفعہ  صحیح بات کی ہے ..:clap:

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #34
    اور یہ اصول نواز شریف پر لاگو نہیں ہوتا ہے :bhangra: :bhangra: اس پر کرپشن کا الزام نہ بھی ثابت ہوا ہو، پھر بھی اسے استیفہ دے کر گھر چلے جانا چاہیے تاکہ بابا جی کا کالی شیروانی پہننے کا خواب پورا ہو سکے :bigsmile:

    تو یہ خواب اکیلے خان کا تھوڑی ہے .اپنی بہن کا یہ خواب پورا نہیں کر سکتے آپ:serious:

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #35
    حکومت کو بہت پہلے سے پتہ ہے اس فوجی بوٹوں والے چور نیول چیف ایڈمرل منصور الحق (جن کے بوٹ پالش کرنے پر آپ فخر محسوس کرتی ہیں) کو اربوں کی چوری کرنے پر اسی “جھوٹی حکومت” نے جرآت کرکے اور اپنی حکومت کا رسک لیکر نہ صرف اسکا گریباں پکڑا بلکہ فوج سے نکالا اور گرفتار بھی کیا. پھر آپکے فوجیوں نے نواز شریف حکومت کا تختہ الٹ کر خود حکومت سنبھال لی اور وہ فوجی چور اپنی فوجی حکومت کا فائدہ اٹھائے ہوئے کروڑوں دے کر باعزت بری ہوگیا http://www.nab.gov.pk/Downloads/Case_studies/mansoorulhaq.pdf سیاں بنے کوتوال تو ڈر کاہے کا :bigthumb:

    باوا جی ..ہر کوئی بوٹ پالش کر رہا ہےاگر  بوٹ ہی پالش کرنے ہیں تو حقیقی بوٹ کیوں نہیں:bigthumb:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #36
    ڈیفیکٹو مشین ہے :serious:

    بوٹ پالش کرنے والوں کے نزدیک عوامی واشنگ مشین ڈیفیکیٹیو ہی ہوتی ہے لیکن انہیں عوامی مشین کی کارکردگی کا صحیح اندازہ اسوقت ہوتا ہے جب انکے پالش کردہ بوٹ پہنے ہوئے فوجی پچانوے ہزار کی تعداد میں ہتھیار ڈالتے ہیں:bigsmile:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #37
    پہلی دفعہ صحیح بات کی ہے .. :clap:

    نادان جیبات تو ہمیشہ ہی صحیح کرتا ہوںبس آپکو سمجھ کبھی کبھی آتی ہے:lol:

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #38
    تو یہ خواب اکیلے خان کا تھوڑی ہے . اپنی بہن کا یہ خواب پورا نہیں کر سکتے آپ :serious:

    نادان جییہ خواب پورا کرنا میرے نہیں، عوام کے اختیار میں ہےیہ وہ دور نہیں ہے جب لوگ اعتجاجی سیاست کو پسند کیا کرتے تھےحکومت کے غلط کاموں پر تنقید بجا لیکن اب لوگ سیاسی جماعتوں اور لیڈروں کو انکی کارکردگی کی بنیاد پر پرکھتے ہیںاگر بابا جی پچھلے چار سالوں میں منفی سیاست کرنے کی بجائے حکومت پر مثبت تنقید کرتے اور خیبر پختون خواہ میں کچھ بہتر تبدیلی لا کر دکھاتے تو آج انہیں کالی شیروانی پہننے سے کوئی نہیں روک سکتا تھا لیکن گزرا ہوا وقت اس تیر کی طرح ہوتا ہے جو لوٹ کر واپس نہیں آتا ہے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #39
    باوا جی ..ہر کوئی بوٹ پالش کر رہا ہے اگر بوٹ ہی پالش کرنے ہیں تو حقیقی بوٹ کیوں نہیں :bigthumb:

    نادان جیمیں نے بوٹ پالش کرنے والوں کا نہیں بوٹ پالش کروانے والوں کا ذکر کیا ہےکبھی کبھی بوٹ پالش کرنے والے عوامی مشین میں دھل کر اتنے جرات مند ہو جاتے ہیں کہ بوٹوں والوں کو گریباں سے پکڑ کر انکی وردی اتروا دیتے ہیں اور انہیں کرپشن کرنے پر گرفتار کرکے اور ہتھکڑی لگا کر جیلوں میں ڈال دیتے ہیںاب وقت ہے کہ آپ بھی بوٹ پالش کرنے سے توبہ کر لیں کیونکہ اب بوٹ پہننے والوں کے بوٹوں تلے زمین سرکنا شروع ہو گئی ہے:bigthumb:

    نادان
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Expert
    #40
    بوٹ پالش کرنے والوں کے نزدیک عوامی واشنگ مشین ڈیفیکیٹیو ہی ہوتی ہے لیکن انہیں عوامی مشین کی کارکردگی کا صحیح اندازہ اسوقت ہوتا ہے جب انکے پالش کردہ بوٹ پہنے ہوئے فوجی پچانوے ہزار کی تعداد میں ہتھیار ڈالتے ہیں :bigsmile:

    اس کے پیچھے بھی سیاسی قیادت ہوتی ہے:serious:

Viewing 20 posts - 21 through 40 (of 49 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi