Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)
  • Author
    Posts
  • Wahreh
    Participant
    Offline
    Thread Starter
    • Advanced
    #1
    ایک تجزیہ ۔ بقلم خود

    اس وقت نون لیگ کی صورتحال اس شعر کے مصداق ہے۔

    اس شرط پہ کھیلونگی پیا پیار کی بازی

    جیتوں تو تجھے پاؤں ہاروں تو پیا تیری

    نون لیگ نے اپنا بیانیہ اس طور پر تو منوالیا ہے کہ اگر وہ جیت گئ تو کہا جائیگا کہ خلائ مخلوق کی مخالفت کے باوجود بھی جیت گئ اور اگر ہار گئ تو بھی داد عمران کو ملنے کے بجائے تاثر یہ ہوگا کہ خلائ مخلوق نے جتا دیا عمران کو۔ ہر دو صورتوں میں فاتح نون لیگ ہی ہوگی کہ اس نے اس خیال کو، اس تاثر کو، اس گمان کو مستحکم کردیا ہے کہ لڑائ دو سیاسی حریفوں کے درمیان نہیں بلکہ خدائ اور خلائ مخلوق کے درمیان ہے۔

    اگر کہ نون لیگ جیت جاتی ہے تو بات واضح ہو جاتی ہے کہ کیا ہوگا لیکن آئیے اس بات کا تجزیہ کرتے ہیں کہ اگر نون لیگ ہار گئی تو اس کا لائحہ عمل کیا ہونا چاہئے

    یہ بات تو واضع ہے کہ خلائ مخلوق نہیں چاہتی کہ کوئ مستحکم حکومت قائم ہو۔ بڑی تعداد میں آزاد امیدواروں کی موجودگی وہ بھی جیپ کے نشان کے تحت اس بات کا واضع ثبوت ہے کہ خلائ مخلوق اپنا ایک پریشر گروپ رکھنا چاہتی ہے جسے استعمال کرتے ہوئے کسی بھی حکومت کو اپنے اشاروں پر چلایا جاسکے اور حسب ضرورت حکومت کو غیر مستحکم بھی کیا جاسکے۔

    عمران کو ابھی ان حرکیات کا ادراک نہیں ہے لیکن نون لیگ اور پی پی پی خلائ مخلوق کی ان چالوں سے بخوبی وقف ہیں۔ یہ بات بھی واضع ہے کہ پی ٹی آئ اپنے طور پر حکومت بنانے کی اکثریت نہیں لے پائیگی اور چھوٹے گروپوں اور آزاد امیدواروں کی محتاج ہوگی۔

    اس تمام صورتحال کے مدنظر نون لیگ کو چاہئے کہ وہ نئی پارلیمنٹ میں عمران کی غیر مشروط حمایت کردے اور اسے یقین دلادے کہ نون لیگ اسکی حکومت گرنے نہیں دیگی۔ اس اعتماد کے بعد وہ پی ٹی آئ کو حوصلہ دلائے کہ پی ٹی آئ کی حکومت معاملات کو کلی طور پر اپنے ہاتھ میں لے خصوصاً خارجہ پالیسی اور دفاعی پالیسی کے معاملات کو۔ کوئ بھی سیاسی حکومت ہو، چاہے پی ٹی آئ کی ہی ہو، وہ لازمی طور پر پڑوسی ممالک سے تعلقات بہتر بنانا چاہے گی۔ نون لیگ کو چاہئے کہ اس معاملے میں بھی وہ پی ٹی آئ حکومت کا بھر پور ساتھ دے بجائے کہ غداری کے گھسے پٹے الزامات لگائے۔ پڑوسیوں کے ساتھ بہتر تعلقات خلائ مخلوق کے غبارے سے ہوا نکالنے کیلئے ازحد ضروری ہیں۔ سیاسی جماعتوں اور سول اداروں کا ایک دوسرے سے تعاون خلائ مخلوق کو ان کی بیرکوں میں بند کرنے کیلئے درکار ہوگا اور اس کیلئے نون لیگ کو پہل کرنی ہوگی۔ پانچ سال افراد کی زندگی میں بہت ہوتے ہیں مگر قوموں کی زندگی میں زیادہ نہیں ہوتے۔ اگر پی ٹی آئ کی حکومت کو مستحکم رکھتے ہوئے خلائ مخلوق سے نجات پائ جاسکتی ہو تو یہ سودا کچھ برا نہیں۔

    اگر سیاسی جماعتیں اس ایک نکتے پر اتفاق کرلیں تو مجھے یقین ہے کہ خلائ مخلوق کو پسپائ اخیتار کرنی پڑیگی۔ سنہ اکہتر میں دشمن کے سامنے ہتھیار ڈال کر خلائ مخلوق نے بدنامی سمیٹی تھی لیکن اس دفعہ اپنوں کے سامنے سپر دگی اختیار کر کے وہ نیک نامی سمیٹ سکتی ہے۔

    • This topic was modified 54 years, 4 months ago by .
    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #2
    Very well written.

    I have gut feelings that things are moving in the same direction.

    PML N next Govt is not acceptable to mighty elephant. Better they sit behind, let PTI take the reign and support them like they did to PPP.

    EasyGo
    Participant
    Offline
    • Advanced
    #3
    But I think minimum N want is Punjab but  generals are hell bent to bring all new faces on the helm everywhere
    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    barca
    Participant
    Offline
    • Expert
    #4
    کوئی بھی جیتے کوئی بھی ہارے ملک کو کوئی فرق نہیں پڑنا

    خلائی مخلوق ہر محکمے میں پنجے جما چکی ہ

    ے ہر ادارہ اس کے آگے لیٹ چکا ہے

    GeoG
    Participant
    Offline
    • Expert
    #5

    سلام واہ رے بھائی

    میں عموما” تھریڈ نہیں بناتا – کل دیوانے کے خواب سے عنوان سے ایک بنایا مگر پوسٹ نہیں کیا کہ خود سے اپنی اس تحریر پر بہت سوالیہ نشان تھے

    میرا تو خیال تھا کہ الیکشن سے دو دن پہلے صرف قومی اسمبلی سے بائیکاٹ اس بیانیے کے ساتھ کیا جایے کہ یہ سارا کھیل کھیلنے کا مقصد یہ تھا کہ کسی کی بھی مضبوط قومی حکومت نہ بننے دی جایے اور ہم اس کھیل کو مات دینے کے لئے اپنے تمام امیدوار پی ٹی آئی کے حق میں دستبردار کرتے ہیں – صوبائی الیکشن بہرحال لڑا جایے

    مگر کیا یہ ایک دانشمندانہ فیصلہ ہو گا – میرے خیال میں نہیں – پی ٹی آئی کی حکومت کو غیر مشروط سپورٹ بھی ایک ایسا ہی قدم ہو گا کیونکہ آپ کا مقابلہ فوج سے ہے جو آپ کو جان سے مارنے پر یقین رکھتی ہے چاہے آپ اپنے ہی ملک کے وزیراعظم ہوں – یہی فوج سب کچھ جانتے ہوے کہ نواز ہائی جیکر نہیں اس کی عمر قید کے خلاف کورٹ میں پھانسی کی استدعا کرتے ہویے اپیل میں گئی تھی

    اگلی حکومت اگر آپ فوجیوں کی بننے دیتے ہیں تو یہ محکمہ زراعت کی مدد سے ایک ایک کر کے آپ کے بندے اپنے کیمپ میں لے جایے گی اور جو انکار کریں گئیں ان کو جج بشیر کے حوالے

    میری دانست میں اگلی حکومت کو ٹف ٹائم دینا چاہیے اور اس کے بعد ایک قومی لائحہ عمل کی بات کرنی چاہیے جس میں داخلہ – خارجہ – دفاعی معاملات کے علاوہ جرنلوں اور ججوں پر سولین کورٹ میں مقدموں پر بات ہو

    اس سارے کھیل میں ایک خوف بھی ہے کہ یہ لوگ نواز کوتو شاید نہیں مگر مریم کو کسی طریقے سے مروا دیں گے

    With this mindset that she is not afraid of going to jail, she is a leader in the making for sure, if this is just a rhetoric or she can put her money where her mouth is will soon become clear.

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #6
    میرے خیال میں تو چانسز ہیں کہ اگلی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہی ہو گی …اور نواز شریف کو ہر صورت مخالفت کرنی چاہیے اور اسے پریشر میں رکھنا چاہیے …ورنہ ایسی ایسی ترامیم اسمبلی سے پاس ہوسکتی ہیں جوکہ جمہوریت کو اور کمزور کر سکتی ہیں …وقت خود ہی عمران کو سکھا دے گا جیسے نواز شریف نے سبق سیکھا

    عمران سے فوج کی مزحمت کی امید فضول ہے ….اگر اس نے پر مارے تو سپریم کورٹ میں ایک فرمائشی پیٹیشن آئے گی اور ناجائز اولاد کے کیس میں عمران کا مکو ٹھپ دیا جاۓ گا ….لہٰذا عمران فوج کا کانا ہے

    عمران کے بارے میں میرا خیال ہے کہ

    جیدی باندری اوہو ای نچاوے

    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #7
    میرے خیال میں تو چانسز ہیں کہ اگلی حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہی ہو گی …اور نواز شریف کو ہر صورت مخالفت کرنی چاہیے اور اسے پریشر میں رکھنا چاہیے …ورنہ ایسی ایسی ترامیم اسمبلی سے پاس ہوسکتی ہیں جوکہ جمہوریت کو اور کمزور کر سکتی ہیں …وقت خود ہی عمران کو سکھا دے گا جیسے نواز شریف نے سبق سیکھا عمران سے فوج کی مزحمت کی امید فضول ہے ….اگر اس نے پر مارے تو سپریم کورٹ میں ایک فرمائشی پیٹیشن آئے گی اور ناجائز اولاد کے کیس میں عمران کا مکو ٹھپ دیا جاۓ گا ….لہٰذا عمران فوج کا کانا ہے عمران کے بارے میں میرا خیال ہے کہ جیدی باندری اوہو ای نچاوے

    آپ نے کب سے فوج کو پھدو سمجھ لیا ہے جو وہ عمران خان کو وزیر اعظم بنا دے گی؟

    اگلا وزیر اعظم لازمی کوئی بوٹ چاٹیا ہی ہوگا لیکن وہ عمران خان نہیں ہوگا

    Qarar
    Participant
    Offline
    • Professional
    #8
    آپ نے کب سے فوج کو پھدو سمجھ لیا ہے جو وہ عمران خان کو وزیر اعظم بنا دے گی؟ اگلا وزیر اعظم لازمی کوئی بوٹ چاٹیا ہی ہوگا لیکن وہ عمران خان نہیں ہوگا

    یعنی چیف بوٹ چاٹیا وزیراعظم نہیں بنے گا؟

    پنکی کے تعویذ کی اتنی بے حرمتی بھی نہ کریں ….ویسے بھی عمران نے پنکی جی سے شادی اس شرط پر کی تھی کہ کوئی تعویذ اسے حکومت دلوا دے گا ….اگر ایسا نہ ہوا تو طلاق یقینی ہے ….اور میں کسی کا ہنستا بستا گھر اجڑتے نہیں دیکھ سکتا ….اگر کوئی بوٹ چاٹیا ہی قسمت میں لکھا ہے تو پھر عمران ہی سہی ….قوم بھی اسی بہانے دیکھ لے گی جو سانپ عمران نے نکالنا ہے

    :bigthumb:

    Guilty
    Participant
    Offline
    • Expert
    #9
    میرا نہیں خیال کہ ۔۔۔ ایسٹبلشمنٹ کی حکوت آئے گی جو ۔۔۔ طرح طرح کی ترامیم کرائے گی ۔۔۔۔ یا ۔۔۔ عمران خان کی حکومت آئے گی ۔۔۔۔

    ۔۔۔ اگر بندہ صرف اس بات کا جائزہ لے لے کہ ۔۔۔۔ میاں نوازشریف کی حکومت ۔۔۔۔ پانچ سال پہلے دھرنے کے دن بھی گرائی جاسکتی تھی ۔۔۔۔

    لیکن ۔۔۔ نوازشریف کی حکومت گراتے گراتے چھ سال لگ گئے ۔۔۔۔ مطلب ۔۔۔ چھ سال ۔۔۔۔ ملک میں فساد  ۔۔۔ لیکس ۔۔۔ غداری ۔۔۔ کی فلم چلا ئی گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فساد کی لمبائی دیکھ کر  لگتا ہے کہ ۔۔۔ فرسٹ چوائیس تو یہی ہے کہ موجودہ ۔۔۔ فسادہ ہی چلتا رھے گا۔۔

    ۔۔ اور پا کستان میں قانون عدلیہ ۔۔۔ اداروں کی جو ٹکے کی  ہورھی ہے ۔۔۔۔ وہ ہوتی رھے ۔۔۔  ملک کمزور کمزور تر ہوتا چلا جائے ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ اور الیکشن ہوا ہوجائیں گے ۔

    ۔۔۔ اگر کوئی حکومت آبھی گئی تو ۔۔۔۔ حافظ سعید ۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔ کارزئی ۔۔۔ ٹائپ کو شوشو ۔۔۔ بٹھایا جائے گا۔۔۔

    اور ۔۔۔فوری طورپر نئے فساد  کی فلم چلا دی جائے گی ۔۔۔

    کوئی اگر یہ خواب دیکھ رھا ہے کہ ۔۔۔۔  الیکشن ہونگے ۔۔۔۔ پیاری سی حکومت ہوگی ۔۔۔ جنت کے منظر ہونگے ۔۔۔۔ فرشتے ۔۔۔ اوپر سے ۔۔۔ حوریں ۔۔۔ تاڑ ٹاڑ کے ۔۔۔ نیچے پھینک رھے ہونگے ۔۔۔۔

    تو ۔۔۔ اس کو  چاھیے ۔۔۔۔   شام کو ۔۔۔  پا پا ئے دا سیلر کارٹون دیکھا کرے ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔

    • This reply was modified 54 years, 4 months ago by .
    Bawa
    Participant
    Offline
    • Expert
    #10
    یعنی چیف بوٹ چاٹیا وزیراعظم نہیں بنے گا؟ پنکی کے تعویذ کی اتنی بے حرمتی بھی نہ کریں ….ویسے بھی عمران نے پنکی جی سے شادی اس شرط پر کی تھی کہ کوئی تعویذ اسے حکومت دلوا دے گا ….اگر ایسا نہ ہوا تو طلاق یقینی ہے ….اور میں کسی کا ہنستا بستا گھر اجڑتے نہیں دیکھ سکتا ….اگر کوئی بوٹ چاٹیا ہی قسمت میں لکھا ہے تو پھر عمران ہی سہی ….قوم بھی اسی بہانے دیکھ لے گی جو سانپ عمران نے نکالنا ہے :bigthumb:

    جس طرح کہتے ہیں کہ بیوقوف دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہوتا ہے اسی طرح اسٹبلشمنٹ کا عقیدہ ہے کہ

    بیوقوف چیف بوٹ چاٹیا وزیراعظم سے عقلمند معمولی بوٹ چاٹیا وزیراعظم بہتر ہے

    اگر پی ٹی آئی سے وزیر اعظم لینا اسٹبلشمنٹ کی مجبوری بنا تو وہ شاہ محمود قریشی کو لے گی. شاہ محمود قریشی اسٹبلشمنٹ کا وہ وفادار بوٹ چاٹیا ہے جس نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر اپنی وزارت خارجہ فوجی بوٹوں پر قربان کر دی تھی

    Awan
    Participant
    Offline
    • Professional
    #11
    بہتر تو یہی ہے کہ نئی حکومت کو ٹک کر کام کرنے دیا جائے اور جو بلند دعوے اس نے کر رکھے ہیں اس کو پورا کرنے کا پورا موقع دیا جائے – اپوزیشن کا کام ہر وقت سڑکوں پر دھما چوکڑی مچانا نہیں بلکہ عوام کے اصل مسائل کی نشاندہی ہے – اگر نون کو پنجاب حکومت ملتی ہے تو وہ 2008 سے 2013 والے تجربے کو دوہراہے اور پنجاب میں اتنی اچھی حکومت کرے کے اسے دوبارہ حکومت ملے – مرکز میں نون کو نئ مخلوط حکومت کو سیاسی سٹیبلٹی دینی چاہیے – ملک کی بہتری اسے میں ہے کہ ایک سٹیبل حکومت آ ہے
Viewing 11 posts - 1 through 11 (of 11 total)

You must be logged in to reply to this topic.

×
arrow_upward DanishGardi